Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر میں کتنے ہزار خواتین کی عصمت دری کی گئی.، تہلکہ خیز رپورٹ

    مقبوضہ کشمیر میں کتنے ہزار خواتین کی عصمت دری کی گئی.، تہلکہ خیز رپورٹ

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کےظلم و ستم کی وجہ سے کشمیری خواتین بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس میں ان کی عصمت دری اور نظر بندی کی گئی جب کہ خواتین کو شہید بھی کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 30 سال میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں 2 ہزار 377 خواتین شہید کی گئیں جب کہ 11 ہزار175 خواتین کی عصمت دری کی گئی اور 22 ہزار 910 خواتین بیوہ ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی سمیت 6 کشمیری خواتین بھارتی جیلوں میں نظربند ہیں۔
    دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی، اس دوران قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو فائرنگ سے شہید کردیا۔

    کے ایم ایس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت جاری ہے اور وہ پوسٹروں کے ذریعے بھارت مخالف مظاہرے جاری رکھنے پر پُرزور ہیں۔سری نگر اور اس کے نواحی علاقوں میں لگائے گئے پوسٹرز میں کشمیریوں کی جانب بھارت کےغیرقانونی اقدامات کےخلاف سول نافرمانی کی اپیل کی گئی ہے۔ادھر بھارتی وزارت داخلہ نے کشمیر میں فوج، بحریہ اورفضائیہ کے خصوصی اہلکار بھی تعینات کردیئے ہیں۔
    اس سے پہلے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے کہا تھاکہ مقبوضہ کشمیر جیسے لاک ڈاوَن کی مثال دنیا میں نہیں ملے گی،وقت آگیا ہے یواین مسئلہ کشمیر پر مثبت قدم اٹھاناہوگا،یواین قراردادوں کے باوجو دمودی نےکشمیر میں بربریت کی انتہا کی.مقبوضہ کشمیر میں شفاف الیکشن کرائے جائے جائیں توفیصلہ ہوجائےگا،امید کرتے ہیں کوئی نہ کوئی طریقہ وضع ہوجائےگا،
    مقبوضہ کشمیرمیں کتنے ہزار نوجوانوں کواٹھالیا گیا،

    امریکی کانگریس میں کشمیر سے متعلق قرارداد، پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

  • "ہمارے پاس تم ہو”اداکارہمایوں سعیدکاپاک فوج کےنام پیغام کےبعدترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورسےملاقات

    راولپنڈی:پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکارہمایوں سعید کی پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات ، ملاقات میں ہمایوں سعید نے پاک فوج اورپاک فوج کے لیے میجر جنرل آصف غفور کی خدمات کو سراہا

    باغی ٹی وی کے مطابق مشہور ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” کے مرکزی کردارہمایوں سعید نے راولپنڈی میں‌پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کرکے افواج پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی ہے، اس ملاقات میں ہمایوں سعید نے ملک و قوم کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر قربانیاں دینے والےپاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے

    معروف اداکارہمایوں سعید کی مشہورڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” اس وقت پاکستان اور بھارت میں بری مقبول ہورہی ہے اور اس وقت سکرین پر دیکھا جانے والا سے بہت بڑا پروگرام ہے، آخر میں ہمایوں سعید نے میجر جنرل آصف غفور کی اچھی طبیعت ، جس میں عاجزی ،انکساری اوربردباری کوٹ کوٹ کربھری ہوئی ہے اس کی بھی تعریف کی

    ہمایوں سعید نے اپنی ملاقات کے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراس ملاقات کا حال احوال پیش کیا ہے اور میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ معانقہ کرتے ہوئے اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے، اپنے ٹویٹ کے آخر میں ہمایوں سعید نے پاک فوج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہیش ٹیگ دیا ہے جس میں لکھا ہے "ہمارے پاس تم ہو”

  • فارن فنڈنگ کیس پیپلز پارٹی بھی مشکل میں

    فارن فنڈنگ کیس پیپلز پارٹی بھی مشکل میں

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اورپارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب نے کہاہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ جواب دینے سے راہ فرار اختیارکرنے کی کوشش کی ،اب لمبی تاریخوں کے وقت ختم ہو گئے،اب انہیں جواب دینا پڑے گا۔

    الیکشن کمیشن میں اسکروٹنی کمیٹی میں فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ کی فارن فنڈنگ کی تفصیلات پر ان سے آگے سوالات بھی کریں گے،ہم ان کو بھاگنے نہیں دیں گے،پاناما میں جے آئی ٹی بنی اور ان سے منی ٹریل کا کہاگیا تھا،الیکشن کمیشن کی اسکرونٹی کمیٹی نے بھی ن لیگ سے منی ٹریل مانگ لی۔
    
    اس سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کیس میں بہت زیادہ غلطیاں ہوئیں ،ن لیگ کی کابینہ میں منظوری نہیں لی گئ،آئین پاکستان کے لیے ہے ،پاکستان آئین کے لیے نہیں ،الیکشن کمیشن کسی جماعت کو نا اہل نہیں کرسکتا،الیکشن کمیشن حکومت کو لکھے گا کہ اس جماعت نے یہ کیا ہے

  • سیف سٹی نے اپنا ویب ٹی وی شروع کردیا، محفوظ عوام ،‌محفوظ پاکستان ،خبروں اورمشوروں پرمبنی نشریات

    لاہور:پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے عوام کے ریلیف کے لیے ویب ٹی وی لانچ کردیا ہے، اطلاعات کےمطابق لاہور سے چلنے والے ویب ٹی وی کی نشریات شروع ہوچکی ہیں‌اور ناظرین کو لمحمہ بہ لمحہ صورت حال سے آگاہ رکھا جارہا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے قائم کیے گئے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ادارے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے عوام کو محفوظ اورپرامن زندگی سے متعارف کروانے کے لیے اپنا الگ ویب ٹی وی شروع کردیا ہے، جو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے نام سے ہے، جسے پی ایس سی اے کا نام بھی دیا گیا ہے

    ذرائع کےمطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اس پروگرام کے تحت نہ صرف لوگوں کی جان ومال کو تحفظ دینے کے لیے بھرپورمہم چلائے گی بلکہ ٹی وی انسانی صحت، طبیعت ، مجاز اور کردار کو نقصان پہنچانے والی عادات،خرافات اور خطرناک بیماریوں سے بچنے کی بھی مہم چلا چکی ہے،

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے  امریکی سفیر کی ملاقات ، کیا ہوئی بات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات ، کیا ہوئی بات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات

    لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے امریکی سفیر پال جونز کی ملاقات ہوئی.ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا.اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں،وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان تعمیر کررہے ہیں .متوازن حکمت عملی کے ذریعے نئے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں.پنجاب میں تاریخی ورثے کی بحالی کیلیےجامع اقدامات کئے گئے ہیں. امریکی سفیر پال جونز نےکہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،

  • بھارتی خاوند نے بیوی کوخوش رکھنے کے لیے آشنا سے شادی کرنے کی اجازت دے دی

    بھوپال؛بے غیرتی جب حد سے بڑھ جاتی ہے تو پھر اس کےاثرات بھی بڑے بھیانک ہوتے ہیں، معاشرے اسی وجہ سے آگے نہیں بڑھ رہے ، جیسے اس بھارتی نے کیا ۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی خاوند نے اپنی بیوی کو خوش رکھنے کے لیےبیوی کے آشنا کےساتھ شادی کی اجازت دے دی،

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھوپال کے رہنے والے ایک ہندو شہری مہیش نے فیملی کورٹ سے درخواست کی کہ وہ اپنی بیوی کو خوشی خوشی طلاق دینا چاہتا ہے، عدالت کے استفسارپرکہ کس بات کی خوشی ہے تجھے جوتوطلاق دینا چاہتا ہے، اس پر مہیش نے بتایا کہ اس کی بیوی اپنے پرانے آشناکواب بھی دل سے چاہتی ہے، مہیش نے عدالت کو بتایا کہ میں نہیں چاہتا کہ میری بیوی کی خوشیوں کو ٹھیس پہنچے

    بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے مہیش کی درخواست پر یہ طلاق کروا دی اور اب مہیش خوشی خوشی اپنی زندگی گزاررہا ہے، مہیش کے اس بیوی سے دوبچے بھی ہیں ،جو بیوی کے پاس ہی ہیں

    یاد رہے کہ مہیش کی سنگیتا نامی خاتون سے سات سال قبل شادی ہوءی تھی ، مہیش کے اس بیوی سے دو بچے بھی ہیں، مہیش بتاتا ہے کہ میری بیوی کا کہنا ہےکہ میں جس شخص سے محبت کرتی تھی میرے باپ نے اس سے میری شادی  نہ کی اور مہیش سے بیاہ دیا ، لیکن میرادل اپنے آشنا کے بغیر نہیں لگتا

    بھارتی ٹی وی کے مطابق گھر میں سنگیتا کی یہ کیفیت دیکھ کرمہیش بہت زیادہ پریشان ہوتا تھا اور ایک دن اس نے فیصلہ کیا کہ دونوں کو عزاب سے نکالنے کےلیے بہتریہی ہےکہ وہ اپنی بیوی کو اپنے پرانے دوست سے شادی کرنے کی اجازت دے دے

     

    مہیش کہتے ہیں کہ میں نے جونہی اپنی بیوی سے اس حوالے سے پوچھا تو اس نے خوشی خوشی اس فیصلے کو پسند کیا مہیش کا کہنا ہےکہ پھر اس نے اپنی بیوی کو اپنے آشنا سے شادی کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ اس اجازت کی ایک وجہ یہ بھی بتاتا ہےکہ وہ نہیں چاہتا تھا کہ اس کے بچے کسی تصادم کی نتیجے میں بری طرح متاثرہوں لٰہذا وہ اب اپنے بچوں سے بھی ملتا ہے اور اپنی سابقہ بیوی سے بھی جو کہ اب ایک سوفٹ ویءرانجنیرہے

  • ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استعفی کیوں دیا

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استعفی کیوں دیا

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استعفی کیوں دیا

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے مشرف ٹرائل سے متعلق اسلام آبادہائیکورٹ میں وفاق کی درخواست دائر کی تھی،طارق کھوکھر نے کہا کہ میراضمیر اجازت نہیں دیتا کیس کی پیروی کروں ۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اپنے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردیا۔واضح رہے کہ 19 نومبر کو اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 28 نومبر کو سنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں مشرف ٹرائل کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

  • کشمیریونیورسٹی کے باہربم دھماکہ ،کئی ہلاک وزخمی، بھارتی فوج نےطلباء کوحراست میں لے لیا

    سری نگر:مقبوضہ کشمیرمیں سری نگریونیورسٹی جسے کشمیریونیورسٹی بھی کہا جاتا ہےکے مرکزی گیٹ کے سامنے چند منٹپہلے ایک زورداردھماکہ ہوا ہے، عینی شاہدین کے مطابق یہ بم دھماکہ تھا جس میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ دھماکہ دوپہرڈیڑھ بجے کے قریب ہوا ہے ، عینی شاہدین کایہ بھی کہنا ہےکہ دھماکے سے قبل اس علاقے میں بھارتی فوج کی نقل وحرکت بڑی تیزی سے جاری تھی اور دھماکے سے چند منٹ پہلے اس علاقے سے بھارت فوج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکار بہت دور چلے گئے تھے ،

    غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دھماکے میں ابھی تک 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ زخمی افراد کی تعداد بھی بہت زیادہ بتائی جارہی ہے، مقبوضہ وادی سے ذرائع کے مطابق فوج نے اس علاقے کو گھیرکرکشمیری طلباء کی تلاشیاں شروع کردی ہیں‌اوربھارتی فوج کئی کشمیری طلباء کو پکڑکرحراستی مراکزمیں لے گئی ہے،

    دوسری طرف کشمیریونیورسٹی کے طلباءنے ساتھی طلباء‌کی گرفتاری پراحتجاج کیا ہے اوراسے ایک خود ساختہ سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اس دھماکے کا الزام پاکستان پردے کرعالمی برادری کوگمراہ کرنے کی کوشش کرے گا

  • پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد کیا تیاریاں کیں قومی ٹیم نے

    پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد کیا تیاریاں کیں قومی ٹیم نے

    دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں عبرت ناک شکست کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں حارث سہیل کو نہیں کھلایا جائے گا ان کی جگہ امام الحق یا عابد علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔یہ آسٹریلیا کے شہر ایڈلیڈ میں کھیلا جائے گا.

    فاسٹ باؤلر محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور عمران خان میں سے کسی ایک کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی بابر اعظم کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے کی ہدایت کے حوالے سے بھی ٹیم انتظامیہ بھی غور و فکر میں مصروف ہے۔

    وزیر اعظم نے بابر اعظم کو اہم مشورہ دے دیا

    واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا پر ٹیم پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نےاننگز اور 5 رنز سے شکست دےکر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرکھی ہے۔
    پہلی اننگز میں جہاں بلے باز ناکام ہوئے وہیں بولرز بھی آسٹریلوی بلے بازوں کے سامنے بے بس دکھائی دیے
    قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی پر امید ہیں کہ ایڈیلیڈ میں نتیجہ مخلتف ہوگا۔

    آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں شکست ناتجربہ کارکھلاڑیوں کوکھلانا: سلمان بٹ کی ٹیم سلیکشن پر تنقید

  • ایران میں مظاہرین کی ہلاکتوں کی تعداد مزید تشویشناک ہو گئی

    ایران میں مظاہرین کی ہلاکتوں کی تعداد مزید تشویشناک ہو گئی

    ایران کی حزب اختلاف نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ ایام میں حکومت کے خلاف ہونے والے ملک گیر احتجاج کےدوران سیکیورٹی فورسز کے حملوں میں چار سو سے زاید مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔

    ایران کی قومی مزاحمتی کونسل کے ترجمان شاہین قبادی نے ٹویٹر پرایک بیان میں کہا ہے کہ ایران میں مظاہرین کی ہلاکتوں کی تعداد 400 تک پہنچ گئی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب تک چار سو مظاہرین کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہے مگر اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

    اس سے قبل پیر کے روز ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اطلاع دی تھی کہ 15 نومبر کو ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہونے والے مظاہروں میں ایران بھر میں کم از کم 143 مظاہرین ہلاک ہوگئے تھے۔

    معتبر اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 143 ہے۔ تقریبا تمام اموات آتشیں اسلحہ کے استعمال کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ لندن میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ ایک شخص آنسو گیس کی شیلنگ سے ہلاک ہوا تھا اور ایک کی موت تشدد کے نتیجے میں واقع ہوئی۔