Baaghi TV

Author: +9251

  • مولانا فضل الرحمن کی نگری”ملازئی ” میں 14 افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

    مولانا فضل الرحمن کی نگری”ملازئی ” میں 14 افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

    ٹانک: مولانا فضل الرحمن کی نگری میں 14 افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے، یہ دشمنی کن خاندانوں کے درمیان تھی یہ خبر بھی آگئی ، اطلاعات کےمطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع ملازئی میں درابین موڑ پر 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    بتوں کی سرزمین میں عاطف اسلم نے توحید کا پیغام پہنچا دیا ،

    ٹانک سے ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ انعام گروپ اور بیٹنی قبائل کے درمیان پیش آیا۔پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ فائرنگ کی زد میں بس آنے سے 10 مسافر کی زندگی کی بازی ہار گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے باعث 4 افراد شدید زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

    ڈاکٹراورسیکورٹی گارڈزگتھم گتھا،ذمہ دار کون؟

    ڈیرہ اسمعیل خان کے ضلعی پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گزشتہ برس صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنرکو ٹریفک پوائنٹ کے قریب نشانہ بنایا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

    برطانوی شاہی جوڑی کی لاہورآمد،رنگ برنگے،حسین لمحات کے ہرسو چرچے

  • لاہور کے قبرستان سے بچوں کی کفن سمیت لاشیں کس نے نکالیں؟ تشویشناک خبر آ گئی

    لاہور کے قبرستان سے بچوں کی کفن سمیت لاشیں کس نے نکالیں؟ تشویشناک خبر آ گئی

    لاہور کے فرید کالونی قبرستان میں دفنائے گئے بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،

    گجرات قبضہ مافیا نے علاقے کے قبرستان میں قبریں مسمار کر کے رہائشیں تعمیر کر ڈالی۔ اہل علاقہ سراپا احتجاج ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فریدکالونی قبرستان میں نومولود سمیت 3 بچوں کی کفن سمیت لاشیں برآمد ہوئی ہیں‌ جس پر شہریوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، ترجمان پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 4 روزکی بچی کو ایک روزپہلے دفنایا گیا تھا، نومولود بچی کے والد فاروق احمد کی مدعیت میں گورکن کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،

    ایس ایچ او کوٹ لکھپت انسپکٹر منور ڈوگر کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزم کا نام رفاقت بتایا گیا ہے، ملزم گورکن رفاقت کو مزید تحقیقات کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے جو کہ اس انتہائی افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے، واضح‌ رہے کہ جادو ٹونا کرنے والے بعض‌ درندوں‌ کی طرف سے بھی قبرستانوں میں اس قسم کی قبیح حرکتیں کی جاتی رہی ہیں،

    آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

  • پاکستان نہ آنےوالے 4 انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی ٹیم سے باہر

    پاکستان نہ آنےوالے 4 انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی ٹیم سے باہر

    کولمبو:تم کون ہوتے ہوپاکستان جانے سے انکار کرنے والے ،تمہیں عزت راس نہیں ہے ، پاکستان جانے والے کھلاڑیوں کو عزت ملی ، شہرت ملی ، پاکستانی عوام نے خوشی کا اظہار کیا ، پھر کیوں‌ جانے سے انکار کیا ، اطلاعات کے مطابق آئی لینڈرز بورڈ نے پاکستان نہ آنے والے 4 کھلاڑیوں کو سزا دے دی۔

    ظلم کی بھی کوئی حدہوتی ہے،تیزاب نہ پھینکتے گولی ماردیتے ، سریم کورٹ

    سری لنکن کرکٹ بورڈ کی طرف سے جن کھلاڑیوں‌کو ٹیم سے باہر کیا گیا ہے ان میں‌ سری لنکن سابق کپتان اینجلیو میتھیوز، آل راؤنڈر تھیسارا پریرا، دھنن جیا دی سلوا، اور فاسٹ بولر سرنگا لکمل شامل ہیں، ۔جبکہ ان چار کھلاڑیوں کےعلاوہ ٹیم کے 12 کھلاڑی برقرار ہیں۔سری لنکن ٹیم کی قیادت سینئر فاسٹ بولر لستھ ملنگا کریں گے، سری لنکن ٹیم کینگروز کے خلاف تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

    اکٹراورسیکورٹی گارڈزگتھم گتھا،ذمہ دار کون؟

    واضح رہے کہ سری لنکا کے سینئر کرکٹرز نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد کہا جارہا تھا کہ بھارت نے آئی پی ایل سے باہر کرنے کی دھمکی دی جس کی وجہ سے سری لنکن کرکٹرز پاکستان نہیں آئے۔تھیسا پریرا 2017 میں ورلڈ الیون کی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان آنے تھے اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تین میچز کھیلے تھے۔

    بتوں کی سرزمین میں عاطف اسلم نے توحید کا پیغام پہنچا دیا ،

  • ایک ہزار ایک سو سے زائد سینیٹرز اور ممبران اسمبلی کے ساتھ کیا ہوگیا؟

    ایک ہزار ایک سو سے زائد سینیٹرز اور ممبران اسمبلی کے ساتھ کیا ہوگیا؟

    شہباز اکمل جندران۔۔۔

    باغی انویسٹی گیشن سیل۔۔۔

     

    الیکشن کمیشن نے ایک ہزار ایک سو سے زائد سینیٹرز اور ممبران اسمبلی کے ساتھ کیا کردیا؟

    الیکشن کمیشن نے ملک کے ایک ہزار ایک سوسے زائد سینیٹرز اور ممبران اسمبلی کو عملی طورپر کلین چٹ دیدی ہے۔

    دی الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 137کے تحت تمام ممبران اسمبلی اور سینٹ پابند ہیں کہ ہرسال 31دسمبر تک اپنے جملہ اثاثہ جات کے گوشوارے الیکشن کمیشن کو جمع کروائیں۔سیکشن 137کے ذیلی سیکشن 2کے تحت الیکشن کمیشن ہرسال یکم جنوری کو ایسے ممبران کے نام بذریعہ پریس ریلیز جاری کرتا ہے جو قانون کے مطابق 31دسمبر تک اثاثوں کے گوشوارے اور دیگر متعلقہ تفصیلات جمع نہیں کرواتے۔

    اسی طرح سیکشن 137کے ذیلی سیکشن 3کے تحت الیکشن کمیشن 16جنوری کو ایسے ممبران اسمبلی یا سینٹ کی رکنیت معطل کردیتا ہے جو گوشوارے جمع نہیں کرواپاتے۔
    جبکہ سیکشن 137کے ذیلی سیکشن 4کے تحت الیکشن کمیشن اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے والے تمام اراکین پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کے گوشوارے پہلے چارماہ کے اندر چیک کرنے کا اختیار رکھتا ہے اورگوشواروں میں جھوٹ یا فرق پائے جانے کی صورت ایسے رکن پارلیمنٹ یا ممبر اسمبلی کے خلاف اسی قانون کے سیکشن 174کے تحت کرپٹ پریکٹسسز کے الزام میں کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔جس کی سزا نااہلی کے ساتھ ساتھ تین سال تک قیدیا ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔

    لیکن حیران کن طورپر الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کروانے کے بعد ملک کے ایک ہزار ایک سوسے زائد سینیٹرز اور ممبران اسمبلی کو عملی طورپر کلین چٹ دیدی ہے۔ اور ان کے جمع کروائے جانے والے گوشواروں میں سیکشن 137کے ذیلی سیکشن 4کے تحت کسی قسم کے جھوٹ یا تضاد کی نشاندہی کی ہے نہ ہی ان کے خلاف کرپٹ پریکٹسسز کی کارروائی شروع کی ہے۔

    ایک طرف نیب اور اینٹی کرپشن متحرک ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری، شہباز شریف، حمزہ شہباز،شاہد خاقان عباسی، سید خورشید شاہ، اکرم درانی،علیم خان اور خواجہ برادران اور دیگر پارلیمنٹرینز و ممبران اسمبلی نیب کے ہاتھوں گرفتار ہوچکے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،وفاقی وزیر پرویز خٹک، احسن اقبال اور دیگر نیب کے ریڈار پر ہیں۔لیکن دوسری طرف الیکشن کمیشن ہے کہ قانون کے مطابق عملی طورپر ان تمام اراکین سمیت ایک ہزار ایک سو سے زائد ممبران کو کلین چٹ دے چکا ہے۔

  • عمران خان نے جس پروگرام پرلگائی نئی تختی وہ کس کا تھا؟ مریم اورنگزیب نے کیا دعویٰ

    عمران خان نے جس پروگرام پرلگائی نئی تختی وہ کس کا تھا؟ مریم اورنگزیب نے کیا دعویٰ

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف، شہبازشریف کےمنصوبے ری پیکج کرکےعوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا،

    وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کے لوگوں‌ کو قرضے دینے کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے وزیراعظم نواز شریف کی کامیاب جوان پروگرام کی تقریب کے دوران کی گئی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب چھوٹی سوچ بڑی تقریر سے نہیں اعمال سے ہوتی ہے ، نوازشریف نے نوجوانوں کیلیے 80 ارب روپے سالانہ رکھےتھے، آدھا حصہ خواتین کا تھا ، عمران خان نے نوازشریف کے یوتھ پروگرام پرنئی تختی لگا کر پچھلے جھوٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا،

    آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    مریم اورنگزیب کی طرف سے جیل میں مریم نوازشریف سے ذاتی معالج کی ملاقات نہ کرانے کی بھی مذمت کی گئی، انہوں نے کہا کہ جیل میں مریم نوازکی طبیعت کی خرابی کی اطلاعات پریشانی کا باعث ہیں، مریم نوازشریف کےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کوبھی ملاقات نہیں کرنےدی گئی، جواب دیاجائےکہ مریم نوازشریف سےجیل میں ڈاکٹروں سے ملاقات کیوں نہیں کرنے دی گئی؟ بہادروالد، بہادربیٹی کوذہنی اذیت دینے کاحربہ ناکام ہوا،ان شاءاللہ سرخروہوں گے،

  • عامر خان "لال سنگھ چڈھا” کی شوٹنگ روک کر پہلے وکرم ویدھا کریں گے؟

    عامر خان "لال سنگھ چڈھا” کی شوٹنگ روک کر پہلے وکرم ویدھا کریں گے؟

    عامر خان "ٹھگز آف ہندستان” کے بعد اب کترینہ کیف کے ساتھ اپنی اگلی فلم "لال سنگھ چڈھا” کے لئے پرجوش ہیں جو 1994 کی ہالی ووڈ فلم فاریسٹ گمپ کا ریمیک ہے۔ ہندی ورژن کی ہدایت سیکریٹ سپر اسٹار کے ہدایتکار ادویت چندن نے کی ہے جس میں کرینہ کپور خان بھی ہیں۔ پچھلے سال "ٹھگز آف ہندوستان” کی ریلیز سے قبل ٹی سیریز کے سربراہ بھوشن کمار نے اعلان کیا تھا کہ عامر ان کے ساتھ فلم موگول کے ساتھ پروڈیوس کریں گے جو گلشن کمار کی بائیوپک ہے۔

    کچھ ہفتے قبل اداکار نے اعلان کیا تھا کہ وہ بھی فلم میں کام کریں گے۔ اور اب پیپنگ مون کی کچھ رپورٹس کے مطابق اداکار لال سنگھ چدھا کو مکمل کرنے کے بعد تامل فلم وکرم ویدھا کے ریمیک کا آغاز کریں گے۔ کچھ ذرائع کے مطابق عامر ایک خوفناک گینگسٹر کا کردار ادا کریں گے جو وجئے سیٹھوپتی نے اصل میں ادا کیا تھا، جبکہ سیف علی خان ایک پولیس کے کردار کو مضمون نگاری کریں گے جسے اصل میں آر مادھاون نے ادا کیا تھا۔

  • وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کے لوگوں‌ کو قرضے دینے کا اعلان کر دیا

    وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کے لوگوں‌ کو قرضے دینے کا اعلان کر دیا

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک سال دو ماہ کی حکومت کے دوران سب سے بڑا مسئلہ یہ پیش آیا ہے کہ لوگ ٹیکس ادا نہیں کرتے،

    قوم کے تعاون سے ہی نئے پاکستان کا تصورحقیقت میں بدل سکتا ہے ، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کیا، اس موقع پر وہ خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور ان کی باتوں سے متعدد مرتبہ تقریب کشت زعفران بن گئی، وزیراعظم عمران خان نے ایک موقع پر کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے لوگوں کو بھی قرضے دیں گے لیکن اس کیلئے شرط یہ ہے کہ وہ میرٹ پر اتر آئیں کیونکہ مجھے اچھی طرح پتہ ہے کہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے تاہم بعد ازاں انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالہ سے مزید بات نہیں کریں گے،

    آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    انہوں نے کہاکہ اگر ہم لوگ ٹیکس نہیں دیں‌ گے تو یہ ملک کیسے چلے گا؟ صورتحال یہ ہے کہ تاجر ٹیکس نہیں دیتے لیکن صحت، تعلیم، صفائی اور لاء اینڈ آرڈر کی سہولیات مانگتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے ذہن تبدیل کریں، اگر ہم قرض لیتے رہیں گے تو کبھی بڑی قوم نہیں بن سکتے،

    اسلام آباد کنونشن سینٹر میں‌ "کامیاب جوان پروگرام : کے افتتاح کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ اگر نیا پاکستان بنانا ہے تو حکومت اور قوم کو مل کرکوشش کرنا ہوگی، حکومت ایک طرف کوشش کرے گی اور قوم دوسری طرف کوشش کرے گی تو نیا پاکستان بنے گا، تبدیلی آہستہ آہستہ آتی ہے، بٹن دبانے سے تبدیلی نہیں آتی، پہلے دن ہی مدینہ کی ریاست نہیں بنی بلکہ پہلے دن سے جدوجہد شروع ہوئی، ذہن اور سوچ بدلی تو معاشرے میں تبدیلی آ ئی،

  • پاناما لیکس کی فلم  پھرچل گئی

    پاناما لیکس کی فلم پھرچل گئی

    نیویارک:پانامہ لیکس کا پنڈورا بکس پھر کھل گیا . اطلاعات کےمطابق تین سال قبل سامنے آنے والے ’پاناما لیکس‘ اسکینڈل پر فلم بنانے والی آن لائن اسٹریمنگ کمپنی ’نیٹ فلیکس‘ پر مقدمہ کردیا گیا۔’نیٹ فلیکس‘ پر پاناما کی لا فرم ’موزیک فانسیکا‘ نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے فلم میں دکھائے جانے والے مناظر کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

    ڈیزل کے بغیر حکومت ، عمران خان نے حقیقت بیان کردی

    خیال رہے کہ ’موزیک فانسیکا‘ نامی آف شور کمپنیوں کا قانونی ادارہ ’پاناما‘ سے تعلق رکھتا تھا جو دنیا کے امیر ترین لوگوں کو آف شور کمپنیاں بنا کر انہیں ٹیکس بھرنے سے بچانے میں مدد فراہم کرتا تھا۔اسی ادارے کی جانب سے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف، بے نظیر بھٹو، روس کے صدر ولادی میر پوٹن، سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان، آئس لینڈ کے وزیر اعظم، شامی صدر بشارالاسد سمیت کئی امیر ترین و طاقتور ترین افراد کو آف شور کمپنیاں بنوانے میں قانونی مدد فراہم کی۔

    ظلم کی بھی کوئی حدہوتی ہے،تیزاب نہ پھینکتے گولی ماردیتے ، سریم کورٹ

    دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے ’پاناما لیکس‘ اسکینڈل پر اب ویب اسٹریمنگ ادارہ ’نیٹ فلیکس‘ ایک فلم ریلیز کر رہا ہے، جس میں اسی اسکینڈل کو دکھایا گیا ہے۔’نیٹ فلیکس‘ کی فلم ’دی لانڈرو میٹ‘ میں موزیک فانسیکا کے قانونی فرم کے مرکزی افراد کو دکھایا گیا ہے۔فلم میں اسی فرم کو بنانے والے جرمن قانون دان یرگن موزیک اور پاناما کے وکیل رامون فانسیکا کو دکھایا گیا ہے۔فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ان دونوں وکلا کا بنایا گیا ادارہ دنیا بھر کے امیر ترین و طاقتور ترین افراد کو ٹیکس سے بچنے کے لیے آف شور کمپنیاں بنا کر دینے کی خدمات فراہم کرتا ہے۔

    ڈاکٹراورسیکورٹی گارڈزگتھم گتھا،ذمہ دار کون؟

    فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر میں ’موزیک فانسیکا‘ کے دونوں سربراہوں کو انتہائی خوشگوار کرداروں میں دکھایا گیا ہے جو دنیا بھر کے افراد کو خدمات پیش کرتے ہیں۔ٹریلر میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ قانونی فرم کی دستاویزات لیک ہونے کے بعد کس طرح دنیا بھر میں تہلکہ مچ جاتا ہے۔ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ’موزیک فانسیکا‘ کی خدمات کی وجہ سے سرعام کرپشن ہو رہی ہے۔

  • بھابی بنانے پر کرینہ کپور کی عالیہ بھاٹ کو ایک نصیحت

    بھابی بنانے پر کرینہ کپور کی عالیہ بھاٹ کو ایک نصیحت

    حال ہی میں منعقدہ جیو مامی ایوارڈز مشہور شہروں کے مابین باہمی رابطے میں اس کے حصہ لینے کے لئے حال ہی میں بی ٹاؤن کی بات کی جا رہی ہیں۔

    یہ ایوارڈز ’شو میں تھا کہ کرن جوہر، کرینہ کپور اور عالیہ بھاٹ نے اپنے کام، زندگی اور کنبہ کے بارے میں گفتگو کی۔

    کرینہ نے اپنی گفتگو کے دوران عالیہ سے اپنی پسندیدگی اور موجودہ نسل کے بہترین فنکاروں میں شامل ہونے کے بارے میں بات کی۔

    مزید کرینہ نے ایک مشورہ بھی دیا. اس نے اسے بتایا کہ وہ کس طرح چوہے کی دوڑ کا حصہ نہیں بننا چاہئے اور اسے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے ساتھ انصاف کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا، "اسے (ٹیلنٹ) سستا فروخت نہ کرو۔”

  • چیف اسٹاف آف سلطان آرمڈ فورسز کی ایڈمرل ظفر محمود سے اہم ملاقات

    چیف اسٹاف آف سلطان آرمڈ فورسز کی ایڈمرل ظفر محمود سے اہم ملاقات

    اسلام آباد 17 اکتوبر 2019: چیف آف اسٹاف آف سلطان آرمڈ فورسز آف عمان لیفٹیننٹ جنرل احمد بن حارث النبھانی نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    پاک بحریہ نے 33 ویں قومی کھیلوں 2019 کی مشعل تھام لی

    نیول ہیڈ کوارٹرز آمدپر چیف آف دی نیول اسٹاف نے معزز شخصیت کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاک وچوبند دستے نے مہمان شخصیت کو گارڈ آف اونرپیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے یادگارشہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورپھر نیول ہیڈ کوارٹرزمیں ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد بن حارث النبھانی نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے کثیر الملکی میری ٹائم فورس میں پاک بحریہ کی شرکت اور خطے میں میری ٹائم سیکورٹی میں معاونت کے لیے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرول(RMSP) جیسے اقدامات کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف نے کثیرالملکی سمندری مشق امن 19- میں رائل نیوی آف عمان کی شرکت پر لیفٹیننٹ جنرل احمد بن حارث النبھانی کا شکریہ ادا کیا۔ جنرل نے علاقے میں معاونتی میری ٹائم سیکورٹی کی حمایت اور مشق امن 19- کے کامیاب انعقاد پر پاک بحریہ کی کاوشوں اور عزم کو سراہا۔ دونوں معزز شخصیات نے تربیت کے مختلف شعبہ جات میں عسکری روابط اور دفاعی تعاون کے دیگر شعبوں کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

    چیف آف اسٹاف آف سلطان آرمڈ فورسز آف عمان کا دورہ بالعموم دونوں ممالک اوربالخصوص دونوں بحریہ کے مابین دوطرفہ معاونت میں اضافے کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔