Baaghi TV

Author: +9251

  • بابری مسجد کیس، جماعت اسلامی ہند نے اہم اعلان کر دیا

    بابری مسجد کیس، جماعت اسلامی ہند نے اہم اعلان کر دیا

    بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد کیس کی سماعت چالیس دن کے بعد مکمل ہو گئی ہے ۔ اب بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے ایک ماہ میں فیصلے کی امید ہے ۔

    بابری مسجد کیس، عدالت میں نقشہ پھاڑنے کے خلاف ہندو میدان میں، اہم مطالبہ

    اس حوالے سے جماعت اسلامی ہند گجرات یونٹ کے صدر شکیل احمد راجپوت نے ایک اہم اعلان کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں شکیل احمد نے سپریم کورٹ کو مشورہ دیا کہ کہا کہ بابری مسجد کیس میں بے لاگ فیصلہ سنائے۔ شکیل احمد راجپوت نے اس بات کی بھی امید ظاہر کی کہ ‘عدالت کا فیصلہ مسلمانوں کے حق میں آئے گا‘۔ ان کے بقول ایسے میں عدالت جو بھی فیصلہ دے گی انھیں قبول ہوگا۔

    دریں اثناء ویلفیئر پارٹی آف انڈیا گجرات کے صدر اکرام بیگ مرزا نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ ‘ جس طرح سے مسلمانوں کی جانب سے عدالت میں ثبوت و شواہد پیش کیے گئے ہیں، اس کے پیش نظر فیصلہ مسلمانوں کے حق میں ہی آئے گا۔ اکرام بیگ کے بقول شریعت بھی یہی کہتی ہے کہ مسجد کسی غیر قانونی جگہ پر تعمیر نہیں کی جاتی۔

    بابری مسجد کیس، ہندوﺅں کے پاس صرف چبوترے کا حق

    انہوں نے مزید کہا ‘ملکیت کیس میں ثبوت دیکھے جاتے ہیں، آخری فیصلہ سپرم کورٹ کے ہاتھ میں ہے ہم اس فیصلے کو تسلیم کریں گے’۔

    بابری مسجد کیس ، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اہم اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ بھارتی چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں 5 ججوں کے آئینی بنچ نے چالیس روز تک کیس کی سماعت کی جس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ چیف جسٹس 17 نومبر کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔ اس لیے توقع کی جارہی ہے کہ اس سے پہلے بابری مسجد کیس پر فیصلہ آ جائے گا۔

  • حمزہ علی عباسی اور نیمل ہنی مون کے لیے کہاں جا رہے ہیں؟

    حمزہ علی عباسی اور نیمل ہنی مون کے لیے کہاں جا رہے ہیں؟

    پاکستان کے جوڑے میں سے حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کا جوڑا ایسا ہے جس کو مداح بہت پسند کرتے ہیں اور پاکستان میں ان کے خلاف کوئی بھی نہیں ہے.

    گزشتہ ماہ حمزہ اور نیمل نے بہت ہی سادہ طریقے سے نکاح کیا تھا جس کو مداحوں نے بہت پسند کیا تھا. اس کے بعد حمزہ اور نیمل اپنے محبت بھرے لمحات اپنے مداحوں سے شیئر کرتے رہتے ہیں.

    حمزہ اور نیمل اپنے ہنی مون کے لیے بارسیلونا روانہ ہو چکے ہیں. واضح رہے یہ حمزہ اور نیمل کا دوسرا ہنی مون ہے. اس سے پہلے یہ جوڑا مری ہنی مون کے لیے جا چکا ہے.

  • ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کی نائجیرین وزیردفاع اور فضائیہ چیف سے اہم ملاقاتیں

    ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کی نائجیرین وزیردفاع اور فضائیہ چیف سے اہم ملاقاتیں

    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے نائیجیریا کے وزیر دفاع اور فضائیہ چیف سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں،

    قوم اللہ پر بھروسہ رکھے ، دشمن کو نہ بھولنے والا سبق سکھائیں گے ، مجاہد انور خان

    اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے نائیجیریا کے وزیر دفاع اور فضائیہ چیف سے ملاقاتیں کی ہیں، وہ نائجیریا کے دورہ پر ہیں، حالیہ ملاقاتوں میں باہمی تعاون اور پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نائیجیریا ہیڈکوارٹر پہنچے تو نائیجیریا کی فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل ایس بی ابو بکر نے ائیر چیف مجاہد انور خان کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر نائیجیرین ائیر فورس کے چاق و چوبند دستے نے پاک فضائیہ کے سربراہ کوگارڈ آف آنر پیش کیا،

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم ختم کیا جائے، ترک صدر اردوان

    شام کے اندر ترکی کا آپریشن خودمختاری کی توہین ہے ، عرب لیگ

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے اپنے نائیجیرین ہم منصب سے اہم ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، پاکستانی ائیر چیف نے نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل (ریٹائرڈ) بشیر صالحی مگاشی سے بھی ملاقات کی اور اہم امور پر بات چیت کی گئی،

  • اسٹاک مارکیٹ کی بہتری کا سفری جاری

    اسٹاک مارکیٹ کی بہتری کا سفری جاری

    اسٹاک مارکیٹ کی بہتری کا سفری جاری, پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔

    جمعرات کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 432 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 34 ہزار 83 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 213 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
    اس سےپہلے اسٹاک مارکیٹ کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 31 ہزار 658 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے آغاز کے 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 31 ہزار 578 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام سے دو گھنٹے قبل تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جلا رجحان موجود رہا۔
    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت رجحان

  • بھارت کے اترپردیش میں ایک ہیڈماسٹر کو "لب پہ آتی ہے دعا” کہلوانے پر نکال دیا گیا، ہیڈماسٹر نے ایسا جواب دیا کہ..

    بھارت کے اترپردیش میں ایک ہیڈماسٹر کو "لب پہ آتی ہے دعا” کہلوانے پر نکال دیا گیا، ہیڈماسٹر نے ایسا جواب دیا کہ..

    بھارت کے اترپردیش میں ایک ہیڈماسٹر کو "لب پہ آتی ہے دعا” اسکول میں کہلوانے پر نکال دیا گیا، اور کہا گیا کہ یہ نظم علامہ اقبال نے لکھی ہے.

    برکھا دت بھارتی ٹیلی ویژن کی صحافی اور مصنف ہیں جو ترنگا ٹی وی کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ برکھا دت نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہیڈماسٹر کو "کب پہ آتی یے دعا” پڑھوانے پر نکال دیا گیا لیکن بھارت کے ہر اسکول میں "سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا” پڑھوایا جاتا ہے جو علامہ اقبال کا ہی لکھا ہوا ہے. تو کیا آپ ان سب کو نکال دیں گے؟

    واضح رہے بھارت انتہا پسندی کا کوئی موقع اپنے یاتھ سے جانے نہیں دیتا اور ان کے اپنے صحافی اور کچھ عوام ان کو ہی بے عزت کر کے رکھ دیتی ہے.

  • وزیراعظم عمران خان 30 اکتوبر کو کس بڑے منصوبہ کا افتتاح‌ کریں گے؟ اعلان ہو گیا

    وزیراعظم عمران خان 30 اکتوبر کو کس بڑے منصوبہ کا افتتاح‌ کریں گے؟ اعلان ہو گیا

    وزیراعظم عمران خان سے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے ملاقات کی ہے،

    نواز شریف ایک بار پھر مشکل میں، نیب کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے جمعرات کے دن وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ہے، اس موقع پر ملک امین اسلم نے انہیں پانچ نکاتی گرین ایجنڈے کے حوالے سے آگاہ کیا، اس پانچ نکاتی ایجنڈے میں 10 بلین ٹری سونامی، پلاسٹک بیگز پر پابندی، ای پی پالیسی، کلین گرین انڈیکس و ری چارج پاکستان شامل ہیں، وزیراعظم عمران خان نے 30 اکتوبر کو کلین گرین انڈیکس اور 20 شہروں کے درمیان کلین گرین مقابلے کے افتتاح پر اتفاق کیا ہے، انہوں نے گرین ایجنڈے کے حوالے سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کاوشوں کو بھی سراہا جس سے پاکستان ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا،

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان کلین گرین مہم کے حوالہ سے خاص طور پر پرجوش پائے جاتے ہیں اور اس سلسلہ میں وہ تیزی سے کام کر رہے ہیں،

  • انٹر بینک میں ڈالر کم ہونےلگا

    انٹر بینک میں ڈالر کم ہونےلگا

    آج جمعرات کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں چھ پیسے کمی ہوئی ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 156 روپے سے نیچے آگیا۔

    انٹر بینک میں ڈالر آج 156.01 سے کم ہوکر 155.95 روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔
    ڈالر کی قیمت کتنے ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی؟

    اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ
    2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    ماہر معیشت کے مطابق ڈالر لی حالیہ کمی عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ہے.جب کہ حکومت پاکستان کو روپے کو مستحکم کرنے کے لیے کاروباری سرگرمیوں کا عام کرنا ہوگا اور تاجروں کے لیے آسانی پیدا کرنی ہوگی.سرمایا کاروں کے اعتماد کو بحال کرنا ہو گا. تاکہ سرمایہ کاری بڑھے اور منجمد تجارتی سرگرمیاں بحال رہیں.

    ہنڈائی موٹرز موبلٹی ٹیکنالوجی پر کتنے بلین ڈالر خرچ کرے گی؟ خبر آ گئی

  • فلپائن میں زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟ اہم خبر

    فلپائن میں زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟ اہم خبر

    فلپائن کے جنوبی جزیرہ منڈا نائو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    منیلا ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) فلپائن کے جنوبی جزیرہ منڈانائو میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس پر پورے فلپائن میں غم کی کیفیت پائی جاتی ہے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جزیرہ منڈاناؤ میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے گھر منہدم ہونے سے 2 بچے جبکہ اسی طرح لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ میں ایک خاتون اور اس کا 5 سالہ بیٹا ہلاک ہو گئے ہیں، منیلا حکام نے کہا ہے کہ منڈاناؤ کے دیگر اہم شہروں سے فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر نہیں کیا جارہا،

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    یاد رہے کہ فلپائن بحر الکاہل کے ”رنگ آف فائر” نامی ریجن کا حصہ ہے، جو زیر زمین پلیٹس کی سرگرمیوں کا مرکز ہے اور جاپان سے جنوب مشرقی ایشیاء اور بحر الکاہل کے مختلف حصوں میں پھیلا ہوا ہے، اس لئے پہلے بھی یہاں زلزلے آتے رہتے ہیں،

  • ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک نے ٹیلی وژن پر بے عزت ہونے بعد مداحوں کو پریشان کر دیا

    ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک نے ٹیلی وژن پر بے عزت ہونے بعد مداحوں کو پریشان کر دیا

    پاکستان میں ٹک ٹاک سے شہرت حال کرنے والے بہت سے ستاروں میں حریم شاہ اور سندل خٹک بھی شامل ہیں.

    بااثر سیاسی رہنماؤں کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد ملک میں طوفان آیا ہے۔ دونوں لڑکیاں اپنی ٹک ٹاک سے تیار کردہ مقبولیت اور لاکھوں مداحوں سے شہرت حاصل کر رہی ہیں.

    صندل خٹک کے ٹک ٹاک پر 159.8K فالوورز ہیں اور حریم شاہ کے اس پوسٹ کی اشاعت کے وقت تک 1.4 ملین فالوورز ہیں۔ وہ اکثر ویڈیوز میں ایک ساتھ نظر آتی ہیں۔ وہ اپنی مختلف حرکتوں، جیسے وائرل ویڈیو کی وجہ سے خبروں میں بھی آ رہی ہیں جہاں انہوں نے سیاستدان فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کی۔

    وہ حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں اپنی وائرل شہرت پر تبادلہ خیال کرنے آئے تھے اور اینکر نے ان کے ساتھ انتہائی برتاؤ کا مظاہرہ کیا

    ماضی میں میڈیا کے متعدد افراد نے ان سے انٹرویو کے لئے رابطہ کیا تاہم، ایک نیوز چینل کے ساتھ یہ انٹرویو اتنا اچھا نہیں گیا۔ اینکر نے نہ صرف ذاتی لہجے میں ذاتی سوالات پوچھے بلکہ ٹک ٹاک کے دونوں ستاروں کی توہین بھی کی.

    اس کے جواب میں لڑکیاں پرسکون رہیں اور میزبان کے بمباری والے سوالوں سے نمٹنے کی کوشش کرتی رہی۔

    لوگوں نے اینکر پر بہت تنقید کی اور کہا کہ ایک اینکر کو کسی سے ان کی ذاتی زندگی میں اس طرح سے دخل اندازی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ وہ یہ کہتے رہے کہ حریم شاہ اور صندل خٹک سے پوچھے جانے والے سوالات ذاتی نوعیت کے تھے. لوگوں کا کہنا ہے کہ آپ کسی سے بھی ان کی ذاتی زندگی پر سوالات نہیں کر سکتے.

  • سیف سٹی گجرات منصوبہ کے حوالہ سے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی گجرات کی تاجر برادری کے ساتھ خصوصی میٹنگ۔۔۔

    سیف سٹی گجرات منصوبہ کے حوالہ سے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی گجرات کی تاجر برادری کے ساتھ خصوصی میٹنگ۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)سیف سٹی گجرات منصوبہ کے حوالہ سے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی گجرات کی تاجر برادری کے ساتھ خصوصی میٹنگ، منصوبہ کے جلد آغاز اور تکمیل پر اتفاق۔۔۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدرنے ڈی پی اوآفس میں گجرات کی تاجر برادری کے ساتھ سیف سٹی گجرات کے حوالہ سے خصوصی میٹنگ کی۔میٹنگ میں گجرات شہر کی تاجر برادری کے نمائندگان نے شرکت کی جس میں سیف سٹی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔منصوبہ کے مطابق شہر بھر کے تمام چوراہوں،بازاروں اور مین شاہراوں پر CCTVکیمرہ جات کی تنصیب کی جائے گی اور کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے جن کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی۔منصوبہ کے جلد آغاز اور تکمیل پر اتفاق طے پا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ سیف سٹی گجرات کا منصوبہ بلا شبہ ایک انقلابی اقدام ہے جس کی بدولت ضلع سے نا صرف جرائم میں کمی آئے گی بلکہ جرائم پیشہ عناصر کی شناخت اور گرفتاری میں مدد ملے گی۔گجرات شہر کے بعد سیف سٹی منصوبے کا دائرہ کار جلد تحصیل لیول تک بڑھایا جائے گا۔