Baaghi TV

Author: +9251

  • کیا آئی سی سی یوکرینی بچوں کی منتقلی کیخلاف فرمان جاری کرے گا؟

    کیا آئی سی سی یوکرینی بچوں کی منتقلی کیخلاف فرمان جاری کرے گا؟

    بین الاقوامی فوجداری عدالت میں پراسیکیوٹر جنگی جرائم کے دو مقدمات کو باضابطہ طور پر کھولتے ہوئے یوکرین کے بچوں کے بڑے پیمانے پر اغوا اور یوکرین کے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے لیے ذمہ دار سمجھے جانے والے متعدد روسیوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرے گا۔ گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹر کریم خان پری ٹرائل ججوں سے کہے گا کہ وہ اب تک جمع ہونے والے شواہد کی بنیاد پر وارنٹ گرفتاری منظور کریں جبکہ کامیاب ہونے کی صورت میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ یوکرین پر روسی حملے کے سلسلے میں انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی طرف سے وارنٹ جاری ہوں.

    تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وارنٹ سیل کر دیے جائیں گے جس سے مشتبہ افراد کو یہ اندازہ ہو جائے گا کہ آیا وہ ملوث تھے یا نہیں لیکن اس بات کا امکان نہیں ہے کہ وارنٹ ٹرائل کا باعث بنیں گے کیونکہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ مدعا علیہان کی غیر حاضری میں مقدمہ نہیں چلائے گا اور روس، جو کہ آئی سی سی کا رکن نہیں لہذا انہیں دی ہیگ میں واقع عدالت کے حوالے کرنے کا بہت زیادہ امکان نہیں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جلد ہی گرفتاری کے وارنٹ کی اطلاعات کریم خان کی جانب سے یوکرین میں ممکنہ جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کی تحقیقات شروع کرنے کے ایک سال بعد سامنے آئے جبکہ پچھلے 12 مہینوں میں انہوں نے یوکرین کے تین دورے کیے اور مبینہ جنگی جرائم کے مقامات کا دورہ بھی کیا۔ اخبار نے مزید لکھا کہ روس یوکرین کے بچوں اور نوعمر کو روس لے جانے اور روسی خاندانوں کو دے رہا جبکہ وہ اس طرح انسانی حقوق کے نام پر کھلے عام قانون شکنی کررہا ہے. ادھر پیوٹن کے معاونین میں سے ایک، بچوں کے حقوق کی صدارتی کمشنر ماریہ لووا بلووا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 350 بچوں کو روسی خاندانوں نے گود لیا ہے اور 1000 سے زیادہ بچے گود لینے کے منتظر ہیں۔

    باغی ٹی وی کی ریسرچ کے مطابق فروری کے اوائل میں شائع ہونے والی ایک امریکی حمایت یافتہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ روس نے کم از کم 6,000 یوکرینی بچوں کو روس کے زیر قبضہ کریمیا اور روس کے دیگر مقامات پر رکھا ہوا ہے جس کا بنیادی مقصد سیاسی طور پر ان کی نئے سرے سے ذہن سازی کرنا ہے۔ جبکہ ایئل یونیورسٹی کے محققین نے کم از کم 43 کیمپوں اور ایسی دیگر سہولیات کی نشاندہی کی تھی جہاں یوکرین کے بچوں کو رکھا گیا ہے جو فروری 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد سے ماسکو کے چلائے جانے والے ”بڑے پیمانے پر منظم نیٹ ورک” کا حصہ ہے۔

    لیکن ماسکو نے شہریوں کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی تردید کی ہے اور ماسکو کے وزارت دفاع نے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔ جبکہ ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ روسی افواج نے شہری علاقوں، ہسپتالوں اور اسکولوں پر "اندھا دھند اور غیر متناسب” بمباری اور گولہ باری کی ہے۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے 2 مارچ 2022 کو تحقیقات شروع کرنے کے بارے کریم خان کے فیصلے کی طرف اشارہ کرنے کے علاوہ گزشتہ پیر کو تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا جبکہ یوکرین نے دو بار آئی سی سی سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر اپنے دائرہ اختیار کا استعمال کرے۔ تاہم اس حوالے سے آئی سی سی کے تینتالیس رکن ممالک نے صورتحال کو عدالت میں بھیج دیا جس سے تحقیقات کا راستہ کھل گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    گارڈین نے مزید لکھا کہ "حالانکہ امریکہ عدالت کا رکن نہیں ہے لیکن بائیڈن انتظامیہ اس بات پر منقسم ہے کہ آیا تفتیش اور استغاثہ میں مدد کے لیے آئی سی سی کے ساتھ انٹیلی جنس کا اشتراک کرنا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ بڑی حد تک تعاون کے حق میں ہیں مگر پینٹاگون اس بنیاد پر مخالفت کر رہا ہے کہ غیر رکن ریاست کی مسلح افواج کی تحقیقات کے لیے مثال قائم کرنا بالآخر جنگی جرائم پر امریکی فوجیوں کی قانونی تعاقب کا باعث بن سکتا ہے۔ تاہم بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وکیلوں کا کہنا ہے کہ ایسا ہونے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات موجود ہیں اور عدالت کے دائرہ اختیار کو ان مقدمات تک محدود کرنا جن میں جنگی جرائم کے مشتبہ شخص کا اصل ملک مقدمہ چلانے کے لیے تیار نہیں یا ناکام ہے۔

  • مہوش حیات کے مداحوں کے لئے خوشخبری

    مہوش حیات کے مداحوں کے لئے خوشخبری

    اداکارہ مہوش حیات جنہوں نے چھوٹی سکرین پر کامیابی سمیٹنے کے بعد بڑی سکرین کا رخ کیا. انہوں نے بڑی سکرین پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے. مہوش حیات کے پاس یہ اعزاز ہے کہ حالیہ دور میں وہ واحد ہیروئین ہیں جن کی تمام فلموں نے دیگر ہیروئینز کی فلموں سے زیادہ بزنس کیا. مہوش نے بین الاقوامی پراجیکٹس بھی کئے جس میں مس مارول کا نام قابل زکر ہے. مداح مہوش حیات کو دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں. ان کے لئے خوشخبری ہے کہ مہوش انہیں اب ایک بار پھر ٹی وی پر دکھائی دیں گی. جی ہاں مہوش حیات نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ میں ٹی وی پر واپسی کررہی ہوں اور شائقین اس سال کے آخر میں

    مجھے ڈرامے میں دیکھیں گے. مہوش نے کہا کہ میں سکرپٹس پڑھ رہی ہوں کافی تعداد میں میرے پاس سکرپٹس موجود ہیں ہو سکتا ہےکہ ایک آدھ سکرپٹ کے لئے ہاں کردوں گی. یوں مہوش حیات نے چھوٹی سکرین پر ایک بار پھر نظر آنے کی نوید سنا دی ہے. یاد رہے کہ مہوش حیات کا شمار اس وقت ٔپاکستان کی نمبر ون ہیروئنز میں ہوتا ہے. انہوں نے ماڈلنگ میں‌ نام پیدا کیا اس کے بعد اداکاری کی طرف آئیں اور اداکاری میں ان کی یہ پہچان ہے کہ وہ پاکستان کی نمبر ون اداکارہ ہیں.

  • عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ؛ پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کے ساتھ آگ لگائی گئی. آئی جی پنجاب

    عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ؛ پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کے ساتھ آگ لگائی گئی. آئی جی پنجاب

    عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ؛ پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کے ساتھ آگ لگائی گئی. آئی جی پنجاب

    آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے زمان پارک موجود جبکہ پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کے ساتھ آگ لگائی گئی ہے لہذا پولیس پر حملہ کرنے سے قانون کی حکمرانی ختم نہیں ہوسکتی ہے اور پولیس پر حملے کرکے لوگوں کو دہشت گردی کے لیے استعمال کیاجارہاہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی کے ساتھ 300سےزائد نفری زمان پارک پہنچی ہے اور اینٹی رائٹ فورس کےعلاوہ دیگر کوئی نفری زمان پارک نہیں بھیجی ہے جبکہ سڑکیں بلاک کرنےاور حملہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی اور انہیں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی. ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اپنا کام جاری رکھے گی اور ہم چاہتے ہیں کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو.

    آئی جی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ پولیس آپریشن نہیں بلکہ عدالتی حکم پر کارروائی کی، احکامات پر عمل تو کرانا ہے اور پولیس پر حملے سے قانون کی حکمرانی ختم نہیں ہو گی، تمام فورس آن بورڈ ہے، اپنا کام جاری رکھیں گے جبکہ پولیس نفری سے زمان پارک سے کچھ فاصلے پر موجود ہیں، تازہ دم دستے/نفری تبدیل کر رہے ہیں.


    واضح رہے کہ ایک ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے ہاتھ میں ڈنڈے اٹھا رکھے ہیں تاہم دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری اور دن بھر زمان پارک میں کشیدہ حالات کے باعث لاہور میں 10 روز کیلئے رینجرز تعینات کر دی گئی ہے جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے دس روز کیلئےلاہور شہرمیں رینجرز تعینات کردی ۔لاہور میں رینجرز کی تعیناتی کانوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کو لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کوکنٹرول کرنےکیلئے تعینات کیا گیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق کینٹینر منگوا لیے گئے ہیں اور راستے بند کر نے کے لئے رات کو آپریشن ہوگا جبکہ لاہور کے داخلی خارجی راستے بھی بند کیے جائیں گے تاہم پی ٹی آئی کی طرف سے پانی کی لانے کی درخواست کی جارہی ہے تاہم پولیس فی الوقت پیچھے ہٹ چکی ہے جبکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج سروسز ہسپتال کا دورہ کیا ہے۔ اور وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیاسی جماعت کے کارکنوں کے پتھراؤ سے زخمی ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری اوردیگر پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔


    ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری اوردیگر پولیس اہلکاروں کی خیریت دریافت کی اور ڈی آئی جی شہزاد بخاری اوردیگر پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں۔جبکہ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈی آئی جی شہزاد بخاری اوردیگر پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری اورپولیس اہلکاروں کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہاکہ آپ نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی،آپ پر فخر ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    جبکہ انہوں نے مزید کہاکہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے آپ کی اپروچ پروفیشنل ہے۔ پولیس فورس پر پتھراؤ کرنے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لایاجائے گا۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • عمران خان غریبوں کے بچوں کو ڈھال بنا کر سیاست کررہا. خواجہ آصف

    عمران خان غریبوں کے بچوں کو ڈھال بنا کر سیاست کررہا. خواجہ آصف

    عمران خان غریبوں کے بچوں کو ڈھال بنا کر سیاست کررہا. خواجہ آصف

    مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنماء اور وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ "قوم کو پیغام دیتے رہنا جبکہ بچوں کو ڈھال بنا کر انکی لاشوں پہ سیاست کرنا جبکہ بزدل شخص اگر کوئی شرم و حیا ہے تو گرفتاری دے اور قانون کا سامنا کرو انہوں نے مزید کہا کہ صرف اقتدار میں دلیر تھے جب تیر ی پشت پہ سلیکٹر تھے۔ اور تب تم اپنے مخالفین کو فرمائش کرکے گرفتار کرواتے تھے۔ لوگوں کو جیل بھرنے کو کہتے ہو اور خود چوہے کی طرح چھپے ہوئے ہو.


    جبکہ دوسری طرف صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ مجھے تمام سیاستدانوں کی طرح عمران خان کی بھی برابر فکر ہے۔ زمان پارک لاہور میں عمران خان کی گرفتاری کے لئے پولیس کارروائی کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ کیا ہم بڑے خطرناک سیاسی منظر نامے کی طرف جارہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ


    ٹویٹ میں صدر نے مزید لکھا کہ آج کے واقعات سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے، غیر ضروری انتقامی سیاست۔ ایسے ملک کی حکومت کی ناقص ترجیحات جس کو عوام کی معاشی بدحالی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ صدر نے لکھا کہ کیا ہم بڑے خطرناک سیاسی منظر نامے کی طرف جارہے ہیں؟ مجھے تمام سیاستدانوں کی طرح عمران خان کی حفاظت اور عزت کی بھی برابر فکر ہے۔

  • یہ بات حقائق پرمبنی نہیں کہ ہم الیکشن نہیں کرانا چاہتے.  وزیراعظم شہباز شریف

    یہ بات حقائق پرمبنی نہیں کہ ہم الیکشن نہیں کرانا چاہتے. وزیراعظم شہباز شریف

    عمران خان کیخلاف وارنٹ عدالتوں نے نکالے لہذا انتظامیہ اس پر عمل کرے گی. وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے ایک انٹرویو میں سینئر صحافی حامد میر کو بتایا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف وارنٹ عدالتوں نے نکالے ہیں لہذا عدالتی احکامات پر انتظامیہ عمل نہ کرے تو پھر کیا ہوگا؟ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بطور وزیر اعظم سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنایا ہے اور نہ ہی قانون حرکت میں آیا ہے۔


    جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی تھی لیکن وقت کی رعونت سے ڈرنا چاہیے جبکہ آج وہ کہتا ہے میں 72 سال کا ہوں اور ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آج تک گرفتاری سے بچنے کی بھرپور کوشش کی ہے اور اب تو وہ اس سے بچنے کیلئے کبھی بیماری تو کبھی بزرگی کے سہارے ڈھونڈ رہے ہیں. لیکن کیا انہیں یاد نہیں گزشتہ سال انہوں نے عدلیہ کے خلاف کس قدر انتہائی مذموم گفتگو کی تھی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کا یہ انٹریو آپ اب سے کچھ منٹس بعد پاکستانی وقت کے مطابق ٹھیک 8:05 شام کو جیو نیوز پر دیکھ سکیں گے.


    وزیر اعظم نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ کو جعلی مقدمے میں گرفتار کیا گیا، نیب نے عمران خان کے کہنے پرمریم کو والد کے سامنے گرفتار کیا، آصف زرداری کی بہن کو چاند رات والے دن گرفتار کیا گیا، میری بیٹیوں کا کسی کیس سے تعلق نہیں ان کے گھر کا گھیراؤ کیا گیا۔ انہوں نے کہا نواز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، حنیف عباسی کو گرفتار کیا گیا، وٹس ایپ پر رانا ثنا اللہ کے جج کو تبدیل کیا گیا، خواجہ آصف کو سخت سردی میں زمین پر لٹایا جاتا تھا، دوسری مرتبہ گرفتار ہوا تو مجھے دہشت گردوں والی وین میں لے جایا گیا، میں نے پوچھا تو کہا گیا اوپر سے حکم ہے۔


    ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کے شواہد تو سٹیٹ بینک نے دیئے، اگر کوئی شہری کوئٹہ جا کر مقدمہ درج کراتا ہے تو مجھ سے تو نہیں پوچھتا، عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ عدالت نے نکالے ہم نے نہیں، عمران خان کو تو ایک سیکنڈ میں ریلیف مل جاتا ہے، عمران خان نے اپنے حواریوں سے مل کر ہمیں دن رات دیوار سے لگانے کی کوشش کی، اگر عمران چوتھائی حصہ بھی معیشت کو دیتے تو حالات اتنے خراب نہ ہوتے۔


    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا اپنا ایک ویو ہے،یہ بات حقائق پرمبنی نہیں کہ ہم الیکشن نہیں کرانا چاہتے، ، پارٹی کا صدر میں ہوں اور نواز شریف قائد ہیں، پارٹی اراکین کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں، چند دنوں تک ٹکٹیں بھی الاٹ کر دیں گے۔ جبکہ انہوں نے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل میں عمران خان دور میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ ہوا تھا، اس وقت مردم شماری کا عمل جاری ہے، وفاقی حکومت نے مردم شماری کیلئے اربوں کے فنڈز دیئے،اگر ہم نے کوئی بہانہ لگانا ہوتا تو کیا مردم شماری کیلئے فنڈ دیتے؟، اتحادی جماعتوں نے بھی کہا مردم شماری کے حوالے سے اعتراضات دور ہونے چاہئیں، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔


    وزیر اعظم نے کہاعمران خان نے برادر ملک سے انتہائی قیمتی تحائف لیے، گھڑی کی قیمت ادا کر کے قانونی طور پر تحفہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں، انہوں نے تحفہ لیکر بازار میں بیچ دیا اور جھوٹ بولا، عمران خان نے اسلام آباد کی غیر معروف دکان سے جعلی رسید پیش کی،عمران خان نے اصل میں گھڑی دبئی میں بیچی تھی، انہوں نے اگر تحفے نہ بیچے ہوتے تو جرم نہیں تھا، قیمت ادا کر کے قانونی طور پر تحفہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں، لاہور ہائی کورٹ نے کہا تھا اگر توشہ خانہ کا ریکارڈ جمع نہ کرایا تو توہین عدالت لگے گی، عمران خان کی اہلیہ نے براہ راست کروڑوں کے گفٹ لیےیہ ہے ڈاکہ زنی۔


    معیشت کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں علم تھا حالات بہت خراب ہو چکے ہیں، مجھےعمران خان کی آئی ایم ایف شرائط بارے علم نہیں تھا، آج آئی ایم ایف انہی شرائط کو منوا رہا ہے، عام آدمی پر بوجھ پڑا اور مزید پڑے گا، دو وقت کی روٹی کمانے والوں پر بوجھ پڑے گا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کروڑوں لوگوں کو ریلیف دے رہے ہیں، یوکرین جنگ کی وجہ سے امپورٹڈ اشیا مہنگی ہوئیں، حکومت اور ادارے کے سربراہان بھی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ مریم نواز کو چیف آرگنائزر بنانا پارٹی کا فیصلہ ہے، ان کے کنونشن کے بعد پارٹی میں جان اور ایک بیانیہ بن رہا ہے، ن سے ش کے علیحدہ ہونے کی باتیں کرنے والوں کو آج منہ کی کھانی پڑی، نواز شریف کو جیسے ڈاکٹر اجازت دیں گے وہ واپس آئیں گے، نواز شریف چند دن یا چند ہفتوں میں واپس آسکتے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا آرمی چیف کو لگانے کا فیصلہ ٹوٹل میرٹ ہواہے، بد قسمتی سے جب نئے سپہ سالار آتے ہیں تو چہ مگوئیاں شروع ہو جاتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا ارشدشریف کی فیملی کو انصاف ملنےتک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

  • تربت؛ ماں نے اپنی بیٹی کا گلا کاٹ کرانہیں قتل کردیا

    تربت؛ ماں نے اپنی بیٹی کا گلا کاٹ کرانہیں قتل کردیا

    تربت؛ ماں نے اپنی بیٹی کا گلا کاٹ کرانہیں قتل کردیا

    بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں خاتون نے گلا کاٹ کراپنی بیٹی کو قتل کردیا ہے جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔جبکہ پولیس حکام کے مطابق تربت کے نواحی علاقے آپسر میں تلیان نامی عورت نے اپنی بچی کا گلا چھری سے کاٹ کر اسے ہلاک کردیا۔

    پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ بچی کی والدہ کا دماغی توازن درست نہیں ہے، معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ

    پولیس نے یہ بھی بتایا کہ اب اس معاملہ کی مکمل تفتیش کی جارہی ہے اور اس میں اگر ایسا نادانستہ طور پر ہوا تو ضرور قانون حرکت میں آئے گا جبکہ جو کچھ بھی ہوگا قانونی تقاضے پورے کیئے جائیں گے.

  • عمران خان میں رتّی بھر غیرت ہوتی تو شرم سے ڈوب مرتا. میاں نواز شریف

    عمران خان میں رتّی بھر غیرت ہوتی تو شرم سے ڈوب مرتا. میاں نواز شریف

    عمران خان میں رتّی بھر غیرت ہوتی تو شرم سے ڈوب مرتا. میاں نواز شریف

    سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے زمان پارک لاہور میں چھاپے اور پی ٹی آئی کارکنوں کے ملک گیر احتجاج پر ردعمل سامنے آیا ہے جبکہ لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نےایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ گرفتاری کے خوف سے عمران خان جو سرکس لگائے بیٹھا ہے، اُسکی جگہ اگر رتّی بھر بہادری اورغیرت رکھنے والا شخص ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا۔


    جبکہ انہوں نے کہا عمران میں غیرت ہوتی تو وہ بزدلی اور بے غیرتی کا دھبہ لگوانے کے بجائے سیاست چھوڑ دیتا۔ نوازشریف نے سوشل میڈیا پر اکبر الٰہ آبادی کا شعر بھی شیئر کیا کہ۔۔
    اکبر نے سنا ہے اہلِ غیرت سے یہی۔۔۔ جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    جبکہ ادھر دوسری جانب پاکستان میں سیاسی بحران کے حل کے لئے امریکا کے افغانستان کے لئے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دو تجاویز پیش کی ہیں۔ زلمےخلیل زاد نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے بڑی سیاسی جماعتیں مسائل کی نشاندہی کریں اور مشترکہ لائحہ عمل طے کرکے جون میں الیکشن کا اعلان کیا جائے تاکہ تباہی سے بچا جاسکے۔


    امریکی سابق نمائندہ خصوصی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرنے سے سیاسی بحران مزید سنگین ہوگا، کسی بھی لیڈرز کو گرفتار کرنا ، پھانسی چڑھانا یا قتل کرانا غلط راستہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک ساتھ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی بحرانوں کا سامنا ہے، پاکستان کیلئے اپنے فیصلے خود کرنے، غور و فکر کرنے اور دلیرانہ فیصلے کرنے کا وقت آچکا ہے۔

  • ایکسپریس وے پر پی ٹی آئی مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ، زخمی اہلکار اسپتال منتقل

    ایکسپریس وے پر پی ٹی آئی مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ، زخمی اہلکار اسپتال منتقل

    ایکسپریس وے پر پی ٹی آئی مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ، زخمی اہلکار اسپتال منتقل

    ایکسپریس وے پر پی ٹی آئی مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ، زخمی اہلکار اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں جبکہ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایکسپریس وے پر پی ٹی آئی مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ کیا گیا اور پتھراو سے ایس ایچ او کھنہ سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے. جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور ایکسپریس وے کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔


    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے متبادل بندوبست کردیا گیا ہے جبکہ گرفتاری کی صورت میں 6 رکنی ایمرجنسی کمیٹی پارٹی کے معاملات دیکھے گی جس میں شاہ محمود قریشی، سیف اللہ خان نیازی،اعظم سواتی، اعجاز چودھری، مراد سعید اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں.

    دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا ہے جس کے نتیجہ میں ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سمیت اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جبکہ یہ پتھراؤ عمران خان کے گھر کی چھت سے کیا گیا ہے.

    ترجمان کے مطابق پتھراو کے باوجود پولیس نے انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز کیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز کی جگہ ایس پی رانا حسین طاہر نے چارج سنبھال لیا ہے اور اب ایس ایس پی آپریشنز لاہور شعیب اشرف اور ایس پی سرفراز ورک بھی موقع پر موجود ہیں.

    جبکہ پولیس کی جانب سے عمران خان کی رہائش گاہ کی جانب پیش قدمی پر اسے پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ تاہم جواب میں پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ واٹر کینن کا استعمال کیا جارہا ہے اور پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا جارہا ہے۔

    علاوہ ازیں پولیس کی بکتربندگاڑی بھی زمان پارک پر موجود ہے، ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری بھی عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک میں موجود تھے جو پتھراؤ میں زخمی ہوئے۔ زمان پارک میں وقفے وقفے سے آنسو گیس کی شیلنگ اور پتھراؤ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری سمیت 14 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    پولیس نے عمران خان کے گھر کے گیٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے عدالتی حکم کی تعمیل کریں گے، عمران خان کو گرفتار کرنے آئے ہیں، گرفتار کرکے ہی جائیں گے۔ صورتحال پر قابو پانے کیلئے رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ زمان پارک کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

  • الیکشن کمیشن اجلاس؛ 30 اپریل  کے الیکشن  میں فول پروف  سکیورٹی فراہم   نہیں  کی جا سکتی۔   آئی جی پنجاب

    الیکشن کمیشن اجلاس؛ 30 اپریل کے الیکشن میں فول پروف سکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی۔ آئی جی پنجاب

    30 اپریل کے الیکشن میں فول پروف سکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی۔
    آئی جی پنجاب

    ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق تین اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں ہوئے ہیں اور ان اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے پہلے اجلاس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی صوبہ پنجاب نے صوبائی اسمبلی پنجاب کے جنرل الیکشن ، صوبہ میں امن وامان کی صورتحال اور انتخابات کے پُر امن ا نعقاد ، سکیورٹی خدشات ، صوبہ کے معاشی مسائل اور دیگر مشکلات پر بریفنگ دی گئی۔

    ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے بریف کیا کہ پولیس کی تعیناتی صرف انتخابات کے دن تک محدود نہیں ہے بلکہ عوام الناس کی سکیورٹی اور جرائم کے سدباب کے لئے ڈیوٹی دینا بھی ان کے فرائض میں شامل ہے انہوں نے بتایا کہ اس وقت پولیس Census میں ڈیوٹی دینے والوں کو سکیورٹی فراہم کر رہی ہے جبکہ ماہ رمضان کے دوران مساجداور نمازیوں کی حفاظت کے لئے پولیس تعینات کی جائے گی ۔

    ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے مزید بتایا کہ 2018 کے انتخابات کے دوران 3330 سیاسی جلسہ جات، کمپین کے Event ہوئے تھے ۔ ان انتخابات کے دوران ان سے زیادہ ہونگے لہذا مذکورہ بالا Events کے لئے اس وقت کی امن وامان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی فراہم کرنا انتہائی مشکل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کچہ کے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔جس کے لئے 4سے 5ماہ درکار ہونگے آپریشن کے بعد قوی امید ہے کہ حالات الیکشن کے انعقاد کے لئے بہتر ہونگے ۔ جبکہ چیف سیکرٹری نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ اس وقت 40ہزار ٹیچر مردم شماری کی ڈیوٹی پر مامور ، میٹرک کے امتحانات میں یہی اساتذہ ڈیوٹی دیں گےجبکہ اپریل میں انتخابات بھی ہیں ۔ مزید اس دوران گندم خریداری کے لئے بھی سٹاف کی ضرورت ہے۔

    چیف سیکرٹری اور آئی پنجاب نے واضح الفاظ میں کہا کہ ملک کی موجودہ مجموعی معاشی اور امن وامان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے 30 اپریل کے الیکشن میں فول پروف سکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی تاوقتیکہ پولیس کی مدد کے لئے دیگر قانون نا فذ کرنے والے ادارے بشمول پاک آرمی ڈیوٹی نہ دے ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صرف الیکشن کروانا مقصود نہیں ہے بلکہ صاف، شفاف الیکشن کا انعقاد ضروری ہے ۔ ان حالا ت میں انتخابا ت کرانا ممکن نہیں ہے ۔

    ترجمان کے مطابق خاص طور پر اگر Scattered الیکشن ہوئے یعنی اب صوبائی انتخابات کروائے گئے اور بعد میں قومی اسمبلی کے انتخابات کا انعقاد کروایا گیا۔ الیکشن کمیشن کی دوسری میٹنگ گورنر خیبر پختونخوا سے ہوئی جس میں انہوں نے خیبر پختونخوا کی امن وامان کی صورتحال پر اورخیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع ) فاٹا (کے مسائل پر کمیشن کو تفیصلاً آگاہ کیا۔ الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا سے درخواست کی کہ آج کی حتمی مشاورت کی روشنی میں الیکشن کمیشن کو اپنے فیصلہ سے آگاہ کریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تیسرے اجلاس میں سیکرٹری دفاع لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ حمود الزمان خان اور ایڈیشنل سیکرٹری دفاع میجر جنرل خرم سرفراز خان نے ملک کے موجودہ حالات ، سرحدوں اور اندرون ملک میں فوج کی تعیناتی پر کمیشن کو مکمل بریف کیا۔ انہوں نے ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فوج اپنے بنیادی فرائض منصبی کو اہمیت دیتی ہے جس میں سرحدوں اور ملک کی حفاظت انکی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ ملکی حالات کی وجہ سے پاک فوج الیکشن ڈیوٹی کے لئے اس وقت دستیاب نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کا اثر فوج پر بھی ہے ۔ اور یہ حکومت وقت کا فیصلہ ہوگا کہ وہ ان حالات کے پیشں نظر فوج کو بنیادی فرائض منصبی کی انجام دہی تک محدود رکھتی ہے یا ثانوی فرائض یعنی الیکشن ڈیوٹی پر مامور کرتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ الیکشن ڈیوٹی کی صورت میں فوج QRF Mode میں دسیتا ب کی جا سکتی ہے او ر Static Mode میں ڈیوٹی سرانجام دینا ممکن نہیں۔

  • عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پرویز الہی کو کرونا ہوگیا

    عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پرویز الہی کو کرونا ہوگیا

    عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پرویز الہی کو کرونا ہوگیا.

    عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے زمان پارک پولیس موجود ہے اور ممکنہ طور پر عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے لیکن اس دوران خبر سامنے آئے ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کو مبینہ طور پر کورونا ہوگیا ہے. جبکہ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر صحافی تنزیلہ مظہر نے ٹوئیٹ کیا کہ "پرویز الہی صاحب کو کورونا ہو گیا ہے ۔۔۔ اللہ ان کو صحتیاب کرے۔ چوہدری صاحب کی بیماری اور خان صاحب کی گرفتاری کا ایک ساتھ ہونا محض ایک اتفاق ہے۔”

    دوسری جانب پی ٹی آئی جو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی چلانے کیلئے کمیٹی بنائی ہے اس 6 رکنی ایمرجنسی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، سیف اللہ خان نیازی، اعظم سواتی، اعجاز چودھری، مراد سعید اور علی امین گنڈا پور کے نام شامل ہیں لیکن اس میں پرویز الہی جو صدر تحریک انصاف ہیں کا نام شامل کیوں نہیں؟
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ


    جبکہ اس بارے میں صحافی ملک رمضان اسراء نے لکھا کہ "ایک طرف عمران خان کو پکڑنے کیلئے پولیس زمان پارک موجودہ ہے تو دوسری طرف تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کو کورونا ہوگیا ہے جبکہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی چلانے کیلئے جو چھ رکنی کمیٹی بنائی گئی اس میں پارٹی کے صدر پرویز الہی کا نام تک نہیں۔ کیا یہ سب حسین اتفاق ہے؟