Baaghi TV

Author: +9251

  • ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد ہونے سے  درجہ حرارت کہاں تک پہنچ گیا

    ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد ہونے سے درجہ حرارت کہاں تک پہنچ گیا

    ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد ہونے سے درجہ حرارت کہاں تک پہنچ گیا

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت دھند پڑ سکتی ہے۔

    پنجاب کے اضلاع نارووال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولپور، اور ملتان میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے سے حد نگاہ کم ہونے کا اندیشہ ہے۔

    ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ سے دھند پڑنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ شدید دھند سے حد نگاہ 100میٹر تک رہ گئی اور ٹریفک کی روانی بھی تعطل کا شکار ہے۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تا ہم با لائی سندھ (لاڑکانہ، جیکب آباد اور روہڑی ) میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا موسم دن بھر خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 30 تک جا سکتا ہے۔

    بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔ اسکردو اور اس کے دیگر ملحقہ علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا ہے جس کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • بورے والا : دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ فتح شاہ کی حدود میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ایک شخص زخمی اسپتال منتقل

    تفصیلات کے مطابق محمد ارسلان ولد محمد اکرم قوم کھوکھر سکنہ لاٹ بھٹیاں ریل بازار سے 335 ای بی جانے کے لیے مبلغ چار سو روپے کرایہ میں رکشہ پر بیٹھا تو تھانہ فتح شاہ کی حدود میں واقع نواحی گاوں 331 ای بی کے قریب ڈرائیور نے رکشہ روک لیا اور اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین لیا مزاحمت پر مسلح ڈاکو کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے تحصیل اسپتال بورےوالا منتقل کر دیا فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ بھی موقع پر پہنچ گئے تعاقب کرنے پر ڈاکو رکشہ چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا.

  • بورے والا : نوجوان نازک حالت میں ہسپتال منتقل

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) سٹار اکیڈمی کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص شدید زخمی حالت تشویش ناک تفصیل کے مطابق برلب نہر سٹار اکیڈمی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار سڑک پر بنے سپیڈ بریک کو کراس کرتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گیا ریسکیو 1122 کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر تحصیل اسپتال بورےوالا منتقل کر دیا ہیڈ انجری کی وجہ سے حالت تشویش ناک ہونے پر طبی امداد کے بعد نششر اسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا زخمی کی شناخت ملک محمد ابو بکر سکنہ آفاق خاں کے نام سے ہوئی ہے

  • لودہراں : قتل یا خودکشی تحقیقات کا حکم

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ دھنوٹ کے علاقےجمرانی واہ میں نوجوان لڑکی کی خودکشی یا قتل؟ڈی پی او ملک جمیل ظفر موقع پر پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق تھانہ دھنوٹ کے علاقے جمرانی واہ میں 20 سالہ لڑکی کی خودکشی کا واقعہ رپورٹ ہوا لڑکی آپنےگلے میں کپڑا ڈال کر کمرے کی چھت میں لگے پنکھے سے جھول گئی۔اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے خود موقع پر جا کر شواہد کا جائزہ لیا ڈی پی او نے نعش کا پوسٹمارٹم کرانے اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کی فوری تکمیل کے احکامات جاری کئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ خود کشی کےایسے کسی بھی کیس میں ذرا بھی شک ہو گا تو تمام زاویے سے تفتیش مکمل کی جائے گی اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔فارنزک ٹیم کے عملہ نے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد انہیں فارنزک ٹیسٹ یعنی سائنسی تجزیے کے لیے بھی بھجوایا جارہا ہے۔ میڈیکل رپورٹ ہی کے روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے گا۔

  • برطانیہ میں‌  "4 رکنی شام کانفرنس” سربراہوں کا مسئلہ شام حل کرنے پر زور

    برطانیہ میں‌ "4 رکنی شام کانفرنس” سربراہوں کا مسئلہ شام حل کرنے پر زور

    لندن :لندن میں صدر ایردوان،برطانوی وزیراعظم جانسن،جرمن چانسلر مرکل اور فرانسیسی صدر ماکروں کے درمیان ملاقات کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں مسئلہ شام کے فوری حل کی ضرورتپر زور دیا گیاچار رکنی شام کانفرنس میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

    پیرسے جمعرات،پروگرام”کھراسچ”میزبان مبشرلقمان،

    10 ڈاوننگ اسٹریٹ پر اس سلسلے میں صدر ایردوان،برطانوی وزیراعظم جانسن،جرمن چانسلر مرکل اور فرانسیسی صدر ماکروں کے درمیان ملاقات کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ۔ جس کے مطابق ، سربراہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چاروں ممالک کے درمیان ایک جامع اسٹریٹیجیک،اقتصادی اور دفاعی اتحاد کو نیٹو کی زیر نگرانی مزید مستحکم بنایا جائےگا۔

    حکومت نے تیزاب گردی کے خلاف بل تیار کرلیا،کتنی سخت سزاملے گی؟اس بل میں درج ہے

    علاوہ ازیں، سربراہوں نے شام میں انسانی امداد کی فراہمی اور شمال مشرقی علاقوں میں اس کی ترسیل ممکن بنانے کےلیے اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کی بھی تائید کی جبکہ شام میں جنگ بندی کو پائیدار بنانے اور پر امن سیاسی حل کی فوری تلاش کےلیے اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2254 کی اہمیت پر زور دیا ۔

    پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارتخانے کی طرف سے ویزا کی فراہمی،700 روپے میں‌…

  • امریکہ اور چین کی مسلح افواج کے سربراہان کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات ،

    امریکہ اور چین کی مسلح افواج کے سربراہان کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات ،

    بیجنگ :امریکہ اور چین کی مسلح افواج کے سربراہان کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات،اطلاعات کےمطابق امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل مارک ملِی نے اپنے چینی ہم منصب لی زوجنگ کے ساتھ ہانگ کانگ بندرگاہ کے موضوع پر ٹیلی فونک ملاقات کی۔

    پیرسے جمعرات،پروگرام”کھراسچ”میزبان مبشرلقمان،

    امریکی جنرل اسٹاف کے ترجمان کرنل ڈِی ڈِی ہالف ہِل نے مذاکرات سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” دونوں کمانڈروں کے درمیان مذاکرات نے امریکہ اور چین کے مابین تعمیری دفاعی تعلقات پیدا کرنے کا موقع پیدا کیا ہے”۔ہالف ہِل نے کہا ہے کہ کمانڈروں نے دونوں ممالک کے درمیان فکری اختلافات کے سلجھاو میں موثر اور مفید ڈائیلاگ کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔

    حکومت نے تیزاب گردی کے خلاف بل تیار کرلیا،کتنی سخت سزاملے گی؟اس بل میں درج ہے

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہانگ کانگ انسانی حقوق اور ڈیموکریسی قانون کی منظوری کے جواب میں بیجنگ انتظامیہ نے کہا تھا کہ ہم امریکی فوجی بحری جہازوں کے شہر میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔چین وزارت خارجہ نےقانون کو ملک کے داخلی معاملات میں سنجیدہ مداخلت قرار دیا تھا اور امریکی سول سوسائٹیوں پر بھی تعزیراتی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔

    پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارتخانے کی طرف سے ویزا کی فراہمی،700 روپے میں‌…

  • ترک صدرطیب ایردوان کی طرف سے سربراہان کے لئے کتاب کا تحفہ

    ترک صدرطیب ایردوان کی طرف سے سربراہان کے لئے کتاب کا تحفہ

    لندن :ترک صدرطیب ایردوان کی طرف سے سربراہان کے لئے کتاب کا تحفہ ،اطلاعات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں منعقدہ چہار فریقی سربراہی اجلاس میں شامل سربراہان کو "ترکی، اسٹریٹجک اتحاد کا مضبوط رکن ” نامی کتاب پیش کی۔

    پیرسے جمعرات،پروگرام”کھراسچ”میزبان مبشرلقمان،

    کتاب ،وزارت مواصلات کی طرف سے چار زبانوں ترکی، انگریزی، فرانسیسی اور جرمن زبان میں تیار کی گئی ہے جسے صدر ایردوان نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون، جرمن چانسلر اینگیلا مرکل اور برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو پیش کیا۔کتاب میں ترکی کے نیٹو اتحاد میں ادا کردہ کردار اور فرائض کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

    حکومت نے تیزاب گردی کے خلاف بل تیار کرلیا،کتنی سخت سزاملے گی؟اس بل میں درج ہے

    کتاب میں ترکی اور دیگر ممالک کے نیٹو سے متعلق نقطہ نظر کو بیان کیا گیا ہے اور ایک حصے کو ترکی کی نیٹو سے توقعات کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔اس حصے میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد اور ترکی کے دفاع میں نیٹو کا کردار جاری رہنے کی توقعات کا اظہار کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں اس حصے میں یہ توقع بھی ظاہر کی گئی ہے کہ نیٹو کے ڈونر اراکین سیف زون کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

    پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارتخانے کی طرف سے ویزا کی فراہمی،700 روپے میں‌…

    ” ترکی، اسٹریٹجک اتحاد کا مضبوط رکن ” کے ساتھ ساتھ اس سے قبل وزارت مواصلات کی تیار کردہ "ترکی کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد” اور "شام میں نئی زندگی” نامی کتابیں بھی سربراہی اجلاس اور دو طرفہ ملاقاتوں میں حکام کو پیش کی جائیں گی۔”ترکی کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد” نامی کتاب گذشتہ ماہ صدر ایردوان کے دورہ امریکہ کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وفد کو بھی پیش کی گئی تھی۔

  • انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان باب ولس انتقال کرگئے

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان باب ولس انتقال کرگئے

    لندن:برطانیہ کی کرکٹ ٹیم کوصدمہ ، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان باب ولس 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور 1981 ایشز کے ہیرو باب ولس 70 برس کی عمر میں چل بسے، انگلش کرکٹ بورڈ نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    پیرسے جمعرات،پروگرام”کھراسچ”میزبان مبشرلقمان،

    انگلینڈ کے فاسٹ بولر باب ولس نے 90 ٹیسٹ اور 64 ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، باب ولس نے 1971 میں ڈیبیو کیا اور 1984 میں کرکٹ سے ریٹائر ہوئے۔سابق انگلش کپتان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 325 وکٹیں حاصل کیں، باب ولس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 899 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    حکومت نے تیزاب گردی کے خلاف بل تیار کرلیا،کتنی سخت سزاملے گی؟اس بل میں درج ہے

    رپورٹ کے مطابق باب ولس ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ ایکسپرٹ اور براڈ کاسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔انگلینڈ کی جانب سے وکٹ لینے والوں کی آل ٹائم کھلاڑیوں کی فہرست میں جمی اینڈرسن، اسٹیورٹ براڈ اور آئن بوتھم کے بعد باب ولس کا چوتھا نمبر ہے۔باب ولس نے 1981 میں کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 43 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال ٹیسٹ ٹیم کے بہترین گیارہ کھلاڑیوں میں باب ولس کو شامل کیا تھا۔

    پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارتخانے کی طرف سے ویزا کی فراہمی،700 روپے میں‌…

  • یورپ اور مغرب میں‌ بندروں کی مہلک بیماری انسانوں میں پھیلنے لگی

    یورپ اور مغرب میں‌ بندروں کی مہلک بیماری انسانوں میں پھیلنے لگی

    لندن:یورپ اور مغرب میں‌ بندروں کی مہلک بیماری انسانوں میں پھیلنے لگی،اطلاعات کےمطابق انگلینڈ سے تعلق رکھنے والا شہری ’منکی پوکس‘ کی مہلک بیماری میں مبتلا ہوگیا، ڈاکٹرز کے مطابق یہ بیماری بندروں سے انسانوں میں منتقل ہورہی ہے۔

    پیرسے جمعرات،پروگرام”کھراسچ”میزبان مبشرلقمان،

    برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہری کا ماننا ہے کہ اسے منکی پوکس ’بندر کی چیچک‘ کی بیماری افریقی ملک نائیجیریا جانے کی وجہ سے لاحق ہوئی، برطانیہ میں اس مرض کی وجہ سے اب تک چار افراد متاثر ہوچکے ہیں۔انگلینڈ کے پبلک ہیلتھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ منکی پوکس کی بیماری خطرناک ہے کیونکہ دس میں سے ایک مریض زندگی کی بازی ہار جاتا ہے۔

    حکومت نے تیزاب گردی کے خلاف بل تیار کرلیا،کتنی سخت سزاملے گی؟اس بل میں درج ہے

    انگلینڈ کے جنوب مغربی علاقے سے تعلق رکھنے والے شہری کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا البتہ ڈاکٹرز نے یہ تصدیق ضرور کی بندروں میں پھیلنے والی چیچک کا ایک مریض لندن کے تھامس اسپتال میں زیر علاج ہے۔متاثرہ شخص کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا جہاں ڈاکٹرز اُس کی نگرانی کررہے ہیں۔ مریض سے صرف قریبی رشتے داروں کو ملنے کی مشروط اجازت ہے۔

    پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارتخانے کی طرف سے ویزا کی فراہمی،700 روپے میں‌…

    پبلک ہیلتھ کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے جسم پر پانی والے بڑے بڑے دانے نکل آئے ہیں، ہم پہلے مرحلے میں انفیکشن پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ڈاکٹرز نے امید ظاہر کی ہے کہ متاثرہ شہری چند ہفتوں میں روبہ صحت ہوگا جس کے بعد اُسے گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

  • 5-دسمبر:دنیا بھر میں رضاکاروں کا عالمی دن منایا جارہاہے

    5-دسمبر:دنیا بھر میں رضاکاروں کا عالمی دن منایا جارہاہے

    لاہور:5-دسمبر:دنیا بھر میں رضاکاروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے ،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں رضاکاروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے کسی کے کام آنا، مشکلات کا سامنا کرنا، اور مخلوق الله کے لئے آسانیاں اور مدد کے لئے تیار رہنا۔

    پیرسے جمعرات،پروگرام”کھراسچ”میزبان مبشرلقمان،

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں1985 سے 5دسمبرکوبین الاقوامی رضاکاروں کا دن منایا جاتا ہے۔یہی جذبہ ہے ایک رضاکار کا جو خود کو اس کام کے لئے وقف کردیتا ہے اور اس دن کا مقصد رضاکاروں کے تعاون اور انسانی ہمدردی کو سراہنا ہے۔

    حکومت نے تیزاب گردی کے خلاف بل تیار کرلیا،کتنی سخت سزاملے گی؟اس بل میں درج ہے

    ہمارے ملک میں بھی نہ صرف کئے ادارے بلکہ بہت سے شخصیات ایسی ہیں جا انفرادی طور پر خلق خدا کے لئے اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔واضح رہے اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں اس احساس کو قائم رکھنا ہے کہ مشکلات کا سامنا کرنا، اور مخلوق الله کے لئے آسانیاں اور مدد کے لئے ہر وقت ہر حال میں ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔

    پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارتخانے کی طرف سے ویزا کی فراہمی،700 روپے میں‌…