Baaghi TV

Author: +9251

  • کامران جیلانی نے شائقین کا دل جیت لیا

    کامران جیلانی نے شائقین کا دل جیت لیا

    نامور اداکار عدنان جیلانی کے چھوٹے بھائی کامران جیلانی جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں وہ کافی عرصے کے بعد ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر دکھائی دئیے ہیں، ان کا آج کل ڈرامہ بہروپ آن ائیر ہے، شائقین نے کامران جیلانی کو ایک بار پھر سکرین پر ویلکم کیا ہے، اور ڈرامے میں ان کے کردار کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے، گو کہ ابھی حال ہی میں یہ ڈرامہ آن ائیر گیا ہے لیکن ڈرامے کی شروع کی اقساط نے ہی شائقین کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے. ڈرامے کی کہانی الگ اور ہٹ کر ہے ، اور کامران جیلانی کا کردار بھی روٹین سے بالکل مختلف ہے، اس ڈرامے کے ڈائریکٹر اکبر علی اور رائٹر رخسانہ نگار جبکہ پروڈیوسر پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔

    اس ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے کامران جیلانی کا کہنا ہےکہ مجھے کافی عرصے کے بعد ایک مختلف کردار کرنے کو ملا جس کی وجہ سے میں نے بہروپ پراجیکٹ سائن کر لیا، بہت خوشی ہے کہ ڈرامے نے آن ائیر ہوتے ساتھ ہی شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے. کہانی جیسے جیسے آگے بڑھتی جائیگی شائقین کی دلچپسی اس میں مزید بڑھتی جائیگی.اس میں تمام فنکاروں نے بلکہ پوری ٹیم نے بہت محنت کے ساتھ کام کیا ہے.

  • فون سے پرہیز کریں شیبا بٹ کو ڈاکٹروں کا مشورہ

    فون سے پرہیز کریں شیبا بٹ کو ڈاکٹروں کا مشورہ

    اداکارہ شیبا بٹ جو کہ گزشتہ چند ہفتوں سے علیل ہیں ان کو دل کی تکلیف کے باعث ہستپال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کو پیش میکر لگایا گیا ، چونکہ اب ان کو ڈاکٹروں نے صحتمند قرار دیتے ہوئے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا ہے لہذا وہ گھر آچکی ہیں، لیکن ان کو ڈاکٹروں نے پیس میکر لگنے کی وجہ سے واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹکٹر سے استثنیٰ کیلئے خصوصی کارڈ جاری کر دیا یہ کارڈ وہ ہسپتال میں بھی دکھا سکیں گی. ڈاکٹروں نے شیبا بٹ کو

    خصوصی ہدایات دیں کہ وہ فون کا استعمال جتنا ہو سکے کم کریں، دوسری شیبا بٹ کا کہنا ہےکہ میں پہلے سے بہت بہتر ہوں ، میری جو ھالت ہوئی تھی مجھے لگتا ہے کہ خدا نے مجھے دوسری زندگی دی ہے، میں‌گھر پر آرام کررہی ہوں اور میری پوری کوشش ہے کہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کروں، اداکارہ نے کہا کہ میرے مداحوں کی میں بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنی دعائوں میں یاد رکھا، میں اپنے مداحوں سے یہی گزارش کروں گی کہ وہ مجھے مسلسل اپنی دعائوں میں رکھیں .یاد رہے کہ شیبا بٹ کی عیادت کے لئے معروف ڈرامہ آرٹسٹ ہسپتال گئے جن میں‌سہیل احمد کا نام قابل زکر ہے .

  • کمشنر لاہور کی سربراہی میں وفد کیمروں کے سامنے زمان پارک کی تلاشی لے گا

    کمشنر لاہور کی سربراہی میں وفد کیمروں کے سامنے زمان پارک کی تلاشی لے گا

    کمشنر لاہور کی سربراہی میں ایک وفد کیمروں کے سامنے زمان پارک کی تلاشی لے گا

    پنجاب کے نگران وزیرِ اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ کل کمشنر لاہور کی سربراہی میں ایک وفد زمان پارک جا کر ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں زمان پارک کی تلاشی لے گا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عامر میر کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں 4 نہیں 40 دہشت گرد ہیں اس لیے کم از کم 400 پولیس اہلکار زمان پارک جائیں گے۔ جبکہ قبل ازیں سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) حسن جاوید کا کہنا تھا کہ زمان پارک سے فرار ہونے والے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    اسی طرح ترجمان پنجاب حکومت نے بھی کہا تھا کہ فرار ہونے کی کوشش، زمان پارک سے 8 دہشت گرد گرفتار جبکہ لاہور پولیس نے زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تمام گرفتار دہشتگرد کورکمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث تھے علاوہ ازیں گرفتار دہشت گردوں کی شناخت پہلے ہی کی جا چکی تھی.

    جبکہ واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں میں سے 30 سے 40 لوگ زمان پارک میں موجود ہیں جنہیں 24 گھنٹے کے اندر پولیس کے حوالے کردیا جائے بصورت دیگر زمان پارک پر آپریشن کرکے انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئر عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ میرے لیے بھی فائدہ مند بات ہے، اگر آپ نے زمان پارک میں آنا ہے، تو سرچ وارنٹ لیکر آئیں۔

    دوسری طرف پنجاب حکومت کی جانب سے زمان پارک میں موجود افراد کی گرفتاری کے لیے 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی تھی، اب زمان پارک جانے والے تمام راستے بند ہیں۔ پولیس نے رکاوٹیں لگا کر دھرم پورہ پل کو بھی بند کر دیا گیا اور دھرمپورہ پل پل پولیس کی بھاری نفری پہنچ چکی ہے۔ راستے بند ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    اُدھر پنجاب حکومت نے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا تاہم حکومتی ڈیڈ لائن کے باوجود پی ٹی آئی قیادت نے شرپسندوں کو پولیس کے حوالے نہیں کیا۔ مزید برآں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی سول لائنز حسن جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ 30 سے 40 لوگ زمان پارک میں موجود ہیں، 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جو فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے، زمان پارک میں تاحال شرپسند افراد موجود ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ آپریشن سمیت دیگر معاملات کے فیصلے اوپر کی سطح پر کیئے گئے ہیں، آپریشن سے متعلق فیصلہ اعلی افسران کے حکم پر ہوگا، راستوں کی بندش سے عوامی تکلیف کا اندازہ ہے، امید کرتا ہوں جلد تمام راستے کھل جائیں گے۔

  • وزارت اقتصادی امور نے بیرونی قرض کی رپورٹ جاری کردی

    وزارت اقتصادی امور نے بیرونی قرض کی رپورٹ جاری کردی

    وزارت اقتصادی امور نے بیرونی قرض کی رپورٹ جاری کردی ہے

    رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران پاکستان کو ملنے والے بیرونی قرض کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جبکہ بیرونی قرض کی رپورٹ وزارت اقتصادی امور کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران غیر ملکی قرض اور امداد میں 60.5 فیصدکمی ہوئی جس کی بڑی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کا معطل ہونا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جولائی 2022 سے اپریل 2023 تک پاکستان کو 8 ارب 12 کروڑ ڈالر قرض ملا، گزشتہ مالی سال اسی عرصےمیں 13 ارب ڈالر غیرملکی قرض اور امداد ملی تھی۔ رپورٹ کے مطابق بجٹ 23-2022 میں بیرونی ذرائع سے فنانسگ کا تخمینہ 22 ارب 65 کروڑ ڈالر لگایا گیا تھا، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1 ارب 97 کروڑ ڈالرکا قرض ملا، عالمی بینک نے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کا قرض دیا، آئی ایم ایف نے ایک ارب 16 کروڑ ڈالر کا قرض دیا، رواں مالی سال جولائی اپریل میں سعودی عرب سے آئل سہولت کے تحت 98 کروڑ ڈالر کی امداد ملی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کمرشل بینکوں سے 90 کروڑ ڈالر قرض لیاگیا، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس سے67 کروڑ 72 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے۔

  • شاہ محمود اور فواد چودھری سمیت اہم رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت؟ شرجیل میمن کے اہم انکشافات

    شاہ محمود اور فواد چودھری سمیت اہم رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت؟ شرجیل میمن کے اہم انکشافات

    شاہ محمود اور فواد چودھری سمیت اہم رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت؟ شرجیل میمن کے اہم انکشافات
    سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان کو خصوصی انٹرویو میں ایک سوال "کیا شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور فواد چودھری نے پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا ہے کے جواب میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ان ناموں کا مجھے علم نہیں لیکن کہیں اور مطلب کسی اور رہنماء سے رابطہ کیا گیا ہے تو اس کا علم نہیں ہے.

    جبکہ ایک اور سوال کے جواب میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ سے کافی لوگوں نے رابطہ کیا ہے جو پی ٹی آئی کے رہنماء کے طور پر کافی شرمندہ ہیں اور انہوں نے ہماری جماعت میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی ان کا ماننا ہے کہ عمران خان نے ان کو کہیں کا نہیں چھوڑا ہے.

    شرجیل انعام میمن کا اس انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے عزائم ملک دشمن جیسے ہیں کیونکہ ان کو اچھی طرح پتا تھا کہ یہ جو کچھ کررہا ہے اس کے اثرات کیا ہونگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو علم ہوگا یہ آئی ایم ایف کے ساتھ جب بات چیت چل رہی تھی تو ان کے صوبائی وزیر خزانہ اور سابق وفاقی وزیر خزانہ کی آڈیو لیک ہوئی تھی جو ملک دشمنی ہے کیونکہ یہ پاکستان مخالف مہم چلا رہے تھے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

    خیال رہے کہ شرجیل انعام میمن نے سینئراینکر پرسن مبشر لقمان کویہ بھی بتایا کہ ان لوگوں ( پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں ) مقصد محض اقتدار حاصل کرنا ہے کیونکہ یہ اگر اقتدار میں نہیں تو سب کچھ تباہ کرنے کو تیار ہیں اور اداروں کیخلاف بھی سب کچھ کرنے کو تیار ہوتے ہیں جو ملک دشمنی کے زمرے میں آتا ہے.

    علی زیدی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ علی زید کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا لیکن انہوں نے جب طبیعت خرابی کا کہا تھا تو انہیں گھر میں رکھا گیا لیکن اب انہیں دوبارہ بھیج دیا گیا ہے دوسری جانب ملوث لوگوں کو سخت سزا دی جاوے گی. شرجیل میمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے پاس ویڈیوز موجود ہیں جس میں پی ٹی آئی کے اہم رہنماء جلاؤ گھراؤ میں ملوث ہیں لہذا ایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

  • شامی صدر  بشارالاسد 12 سال بعد عرب سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

    شامی صدر بشارالاسد 12 سال بعد عرب سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

    شامی صدر بشارالاسد 12 سال بعد عرب سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

    شام کے صدر بشار الاسد عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ پہنچ گئے ہیں۔ ان کا 2011 میں شام میں جاری تنازع کے بعد تیل کی دولت سے مالا مال سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔ جبکہ العربیہ ٹی وی اور شام کے سرکاری ٹی وی نے خبر دی ہے کہ عرب لیگ کے جمعہ سے شروع ہونے والے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے متعدد عرب ممالک لیڈراور حکام جدہ پہنچ چکے ہیں۔

    اسلامی جمہوریہ موریتانیہ کے صدر محمد ولد شیخ احمد الغزوانی بھی لیگ آف عرب اسٹیٹس کونسل کے 32 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو جدہ پہنچ گئے ہیں۔ لعربیہ ٹی وی کے مطابق تُونس کے صدر قیس سعید، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ لبنان کے نگران وزیراعظم نجیب میقاتی، فلسطینی صدر محمود عباس اور یمنی صدارتی قیادت کونسل (پی ایل سی) کے صدر ڈاکٹر رشاد العلیمی کی بھی آمد ہو چکی ہے۔

    شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر مکہ مکرمہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط سمیت متعدد عہدے داروں نے عرب مندوبین کا پُرتپاک استقبال کیا۔ بشار الاسد کی اس سربراہ اجلاس میں شرکت سے توقع کی جا رہی ہے کہ 12 سال کی معطلی کے بعد شام کی عرب لیگ میں واپسی یقینی ہو جائے گی اور ایک عشرے سے زیادہ عرصے کی کشیدگی کے بعد اس کے دیگر عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا باب شروع ہو گا۔

    شام میں خانہ جنگی کے دوران میں سعودی عرب بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے والے حزب اختلاف کے مسلح گروہوں کا ایک اہم حمایتی رہا ہے۔ تاہم، حالیہ مہینوں میں الریاض نے تنازع کے خاتمے کے لیے بات چیت پر زور دیا ہے۔ شام میں اس جنگ کے نتیجے میں میں پانچ لاکھ افراد ہلاک اور جنگ سے پہلے کی ملک کی نصف آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔ بشارالاسد کی افواج نے ملک کے زیادہ تر حصے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ ان کے اہم اتحادیوں روس اور ایران نے طاقت کے توازن کو ان کے حق میں کرنے میں ہرطرح کی مدد مہیا کی ہے۔

    واضح رہے کہ شام اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات سنہ 2000 میں بشارالاسد کے والد اور سابق صدر حافظ الاسد کی وفات کے بعد سے کشیدہ تھے۔ دونوں ممالک نے 2012 میں اس وقت تعلقات منقطع کر لیے تھے جب شام کا تنازع عروج پر تھا۔حالیہ سلسلۂ جنبانی کے بعد گذشتہ ہفتے انہوں نے اپنے سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔ اپریل میں شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد نے الریاض کا دورہ کیا تھا۔ جواب میں ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان نے دمشق کا دورہ کیا تھا اورصدربشار الاسد سے ملاقات کی تھی۔ فیصل المقداد نے اجلاس سے قبل بدھ کے روز جدہ میں عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خطے میں امن کے لیے کوشاں ہیں اور گذشتہ مہینوں کے دوران میں الریاض نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کے ساتھ چین کی ثالثی میں معاہدے کے تحت تعلقات بحال کیے ہیں، شام کے ساتھ تعلقات بتدریج بحال کر رہا ہے۔ نیز سعودی عرب یمن میں سالہا سال سے جاری جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان نئے تعلقات کے مشرق اوسط کے ممالک پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے جہاں دونوں حریف گروہوں کی حمایت کرتے ہیں۔

    تاہم، جنگ زدہ شام میں سعودی عرب یا کسی عرب ملک کی فی الوقت سرمایہ کاری کا امکان نہیں ہے کیونکہ اسد حکومت کے خلاف مغرب کی عاید کردہ سخت پابندیاں برقرار ہیں اور تیل کی دولت سے مالا مال عرب ممالک کو تعمیر نو کے فنڈز جاری کرنے میں جلدی کرنے سے روک سکتی ہیں۔ واشنگٹن بشار الاسد کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کی سخت مخالفت کرتا رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ شام کے تنازع کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔

  • اب ٹوئٹر بلیو سبسکرائبر 2 گھنٹے طویل ویڈیو اپلوڈ کرسکتے. ایلون مسک

    اب ٹوئٹر بلیو سبسکرائبر 2 گھنٹے طویل ویڈیو اپلوڈ کرسکتے. ایلون مسک

    اب ٹوئٹر بلیو سبسکرائبر 2 گھنٹے طویل ویڈیو اپلوڈ کرسکتے ہیں

    سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹوئٹر نے سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو رکھنے والے صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کروادی ہے جبکہ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اپنی ایک ٹوئٹ میں نئی سہولت کا اعلان کیا۔ اور ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر بلیو ویریفائیڈ سبسکرائبر اب 2 گھنٹے (8 جی بی) تک کی ویڈیو اپلوڈ کرسکتے ہیں۔


    جبکہ یاد رہےکہ اس سے قبل ٹوئٹر بلیو سبسکرائبر ایک گھنٹےکی ویڈیو اپلوڈکرسکتے تھے اور ویڈیو کا سائز 2 جی بی تھا جو اب 8 جی بی تک کردیا گیا ہے۔ خیال رہےکہ ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس کو رواں سال مارچ میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت کوئی بھی شخص پیسوں کے عوض ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کرسکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن سروس کا حصہ بننے پر صارف کوبلیو چیک مارک، طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے، نئے فیچرز تک سب سے پہلے رسائی، ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے اور این ایف ٹی پروفائل پکچرز اپ لوڈ کرنے کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

  • وزیر خزانہ کی اپٹماء کے سر پرست اعلیٰ  سے ملاقات

    وزیر خزانہ کی اپٹماء کے سر پرست اعلیٰ سے ملاقات

    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے فنانس ڈویژن میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے سر پرست اعلیٰ ڈاکٹر گوہر اعجاز کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جبکہ وفد میں چیئرمین اپٹما آصف انعام،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات طارق پاشا، پنجاب کے وزیر برائے توانائی سید ایم تنویر، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری بجلی ، سیکریٹری پٹرولیم، چیئرمین ایف بی آر اور اپٹما کے نمائندے اور دیگر موجود تھے۔

    اجلاس میں فنانس ڈویژن کے افسران نے بھی شرکت کی۔گوہر اعجاز نے کپاس کی کم از کم قیمت مقرر کرکے ٹیکسٹائل سیکٹرکی مدد کرنے پر حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو ریونیو جنریشن، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے ذریعے ملک کی اقتصادی ترقی اوبڑھوتری میں ٹیکسٹائل کے شعبے کے اہم کردار کے بارے میں بتایا۔

    انہوں نے وزیر خزانہ کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سپلائی چین کے حوالے سے درپیش مسائل، درآمدات و برآمدات کے حوالے سے ریگولیٹری مسائل، توانائی سے متعلق مسائل کے بارے میں بتایا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے صوبہ پنجاب میں مختلف پلانٹس کی فراہمی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وفد نے توانائی کی قیمتوں اوررسد کے حوالے سے صوبوں کے درمیان موجودہ فرق پر بھی بات کی اور اس سلسلے میں وزیر سے تعاون طلب کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی بہتری میں ٹیکسٹائل کے شعبے کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو حکومت کی جانب سے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کیا تاکہ برآمدی شعبے کو مضبوط کیا جا سکے اور پاکستان کی برآمدات پر مبنی نمو کو بڑھایا جا سکے۔ مزید برآں وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔اپٹما کے وفد نے ان کے مسائل کو بروقت حل کرنے کے لیے تعاون کرنے پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔

  • مجھ پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگایا جائےگا. عمران خان نے ایک اور دعویٰ کردیا

    مجھ پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگایا جائےگا. عمران خان نے ایک اور دعویٰ کردیا

    مجھ پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگایا جائےگا. عمران خان نے ایک اور دعویٰ کردیا

    پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہےکہ پنجاب کی نگران حکومت 40 دہشت گردوں کے نام کیوں نہیں بتا رہی؟ جبکہ ایک بیان میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ 30 سے 40 لوگوں کو اپنے ساتھ لا کر مجھ پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگایا جائےگا جیسے پچھلی بار گھر سےکلاشنکوف اور پیٹرول بم برآمدکرنےکا دعویٰ کیا گیا تھا۔

    زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے خود دیکھا کہ زمان پارک میں کوئی دہشت گرد نہیں، 9 مئی کے واقعات پر تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کورکمانڈر ہاؤس جلانے کی کون مذمت نہیں کر رہا؟ ڈاکٹر یاسمین اور میری بہنوں نے لوگوں کو اندر جانے سے روکا، جو کچھ ہوا ہے اس پر تحقیقات بہت ضروری ہیں، سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوں گے سب کچھ سامنے آنا چاہیے تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن پر ہر ایک سے بات کرنےکو تیار ہوں، نقصان ملک کا ہوا اور فائدہ پی ڈی ایم کو ہوا، پہلے صاف شفاف انتخابات ہوں پھر مسائل حل ہوں گے، نگران حکومت نے الیکشن کرانےکے بجائے قانون اور آئین کو توڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ کسی کے مذاکرات نہیں ہو رہے، ایک سال سے پارٹی ختم کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے، جو چھوڑ کر جا رہے ہیں جانتا ہوں ان پر بڑا پریشر ہے۔

  • عمران خان کو کس کے ایجنڈے پر عمل کے لئے لانچ کیا گیا. عمران خان

    عمران خان کو کس کے ایجنڈے پر عمل کے لئے لانچ کیا گیا. عمران خان

    سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 60 امریکی اراکین کانگریس نے عمران خان کو تحفظ دینے کے لئے خط لکھا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج 60 امریکی اراکین کانگریس نے سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھا ہے جس میں عمران خان کو تحفظ فراہم کرنے کا کہا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ خط سے واضح ہوگیا کہ پی ٹی آئی کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، عمران خان کو ایجنڈے پر عمل کے لئے لانچ کیا گیا، ہمیں اپنے ملکی معاملات میں کسی غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں۔ پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ مجرم اور چور کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، عمران خان کی مکمل سہولت کاری کی جارہی ہے، 9 اور 10 مئی کو جو ہوا وہ بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں، عدالتیں مجرموں کو رہا کرکے حوصلے بڑھائے جا رہے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ریاست کو کمزور کیا جا رہا ہے، بلوائیوں نے ملک کو جلایا، پھر بھی تحفظ دیا جا رہا ہے، ہم نے اس صورتحال کا سامنا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے صبر و تحمل کا امتحان نہ لیا جائے، صورتحال سے غافل نہیں، صورتحال کا مقابلہ کریں گے، ہم سب تیار ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    آرمی ایکٹ سے متعلق سوال پر پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ جب فوجی تنصیبات پر حملے ہوں اور شہری عدالتوں کا یہ حال ہو تو آرمی ایکٹ اس وقت نہیں آئے گا تو کیا آئے گا، البتہ فوج آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کرے گی اور ہم عوامی عدالت میں کارروائی کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کی محبت میں پگھلنے والے ملک کا سوچیں، میں مذاکرات کی حمایت نہیں کروں گا، ساری پارٹیاں ایک طرف اور دوسری طرف عمران خان ہیں۔