Baaghi TV

Author: +9251

  • پبلک میں خدا کا نام بیچتے ہوئے ان منافقوں کوشرم آنی چاہیے جواد کا ابرار الحق پر وار

    پبلک میں خدا کا نام بیچتے ہوئے ان منافقوں کوشرم آنی چاہیے جواد کا ابرار الحق پر وار

    گلوکار، سماجی کارکن اور سیاستدان ابرارالحق پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتےہیں ابرارعمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں. گزشتہ روز مینار پاکستان پر عمران خان نے ایک جلسہ کیا اس جلسے میں‌ابرار الحق بھی شریک تھے. ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کررہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عبادت دو طرح کی ہے ایک عبادت یہ ہے کہ ہم یہاں پر عمران خان کی ھفاظت کےلئے مامور ہیں ، اور اس عبادت کا رمضان میں اجر بھی زیادہ ہے. ہم عمران خان کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے. اس وڈیو میں ابرار نے جو بھی کہا ہے اس پر سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کی جا رہی ہے. جواد احمد نے بھی لے لیا ہے ابرارالحق کو آڑھے ہاتھوں انہوں نے کہا کہ ہے ”میں نے ابرارجیسا

    مذہبی منافق نہیں دیکھاجسکی اصل حرکتوں اورجعلی باتوں میں اتناہی فرق تھاجتنا سفیداورکالےرنگ میں۔میں سب کےسامنےاسکےمنہ پراسےمنافق کہتاتھا۔یہاں عمران منافق کایہ چیلاایکبارپھرمیری بات کوسچ ثابت کررہاہے”.
    جواد احمد نے یہ بھی کہا ہے کہ پبلک میں خدا کا نام بیچتے ہوئے ان منافقوں کوشرم آنی چاہیے. یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جواد احمد نے ابرارالحق کو آڑھے ہاتھوں لیا ہے. وہ اکثر ابرار پر تنقید کے نشتر برساتے رہتے ہیں.

  • نہ بھیک دیں  نہ فروٹس خریدیں عدنان جیلانی کی لوگوں سے اپیل

    نہ بھیک دیں نہ فروٹس خریدیں عدنان جیلانی کی لوگوں سے اپیل

    اداکارعدنان جیلانی نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو بنا کر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ خدا کے لئے فروٹس نہ خریدیں اور کم از کم ایک ہفتہ ایسا کریں ، مہنگا فروٹ فروخت کرنے والوں کی عقل ٹھکانے آجائے گی، انہوں نے کہا کہ سستے داموں فروٹ اور سزیاں لیکر مہنگے داموں لوگوں کو بیچ کر یہی لوگ عمرہ کرنے بھی چلے جاتےہیں. چلیں ہم ان کے عمرے کے فعل میں نہیں پڑتے لیکن کم از کم بے ایمانی تو نہ کریں چیزوں کے جو ریٹس اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے مقرر کر رکھے ہیں اس پر لوگوں کو چیزیں دیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے ایمانی کرنے والوں نے باز تو آنا نہیں لہذا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ فروٹ کا بائیکاٹ کریں آپ سب لوگ. انہوں نے یہ

    بھی کہا کہ بھیک کسی کو نہ دیں کیونکہ بھیک مانگنے والے مافیاز ہیں میں کئی سالوں سے دیکھ رہا ہوں بڑی بڑی گاڑیوں میں لوگ فقیروں کے بھیس والوں کو مختلف علاقوں میں چھوڑ کر جاتے ہیں ، انہوں نے باقاعدہ میک اپ کیا ہوتا ہے ، لہذا ان کو پیسے دینے کی بجائے ایسے لوگ ڈھونڈیں جو واقعتا ضرورت مند ہیں. انہوں نے کہا کہ اس وقت بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو اپنے بھرم میں بیٹھے ہیں ان کو ڈھونڈ کر ان کی مدد خفیہ طریقے سے کریں تاکہ ان کا بھرم بھی قائم رہ جائے.

  • سی ٹی ڈی اسلام آباد نے عمران خان سمیت 17 شخصیات کو طلب کرلیا

    سی ٹی ڈی اسلام آباد نے عمران خان سمیت 17 شخصیات کو طلب کرلیا

    اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں محکمہ انسدادی دہشت (سی ٹی ڈی) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت 17 افراد کو طلب کرلیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے حکمنامہ بھجوادیا گیا۔ طلب کئے جانے والوں پی ٹی آئی کی بیشتر مرکزی قیادت شامل ہیں۔

    سابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ مرادسعید، عامرکیانی، امجد نیازی، علی امین گنڈاپور، شبلی فراز، اسدعمر، ڈاکٹر شہزاد وسیم، فرخ حبیب، عمر ایوب ،حماد اظہر،اسد قیصراورحسان خان نیازی کے نام لائے جانے والوں میں شامل ہیں۔ان تمام شخصیات کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں بلایا گیا ہے، سی ٹی ڈی حکمنامے کے مطابق تمام افراد شامل تفتیش ہوکر مؤقف پیش کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان
    بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
    40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت
    کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا
    بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں
    دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کیلئے کل (پیر کو) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 5 مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرنے کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

  • میری فیملی اور فیروز خان کا جو بھی معاملہ ہوا میں اسے ختم کر رہا ہوں منیب بٹ

    میری فیملی اور فیروز خان کا جو بھی معاملہ ہوا میں اسے ختم کر رہا ہوں منیب بٹ

    اداکار فیروز خان جنہوں نے کچھ عرصہ پہلے ایمن خان ، یاسر حسین ،ثروت گیلانی و دیگر کے نمبرز سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب مجھ سے معافی مانگیں. کیونکہ انہوں نے میری عزت خراب کرنے کی کوشش کی ہے. اداکاروں کے نمبرز سوشل میڈیا پر جاری کرنے کے بعد فیروز خان کو سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑا، یہاں تک کہ وہ تمام اداکار جن کے خلاف ہتک عزت کا فیروز خان نے کیس کیا، انہوں نے فیروز خان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا اعلان کر دیا. اب اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ فیروز خان کی ان تمام اداکاروں کے ساتھ صلح کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے جن کے نمبرز انہوں سوشل میڈیا پر جاری کئے. تاہم اب منیب بٹ

    جن کی اہلیہ ایمن خان کا نمبر بھی سوشل میڈیا پر فیروز خان کی طرف سے جاری کیا گیا اور انہیں معافی مانگنے کا کہا گیا انہوں نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا تھا لیکن اب منیب بٹ نے ہی ایک سوشل میڈیا پوسٹ‌ کے زریعے مداحوں کو آگاہی دی ہے کہ ” میری فیملی اور فیروز خان کا جو بھی معاملہ ہوا اس کو اپنے بڑوں کی رہنمائی سے ہم نے یہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ایک فیملی کی طرح باہمی احترام و محبت کا تعلق قائم رکھیں گے”. یوں‌منیب بٹ اور فیروز خان کی صلح ہو گئی ہے.

  • واہ کینٹ کی تاریخ کا لرزہ خیز قتل؛ سفاک ملزم گرفتار کرلیا گیا

    واہ کینٹ کی تاریخ کا لرزہ خیز قتل؛ سفاک ملزم گرفتار کرلیا گیا

    واہ کینٹ کی تاریخ کے لرزہ خیز قتل کی گتھی قابل پولیس افسران نے سلجھا لی 17/3/23 کو مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں اغوا کے مقدمے 365(B)کا اندراج کیا گیا مقتولہ نجی ہسپتال میں بطور نرس کئی سالوں تک ملازمت کرتی رہی اور قتل سے قبل تک آن لائن بزنس کے نجی ادارے سے منسلک رہی وقوعے کے دن بھی گھر سے بسلسلہ ملازمت روانہ ہوئی لیکن گمشدگی کا شبہ ہوتے ہی اس کے بڑے بھائی نے اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا.

    دریں اثنا ملزم ٹیپو میر ولد شجاع عارف میر سکنہ گلشن رضا کالونی واہ کینٹ جو بنیادی طور پر گلگت سے تعلق رکھتا ہے امپورٹ ایکسپورٹ کا کام کرنے کے باعث اس کی مالی ساکھ مستحکم ہے ملزم کے والد ریٹائرڈ افسر اعلیٰ ہیں ملزم شادی شدہ دو بچوں کا باپ ہے جس۔ کی بیوی ڈینٹل ڈاکٹر ہے مقتولہ حنا اکبر بعمر 25سال کے ساتھ قریباً ڈیڑھ برس سےتعلقات استوار تھے اسی باعث ٹیپو میر نے اس کے خاندان کے ساتھ بھی راہ و رسم بڑھائی لیکن ان تعلقات کی خبر ٹیپو کی اہلیہ کو ہوئی تو اہلیہ سے چپقلش کے ڈر سے اس نے حنا کا نمبر بلاک کر دیا پھر مقتولہ اور قاتل کے مابین سخت جھگڑا ہوا 15مارچ کو مقتولہ نے ٹیپو کو فون کال کے ذریعے صلح صفائی کی خاطر ملاقات کا کہا لیکن آخری جھگڑے کے دوران مقتولہ نے ملزم کے بیوی بچوں کو سنگین نتائج کا عندیہ دیا تو معاملہ شدت اختیار کر گیا ٹیپو مقتولہ کو لے کر جوڑی راجگان ڈیرے پر لے گیا جہاں معاملہ مزید طول پکڑ گیا.

    جبکہ ملزم نے غصے میں بے قابو ہو کے قریب پڑا بیلچہ مار کر اس کے سر پر کاری ضرب لگائی اور ہے در پے وار کیے جس کے نتیجے میں حنا اکبر کے جاں بحق ہونے کے بعد لاش ٹھکانے لگانے کا ارادہ کیا اور لاش کے ایک ایک کر کے تمام حصے تن سے جدا کیے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بالٹیوں میں ڈال کر شاپنگ بیگ تیار کیے ، سنگجانی کے قریب سر شاپنگ بیگ میں ڈال کر گہرائی کی طرف نیچے پھینکا اور راستے میں بازو،ٹانگیں اور دیگر ٹکڑے پھینکتا ہوا نالہ لئی تک مشن مکمل کر کے واپس آ گیا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان
    بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
    40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت
    کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا
    بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں
    خیال رہے کہ شاطر اور بے رحم ملزم نےمقتولہ کی گمشدگی کے بعد اس کے خاندان سے ہمدردی جتا کر اس کی تلاش میں مکمل معاونت کی لیکن ایس ایچ او واہ کینٹ چوہدری محمد رفیق اور ایس ڈی پی او ڈاکٹر زینبِ ایوب کی خصوصی دلچسپی اور حوصلہ افزائی کے ساتھ تفتیشی افسر خرم شہزاد نے ملزم کی غیر ضروری ہمدردی پر شک کرتے ہوئے اسے نظر میں رکھا اس پر ملزم کا کہنا تھا کہ وقوعے کے روز حنا سے ملاقات ہوئی جس کے بعد اس نے کہا کہ میری کوئی سہیلی آ رہی ہے اور وہ اس کے ساتھ چلی گئی تفتیش کا دائرہ کار وسیع ہوا جدید تکنیکی مہارتوں اور تجربے کی بنیاد پر اے ایس آئی خرم شہزاد نے قانون کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے ملزم کو زیر دام لایا جس نے اعتراف کیا کہ اسی نے مقتولہ کا بہیمانہ انداز میں قتل کیا ہے ملزم گرفتار ہونے کے بعدجسمانی ریمانڈ پر پولیس حوالات میں بند ہے لیکن تفتیشی افسر سمیت افسران بالا کا موقف ہے کہ اس نوع کا درد ناک واقعہ اور دیدہ دلیری یقیناً جرم کی دنیا کی لرزہ خیز واردات ہے

  • آصف علی زرداری دبئی میں ہسپتال سے گھر منتقل

    آصف علی زرداری دبئی میں ہسپتال سے گھر منتقل

    آصف زرداری کی طبیعت اب بہتر ہے. پی پی ذرائع

    سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی چند روز قبل دبئی میں سرجری کی گئی، سابق صدر کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی ان کے ساتھ ہیں۔ علاوہ ازیں صحافی کامران رضی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری نے سرجری کی وجہ سے کچھ دن دبئی کے اسپتال میں گزارے اور اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔


    جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری دبئی میں ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں تاہم خیال رہے کہ آصف زرداری طبیعت خراب ہونے کے باعث دو روز سے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دبئی میں آصف زرداری کی عیادت کی اور بلاول بھٹو اتوار کی شام کراچی سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان
    بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
    40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت
    کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا
    بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں

    تاہم دوسری جانب سوشل میڈیا پر پیپلزپارٹی کارکنان نے پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کیلئے دعا کررہے ہیں اور ان کی صحت کے بارے میں فکر مند بھی ہیں. تاہم اس حوالے پیپلزپارٹی رہنماؤں کارکنان کو تسلی دی ہے کہ اب آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہے لہذا ان کیلئے فکر مند ہونے کی ضرورت ہے.

  • مہنگائی زیادہ ہے لہذا کرپشن کی اجازت دی جائے؛ ایف بی آر ملازم کا وزیراعظم کو خط

    مہنگائی زیادہ ہے لہذا کرپشن کی اجازت دی جائے؛ ایف بی آر ملازم کا وزیراعظم کو خط

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ان لینڈ ریونیو ملازم نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر کرپشن کرنےکی اجازت مانگ لی ہے جبکہ ملازم نے خط کے متن میں کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات تنخواہ سے پورے نہیں ہو رہے، گھریلو اخراجات ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے تک اور تنخواہ کم ہے، تنخواہ نہیں بڑھائی توکرپشن کرنےکی اجازت دی جائے۔


    واضح رہے کہ ملازم نے وزیراعظم کو خط لکھا کہ مہنگائی اوراخراجات بڑھنے کے باعث مستقبل کیلئے کوئی جمع پونجی نہیں، نیب، ایف آئی اے، پی ایم آفس اور دیگر اداروں کے ملازمین کی تنخواہ زیادہ ہے۔ ملازم کا کہنا تھاکہ کم تنخواہ اور مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات پورےکرنا ممکن نہیں رہا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان
    بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
    40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت
    کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا
    بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں
    ملازم نے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ملازمین کیلئے ایگزیکٹو الاؤنس فراہم کیا جائے۔ خیال رہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.80 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 46.65 فیصد ہو گئی۔

  • عمران خان نے جو پلان دیا وہ کوئی معاشی پلان نہیں تھا. زبیر عمر

    عمران خان نے جو پلان دیا وہ کوئی معاشی پلان نہیں تھا. زبیر عمر

    مسلم لیگ (نواز) کے رہنما اور مریم و نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو پلان دیا وہ کوئی معاشی پلان نہیں تھا جبکہ انہوں نے ایسے ہی کچھ چیزیں بتائی تھیں اور کل رات جو انہوں نے باتیں کیں ان میں سے کوئی بھی پاکستان کا حل نہیں ہے۔

    محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پر عمران خان کی تنقید اس حد تک جائز ہے کہ آج کل حالات صحیح نہیں ہے، اس کو جھٹلایا بھی نہیں جاسکتا ، کس طرح انکار کریں گے مہنگائی اتنی ہے۔ آج میں آپ کے سامنے بیٹھ کر انکار کردوں تو لوگ کہیں گے اس کو کچھ پتا ہی نہیں ہے کہ عوام کا کتنا برا حال ہے۔ عوام کا کافی برا حال ہے اور ہمیں اس کا ادراک بھی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان
    بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
    40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت
    کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا
    بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں
    ان کا کہنا تھا کہ اس کی بہت سی وجوہات ہیں، ایک تو اس کا تسلسل ہوتا ہے۔ جہاں سے عمران خان نے چھوڑا اسے مکمل طور پر ریورس کرنا کسی کیلئے ممکن نہیں ہے۔ جبکہ ان کا نواز شریف بارے کہنا تھا کہ نواز شریف کا اس سارے معاملے پر نکتہ نظر صاف ہے، وہ پہلے نہیں چاہتے تھے کہ حکومت چلتی رہے، عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد وہ اسمبلیاں تحلیل کرنے پر زور دیتے رہے۔

    زبیر عمر کے مطابق جنرل باجوہ کے انٹرویو میں موجود یہ بات بالکل صحیح ہے کہ مئی کے مہینے میں اسمبلیاں تحلیل کرنے جارہے تھے یہ بالکل طے ہوگیا تھا، لیکن عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کردیا، عمران خان کو منع کیا تھا کہ لانگ مارچ کا اعلان نہ کریں، اب اگر لانگ مارچ کے اعلان کے بعد اسمبلی تحلیل کرتے تو تاثر جاتا کہ دباؤ میں آگئے، لانگ مارچ سے اتنی جلدی ڈر گئے۔

    مریم نواز بارے سوال ر ان کا کہنا تھا کہ اگلا ہفتہ بہت اہم ہے کیونکہ پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں گئی ہے اور سپریم کورٹ اگر الیکشن کمیشن کو ہدایت کرتی ہے کہ 30 اپریل کو ہی الیکشن کرائیں، یا دوسرا فیصلہ کرتی ہے کہ الیکشن کمیشن حق بجانب ہے الیکشن ملتوی کرنے میں، تو اس سے سیاست ابھر کر سامنے آئے گی، اس وقت تک ہمیں انتظار کرنا چاہئیے۔ جیسا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی، مریم نواز اس کے بعد ہی سیاسی ایجنڈا بتائیں گی۔

  • پنجاب میں فلورملوں کو ناقص گندم فراہم کیئے جانے کا انکشاف

    پنجاب میں فلورملوں کو ناقص گندم فراہم کیئے جانے کا انکشاف

    پنجاب میں فلورملوں کو ناقص گندم فراہم کے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد سیکرٹری خوراک نےاسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر پاک پتن کو معطل کردیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول کی نشاندہی پر محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

    شہریوں کو ناقص آٹا ملنے کی مسلسل شکایات کے بعد محکمہ خوراک پنجاب نے انسپکشن کا عمل تیز کردیا ہے۔ اس دوران انکشاف ہوا کہ ضلع پاکپتن کی فلور مل کو سرکاری کوٹے سے فراہم کی جارہی گندم ناقص ہے۔ تاہم جس پر محکمہ خوراک پنجاب نے اپنے نوٹیفکیشن میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرول ساجد رفیق کو کوتاہی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے معطل کردیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان
    بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
    40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت
    کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا
    بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں
    سیکرٹری خوراک محمد زمان وٹو کا کہنا تھا کہ افسران آٹا کی کوالٹی کو یقینی بنانے کے پابند ہیں، کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • پاکستان سویٹ ہوم کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے. اسپیکر قومی اسمبلی

    پاکستان سویٹ ہوم کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے. اسپیکر قومی اسمبلی

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان سویٹ ہوم مستحق بچوں کو بہترین معیاری تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کر رہاہے اس پر زمرد خان اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ، پاکستان سویٹ ہوم کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے ۔ زمرد خان نے وہ کام کر دکھایا جو کئی ادارے بھی نہیں کرسکے، زمرد خان نے بہت بڑا ٹاسک اختیار کیا ہوا ہے اور وہ بڑے عظیم جذبے سے بے سہارا بچوں کا سہارا بنے ہوئے ہیں۔

    اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان، زمرد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے زمرد خان کو کئی بار کہا کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار نہ کریں لیکن زمردخان کا موقف ہے کہ انہیں اس کام سے ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے۔ اسی مشنری جذبہ نے زمرد خان سے وہ کام کروایا جو کوئی اور نہیں کرسکا۔سپیکر نے کہا کہ اس کام کے لئے اللہ پاک نے زمرد خان کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ زمرد خان کی سویٹ ہومز کے حوالے سے کاوش دیکھ کر لگتا ہے کہ اگر انسان عزم کرے تو وہ ایک نئی دنیا بسا سکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان
    بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
    40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت
    کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا
    بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں
    انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ زمرد خان جیسے لوگ یہاں پاکستان میں ہیں جو ہمارے بچوں کی تربیت کررہے ہیں۔یہ جذبہ ہم سب کے لئے قابل تقلید ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے شاید وزارت عظمی کا منصب انہی بچوں کی وجہ سے ملا۔مجھے جتنی خوشی یہاں آکر ہوتی ہے وہ بیان سے باہر ہے۔انجم عقیل خان نے خطاب کرتے ہوئے سویٹ ہومز کے لئے 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔زمرد خان نے تمام مہمانوں اور ڈونرز کا شکریہ ادا کیا۔