Baaghi TV

Author: +9251

  • کیا رنویر سنگھ نے ڈان 3 میں شاہ رخ خان کی جگہ لی ؟

    کیا رنویر سنگھ نے ڈان 3 میں شاہ رخ خان کی جگہ لی ؟

    پرڈیوسر رتیش سدھوانی نے جب سے یہ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈان تھری بنائی جائیگی اور اس کے سکرپٹ پر کام ہو رہا ہے تب سے شائقین کافی پرجوش ہیں، لیکن شاہ رخ خان کے مداحوں کے لئے بری خبر یہ ہےکہ کنگ خان نے فلم کرنے سے منع کر دیا ہے ان کا کہنا ہےکہ ڈان تھری کا موضوع آج کے حساب سے نہیں ہے.اس ھوالے سے تازہ اطلاع یہ ہےکہ ڈان تھری میں رنویر سنگھ شاہ رخ خان کی جگہ کام کریں گے اور فلم کے ڈائریکٹر فرحان اختر نے اس حوالے سے شاہ رخ خان کو مطلع کر دیا ہے، یوں رنویر سنگھ کافی سرخیوں میں ہیں. رنویر سنگھ اور فرحان اختر اس سے قبل بھی ایک دوسرے کے ساتھ کام کر چکے ہیں. کہا جا رہا ہےکہ کورونا جب ابھی شروع ہی

    ہوا تھا تو اس دوران شاہ رخ خان کو ڈان تھری بنانے کا بتایا گیا تھا لیکن شاہ رخ خان فلم کے سکرپٹ سے مطمئن نہیں اسی لئے انہوں نے اس فلم کو کرنے سے منع کر دیا ہے. فرحان اختر شاہ رخ خآن کے انکار کے بعد ایک نامور اور بہترین اداکار کی تلاش میں تھے ، رنویر کی صورت میں ان کو وہ اداکار مل گیا ہے، کہا جا رہا ہےکہ سکرپٹ کے مکمل ہوتے ہی فلم کی شوٹنگ شروع کر دی جائیگی.

  • سشمیتا سین نے ہندوستان کی پہلی مس یونیورس بننے کے 29 سال کا جشن منایا

    سشمیتا سین نے ہندوستان کی پہلی مس یونیورس بننے کے 29 سال کا جشن منایا

    بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے 21 مئی 1994 کو مس یونیورس کا خطاب جیتا تھا۔ یہ خطاب جیت کر اداکارہ نے تاریخ رقم کی کیونکہ وہ پہلی ہندوستانی تھیں جنہیں مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا۔ اس ٹائٹل کو جیتے ہوئے 29 سال ہو چکے ہیں اور سشمیتا سین نے 29 ویں سال کا حال ہی میں جشن منایا . انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنی ایک پرانی تصویر شئیر کی اور اسکا ایک خوبصورت کیپشن لکھا. اور خوشی کا اظہار کیا، سشمیتا نے لکھا کہ آج بھی میں‌ اس دن کو فخر کے ساتھ محسوس کرتی ہوں. ان کی پوسٹ پر ان کے دوستوں نے رد عمل ظاہر کیا . اداکار سورت جوشی نے تبصرہ کیا، آپ ایک پاور ہاؤس ہیں،آپ نے نہ صرف اس ملک کی خواتین کو بلکہ بہت سے نوجوان ذہنوں

    کو بھی متاثر کیا ہے. ان کے علاوہ بھی بالی وڈ کے دیگر سٹارز نے سشمیتا سین کو مبارکباد دی. ایک مداح نے سشمیتا سین کےلئے لکھا کہ آپ حقیقی طور پر بہت خوبصورت ہیں. یاد رہے کہ جس سال سشمیتا سین مس یونیورس بنی تھیں اسی سال ایشوریا رائے نے مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتا ، دونوں نے بعد میں بالی وڈ میں دھوم مچا دی اور ان کا شمار بہت جلد بالی وڈ کی نمبر ون ہیروئنز میں ہونے لگا. آج تک سشمیتا اور ایشوریا رائے کی دیوانگی ان کے مداحوں کے سر چڑھ کر بولتی ہے.

  • رحیم یار خان؛  پولیس افسر بن کرفراڈ کرنے والی خاتون گرفتار

    رحیم یار خان؛ پولیس افسر بن کرفراڈ کرنے والی خاتون گرفتار

    رحیم یار خان؛ پولیس افسر بن کرفراڈ کرنے والی خاتون گرفتار

    رحیم یار خان میں پولیس افسربن کردھوکہ دہی کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اپنا تعارف اے ایس پی گلگت بلتستان کے طور پر کراتی تھی اور جوا مافیا کی سفارش کراتی تھی۔ جبکہ انہیں چھڑوانے کی کوشش بھی کرتی تھی تاہم اب اسے گرفتار کرلیا گیا ہے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ایک تھانے میں سفارش کرنے پہنچی تو شک ہونے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے تفصیلات حاصل کی گئیں اور جعل سازی کی تصدیق ہونے پر ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جاوے گی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    ملزمہ نے اعتراف جرم بھی کرلیا جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا۔ جبکہ یہ کیس اب عدالت میں ہے.

  • شاہ رخ خان کو سخت مشکل حالات میں بھی دیکھا منوج باجپائی

    شاہ رخ خان کو سخت مشکل حالات میں بھی دیکھا منوج باجپائی

    بالی وڈ اداکار منوج باجپائی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے شاہ رخ خان کو ان وقتوں میں بھی دیکھا جب وہ کیرئیر بنانے کےلئے جدوجہد کررہے تھے. انہوں نے کہا کہ کنگ خان نے اپنے ابتدائی دنوں میں اپنے پورے خاندان کو کھو دیا اور پھر خود اپنے بل پر فلمی صنعت میں اپنی جگہ بنائی اس وجہ سے میں ان کی بے حد عزت کرتا ہوں. انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میرا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو شاہ رخ خان کے ان وقتوں میں قریب تھے جب وہ بہت مشکل میں تھے. انہوں نے کہا کہ میں شاہ رخ کی کامیابی پر کبھی تلخ نہیں ہو سکتا۔ منوج باجپائی نے یہ بھی

    انکشاف کیا کہ میں اور شاہ رخ خان اپنے ابتدائی دنوں میں اکثر ملتے رہتے تھے۔ لیکن دونوں مصروف رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان دونوں کو ملنے کا وقت نہیں ملتا، منوج نے کہا کہ شاید ہم ایک دوسرے سے اس لئے بھی نہیں ملتے کیونکہ ہم نے اپنی الگ الگ دنیا بسا رکھی ہیں لیکن ہم ایک دوسرے کے لیے باہمی احترام رکھتے ہیں جو کہ ہمیشہ رہے گا۔منوج بائی نے کہا کہ شاہ رخ خان کی کامیابی کو دیکھ کر دل بہت خوش ہوتا ہے ، شاہ رخ خان ڈیزرو کرتا ہےکہ اسکو کنگ خان کہا جائے.

  • بالی وڈ میں اپنے تعلقات والدین کی سپورٹ کے بغیر خود بنائے سارا علی خان

    بالی وڈ میں اپنے تعلقات والدین کی سپورٹ کے بغیر خود بنائے سارا علی خان

    بالی وڈ‌ اداکارہ سارا علی خان کا کہنا ہےکہ میں نے بالی وڈ‌ میں خود اپنی کوشش سے اپنے تعلقات بنائے اپنے والدین کی اس میں سپورٹ حاصل نہیں کی نہ ہی انہوں نے سپورٹ کیا. سارا علی خان نے کہا کہ میری ماں نے ہمیشہ مجھے یہی مشورہ دیا کہ کبھی دوسروں پر انحصار نہ کرو، اور اپنا راستہ خود بنائو ، خود اپنی صلاحیتوں کے بل پر کام ھاصل کرو. سارا علی خان نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے یہ بھی کہا کہ ہر ایک کا اپنا ایک سفر ہوتا ہے لہذا اپنے سفر کو اپنے طریقے سے کاٹیں. اداکارہ نے کہا کہ میرے والدین کے جو دوست تھے ان کے ساتھ بھی میں نے

    بطور اداکارہ اپنے تعلقات کو بنایا وہ مجھے اداکارہ سارا کے طور پر جانتے ہیں سیف یا امریتا کی بیٹی کے طور پر نہیں، یاد رہے کہ سارا علی خان نے حال ہی میں 76 ویں کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کیا جس کے بعد سے وہ مسلسل سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔ سارا نے اپنے فیشن ایبل انداز سے کانز میں ہر کسی کا دل جیت لیا. سارا کی فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کے ریلیز ہونے والی ہے، سارا حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں.

  • عمران خان نے  خود کے دوبارہ گرفتار ہونے کا دعویٰ کردیا

    عمران خان نے خود کے دوبارہ گرفتار ہونے کا دعویٰ کردیا

    عمران خان نے خود کے دوبارہ گرفتار ہونے کا دعویٰ کردیا ہے.
    تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے دوبارہ جیل بھیج دیا گیا تو ملک میں تشدد نہیں چاہتا لیکن پی ڈی ایم لوگوں کو مشتعل کروا کر احتجاج کرنا چاہتی ہے تاکہ آئندہ عام انتخابات میں مجھے روکنے کے لیے اسے استعمال کیا جا سکے، ہم دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیتیں گے۔


    ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے چیئر مین نے الجزیرہ ، امریکی میڈیا سی این این کو انٹرویو اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔ ہماری پوری قیادت جیل میں ہے اور اس بات کے 80 فیصد امکانات ہیں کہ منگل کو جب میں اسلام آباد جاؤں گا تو مجھے گرفتار کر لیا جائے گا۔

    عرب میڈیا الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ محض کٹھ پتلی ہیں، پولیس نے ہمارے 7500 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے، میں اپنے کارکنوں کو ایک مرتبہ پھر پر امن رہنے کی ہدایت کرتا ہوں، میری پارٹی کی پوری اعلیٰ قیادت گرفتار ہے، مجھ پر تقریباً 150 مقدمات ہیں، اس لیے مجھے کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے لیکن بات یہ ہے کہ آپ کسی ایسے خیال کو گرفتار نہیں کر سکتے جس کا وقت آ گیا ہے۔

    ادھر دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما مولانا خان محمد شیرانی نے ملاقات کی ، اورملک بھر میں پی ٹی آئی اوراتحادیوں کیخلاف جبر وفسطائیت کے جاری بدترین سلسلے کی شدید مذمت کی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے لاہور میں ان رہائش گاہ زمان پارک پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے مولانا شیرانی کی قیادت میں ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، آئین و عدلیہ کیخلاف حکومتی یلغار اور جمہوریت و جمہوری اقدار کے قتل عام پرگہری تشویش کا اظہارکیا۔ جبکہ ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف کے ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز کے ذریعے اغوااور 9 مئی کو ملک بھر میں پرامن احتجاج کو پرتشدد بنانے اور جلاؤ گھیراؤ کے ساتھ نہتّے پاکستانیوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کی بھی شدید مذمت کی گئی ۔

    عمران خان اور مولانا شیرانی کی ملاقات میں تحریک انصاف کیخلاف ملک بھرمیں جاری غیرقانونی کریک ڈاؤن کو فوری طورپرروکنےکا مطالبہ کرتے ہوئے 25 نہتے پاکستانیوں کو شہید 700 سے زائد کو زخمی کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کیلئے جامع تحقیقات کی ضرورت پر زوردیا گیا۔ ملاقات میں تحریک انصاف کی قیادت، کارکنان خصوصاً خواتین کو فوری طور پر رہا کرنے ، بغیر تحقیق و قانونی جوازچھاپوں، توڑ پھوڑاورخواتین اوربچوں کو ہراساں کئے جانے پر شدید ناگواری اور نفرت کا اظہار کرتے ہوئے آئین سے کھلے انحراف اور ریاستی طاقت کے بل پر سیاست میں مداخلت اور سیاسی انجینئرنگ جمہوریت پرحملہ قراردیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    ملاقات میں میڈیا و آزاد اہلِ صحافت کیخلاف بدترین انتقامی کارروائیوں اور قومی وسائل کے بَل پر جھوٹے اور نفرت انگیز پراپیگنڈے کی شدید مذمت کی گئی ، اورعدالت عظمیٰ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے آئین، بنیادی حقوق اور ریاستی جبر و فسطائیت سے شہریوں کو تحفظ فراہم کی استدعا گئی ۔ اس کے علاوہ ملاقات میں چیف جسٹس پاکستان سےپنجاب و پختونخوا میں غیرقانونی نگران حکومتوں کے خاتمے اورآئین کے تحت عام انتخابات کے ذریعے منتخب حکومتوں کے قیام کیلئے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد یقینی بنانے کی بھی استدعا کی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اورمولانا خان محمد شیرانی کی ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف انصاف جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مابین سیاسی اشتراکِ عمل کو مزید وسعت و تحرُّک دینے پر بھی مکمل اتفاق کیا گیا۔

  • امریتا رائو کی شادی کی ساڑھی کتنے کی تھی، جان کر رہ جائیں حیران

    امریتا رائو کی شادی کی ساڑھی کتنے کی تھی، جان کر رہ جائیں حیران

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ امریتا رائو نے جس تیزی سے شہرت حاصل کی وہ کسی کاخواب ہی ہو سکتی ہے، لیکن انہوں نے اپنے کیرئیر کے عروج پر شادی کر لی. انہوں نے شادی 2014 میں کی تھی جبکہ اسکا اعلان 2016 میں کیا تھا. امریتا رائو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں نے اپنی شادی کا اعلان فوری طور پر اس لئے نہیں کیا تھا کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ اس خبر سے میرے کیرئیر کو نقصان پہنچ سکتا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں شادی پر کوئی ڈیزائنر جوڑا نہیں پہننا چاہتی تھی میں ہمارے بھارت کا جو روایتی شادی کا جوڑا ہے میں‌ وہ پہننا چاہتی تھی. اس لئے میں نے جو جوڑا پہنا تھا اسکی قیمت تین ہزار تھی اور منگل سُتر کی قیمت اٹھاراں ہزار تھی.

    انہوں نے بتایا کہ میں نے جیولری بھی بھی آرٹیفیشل پہنی تھی. امریتا رائو نے کہا کہ چونکہ میں اپنی شادی کو خفیہ رکھنا چاہتی تھی اس لئے کسی پارلر میں بھی تیار نہیں ہونے گئی بلکہ اپنے بال بھی خود بنائے اور جیولری بھی خود سیٹ کی. امریتا رائو نے کہا کہ میں اپنی شادی شدہ زندگی سے بہت خوش ہوں، اگر کام ملنا ہو گا تو یقینا مل جائیگا.

  • ایم ایم عالم کو شاندارخراج عقیدت، پاک فضائیہ نے خصوصی پروموجاری کردیا

    ایم ایم عالم کو شاندارخراج عقیدت، پاک فضائیہ نے خصوصی پروموجاری کردیا

    ایم ایم عالم کو شاندارخراج عقیدت، پاک فضائیہ نے خصوصی پروموجاری کردیا

    اپنے غازیوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور محمد محمود عالم (مرحوم) کا خصوصی پرومو جاری کردیا ہے جبکہ پاک فضائیہ کےائیرکموڈورمحمدمحمودعالم نے 1965 کی جنگ کے دوران ایک منٹ میں ہندوستانی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کو مار گرانے کا شاندار کارنامہ انجام دیا،جبکہ 11 روزہ جنگ میں کُل 9 بھارتی طیاروں کو نیست و نابود کیا، اور یہ ایک ایسا ریکارڈ جو آج تک ناقابل شکست ہے۔

    یاد رہے کہ ایم ایم عالم جن کی عرفیت Little Dragon تھی 6 جولائی 1935 کو کلکتہ جو اُس وقت برطانوی انڈیا کا حصہ تھا کے ایک تعلیم یافتہ خاندان میں پیدا ہوئے۔ عالم پانچ بھائیوں اور چھ بہنوں میں سب سے بڑے تھے۔ انہوں نے 1951 میں پاکستان فضائیہ میں شمولیت اختیار کی، 2 اکتوبر1953 کو پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا،1954 میں پائلٹ آفیسر ایم ایم عالم نے نمبر19 سکواڈرن میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔


    واضح رہے کہ ائیرکموڈورمحمدمحمودعالم 6 ستمبر 1965 کو پہلی بار بھارتی فضا میں اس وقت گرجے جب آپ بھارتی فضائی مستقر آدم پور پر حملہ آور ہوئے، یہ بھارتی سرحد سے98 میل اور سرگودھا ایئر بیس سے249 میل کے فاصلے پر ہے۔ ایم ایم عالم کے تاج میں دمکتا ہوا ہیرا 7 ستمبر 1965 کو بھارتی فضائیہ کے پانچ ہنٹر طیاروں کو چند لمحوں میں گرانا ہے جو کہ ورلڈ ریکارڈ ہے۔ آپ کی شاندار خدمات پر آپ کو ستارۂ جرأت سے نوازا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    خیال رہے کہ طویل علالت کے بعد 18 مارچ 2013 کو77 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، اُن کی نمازِ جناہ میںPAF بیس مسرور میں ادا کی گئی جہاں انہوں نے اپنی سروس کا پہلا سال گزارا تھا۔ جبکہ فلائنگ ایس(Ace) ایم ایم عالم کے نام پر لاہور ایم ایم عالم روڈ ہے، ان کے بعد میانوالی ایئر بیس کا نام بھی تبدیل کرکے ایم ایم عالم ایئر بیس رکھا گیاہے۔

  • دہری شہریت رکھتی ہوں، سفارت خانے سے رابطہ کررہی. خدیجہ شاہ کی آڈیو لیک ہوگئی

    دہری شہریت رکھتی ہوں، سفارت خانے سے رابطہ کررہی. خدیجہ شاہ کی آڈیو لیک ہوگئی

    دہری شہریت رکھتی ہوں، سفارت خانے سے رابطہ کررہی. خدیجہ شاہ کی آڈیو لیک ہوگئی.

    لاہور پولیس کو 9 مئی کے واقعات میں مطلوب معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی آڈیو سامنے آگئی ہے جبکہ آڈیو میں خدیجہ شاہ نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا مگر پولیس کو گرفتاری دینے کے بجائے وہ گھر سے فرار ہوگئیں تھیں۔ آڈیو میں خدیجہ شاہ کی کا کہنا تھاکہ میں گرفتاری دینے جارہی ہوں ، یہ فیصلہ میں نے اس لیے کیا کیوں کہ پچھلے5 دن میرے لیے بہت مشکل گزرے مجھے اپنی پراوہ نہیں ہے لیکن انھوں نے جو کچھ میری فیملی کے ساتھ کیا وہ ناقابل برداشت ہے ان لوگوں نے میرے والد، بھائی اور شوہر کو آدھی رات کے دوران گھر میں گھس کر اغوا کیا۔
    https://twitter.com/U_M_PML/status/1660287211861086210
    آڈیو میں خدیجہ شاہ نے تسلیم کیا کہ اس نے فوجی قیادت کے خلاف نامناسب ٹوئٹ کیے اور کہا کہ جذبات میں آکر کیے گئے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیے تھے اور اس پرمعافی چاہتی ہوں۔ آڈیو میں انہوں نے کہا کہ میں دہری شہریت رکھتی ہوں اپنی ایمبیسی سےرابطہ کررہی ہوں۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ مجھ جیسی خواتین کو جیلوں میں نہ ڈالیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    واضح رہے کہ لاہور کے جناح ہاؤس پر 9 مئی کو ہونے والے حملے کی تحقیقات جاری ہیں پولیس نے گزشتہ روز خدیجہ شاہ کے گھر چھاپہ مارا تھا اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خدیجہ شاہ جناح ہاؤس پر حملے کی مرکزی ملزمہ ہیں، پولیس پہنچنے پر خدیجہ شاہ پچھلے دروازے سے نکل گئیں تھیں جس کی سی سی ٹی وی بھی آگئی ہے۔

  • عثمان ترکئی کے بعد تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    عثمان ترکئی کے بعد تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    عثمان ترکئی کے بعد تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں آفتاب صدیقی کا کہنا تھاکہ میں نے سیاست چھوڑ دی ہے اور پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونےکا اعلان کیا۔ آفتاب صدیقی نے گزشتہ دنوں کراچی میں رینجرز کی چوکی جلانے والے باپ بیٹے سے بھی لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔


    خیال رہے کہ آفتاب صدیقی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے247 کراچی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور وہ کراچی میں پارٹی کے صدر تھے۔ جبکہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان ترکئی کا کہنا تھاکہ ہم پہلے مسلم لیگی تھے، اس کے بعد بھٹو شہید کےساتھ تھے، بعد میں ہم پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے، عمران خان کے ساتھ انصاف کی باتیں کرنے کی وجہ سے شامل ہوئے تھے، مجھے پی ٹی آئی میں ہونے کے باوجود نظر انداز کیا گیا، پرویز خٹک نے مجھے آگے آنے نہیں دیا اور ہمارے خلاف صوبائی سطح پر سازش کی گئی۔

    انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں، پی ٹی آئی کے ساتھ اب آگے نہیں چلیں گے، عدالت نے ہمیں بحال بھی کیا تو پی ٹی ائی کی سیٹوں پرنہیں بیٹھوں گا۔ عثمان ترکئی کا کہنا تھاکہ عمران خان اور ان کی پارٹی نے دہشت گردی کی، کرنل شیر خان شہید سے یکجہتی میں کل بھی ہم نےاحتجاج کیا تھا، مشورے کے بعد فیصلہ کروں گا کہ کس پارٹی میں جانا ہے، عثمان ترکئی
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے اطلاع ہے شہرام ترکئی پی پی پی میں شمولیت کیلئے بھاگ دوڑ کررہے ہیں۔ تاہم خیال رہے کہ عثمان ترکئی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 صوابی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے تھے۔