Baaghi TV

Author: +9251

  • اکشے کمار، شلپا شیٹی اور میں اچھے دوست ہیں روینہ ٹنڈن

    اکشے کمار، شلپا شیٹی اور میں اچھے دوست ہیں روینہ ٹنڈن

    سب جانتے ہیں کہ کھلاڑی اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن محبت کرتے تھے ان دونوں کی منگنی بھی ہو چکی تھی لیکن ان کے درمیان شلپا شیٹی آ گئی اور اکشے کمار نے روینہ ٹنڈن کو بابائے بول دیا یوں ان دونوں کی منگنی ختم ہو گئی ، روینہ ٹنڈن نے اس چیز کا بہت صدمہ لیا اور زندگی کے ایک برے فیز سے گزریں . اس دوران اکشے کے شلپا کے علاوہ بھی بہت ساری لڑکیوں کے ساتھ دوستی کے قصے مشہور ہوئے لیکن روینہ ٹنڈن نے خاموشی اخیتار کئے رکھی. جب ان کا رشتہ ختم ہو ا تو یہ دونوں ایک ساتھ کبھی دکھائی نہ دئیے ، لیکن حال ہی میں دونوں ایک ایوارڈ شو

    میں دکھائی دئیے ، روینہ ٹنڈن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کی ہے کھل کر بات اکشے اور شلپا شیٹی کے ساتھ اپنے تعلق کی انہوں نے کہا ہے کہ ہم تینوں آج بھی اچھے دوست ہیں. اور ہر ایک کی زندگی کا ایک سفر ہوتا ہے جو اسکو طے کرنا ہوتا ہے اچھا برا وقت آکر نکل جاتا ہے لہذا ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے . اکشے اور شلپا کے لئے میرے دل میں ایسی کوئی بات نہیں ہم اچھے دوست تھے ہیں اور رہیں گے.

  • گوندا ہمیشہ سیٹ پر لیٹ آتے روینہ ٹنڈن

    گوندا ہمیشہ سیٹ پر لیٹ آتے روینہ ٹنڈن

    روینہ ٹنڈن بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ وہ 90 کی دہائی میں ایک اسٹار تھیں اور بلاشبہ اپنے وقت کی ٹاپ کی اداکارہ تھیں۔روینہ نے جہاں اپنے دور کے دیگر سٹارز کےساتھ کام کیا وہیں گوندا کے ساتھ بھی کام کیا ان کے ساتھ انکی جوڑی کو بے حد سراہا گیا. روینہ ٹنڈن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں گوندا کے ساتھ اپنے کام کرنے کے دور کو یاد کیا انہوں نے انکشاف کیا کہ گوندا ہمیشہ سیٹ پر دیر سے پہنچتے تھے لیکن اس چیز کو لیکر کبھی ہمارے درمیان جھگڑا نہیں ہوا تھا، ہم بہت اچھے دوست تھے. ہم نے ایک ساتھ بہت ساری

    سپر ہٹ فلموں میں کام کیا. انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سیٹ پر وقت پر جاتی ہوں، اور میں سمجھتی ہوں کہ جب کوئی پرڈیوسر آپکو سائن کرتا ہے تو پھر آپ پابند ہیں کہ اسکا کام وقت پر کروائیں اور اسکو تنگ نہ کریں. انہوں‌نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پرڈیوسر اور ڈائریکٹر کو باس مانا ہے مجھے اگر نو بجے سیٹ پر بلایا گیا تو میں نو بجے پہنچ گئی یہ جانتے ہوئے کہ گوندا تاخیر سے آئیگا. میں سیٹ پر پہنچ کر میک اپ کرواتی، تیار ہوجاتی گوندا لیٹ ہوتا تو اس دوران میں کتاب پڑھ لیتی یا سو جاتی.

  • سیف علی خان کے بیٹے ابراہم کی بالی وڈ میں اینٹری

    سیف علی خان کے بیٹے ابراہم کی بالی وڈ میں اینٹری

    سیف علی خان کا بیٹا ابراہم علی خان‌‌ اب بالی وڈ میں دھوم مچائے گا ، اس کی تصدیق خود انکی بہن سارا علی خان نے کی ہے انہوں نے بتایا ہے کہ میرا بھائی ابراہم بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کے لئے تیار ہے اور ھال ہی میں اس نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ بھی مکمل کر لی ہے .سارا علی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں جیسے ہی اس بات کی تصدیق کی تو سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی اور بحث چھڑ گئی کہ کیا ابراہم اچھا ایکٹر ثابت ہو سکے گا اپنے باپ اور ماں کی طرح بالی وڈ میں اپنی جگہ بنا سکے گا. ابراہم نے کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں کرن

    جوہر کو اسسٹ بھی کیا. اس انٹرویو میں انہوں نے اپنی ماں امریتآ سنگھ کے بارے میں بھی بات کی انہوں نے کہا کہ "میرے خیال میں ماں صرف طاقت کا مظہر ہے اس لیے وہ جذباتی طور پر بہت مضبوط انسان ہیں۔ وہ بہت پر سکون رہتی ہیں سکون کی نیند سوتی ہیں اور سکون کی نیند سونا ایک نعمت ہے .سارا علی خان مزید کہتی ہیں کہ میں بہت پرجوش ہوں کہ میرا بھائی بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہا ہے. مجھے امید ہے کہ ابراہم والدین کا نام روشن کریگا.

  • علی رحمان خواجہ سرا بن گئے

    علی رحمان خواجہ سرا بن گئے

    اداکار علی رحمان خان جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں وہ کم کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ، علی رحمان ایک بار پر چھوٹی سکرین پر اپنے فن کا جدود جگانے کےلئے تیار ہیں ، لیکن اس بار ہمیں ایک مختلف علی رحمان خان دیکھنے کو ملے گا، جی ہاں‌علی رحمان ڈرامہ سیریل گرو میں ایک خواجہ سرا کا کردار کررہےہیں ،یہ ڈرامہ بہت جلد آن ائیر جائیگا. علی رحمان سے قبل منیب بٹ نے خواجہ سرا کا کردار ادا کیا تھا. شائقین نے ان کو بے حد پسند کیا تھا . علی اس کردار کو لیکر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ یہ صرف ایک کردار نہیں تھا بلکہ

    بہت بڑا چینلج تھا. جسے میں نے قبول کیا ، مجھے بہت امید ہے کہ شائقین میرے اس کردار کو بہت سراہیں گے. یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے تک ٹرانسجینڈر کے کردار کرنے کے لئے ہیرو جلدی حامی نہیں بھرتے تھے نہ ہی پرڈیوسرز ایسی کہانیاں لکھواتے تھے لیکن جب سے ڈرامے میں جدت آئی ہے مختلف موضوعات پرکہانیاں بننے لگی ہیں تو ہیروز بھی ایسے کردار کرنے لگے ہیں. اور شائقین ایسی کہانیوں کو بھی قبول کررہی ہے جس میں‌ٹرانسجنیڈرز دکھائے جا رہے ہیں.

  • حیدر سلطان برس پڑے آفتاب اقبال پر پرانا وڈیو کلپ ایکبار پھر وائرل

    حیدر سلطان برس پڑے آفتاب اقبال پر پرانا وڈیو کلپ ایکبار پھر وائرل

    معروف صحافی آفتاب اقبال نے اپنے ایک شو میں کہا تھا کہ سلطان راہی کیا بیچتا ہے شان کے سامنے ، اس پر حیدر سلطان راہی کا ایک پرانا وڈیو کلپ ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے. اس کلپ میں حیدر سلطان کہہ رہے ہیں کہ میرے والد کے انتقال کے بعد میں نے کبھی بھی ان کے خلاف کسی سے آج تک برا نہیں سنا ، آفتاب اقبال کون ہے کہاں سے اٹھ کر آگیا ہے؟ اس کے پاس اگر ٹی وی سکرین ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ اسکو کسی کے بھی خلاف بولنے کا لائسنس مل گیا ہے. حیدر سلطان نے کہا کہ میرے ابو جی کے مداح نہایت غصے میں ہیں وہ

    آفتاب قبال کو سبق سکھانا چاہتے ہیں لیکن میں نے ان کو منع کر رکھا ہے. اس وڈیو کلپ میں حیدر سلطان کہہ رہے ہیں کہ چا دہائیوں تک میرے والد نے انڈسٹری اور لوگوں کے دلوں پر راج کیا ہے، انہوں نے نام کمایا نیکیاں کمائیں لوگوں کا پیار کمایا . انہوں نے کئی غریب بچیوں کی شادیاں کروائیں مسجدیں بنوائیں ، ہمیں تک نہیں پتہ تھا کہ وہ کن کن کو مہینے کا خرچ دیتے تھے جب انکا انتقال ہوا تو لوگ پانی کے سیلاب کی طرح ہمارے گھر آئے اور مجھ سے مل کر کہہ رہے تھے کہ آپکا نہیں ہمارا باپ چلا گیا.

  • اور جب سونم کپور کی گاڑی میں آگ لگ گئی

    اور جب سونم کپور کی گاڑی میں آگ لگ گئی

    بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ یاد کیا ہے اس واقعہ کو جس کے بعد ان کو نئی زندگی ملی ، سونم کپور بتاتی ہیں کہ میں اپنی فلم نیرجا کی تشہری مہم میں لگی ہوئی تھی ، میرے ساتھ میرے کو سٹار کنال وال بھی تھے ہم کہیں‌جا رہے تھے ، کہ ایکدم ہماری گاڑی رک گئی ، گاڑی رکی تو مجھے محسوس ہواکہ کچھ غلط ہونے جا رہا ہے ، میں نے اپنے دوست کنال روال سے کہا کہ جلدی باہر نکلو گاڑی سے ، چھلانگ لگا دو ، میں نے گاڑی سے چھلانگ لگا دی ،دیکھا کہ گاڑی میں آگ لگ رہی ہے ، میرے دوست کنال کی سائیڈ کا دورازہ نہیں کھل رہا تھا ، میں

    نے دروازہ کھولنے میں مدد کی جیسے ہی وہ گاڑی سے باہر آیا ہم بھاگ کر چند قدم آگے گئے تو گاڑی میں مکمل طور پر آگ لگ گئی اور وہ دھماکہ ہوا اور گاڑی تباہ ہو گئی، وہ واقعہ آج بھی یاد کرتی ہوں تو دل ڈر جاتا ہے ، اس واقعہ کے بعد مجھے دوسری زندگی ملی . میری اس وقت عمر محض پندراں برس تھی ، سونم کپور نے کہا کہ انسان کے ساتھ بعض حادثے ایسے ہوتے ہیں جو زہن پر نقش ہوجاتے ہیں وہ حادثہ ایسا ہی ہے میرے زہن میں نقش پر چکا ہے. آج بھی سوچوں‌ تو دل ڈر جاتا ہے.

  • وہاج علی چھوٹی سکرین کے بڑے سٹار بن گئے

    وہاج علی چھوٹی سکرین کے بڑے سٹار بن گئے

    ٹی وی پر آج کل ہر طرف اداکار وہاج علی کا راج ہے، وہاج نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار ہیں ، ان کا ڈرامہ تیرے بن اورمجھے پیار ہوا تھا خاصی مقبولیت حاصل کررہے ہیں، ان دونوں ڈراموں میں وہاج علی کی اداکاری عروج پر دکھائی دے رہی ہے . لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس وقت اداکار کی دیوانی ہے. اگرہم کہیں کہ وہاج علی چھوٹی سکرین کا بڑا فنکار بن چکا ہے تو بے جا نہ ہو گا وہاج علی نے نہایت کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، اداکار آج ہر بڑے پروڈکشن ہائوس کی اولین چوائس ہے. ویسے تو وہاج علی نے ابھی تک جن ہیروئنز کے ساتھ کام کیا ہے سب کے ساتھ ان کی جوڑی

    کو بہت سراہا گیا ہے لیکن یمنہ زیدی کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد سراہا جا رہا ہے، یمنہ زیدی اور وہاج کی کمیسٹری سکرین پر حقیقت کا گمان دے رہی ہے. وہاج علی کا ڈرامہ تیرے بن نے یوٹیوب پر بھی ملینز ویوز حاصل کرکے ایک الگ مقام حاصل کر لیا ہے ، اس کے علاوہ وہاج علی کے مداح پوری دنیا سے سوشل میڈیا پر ان کو تعریفی پیغامات بھیجتے ہیں. شائقین وہاج علی کو دیکھنے کے لئے بےتاب رہتے ہیں، اب دیکھنا یہ ہےکہ وہاج علی فلموں میں کب نظر آتے ہیں .

  • دنانیر مبین بطور ڈرامہ ہیروئین شائقین کی توجہ ھاصل کر پائیں گی؟‌

    دنانیر مبین بطور ڈرامہ ہیروئین شائقین کی توجہ ھاصل کر پائیں گی؟‌

    سوشل میڈیا سے راتوں رات شہرت کمانے والی دنا نیر مبین کی حال ہی میں ڈرامہ سیریل محبت گمشدہ میری آن ائیر ہوئی ہے، اس میں وہ مرکزی کردار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ، ان کے ساتھ خوشحال خان بطور ہیرو کام کررہے ہیں، ڈرامے کی ابتدائی قسط میں دیکھیں تو دنانیر مبین ڈرامہ شائقین کو متاثر نہیں کر سکیں ، ان کی اداکاری بھی خاص متاثر کن نہیں ہے ، یہاں تک کہ ان کا جو حلیہ لوگ سوشل میڈیا پر دیکھ چکے ہیں وہی ڈرامے میں نظر آرہا ہے. دنانیر مبین اور خوشحال خان کی جوڑی کی بھی سمجھ نہیں آرہی ، سمجھ سے بالاتر ہے کہ دنانیر میبن کو کیا سوچ کر ڈرامے میں کاسٹ کیا گیا ہے اور خصوصی طور پر خوشحال خان کو بطور ہیرو ڈرامے میں رکھا گیا،

    ڈرامے کی کہانی جو ابھی تک دکھائی گئی ہے اس کے مطابق دنانیر مبین گھر کی لاڈلی لڑکی ہے جو اپنے ہمسائے کے بیٹے کو پسند کرتی ہے ، وہ اسے پسند کرتا ہے لیکن دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اظہار محبت نہیں کر پاتے ، دوسری طرف دنانیر کی بہن اسکی ھرکتوں کو نوٹس کرتے ہوئے اسے بارہا وارننگ دے رہی ہے کہ باز آجائو ورنہ کسی مشکل میں پھنس جائو ، ڈرامے کی کہانی آگے بڑھے گی تو پتہ چلے گا کہ یہ اصل میں دیکھنے والوں کو پیغام کیا دینا چاہتی ہے.

  • ہاجرہ یامین کی آنے والی ڈرامہ سیریل ونڈر لینڈ کا ٹریلر جاری

    ہاجرہ یامین کی آنے والی ڈرامہ سیریل ونڈر لینڈ کا ٹریلر جاری

    ہاجرہ یامین کی آنے والی ڈرامہ سیریل ونڈر لینڈ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے.یہ سیریز ناظرین کو ایک ایسے جذباتی سفر پر لے جائے گی جہاں ایک پرجوش نوجوان اپنے خوابوں کے حصول کی کوششیں کررہا ہے جس کیلئے وہ کبھی محبت کے پیچیدہ راستوں سے گزرتا ہے اور کبھی خود کو بدلتا ہے۔ باصلاحیت لکھاری ردا بلال کی کہانی ونڈرلینڈ میں روحیل، جس کا کردار فہدشیخ نے بڑی خوبصورتی سے ادا کیاہے، جو اپنی شدید خواہشات کو پورا کرنے کی دھن میں نکلتا ہے۔اس سفر میں بے شمار رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے آخر وہ ایک ایسے مقام پر پہنچتا ہے جہاں اس

    کو اپنے خوابوں کے حصول کی سخت جدوجہداور اپنی محبت کے درمیان ایک کشمکش میں گرفتار ہوجاتا ہے۔فہد کے ساتھ کاسٹ میں ہاجرہ یامین بھی شامل ہیں جو ناظرین کو مسحور کردینے والے سنہری کے کردارمیں روحیل کی ہم سفر بن جاتی ہیں۔مشہورفلم ساز سہیل جاوید نے نہایت مہارت کے ساتھ زندگی کو ایک پرکشش روپ میں پیش کیا ہے، جبکہ انہوں نے شو کے پروڈیوسراور ڈائریکٹر کے طور پر بھی اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔جاوید کی غیرمعمولی صلاحیتوں نے کہانی کے شاندار بیانیے کو اس بات کی ضمانت بنادیاہے کہ ناظرین ونڈرلینڈ کی پرکشش دنیا میں کھو کر رہ جائیں گے۔

  • 32 ویں سربراہی اجلاس؛ امت کو درپیش مسائل کے حل کی خاطر عربوں کا تاریخی اتفاق رائے

    32 ویں سربراہی اجلاس؛ امت کو درپیش مسائل کے حل کی خاطر عربوں کا تاریخی اتفاق رائے

    عرب لیگ نے اپنے 32 ویں سربراہی اجلاس کا اختتام اعلان جدہ کی منظوری کے ساتھ کیا ہے جس میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے اتحاد کی ضرورت کا اعادہ کیا گیا۔ جبکہ یہ سربراہی اجلاس جس میں مسئلہ فلسطین، سوڈان، یمن، لیبیا اور لبنان کی پیش رفت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جمعہ کے روز جدہ میں منعقد ہوا اور اس میں شام نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار شرکت کی۔

    اعلامیے میں تمام عرب ممالک نے مسئلہ فلسطین کی مرکزیت کا اعادہ کیا اور "بیت المقدس سمیت 1967میں اسرائیلی قبضے میں لیے گئے تمام عرب علاقوں پر فلسطین کے مکمل اختیار اور حق کا اعادہ کیا۔ اعلامیے میں "عرب امن اقدام” کو فعال کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا جس کی سعودی عرب نے تجویز دی تھی اور عرب لیگ نے 2002 میں اس کی توثیق کی۔

    اسرائیل۔فلسطینی تنازعہ کئی مہینوں سے شدت اختیار کر رہا ہے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی چھاپے اور آباد کاروں کی جانب سے تشدد کی کارروائیاں اور فلسطینی حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جنوری سے اب تک مغربی کنارے اور اسرائیل میں 140 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 19 اسرائیلی اور غیر ملکی ہلاک ہو چکے ہیں۔ سوڈان کی صورت حال کے بارے میں جہاں 15 اپریل سے فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسزکے درمیان لڑائی جاری ہے، اعلامیے میں "غیر ملکی مداخلتوں کو مسترد کیا گیا جو تنازعات کو ہوا دیتے ہیں اور علاقائی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالتے ہیں،” اور متحارب فریقوں کے درمیان بات چیت اور اتحاد پر زور دیا گیا۔

    اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے جمعہ کو کہا کہ جنگ نے سوڈان کے اندر ایک اندازے کے مطابق 843,000 افراد کو بے گھر کر دیا ہے اور تقریباً 250,000 شہری ہمسایہ ممالک میں پناہ گزین ہیں۔ پچھلے ہفتے، جدہ میں دونوں فریقوں کے درمیان امریکہ۔سعودی ثالثی میں بات چیت اور ایک معاہدے پر دستخط سے ایک معمولی مگر بہتر پیش رفت ہوئی۔ عرب لیگ نے برسوں کی تنہائی کے بعد فورم میں شام کی واپسی کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے "شام کے استحکام اور اتحاد میں مدد ملے گی۔”

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ "[ہمیں] شام کے بحران کے حل میں مدد کے لیے عرب کوششوں کو تیز کرنا چاہیے۔”
    22 ملکوں پر مشتمل فورم نے شام کو نومبر 2011 میں بشارالاسد کے حزب اختلاف کے احتجاج پر مہلک کریک ڈاؤن کی وجہ سے معطل کر دیا تھا جس نے ایک تنازعہ کی شکل اختیار کر لی تھی جس میں 500,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو گئے تھے۔ یمن کے بارے میں، اعلامیے میں تمام بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے جن کا مقصد بحران کے سیاسی حل تک پہنچنا ہے۔

    یمن کی جنگ میں ہزاروں لوگ مارے گئے ہیں اور لاکھوں افراد بین الاقوامی امداد پر انحصار کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ثالثی میں اپریل 2022 میں شروع ہونے والی جنگ بندی نے ہلاکتوں میں تیزی سے کمی کی ہے۔ جنگ بندی کی میعاد اکتوبر میں ختم ہو گئی تھی، لیکن لڑائی بڑی حد تک رکی ہوئی ہے۔ لبنان کے حوالے سے، اعلامیے میں حکام پر زور دیا گیا کہ وہ صدر کے انتخاب کے لیے کوششیں دوبارہ شروع کریں، "جلد سے جلد” کابینہ تشکیل دیں اور موجودہ بحران پر قابو پانے کے لیے اقتصادی اصلاحات کریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    لبنان 2019 سے معاشی بحران میں پھنسا ہوا ہے جسے عالمی بینک نے جدید تاریخ کے بدترین بحرانوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ انتخابات میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے کسی بھی فریق کو واضح اکثریت نہ ملنے کے بعد محدود اختیارات کے ساتھ نگراں کابینہ گزشتہ سال مئی سے اقتدار میں ہے۔ بلاک نے عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں "غیر ملکی مداخلت” کو مسترد کرنے کا بھی اظہار کیا۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ، "[ہم] مسلح ملیشیاؤں کی تشکیل کی حمایت کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں… [اور خبردار کرتے ہیں] کہ اندرونی فوجی تنازعات لوگوں کے مصائب میں اضافہ ہی کریں گے”