Baaghi TV

Author: +9251

  • صدر نے دستخط نہ کئے تو 10 دن بعد قانون بن جائے گا. شاہ خاور

    صدر نے دستخط نہ کئے تو 10 دن بعد قانون بن جائے گا. شاہ خاور

    صدر نے دستخط نہ کئے تو 10 دن بعد قانون بن جاتا ہے. شاہ خاور

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ خاور نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس ہونے کے بعد بل پر صدر نے دستخط کرنا ہوتے ہیں، صدر نے دستخط نہ کئے تو 10 دن بعد قانون بن جاتا ہے، اس بعد دوسرا اسٹیج آتا ہے۔ آئین پاکستان کا آرٹیکل 8 کہتا ہے کہ کوئی بھی قانون یا قانون کا حصہ جو آئین میں دئے گئے بنیادی حقوق کی کسی شق سے متصادم ہو وہ قابل منسوخی ہوگا۔


    نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ مقننہ قانون سازی کرسکتا ہے، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ آرٹیکل 8 کے تحت اس کا جوڈیشل ریویو کرسکتا ہے، لیکن اس سے پہلے ایکٹ بننا ضروری ہے، ایکٹ بن جائے تو اسی دن کوئی بھی چیلنج کرسکتا ہے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر اور پاکستان پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ازخود نوٹس کافی عرصے سے متنازع ہوتے رہے ہیں، اور کافی عرصے سے اتفاق رائے رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احمد اویس نے دورانِ بحث کہا کہ ملک میں نان ایشو کو ایشو بنا دیا گیا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی بحث شروع ہوگئی، سپریم کورٹ کا کام ہے فیصلہ دینا، اب فیصلہ غلط دیا یا صحیح، فیصلہ آنے پر عمل درآمد ہونا چاہئے تھا۔

    احمداویس نے کہا کہ 13اپریل کے الیکشن کے فیصلے سے قبل بھی بینچ نے کہا تھا کہ بیٹھ کر بات کرلیں، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ یہ مسئلہ بیٹھ کر ہی حل ہوتا لیکن حکمران جس راستے پر چل رہے ہیں جو خطرناک ہوتا جارہا ہے، پاکستان کو بچانے کیلئے سب کو متحد ہوجانا چاہئے، متحد نہ ہوئے تو صورتحال مزید خطرناک ہوجائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ خاور کا کہنا تھا کہ حکومت کو عدالتی فیصلہ پسند ہو یا نہیں، عمل درآمد ہونا ہے، حکومت چار تین یا تین دو کے عدالتی فیصلے کو ریویو میں لے جائے۔

  • متنازع پینشن اصلاحات؛ پیرس میدان جنگ بن گیا

    متنازع پینشن اصلاحات؛ پیرس میدان جنگ بن گیا

    فرانس میں متنازع پینشن اصلاحات کے خلاف پیرس سمیت مختلف شہروں میں ایک بار پھر مظاہرے شروع ہوگئے ہیں جبکہ لگژری اشیاء فروخت کرنے والے بین الاقوامی چین کی دکانوں پر دھاوا بول دیا گیا۔ علاوہ ازیں غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاکھوں فرانسیسی شہری متنازع قانون کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، دارالحکومت میں مظاہرین نے بین الاقوامی چین کی دکانوں پر دھاوا بول دیا جبکہ پیرس اوررین شہرسمیت متعدد مقامات پر مظاہرین کا جلاؤ گھیراؤ جاری ہے۔

    سکائی نیوز کے مطابق پیرس میں پولیس اور مظاہرین میں بھی کافی سخت جھڑپیں ہوئی ہیں اور اس میں معتدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں. علاوہ ازیں سکائی نیوز نے لکھا کہ "متنازعہ پنشن اصلاحات پر فیصلے سے قبل پیرس میں مظاہرین کے ساتھ فسادات کی پولیس کی جھڑپیں
    فرانس بھر میں لوگ متنازعہ پنشن اصلاحات پر متوقع فیصلے کے موقع پر احتجاج کر رہے ہیں۔”

    فرانسیسی وزارت داخلہ کے اندازے کے مطابق مظاہرین کی تعداد چھ لاکھ سے تجاوز ہونے کا امکان ہے۔ وسط جنوری سے شروع ہونے والے ملک گیر مظاہروں کے 12 ویں روز پیرس میں مظاہرین نے سڑکوں پر کچرے کے ڈبے رکھ کر سڑکیں بلاک کردی جبکہ فرانس کے مشرقی علاقے میں دریائے رائن میں بھی دریائی ٹریفک کو بند کر دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
    پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
    جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف
    سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گوگل کی مدد سے 75 غیرقانونی ایپس میں سے 40 بند کروا دیں
    ٹریڈ یونین رہنماؤں نے کہا کہ اگر فرانس کے پاس پینشن دینے کیلئے رقم نہیں ہے تو انہیں یہ رقم ارب پتیوں کی جیب سے نکالنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ تین مہینوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد ہم لوگوں سے جھوٹ نہیں بول سکتے کہ اس میں کوئی تھکاوٹ نہیں ہوئی، ہم بھی تھک گئے ہیں لیکن یہ ایک میراتھون ہے اور ہمیں ہار نہیں ماننی ہے۔

  • میرا شوہر میرا بہترین دوست تھا حنا خواجہ

    میرا شوہر میرا بہترین دوست تھا حنا خواجہ

    سینئر اداکارہ حنا خواجہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے شوہر میرے بہترین دوست تھے ، میرا اور ان کا ساتھ تیس سال تک رہا، اس دوران میں نے بہت کچھ سیکھا. انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کینسر میں مبتلا ہو گئے تھے ، سوا سال تک ان کی خدمت کی اور اس کے بعد وہ دنیا سے رخصت ہو گئے ، ان کا دنیا سے چلے جانا میرے لئے ایسے تھا جیسے کہ میری زندگی ختم ہو گئی ہو. لیکن میرے شوہر نے مجھے ہمیشہ یہی بات کہی کہ اپنی زندگی کو جیو ، اور کبھی دل چھوڑ کر نہ بیٹھو ، پریشان مت ہو ، حنا نے کہا کہ میں نے تو یہی سیکھا ہے کہ جتنا ہو سکے اپنے لائف پارٹنر کو وقت دیں اس کے ساتھ اپنے وقت کو یادگار بنائیں. میرے شوہر نے مجھے ہمیشہ بہت زیادہ

    سپورٹ کیا ، بہت سارے ایسے کام ہوتے تھے جن کو کرنے سے میری جان کو خطرہ ہو سکتا تھا لیکن میں نے خطرہ مول صرف شوہر کی سوپرٹ کی وجہ سے لیے. میرے شوہر جب ہسپتال میں تھے تو میں نے ایک سال تک کام نہیں کیا ، میرے شوہر نے مجھے رضا مند کر کے دوبارہ کام کرنا شروع کیا . وہ کہا کرتے تھے کہ خود کے کام کو کبھی بریک نہ لگائو ہو سکتا ہے کہ آپ کا ایسا کرنے سے کسی کو نقصان ہوجائے.

  • ورچوئل اجلاس؛ ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف کا پاکستان کیساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

    ورچوئل اجلاس؛ ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف کا پاکستان کیساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

    ورچوئل اجلاس میں ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف کا پاکستان کیساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان کیساتھ جلد سٹاف لیول معاہدے کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج ایک اوراہم ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کی قیادت وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کی، جبکہ وزارت خزانہ، اقتصادی امورکے سیکرٹریزاورگورنراسٹیٹ بینک واشنگٹن سے اجلاس میں شریک ہوئے.

    اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈاراورڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف اینٹونیٹ منیسہ نےپاکستان کی معاشی صورتحال اوراصلاحات پرتبادلہ خیال کیا ، اورپاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے پیشگی اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
    پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
    جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف
    سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گوگل کی مدد سے 75 غیرقانونی ایپس میں سے 40 بند کروا دیں
    علاوہ ازیں آئی ایم ایف کی ڈپٹی ایم ڈی نے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئےسٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط کا یقین ظاہر کیا ہے۔

  • منوج باجپائی نے کس مسلمان اداکارہ سے شادی کی ؟

    منوج باجپائی نے کس مسلمان اداکارہ سے شادی کی ؟

    بالی وڈ اداکار منوج باجپائی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے مسلمان اداکارہ شبانہ رضا سے شادی کی، ہم دونوں کا مذہب ایک دم مختلف تھا لیکن ہم دونوں نے ایک دوسرے کو اپنانے کا فیصلہ کیا. میں نے پہلی بار شبانہ رضا کو دیکھا تو انہوں نے میک اپ نہیں لگایا ہوا تھا اور بالوں میں تیل لگایا ہوا تھا ، مجھے ان کی سادگی اتنی اچھی لگی کہ میں نے ان کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا اور اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے بھی مجھ سے شادی کے لئے ہاں کر دی. میری بیوی مسلمان ہے اس چیز کو لیکر میرے گھر یا فیملی میں کبھی کوئی بات نہیں ہوئی . میرے

    دوستوں یا اردگرد کے لوگوں کو شاید میری شادی کو لیکر کوئی مسئلہ ہوا ہو کہ میں نے مسلمان لڑکی سے شادی کر لی ہے لیکن مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوا. میرے سامنے کبھی کسی نے ہم دونوں کی شادی پر بات نہیں کی ، شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ میرے سخت مزاج سے واقف ہیں. انہوں نے برکھا دت کے ساتھ انٹرویو میں مزید کہا کہ شبانہ ایک قابل فخر مسلمان ہے اور میں قابل فخر ہندو ، ہم دونوں نے کبھی ایک دوسرے کے مذہبی عقائد پر بات نہیں کی. ہم ایک اچھی زندگی بسر کررہے ہیں ، ہم نے 2006 میں شادی کی اور ہماری ایک بیٹی بھی ہے.

  • صائمہ اکرم چوہدری نے رمضان پلیز لکھنے سے توبہ کر لی

    صائمہ اکرم چوہدری نے رمضان پلیز لکھنے سے توبہ کر لی

    معروف رائٹر صائمہ اکرم چوہدری جنہوں نے سنو چندا سے شہرت ھاصل کی ، اس کے بعد انہوں نے متعدد رمضان پلیز لکھے اور انہیں سراہا گیا. ان کے لکھے ہوئے پیٹرن پر ہر دوسرے رائٹر نے لکھنا شروع کر دیا جس کی وجہ رمضان پلیز یکسانیت کا شکار ہونے لگے. خصوصی طور پر اس بار کے رمضان پلیز نے تو شائقین کو بالکل بھی متاثر نہیں‌کیا اور اس بات کا اعتراف خود صائمہ اکرم چوہدری نے کر لیا ہے. انہوں نے کہا کہ میں اب رمضان پلیز نہیں‌لکھوں گی اور چند سال کا وقفہ لوں گی . ایک ہی طرح کی کہانیاں لکھی اور لکھوائی جا رہی ہیں جس کی وجہ

    سے شائقین نے اپنی دلچپسی رمضان پلیز میں کم کر لی ہے. صائمہ اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ اس بار میں نے جو رمضان پلے لکھا ہے اس سمیت دیگر تمام رمضان پلیز نے شائقین کو شدید مایوس کیا ہے. لہذا میں نے چینل سے بھی معذرت کر لی ہے اور کہا ہے کہ مجھے اب رمضان پلے لکھنے کےلئے مت کہیے، صائمہ اکرم چوہدری نے مزید کہا کہ مجھے گھسا پٹا کام کرنے کی عادت نہیں ہے لہذا میں رمضان پلے لکھنے سے معذرت کررہی ہوں اور اب میں اپنی مرضی کے مطابق لکھوں گی لیکن ابھی فی الحال کچھ سال نہیں‌لکھوں گی.

  • عید کی چھٹیوں کا اعلان؛ پی آئی اے  کی طرف سے عید پر مسافروں کو 10 فیصد رعایت

    عید کی چھٹیوں کا اعلان؛ پی آئی اے کی طرف سے عید پر مسافروں کو 10 فیصد رعایت

    پی آئی اے نے عید پر مسافروں کو 10 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کردیا

    پی آئی اے نے عوام کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرتے ہوئے ٹکٹ سستے کرنےکااعلان کردیا ہے جبکہ پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک سفرکرنے والےمسافروں کے لیے کرایوں میں10فیصد تک رعایت کااعلان کیا گیا ہے۔ قومی ایئرلائنزکے مطابق 22 اور23اپریل تک مسافررعایتی اسکیم سےاستفادہ کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے عید الفطر 2023 کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 21 اپریل بروز جمعہ سے 25 اپریل بروز منگل تک ہوں گی۔ عیدالفطر کی چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارت داخلہ سے جاری ہوگا۔ چھٹیوں کی منظوری کابینہ ڈویژن کی سفارش پر دی گئی ہے۔

    دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، اجلاس میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے نمائندے بھی شرکت کریں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں منعقد کئے جائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
    پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
    جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف
    سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گوگل کی مدد سے 75 غیرقانونی ایپس میں سے 40 بند کروا دیں
    پاکستان میں عید کے چاند کی رویت سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اہم اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت شوال کا چاند کی رویت کیلئے اجلاس اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس 20 اپریل کو ہو گا، جبکہ اسی روز ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔ واضح رہے کہ جبکہ پاکستان میں رویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے ملک میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی کی گئی ہے۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اپریل کی شام ہوگا تاہم اس شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہذاعید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائی جائے گی۔

  • درفشاں کسی کی تھیں دیوانی ؟‌

    درفشاں کسی کی تھیں دیوانی ؟‌

    اداکارہ ”درفشاں سلیم” جنہوں نے نہایت ہی کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ، انہوں نے ندا یاسر کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ کس کی تھیں دیوانی؟‌ درفشاں سلیم نے کہا ہے کہ میں عاطف اسلم کی بہت بڑی دیوانی تھی، ان کو بہت زیادہ پسند کرتی تھی، عاطف کو سننا میرا سب سے بڑا مشغلہ تھا. میری زندگی میں میں نے عاطف سے زیادہ کسی کو نہیں چاہا تھا. میں اے لیولز میں تھی جب مجھے عاطف اسلم سے ملنے کا موقع میسر آیا ، جب میں عاطف سے ملی تھی تو اس کے دو دن پہلے ان کی شادی ہوئی تھی ، اور میرے لئے یہ بہت بڑا صدمہ تھا ، میں نے

    سوچا کہ کیوں عاطف کی شادی ہو گئی ہے اس کو تو میں پسند کرتی ہوں، میری بہن نے مجھ سے کہا کہ تمہیں اگر عاطف اسلم پسند تھا تو تم نے کبھی مجھ سے بھی یہ بات نہیں کی ، تمہیں کرنی چاہیے تھی لیکن اب تو عاطف کی شادی ہو چکی ہے اب کیا ہو سکتا ہے. یاد رہے کہ درفشاں اپنے منفرد کرداروں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں. شائقین ان کی معصومیت اور اداکاری کو بے حد پسند کرتے ہیں.

  • شاہ رخ خان کو اپنا نام ابھینیو کیوں رکھنا پڑا ؟‌

    شاہ رخ خان کو اپنا نام ابھینیو کیوں رکھنا پڑا ؟‌

    بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان جب فلم انڈسٹری میں آئے تھے اس وقت وہ شادی کر چکے تھے. انہوں نے شادی اپنی پسند گوری سے کی تھی، گوری ہندو بیک گرائونڈ سے تھی جبکہ شاہ رخ خان مسلمان فیملی سے تھے. گوری خان نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا کہ جب میرے والدین کو پتہ چلا کہ شاہ رخ خان مسلم فیملی سے ہے اور فلم انڈسٹری جوائن کر چکا ہے تو ان کو اچھا نہیں لگا، گوری کہتی ہیں کہ چونکہ میں فیصلہ کر چکی تھی کہ شاہ رخ خان کے ساتھ ہی شادی کرنی ہے تو والدین نے بھی ہاں کر دی اور شاہ رخ خان نے میرے والدین کی

    آسانی کے لئے اپنا نام ابیھنیو رکھ لیا تاکہ وہ محسوس نہ کریں کہ میں مسلمان ہوں. گوری خان نے کہا کہ میں اب جب اس حرکت کے بارے میں سوچتی ہوں تو بہت عجیب اور بچگانہ ھرکت لگتی ہے. یاد رہے کہ شاہ رخ خان جب سے بالی وڈ میں آئے ہیں ان کا نام کسی بھی ہیروئین کے ساتھ نہیں جڑا ، وہ گوری خان سے بےپناہ محبت کرتے ہیں. شاہ رخ خان اور گوری خآن کے تین بچے ہیں دو بیٹے اور ایک بیٹی .

  • عید پر زیادہ فلمیں ریلیز کرنا اچھی چوائس نہیں فواد خان

    عید پر زیادہ فلمیں ریلیز کرنا اچھی چوائس نہیں فواد خان

    پاکستان اور انڈیا سمیت پوری دنیا میں شہرت رکھنے والے اداکار فواد خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ عید پر ایک ساتھ بہت ساری فلمیں ریلیز کرنا کسی طور بھی حوصلہ افزاء بات نہیں ہے. ایسا نہیں‌ہونا چاہیے ، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہمارے ہاں ایسا کیوں ہوتا ہے. تمام پرڈیوسرز کو ایک دوسرے کے ساتھ مشورہ کرکے باری باری فلم ریلیز کرنی چاہیے. انہوں نے کہا کہ منی بیک گارنٹی ایک بہترین فلم ہے اور فلم میں وہ سب ہے جو شائقین دیکھنا چاہتے ہیں. فواد خان کی بات کو بڑھاتے ہوئے ان کے ساتھ بیٹھے منی بیک گارنٹی کے پرڈیوسر شایان خان نے کہا

    کہ ہم نے ستمبر 2020 میں منی بیک کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ عمارا حکمت اور بلال لاشاری فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز کرنے جا رہے ہیں لہذا ہم نے اپنی فلم ریلیز کرنے کا آئیڈیا موخر کر دیا. ایسے ہی باقی پرڈیوسرز کو دیکھنا چاہیے کہ کون کس موقع پر فلم ریلیز کررہا ہے. انہوں نے کہا کہ منی بیک گارنٹی کو ہم عید الفطر پر ریلیز کرنے کے لئے انائونس کر چکے تھے ہم پیچھے نہیں‌ہٹ سکتے تھے لیکن جنہوں نے عین ٹائم پر یہ فیصلہ کیا وہ اپنی فلم کی نمائش آگے لیجا سکتے تھے.