Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈر اور بازیگر شاہ رخ خان سے پہلے کو آفر ہوئیں تھیں؟‌

    ڈر اور بازیگر شاہ رخ خان سے پہلے کو آفر ہوئیں تھیں؟‌

    نوے کی دہائی میں آئیں دو فلمیں ایک کا نام تھا ڈر اور ایک کا نام تھا بازیگر. دونوں فلموں نے کمال بزنس کیا اور شاہ رخ خان کو راتوں رات سپر سٹار بنا دیا ، بلکہ یوں کہیے کہ امیتابھ بچن کے بعد اگر کوئی اگلہ سپر سٹار ہے تو وہ آج تک شاہ رخ خان ہی ہے. ان دونوں فلموں میں شاہ رخ خان نے نیگیٹیو کردار نبھائے تھے، یہ فلم شاہ رخ خان سے قبل کس اداکار کو آفر ہوئیں تھیں جان کر رہ جائیں گے حیران. شاہ رخ خان سے پہلے یہ دونوں فلمیں سلمان خان کو آفر ہوئیں تھیں ، اداکار سلمان خان کو ایک شو میں کپل شرما نے کہا کہ آپ کو کبھی یہ محسوس نہیں‌ہواکہ یہ دونوں فلمیں منع کرکے آپ نے کچھ غلط کیا. اس پر سلمان خان نے کہا کہ مجھے کبھی بھی اس چیز کا افسوس نہیں ہوا ، میرے

    بابا نے سکھایا ہے کہ دے کر مانگنا اور واپسی کی امید رکھنا اچھی بات نہیں ہوتی. سلمان خان نے کہا کہ شاہ رخ خان نے بہت اچھے سے ان دونوں فلموں کے کردار نبھائے ہیں. یاد رہے کہ ڈر اور بازیگر اپنے دور کی سپر ہٹ فلمیں ہیں اور اسکا میوزک بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا، آج بھی ان فلموں کو اور ان کا میوزک پسند کیاجاتا ہے.

  • بغیر ہیلمٹ کے بائیک پر بیٹھنے کی تصویر شئیر کرنا امیتابھ اور انوشکا کو مہنگی پڑ گئی

    بغیر ہیلمٹ کے بائیک پر بیٹھنے کی تصویر شئیر کرنا امیتابھ اور انوشکا کو مہنگی پڑ گئی

    بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اورامیتابھ بچن پھنس گئے ہیں ایک مشکل میں‌، دونوں نے اپنی شوٹنگ کے وقت کی وہ تصاویر شئیر کیں جن میں وہ موٹر بائیک پر کسی کے پیچھے بغیر ہیلمٹ پہنے ہوئے بیٹھے ہوئے ہیں، یہ تصاویر دونوں اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس سے خود شئیر کیں. جیسے ہی دونوں نے یہ تصاویر شئیر کیں تو یہ آگئے تنقید کی زد میں. سوشل میڈیا پر ان کو لیا گیا خوب آڑھے ہاتھوں ، یہاں تک کہ دونوں اداکاروں کو صفائیاں دینی پڑی کہ یہ دونوں تصویر شوٹنگ کے دوران کی ہیں. ایک صارف نے لکھا کہ کیا ان دونوں اداکاروں کو نہیں پتہ کہ اداکار جو کررہے ہوں ان کے چاہنے والے اس چیز کا بہت زیادہ اثر لیتے ہیں، اگر انہوں نے یہ تصاویر شئیر کی

    تھیں تو کم ازکم ساتھ میں‌پوسٹ کا کیپشن یہ لکھ دیتے تھے کہ یہ تصاویر شوٹنگ کے دوران کی ہیں. ایک صارف نے لکھاکہ ایسی کسی بھی پوسٹ پر پابندی ہونی چاہیے جس سے ان کے چاہنے والے برا اثر لیتے ہوں. یوں انوشکا شرما اور امیتابھ بچن کو خوب ملا ہے سبق ہے بائیک پر بغیر ہیلمٹ کے بیٹھنے اور پھر ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر شئیر کرنے کا. امید ہے کہ آئندہ کوئی بھی فنکار ایسی کوئی بھی تصویر شئیرکرنے سے پہلے دس بار سوچیں گے.

  • سرتھ بابو کے ساتھ کام کے دنوں کی یادیں میرے زہن پر نقش ہیں کمل ہاسن

    سرتھ بابو کے ساتھ کام کے دنوں کی یادیں میرے زہن پر نقش ہیں کمل ہاسن

    اداکارہ کمل ہاسن ہیں سرتھ بابو کے انتقال پر نہایت ہی دکھی ، انہوں نے سرتھ بابو کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اداکار کے ساتھ بہت دوستی تھی ، اس کے ساتھ کام کی بہت ساری یادیں ہیں بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ سرتھ کے ساتھ جو میں نے کام کیا ان دونوں کی یادیں میرے زہن پر سائے کی طرح ہیں جو ہر وقت میرے ساتھ رہتی ہیں. سرتھ بہت اچھا انسان تھا. کمل ہاسن نے کہا کہ سرتھ کی اداکاری کا انداز الگ تھا، جتنا اچھا اداکار تھا اس سے بھی اچھا انسان تھا. یاد رہے کہ سرتھ بابو 71 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے ہیں. وہ

    بھارتی حیدرآباد کے اسپتال میں پچھلے مہینے سے زیر علاج تھے، ان کے کئی اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔انہیں وینٹی لیٹر کے ذریعے سانس فراہم کی جا رہی تھی، ان کے گردوں کا بھی ڈائیلسز چل رہا تھا۔ ان کی زندگی نے ان سے وفا نہ کی اور وہ چل بسے ، ان کا انتقال شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نقصان گردانا جا رہا ہے جو کہ کبھی بھی پورا نہیں ہوگا. ان کے ساتھی ان کی موت پر کافی رنجیدہ ہیں.

  • کونسی اداکارہ تھیں جو سعود اور جویریا کا رشتہ تڑوانا چاہتی تھیں؟‌

    کونسی اداکارہ تھیں جو سعود اور جویریا کا رشتہ تڑوانا چاہتی تھیں؟‌

    اداکارہ جویریا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میرے لئے جب سعود کا رشتہ آیا تو میرے والدین نے ایکدم سے ہاں نہیں کر دی تھی بلکہ وقت مانگا تھا، سعود پہلی بار میں ہی شان،ریمبو و دیگر کو لے آئے تھے ، یہاں تک کہ امجد صابری کو بھی لے آئے تھے. میرے والدین نے ایکدم ہاں کرنے کی بجائے وقت مانگا تھا، لیکن پھر ہاں کر دی ، جب ہاں ہو گئی تو میں ان دونوں میں اعتکاف میں بیٹھی ہوئی تھی، اسی دوران فلم انڈسٹری کی ایک اداکارہ میرے گھر آئی میرے والدین سے کہہ کر گئی کہ سعود نے تو امریکہ میں‌شادی کر رکھی ہے اور پہلی بیوی وہاں ہے، اسی طرح سے اس اداکارہ نے جویریا کے بارے میں سعود سے کہا کہ اسکی پہلے سے شادی ہوئی ہے اور یہ دو بچوں

    کی ماں ہے، جویریا بتاتی ہیں کہ میں جب اعتکاف سے اٹھی تو میرے گھر والوں نے مجھے بتایا، تو میں نے سعود سے پوچھا، سعود نے بتایا کہ وہ اداکارہ جھوٹ بول رہی ہے بلکہ اس نے تو مجھے بھی تمہارے بارے میں ایسا ہی کہا ہے. انہوں نے کہا کہ وہ اداکارہ میرا اور سعود کا رشتہ خراب کروانا چاہتی تھی ، نہیں چاہتی تھی کہ یہ شادی ہو، انہوں نے اس اداکارہ کا نام بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ اداکارہ ہماری شادی میں آگے آگے تھیں.اب بھی ہم سے ملتی ہیں.

  • انوپم کھیر سپورٹس کے شوق میں ہو گئے زخمی

    انوپم کھیر سپورٹس کے شوق میں ہو گئے زخمی

    بالی وڈ کے ہر دلعزیز اداکار انوپم کھیر جو آج کل اپنی فلم وجے 69 کی شوٹنگ کررہے ہیں وہ ہو گئے ہیں زخمی، کہا جا رہا ہے کہ انوپم کھیر شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئے ہیں،اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کچھ تصاویر شئیر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار زخمی حالت میں ہے. اداکار نے تصاویر شئیر کرکے لکھا کہ آپ سپورٹس فلم میں‌ کام کریں اور آپ کو چوٹیں آئیں یہ تو ہو ہی نہیں سکتا. انہوں نے یہ بھی لکھاکہ میرے کندھے پر شدید چوٹیں آئی ہیں ، شوٹنگ چند دن کے لئے نہیں‌کی جائیگی، چند دن کے آرام کے بعد دوبارہ شوٹنگ شروع کروں

    گا. اداکار اس سے پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ وہ وجے 69 میں ایک بزرگ شہری کا کردار کررہے ہیں جسکو سائیکلنگ میں بہت زیادہ دلچسپی ہے. انوپم کھیر نے جیسے ہی اپنی زخمی حالت کی تصویر شئیر کی توان دوستوں اور مداحوں نے ان کوصحت یابی کے لئے دعائیں دیں. یاد رہے کہ انوپم کھیر بالی وڈ کے وہ اداکار ہیں جنہوں نے نیگیٹیو پازیٹیو ہر طرح کے کردار کئے ، پروگرام ہوسٹ کئے، انہوں نے بالی وڈ‌کی تمام اہم شخصیات کے کمال انٹرویوز کئے.

  • یوم تکریم شہداء؛  سروسز چیفس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا شہدا پاکستان کو زبردست خراج تحسین

    یوم تکریم شہداء؛ سروسز چیفس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا شہدا پاکستان کو زبردست خراج تحسین

    یوم تکریم شہداء پاکستان کے موقع پر سروسز چیفس، ریٹائرڈ سروسز آفیسرز اور سول سوسائٹی کے نمائندے شہدا پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے فرض کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    یوم تکریم شہداء پاکستان کے موقع پر سروسز چیفس، ریٹائرڈ سروسز آفیسرز اور سول سوسائٹی کے نمائندے شہدا پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے فرض کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ملک اور مادر وطن کی سالمیت، خودمختاری اور عزت کے لیے شہدا کی قربانیاں لازوال ہیں اور یہ قربانیاں وطن عزیز کی آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہیں گی اور دشمنان پاکستان کے شیطانی پروپیگنڈے سے قطع نظر انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    آج کا دن پوری قوم کے لیے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول سوسائٹی کے ہر شہید کو یاد کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے پاکستان کے اس مقصد اور نظریات کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ شہداء پاکستان ہمارے ہیرو اور عظیم اثاثہ ہیں، جن کی لازوال قربانیوں کو کبھی بھی حقیر نہیں ہونے دیا جا سکتا۔ پاکستانی قوم فخر کرتی ہے اور پختہ عزم کرتی ہے کہ وہ ان کا اور ان کے قابل فخر خاندانوں کا مقروض رہے گی. ، کچھ بھی ہو جائے۔ شہدا ہمارا فخر تھے، ہیں اور رہیں گے.

  • امریکی نژاد سوئس گلوکارہ، ڈانسر اور اداکارہ ٹینا ٹرنر 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

    امریکی نژاد سوئس گلوکارہ، ڈانسر اور اداکارہ ٹینا ٹرنر 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

    امریکی نژاد سوئس گلوکارہ، ڈانسر اور اداکارہ ٹینا ٹرنر 83 برس کی عمر میں چل بسیں۔ گلوکارہ کے ترجمان نے ٹینا ٹرنر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھیں اور سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کے قریب اپنے گھر میں انتقال کرگئیں۔ ٹرنر کا شمار راک کے عظیم گلوکاروں میں ہوتا تھا جبکہ انہیں کرشماتی اداکارہ کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔

    امریکی نژاد سوئس گلوکارہ، ڈانسر اور اداکارہ ٹینا ٹرنر 83 برس کی عمر میں چل بسیں۔ گلوکارہ کے ترجمان نے ٹینا ٹرنر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھیں اور سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کے قریب اپنے گھر میں انتقال کرگئیں۔ ٹرنر کا شمار راک کے عظیم گلوکاروں میں ہوتا تھا جبکہ انہیں کرشماتی اداکارہ کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    ترجمان نے کہا کہ ٹینا ٹرنر کے ساتھ میوزک لیجنڈ اور رول ماڈل کا باب اختتام پذیر ہوا۔ امریکا میں پیدا ہونے والی اسٹار سب سے پسندیدہ خواتین راک گلوکاروں میں سے ایک تھی، جو اپنی اسٹیج پر موجودگی اور دی بیسٹ، پراؤڈ میری، پرائیویٹ ڈانسر اور واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ سمیت کئی کامیاب فلموں کے لیے جانی جاتی تھیں۔

  • عمران خان  قومی اور ذاتی مفادات میں فرق نہیں کرسکتے.  بلاول بھٹو زرداری

    عمران خان قومی اور ذاتی مفادات میں فرق نہیں کرسکتے. بلاول بھٹو زرداری

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ ہم نے باربارسیاسی بات چیت کی کوشش کی، ایک تاریخ پر انتخابات کےلیے اتفاق بھی ہوگیاتھا، ایک تاریخ پر انتخابات کے لیے اتفاق کےبعد بس یہ طے کرنا تھا کہ وہ تاریخ کیاہوگی، عمران خان ضدی ہیں، وہ قومی مفادات اور ذاتی مفادات میں فرق نہیں کرسکتے، عمران خان کی ضد کے سنگین نتائج حملے کیلئے اکسائے جانے والے غریب کارکنوں کے سامنے آئے۔

    افغانستان کے حوالے سے وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان کے لوگ کئی دہائیوں کی جنگ سےتنگ آچکےہیں، مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، پاکستان افغانستان کے تنازعات میں ایک دہشت گردی کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سقوط کابل کے بعد سے پاکستان میں تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد حملے بڑھے، درخواست ہے افغانستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف بطور لانچنگ پیڈاستعمال نہ ہونے دے، افغان عبوری حکومت کے ساتھ روابط جاری رکھنے سے افغانستان میں اچھی پیش رفت ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں عبوری حکومت کوصلاحیتوں میں اضافےکی ضرورت ہے، افغان عبوری حکومت کےپاس انسداددہشت گردی فورس،بارڈر مینجمنٹ فورس نہیں ہے، افغانستان میں دہشتگردوں کونشانہ بنانے کا وزیردفاع کا بیان مزید سفارتی زبان میں ہوسکتاتھا، بین الاقوامی تسلیم شدہ قانون کےتحت پاکستان کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں بلاول نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری جدوجہد کی طویل تاریخ ہے، ہم نے اپنی حکمرانی کا بڑا حصہ آمریت کے تحت برداشت کیا ہے. ہماری متحدہ حکومت نے برسراقتدار آکر اپوزیشن کے ساتھ گفتگو میں روایتی مؤقف اختیارکیا. ہم عمران خان کے دوراقتدارکی طرح سیاسی انتقامی کارروائیاں نہیں کرنا چاہتے تھے اور ہم پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز پر توجہ دینا چاہتے تھے لیکن 9 مئی کے پُرتشدد احتجاج نے صورتحال بدل دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات اور یادگار شہدا کو نقصان پہنچایا گیا، 9 مئی کے بعد تمام سیاسی جماعتیں ریاست کی رٹ قائم کرنے پر متفق ہیں، ریاست پرحملہ سرخ لکیرتھی جسے عبورکرلیاگیا، اب قانون کا اپناراستہ اختیار کرنا چاہیے، پی ٹی آئی کو اپنے 30 سالہ سیاسی دور میں اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

    وزیر خارجہ و پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے پُرتشدد احتجاج نے صورتحال بدل دی ہے، ریاست پر حملہ سرخ لکیر تھی جسے عبور کیا گیا، اب قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ ترک میڈیا کو انٹرویو میں بلاول نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 اجلاس عالمی سطح پربھارت کے تکبر کا ایک اور مظاہرہ ہے، 2019 میں بھارت نےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرکےتکبرکامظاہرہ کیا، سری نگر میں جی 20 اجلاس سے بھارت نے پیغام دیاکہ اس کیلئے عالمی قوانین غیرمتعلقہ ہیں اور سلامتی کونسل کی قراردادیں غیرمتعلقہ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین نے اجلاس میں شرکت نہ کرکے بین الاقوامی قوانین سے اصولی وابستگی کا مظاہرہ کیا، چین کا فیصلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں سے وابستگی کوظاہرکرتاہے، چین کا سری نگر میں اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ ذمہ دار سپرپاور کے اقدامات ہیں۔ ترکیہ کے حوالے سے بلاول کا کہنا تھاکہ پاکستان اور ترکیہ کا رشتہ دو ریاستوں کا نہیں دو بھائیوں جیسا ہے، پاکستان اور ترکیہ آزمائش کی ہرگھڑی میں ایک دوسرےکےساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

  • آڈیو لیکس انکوائری کمیشن نے سابق چیف جسٹس کے بیٹے سمیت 4 شخصیات کو  27 مئی کو طلب کرلیا

    آڈیو لیکس انکوائری کمیشن نے سابق چیف جسٹس کے بیٹے سمیت 4 شخصیات کو 27 مئی کو طلب کرلیا

    آڈیو لیکس انکوائری کمیشن نے تحقیقات کیلئے طلبی کے نوٹس جاری کرنا شروع کردیے۔ ذرائع کے مطابق مبینہ آڈیوز سے جڑی 4 شخصیات کو 27 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے جن میں صدر سپریم کورٹ بارعابد زبیری اور خواجہ طارق رحیم ایڈوکیٹ بھی شامل ہیں۔

    آڈیو لیکس انکوائری کمیشن نے تحقیقات کیلئے طلبی کے نوٹس جاری کرنا شروع کردیے۔ ذرائع کے مطابق مبینہ آڈیوز سے جڑی 4 شخصیات کو 27 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے جن میں صدر سپریم کورٹ بارعابد زبیری اور خواجہ طارق رحیم ایڈوکیٹ بھی شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    ذرائع کے مطابق صحافی عبد القیوم صدیقی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کو بھی 27 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیشن کا اجلاس 27 مئی کی صبح 10 سپریم کورٹ میں ہو گا۔ واضح رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا ہے، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کمیشن میں بلوچستان ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شامل ہیں۔

  • اقوام متحدہ  کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا پاکستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا پاکستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کا پاکستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے پاکستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ پاکستان کی جانب سے عام شہریوں پر مقدمہ چلانے کے لیے فوجی عدالتوں کے استعمال کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔ جنیوا میں اقوام متحدہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں وولکر ترک نے تشدد میں حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور مسائل والے قوانین کے تحت کی جانے والی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا، جو ممکنہ طور پر من مانی حراست کا باعث بنتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ 9 مئی کو ہونے والے احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کی فوری غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محفوظ اور خوشحال پاکستان کی جانب واحد قابل عمل راستہ انسانی حقوق، جمہوری عمل اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے میں مضمر ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کی بامعنی اور غیر محدود شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔