Baaghi TV

Author: +9251

  • وہاڑی : انتظامیہ کی سستی بنیادی مرکز صحت سہولیات سے محروم

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ماچھیوال
    بنیادی مر کز صحت 535 ای بی کی حالت زار ، نہ چار دیواری نہ پینے کا پانی ، عملہ کے لیے بنے کوارٹرز کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے

    اہلیان دیہہ کا محکمہ صحت کے اعلی افسران اور ڈی سی وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق یو سی سٹی ماچھیوال کے سات چکوک کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے والا واحد بنیادی مر کز صحت چک نمبر 535ای بی میں سہولیات کا فقدان ہے ہسپتال کی چار دیواری عرصہ دراز سے گر چکی ہے اور اب تو اس کی اینٹیں تک لوگ اٹھا کر لیجا چکے ہیں عملہ کے لیے بنائے گئے کوارٹرز قدیم کھنڈرات کا منظر پیش کرتے ہیں اور دور دراز سے آئے ہوئے عملہ کو رات ہسپتال کی بلڈنگ کے اندر ہی گزارنی پڑتی ہے اردگرد کے چکوک سے آئے مریضوں کے لیے بیٹھنے کے لیے کوئی انتظام نہ ہے اور نہ ہی پینا کا پانی دستیاب ہے دیگر نے محکمہ صحت کے اعلی افسران اور ڈی سی وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • وہاڑی : زخمی کی حالت تشویشناک

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) زخمی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

    تفصیلات کے مطابق گڑھا موڑ ملتان وھاڑی روڈ ٹول ٹیکس پر کوسٹر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے موٹر سائیکل سوار کو تفشیش ناک حالت میں نشتر ریفر موٹر سائیکل سوار کا ابھی معلوم نہ ہو سکا کس علاقہ کا ہے

  • حکومت نے تیزاب گردی کے خلاف بل تیار کرلیا،کتنی سخت سزاملے گی؟اس بل میں درج ہے

    حکومت نے تیزاب گردی کے خلاف بل تیار کرلیا،کتنی سخت سزاملے گی؟اس بل میں درج ہے

    پشاور:خیبر پختونخوا میں تیزاب گردی کے خلاف ایسڈ اینڈ کرائم بل 2019 تیار کرلیا گیا۔ایسڈ اینڈ کرائم بل 2019 محکمہ سوشل ویلفیئر نے تیار کیا ہے جسے منظوری کے لیے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق اس بل کے مطابق تیزاب پھینکنے والے کو عمر قید کی سزا اور تحقیقات میں غفلت برتنے پر متعلقہ افسر کو 2 سال قید کی سزا دی جائے گی ،

    عوام کو معاشی میدان میں کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے یہ ان کا حق ہے ، وزیراعظم

    پشاور سے ذرائع کے مطابق مجوزہ بل میں تیزاب گردی کے نتیجے میں جھلسنے یا مرنے پر مجرم کو عمر قید کی سزا تجویزکی گئی ہے، مجوزہ بل کے مطابق تیزاب پھینکنے سے زخمی ہونے پر مجرم کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ مجوزہ بل میں حکومت کیس میں پیش ہونے والے گواہوں کو مکمل تحفظ اور متاثرہ شخص کو طبی اور مالی معاونت فراہم کرے گی

    بال بن گئے وبال جان ، بال رنگنے سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ،

    مجوزہ بل میں تیزاب گردی کی تحقیقات ایس ایچ او عہدے سے کم کا افسر نہیں کرے گا جب کہ تحقیقات میں غفلت برتنے پر متعلقہ افسر کو 2 سال قید کی سزا دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں تیزاب گردی کے واقعات میں تیزی آئی ہے اور اب تک کئی افراد اس کا شکار بن چکے ہیں جن میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں۔

    پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارتخانے کی طرف سے ویزا کی فراہمی،700 روپے میں‌…

  • غیرت کے نام پر قتل کی گئی 9 سالہ بچی کی قبر کشائی

    غیرت کے نام پر قتل کی گئی 9 سالہ بچی کی قبر کشائی

    دادو:دادو میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر پتھر مار کر قتل کی گئی 9 سالہ بچی گل سماء کی قبر کشائی کی گئی۔ اطلاعات کےمطابق عدالتی حکم پر 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے سول جج جوہی کی موجودگی میں مبینہ طور پر قتل کی جانے والی کمسن بچی کی قبر کشائی کی۔

    عوام کو معاشی میدان میں کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے یہ ان کا حق ہے ، وزیراعظم

    دادوسے ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کے ارکان کا لاش کے معائنے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بچی کے سرپر بھاری چیز لگنے کی چوٹ ضرور ہے لیکن سنگسار جیسے زخم نظر نہیں آئے۔بورڈ نے بتایا کہ بچی کے سر، ناک اور جبڑے پر فریکچر ہے اور پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، ڈی این اے سے یہ بھی معلوم ہوگا کہ بچی سے زیادتی ہوئی ہے یا نہیں اور یہ بچی وہی ہے یا نہیں جسے دفنایا گیا ہے۔

    بال بن گئے وبال جان ، بال رنگنے سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ،

    یاد رہے کہ کچھ دن قبل دادو کی تحصیل جوہی کے علاقے واہی پاندھی میں 9 سال کی بچی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا تاہم 3 دسمبر کو واقعہ رپورٹ کیا گیا اور مبینہ قتل کا مقدمہ 5 افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا۔لڑکی کے والد سمیت 3 افراد گرفتار اور والدہ زیرتفتیش ہے تاہم لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بچی پہاڑ سے گرنے والا پتھر لگنے سے ہلاک ہوئی تھی۔

    پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارتخانے کی طرف سے ویزا کی فراہمی،700 روپے میں‌…

  • وہاڑی : ضلع بھر میں جرائم کے روک تھام کیلئے بہتر کارکردگی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری. دوران ماہ نومبر 224خطرناک مجرمان اشتہاری، 45اسلحہ ناجائز رکھنے والے اور136منشیات فروش گرفتار.2ڈکیت ہلاک

    تفصیلات کے مطابق وہاڑی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی سربراہی میں ضلع وہاڑی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں وہاڑی پولیس نے دوران ماہ نومبر2019ء جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ وہاڑی پولیس کی جانب سے مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتار ی میں شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی اوررابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک224 مجرمان اشتہاری گرفتارکئے جن میں 10اے کیٹگری کے جبکہ 214بی کیٹگری کے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے45ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ ناجائز برآمدکیا جن میں 05بندوق، 02رائفل, 36 پسٹل اور سینکڑوں گولیاں برآمد کیں۔سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 136 مقدمات درج کئے گئے جن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 70کلو چرس، 24کلو افیون,1080گرام ہیروئین , 705لیٹر شراب معہ لاہن، چالو بھٹیاں اور شراب کشید کرنے والا سامان برآمد کیا گیا۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے 20مقدمات درج کئے گئے جن میں 10مقدمات لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر، 09کرایہ داری ایکٹ اور 01سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔اس کے علاوہ ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات میں آتش بازی کے خلاف جاری مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے 52مقدمات،تیز رفتار ی کے 92,بجلی چوری کے105,پرائس کنٹرول کے 55مقدمات, گیمبلنگ ایکٹ کے 07مقدمات, غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کے 2 مقدمات درج کرنے کے علاوہ غیر قانونی گیس ری فلنگ اورگداگری ایکٹ کے بھی متعدد مقدمات درج کئے گئے۔ماہ نومبر کے دوران ضلع وہاڑی میں پراپرٹی کے کْل162مقدمات درج رجسٹر ہوئے جن میں سے121مقدمات کو ٹریس کرکے 62لاکھ سے زائد مالیتی پراپرٹی بھی برآمد کی جبکہ 06گینگ ہائے کے22ممبران کو گرفتار کر کے 21لاکھ سے زائدمالیت کی برآمدگی کی۔اس دوران 2پولیس مقابلہ بھی ہوئے جن میں عوام کو جان و مال سے متاع سے محروم کرنے والے خطرناک ڈکیت فیاض عرف فیاضی مئے اور یامین عرف امینی لکھن بھی ہلاک ہوئے جبکہ اغواء برائے تاوان کا بچہ بغیر تاوان کے برآمد کر کے وارثان کے حوالے کیا گیا.

  • بال بن گئے وبال جان ، بال رنگنے سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ،امریکی سائنسدانوں نے خبردارکردیا

    بال بن گئے وبال جان ، بال رنگنے سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ،امریکی سائنسدانوں نے خبردارکردیا

    نیویارک: بال بن گئے وبال جان ، بال رنگنے سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ،امریکی سائنسدانوں نے خبردارکردیا ،اطلاعات کےمطابق امریکی تحقیقاتی ماہرین نے خواتین کو خبردار کیا ہے کہ بال رنگنے کی عادت انہیں چھاتی کے سرطان کے مرض میں مبتلا کرسکتی ہے۔

    وزیراعلیٰ کا اعلان،فری استعمال کریں وائی فائی ،کب سے یہ بھی بتادیا

    واشنگٹن سے ذرائع کےمطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ کے زیر اہتمام مطالعاتی تحقیق کا انعقاد کیا گیا، جس میں 46 ہزار 709 خواتین کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا، جس کی روشنی میں ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ بال ڈائی یا انہیں سیدھا کرنے کے لیے استعمال ہونے والی کریم خواتین کے لیے خطرناک ہے۔

    فوجی نے 5ساتھیوں کوہلاک کرکےخودکشی کیوں کی ؟حیران کن وجہ سامنے آگئی

    نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین باقاعدگی کے ساتھ بالوں پر کلر کرنے یا انہیں سیدھا کرنے کے لیے کوئی بھی کریم استعمال کرتی ہیں، اُن کے ہارمونز کمزور ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں چھاتی کے کینسر کا مرض لاحق ہوجاتا ہے۔

    میری خواہش ہے کہ میری بیٹی ڈاکٹربن کراپنے گاوں کی خدمت کرے ،خان صاحب

    نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ کے تحقیقاتی ماہرین کے مطابق جن خواتین کا ڈیٹا جمع کیا گیا اُن میں سے 9 فیصد ایسی تھیں جو سال میں ایک بار بال رنگتی ہیں، ایسی تمام خواتین میں چھاتی کے سرطان کی 30 فیصد علامات پائی گئیں، اس کے برعکس جو بالوں کے لیے کوئی کیمیکل استعمال نہیں کرتیں وہ موذی مرض سے بالکل محفوظ تھیں۔

    رینجرز کی کارروائی، 20 ایسے ملزمان گرفتارجوتھےبرق رفتار

    نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ کی مطالعاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر الیکزینڈر کا کہنا تھا کہ ’تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ طویل عرصے تک بالوں کے لیے کیمیکل استعمال کرنا بہت زیادہ خطرناک ہے، بریسٹ کینسر بڑھنے کی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ یہ بھی ہے جس سے ہمیں خواتین کو روکنا ہوگا

  • پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارتخانے کی طرف سے  ویزا کی فراہمی،700 روپے میں‌ گھرپہنچانے کا اعلان

    پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارتخانے کی طرف سے ویزا کی فراہمی،700 روپے میں‌ گھرپہنچانے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارتخانے نے ویزا کی فراہمی کی سروس متعارف کرادی ،اطلاعات کےمطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے ایک نئی اختیاری ویزا فراہمی سروس متعارف کروا دی گئی۔سفارتخانے کے مطابق ویزا کی گھر کی ترسیل کی فراہمی 700 روپے فیس کے ساتھ حاصل کی جاسکتی ہے۔

    کوئی معاشرہ بیٹوں اوربیٹیوں پرجنسی تشدد کامتحمل نہیں ہوسکتا: محمدناصراقبال خان

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی سفارتخانے کی طرف سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا گیا کہ “اچھی خبر! اب ہم آپ کے امریکی ویزا کو گھر تک فراہمی کی سروس متعارف کروا رہے ہیں۔ بدھ کو ایک ٹویٹ میں اعلان کیا گیا کہ ، پی کے آر 700 کیش پر آن ڈلیوری فیس کے ساتھ، ہم آپ کے پاسپورٹ اور ویزا کو کسی بھی پاکستانی پتے پر بھیجیں گے۔ “اس نئی سروس کو بروئے کار لانے کے لئے ، درخواست کے عمل کے دوران” پریمیم ترسیل “کا انتخاب کریں۔”

    شکریہ !خادم الحرمین الشریفین،2 لاکھ پاکستانیوں کوحج کرنے کی سعادت نصیب

    واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں، امریکہ نے پاکستانی شہریوں کے لئے اپنی ویزا پالیسی میں ترمیم کی تھی ، جس میں فیسوں میں اضافے اور مختلف زمروں کے لئے ویزا کی میعاد کی مدت میں تبدیلی لائی گئی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ، پاکستانی صحافیوں کے ویزا کی مدت پانچ سال سے کم کرکے تین ماہ کردی گئی ہے ، اور کام اور مشنری ویزا کے لئے ایک سال سے پانچ سال کردی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ کا اعلان،فری استعمال کریں وائی فائی ،کب سے یہ بھی بتادیا

  • علی ظفر کی درخواست پرمیشا شفیع ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہورطلب

    علی ظفر کی درخواست پرمیشا شفیع ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہورطلب

    لاہور: نامور گلوکار علی ظفر کی درخواست پر گلوکارہ میشا شفیع ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور آفس پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع نے ایف آئی اے کے روبرو بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ہتک عزت کیس میں گلوکارہ میشا شفیع ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور آفس پہنچیں جہاں انہوں نے وکلا کے ہمراہ بیان قلمبند کروایا۔

    میشا شفیع کی طرف سے کردار کشی پر علی ظفر نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی درخواست میں موقف تھا کہ مجھے سوشل میڈیا پربدنام کیا جارہا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔اس سے قبل لاہورکی سیشن عدالت میں میشا شفیع کے منیجرسید فرحان علی نے بھی بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

    واضح رہے کہ علی ظفر اور میشا شفیع کا کیس گزشتہ ڈیڑھ سال سے لاہور کی سیشن عدالت میں چل رہا ہے جہاں علی ظفر نے میشا شفیع پر جھوٹے الزامات لگانے کے لیے 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔گزشتہ برس قبل 11 اکتوبر کو لاہو ہائیکورٹ نے گلوکار علی ظفر کے خلاف گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    گلوکارہ میشا شفیع نے اپیل میں موقف اپنایا تھا کہ صوبائی محتسب کو مناسب فورم قرارنہ دیتے ہوئے درخواست مسترد کی گئی جبکہ جنسی ہراسگی کیلئے مالک اور ملازم ہونا ضروری نہیں، کام کی جگہ پر ہراسگی کیخلاف صوبائی محتسب سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

  • شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی, ڈاکو ہلاک-

    شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی, ڈاکو ہلاک-

    کراچی : فیڈرل بی ایریا بلاک 17 سمن آباد میں شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، فاٸرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک جب کے دیگر فرار.اطلاعات کےمطابق آج سمن آباد کے علاقے میں ایک بہادر نوجوان نے ڈاکووں کی لوٹنے کی کوشش کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ ایک ڈاکوکو ہلاک بھی کردیا

    کوئی معاشرہ بیٹوں اوربیٹیوں پرجنسی تشدد کامتحمل نہیں ہوسکتا: محمدناصراقبال خان

    ذرائع کے مطابق آج اس وقت صورت حال بہت دلچسپ ہوگئی جب تین سے چار ڈاکووں نے ایک ایک راہگیرکولوٹنے کی کوشش کی ، اسی دوران ایک کارسوا جو کہ آگے کی طرف جارہا تھا اس نے بڑی مہارت سے گاڑی کو بیک دوڑایا اور ایک نوجوان نے کار کی چھت سے شیشہ ہٹا کرڈاکوکوفائرکرکے ماردیا اس دوران ساتھ ہی کھڑے دیگرڈاکوبھاگ نکلنے میں‌ کامیاب ہوگئے

    ارجنٹائن اور بارسلونا کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے حصے میں اورکیا کچھ آگیا

    پولیس کے مطابق اس نوجوان کی کمال مہارت اور دیدہ دلیری پر حکام کیطرف سے مبارک دی گئی ،اطلاعات کے مطابق علاقے کے مکینوں‌نے بھی ڈاکووں پرفائر کرنے والے نوجوان کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاہےکہ اس نوجوان کے اس عمل سے علاقے میں چوری اور ڈکیتی میں بڑی کمی آجائے گی

    بھارت: لڑکی سے’گینگ ریپ’ لاش جلادی گئی، 2017 میں33 ہزارسے زائد خواتین…

  • پیرسے جمعرات،پروگرام”کھراسچ”میزبان مبشرلقمان،بے خوف سچ زبان،”آپ”کی آواز،”آپ”کی شان

    پیرسے جمعرات،پروگرام”کھراسچ”میزبان مبشرلقمان،بے خوف سچ زبان،”آپ”کی آواز،”آپ”کی شان

    لاہور:پیرسے جمعرات ،پروگرام”کھراسچ”میزبان مبشرلقمان،بے خوف سچ زبان،”آپ”کی آواز،”آپ”کی شان،دیکھنا نہ بھولیئے ، سننا نہ بھولیئے سب کو ملے گی اصل خبر،سب تک پہنچے گی حقیقت،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صف اول کے صحافی ،ممتاز اینکراورمعروف تجزیہ نگار،پروگرام کھرے سچ کے میزبان ،مبشرلقمان اب پھر ناظرین تک ، قارئین کے لیے نئے نئے پروگراموں اور چبتی خبروں کے ساتھ پھرسے میدان میں اترپڑے ہیں‌

     

    https://twitter.com/naveedsheikh123/status/1202278176661086208

    باغی ٹی وی کے مطابق سنیئر صحافی مبشرلقمان نے پھر پاکستانیوں‌کو حقائق سے باخبررکھنے حسب سابق اپنے تعمیری اورمثبت انداز صحافت کو پھر سے عوام کی رہنمائی کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے،معروف تجزیہ نگارمبشرلقمان جن کو نہ صرف پاکستان میں بڑے شوق اور محبت سے سنا جاتا ہے بلکہ سمندرپاربھی لاکھوں‌کی تعداد میں ان کے سننے والوں‌کی چاہنے والوں‌میں افراد موجود ہیں‌

     

    وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ڈرامے سے متاثر ہو کر میکسیکن جوڑا مسلمان ہوگیا

    ذرائع کےمطابق پاکستان کے بہت بڑے میڈیا گروپ "آپ” کے چینل پرپھر سے معروف پروگرام "کھراسچ”کے میزبان کی حیثیت سے پاکستانی سیاست،معاشرت،عدالت،دفاع،خارجہ پالیسی،سماجی مسائل اور معاشی مسائل پراپنے محققانہ انداز سے منظرکشی بھی کریں‌ گے اور کردارسازی پربھی تربیت کرنے کی بھرپورکوشش کریں‌ گے ،”آپ”ٹی وی ذرائع کےمطابق مشبرلقمان اپنے مشہورزمانہ پروگرام "کھراسچ”کے ساتھ پیر سے جمعرات شب رات 10 بج کرپانچ منٹ پر”آپ ” ٹی وی پر پروگرام لے کراپنے ناظرین کی خدمت میں پیش ہوں‌گے