Baaghi TV

Author: +9251

  • چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف  سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

    چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

    چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

    چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا جبکہ اسلام آباد کے شہری "راجہ سبطین خان” نے ریفرنس دائر کیا ہے. اسلام آبادکےشہری نے ریفرنس میں چیف جسٹس آف پاکستان پر الیکشن کیس میں بنچوں کی تشکیل پراختیارات کےناجائز استعمال، ازخودنوٹس پربدنیتی، ججزکاگروپ بنانےکےالزامات لگائےہیں.


    چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت مقامی وکیل راجہ سبطین خان کی جانب سے دائر کی گئی۔ جبکہ وکیل راجہ سبطین خان کی جانب سے دائر شکایت میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت کے پاس اب کچھ نہیں اسلیے پانی کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے،شیری رحمان
    بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم
    میں نہیں مانتی کہ میری وجہ سے ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے،اسٹورمی
    پنجاب الیکشن کا ازخود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا ، جسٹس اطہرمن اللہ کا اضافی نوٹ
    بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ
    پاکستان جلد الیکشن کی طرف جائے گا، آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی ,اسد عمر
    یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ
    شکایت میں سپریم جوڈیشل کونسل سے استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا جائے۔ علاوہ ازیں وکیل نے یہ شکایت پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن التوا کیس کی بنیاد پر دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات ازخود نوٹس سے سپریم کورٹ متنازع بنی، زبان زدعام ہے کہ چیف جسٹس نے عدلیہ میں مبینہ طور پر گروپنگ قائم کر رکھی ہے، چیف جسٹس نے گروپنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تاکہ فیصلہ اکثریت سے حاصل کیا جاسکے۔

  • مریم نواز نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے استعفے کا مطالبہ کردیا

    مریم نواز نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے استعفے کا مطالبہ کردیا

    مریم نواز نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے استعفے کا مطالبہ کردیا
    چیف آرگنائزر مسلم لیگ (نواز) مریم نواز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال کو جنم دیاہے۔


    اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کی حمایت میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے قانون و آئین کی خلاف ورزی کی، اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال کو جنم دیا، نامور ججز نے چیف جسٹس کے طرز عمل اور تعصب پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت کے پاس اب کچھ نہیں اسلیے پانی کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے،شیری رحمان
    بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم
    میں نہیں مانتی کہ میری وجہ سے ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے،اسٹورمی
    پنجاب الیکشن کا ازخود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا ، جسٹس اطہرمن اللہ کا اضافی نوٹ
    بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ
    پاکستان جلد الیکشن کی طرف جائے گا، آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی ,اسد عمر
    یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ
    مریم نواز نے کہا کہ آج تک کسی چیف جسٹس پر اس قسم کے مِس کنڈکٹ کے الزامات نہیں لگے، تحریک انصاف کی طرف چیف جسٹس کا جھکاؤ نمایاں ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

  • صائمہ نور کی فلم لاہور قلندر عید الفطر پر ریلیز ہوگی

    صائمہ نور کی فلم لاہور قلندر عید الفطر پر ریلیز ہوگی

    اداکارہ صائمہ نور جن کی گزشتہ برس عید الفطر پر فلم تیرے باجرے دی راکھی ریلیز ہوئی تھی وہ کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکی تھی. اس عید پر بھی وہ اپنے مداحوں کو پھر سے بڑی سکرین پر نظر آرہی ہیں. صائمہ نور کی فلم لاہور قلندر جسے شاہد رانا نے ڈائریکٹ کیا ہے . عید پر ریلیز ہو رہی ہے ،. صائمہ نور کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کی فلم دیکھنے کےلئے بےتاب نظر آتے ہیں. فلم کے پروڈیوسر التمش بٹ اور ماجدبٹ،معاون فلمساز اسماعیل بٹ ہیںفلم کو لکھا ہے ناصر ادیب نے ۔موسیقی طافو،آبی خان اور سجاد بیلا نے ترتیب دی ہے ،نغمہ نگار ڈاکٹر خاقان حیدر غازی اور الطاف باجوہ ہیں جبکہ گیت گلوکارہ نصیبو لعل ، مسرور فتح علی خان اور مریم کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے

    ہیں۔کاسٹ میں صائمہ ،التمش بٹ، مہرین شاہ ، ہیپی سنگھ،کامران مجاہد،عرفان کھوسٹ ،ظفر ارشاد،شہریار چیمہ ،ہانی بلوچ اور شفقت چیمہ وغیرہ شامل ہیں۔فلم کی عکسبندی اندون لاہور ، شاہی قلعہ ،مال روڈ ، راوی روڈا ور لاہور کے مختلف تاریخی مقامات کے علاوہ کرتار پور میں کی گئی ہے ۔فلم میں لاہور کی ثقافت کو اجاگر کیا گیاہے ۔صائمہ نور کو اپنی اس فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں. ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم میرے مداحوں کےلئے ایک ٹریٹ ہے.

  • شمعون عباسی نے شیری شاہ کے ساتھ شادی کا اعلان کر دیا

    شمعون عباسی نے شیری شاہ کے ساتھ شادی کا اعلان کر دیا

    اداکار شمعون عباسی جو کہ شادی کے حوالے سے سکینڈلز کی زد میں ہی رہے ہیں ان کی کوئی بھی شادی کامیابی کے ساتھ ہمکنار نہ ہو سکی . تاہم شمعون عباسی اور شیری شاہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جا رہے تھے. قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ دونوں نے شادی کر لی ہے. قیاس آرائیوں کا یہ سلسلہ گزشتہ چار برسوں سے جاری تھا. لیکن شمعون عباسی نے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے. اور اپنی اور شیری شاہ کی شادی کا اعلان کر دیا ہے. گزشتہ روز انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے اپنی اور شیری کی تصویر شئیر کرتے

    ہوئے لکھا کہ ہم نے شادی کر لی ہے.گزشتہ چار سال سے ہم ایک خوبصورت رشتے میں بندھے ہوئے ہیں. شیری نے میری زندگی کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے. میں نے شیری شاہ سے شادی کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ، میں اب ایک پر سکون زندگی گزار رہا ہوں، اس خاتون میں بہت زیادہ پازیٹویٹی ہے اس پازیٹیویٹی نے مجھے بھی بہت زیادہ پر سکون کر دیا ہے اور پازیٹیو بنا دیا ہے. جب انسان کو گھر کا سکون ہو تو وہ کوئی بھی کام بہتر انداز میں‌کر سکتا ہے. میںسوشل میڈیا پر تشہیر کا عادی نہیں ہوں لیکن اب مناسب سمجھا تو اپنی شادی کا اعلان کر دیا ہے.

  • میں سب کا بھائی نہیں ہوں کسی کی جان بھی ہوں سلمان خان

    میں سب کا بھائی نہیں ہوں کسی کی جان بھی ہوں سلمان خان

    بالی وڈ سٹار سلمان خان جن کو بھائی کے نام سے بلایا جاتا ہے ، پورا بالی اور ان کے مداح اب انہیں بھائی کہہ کر بلاتے ہیں. سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سلمان خان ایک تقریب میں موجود ہیں وہاں ان سے میزبان نے کہا کہ میرے ساتھ موجود ہیں پورے انڈیا کے بھائی . اس پر سلمان خان نے ہنسنا شروع کر دیا اور کہا کہ میں پورے انڈیا کابھائی نہیں ہوں، بھائی ان کا ہوں جن کو میں بہن کہتا ہوں باقیوں کی تو میں جان ہوں لہذا مجھے سب کا بھائی نہ کہو. سلمان خان کی یہ بات سن کر تقریب میں موجود شرکاء نے تالیاں بجانا شروع کر دیں. خاص کرکے

    جب سلمان خان نے کہا کہ مجھے سب کا بھائی مت کہنا یہ بات نہ صرف اس تقریب میں انجوائے کی گئی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس بات کو بہت زیادہ انجوائے کیا جا رہا ہے. یاد رہے کہ سلمان خان نے بجرنگی بھائی جان میں کام کیا تھا اس کے بعد ان کا نام بھائی جان ہی رکھ دیا گیا اور انہیں زیادہ تر لوگ بھائی جان ہی بلاتے ہیں اور اس سال ان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے جس کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں.

  • ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.92 فیصد کا اضافہ ہوا. ادارہ شماریات

    ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.92 فیصد کا اضافہ ہوا. ادارہ شماریات

    وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.92 فیصد کا اضافہ ہوا اور ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 44.49 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں27 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ا یک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 64 پیسےکا اضافہ ہوا،ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 123 روپے27 پیسے ہوگئی ۔

    رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 81 روپے 66 پیسے مہنگا ہوا، 20 کلو آٹےکے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 717 روپے سے بڑھ گئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 51 روپے 83 پیسے اضافہ ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت کے پاس اب کچھ نہیں اسلیے پانی کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے،شیری رحمان
    بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم
    میں نہیں مانتی کہ میری وجہ سے ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے،اسٹورمی
    پنجاب الیکشن کا ازخود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا ، جسٹس اطہرمن اللہ کا اضافی نوٹ
    بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ
    پاکستان جلد الیکشن کی طرف جائے گا، آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی ,اسد عمر
    یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ
    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق آلو کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 99 پیسے اضافہ ہوا، ہفتے کے دوران کیلےفی درجن 11 روپے 52 پیسے مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں مٹن 2 روپے 73 پیسےاور بیف 5 روپے 15 پیسےمہنگا ہوا، ایک ہفتے میں دال، چاول سمیت دودھ، دہی، انڈے بھی مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں پیاز 14 روپے سستا ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 13 روپے 15 پیسے کمی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 122 روپے 58 پیسے سستا ہوا۔

  • پیسے کی طاقت ، سلمان خان بیک گرائونڈ ڈانسر بننے پر مجبور

    پیسے کی طاقت ، سلمان خان بیک گرائونڈ ڈانسر بننے پر مجبور

    بھارت میں جہاں اور بہت بڑے تاجر ہیں وہیں مکیش امبانی بھی پیچھے نہیں ہیں. جب بھی امبانی فیملی میں کوئی تقریب ہوتی ہے اس میں بالی وڈ کے نامور سٹارز جن کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے دنیا ترستی ہے وہ وہاں حاضری لگاتے ہیں ان کی شادیوں اور منگنیوں میں بھی ناچتے ہیں. ایک ایسی ہی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے . وہ وڈیو 2018 کی ہے جب ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی بیٹی کی منگنی ہوئی. اس تقریب میں بہت سارے بالی وڈ ستاروں نے شرکت کی ، سلمان خان بھی وہاں موجود تھے . وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مکیش امبانی کے بیٹے آنت اپنی منگیتر رادھیکا مرچنٹ ( اب بیوی) کے ہمراہ شاہ رخ خان کے گانے”کوئی مل گیا“پر اسٹیج پر ڈانس کر رہے ہیں۔اسی دوران آننت اور رادھیکا

    کے پیچھے سلمان خان دیگر بیک گرائونڈ ڈانسرز کے ہمراہ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں. یہ وڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس پر سلمان خان کے مداحوں نے کمنٹس کرنا شروع کر دئیے زیادہ تر نے مایوسی والے کمنٹس کئے. ایک صارف نے لکھا کہ پیسے کی کتنی طاقت ہے کہ سلمان خان جیسا بڑا سٹار بیک گرائونڈ ڈانسر بن گیا ہے. ایک صارف نے لکھا کہ سلمان خان سے ایسی امید نہ تھی.یوں سلمان خان کو امبانی فیملی کی منگنی کی تقریب میں بیک گرائونڈ ڈانسر کے روپ میں ان کے مداحوں نے بالکل نہیں سراہا.

  • شرابی والد کی وجہ سے پڑھائی مکمل نہ کر سکا جانی لیور

    شرابی والد کی وجہ سے پڑھائی مکمل نہ کر سکا جانی لیور

    بالی وڈ اداکار جانی لیور جو سال ہا سال سے اپنے مداحوں کو اپنی اداکاری کے بل پر اینٹرٹین کررہے ہیں ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی پڑھائی مکمل نہ ہونے کے سبب پر بات کی انہوں نے کہا کہ میرے والد کو بہت زیادہ شراب پینے کی عادت تھی ، وہ شراب میں دھت رہتے تھے ان کو گھر کے خرچے سے بھی کوئی لینا دینا نہیں ہوتا تھا ، وہ ہمارا خیال نہیں کرتے تھے ، میں سکول میں‌پڑھتا تھا میری فیس کی ادائیگی نہیں کرتے تھے ، جب میری فیس کی ادائیگی نہیں ہوتی تھی تو مجھے سکول سے مار پڑتی تھی اور وہاں میرے ساتھ بہت برا سلوک ہوتا تھا. شرابی والد

    کی انہی حرکتوں سے تنگ آکر میں نے سکول جانا ہی چھوڑ دیا اور ساتویں کے بعد پڑھائی کو خیرباد کہہ دیا. لیکن جب میں نے سکول چھوڑا تو میری ایک ٹیچر نے میرا بہت خیال رکھا. لیکن میرے دل میں ہمیشہ افسوس رہتا ہے کہ میں تعلیم مکمل نہ کر سکا. میں جب دیکھتا تھا سکول میں کہ بچوں کے والد ان کو لینے آتے ہیں اور ان کی فیسوں کی ادائیگی بروقت کرتے ہیں تو دل بھر آتا تھا. لیکن کیا کر سکتا تھا، سارا بچپن ایسی ہی حسرت کرنے میں ہی گزر گیا.

  • بی پاشا باسو نے اپنی دیوی دنیا کو دکھا دی

    بی پاشا باسو نے اپنی دیوی دنیا کو دکھا دی

    بالی وڈ اداکارہ بی پاشا باسو جو کہ اپنی بیٹی کی دیوی کی پیدائش کے بعد بہت زیادہ خوش تھیں ، انہوں نے اپنے شوہر گرور کے ساتھ مختلف انٹرویوز میں اولاد کی خواہش کا اظہارکیا ، جب بی پاشا باسو کے گھر بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری پہنچی تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہی تھیں اور اس کا اظہار وہ سوشل میڈیا پر کرتی رہی ہیں. ان کے گھر گزشتہ برس نومبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد بی پاشا اور ان کے شوہر گرور نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا تھا. تاہم ابھی تک ان دونو‌ں نے اپنی بیٹی کی شکل کسی کو نہیں دکھائی تھی. بی پاشا باسو کی بیٹی

    دیوی اب چونکہ پانچ ماہ کی ہو چکی ہیں اب جا کر انہوں نے اس کی تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے. بی پاشا نے جیسے ہی اپنے مداحوں کے ساتھ دیوی کی تصویر شئیر کی تو انہیں مبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا. بی پاشا باسو کی اس پوسٹ پر ان کے پاکستانی اور ہندوستانی دوستوں نے بھی کمنٹس کئے جس پر اداکارہ نے نہایت ہی خوشی کا اظہار کیا. بی پاشاکا کہنا ہے کہ دیوی جب سےمیری زندگی میں آئی ہے میری زندگی میں کافی ھد تک خوشگوار تبدیلی آئی ہے.

  • ماہرا شرما اور  پارس چھابڑا کی دوستی میں‌دراڑیں

    ماہرا شرما اور پارس چھابڑا کی دوستی میں‌دراڑیں

    بھارت کے رئیلٹی شو بگ باس میں ہر سال بہت ساری جوڑیاں بنتی ہیں لیکن کچھ ہی عرصے کے بعد ٹوٹ بھی جاتی ہیں. اسی طرح سے ایک جوڑی بگ باس 13 کے سیزن میں ماہرا شرما اور پارس چھابڑا کی جوڑی بنی. دونوں کی قربتیں شو میں ہی بہت زیادہ ہو گئیں تھیں ، شو کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ رہنا شروع کر دیا . یہاں تک کہ ماہرا نے پارس چھابڑا کے ساتھ رہنے کےلئے ممبئی چھوڑ دیا اور چندی گڑھ چلی گئیں. لیکن اب تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ دونو‌ں کے درمیان دوستی کے تعلقات ختم ہو گئے ہیں اور ماہرا نے پارس کو انسٹاگرام پر انفالو کر دیا ہے جبکہ

    پارس نے ابھی ماہرا کو انفالو نہیں کیا. ماہرا تو چندی گڑھ چھوڑ کر ممبئی میں واپس آگئی ہیں. کہا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان کافی عرصے سے لڑائی جھگڑے چل رہے تھے ان کی آپس میں بنتی نہیں تھی جس کی وجہ سے ماہرا کافی زیادہ ڈپریشن کا شکار رہتی تھیں . اب آخر کار دونوں نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. ماہرا نے تو پارس کے ساتھ انسٹاگرام سے اپنی تمام تر تصاویر اور وڈیوز بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں اور فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اب پارس کے ساتھ نہیں چل سکتیں.