Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر

    عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر

    اداکارہ عفت عمر کا احمد علی بٹ کے ساتھ ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ عمران خان فتنے نے ملک میں اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے لہذا نوازشریف کو چاہیے کہ وہ فی الحال ملک میں نہ آئیں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے نعمان اعجاز کا جو انٹرویو کیا تھا وہ بالکل ہلکے پھلکے انداز میں کیا گیا تھا نعمان اعجاز نے جواب بھی ہلکے پھلکے انداز میں دئیے تھے جس کا بعد میں ایشو بنایا گیا صرف اس لئے کیونکہ وہ انٹرویو میں نے کیا تھا اور اس زمانے میں پی ٹی آئی والے میرے خلاف ایک مہم چلا رہے تھے. اداکارہ نے

    کہا کہ میری خود کی بیٹی بائیس سال کی ہے تو میں کیسے یہ سوچ سکتی ہوں کہ مجھے ہیروئین کے کردار ملیں گے. ہر عمر کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں لہذا میں عمر کے ساتھ ساتھ چلنے کو ترجیح دیتی ہوں . مجھے کسی قسم کی احساس کمتری نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے فیروز خان کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا اور ایک سین میں انہوں نے مجھے تھپڑ مارنا تھا میں نے بہت منع کیا کہ اس طرح نہ کریں لیکن ڈائریکٹر اور اداکار نے میری نہ مانی جب سین آن ائیر گیا تو اس پربہت زیادہ تنقید ہوئی. اگر میں نے اس ڈرامے کو کرنے کی کمنٹمنٹ نہ کی ہوتی تو شاید ڈرامہ چھوڑ کر چلی جاتی.

  • گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت

    گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جو جب بھی کچھ بولتی ہیں ایک کنٹرورسی بن جاتی ہے. اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز کے بارے میں بات کی ہے. کنگنا نے کہا ہے کہ میں اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہتی تھی اس لئے میں گھر سے بھاگ گئی اور جس وقت میں گھر سے بھاگی اس وقت میری عمر پندراں سولہ سال تھی. گھر سے بھاگنے کے بعد محض ڈیڑھ دو سال میں اداکارہ بن گئی . کنگنا نے مزید کہا کہ میرا جب کیرئیر شروع ہوا تو میں ڈرگ لینے کی عادی بھی ہو چکی تھی ، اور میں ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں جا چکی تھی جہاں سے نکلنا بہت مشکل

    تھا موت ہی مجھے ان لوگوں الگ کر سکتی تھی. لیکن خود کو بدلنے کےلئے تحریک آئی یوگا شروع کیا کتابیں پڑھنا شرو کیں ، خود کو اپنے ٹیلنٹ کو اور زندگی کو سنوارا . میں سمجھتی ہوں کہ اگر میں گھر سے نہ بھاگتی اور اس کے بعد جو زندگی جی وہ نہ جیتی تو خود بدل نہ پاتی. میں نے خود کو بدلنے کےلئے بہت محنت کی ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ اگر ایسا نہ کرتی تو بھیڑ میں کہیں کھو جاتی اور کیرئیر میں اتنا آگے نہ آپاتی اور ایک خاص مقام نہ حاصل کرپاتی.

  • مجھے پرانے فنکاروں کا نہیں پتہ، نہ ہی ان کو پہچانتی ہوں شہناز گل

    مجھے پرانے فنکاروں کا نہیں پتہ، نہ ہی ان کو پہچانتی ہوں شہناز گل

    اداکارہ شہناز گل جو آج کل شہناز گل کے نام سے ایک شو کرتی ہیں اس میں مختلف سلیبرٹیز کا انٹرویو کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں.شنہاز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں اور اسی سال ان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان ریلیز ہونے جا رہی ہے شہناز اس فلم کو لیکر کافی پرجوش ہیں . اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ کسی کا بھائی کسی کی جان میں خود کو بڑے پردے پر دیکھنے کےلئے بےتاب ہوں . انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے کون سے پرانے آرٹسٹ ہیں میں نہیں‌جانتی نہ ہی ان کو پہچانتی ہوں. لیکن اب میں پرانی فلمیں دیکھنے کی کوشش کررہی ہوں تاکہ

    مجھے بھی پتہ ہو کہ ہمارے کون کون سے پرانے فنکار ہیں. انہوں نے کہا کہ میں خود کو بہت زیادہ پسند کرتی ہوں اور خود کا نام لکھ کر سرچ کرتی رہتی ہوں، میرے بارے میں بہت ساری چبریں دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگتا ہے اور یہ فیلنگز سب سے زیادہ خوبصورت ہیں کہ جب لوگوں کا آپ کے بارے میں لکھا ہوا آپ خود پڑھ رہے ہوں. شہناز گل نے کہا کہ زندگی میں کچھ بھی آسانی سے نہیں ملتا ، بہت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے. اور میرا سفر ابھی بہت لمبا ہے جس کے لئے میں بہت زیادہ محنت کرنے کےلئے تیار ہوں.

  • سنگا پور میں نوکری ملی تو کشور کمار کا 200 گانا یاد کر لیا کپل شرما

    سنگا پور میں نوکری ملی تو کشور کمار کا 200 گانا یاد کر لیا کپل شرما

    معروف بھارتی کامیڈین اور میزبان کپل شرما جن کی فلم سویگیٹیو ریلیز ہونے کے قریب ہے کپل شرما اس کی پرموشن میں‌مصروف ہیں . فلم میں کپل پہلی بار نندیتا داس کے ساتھ سنجیدہ اداکاری کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. اسی فلم کے پروموشنل انٹرویو کے دوران کپل شرما نے کہا کہ لافٹر چیلنج سے پہلے میں سنجیدہ تھیٹر بھی کیا کرتا تھا، کامیڈین کی چھاپ تو بہت بعد میں لگی. کپل نے ماضی کے جھروکوں میں جھانکتے ہوئے کہا کہ میرے والد کا جب انتقال ہوا تو ہمارے گھر کا خرچ چلانے کےلئے میرا کام کرنا بہت ضروری بن گیا. میں نے کام ھاصل کرنے کےلئے تگ و دو شروع کر دی. مجھے سنگا پور میں مجھے ایک ہوٹل میں‌نوکری ملی اور پچیس ہزار سیلری کا کہا گیا میں بہت خوش ہوا اور

    میں نے ہوٹل میں کشور کمار کے گانے گانے کےلئے پریکٹس شروع کر دی اور ان کے دو سو گانے یاد کر لئے، سنگار پور جانے سے پہلے کسی قریبی دوست کو بتایا تو اس نے کہا کہ پچس ہزار سیلری پر خوش ہو رہے ہو، پچاس ہزار وہاں جو رہنے کھانے پینے کا خرچہ آئیگا اسکا کیا کرو گے اس سے بہتر ہے کہ یہیں اپنے ملک میں دس ہزار کی نوکری کر لو.مجھے ان کی بات ٹھیک لگی اور میں سنگار پور نہیں گیا. کپل نے مزید یہ بھی کہا کہ آج جس مقام پر ہوں کبھی سوچا نہیں تھا. والد ہمیشہ کہا کرتے تھے محنت کرو گے تو عیش کرو گے اگر محنت نہیں‌کرو گے تو عیش کرنے کا کبھی موقع نہیں ملے گا اب میں سوچتا ہوں کہ میرے والد ٹھیک ہی کہا کرتے تھے.

  • افغانستان نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست دے دی

    افغانستان نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست دے دی

    <strongافغانستان نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست دے دی

    تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ جبکہ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    اس سے قبل تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دے دیا ہے جبکہ شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جبکہ پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلے ہی اوور میں بغیر کسی رن پر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد محمد حارث 15، طیب طاہر 13 اور اعظم خان ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    اس کے بعد عماد وسیم اور کپتان شاداب نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں تاہم شاداب 32 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 بنائے، عماد وسیم 64 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ افغانستان کے فضل حق فاروقی نے 2 جبکہ نوین الحق، راشد خان اور کریم جنت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ افغانستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

    جبکہ اس سے قبل ین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ جبکہ شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

    دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقا نے 259 سکور کا پہاڑ جیسا ہدف ہنستے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جبکہ جنوبی افریقا نے پہلے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا، بے جان پر آتے ہی ویسٹ انڈیز نے پروٹیز باؤلرز کا بھرکس نکال دیا اور پاوور پلے میں ایک وکٹ کے نقصان پر 102 سکور بنا ڈالے۔

    کائل میئرز اور جانس چارلس نے وکٹ کے چاروں طرف بلند و بالا چارٹس کھیلے اور حریف باؤلرز بے بس ہو گئے، پہلی وکٹ 2 سکور پر گرنے کے بعد کائل میئرز اور چارلس کے درمیان 137 رنز کی پارٹنر شپ بنی جس کا اختتام باؤلر جانسن نے کیا۔ اس دوران جانسن چارلس نے 39 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنائی، اور 46 گیندوں پر 118 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں رومن پاول 28 ، شیفرڈ 41 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ مارکو جانسن نے تین جبکہ پارنیل نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

    ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو لاجواب کر دیا اور محض 10 اوورز میں 152 رنز بنا ڈالے۔ اس دوران وکٹ کیپر بیٹر ڈی کوک 44 گیندوں پر 100 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے اپنی باری میں نو چوکے اور آٹھ چھکے لگائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ریزا ہینڈرکس نے 28 گیندوں پر 68 سکور بنائے، ریلی روسو نے 4 گیندوں پر 16، ڈیوڈ ملر 10 گیندوں پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان مارکرم 21 گیندوں پر 38 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کلاس نے بھی 16 رنز کی ناٹ آؤٹ باری کھیلی، جنوبی افریقا نے ہدف 19 ویں اوورز میں حاصل کر لیا، کالی آندھی کی طرف سے جیسن ہولڈر ، اوڈین سمتھ، ریفر، رومن پاوول نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • عمران خان کی پیشی؛ آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس

    عمران خان کی پیشی؛ آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس

    عمران خان کی ممکنہ عدالت پیشی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں. اسلام آباد پولیس

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے عمران خان کی پیشی کے سلسلہ میں آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سینئیر افسران بشمول ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے زخمی ہونے کے باوجود شرکت کی اور سیکیورٹی انتظامات کی فیلڈ نگرانی ایس ایس پی یاسر آفریدی کریں گے علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے جانب سے رابطہ کاری عامر کیانی کے سپرد کی گئی ہے۔ جبکہ ملک جمیل ظفر پولیس اور پی ٹی آئی کے درمیان عامر کیانی کے توسط سے رابطہ کاری کے فرائض سر انجام دیں گے۔

    ترجمان کے مطابق مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی ہیڈ کوارٹر میں قائم کردیا گیا ہے ۔ اور عامر کیانی کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی جبکہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے ۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں صرف متعلقہ افراد کو عدالتی احاطے میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

    اس سے قبل ترجمان اسلام آباد کیپٹل پولیس کا کہنا ہے کہ کل عمران خان کی ممکنہ عدالت پیشی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جبکہ اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی سیکیورٹی انتظامات کر ے گی اور عدالتی احکامات کے مطابق عدالت کے احاطے میں صرف متعلقہ اشخاص کو داخلے کی اجازت دی جائے ہے۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اگر ماضی کے طرز عمل کو اپنایا گیا تو اسلام آباد پولیس بلا تفریق تمام قانونی طریقے بروئے کار لائے گی۔ جبکہ قانون کی مکمل عملداری برابری کی سطح پر عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کیلئے کل (پیر کو) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے ۔

    جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرنےکیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے ۔ اور عمران خان کے ہمراہ دو سینئر وکلاء نعیم پنجوتھہ اورسلمان صفدر بھی ہوں گے ۔ یاد رہے چیئرمین تحریک انصاف پرتھانہ سی ٹی ڈی، گولڑہ اوررمنا میں مقدمات درج ہیں. عمران خان اپنی درخواستوں میں سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر ضمانتیں منظور کرنے کی استدعا کریں گے، درخواستوں میں کچہری اورجوڈیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی خدشات کا حوالہ بھی دیا جائے گا ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان
    بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
    40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت
    کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا
    بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں
    واضح رہے کہ 2 روزقبل لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد کے5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 27 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ ہم آپ کو پھروارننگ دے رہے ہیں کہ کوئی غلط بیانی ہوئی تو اس کے بہت سنجیدہ نتائج ہوں گے ،آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی شروع ہوسکتی ہے۔

  • سلمان خان کو جان سے مار دینے کی ای میل کرنے والا گرفتار

    سلمان خان کو جان سے مار دینے کی ای میل کرنے والا گرفتار

    بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ہر وقت رہتے ہیں سرخیوں میں ، آج کل وہ اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی ریلیز کی تیاریوں میں‌مصروف ہیں. لیکن ان کو ایک بار پھر جان سے مار دینے کی دھمکی ملی ہے . اس بار ان کو جان سے مار دینے کی دھمکی ایک ای میل کے زریعے بھیجی گئی ہے. ای میل میں‌ جان سے مار دینے کی دھمکی کے بعد ممبئی پولیس نے گینگسٹر لارنس بشنوئی، گولڈی برار اور روہت برار کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جودھ پور پولیس نے باندرہ پولیس اسٹیشن کے ایک سب انسپکٹر کے ساتھ مل کر ایک

    ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی سلمان خان کو بھیجی تھی۔جس شخص نے سلمان خان کو جان سے مار دینے کی دھمکی دی ہے اس کی عمر 21 سال ہے اور اس کا نام دھکٹر رام ہے . دھکڑ رام اس وقت پولیس کی حراست میں ہے، پولیس اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ اسی لڑکے نے پنجابی گلوکار سدھو موس والا کے والد کو بھی ای میل بھیجی تھی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ دھکڑ رام کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج ہے۔

  • علی امین گنڈہ پور کی گرفتاری میں ناکامی؛ آئی جی کے پی نے دو ڈی ایس پی کلوز کردیئے

    علی امین گنڈہ پور کی گرفتاری میں ناکامی؛ آئی جی کے پی نے دو ڈی ایس پی کلوز کردیئے

    سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈہ پور کی گرفتاری میں ناکامی پر آئی جی خیبر پختون خواہ اختر حیات گنڈہ پور نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دو ڈی ایس پیز کو تبدیل کردیا ہے جبکہ نوٹیفیکشن کے مطابق آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان عبدالغفور آفریدی نے آئی جی کے احکامات کی بجا آوری کرتے ہوئے دو سرکل کے ایس ڈی پی اوز کو کلوز کر دیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ایس ڈی پی او صدر سرکل محمد سلیم بلوچ اور ایس ڈی پی او سٹی صغیر گیلانی کو فوری چارج چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں پولیس نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کے ہتھالہ فارم ہاؤس میں موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تھا لیکن وہاں علی امین گنڈہ پور کی گرفتاری نہ ہو سکی تھی کیونکہ سابق وفاقی وزیر نے پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت لے رکھی ہے.


    صحافی ملک رمضان اسراء نے اس بارے میں لکھا کہ "اختر حیات گنڈہ پور آئی جی کے پی پولیس
    ہے یا پھر کسی کا آلہ کار جس نے علی امین گنڈہ پور کی گرفتاری میں ناکامی کی پاداش میں برہم ہوکر ڈیرہ اسماعیل خان کے دو ڈی ایس پیز کو چارج چھوڑنے کا حکم دلوا دیا جبکہ اسی طرح حالیہ دنوں بھی موصوف ایماندار پولیس افسران سے زبردستی چارج چھڑوا چکے۔”
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان
    بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
    40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت
    کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا
    بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں

    واضح رہے کہ علی امین گنڈہ پور کی گرفتاری میں ناکامی پر برہم ہو کر انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخواہ پولیس اختر حیات گنڈہ پور نے ڈی ایس پی سٹی صغیر عباس اور ڈی ایس پی صدر سلیم بلوچ کو تبدیل کر دیا ہے اور اس حوالے سے انہیں چارج چھوڑنے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے.

  • سجل علی کو جتنا ابھی خوش دیکھتی ہوں پہلے کبھی نہیں دیکھا اشنا شاہ

    سجل علی کو جتنا ابھی خوش دیکھتی ہوں پہلے کبھی نہیں دیکھا اشنا شاہ

    اداکارہ اشنا شاہ بھی ہیں سجل علی کی دیوانی . انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کر دی ہیں سجل علی کی ڈھیر ساری تعریفیں. انہوں نے کہا ہے کہ میرا پہلا ڈرامہ ہی سجل علی کے ساتھ تھا، میں ان کو بہت سالوں سے جانتی ہوں وہ بہت اچھی ہیں، خوش رہنا پسند کرتی ہیں. سجل علی بہت زیادہ پروفیشنل ہے، وہ کبھی سیٹ پر لیٹ نہیں ہوتی نہ ہی وہ خود کو بہت بڑی سٹار سمجھتی ہے. اشنا شاہ نے کہا کہ سجل علی کو جتنا میں نے اب پر اعتماد اور خوش دیکھا ہے

    ایسی سجل تو میں نے پہلے کبھی دیکھی ہی نہیں تھی . میں سجل پر بہت زیادہ فخر مھسوس کرتی ہوں وہ اس وقت ایک بہت ہی اچھی جگہ پر ہے . اس نے زندگی میں بہت زیادہ محنت کی ہے اور اس کی محنت نے اس کو پھل دیا ہے آج سجل علی کا شمار پاکستان کیی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ سجل کے ساتھ دوستی پر مجھے فخر ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ سجل علی نے چھوٹی سی عمر میں جو نام اور مقام کمایا ہے وہ کسی بھی نئے آنے والا کا خواب ہی ہو سکتا ہے.

  • نادیہ خان کو کس ڈائریکٹر کی فلم نہ کرنے کا افسوس ہے ؟‌

    نادیہ خان کو کس ڈائریکٹر کی فلم نہ کرنے کا افسوس ہے ؟‌

    اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا ہے افسوس کہ وہ ایک فلم نہ کر سکیں ، اور انہوں نے جس فلم میں کام نہ کرنے کا افسوس کیا ہے وہ ہے شعیب منصور کی فلم بول. نادیہ خان نے کہا ہے کہ مجھے بول میں کام کرنے کی آفر ہوئی ، شعیب منصور نے بہت زیادہ اصرار بھی کیا لیکن مجھے فیملی کی طرف سے اجازت نہیں تھی اس لئے یہ فلم نہ کر سکی جس کا مجھے بے حد افسوس ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے بپی لہری اور مہش بھٹ نے بھی فلمیں آفر کیں لیکن میں نے ان کو منع کر دیا وہ دونوں جس طرح‌کی فلمیں بناتے ہیں میں ان میں کام نہیں‌ کر سکتی تھی. انہوں

    نے یہ بھی کہا کہ مجھے کامیڈی کرنا بہت پسند ہے لیکن افسوس کے پاکستان میں‌ مردوں نے کامیڈی کو ہائی جیک کر لیا ہے. مرد اگر کوئی بات کریں تو اس کو قبول کر لیا جاتا ہےوہی بات اگر لڑکی کرے تو کہا جاتا ہے کہ اسکو تو شرم ہی نہیں ہے کیسی لڑکی ہے.لیکن اب میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب میں کھل کر کامیڈی کروں گی جس کو جو بولنا ہے وہ بولتا رہے. نادیہ خان نے کہا کہ مجھے کامیڈی جس اداکار کی پسند ہے وہ ہے جیدی ،میں ان کو بچپن میں بہت کاپی کیا کرتی تھی.
    ا