Baaghi TV

Author: +9251

  • سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب کو ہٹا کر امداد اللہ بوسال کو  تعینات کردیا گیا

    سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب کو ہٹا کر امداد اللہ بوسال کو تعینات کردیا گیا

    سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب کو ہٹا کر امداد اللہ بوسال کو تعینات کردیا گیا .

    وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ حامد یعقوب شیخ کی جگہ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے امداد اللہ بوسال کو سیکرٹری خزانہ تعینات کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نئے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اس سے قبل اسپیشل سیکرٹری خزانہ تعینات تھے۔ تاہم خیال رہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 9 جون کو پیش کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ اس تبادلہ کی فلحال کوئی بڑی وجہ سامنے نہیں آئی ہیں کہ آیاں انہیں کیونکہ ہٹایا گیا ہے.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جبکہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم حامد یقوب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے اس لیئے انہوں نے اس عہدے سے انکو ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ امداد بوسال کو لگایا گیا ہے.

  • جنہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا انہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا. مولانا حامد الحق

    جنہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا انہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا. مولانا حامد الحق

    پاکستان میں حالیہ سیاسی کشیدگی ملک کیلئے بہت نقصان دہ ہیں اصل مسائل نظر انداز کردیئے گئے. مولانا حامد الحق حقانی

    مولانا حامد الحق کا کہنا ہے کہ عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں ، حکمران آپس میں گھتم گھتا ہیں،ایسے وقت میں ملک کو اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے. جبکہ جمعیت علماء اسلام (س) صوبہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں امیر مرکزیہ جمعیت علما اسلام (س) پاکستان چیئرمین دفاع پاکستان کونسل نائب مہتمم دارالعلوم حقانیہ مولانا حامد الحق حقانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

    واضح رہے کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوچکی ہے ، ہر طرف انتشار اور افراتفری کا ماحول بنا ہواہے ، اصل مسائل کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں کررہا ، ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے، عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں ، ایسے میں حکمران آپس میں گھتم گھتا ہیں، سیاسی درجہ حرارت بہت بڑھ گیا ہے ،ایسے وقت میں ملک کو اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے.

    مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا جمہوری حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، گزشتہ دنوں ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ اور ماردھاڑ جیسے اقدامات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ان جیسے پرتشدد اقدامات کی امن و سلامتی کا درس دینے والا مذہب اسلام اجازت نہیں دیتا۔ہر سیاسی لیڈر کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کارکنان میں یہ شعور پیدا کرے کہ وہ پرامن احتجاج کا راستہ اپنائیں نہ کہ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کا.

    مولانا حامد الحق حقانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ آئیں ایک ٹیبل پر بیٹھیں اور ایک قومی لائحہ عمل طے کریں جس سے اس ملک کا بیڑا پار ہوجائے، میں تمام مذہبی قوتوں سے بھی یہ بات کرچکا ہوں کہ اتفاق اور قومی وحدت کی ضرورت ہے ،ہم اپنی سیاسی جماعت جمعیت علما اسلام (س) پاکستان کے پلیٹ فارم سے ثالثی کیلئے تیار ہیں ، مولانا حقانی نے مزید کہا کہ ان شااللہ ہم آنے والے انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے، جمعیت علما اسلام (س)پاکستان پورے ملک میں اپنے انتخابی نشان سیڑھی پر اپنے امیدواران اتارے گی ان شااللہ، ہم میدان کو خالی نہیں چھوریں گے، ہم انتخابی اتحادوں کے قائل لوگ ہیں لیکن اس دفعہ جو بھی سیاسی مذہبی جماعتیں اتحاد کریں گی تو برابری کے بنیاد پر ان سے بات چیت ہوگی.

    مولانا حامد الحق حقانی نے صوبائی مجلس شوریٰ کے تمام ضلعی امراء و نظما کو آنے والے الیکشن کی تیاری شروع کرنے پر زور دیااور کہاکہ اسی سلسلے میں عنقریب صوبہ خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع کے دوروں کا شیڈول تیار کیا جائے گا، صوبائی امیر مولانا عبدالواحد خطیب کی نگرانی میں تمام اضلاع کا دورہ کریں گے ،اجلاس سے صوبائی امیر مولانا عبدالواحد خطیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام (س) خیبر پختونخواہ میں متحد و متفق ہیں انشااللہ جماعتی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں گے، ہمارے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہے، انتخابات کی تیاری کیلئے انشااللہ امیر مرکزیہ مولانا حامد الحق حقانی کے سربراہی میں ہم پورے صوبے کا دورہ کریں گے.

    جبکہ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الحی حقانی ،صوبائی نائب امیر حافظ عبدالرافیع، مولانا سبز علی خان، مولانا عرفان الحق حقانی، مولانا قاضی فتح الباری رستمی، مولانا قاری رشید ،مولانا محمود خان ،مولانا سید صاحب حسین ، پیر وزیر بادشاہ ،مولانا اسامہ سمیع الحق ،مولانا خزیمہ سمیع الحق ،حاجی رحیم اللہ خان،مولانا امداد اللہ حقانی ،مولانا فضل سبحان ،مولانا سلیم اللہ حقانی ،مولوی محمود وزیرستانی ،مفتی عتیق الرحمن ،مولانا خلیل الرحمن ،مولانا محمد آمین جان ایڈووکیٹ ،مولانا عبدالسمیع عثمانی ،مفتی رشید احمد ، مولانا محمد افتخار ،مولانا عبیداللہ انور ، مفتی ارقم شہزاد شاہ اور دیگر نے شرکت کی

  • ارشد چائے والا نے لندن میں بھی کیفے بنا لیا

    ارشد چائے والا نے لندن میں بھی کیفے بنا لیا

    ارشد چائے والا نے لندن میں بھی کیفے بنا لیا.

    ارشد خان عرف ارشد چائے والا نے ماڈلنگ اوراسلام آباد میں چائے کے ایک کیفے کھولا۔ چائے کے کیفے کی کامیابی کے بعد ارشد خان لندن میں اپنا پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کاروبار کا آغاز کر رہے ہیں۔ ارشد چائے والا 2016 میں اپنی وائرل تصویر سے پہلے ایک ڈھابے میں چائے بناتے ۔ تاہم ان کی ایک تصویر نے ارشد خان کی تقدیر ہی بدل دی اور راتوں رات ایک اسٹار بن گئے۔

    اس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ کی ۔ تاہم ساتھ ساتھ اپنے کاروبار پردھیان دینے کے لیے اسلام آباد میں ایک چائے کے کیفے کو لانچ کیا۔ اب ارشد خان چائے والا ایک اسٹار بننے کے ساتھ ایک کاروبا کو چلا رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنے نئے کیفے کو لندن میں کھول دیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    ارشد نے اسی حوالے سے ایک ویڈیو میں بتایا کہ ان کا کیفے لندن کے علاقے الفورٹ لائن میں ہے ۔ جہاں نا صرف پاکستانی کڑک چائے کو انجوائے کر سکتے ہیں بلکہ وہ پردیس میں دیسی کھابوں کو بھی کھا سکیں گے۔ ارشد چائے والا نے سوات میں بھی اپنا ایک کیفے کا آغاز کیا ہے۔

  • میئر کراچی کیلئے پارٹی نے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دے دی

    میئر کراچی کیلئے پارٹی نے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دے دی

    میئر کراچی کیلئے پارٹی نے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دے دی.

    پیپلز پارٹی کی قیادت نے میئر کراچی کے عہدے کیلئے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دے دی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما کاشف شورو کو میئر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت نے میئر کراچی کے عہدےکیلئے مرتضیٰ وہاب کےنام کی منظوری دی، بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تاہم پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی عہدوں کے لیے امیدواروں کے ناموں پر مشاورت تاحال جاری ہے، کسی کا نام فائنل نہیں ہوا۔ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ بلدیاتی عہدے کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ ہونے پرباضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    یاد رہے کہ اس سے قبل باخبر ذرائع کا کہنا تھا ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سیلم مانڈوی والا بھی پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے زیر غور تھے علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ شاید اسی وجہ سے گزشتہ روز آئی آئی چندریگر روڈ پر پیپلز پارٹی کی ریلی میں بلاول بھٹو نے کسی حتمی امیدوار کا اعلان نہیں کیا ورنہ اس بات کی بہت زیادہ توقع تھی۔

  • عادل نے مجھے قتل کرنے کےلئے کسی کو پیسے دئیے ہیں راکھی ساونت کا دعوی

    عادل نے مجھے قتل کرنے کےلئے کسی کو پیسے دئیے ہیں راکھی ساونت کا دعوی

    ڈانسنگ کوئین راکھی ساونت نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ میرا شوہر عادل جو کہ اس وقت میسور جیل میں بند ہے وہ مجھے قتل کروانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور اس نے جیل میں بیٹھے ہی ایک شخص کو پیسے بھی دے دئیے ہیں جو کہ مجھے قتل کر دے گا، لیکن میں دعائیں پڑھ رہی ہوں مجھے کچھ نہیں ہوگا نہ ہی عادل اپنے ایسے ارادوں میں کامیاب ہو سکے گا. راکھی نے کہا کہ اب میں عادل کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی وہ مجھے کبھی بھی کہیں بھی مار دے گا، وہ جیل سے باہر آئیگا تو میں اس سے طلاق لے لوں گی. انہوں نے کہا کہ میں عادل سے بے حد ڈر چکی ہوں . لیکن میرا خدا میرے ساتھ ہے . یاد رہے کہ چند روز قبل راکھی نے کہا تھا کہ عادل نے

    انہیں جیل سے معافی کا پیغام بھجوایا ہے اور میں نے اس کی معافی رد کر دی ہے کیونکہ اب میں‌اسکے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ، اس کے ساتھ رہنے کا مطلب ہے کہ میں اب خطرے میں ہوں. لہذا میں اب عادل سے طلاق لیکر اپنی زندگی بسر کروں گی مجھے عادل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے تاہم اب انہوں نے انکشاف کر دیا ہے عادل نے انکو قتل کروانے کا حتمی منصوبہ بنا لیا ہے.

  • مادھوری ڈکشٹ کو کن دو ایکٹر زکا ڈانس پسند ہے

    مادھوری ڈکشٹ کو کن دو ایکٹر زکا ڈانس پسند ہے

    بالی وڈ میں اگر سب سے زیادہ ڈانس نمبر کسی کے ہاتھ لگے ہیں تو وہ ہیں مادھوری ڈکشٹ، ان کی ہر فلم میں انکا ایک ایسا ڈانس نمبر ضرور رہا ہے جس نے دھوم مچائی، ڈانس کے حوالے سے مادھوری بالی وڈ میں بہت زیادہ شہرت رکھتی ہیں، لیکن اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دو ایکٹروں کا ڈانس بہت پسند ہے، انہوں نے کہا کہ ایک تو مجھے شاہ رخ خان کا ڈانس بہت پسند ہے دوسرا رنبیر کپور کا . انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خآن کو بہت اچھا ڈانس کرنا نہیں آتا لیکن وہ ڈانس کے دوران جس طرح سے اپنے کو سٹار کو اور خود کو سنبھالتے ہیں وہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے. میں‌شاہ رخ خان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی بہت زیادہ معترف ہوں ، رنبیر کپور

    کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رنبیر ڈانس کو انجوائے کرتے ہیں وہ بہترین ڈانسر ہیں بہترین اداکار ہیں میں نے ان کے ساتھ کام کیا ،ہمارا ایک ڈانس نمبر ہے جو کہ بہت پسند بھی کیا گیا ، میں سمجھتی ہوں کہ نوجوان نسل میں رنبیر کپور بہترین ڈانسر ہیں. مادھوری نے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کے ھوالے سے میری بہت خوبصورت یادیں ہیں جو ہمیشہ دل کے قریب رہیں گی.

  • نیہا دھوپیا شادی سے پہلےماں‌بننے والی تھی والدین کو پتہ چلا تو انہوں نے کیا کہا؟

    نیہا دھوپیا شادی سے پہلےماں‌بننے والی تھی والدین کو پتہ چلا تو انہوں نے کیا کہا؟

    بالی وڈ کی بولڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں شادی سے پہلے ہی ماں بننے والی تھی اور میں نے جب یہ بات اپنے والدین کو بتائی تو انہوں نے بہت زیادہ سخت رد عمل نہ دیا انہوں نے کہا کہ ہم تمہیں صرف 72 گھنٹے دے رہے ہیں جلدی سے شادی کر لو اس سے پہلے کہ ہم اس شادی کو قبول ہی نہ کریں ، نیہا نے کہا کہ میرا اور میرے بوائے فرینڈ کا شادی کا بہت جلدی ارادہ نہیں تھا لیکن والدین کی دھمکی سے ڈر کر میں نے شادی کر لی، کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ میرے والدین نے اگر میری پریگننسی والی بات پر کچھ خاص رد عمل نہیں

    دیا تو اسکا مطلب یہ ہے کہ کوئی بڑا طوفان آنے والا ہے، اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے بوائے فرینڈ انگت بیدی سے بات کی ، ہم دونوں نے 72 گھنٹے سے پہلے شادی کر لی اور ہمارے والدین نے ہماری شادی کو قبول کر لیا، میں بہت خوش ہوں کہ مجھے انگت جیسا جیون ساتھی ملا. مجھے اپنی گھریلو لائف بہت اچھی لگ رہی ہے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے ایسا انسان ملا جس کو میں‌اور جو مجھے پسند ہے ، ہم ایک دوسرے کا بے حد خیال رکھتے ہیں.

  • ماڈٌلنگ سے تھک گئی صدف کنول اب کیا کرنا چاہتی ہیں ؟

    ماڈٌلنگ سے تھک گئی صدف کنول اب کیا کرنا چاہتی ہیں ؟

    شہزور سبزواری کی ماڈل اہلیہ صدف کنول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ماڈلنگ بہت سال کی ہے اور ابھی تک کررہی ہوں ، ماڈلنگ کی دنیا میں مجھے بہت شہرت بھی مل چکی ہے یہاں تک کہ بہترین ماڈل کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے، اب میں چاہتی ہوں کہ اداکاری کروں اور مجھے اچھے کردار آفر ہوں . انہوں نے کہا کہ اب اداکاری میری ترجیھات میں ہے، اگر مجھے کسی اچھی فلم کا سکرپٹ آفر ہوا تو کسی صورت نہیں چھوڑوں گی، انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو حق ہے کہ وہ اپنے لئے بہتر سوچے

    میں‌سمجھتی ہوں کہ اب میں‌اداکاری کے موڈ میں ہوں تومجھے اداکاری ہی کرنی چاہیے. صدف کنول نے کہا کہ ڈراموں میں اداکاری کرنے پر بھی مجھے اعتراض نہیں اگر کردار کہانی اچھی ہو تو میں یہ بھی کروں گی. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شادی کے بعد میری زندگی میں کافی تبدیلی آئی ہے اور اس تبدیلی کو میں کافی مثبت دیکھتی ہوں. انہوں نے کہا کہ عورت کو اللہ نے بہت صلاحیتوں سے نوازا ہے وہ گھر کے ساتھ ساتھ باہر کے معاملات کو جیسے کے ملازمت کو بھی مینج کرتی ہے.

  • گوری خان کتنے سال کی ہیں شاہ رخ خان بھول گئے

    گوری خان کتنے سال کی ہیں شاہ رخ خان بھول گئے

    شاہ رخ خان ابھی انڈسٹری میں نہیں آئے تھے جب ان کی شادی گوری خان کے ساتھ ہو گئی تھی ، دونوں خوش و خرم زندگی بسر کررہےہیں ، شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ میں گوری کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا. شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان پیشے کے اعتبار سے انٹیرئیر ڈیزائنر ہیں اور وہ یہ کام بہت شوق سے کافی برسوں سے کررہی ہیں، گوری خان نے حال ہی میں اپنی کتاب مائی لائف ڈیزائن کی تقریب رونمائی کی ، اس میں شاہ رخ خان بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ گوری خان کو یہ کام کرنے کا بہت شوق تھا ، میں نے ان سے

    کہا تھا کہ میں آپ کی کچھ مدد کرسکتا ہوں تو انہوں نے میری مدد لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں خود یہ سب کر سکتی ہوں ، شاہ رخ خان نے کہا کہ بہت سارے لوگ زندگی میں تخلیقی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لئے عمر کی قید نہیں‌ہوتی آپ کبھی بھی اپنے خوابوًں کی تکمیل کے لئے کام شروع کر سکتےہیں اب جیسے گوری نے 45 سال کی عمر میں‌کام شروع کیا ، انہوں نے ابھی یہ کہا ہی تھا کہ گوری نے کہا کہ میری عمر 37 برس ہے ، جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ اوہو آپ کی عمر 40 سال ہے. میں بھول گیا.

  • شاہ رخ خان کا ڈان 3 میں کام نہ کرنے کا فیصلہ

    شاہ رخ خان کا ڈان 3 میں کام نہ کرنے کا فیصلہ

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ‌ خان کی جب سےفلم پٹھان ہٹ ہوئی ہے خان کی مانگ میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو گیا ہے. پچھلے کافی دن سے ڈان تھری بننے کی خبریں گردش کررہی ہیں اور اس چیز کی تصدیق رتیش سدھوانی جو کہ فلم کے پرڈیوسر نے کی ، لیکن اب تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ شاہ رخ خان نے ڈان تھری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، انہوں نے اس حوالے سے فلم کے پرڈیوسر رتیش سدھوانی کو بھی مطلع کر دیا ہے ، کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان نے ڈان تھری نہ کرنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ وہ اب صرف کمرشل فلمیں کرنے کا ارادہ رکھتےہیں. اور شاہ رخ

    خان کا کہنا ہے کہ ڈان تھری آج کے ماھول کے مطابق نہیں ہے لوگوں کے مزاج تبدیل ہو چکے ہیں اور ڈان تھری آج نہیں بننی چاہیے، شاہ رخ خان کے ایسے بیان کے بعد رتیش سدھوانی اور فرحان اختر نے کوئی رد عمل نہیں دیا. تاہم کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈان تھری کے لئے نئے لڑکوں کی تلاش کی جا رہی ہے اس سلسلے میں آڈیشنز کئے جا رہے ہیں.