Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

    وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

    وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا ،چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی ، سروسز چیفس نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی سلامتی پر زور دیا گیا،عوامی ریلیف کو مرکزی حیثیت قراردیدیا گیا ،اجلاس میں سانحہ گیاری سیکٹر کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پائیدار امن کی فراہمی کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کاوشوں کا اعتراف کیا گیا، پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

    دہشتگردی کی حالیہ لہر، ٹی ٹی پی کیساتھ نرم گوشہ اور عدم سوچ بچار پر مبنی پالیسی کا نتیجہ قراردیدیا گیا،یہ طرزعمل عوامی توقعات اور خواہشات کے بالکل منافی تھا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق دہشتگردوں کو بلارکاوٹ واپس آنے کی اجازت دی گئی ، خطرناک دہشتگردوں کو اعتمادسازی کے نام پر جیلوں سے رہا کردیاگیا ۔

    پوری قوم اور حکومت کیساتھ ملکرہمہ جہت جامع آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی، نئے جذبے اور نئی عزم و ہمت کیساتھ دہشتگردی کی لعنت سے ملک کو پاک کیا جائےگا۔ واپس آنے والے دہشتگردوں سے ملکی امن متاثر ہوا،ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام کوششیں کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں اعلی سطح کی ایک کمیٹی تشکیل بھی دی گئی ،کمیٹی 2ہفتوں میں عملدرآمد اور سفارشات پیش کرے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت کے پاس اب کچھ نہیں اسلیے پانی کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے،شیری رحمان
    بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم
    میں نہیں مانتی کہ میری وجہ سے ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے،اسٹورمی
    پنجاب الیکشن کا ازخود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا ، جسٹس اطہرمن اللہ کا اضافی نوٹ
    بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ
    پاکستان جلد الیکشن کی طرف جائے گا، آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی ,اسد عمر
    یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ
    اجلاس میں انٹیلی جنس ایجنسی کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا ، انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزار امام عرف شمبے کی گرفتاری کوسراہا گیا۔ اجلاس کے مطابق ریاستی اداروں اور ان کی قیادت کیخلاف پروپیگنڈے کی کوششوں کی شدید مذمت کی گئی ،کمیٹی میں ملک دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اعلامیہ کے مطابق شہداکی قربانیوں سے حاصل امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائےگی۔

  • بالاکوٹ؛ چیتوں نے 35 بکریوں کو مار ڈالا

    بالاکوٹ؛ چیتوں نے 35 بکریوں کو مار ڈالا

    مانسہرہ نیوز نامی فیس بک پیج نے ایک خبر بریک کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے گزشتہ رات تحصیل بالاکوٹ کے گاؤں پارس شانگڑ یاں کے رہائشی محمد یعقوب کی 35 بکریوں کو دو چیتو نے حملہ کرکے مار ڈالا ہے جبکہ اس پیج پر ان بکریوں کی مردہ حالت میں لی گئی تصاویر بھی اپلوڈ کی گئی ہے.

    تاہم اس بارے میں تصدیق کرنے کیلئے باغی ٹی وی کے نیوز ایڈیٹر ملک رمضان اسراء نے دیئے گئے محمد یقوب کے رابطہ نمبر پر بات کرنے کی کوشش کی لیکن اس حوالے سے فلحال تصدیق نہ ہوسکی کہ آیا یہ واقعہ حقیقی طور پر پیش آیا ہے یا پھر کوئی اور معاملہ ہے.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت کے پاس اب کچھ نہیں اسلیے پانی کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے،شیری رحمان
    بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم
    میں نہیں مانتی کہ میری وجہ سے ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے،اسٹورمی
    پنجاب الیکشن کا ازخود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا ، جسٹس اطہرمن اللہ کا اضافی نوٹ
    بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ
    پاکستان جلد الیکشن کی طرف جائے گا، آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی ,اسد عمر
    یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ
    تاہم اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف کمینٹ رکھے ہیں جیسے کہ ایک صارف نے کہا کہ یہ کام صرف دو چیتوں کا نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہ کوئی اور معاملہ ہے جبکہ اسی پوسٹ پر ایک اور صارف نے کہا کہ چیتے کو مارنا جرم اور اس پر پکڑ بھی ہوتی مگر جس شخص کا نقصان ہوا اس کا کیا بنے گا.

  • کراچی میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس نے جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری میں چھاپہ مار کر زندگی بچانے والی جعلی ادویات ضبط کرلیں۔ جبکہ نیو کراچی پولیس نے ڈرگس ریگولیٹری اتھارٹی سندھ کے ساتھ جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا، اس دوران مختلف اقسام کی جعلی ادویات بنانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں جمیل حسین، ناظم ملک اور وجاہت ملک شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے دو مینوفیکچرنگ یونٹ، دس مختلف اقسام کی مشین، ایک ہزار مختلف اقسام کے اینٹی بائیو ٹک، انجیکشن، کھلی ادویات اور ستر کلو سالٹ خام کیمیکل اور پینتیس ڈائی برآمد کی گئیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت کے پاس اب کچھ نہیں اسلیے پانی کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے،شیری رحمان
    بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم
    میں نہیں مانتی کہ میری وجہ سے ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے،اسٹورمی
    پنجاب الیکشن کا ازخود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا ، جسٹس اطہرمن اللہ کا اضافی نوٹ
    بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ
    پاکستان جلد الیکشن کی طرف جائے گا، آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی ,اسد عمر
    یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ
    پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے برآمد جعلی ادویات زندگی بچانے والی ادویات کی نقل تھی جس سے بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • اذیکا ڈینئل اداکاری سے پہلے کیا کرتی تھیں؟‌

    اذیکا ڈینئل اداکاری سے پہلے کیا کرتی تھیں؟‌

    اداکارہ اذیکا ڈینئل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں جب اداکاری میں آئی تو اس سے پہلے ائیر ہوسٹس تھی ، اس سے بھی پہلے میں ایک سکول ٹیچر تھی. انہوں نے کہا کہ میں نے ائیر ہوسٹس کی جاب کو بہت انجوائے کیا تھا، یہاں تک کہ ٹیچنگ کو بھی انجوائے کیا تھا. میں نے زندگی میں جو بھی کام کیا دل لگا کر کیا. اداکاری کرنا اچھا لگتا ہے لیکن مجھے کردار ہی منفی دئیے جاتے ہیں ، اور مجھے زیادہ کام آفر ہوتا بھی نہیں ہے. اگر آفر ہوتا ہے تو ایک جیسا کام ہی آفر ہوتا ہے اس لئے میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں کم مگر معیاری کام کروں گی. یاد رہے کہ اذیکا ڈینئل نے انڈسٹری سے مایوس ہو کر اداکاری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا تھا اور کہا تھا کہ

    میں انڈسٹری کے رویے سے شدید مایوس ہوں، یہاں گروپس بنے ہوئے ہیں اور میں کسی گروپ کا حصہ نہیں ہوں. اذیکا ڈینئل کافی عرصے سے کسی بھی پراجیکٹ میں نظر نہیں آ رہیں. انہوں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے اپنی پہچان تو بنا لی ہے لیکن منفرد کام نہیں‌کر سکیں جو کہ ان کے مطابق ان کو آفر نہیں‌ہوتا.

  • داتا دربار شوٹنگ کے لئے فضا علی گئیں تو انکے ساتھ کیا ہوا؟‌

    داتا دربار شوٹنگ کے لئے فضا علی گئیں تو انکے ساتھ کیا ہوا؟‌

    اداکارہ فضا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ ایک بار وہ اداکار سمیع خان اور پوری ٹیم کے ساتھ داتا دربار کے پیچھے ایک اور دربار ہے وہاں گئیں ، وہاں پہنچی تو بہت زیادہ رش تھا، لوگوں نے جب ہمیں دیکھا تو وہ وہاں دھاگہ باندھنا شروع ہو گئے. ہم نے کہا کہ آپ کیا کررہے ہو یہ ، تو کہنے لگے کہ ہماری خواہش ہے کہ آپ دونوں کی شادی ہوجائے، میں نے ان سے کہا کہ میں شادی شدہ ہوں اور سمیع خان نے بھی ان سے کہا کہ میں بھی شادی شدہ ہوں آپ لوگ کیا کررہے ہیں ایسا نہ کریں. لیکن لوگ منع نہیں ہوئے اور دھاگہ باندھتے رہے اور کہتے رہے کہ آپ دونوں کی شادی ہوجائے. میں نے گھبرا کر سمیع خان سے کہا کہ مجھے اپنی شادی خراب ہوتی دکھائی دے رہی

    ہے صرف میری ہی نہیں تمہاری شادی بھی مجھے خراب ہوتی دکھائی دے رہی ہے. بعد میں ایسا ہوا ، میری شادی خراب ہو گئی لیکن سمیع خان کی بچ گئی. فضا علی نے کہا کہ ایسی جگہوں پر جا کر شوٹ کرنا آسان نہیں ہوتا لوگ نہیں سمجھتے ایسی باتوں کو ، وہ جو ٹی وی پر کردار دیکھتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ شاید ان کا حقیقت میں تعلق ہے.

  • سیف علی خان کا مسلمانوں کو رمضان مبارک کا پیغام

    سیف علی خان کا مسلمانوں کو رمضان مبارک کا پیغام

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان جو کہ نواب پٹودی اور معروف سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے صاحبزادے ہیں. سیف علی خان چونکہ ایک مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اسی لئے انہوں نے اپنی دونوں شادیوں میں بچوں کے مسلم نام ہی رکھے ہیں. امریتا سنگھ کے ساتھ شادی میں ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے بیٹی کا نام سارا علی خان، بیٹے کا نام ابراہیم علی خان ہے. اسی طرح سے کرینہ کپور سے شادی میں بھی ان کے دو بیٹے ہیں ، تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہے. سیف علی خان نے تاہم کرینہ کو مسلمان نہیں کیا. سیف علی خان عید ، رمضان اور ہولی

    دیوالی سب مناتے ہیں. آج کل چونکہ رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے تو سیف علی خان نے اپنے مداحوں اور مسلمان بھائیوں رمضان مبارک کہا ہے . ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کھانے کی ٹیبل پر بیٹھے ہیں اور ٹیبل کھانوں سے بھری پڑی ہے ، سیف علی خان نے رمضان مبارک کہنے کے ساتھ کہا کہ یہ مہینہ ہمیں صبر کا درس دیتا ہے. میں آپ سب کو رمضان کی مبارکباد دیتا ہوں روزے رکھیے اور اس مہینے کو انجوائے کیجیے.

  • میرے سابقہ شوہر نے کبھی مجھے بیوی والا رتبہ نہیں دیا فضا علی

    میرے سابقہ شوہر نے کبھی مجھے بیوی والا رتبہ نہیں دیا فضا علی

    اداکارہ فضا علی جنہوں نے چند سال پہلے اپنے شوہر سے طلاق لی ہے. دونوں کی ایک بیٹی ہے ان کے سابقہ شوہر کا نام فوادفاروق تھا. اپنی ذاتی زندگی کو پہلی بار ڈسکس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں نے شادی کی تو آنکھوں میں سپنے تھے گھر بسانے کے ، اچھی بیوی اور ماں بننے کے، میں ماں بنی اچھی بیوی بنی ، لیکن مجھے بیوی ہونے کا رتبہ نہ مل سکا. میرے شوہر نے ہمیشہ مجھے اگنور کیا، اس نے کبھی مجھے مارا نہیں ، لیکن اپنی زندگی میں مصروف رہے ، میں شوٹنگز کرتی کام کرتی گھر آتی شوہر کی توجہ کی ضرورت ہوتی تھی وہ مجھے توجہ نہیں دیتا تھا، اسکو اپنے کام اپنے تعلقات بہت عزیز تھے وہ انہی میں‌مصروف رہتا تھا. فواد کو شاید ایک بیوی کی

    ضرورت ہی نہیں تھے پتہ نہیں انہوں نے مجھ سے شادی کیوں کر لی. میں ترستی رہی میاں بیوی کے رشتے کو شوہر کی توجہ کو ، پھر ایک وقت ایسا آیا کہ مجھے سوچنا پڑا اور میں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا شوہر کے ساتھ رہ کر بھی ایسی ہی زندگی تھی جیسی ابھی ہے. تو ٹھیک ہے وہ خوش ہے تو میں بھی خوش ہوں. بیٹی کو پال رہی ہوں‌کام کررہ ہوں.

  • سارا خان کو فلک شبیر سے کیا ہے گلہ

    سارا خان کو فلک شبیر سے کیا ہے گلہ

    اداکارہ سارا خان جنہوں نے فلک شبیر کے ساتھ شادی کی ، دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے. فلک اور سارا حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئے . وہاں ان سے مختلف سوال ہوئے. سارا خان نے کہا کہ مجھے فلک سے کسی قسم کا گلہ نہیں ہے لیکن جب سے بیٹی پیدا ہوئی ہے اسکو مجھ سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں. کام سے جب گھر واپس آتے ہیں توآتے ساتھ ہی پہلے بیٹی کو اٹھاتے ہیں اسکو پیار کرتے ہیں. مجھے اس سے ملنے کے بعد ملتے ہیں تو مجھے بہت غصہ آتا ہے کہ پہلے مجھے اہمیت دیتے تھے اب بیٹی کو دیتے ہیں. میں اکثر فلک سے کہتی ہوں کہ بیٹی کو میں نے پیدا کیا ہے لہذا زندگی بھر سب سے پہلے میں ہی رہوں گی. فلک نے اس پر کہا کہ میں جب کام سے آتا

    ہوں سارا دن بیٹی کو مس کرتا ہوں‌لہذا گھر آتے ہی بیٹی کو دیکھنے اور ملنے کا دل کرتا ہے اس لئے اس کو اٹھا لیتا ہوں. لیکن جب میں نے دیکھا کہ سارا تو سنجیدہ ہو رہی ہے تو میں‌اب زرا احیتاط کرتا ہوں. بیٹی اور سارا دونوں کو ایک جیسی اہمیت دیتا ہوں. سارا نے اس پر کہا کہ فلک کو چاہیے کہ وہ مجھے ہر حال میں اہمیت دیں چاہے میرے مقابلے میں کوئی بھی رشتہ ہو.

  • چیف جسٹس آف پاکستان متنازع ہوچکے. مریم اورنگزیب

    چیف جسٹس آف پاکستان متنازع ہوچکے. مریم اورنگزیب

    . چیف جسٹس آف پاکستان متنازع ہوچکے. مریم اورنگزیب
    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان متنازع ہوچکے ہیں لہٰذا اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔ جبکہ وفاقی وزیراطلاعات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج جسٹس اطہر من اللہ کا بڑا فیصلہ آیا ہے، ان کا فیصلہ عدالتی کارروائی پر سوالیہ نشان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے کے بعد اکثریتی ججز کا فیصلہ مکمل ہوگیا ہے، یہ پٹیشن پہلے ہی چار تین کے فیصلے سے مسترد ہوچکی ہے، جو پٹیشن مسترد ہوگئی اس پر تین رکنی بنچ بنایا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب پٹیشن ہے ہی نہیں تو بنچ کیوں بنا اور فیصلہ کیوں آیا؟ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ کے چار اکثریتی ججز نے کہا کہ فل کورٹ بنا دیں، سیاسی جماعتوں نے بھی کہا کہ اس معاملے پر فل کورٹ بنا دیں تاکہ عوام اس فیصلے کو تسلیم کرلیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ الیکشن کا نہیں رہا ہے بنچ فکسنگ کا معاملہ بن گیا ہے۔ چیف جسٹس متنازع ہوچکے ہیں لہٰذا اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے اس فیصلے پر سوال اٹھائے ہیں، جس فیصلے کو اکثریتی ججز نہ مانیں اس کو عوام کیسے مان لیں، یہ تین رکنی بنچ کا فیصلہ غیر آئینی و غیر قانونی ہے، ملک کی آئینی تاریخ میں ایسا فیصلہ نہیں ہوا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ تاثر ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کو اس بنچ میں شامل کیا جاتا ہے جب ایک جماعت کے حق میں فیصلہ آنا ہو، اگر ایک گھڑی چور کی سہولت کاری ہو تو یہ ناقابل قبول ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سوال اٹھتے ہیں کہ عدالتی سہولت کاری کیوں؟ کیوں ججز نے اس معاملے سے خود کو الگ کرلیا ہے؟ آئینی بحران کا جنم اگر سپریم کورٹ سے ہو تو اس کے فیصلے پر کون اعتماد کرے گا؟ پھر فیصلہ دے دیا جاتا ہے اور حکومت پر مسلط کردیا جاتا ہے کہ اس پر عمل کریں۔ تاہم وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے وکیل وہاں موجود تھے مگر انہیں نہیں سنا گیا۔ جن کی پٹیشن تھی ان کو بلا بلا کر سنا گیا، کیوں ان 13 جماعتوں کو نہیں سنا گیا؟ سپریم کورٹ کی لاج رکھنے کے لیے ہی سن لیتے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن صرف اس لیے کرانے ہیں کیونکہ عمران خان اور تحریک انصاف نے کہہ دیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال اور آئین کی اپنی مرضی کی تشریح قبول نہیں کی جاسکتی۔

  • ججز پر پی ٹی آئی کی حمایت کا الزام؛ جلد ویڈیوز لیک کرنے  کی دھمکی

    ججز پر پی ٹی آئی کی حمایت کا الزام؛ جلد ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی

    تین ججز پر پی ٹی آئی کی حمایت کا الزام؛ جلد عید پیکج لیک کی دھمکی

    ان بل نامی ویب سائٹ نے تین ججز بارے جلد ویڈیوز لیک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ؛ پاکستانیوں! تیار رہو کیونکہ بہت جلد اُن تین ججز کی ویڈیوز لیک کی جائیں گی جو قسط کی صورت میں ہوں گی جنہوں نے تحریک انصاف کی ناصرف بظاہر بلکہ کورٹ کے اندر حمایت کی ہے. ویب سائٹ نے لکھا کیسے پی ٹی آئی کی تین ججز نے حمایت کی ہے اس بارے قسطوں میں عید پیکج ویڈیوز لیکس جلد آرہی ہیں.

    ان بل نامی ویب نے لکھا کہ اس میں بہت کچھ فن ہوگا اور یہ مت سمجھئے کہ یہ ویڈیوز کسی ایک کے بارے میں ہوگیں. خیال رہے کہ اس سے قبل اسی ویب سائٹ سے عمران خان کی مختلف آڈیوز لیک ہوچکی ہیں‌ تاہم سوشل میڈیا پر اس بارے میں مختلف تبصرے آئے تھے جیسے کہ ایک خاتون شہری کا کہنا تھا کہ ’یہ ان کے اپنے ہی کرتے ہیں، اور کوئی نہیں کر سکتا۔ جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ ’یہ لیک کرنے والے اپنے ہی لوگ ہوتے ہیں، کسی اور کی تو ان مقامات تک رسائی نہیں ہوتی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت کے پاس اب کچھ نہیں اسلیے پانی کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے،شیری رحمان
    بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم
    میں نہیں مانتی کہ میری وجہ سے ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے،اسٹورمی
    پنجاب الیکشن کا ازخود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا ، جسٹس اطہرمن اللہ کا اضافی نوٹ
    بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ
    پاکستان جلد الیکشن کی طرف جائے گا، آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی ,اسد عمر
    یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ

    واضح رہے کہ ان آڈیوز بارے عمران خان نے تردید نہیں کی تھی جبکہ عمران خان کی ویڈیوز جاری کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئی تھی تاہم وہ ویڈیو جاری نہیں کی گئی ہے لیکن اب تین ججز کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دی گئی ہے.

    یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ 2023 کو رانا ثناءاللہ نے کہا تھا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ آڈیو ویڈیو لیکس سے سپریم کورٹ کو بدنام کیا جارہا ہے. پہلے بھی آڈیو لیکس آتی رہی ہیں جبکہ اس پر ججز استعفے بھی دیتے تھے ہیں اور ان کے خلاف جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھی چلتے ہیں