Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، کون سے امور زیر بحت ہونگے

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا جس میں اہم مور زیر بحث ہوں گے.

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا.آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کانوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم پر مشاورت کی جائےگی. وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم نامے پربھی مشاورت کی جائے گی۔

    کابینہ اجلاس میں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر اپنا سخت موقف سامنے لائے گی، اس کے علاوہ کابینہ ملکی سیاسی، معاشی و سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی۔کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق اور چیئرمین آرڈننس فیکٹریز بورڈ کی تقرری کی منظوری اور خیبرپختونخوا,فاٹا، اور پاٹا سے متعلق مالی امور کے حوالے سے فیصلے کرے گی ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عامر منظور کو پی ٹی وی کارپوریشن کا ایم ڈی تعینات کرنے کی شرائط و، ضوابط اورپرائیویٹ کمپنی بنانے کی منظوری بھی دے گی۔کابینہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی اداروں کے سربرہان کی تقرری اور چیئرپرسن پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی گریڈ 22 کے مساوی تقرری کی منظوری بھی دے گی۔

    پاکستان اکادمی ادبیات کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری، گریڈ 22 کے برابر پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے چیئرمین میں کی تقرری اور الیکٹرانکس کے ڈی جی کی تقرری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔

    منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 212 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 70 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
    سٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا۔

  • ڈالر کی قیمت میں‌کمی

    ڈالر کی قیمت میں‌کمی

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.50 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 155.60 روپے میں دستیاب تھا۔

    اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.40 روپے میں فروخت ہوا۔رواں سال جون سے لے کر اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے 50 پیسے کمی ہوچکی ہے۔
    واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

  • چیف جسٹس کا ازخود نوٹس، کیا مملکت ایسے فیصلوں کی متحمل ہوسکتی ہے؟ خصوصی رپورٹ

    چیف جسٹس کا ازخود نوٹس، کیا مملکت ایسے فیصلوں کی متحمل ہوسکتی ہے؟ خصوصی رپورٹ

    چیف جسٹس کا از خود نوٹس، کیا مملکت ایسے فیصلوں کی متحمل ہوسکتی ہے؟ خصوصی رپورٹ

    اسلام آباد (رضی طاہر) سپریم کورٹ کی جانب سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل کی مدت ملازمت میں توسیع کے وزیراعظم عمران خان کے نوٹیفیکیشن کو معطل کرنے کی وجہ سے اداروں کے مابین تصادم اور شدید بداعتمادی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، اس سے آئینی بحران جنم لے گا جس کا خمیازہ پوری قوم بھگتے گی۔

    اسلام آباد کے حلقوں میں شدید بے چینی ہے، قانونی ماہرین یہ سوال اٹھارہے ہیں کہ نوٹیفیکیشن دوماہ سے جاری ہوچکا اور اس کے اثرانداز ہونے کے محض 2 دن قبل چیف جسٹس کا اچانک سوموٹو اور معطلی کا فیصلہ ایک سیاسی سٹنٹ کے طور پر دیکھا جائے گا۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی مگر وہ غیر موثر رہی تو اچانک سے اس فیصلے سے کئی تحفظات پیدا ہوگئے ہیں، جو اداروں کے مابین شدید بداعتمادی کا سبب بنیں گے۔ وزیراعظم کے نوٹیفیکیشن کے جاری ہونے کے فورا بعد یہ فیصلہ ہوتا تو وزیراعظم نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا مرحلہ مقررہ مدت میں پورا کرلیتے، اب اس معطلی کو واپس نہ لیا گیا تو نئے آنے والے آرمی چیف کو وزیراعظم کا اعتماد حاصل نہ ہوسکے گا، جس سے تصادم کی راہیں کھلیں گی۔ سوال یہ ہے کہ اداروں کے درمیان محاذ آرائی ملک کو کس جانب دھکیلے گی۔
    دوسری جانب صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کی ایڈوائس پر دستخط ہونے کے بعد سپریم کورٹ کا فیصلے کی حیثیت پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔25 ارکان کابینہ میں سے صرف 11 ارکان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کی تھی اور 14 نے کوئی جواب نہیں دیا اور 14 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا نہیں تھا..اگر 29 نومبر تک سماعت مکمل نہیں ہوتی تو ایک نیا ایشو جنم لئے گا،

  • سنگین غداری کیس فیصلہ موخر کرنے کی درخواست سماعت کےلیے مقرر

    سنگین غداری کیس فیصلہ موخر کرنے کی درخواست سماعت کےلیے مقرر

    سنگین غداری کیس فیصلہ موخر کرنے کی درخواست سماعت کےلیے مقرر

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے غداری کیس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی ہے۔ فل بنچ منگل کو پرویز مشرف اور وزارت داخلہ کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
    چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے۔ تین رکنی خصوصی بنچ دوپہر 12:30 بجے غداری کیس پر سماعت کرے گا۔

    سنگین غداری کیس کا فیصلہ روکنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ اور سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں الگ الگ درخواستیں دائر کی تھیں۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئی پراسیکیوشن ٹیم کی تعیناتی تک خصوصی عدالت کو کارروائی سے روکا جائے اور فیصلہ محفوظ کرنے کا حکم نامہ بھی معطل کیا جائے۔دوسری درخواست میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے استدعا کی ہے کہ ان کے موکل کو صفائی کا موقع ملنے تک خصوصی عدالت کی کارروائی معطل کی جائے۔
    درخواستگزار نے استدعا کی کہ نئی قانونی ٹیم تعینات کرنے تک خصوصی عدالت کو کارروائی سے روکا جائے اور خصوصی عدالت کا غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کا حکم نامہ معطل کیا جائے۔

    خیال رہے کہ پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس سننے والی تین رکنی خصوصی عدالت نے 19 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 28 نومبر کو سنایا جائے گا۔

    خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنگین غداری کیس کی سماعت کی اور فریقین سے 26 نومبر تک تحریری دلائل بھی طلب کر رکھے ہیں۔

  • سپریم کورٹ نےآرمی چیف کی توسیع پر اہم قدم اٹھا لیا

    سپریم کورٹ نےآرمی چیف کی توسیع پر اہم قدم اٹھا لیا

    سپریم کورٹ نےآرمی چیف کی توسیع پر اہم قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ نےآرمی چیف کی توسیع کانوٹیفکیشن معطل کردیا.سو موٹو کیس میں سپریم کورٹ کیطرف سے آرمی چیف کو نوٹس جاری کردیا گیا۔عدالت عظمیٰ نےآرمی چیف اوردیگرفریقین کونوٹس جاری کردیئے.سپریم کورٹ نےکیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی..حکومت نے19اگست کو جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں3سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا.

    سماعت کے دوران چیف جسٹس کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ ‘صرف صدر مملک آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کرسکتے ہیں’، وزیراعظم کو اس توسیع کا اختیار نہیں، جس پر عدالت میں موجود اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع صدر کی منظوری کے بعد کی گئی اور سمری کو کابینہ کی جانب سے منظور کیا گیا۔

    بعد ازاں عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ آرمی چیف کی توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کر رہے ہیں، ساتھ ہی عدالت نے آرمی چیف سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔سپریم کورٹ کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ اس درخواست میں عدالت آرمی چیف کو فریق بنا رہی ہے۔

    خیال رہے 25 نومبر کو جیورسٹ فاؤنڈیشن نے آرمی چیف کی مدت ملازت میں توسیع کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی تھی

  • توہین عدالت کیس وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ  محفوظ

    توہین عدالت کیس وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ محفوظ

    توہین عدالت کیس وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ محفوظ

    تفصیلات کے مطابق : اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سلیم اللہ خان ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں عمران خان پرعدلیہ مخالف تقاریر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وزیراعظم نے 18 نومبر2019 کی تقریر میں اعلیٰ عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔

    درخواست گزار کے مطابق عمران خان کی مذکورہ تقریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عمران خان کی تقریر کا تحریری متن بھی درخواست کے ساتھ نتھی کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں بھی ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدلیہ مخالف تقاریر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    عدالت نے کیس کی پہلی سماعت میں حکم دیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف نا اہلی کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کیے جائیں اور درخواست گزار دلائل سے ثابت کریں کہ عدالت کیسے اس کو سن سکتی ہے۔
    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا توہین عدالت فرد اور عدالت کے درمیان ہوتی ہے، جس پر درخواست گزار نے کہا میں آفیسر آف دی کورٹ ہوں، عدالت کو آگاہ کر رہا ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا توہین عدالت کا کل والا فیصلہ پڑھا جس میں اصول طے کر دیئے ہیں، کیا آپ منتخب وزیراعظم کا ٹرائل کرانا چاہتے ہیں ؟ کیا آپ اس کے نتائج سے آگاہ ہیں ؟ کیا آپ وزیراعظم کو ڈس کوالیفائی کرانا چاہتے ہیں ؟

  • ریلیف دینےکے لیے حکومت کا عوام کی انشورنس کیلئے بڑا فیصلہ

    اسلام آباد :حکومت کا عوام کو ریلیف دینےکےلیے وفاقی حکومت کا پوسٹل لائف انشورنس کارپوریشن کو کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جو کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پیش کیا جائیگا اور کابینہ کو بریفنگ بھی دی جائیگی۔

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جاری کردہ ایجنڈے میں تین سالہ حج پالیسی کی تشکیل میں درپیش مشکلات، پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے چیرمین کی منظوری، پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے ڈی جی کی منظوری، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایکٹرونکس کے ڈی جی کی منظوری، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیرپرسن کی منظوری دی وفاقی کابینہ کی جانب سے دی جائیگی۔

    افسوس ناک خبر:اسحاق ڈار کو نفیلڈ ہیلتھ ٹرن برج ہسپتال میں داخل کرادیا گیا

    پی سی آر ڈبلیو آر کے چیرمین، کابینہ پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ چیئرمین، پی ٹی وی کے ایم ڈی کی تقرری سے متعلق شرائط وضوابط جبکہ اسلام آباد ہیلتھ کئیر فیصلیٹیز مینجمنٹ کی بھی منظوری ایجنڈے میں شامل فہرست ہے۔انٹرنیشنل لیبر کانفرنس کے کنونشنز،پروٹو کولز اور سفارشات وفاقی کابینہ میں پیش کی جائینگی جبکہ کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کریگی۔

    پاکستان دشمنی میں‌ اندھے الطاف حسین کی بھارت سے محبت اوروفا کے دنیا بھر میں‌ چرچے

  • پاکستان اورجرمنی نے مل کر اقتصادی ترقی کے لیے اقدامات کا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد:پاکستان اور جرمنی کا اقتصادی تعلقات کے فروغ پر اتفاق ،پاکستان اورجرمنی نے مل کر اقتصادی ترقی کے لیے اقدامات کا فیصلہ کرلیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان اور جرمنی نے اقتصادی اشتراک عمل کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

    تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد میں وزیر برائے ترقی اوراصلاحات اسد عمر، اور جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگحیک کے درمیان اتفاق ہوا۔دونوں رہنماوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں‌ملک ملکرصنعتی ترقی کے منصوبے تشکیل دیں‌گے

    افسوس ناک خبر:اسحاق ڈار کو نفیلڈ ہیلتھ ٹرن برج ہسپتال میں داخل کرادیا گیا

    ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات خصوصاً پاکستان میں جرمن کمپنیوں کیلئے تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات بڑھانے سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حکومت تجارت بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

    پاکستان دشمنی میں‌ اندھے الطاف حسین کی بھارت سے محبت اوروفا کے دنیا بھر میں‌ چرچے

  • مداحوں کے لیے خوشیاں منانے کا وقت آگیا ،اداکارہ ایمان سلیمان کا جلد شادی کرنے کا اعلان

    اسلام آباد :مداحوں کے لیے خوشیاں منانے کا وقت آگیا ،اداکارہ ایمان سلیمان کا جلد شادی کرنے کا اعلان، اطلاعات کے مطابق اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ جمیل اور میں شادی کر رہے ہیں اور ایک ساتھ وقت گزارنےکے منتظر ہیں جب تک موت یا طلاق وجہ نہ بنے۔

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

    ایمان سلیمان نے انسٹا گرام پر پوسٹ کیا کہ میں آپ کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں اپنے تین ماہ کے نان پلاٹونک دوست سے شادی کر رہی ہوں ساتھ ہی لکھا کہ کچھ لوگ اپنے لئے شادی کرلتے ہیں یا اس لیے کہ وہ محبت میں پڑ جاتے ہیں یا اس وجہ سے کہ وہ تنہا ہیں یا شاید لوگوں کے لیے یا پھر بچے کے لیے لیکن میں اس وجہ سے شادی کر رہی ہوں کیونکہ میں اپنے رب کو خوش کرنے کے لئے صرف حرام کو حلال کرنا چاہتی ہوں۔

    افسوس ناک خبر:اسحاق ڈار کو نفیلڈ ہیلتھ ٹرن برج ہسپتال میں داخل کرادیا گیا

    ایمان سلیمان نے لکھا چونکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اکٹھے رہنے کا آپشن نکاح کے علاوہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ ایمان سلیمان اور جمیل کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر آتے ہی ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد آنے لگی۔

    پاکستان دشمنی میں‌ اندھے الطاف حسین کی بھارت سے محبت اوروفا کے دنیا بھر میں‌ چرچے