Baaghi TV

Author: +9251

  • زلمے خلیل زاد کی وزیراعظم سے ملاقات،اہم پیش رفت

    اسلام آباد:امریکہ نے افغان طالبان کو منانے کے لیے پاکستان سے درخواست کردی ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات بھی کی ہے ۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

    مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

    اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن عمل سے متعلق پاکستان پر عزم ہے، افغان تنازع کے پائیدار سیاسی حل کیلئے حائل رکاوٹوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے زلمے خلیل زاد پر واضح‌کیا کہ پاکستان مخلص دوست اور سہولت کار کی حیثیت سے کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، تمام فریقین کو افغانستان میں تشدد کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے ضرورت ہے۔

    طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے حوالے سے منفی بیانیے کے خلاف کھڑا ہونے کی ضرورت ہے، افغانستان اور خطے میں پائیدار امن واستحکام اور ترقی پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔زلمے خلیل زاد نے بھی اس بات کو تسلیم کیا کہ پاکستان نے واقعی افغانستان میں‌امن کے قیام کے لیے مخلصانہ کوششیں کی ہیں‌ جسے عالی دنیا مانتی بھی ہے اور سراہتی بھی ہے

    مصنوعی کیلشئیم ۔ خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ

  • کشمیرمیں کرفیو کا 86 واں دن،نہ غذا نہ دوا،دنیا خاموش،بہت افسوس،بہت افسوس

    سری نگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی لاک ڈاؤن 86 ویں روز میں داخل ہوگیا،دوسری طرف کشمیری آج یوم سیاہ بھی منارہے ہیں ، کشمیری روز مرہ کی ضروری اشیاء خریدنے سے قاصر ہیں، دودھ بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہوچکا ہے۔ وادی میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔قابض انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو مظاہرے سے روکنے کیلئے وادی میں سخت پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں اور ہر طرف فوج ہی فوج نظر آرہی ہے،کشمیرکا ہر چوک ہر بازار اور ہر موڑ اس وقت بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرتا نظرآرہا ہے ،

    مصنوعی کیلشئیم ۔ خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ

    ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایل او سی کے دونوں جانب کشمیریوں نے کل اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا ہے ، صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کا مقدمہ پاکستان کا مقدمہ ہے، اسے ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے کشمیر میں بھارتی مظالم ختم کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

    حریت کانفرنس نے لال چوک کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے، پاکستان میں بھی شہر شہر ریلیاں اور مظاہرے کئے گئے ہیں۔بھارت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بار بار دبانے کے کوشش کی ، مگر 1989 سے کشمیریوں نے اس تحریک کو اس نہج پر کھڑا کیا کہ ہر آنے والے دن یہ تحریک مضبوظ ہورہی ہے، ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 1989 سےاب تک ایک لاکھ شہادتیں ہوچکی ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں 3 دہائیوں میں 11 ہزار خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

    طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ کل پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ کشمیر منایاگیا، 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا، رواں سال 5 اگست کو بھارت نے ایک اور مذموم قدم اٹھا کر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے اسے بھارت کا حصہ بنایا اور اس کے بعد سے وادی میں مسلسل کرفیو نافذ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنت نظیروادی کشمیر کو بھارتی فورسز نے قیدخانے میں تبدیل کردیا ہے، مسلسل بیاسی روز سے 80 لاکھ افراد کرفیو تلے زندگی گزارنے پر مجبورہیں، قابض بھارتی فورسزکی کشمیریوں پر ہر گزرتے دن کیساتھ سختیاں اور مظالم بڑھتے جارہے ہیں، نہ بچے اسکول جاسکتے ہیں اور نہ ہی مریض سپتال۔

    مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے خوف اور غیر یقینیت کا ماحول اور رات گئے چھاپوں، ظلم و تشدد اور گرفتاریوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، دفعہ 144کے تحت سخت پابندیوں کا نفاذ اورانٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائیل فون سروسز بھی بدستور معطل ہیں۔

    مقبوضہ علاقے میں صورتحال کو معمول پر لانے کی قابض انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود کشمیری بھارتی تسلط اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے مودی حکومت کے 5اگست کے غیر قانونی اقدام کیخلاف سول نافرمانی کی پر امن تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    دکانیں اور کاروباری مراکز دن بھر بیشتر وقت بند رہتی ہیں جبکہ سڑکوں پرکوئی پبلک ٹرانسپورٹ مشکل ہی نظر آتی ہے، آبادیوں میں جعلی آپریشن ہورہے ہیں، رہنماؤں سمیت گیارہ ہزار کشمیری جیلوں میں قید ہیں، ڈھائی ماہ سے کشمیریوں کو نماز جمعہ ادا کرنے نہیں دی جارہی ہے، بھارتی مظالم کیخلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاج کیا جائے گا۔

    امریکی سینیٹرکرس وان ہولین نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیرمیں کرفیو ہٹا کر انسانی حقو ق کے نمائندے بھیجے جائیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے نئی دہلی جانے والے امریکی سینیٹر کو وادی کا دورہ کرنے سے روک دیا تھا۔

    دوسری طرف 5 اگست سے ،جب بھارت کی حکومت نے آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا ،کشمیر میں نجی شعبے میں کام کرنے والے ایک لاکھ سے زیادہ افراد اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کے سی سی آئی)کے ابتدائی جائزے کے مطابق 5 اگست کے بعد سے عائد پابندیوں ، شٹ ڈاؤن اور مواصلات کی معطلی کی وجہ سے ، سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ کے سی سی آئی کے صدر ، شیخ عاشق نے بتایاکہ ہمارے تخمینے کے مطابق پچھلے تین ماہ کے دوران ملازمتوں میں ایک لاکھ سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے ۔

    سیاحت کا شعبہ جس سے تقریباً پانچ لاکھ افراد کاروزگار وابستہ ہے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ سیاحت کے شعبے میں اب تک ملازمتوں میں پچاس ہزارکے قریب کمی کی اطلاع ملی ہے۔ اگر صورتحال میں بہتری نہیں آئی تو تعداد بڑھ سکتی ہے۔ وادی میں1100 ہوٹلوں میں سے تقریبا 80 فیصد تین ماہ سے بند ہیں۔ انہوں نے ساؤتھ ایشین وائر کو بتایا کہ یہاں تقریباً 300 ریسٹورانٹ، 900 ہاؤس بوٹ ، 600 شکارا کشتیاں اور 5000 ٹیکسیاں ہیں ، جن کا براہ راست انحصار سیاحت پر ہے۔

    کے سی سی آئی کے صدر نے مزید بتایاکہ سیاحت کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والے دیگر نجی دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔ مختلف کورئیر سروسز میں کام کرنے والے تقریباً 3000 لڑکے بیکار بیٹھے ہیں ، انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کی وجہ سے ، تمام ای کامرس کمپنیوں نے وادی میں سروسز کی فراہمی بند کردی ہے۔ نجی اسکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ کو خدشہ ہے کہ اگر صورتحال ایسے ہی رہی تو انہیں ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔ نجی اسکول کی ایک استاد شازیہ نے بتایاکہ انہیں پچھلے دو ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں۔

    جب نیوز ایجنسی نے اسکول کی انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے شکوہ کیا کہ طلبا پچھلے تین ماہ سے واجبات جمع نہیں کرواسکے ہیں ، جس وجہ سے وہ اساتذہ کو تنخواہیں دینے سے قاصر ہیں۔ 5 اگست کے بعد سے ، کاروباری ادارے ، پبلک ٹرانسپورٹ ،تعلیمی ادارے اور دکانیں اپنے "اوپن اینڈ شٹ شیڈول” کے تحت بند ہیں۔ بیشتر دکانیں اورکاروباری ادارے صبح 7 بجے سے صبح 10 بجے تک کھلے رہتے ہیں ، لیکن دن میں بند رہتے ہیں ايک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ2011 کی مردم شماری کے مطابق وادی کشمیر کی آبادی 70 لاکھ افراد پر مشتمل ہے اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی میں معاشی شعبوں سے تقریباً20 لاکھ افراد اپنا روزگار کماتے ہیں۔

  • پیمرا نے پابندی نہیں لگائی اپنی حدود میں‌ رہنے کی درخواست کی ہے،

    اسلام آباد :پیمرا نے پابندی نہیں لگائی بلکہ اینکرز سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی اپنے حدود میں رہیں ،ہر ادارے کی اپنی حدود ہوتی ہیں ، پیمرا نے وضاحت کی ہے کہ اینکر پرسنز کوڈ آف کنڈکٹ پر ایڈوائزری کو غلط معنوں میں لیا جارہا ہے،کسی صحافی یا اینکر کے ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی نہیں لگائی گئی۔

    طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک

    تفصیلات کے مطابق ٹی وی اینکرز پر پابندی سے متعلق پیمرا نے وضاحتی بیان جاری کردیا، پیمرا کا کہنا ہے کہ ٹاک شوز میں صحافیوں کی شرکت پر پابندی ہے نہ اپنے چینل پر طویل نشریات کی صورت میں حصہ لینے کی ممانعت کا کہا گیا ہے. پیمرا ایڈوائزری کا مقصد اظہار رائے پر قدغن لگانا نہیں، چینلز پر عدالت میں زیرسماعت معاملات پربحث ہو تو پیمرا ایڈوائزری جاری کرتا رہتا ہے۔

    مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

    جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے ہدایت نامے کو بعض چینلز نے غلط انداز میں پیش کیا، پیمرا کا ہدایت نامہ پہلے سے پیمرا ایکٹ کے تحت موجود قوانین کی روشنی میں جاری کیا گیا، پیمرا آئین پاکستان کے تحت اظہار رائے کی آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔پیمرا نے اپنے اعلامیے میں‌یہ بھی کہا ہے کہ تمام صحافیوں‌اور اینکرز کی قدر کرتی ہے اوریہ توقع بھی کرتی ہے کہ وہ پیمرا کے ساتھ تعاون کریں‌گے

    مصنوعی کیلشئیم ۔ خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ

  • سعودی عرب اسمگلنگ، ملزم گرفتار

    اسلام آباد: نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک نشہ آور ادویات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، مسافر نے نشہ آور ادویات نمکو کے پیکٹس میں چھپا رکھی تھیں۔تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نشہ آور ادویات کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

    مصنوعی کیلشئیم ۔ خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ

    مسافر نشہ آور ادویا ت سعو دی عرب لے کر جارہا تھا۔ اے ایس ایف نے شک کی بنیاد پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو نمکو کے پیکٹ سے نشہ آور2560نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔عملے نے مسافر بلال خان کو حراست میں لے لیا ۔ بلال خان سعودی پرواز ایس وی 723 سے ریاض جا رہا تھا اے ایس ایف کے مطابق ملزم نمکو میں گولیاں چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنا چاہتا تھا۔

    طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک

    اے ایس ایف نے مسافر بلال خان کو قانونی کاروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کردیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی قسم کی ایک کارروائی میں اے ایس ایف نے منشیات لے کر جانے والے ایک مسافر کو حراست میں لیا تھا۔مگر دوسری طرف سوشل میڈیا پر ایک بحث چل رہی ہے کہ آخرسمگلرز اس قدربہادرکیوں‌ہوگئے ہیں کہ وہ تمام بیئررز پارکرکے بورڈنگ تک پہنچ جاتے ہیں ، عملے کے ملازم ضرور ساتھ شامل ہوں گے

    مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

  • آگ ہی آگ ، وفاقی دارالحکومت میں آگ کیوں‌ بھڑکی؟قابوکس نے پایا؟

    اسلام آباد:جوں جوں دھرنا قریب آرہا ہے ، اسلام آباد کا ماحول گرم سے گرم ترہوتا جارہاہے ، اطلاعات کے مطابق رات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ نائن بازار میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ سے بازار کا بیشتر حصہ جل گیا،

    طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیایوں اور 4 واٹر ٹینکرزنے آگ بجھانے کے لیے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ڈی سی اسلام آباد نے آتشزدگی کے واقعے کی انکوائری کے لیے کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی میں پولیس، بازارانتظامیہ اور اے سی انڈسٹریل شامل ہوں گے۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق اس سے قبل بھی بازار میں آگ لگنے کے کئی واقعات رونما ہوئے۔

    مصنوعی کیلشئیم ۔ خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ

    اس سے قبل رواں سال 18 جولائی کو اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب واقع ہفتہ وار بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔آگ بجھانے کے لیے سی ڈی اے کے فائر ٹینڈرز کے علاوہ پاک بحریہ اور راولپنڈی کی انتظامیہ سے بھی مدد حاصل کی گئی تھی اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔

    مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

  • ابوبکرالبغدادی،اصل نام ابراہیم اود ابراہیم علی البدری فطرتاُ خاموش طبع مگرپھر…….

    بغداد:دنیائے عرب اپنے دو مشہور کمانڈروں کو کبھی بھی بھول نہیں‌پائے گی ،ایک اسامہ بن لادن اور دوسرے ابوبکرالبغدادی ، امریکہ کے بقول ابوبکر البغدادی امریکی مشن میں مارا گیا ،البغدادی ، جس کا اصل نام ابراہیم اود ابراہیم علی البدری ہے اوروہ بعض اوقات ابو اود یا ابو دعابھی کہلاتا ہے۔ اسے اس کے آبائی علاقے میں کچھ مختلف انداز میں جانا جاتا ہے۔

    ڈاکٹرعمید القسیم جو تاریخ عرب کے ایک ابھرتے ہوئے ستارے ہیں وہ کہتے ہیں کہ بغدادی کے ایک سابق ہمسائے طارق حمید کے مطابق، وہ علاقے میں اپنی خاموشی کی وجہ سے مشہور تھا۔ وہ ایک پرامن آدمی تھا جو کبھی زیادہ بات چیت نہیں کرتا تھا۔اپنی جوانی کے عالم میں وہ ایک صاحب فکر، نیک اور پرسکون انسان تھا۔ وہ اپنی ذات میں مست رہنے والا شخص تھااور اس کے زیادہ دوست بھی نہیں تھے۔

    ابراہیم اود ابراہیم علی البدری کا ہمسایہ حمیدیاد کرتا ہے کہ ایامِ جوانی میں وہ موٹر سائیکل دوڑایا کرتا تھا۔ عراقی مردانہ چغہ پہنا کرتا تھا۔عباہ پہنا کرتا تھااور اپنے سر پر ایک چھوٹی سی سفید ٹوپی لیا کرتا تھا۔ اس کے موٹر سائیکل کے پیچھے ہمیشہ مذہبی یا کسی اور نوع کی کتب بندھی ہوتیں۔ حمید مزید بتاتا ہے کہ اس نے اسے کبھی ٹراؤزر شرٹ وغیرہ میں نہ دیکھا تھا، جیسا کہ سمارا کے دیگر لڑکے ایسے لباس اکثر پہنتے ہیں۔اس کی چھوٹی چھوٹی ڈاڑھی تھی۔وہ کبھی کیفے وغیرہ میں نہ جاتا تھا۔اس کا مسجد میں ایک چھوٹا سا حلقہ احباب تھا۔

    ابراہیم اود ابراہیم علی البدری وہ سمارا میں 1971ء میں پیدا ہوا تھا۔البغدادی کا ضلع الجبریہ تھا۔ ابو بدری اور ابو بعض کے زیریں درجے کے مڈل کلاس قبائل اس کے پڑوس میں آباد ہیں۔2003ء میں عراق پر امریکی حملے کے بعد یہ سارا علاقہ بے پناہ امریکی بمباری سے بری طرح متاثر ہوا تھا۔ امریکہ کا دعویٰ تھا کہ وہ جنگجوؤں کوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے ایسا کر رہا ہے۔

    مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

    البغدادی کا خاندان زیادہ امیر نہ تھا۔تاہم اس کے دو چچا صدام کی سکیورٹی فورسز کا حصہ تھے۔اس کا مطلب تھا کہ بہرحال ان کا کوئی سماجی مرتبہ اور کچھ نہ کچھ اہم سماجی روابط موجود تھے۔ان روابط نے معاشرے میں البغدادی کے خاندان کا ایک خوف یا احترام بہرحال پیدا کر رکھا تھا۔اس کے خاندان کو جاننے والے، اسی علاقے کے ایک مترجم کا کہنا ہے کہ ’’وہ اپنی ذات میں بے انتہاء کھویا رہنے والا آدمی تھا۔‘‘

    البغدادی اہل تشیع کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک امام حسن العسکری کے مزار سے محض ایک میل کے فاصلے پر جوان ہوا تھا۔تاہم، یہ مزار، سنیوں کا بھی مقدس مقام ہے۔ داعش کی پراپیگنڈا مشین کے مطابق، ایمان نے البغدادی کی ابتدائی زندگی میں ایک بڑا کردار ادا کیا۔ سمارا کے ایک اور رہائشی یاسر فہمی کے بقول، بغدادی نے بنیادی طور پراپنا بچپن مذہبی دروس حاصل کرتے ہوئے گزارا۔ابراہیم اپنے خاندان کے زیادہ تر لوگوں کی طرح، ایک پکا مسلمان تھا۔

    طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک

    ڈاکٹرعمید القسیم جو تاریخ عرب کے ایک ابھرتے ہوئے ستارے ہیں وہ کہتے ہیں کہ البغدادی کے ظلم و ستم کی بنیادیں، صدام کا تختہ الٹنے کی خاطرکئے گئے امریکی حملےکے نتیجے میں بہنے والے خون سے جاملتی ہیں۔ امریکی افواج9اپریل 2003کو بغداد کے وسط میں اتریں۔ اس کے فوراً بعد ملک میں انارکی پھیل گئی۔ صدام اور اس کے ساتھیوں میں سے کچھ اسی سنی تکون میں آ کر چھپ گئے اور باقی شام فرار ہو گئے۔

    مصنوعی کیلشئیم ۔ خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ

    سنی جنگجو جو وہاں موجود تھے انہون نے امریکی فوجیوں پر خود کش حملے شروع کر دئیے۔یہی وہ زمانہ تھا کہ جب البغدادی نے اپنے ہم خیالوں کے ساتھ مل کر امریکہ کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کیا اور جماعت جیش اہل السنہ والجماعہ قائم کی۔تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حکومت اور اختیار کے لالچ نے اس کی تنظیم کو ایک دہشتگرد تنظیم کے سوا اور کچھ رہنے نہ دیا اور وہ بیرونی حملہ آوروں کی بجائے اپنے ہی اہل مملکت کے خلاف برسرپیکار ہو گیا۔

    اسمٰعیل شاہ وفات پا گئے

  • قائداعظم ٹرافی: پانچویں راؤنڈ میں پہلے روز کا کھیل مکمل

    قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کا پہلا روز مکمل ہوگیا

    بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں بلوچستان نے خیبرپختونخوا کےخلاف پہلی اننگز میں عمران بٹ اور عمران فرحت کی ناقابل شکست سنچریوں کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس کئے بغیر
    پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بلوچستان کی پہلی وکٹ 27 کے مجموعی اسکور پر اس وقت گری جب عظیم گھمن 3 رنز بنا کرعمران خان سینئر کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔

    دوسری وکٹ کے لیے عمران بٹ اور اویس ضیاءکے درمیان 58 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ اویس ضیاء 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ابوبکر خان 1 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے تاہم عمران بٹ نے دوسر ے اینڈ سے ذمہ دارانہ کھیل کامظاہرہ کیا اور چوتھی وکٹ کے لیے عمران فرحت کے ہمراہ 227 رنز کی شراکت قائم کی۔ دن کے اختتام پر عمران بٹ 135 اور عمران فرحت 114 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے عمران خان سینئر اور عثمان شنواری نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    دوسری جانب جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں ناردرن نے پہلی اننگز میں اوپنر ذیشان ملک اور عمران بٹ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سدرن پنجاب کے خلاف 1 وکٹ کے نقصان پر 384 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل ناردرن کے کپتان روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر پہلے
    بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ محض 43 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد نوجوان اوپنر ذیشان ملک اور نائب کپتان عمر امین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

    Batsman of northren Zeeshan Malik

    دوسری وکٹ کے لیے ذیشان ملک اور عمر امین کے درمیان 343 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی۔ ذیشان ملک
    نے 27 چوکوں ا ور 2 چھکوں کی مدد سے 204 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔بائیں ہاتھ کے بلے باز عمر امین 20 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 153 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ دونوں کھلاڑی میچ کے دوسرے روز ناردرن کی جانب سے کھیل کا دوبارہ آغاز
    کریں گے۔سدرن پنجاب کی جانب سے میچ کے پہلے روز واحد وکٹ فاسٹ باؤلر راحت علی نے حاصل کی۔

    ادھر اقبال ا سٹیڈیم فیصل آباد میں سنٹرل پنجاب نے کامران اکمل کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت ناردرن کے خلاف 2وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنالیے۔ اس سے قبل سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس کئے بغیر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ مضبوط بیٹنگ لائن کپ کے باجو د سنٹرل پنجاب کے ابتدائی 3 کھلاڑی محض 38 رنز پرآؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ سلمان بٹ 16 ، اظہر علی 1 اورعمر اکمل 13 کے انفرادی اسکور پر آوٹ ہوئے۔تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

    انہوں نے اوپنر احمد شہزاد اور عثمان صلاح الدین کے ہمراہ بالترتیب 86 اور 66 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے میں مدد دی۔ 99 گیندوں کا سامنا کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد
    سے 90 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دن کے اختتام پر فہیم اشرف 22 اور احسان عادل 9 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ میچ کے پہلے روز سندھ کی جانب سے میر حمزہ ، تابش خان اور کاشف بھٹی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • شہریار کی منگنی ٹوٹنے پر لوگ کس کو الزام دے رہے ہیں؟

    پاکستانی اداکار شہریار منور جو آہستہ آہستہ اپنی کامیاباں سمیٹنے لگے ہیں اور مداحوں کے دلوں میں رہنے لگے ہیں، نے بتایا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں بنا کسی کے سہارے کے آیا ہوں. مجھے سپورٹ کرنے والا کوئی نہ تھا. اپنی جگہ خود بنائی ہے.

    شہریار منور جو شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے ان کی منگنی بھی ہو چکی تھی اور اب یہ منگنی ٹوٹ چکی ہے. یہ خبر اچھی نہیں ہے البتہ اس کی وجہ کیا ہے.

    مداح اس منگنی کے ٹوٹنے کا الزام شہریار منور کی "پرے ہٹ لو” کی ہیروئن مایا علی کو دے رہے ہیں. ان کے خیال میں فلم کے بعد دونوں بہت قریب قریب رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی منگنی بھی ٹوٹ گئی. البتہ باقی حقیقت وقت کے ساتھ پتہ چل جائے گی.

  • وٹس ایپ کے 5 ایسے فیچرز جو شاید آپ نہیں جانتے

    واٹس ایپ پر نئی خصوصیات ہمیشہ دلچسپ رہتی ہیں۔ جب نئی خصوصیات متعارف کروانے کی بات آتی ہے تو واٹس ایپ قدرے آہستہ ہوتا ہے لیکن اس کے بارے میں زیادہ دیر خبریں پوشیدہ نہیں رہتی ہیں۔ واٹس ایپ اپنے بیٹا ورژن پر باقاعدگی سے خصوصیات کی جانچ کرتا ہے جسے صارفین تجربہ بھی کرسکتے ہیں۔

    اس سال خاص طور پر واٹس ایپ پر آنے والی دلچسپ خصوصیات کی خبروں کی وجہ سے ہلچل مچا رہی ہے۔ حال ہی میں دریافت کردہ واٹس ایپ کی کچھ خصوصیات میں سپلیش اسکرین، خود ساختہ پیغامات، خاموش خاموش حیثیت، نئی گروپ رازداری اور بہت کچھ شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لئے واٹس ایپ بیٹا پر دستیاب ہیں۔ ناواقف لوگوں کے لئے یہاں واٹس ایپ کی سرفہرست پانچ نئی خصوصیات موجود ہیں جن سے آپ نے یاد کیا ہو۔

    سیلف ڈسٹرکٹنگ میسجز

    یہ ایک دلچسپ خصوصیت ہے جو واٹس ایپ صارفین کو ضرور پُرجوش کردے گی۔ جیسا کہ نام سے پتہ چلتا ہے، واٹس ایپ پر پیغامات اس خصوصیت کی مدد سے خود کو تباہ کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ صارفین خود کو تباہ کرنے والے پیغامات کو آن کر سکتے ہیں اور ایک وقت الاٹ کرسکتے ہیں جس کے تحت تمام پیغامات خود تباہ ہوجائیں گے۔ ‘سب کے لئے حذف کریں’ کے برخلاف، یہ خصوصیت یہ نہیں دکھائے گی کہ پیغام کو حذف کردیا گیا ہے۔ یہ ایسے ہی ہوگا جیسے پیغام کبھی موجود نہیں تھا۔

    ہائڈ میوٹڈ چیٹس

    وہ صارفین جنہیں واٹس ایپ اسٹیٹس کی اپ ڈیٹ پریشان کن لگتی ہیں وہ اس فیچر کو پسند کریں گے۔ واٹس ایپ صارفین کو اسٹیٹس اپ ڈیٹ کو خاموش کرنے دیتا ہے لیکن وہ اب بھی اسکرین کے نیچے نظر آتے ہیں۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین خاموش واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کو مکمل طور پر چھپائیں گے۔ وہ انہیں ایک علیحدہ حصے سے بازیافت کرسکتے ہیں۔

    نیو گروپ پرائیویسی

    اس سال کے شروع میں واٹس ایپ نے گروپ دعوت نامہ جاری کیا۔ یہ دوسروں کو واٹس ایپ گروپس میں شامل کرنے سے روکتا ہے۔ صارفین واٹس ایپ گروپس کے لیے یا تو "ہر ایک”، "میرے روابط’ یا ‘کوئی نہیں” منتخب کرسکتے ہیں۔ نئی اپ ڈیٹ تبدیلی لاتی ہے کیونکہ اس نے ‘میرے روابط کی توقع’ کے ساتھ ‘کسی کو نہیں’ تبدیل کیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین کو دستی طور پر رابطے منتخب کرنا ہوں گے جن کی وہ گروپوں میں شامل نہیں ہونا چاہتے ہیں۔

    سپلیش اسکرین

    یہ کوئی بڑی خصوصیت نہیں ہے بلکہ واٹس ایپ کے UI کو اپ ڈیٹ کرنا ہے۔ اب جب بھی صارفین واٹس ایپ کھولتے ہیں تو ان کا استقبال اسکرین کے ذریعہ کیا جائے گا جس میں مرکز میں واٹس ایپ کا لوگو دکھایا جاتا ہے۔ سپلیش اسکرین کے نام سے مشہور ، یہ فیچر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لئے دستیاب ہے۔

    ڈارک موڈ

    آنے والی تمام خصوصیات میں سے ، ڈارک موڈ واٹس ایپ صارفین کے ذریعہ بہت زیادہ متوقع ہے۔ واٹس ایپ ڈارک موڈ متعدد بار بیٹا اپ ڈیٹس پر دیکھا گیا ہے۔ واٹس ایپ فی الحال نئے اضافوں کے ساتھ ایپ کے لئے ڈارک موڈ تیار کررہا ہے۔ اس پر کوئی لفظ نہیں ہے کہ واٹس ایپ ڈارک موڈ سب کے سامنے کب آئے گا۔ یہ واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لئے بھی دستیاب نہیں ہے۔