Baaghi TV

Author: +9251

  • آخر کار فواد چودھری کا پی ٹی آئی کیساتھ سفر اختتام کو پہنچا. اہلیہ حبا چودھری

    آخر کار فواد چودھری کا پی ٹی آئی کیساتھ سفر اختتام کو پہنچا. اہلیہ حبا چودھری

    پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے فواد چوہدری کے پارٹی سے علیحدگی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آخر کار سفر اختتام کو پہنچا۔ جبکہ اس سے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری نے باقاعدہ طور پر پارٹی سے علیحدگی اور سیاست سے بریک کا اعلان کردیا ہے.


    جبکہ باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اس اعلان سے قبل فواد چودھری کی فیصل واؤڈا سے ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا ہے علاوہ ازیں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی چھوڑنے کا مشورہ فیصل واوڈا نے دیا تھا تاہم فلحال اس بات کی دونوں فریقین یعنی فواد چودھری اور فیصل واؤڈا نے تصدیق نہیں کی ہے.

    ذرائع کے مطابق فواد چوہدری اور فیصل واوڈا کی ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی اور اس کے بعد فیصل واوڈا فواد چوہدری کو لے کر ایک اہم شخصیت کے ساتھ ملاقات کے لیے روانہ ہو ئے تھے۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری کا شمار عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا اور اسی بنیاد پر انھیں پارٹی کا مرکزی سینیئر نائب صدر نامزد کیا گیا تھا۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد فواد چوہدری کو 10 مئی کے روز سپریم کورٹ کے باہر سے ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ اس کے بعد منگل 16 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھاکہ بطور ترجمان پی ٹی آئی سمجھتا ہوں 9 مئی کے واقعات انتہائی قابل شرم تھے، پاک فوج ہے تو پاکستان ہے اور اسی نکتہ نظرکوسامنے رکھ کرہمیں اپنی پالیسیاں بنانی چاہیے۔ اس کے بعد فواد کی اہلیہ حبا چوہدری نے پی ٹی آئی چیئرمین سے شکوہ کیا تھاکہ عمران خان، آپ فواد چوہدری، ملیکہ بخاری، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے نام لکھنا بھول گئے؟

  • ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے. اسحاق ڈار

    ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے. اسحاق ڈار

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے،کوشش کررہےہیں آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے،30جون تک آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائےگا،امیدہےموجودہ صورتحال سےبھی ڈیل کریں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان چیلنجزسےگزرہا ہے،2017میں پاکستان دنیا کی24ویں بڑی معیشت تھا،اوراب پاکستان47ویں نمبرپرچلا گیاہے،ہماری معیشت تیزی سےبہتری کی جانب گامزن ہے،ہم نےمل کرپاکستان کودوبارہ24 ویں معیشت بناناہے۔

    انہوں نےکہاچینی بینکوں نے2ارب ڈالر ہمیں واپس کردیئے اورہم نےساڑھے5ارب ڈالرکمرشل بینکوں کوواپس کیے،آئی ایم ایف نظرثانی بہت پہلے ہوجانی چاہیےتھی،ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے،کوشش کررہےہیں آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے،30جون تک آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائےگا،امیدہےموجودہ صورتحال سےبھی ڈیل کریں گے۔

    وزیرخزانہ نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بیرونی فنانسنگ کا ہے اوراس کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کو ایل سیز جیسے مسائل کا سامنا ہے مگر انشاء اللہ اس مسئلہ کا مل کرحل نکالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اقتصادی ٹیم مسلسل محنت کررہی ہے اورکئی سالوں کے بعد حسابات جاریہ کے کھاتوں میں بہتری آئی ہے، اپریل میں حسابات جاریہ کے کھاتے سرپلس ہوگئے تھے۔اس معاملے میں سٹیٹ بینک کی ٹیم بھی ہماری معاونت کررہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی کومحصولات میں اضافہ کیلئے اپنی تجاویز دینا چاہئیے، ہمیں بزنس کمیونٹی کی مشکلات کا اندازہ ہے مگر ان مسائل میں ہماراکوئی قصورنہیں ہے تاہم ان مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششوں کاسلسلہ جاری ہے۔ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدےکےحوالےسےہماری ٹیم نےکام مکمل کرلیا،2013 میں پاکستان کوڈکلیئرکیاگیاتھاکہ ڈیفالٹ کرےگا،امیدہےموجودہ صورتحال سےبھی ڈیل کریں گے،پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا۔

  • قوم جناح ہاؤس پر ہونے والے حملےکو کبھی بھول نہیں سکے گی.  کامران ٹیسوری

    قوم جناح ہاؤس پر ہونے والے حملےکو کبھی بھول نہیں سکے گی. کامران ٹیسوری

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کے لئے شرپسند عناصر کو بیرونی ایجنڈے پر عمل کرنے کی ترغیب دی گئی۔ کامران ٹیسوری نے لاہور میں جناح ہاؤس کا دورہ کیا، اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ میں نہیں سمجھتا کسی نے انجانے میں یہ کام کیا ہے. شرپسند عناصرکوبیرونی ایجنڈےپرعمل کرنے کی ترغیب دی گئی۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کے لئے شرپسند عناصر کو بیرونی ایجنڈے پر عمل کرنے کی ترغیب دی گئی۔ کامران ٹیسوری نے لاہور میں جناح ہاؤس کا دورہ کیا، اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کسی نے انجانے میں یہ کام کیا، شرپسند عناصرکوبیرونی ایجنڈےپرعمل کرنے کی ترغیب دی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    گورنر سندھ نے کہا کہ اس جلاؤ گھیراؤ میں وہی آگ اور غصہ ہے جو دشمن ملک کا ہے، 9 مئی کے واقعات منصوبہ بندی کے ذریعے کیے گئے، قوم جناح ہاؤس پر ہونے والے حملےکو کبھی بھول نہیں سکے گی۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا، شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہماری سرحدیں محفوظ ہیں اور ہم سکون سے سوتے ہیں۔

  • خیرپور؛ شدیدگرمی سے  امتحان کے دوران گیارہویں جماعت کا طالب علم انتقال کرگیا

    خیرپور؛ شدیدگرمی سے امتحان کے دوران گیارہویں جماعت کا طالب علم انتقال کرگیا

    خیرپور میں امتحان کے دوران شدیدگرمی سے گیارہویں جماعت کا طالب علم انتقال کرگیا.

    خیرپور میں امتحان کے دوران شدیدگرمی سے گیارہویں جماعت کا طالب علم انتقال کرگیا۔ سکھر تعلیمی بورڈ کے مطابق طالب علم گورنمنٹ ڈگری کالج ٹھیڑی میں فزکس کا پرچہ دے رہا تھا اور جب طالب علم امتحان دینے آیا تو طبیعت ناساز تھی۔ شدیدگرمی کے دوران پرچہ دیتے ہوئے طالب علم کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ خیال رہے کہ آج خیرپور میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہا۔ طلبہ کا کہنا تھاکہ امتحانات میں شدید گرمی اور حبس کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے لوڈشیڈنگ کے باعث گرمی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

    علاوہ ازیں آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب بڑے صوبے پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نگراں حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں سرکاری اور نجی اسکولز میں گرمی کی چھٹیاں 6 جون سے شروع ہوں اور 20 اگست تک تعطیلات رہیں گی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت سندھ کی جانب سے اسکولوں اور کالجوں کے لیے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

    صوبائی حکومت کے مطابق دو ماہ کی تعطیلات یکم جون سے لیکر31 جولائی تک ہوں گی اور یکم اگست سے اسکول دوبارہ کھل جائیں گے۔ مذکورہ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا جو حکومت سندھ کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت ہیں۔

    حکومت سندھ نے حالیہ گرمی اور لوڈشیڈنگ کے پیش نظر چھٹیوں کا نوٹیفکیشن تبدیل کرتے ہوئے 20 مئی سے گرمی کی تعطیلات کا اعلان کردیا تھا اور نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے بھر میں گرمی کی چھٹیاں 20 مئی سے 20 جولائی تک ہوں گی۔ دوسری جانب پرائیوٹ اسکولز نے اس فیصلے کو قبول نہیں کیا، اور مؤقف دیا کہ بچوں کے امتحانات ہورہے ہیں چھٹیوں کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    بیشتر پرائیوٹ اسکولز میں صبح بچے پہنچے تو ان کا کہنا تھا کہ اسکول آنا اچھا نہیں لگ رہا تاہم ہمارے امتحان ہو رہے ہیں۔ محکمہ تعلیم کا مؤقف تھا کہ گرمی کی شدت میں اضافے اور لوڈشیڈنگ کے باعث شیڈول تبدیل کر کے چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کو چھوڑنے کے بعد  عثمان ترکئی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

    پی ٹی آئی کو چھوڑنے کے بعد عثمان ترکئی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

    پی ٹی آئی کو چھوڑنے کے بعد عثمان ترکئی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

    پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کے ساتھ پریس کانفرنس میں عثمان ترکئی نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے کہا کہ ہم کسی پارٹی میں نہیں اپنے گھر واپس آئے ہیں، پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت پر قیادت کا شکر گزار ہوں۔

    ان کا کہنا تھاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کیلئے جدوجہد کی۔ جبکہ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ عمران خان کو صرف اپنی اور اپنی بیگم کی فکر ہے، عمران خان نے دوسروں کی بیماری کا مذاق اڑایا لیکن خود پلستر جیب میں لیے پھرتے رہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عثمان ترکئی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 صوابی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے تھے۔

    علاوہ ازیں پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان ترکئی کا کہنا تھاکہ ہم پہلے مسلم لیگی تھے، اس کے بعد بھٹو شہید کےساتھ تھے، بعد میں ہم پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے، عمران خان کے ساتھ انصاف کی باتیں کرنے کی وجہ سے شامل ہوئے تھے، مجھے پی ٹی آئی میں ہونے کے باوجود نظر انداز کیا گیا، پرویز خٹک نے مجھے آگے آنے نہیں دیا اور ہمارے خلاف صوبائی سطح پر سازش کی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرنے کے ساتھ کہا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں، پی ٹی آئی کے ساتھ اب آگے نہیں چلیں گے، عدالت نے ہمیں بحال بھی کیا تو پی ٹی ائی کی سیٹوں پرنہیں بیٹھوں گا۔

  • پولیس نے 48 سال بعد لڑکی کے قتل کا سراغ لگالیا مگر ملزم اب دنیا میں نہیں

    پولیس نے 48 سال بعد لڑکی کے قتل کا سراغ لگالیا مگر ملزم اب دنیا میں نہیں

    پولیس نے 48 سال بعد لڑکی کے قتل کا سراغ لگالیا مگر ملزم اب دنیا میں نہیں

    کینیڈا کی پولیس نے میں ایک 16 سالہ لڑکی کو ریپ کے بعد قتل کرنے والے ملزم کی شناخت 48 سال بعد کرلی لیکن اس جرم کا ارتکاب کرنے والا اب اس دنیا میں موجود نہیں ہے۔ اسکائی نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 1975 میں شیرون پرائر نامی 16 سالہ لڑکی کینیڈا کے شہر مونٹریال میں رہائش پذیر تھی۔ لڑکی قریبی پیزا ریسٹورنٹ میں دوستوں سے ملاقات کے لیے گھر سے نکلی اور اس دوران لاپتہ ہوگئی۔

    لڑکی کے لاپتہ ہونے کے 3 روز بعد لاش مونٹریال میں سمندرکنارے پائی گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تحقیقات کا آغازکردیا، کئی سال بیت گئے لیکن تقریباً 100 سے زائد مُشتبہ افراد سے تفتیش کے باجود پولیس کسی حتمی نتیجے پر پہنچی نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ رواں ہفتے کینیڈین پولیس نے بتایا کہ انہیں 100 فیصد یقین ہے کہ 16 سالہ لڑکی کا قتل فرینکلن میوڈ رومین نامی شخص نے کیا جو مقتولہ کے گھر کے قریب ہی رہتا تھا، کرائم ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ ریپ کے علاوہ دیگر جرائم میں ملوث تھا۔
    پولیس ملزم تک کیسے پہنچی؟

    جبکہ یہ ایک ایسا معاملہ تھا جسے حل کرنے میں 4 دہائیوں سے زائد بیت گئے۔ پولیس نے 1975 میں جائے وقوعہ سے لڑکی کا (ڈی این اے) سیمپل لے تو لیا مگر یہ نمونہ کسی بھی عدالت میں پیش کرنے کے لئے کافی نہیں تھا۔ لڑکی کے ڈی این اے کو حکام نے اس امید کے ساتھ اپنے پاس رکھا کہ ایک دن ہی ٹیکنالوجی بدولت 16 قاتل کی شناخت ممکن ہوسکے گی۔ محفوظ نمونے 2019 میں ویسٹ ورجینیا کی ایک لیب میں بھیجے گئے جس کے بعد جینیولوجیکل ویب سائٹ کی مدد سے ملزم کے رشتہ داروں سے میچ کیا گیا۔

    کینیڈین پولیس نے انکشاف کیا کہ لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم فرینکلن میوڈ رومین نامی شخص کی موت 1982 میں ہوگئی تھی مگر ملزم کے بھائیوں کا ڈی این اے مقتولہ کے ڈی این اے سے کافی حد تک میچ کرگیا تھا۔ مذکورہ ڈی این اے کی بنیاد پر ہی ملزم فرینکلن کی قبرکھودی گئی تو مقتولہ کا ڈی این اے ملزم کے ڈی این اے سے 100 فیصد میچ کرگیا۔ تاہم بعد ازاں لڑکی کی چھوٹی بہن نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیس حل ہونے سے میری بہن تو واپس نہیں آسکے گی لیکن یہ جان کر اطمینان ضرور ہے کہ میری بہن کا قاتل اس دنیا میں نہیں ہے اور اب کسی معصوم کی جان نہیں لےسکے گا۔

  • انٹربینک میں ڈالر سستا اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

    انٹربینک میں ڈالر سستا اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

    انٹربینک میں ڈالر سستا اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

    ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج ملا جلا رجحان رہا۔ جبکہ انٹربینک میں ڈالر ڈالر کا بھاؤ 2 پیسے کم ہوکر کاروبار کے اختتام پر 287.13 روپے رہا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 309 روپے میں دستیاب ہے۔ تاہم ادھر رواں مالی سال کے معاشی اہداف کی رپورٹ پیش کردی گئی۔

    رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ کی منظوری کے لیے نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ دستاویز کے مطابق رواں سال کوئی بھی معاشی ہدف پورا نہ ہوسکا، شرح نمو 5 فیصد کی بجائے صفراعشاریہ 8 فیصد رہی جب کہ سیلاب اور ڈالرکے بڑھتے ایکسچینج ریٹ نے جی ڈی پی کونقصان پہنچایا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ زرعی شعبے کی شرح نمو کا ہدف 3.9 فیصد تھا، صرف سیلاب سے زراعت کو 297 ارب، کپاس کی فصل کو 205 ارب اور کھجور کو 7 ارب کا نقصان ہوا جب کہ چاول کی فصل کو سیلاب سے 50 ارب کا نقصان اٹھانا پڑا۔ رپورٹ کےمطابق صنعتی شرح نمو کا ہدف 7.1 فیصد تھا جو منفی8.11 فیصد تک گرگئی،گاڑیوں کی صنعت 42 فیصد گرگئی اور فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں98 فیصد کمی ہوئی جب کہ ایکسپورٹ میں 11 فیصد کمی ہوئی اور مالیاتی خسارہ 5.2 فیصد بڑھ گیا، اس کے علاوہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ٹیکسٹائل میں 16 فیصد کمی ہوئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ صرف کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو کرنے میں کامیابی ہوئی، اب رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 0.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 5.01 فیصد تھا تاہم بڑی صنعتوں کی گروتھ منفی8.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال بڑی صنعتوں کی گروتھ کا ہدف 7 فیصد سے زائد تھا اور زرعی شعبے کی گروتھ کا ہدف 3.9 فیصد تھا، زرعی شعبے کی گروتھ کا ہدف بھی حاصل نہیں ہوسکا۔

  • دبئی؛ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو اس سال فروخت میں تقریباً 82 بلین ڈالر حاصل ہوگا

    دبئی؛ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو اس سال فروخت میں تقریباً 82 بلین ڈالر حاصل ہوگا

    ایک نئی رپورٹ کے مطابق، 2012 سے 2022 کے درمیان دنیا کے امیر ترین افراد کی جانب سے جائیداد میں سرمایہ کاری میں اضافے نے دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو اس سال فروخت میں تقریباً 82 بلین ڈالر (300 بلین درہم) حاصل ہوگا۔ دبئی کی رئیل اسٹیٹ ایجنسی یونیک پراپرٹیز نے حوالہ دیا کہ امارات میں 68,400 سے زیادہ دنیا کے انتہائی امیر ترین افراد ہیں – جو کہ گذشتہ دہائی کی نسبت 62 فیصد اضافہ ہے۔ متحدہ عرب امارات کے کورونا وبا سے نمٹنے اور ملک کے آسان جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے دبئی دنیا کے انتہائی متمول افراد کے لیے ایک ترجیحی منزل بن گیا ہے۔

    اسی طرح، ٹیکس کے فوائد اور سازگار پالیسیاں، جن کے بارے میں عالمی سرمایہ کار تیزی سے آگاہ ہو رہے ہیں، بھی اہم کردار ادا کرنے والے عوامل ہیں جنہوں نے 2023 میں دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں 46 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دبئی، مشرق وسطیٰ کی "ہائی نیٹ ورتھ” افراد کی درجہ بندی میں سرفہرست ہے، دبئی کی معزز ساکھ دولت مند سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ بیرون ملک غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے یوروپی ممالک کے سرمایہ کار متحدہ عرب امارات کی طرف ہجرت کررہے ہیں اور یہ رجحان جاری رہنے کی توقع ہے، جبکہ لگژری پراپرٹی سیگمنٹ میں چینی سرمایہ کاروں میں اضافہ متوقع ہے۔
    کاسموپولیٹن سٹی دبئی کی اہم رئیل اسٹیٹ مارکیٹ سال بھر میں تقریباً 14 فیصد کی نمو دیکھنے کی رفتار پر ہے۔

    ڈاون ٹاؤن دبئی، پام جمیرہ، اور جے بی آر اس ترقی کو فروغ دینے والے بڑے اضلاع میں سے ہیں۔ ان علاقوں میں پرتعیش رہائش گاہوں کی بڑھتی ہوئی مانگ سے دبئی میں اعلیٰ درجے کے مکانات کی قیمت 2023 میں 6 فیصد سے بڑھ کر 7.9 فیصد ہو گئی ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ قیمتوں میں اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس اضافے کے باوجود، ہر روز 270,000 ڈالر سے زیادہ کی خرید و فروخت ہو رہی ہے۔ یونیک پراپرٹیز کے بانی اور سی ای او آرش جلیلی نے کہا: "دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے وبا کے بعد، پہلے کی رفتار کو برقرار رکھا ہے، اور انتہائی متمول افراد کے مسلسل یو اے ای میں منتقل ہونے کے سے پچھلے سال کی تاریخی ترقی کی صلاحیت کو بڑھا دیا ہے۔”

    "رئیل اسٹیٹ سال کے آغاز سے 3.27 بلین ڈالر (12 بلین درہم) سے تجاوز کر چکا ہے اور اپریل میں جائیداد کے مجموعی لین دین میں 16 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے جب کہ ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں، امارات اوپر کی جانب گامزن ہے۔” تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق، اپریل میں جائیداد کی کل لین دین 7,615 رہی اور رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں میں سالانہ اوسطاً 14.5 فیصد کا اضافہ ہوا جس میں آف پلان مارکیٹ اس ترقی کو آگے بڑھا رہی ہے۔ مارچ میں، العربیہ نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ کس طرح دبئی کو نیویارک، لاس اینجلس اور لندن کے بعد دنیا کی مصروف ترین لگژری پراپرٹی مارکیٹ کے طور پر دیکھا گیا جب دولت مند سرمایہ کاروں کا ایک سیلاب شہر میں آیا اور یہ دوسری ممالک میں جغرافیائی ، سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر ابھرا۔

    پراپرٹی کنسلٹنٹ نائٹ فرینک ایل ایل پی کے مطابق، مشرق وسطیٰ کے اس کاروباری مرکز نے 2022 میں $10 ملین یا اس سے زیادہ کی جائیدادوں کی 219 لین دین کیے۔ اس کے مقابلے میں، نیویارک نے 10 ملین ڈالر یا اس سے زیادہ مالیت کے 244 سودے رجسٹر کیے، لاس اینجلس، 225 اور لندن میں 223 ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ اسی طرح دبئی 25 ملین ڈالر یا اس سے زیادہ کی فروخت کے لیے 26 لین دین کے ساتھ پانچواں سب سے زیادہ فعال شہر تھا۔ نائٹ فرینک میں مشرق وسطیٰ کی تحقیق کے سربراہ، فیصل درانی نے اس وقت کہا کہ "شہر میں دولت کے بڑھتے ہوئے ارتکاز کو بہت سے عوامل نے متاثر کیا ہے، جس میں کرونا وبا کے بارے میں حکومت کے فیصلہ کن ردعمل سے لے کر رہائشی ویزا کے نئے اختیارات کی ایک حد تک شامل ہیں۔”

    اس سب کے باوجود ، دبئی دنیا کی سب سے زیادہ "سستی لگژری ہوم مارکیٹس” میں سے ایک ہے، جو نائٹ فرینک کی 20 عالمی اہم رہائشی منڈیوں میں 16ویں نمبر پر ہے۔ آج کی مارکیٹ میں آپ ، 1 ملین ڈالر کے عوض اہم اضلاع جیسے پام جمیرہ، ایمریٹس ہلز، یا جمیرہ بے آئی لینڈ میں 1,130 مربع فٹ (104.98 مربع میٹر) رہائشی جگہ حاصل کر سکتے ہیں ، جو نیویارک، لندن، یا سنگاپور کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے۔ نائٹ فرینک میں پرائم ریذیڈنشل کے سربراہ اینڈریو کمنگز نے کہا، "دبئی کی مارکیٹ اب بھی باقی دنیا کی نسبت شاندار قدر کی نمائندگی کرتی ہے۔” "یہی وجہ ہے جو متمول خریداروں کو اس جانب راغب کر رہی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر سورج ، ساحل اور سمندر والے طرز زندگی کی تلاش میں ہیں جس کا دوسرا نام اب دبئی ہے۔ اس شہر کی کشش پوری دنیا کو کھینچ رہی ہے۔”

  • روس پر پابندیوں نے چینی کرنسی کی پیش قدمی بڑھا دی

    روس پر پابندیوں نے چینی کرنسی کی پیش قدمی بڑھا دی

    روس پر پابندیوں نے چینی کرنسی کی پیش قدمی بڑھا دی

    جنوبی امریکا ممالک میں امریکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں چینی کرنسی یوآن کا رجحان بڑھتا جارہا ہے جبکہ روس نے یوکرین پر حملہ کیا جس کے بعد اسے بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جس سے چین کو یہ فائدہ پہنچا کہ اس کی کرنسی یوآن نے پیش قدمی بڑھا دی۔ خاص طور پر لاطینی امریکا کے ممالک میں معاشی تجزیہ کاروں کو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یوآن آہستہ آہستہ ڈالر کے مقابلے میں اپنی جگہ بناتا جارہا ہے۔

    چین کی کرنسی یوآن غیر محسوس طریقے سے عالمی منڈیوں میں اپنی جگہ بناتی محسوس ہو رہی ہے اور چین اسے ڈالر کے متبادل کے طور پر متعارف کرانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ ان ہی کوششوں کی بدولت لاطینی امریکہ کے کئی ملکوں میں یوآن تیزی سے اپنی جگہ بنا رہا ہے۔ چین نے دوسرے خطوں میں یوآن معاوضے کے معاہدے حاصل کیے ہیں اور فروری میں برازیل میں ایک اعلان کیا جو لاطینی امریکہ میں اس کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، جس کی باہمی تجارت 2022 میں ریکارڈ 150 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

    چین نے برازیل میں معاوضے کے طریقے کے تحت اپریل میں ایشیائی کرنسی میں اپنا پہلا سرحد پار سودا طے کیا۔ برازیل میں یوآن ، یورو کی جگہ دوسری سب سے بڑی زرمبادلہ ریزرو کرنسی بن گئی ہے۔ ارجنٹائن میں حکومت نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ چین سے اس کی برآمدات ڈالر کے بجائے یوآن میں کی جائیں گی تاکہ اس کے گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھا جا سکے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چین نے اپنی کرنسی کو نہ صرف اپنی غیر ملکی تجارت کے ایک محرک کے طور پر بین الاقوامی بنانے کی خواہش کو دوگنا کر دیا ہے بلکہ دہائیوں سے امریکی ڈالر کی طاقت کو بھی ختم کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    چین نے اپنے بین الاقوامی لین دین کی ادائیگی کے لئے مارچ میں پہلی بار ڈالر سے زیادہ یوآن کا استعمال کیا۔ یوآن نے اس سال روس میں سب سے زیادہ تجارت کرنے والی کرنسی کے طور پر ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا ، 2022 میں روسی درآمدی ادائیگیوں میں اس کا حصہ 23 فیصد تھا۔ چین نے پاکستان سے لے کر فرانس کی کمپنیوں تک دیگر تجارتی شراکت داروں کے ساتھ حالیہ معاہدے کیے ہیں تاکہ یوآن ایکسچینج کو سہولت فراہم کی جاسکے۔ تاہم دوسری جانب واشنگٹن میں قائم ایک علاقائی تجزیاتی مرکز انٹر امریکن ڈائیلاگ کے ایشیا اور لاطینی امریکہ پروگرام کی ڈائریکٹر مارگریٹ مائرز نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ایک علاقائی رجحان ہے، برازیل اور ارجنٹائن کے لیے کوئی خاص چیز نہیں ہے۔

  • پاکستان کی صورتحال مانیٹر کر رہے، قانون کا اطلاق سب پر ہوگا. امریکی محکمہ خارجہ

    پاکستان کی صورتحال مانیٹر کر رہے، قانون کا اطلاق سب پر ہوگا. امریکی محکمہ خارجہ

    پاکستان کی صورتحال مانیٹر کر رہے، قانون کا اطلاق سب پر ہوگا. امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن : ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے پاکستانی تیل و گیس کی تنصیبات پر دہشتگرد حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ رپورٹس ہیں کہ 4 سرکاری اہلکار اور 2 شہری جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد کے خاندان سے تعزیت، زخمیوں کی جلدصحت یابی کی امیدہے، حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ پہلے بھی کہہ چکےہیں پاکستان میں صورتحال مانیٹر کر رہےہیں، کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر کوئی پوزیشن نہیں، جمہوری اقدار کا نفاذ، آزادی اظہار رائے، قانون کی عملداری کا اطلاق سب پر ہونا چاہیے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

    اس سے قبل بھی امریکہ محمکہ خارجہ کئی بیانات دے چکا ہے اور اکثرو اوقات مختلف ممالک کے بارے میں اس قسم ے بیانات دیئے جاتے ہیں.