Baaghi TV

Author: +9251

  • مولانا سے تعاون نہ کرنے کا دکھ،نواز شریف نے بلاول سےموڑ لیا مکھ

    لاہور:مولانا فضل الرحمن کے لیے استعمال نہ ہونے پر کرپشن پربرطرف وزیراعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری ، بے نظیر بھٹوکے صاحبزادے بلاول بھٹو کو ملنے سے انکارکردیا . اطلاعات کے مطابق جب ہر کوئی نواز شریف سے ملاقات کررہا تھا تو بلاول سے ملاقات کے انکار نے نوازشریف کے دل کی بات ظاہر کردی

    ایک اور پاکستانی افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ہاتھوں اغوا

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے نواز شریف کی عیادت کے لیے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن مسلم لیگ ن کے رہنما نے ان سے ملنے سے انکار کر دیا۔ بلاول بھٹو کی جانب سے آج شام کے لیے ملاقات کا پیغام بھجوایا گیا تھا، لیکن ن لیگ کا مؤقف تھا کہ ڈاکٹرز ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ دوسری جانب مریم نواز سمیت لیگی رہنما نواز شریف کی عیادت کرتے رہے۔

    سی آئی اے ابوبکر البغدادی تک کیسے پہنچی؟

    پیپلز پارٹی کی قیادت حیرت زدہ ہے کہ ہفتے کے روز قمر زمان کائرہ پانچ رکنی وفد کے ساتھ نواز شریف کی عیادت کرنے گئے تھے لیکن ڈاکٹرز کو اعتراض نہ ہوا۔ اس موقع پر مریم نواز اور شہباز شریف سے بھی پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقا ت ہوئی تھی۔لیکن اب پیپلز پارٹی کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات سے لیت و لعل پر حیر ت زدہ ہے، کہ بلاول سے ملاقات سے نواز شریف کی ہچکچاہٹ کی وجہ حکومتی دباؤ ہے یا مولانا فضل الرحمان سے معاملات ہیں، کیوں کہ پیپلز پارٹی آزادی مارچ کو دھرنے کی شکل دینے کی مخالف ہے۔

    بھارت شرارت سے پھرباز نہ آیا، قوم کے پاسبانوں کی طرف سے منہ توڑ جواب،آئی ایس پی آر

    خیال رہے کہ آج بلاول بھٹو اپنے والد آصف علی زرداری کی عیادت کے لیے پمز اسپتال گئے تھے، جس کے بعد انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عجیب و غریب دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ دینے والے ہیں۔ اس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا حادثاتی چیئرمین یاد رکھیں، وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوں گے۔

  • آزادی مارچ کیلئے ہوا این او سی جاری، کیا شرائط عائد کی گئیں؟ اہم خبر

    اسلام آبا د کی ضلعی انتظامیہ نے جے یوآئی ف کو آزادی مارچ کے لیے این اوسی جاری کر دیا ہے،

    بھارت شرارت سے پھرباز نہ آیا، قوم کے پاسبانوں کی طرف سے منہ توڑ جواب،آئی ایس پی آر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این او سی کے متن میں‌ کہا گیا ہے کہ آزادی مارچ میں 18 سال سے کم عمربچے شرکت نہیں کریں گے، وفاقی پولیس اورذیلی ادارے اسپیشل برانچ نے اجازت دینے کی مخالفت کی، این او سی کے متن میں کہا گیا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کے جھنڈے اور پتلے نہیں جلائے جائیں گے، ریاست،مذہب اورنظریاتی مخالف نعرے بازی اور تقاریرنہیں ہوں گی، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی،این اوسی منسوخ سمجھا جائےگا، مارچ کے شرکا قومی املاک کوکسی قسم کا نقصان نہیں پہنچائیں گے،

    این او سی کے متن میں کہا گیا ہے کہ آزادی مارچ کے شرکا سڑکیں اور راستے بند نہیں کریں گے،

  • اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

    نیویارک:مقبوضہ کشمیر میں حالات اس قدرخراب ہوگئے ہیں‌کہ دنیا پریشان ہوگئی ہے کہ کشمیریوں‌کو بھارتی مظالم سے کون بچائے گیا ، یہ الفاظ ہیں‌اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی نمائندہ خصوصی ایگنس کلامرڈ نے کیا، اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    سی آئی اے ابوبکر البغدادی تک کیسے پہنچی؟

    کشمیر میڈیا سروسز کے مطابق ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی نمائندہ خصوصی ایگنس کلامرڈ نے نیوزکانفرنس میں کہا ہے کہ میں نے بھارتی حکومت کو خط لکھا تھا کہ کشمیر میں موجود ان افراد کی تفصیل بتائیں جنہیں وہ دہشتگرد کہتا ہے لیکن اس کا کوئی مثبت جواباب تک نہیں ملا ہے۔نمائندہ خصوصی نےکہا کہ بھارت کے اس رویے سے انسانیت کی بہت زیادہ تذلیل ہورہی ہے

    مولانا فضل الرحمن کے ساتھی مفتی سلطان محمد قاتلانہ حملے میں زخمی

    کشمیریوں کو بغیر کسی الزام کے گرفتار اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کے ماہرین کامقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کمشیر کے علاقے سوپور میں دستی بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دستی بم حملہ مارکیٹ کے قریب کیا گیا ہے۔

    بھارت شرارت سے پھرباز نہ آیا، قوم کے پاسبانوں کی طرف سے منہ توڑ جواب،آئی ایس پی آر

  • اینڈروئیڈ فون "ایس ایم ایس” کو جلد ہی وٹس ایپ میں کس طرح تبدیل کرسکتا ہے؟

    عاجز پیغام واپسی ہوسکتی ہے اور اسے پوری طرح مردہ نہیں سمجھا جانا چاہئے کیونکہ چار بڑے امریکی کیریئر – اے ٹی اینڈ ٹی، سپرنٹ ٹی موبائیل اور ویریزون نے میسجنگ کی بنیاد پر اہل بنانے کیلئے باہم شراکت کی ہے. آر سی ایس ماحولیاتی نظام آر سی ایس کا مطلب امیچ کمیونی کیشن سروسز ہے اور یہ ایس ایم ایس حاصل کرنے کے لئے موبائل ڈیٹا یا وائی فائی کا استعمال کرتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں، آر سی ایس کے ساتھ، شائستہ ایس ایم ایس ایپ اصل میں پسندیداروں کے لئے ایک طاقتور حریف بن سکتا ہے

    واٹس ایپ جبکہ ریاستہائے متحدہ میں اور کچھ عرصہ سے آر ٹی ایس پر مبنی ٹیکسٹنگ متعارف کرانے کا پورا منصوبہ تیار کیا گیا ہے گوگل ابھی تک کوئی خاص کام نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم "آر سی ایس” کے لئے پہلا قدم اب اے ٹی اینڈ ٹی، اسپرٹ، ٹی موبائل اور ویریزون نے مشترکہ منصوبہ تیار کیا ہے – کراس کیریئر میسجنگ انیشیٹو (سی سی ایم آئی) – پیغام رسانی کی اگلی نسل کی فراہمی کے لئے۔ سی سی ایم آئی وعدہ کرتا ہے کہ اگلے سال اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لئے آر سی ایس پر مبنی پیغام رسانی متعارف کروائے گا۔

    اگر صارف کی پرائیویسی کی بات کی جائے تو واٹس ایپ کے پیرنٹ فیس بک کی اچھی شہرت نہیں ہوتی ہے اور اگر وہ کچھ ایسا ہی آر سی ایس پر مبنی ایس ایم ایس کی شکل میں فراہم کیا جاتا ہے تو واٹس ایپ صارفین کو سوئچ بنانے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

    یہاں ہے کہ آر سی ایس کیسے شائستہ ایس ایم ایس کو بہتر بناتا ہے

    آر سی ایس لوگوں کو 160 حرف کی حد کی بجائے 8000 حروف تک پیغامات بھیجنے کے قابل بناتا ہے۔

    صارفین پڑھیں رسیدیں دیکھتے ہیں اور یہ بھی جان لیں گے کہ دوسرا شخص ٹائپنگ کر رہا ہے۔

    تصاویر اور ویڈیوز کا تبادلہ آر سی ایس چیٹ ایپ پر کیا جاسکتا ہے۔

    یہ صارفین کو 100 افراد تک کے گروپ چیٹ بنانے کے اہل بناتا ہے۔

    آر سی ایس ٹیکسٹ سروس وائی فائی اور موبائل ڈیٹا پر کام کرتی ہے۔

    لیکن اس کو حاصل کرنے کے لیے تمام کیریئرز کو ایک ساتھ آکر آر سی ایس چیٹ ایپ بنانا ہوگا۔ امریکہ میں یہ ہو رہا ہے لیکن بھارت میں اس پر کوئی لفظ نہیں ہے۔ دریں اثنا اس میں کوئی لفظ نہیں ہے کہ آیا یہ اختتام سے آخر میں خفیہ کاری (E2E) پیش کرے گا یا واٹس ایپ کو پسند نہیں کرے گا اور ہم ابھی تک نہیں جانتے کہ ٹیلی کام آپریٹرز لوگوں کو کیسے راضی کریں گے کہ آر سی ایس بہتر پرائیویسی پیش کرے گا۔

  • بھارت ، دیوالی تقریبات میں کتنے افراد کی آنکھیں زخمی ہوئیں؟

    بھارتی ریاست حیدرآباد میں دیوالی کی تقریبات کے دوران پٹاخہ چلانے سے متعدد افراد کی آنکھیں زخمی ہو گئیں۔

    ہجومی تشدد کے واقعہ میں دو بہنوں کے ساتھ کیا ہوا…. خبر آ گئی

    بھارتی خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق دیوالی تقریبات میں پٹاخہ چلانے سے 77افراد کی آنکھیں زخمی ہوئیں جن کو دو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

    سروجنی دیوی آئی اسپتال میں 44 افراد جبکہ ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ (ایل وی پی ای آئی) میں 33افراد کی آنکھوں کا علاج کیا گیا۔

    حیدرآباد، ہجومی تشدد نے ایک شخص کو جادوگر ہونے کے شبہ میں مار دیا

    سروجینی دیوی آئی ہسپتال کے ایک عہدیدار کے مطابق 44 میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک تھی۔ان میںسے تین کی سرجری کی گئی جبکہ باقی چار افرادکی سرجری ٹیسٹ کروانے کے بعد ہی طے کی جائے گی۔

    بھارت، دلت بچے بھی ہجومی تشدد کا ہو گئے شکار

    دوسری جانب ایل وی پی ای آئی میں 33افراد داخل ہوئے جن میں سے چار افراد کی آنکھوں کی سرجری کی گئی۔

  • بستی ملوک گھر میں چوری کی واردات مالک مکان کو نقدی اور زیورات سے محروم کردیا

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ بستی ملوک کے علاقہ بستی دؤا میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں اختر حسین کے گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں موجود3تولہ سونا،10تولہ چاندی اور 65ہزار نقدی چوری کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھانہ بستی ملوک پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع واردات چیک کیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی شروع کر دی . رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • سی آئی اے ابوبکر البغدادی تک کیسے پہنچی؟

    واشنگٹن :امریکی خفیہ ادارے سنٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کو داعش کے ہلاک رہنما ابوبکر البغدادی تک پہنچنے میں اس کے قریبی ساتھی اور کمانڈرز اسماعیل التہوی اور حیات تحریر الشام نےکلیدی معاونت فراہم کی۔عراقی سیکیورٹی حکام کے مطابق 2018 میں ترکی کے کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے داعش کے کمانڈر التہوی، جنہیں بعد میں عراق کے حوالے کیا گیا تھا، اور حالیہ مہینے گرفتار ہونے والے دوسرے کمانڈر تحری الشام نے البغدای کے ٹھکانے تک معلومات دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    ایک سینئیر عراقی فوجی افسر نے بتایا کہ البغدادی موصل سے فرار ہونے کے بعد داعش کے صرف پانچ کماندرز بشمول التہوی اور تحریر الشام سے رابطے میں تھا اور ان کے ذریعے تنظیم کے جنگجوؤں کو ہدایات جاری کرتا تھا۔فوجی افسر کے مطابق التہوی اور تحریر الشام نے عراقی خفیہ ادارے کو البغدادی کے نقل و حمل اور خفیہ ٹھکانوں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں، جسے انہوں نے سی آئی اے کو دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق البغدادی کے بارے میں معلومات اکھٹا کرنے کے بعد امریکی سی آئی اے نے پانچ مہینے تک شام کے شہر اندلب میں اس کی ریکی کی۔ سی آئی نے عراقی اور شامی خفیہ اداروں اور مقامی مخبروں کی مدد سے البغدادی کے بارے میں ٹھوس شواہد اکھٹا کرنے کے بعد وہ معلومات امریکی افواج کے اعلیٰ حکام تک پہنچا دیں۔

    عراقی فوجی حکام کے مطابق البغداد بھیس بدل کر شام میں مختلف جگہیں بدلتا رہتا تھا تاوقتکہ اس نے اپنے قریبی خاندان کے افراد کے ساتھ اندلب کے علاقے میں ایک بڑے کمپاؤنڈ میں سکونت اختیار کی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق دو دن پہلے البغدادی اپنے کنبے کے ساتھ اندلب میں واقع اپنے کمپاؤنڈ سے منی بس کے ذریعے قریبی گاؤں کا سفر پہ نکلا اور امریکی افواج اور مقامی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے اخری قیام گاہ تک اس کا پیچھا کیا۔

    ذرائع کے مطابق امریکی افواج کے چھاپے سے بچنے کے لیے البغدادی نے اپنے تین بچوں کے ساتھ ایک طرف سے بند سرنگ میں پناہ لینے کی کوشش کی جبکہ تربیت یافتہ کتوں نے اس کا پیچھا کیا۔زندہ گرفتاری سے بچنے کے لیے البغدادی نے سرنگ کے اندر اپنے آپ کو خودکش دھماکے سے اڑالیا جس میں اس کے تین بچے بھی ہلاک ہوگئے۔ عراقی فوجی آفیسر کا کہنا ہے کہ وہیں (سرنگ) میں رہنا البغدادی کا آخری لمحہ تھا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ابوالحسن المہاجر کو ایک الگ کارروائی میں مارا گیا۔ کارروائی امریکی اور سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے مشترکہ طور پر کی۔المہاجر کو داعش کے سربراہ البغدادی کا دائیاں بازو قرار دیا جاتا تھا۔ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

  • بھارت شرارت سے پھرباز نہ آیا، قوم کے پاسبانوں کی طرف سے منہ توڑ جواب،آئی ایس پی آر

    بھارت شرارت سے پھرباز نہ آیا، قوم کے پاسبانوں کی طرف سے منہ توڑ جواب،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی:قوم سورہی ہے اور پاسبان جاگ رہے ہیں ، اپوزیشن سیاست کررہی ہے اور پاک فوج ان کی حفاظت کررہی ہے، اطلاعات کے مطابق آج رات عشاء کے بعد بھارتی فوج کی طرف سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر فائرنگ کی پھر شرارت کی گئی

    افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق آج رات بھارت فوج نے لائن آف کنٹرول بگسار سیکٹر کے علاقے میں سویلین آبادی پربہت زیادہ فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ، یہ تینوں افراد ضلع بھمبھرکی تحصیل سماہنی کے علاقے منڈیکا گاوں کے رہائشی تھے

    یاد رہے کہ چند دن قبل ایسے ہی بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں اس وقت پاکستانی علاقوں پر شدید حملہ کردیا جب پاکستانی قوم بڑے سکون سے سورہی تھی ، اس دوران پاک فوج کے جوانوں ملت کے پاسبانوں نے سخت جواب دیتے ہوئے بھارتی افسرسمیت 9 سے زائد فوجی پھڑکا دیئے تھے ، اس واقعہ کی دلچسپی کی بات یہ تھی کہ قوم کواگلے دن اس وقت پتہ چلا جب بھارت نے اپنے فوجیوں کی لاشوں کو ڈھیرہوتے دکھایا

  • قابض اسرائیلی فوج نے کتنے فلسطینی اغوا کیے

    فلسطین میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    فلسطین: اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم سے ہوئے متاثر فسلطینی بچے

    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے سے 10 مزدوروں سمیت 18 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ سات فلسطینی نوجوانوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ قصبے سے جبکہ آٹھ فلسطینی شہریوں کو طولکرم میں انکے گھروں سے گرفتار کیا گیا۔

    دریں اثناء دس مزدوروں کو طولکرم کے قریب دیوار علیحدگی کے دروازے سے 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔

    اسرائیلی فورسز کی پرامن فلسطینیوں پر فائرنگ، کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟

    مرکز اطلاعات فلسطین نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ ماہ ستمبر کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 10 خواتین اور 81 بچوں سمیت 514 فلسطینی گرفتار ہوئے۔

    فلسطین، اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، نہتے شہریوں پر حملے

    رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے سب سے زیادہ 175 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ رام اللہ اور البیرہ سے 54، الخلیل سے 100، جنین سے 25، بیت لحم سے 25،نابلس سے 45، قلقیلیہ، طوباس سے 5،سلفیت سے 8، اریحا سے 10 اور غزہ کی پٹی سے 11 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

  • ایک اور پاکستانی افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ہاتھوں اغوا

    کابل:بعض افغانیوں نے نمک حرامی کا وہ ثبوت دیا ہے جو شاید کہ دنیا میں اس سے قبل پہلے نہ دیا گیا ہو، اطلاعات کے مطابق افغانستان کی ٖخفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے اہلکاروں نے ایک اور پاکستانی شہری اور یونیورسٹی کے طالب علم کو کابل سے اغوا کر لیا۔ پجھوک یونیورسٹی کے طالبعلم ڈاکٹر وقار کو نیشنل ڈیفنس ایجنسی کے اہلکاروں نے کابل سے 26 اکتوبر کو اغوا کیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے معاملہ افغان وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے کہنا ہے کہ ڈاکٹر وقار کو لیکر جانے والے این ڈی ایس اہلکاروں نے اپنا تعارف افغان خفیہ پولیس کے طور پر کرایا۔ڈاکٹر وقار کے دوست نے جاد اوول پولیس اسٹیشن کومقدمہ کی درخواست دی مگر پولیس نے یہ کہہ کر مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا کہ ان کو پتہ ہے ڈاکٹر وقار خفیہ پولیس کے پاس ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی انجنئیر کی بازیابی کے لئے متعد بار رابطہ کرنے پرافغان حکام نے این ڈی ایس کے اغوا میں ملوث ہونے کی تردید نہیں کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پاکستانی شہریوں کی بحفاظت بازیابی کے لئے افغان حکام کو 72 گھنٹوں کا وقت دیا گیا ہے۔اگر 72 گھنٹوں میں دونوں بازیاب نہیں ہوتے تو پاکستان کی جانب سے سفارتی سطح پر انتہائی قدم اٹھائے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 5 اکتوبر کو پاکستانی انجنئیر کو کابل میں ہی سے این ڈی ایس کے اہلکاروں نے اغوا کیا تھا۔