Baaghi TV

Author: +9251

  • مولانا فضل الرحمن کو ملک کی نہیں حلوے کی فکر رہتی ہے، فردوس عاشق اعوان

    مولانا فضل الرحمن کو ملک کی نہیں حلوے کی فکر رہتی ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ذاتی اقتدارکی محرومی کوقوم کی محرومی سےتعبیر کیا جا رہا ہے،

    وزیراعظم دومسلم برادرملکوں کی صلح کروانے گئے ہیں ، فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے ڈھلم غازی سیالکوٹ میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کردیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں عوام تک سہولیات کی فراہمی کےلیےپرعزم ہیں، مہنگائی کےذمہ دارسابق حکمران بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں، آپ نےخط میں جولکھاہےوہ آپ کابھائی بھی ماننےکو تیارنہیں، فضل الرحمان کوملک کی نہیں، حلوےکی فکر رہتی ہے، ذاتی اقتدارکی محرومی کوقوم کی محرومی سےتعبیرکیاجارہاہے، مولاناصاحب بدعنوان عناصرکی خاطر مذہب کارڈ استعمال کررہےہیں، مولاناکےکندھے پربندوق رکھ کرچلائی جارہی ہے، مولانا صاحب مذہب کارڈ استعمال کررہے ہیں، قوم کالوٹاہوا پیسہ عمران خان نکلوائے گا،

    سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں گھپلے، اینٹی کرپشن نے اٹھایا بڑا اقدام

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان لٹیروں کو اُن کی اصل جگہ پر پہنچائیں گے، وزیراعظم دنیامیں ہرفورم پرکشمیریوں کےلیے آواز اُٹھارہےہیں، سی پیک منصوبوں سےروزگارکےمواقع فراہم کریں گے،

    شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

    وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب

  • پمز اسلام آباد میں افرادی قوت بڑھانے کا فیصلہ، کتنی مزید بھرتیاں کی جا رہی ہیں؟ بڑی خبر

    پمز اسلام آباد میں افرادی قوت بڑھانے کا فیصلہ، کتنی مزید بھرتیاں کی جا رہی ہیں؟ بڑی خبر

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وعدے کے مطابق شعبہ صحت میں تبدیلیاں لا رہے ہیں،

    پورا پاکستان 10 بلین ٹری سونامی کی چھتری تلے متحد ہے، 20 جولائی شجرکاری کا قومی دن ہو گا، ملک امین اسلم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی پی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پمز میں سکیل ایک سے 5 تک 286 جبکہ 6 سے 16 سکیل کی 138 پوسٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی، اس کے علاوہ ہسپتال کی 42 پوسٹوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت شعبہ صحت میں اصلاحات کے وعدے پر کاربند ہے جس کے تحت پمز میں افرادی قوت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

    اھلاوسھلا:ہم پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں ، ایران

    نواز شریف نےخط میں مولانا فضل الرحمن کے لیا خاص باتیں لکھیں‌ ؟

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پمز میں سکیل ایک سے 5تک 286 جبکہ 6 سے 16 سکیل کی 138 پوسٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی اس کے علاوہ ہسپتال کی 42 پوسٹوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ افرادی قوت بڑھانے سے پمز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وعدے کے مطابق شعبہ صحت میں تبدیلیاں جاری ہیں، شعبہ صحت میں اصلاحات وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے،

  • وزیراعظم ” کامیاب جوان پروگرام “ کا افتتاح کب کریں گے؟ خبر آ گئی

    وزیراعظم ” کامیاب جوان پروگرام “ کا افتتاح کب کریں گے؟ خبر آ گئی

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ آبادی کا بیشتر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے لہذا حکومت کی ترجیح ہے کہ وہ ان کو ملک کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے معاشی طور پر مضبوط بنایا جائے،

    نواز شریف نےخط میں مولانا فضل الرحمن کے لیا خاص باتیں لکھیں‌ ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی پی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 17 اکتوبر کو ملک بھر کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے وزیر اعظم یوتھ افیئرز پروگرام (پی ایم وائی پی) کے “کامیاب جوان پروگرام” کا افتتاح کریں گے، محمد عثمان ڈار نے کہا کہ وہ وزیر اعظم یوتھ افیئرز پروگرام کے تحت نوجوانوں کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ نوجوان ملکی ترقی میں اپنا نتیجہ خیز کردار ادا کرسکیں، معاون خصوصی نے کہا کہ پروگرام کے تحت تعلیم ، ہنر کی تربیت اور کاروباری سرگرمیوں سیمت نوجوانوں کے لیے دیگر بہت سے منصوبوں اور اقدامات کا آغاز کیا جائے گا،

    اھلاوسھلا:ہم پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں ، ایران

    امریکہ میں‌افراد 28 ہلاک ، 1351کی حالات بگڑ گئی

    عثمان ڈار نے کہا کہ 17 اکتوبر کو وزیر اعظم یوتھ افیئرز پروگرام کے آغاز کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،

  • کشمیر سے متعلق امریکی ہاؤس کمیٹی میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا، اہم خبر

    کشمیر سے متعلق امریکی ہاؤس کمیٹی میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا، اہم خبر

    آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کردار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بحران سے متعلق سلامتی کونسل کا حالیہ اجلاس پاکستان کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا،

    مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سردار مسعود خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی پی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو یہاں میساس ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام “کشمیر میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال اور کشمیر ساگا” کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا، سردار مسعود نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت حکومت کے تشدد کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، انہوں نے یورپی یونین کی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا جس نے اپنے فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھایا اور فرانسیسی پارلیمنٹ نے بھی کشمیر کے لیے خصوصی اجلاس منعقد کیا، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مغربی ممالک اور امریکہ کا اس کی طرف جھکاؤ کم ہوگیا ہے۔ سردار مسعود نے کہا کہ پوری قوم ، مسلح افواج اور سول سوسائٹی کشمیر پر مبنی جدوجہد کے لیے متحد ہیں،اس وقت کسی بھی عالمی طاقت کا کوئی منفی منصوبہ قوم کو تقسیم نہیں کرسکتا ہے،

    مودی نے صرف کشمیر ہی نہیں‌ پورے بھارت میں ٹائم بم نصب کر دیے ہیں، سردار مسعود خان

    انہوں نے کہا کہ امریکی ہاؤس کمیٹی میں نیا مسودہ قانون پیش کیا گیا ہے جس میں بھارت سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہونے والے تشدد اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر سوال کیا جاسکے گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے میڈیا اور معاشرتی اتحاد کو مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،عالمی برادری کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و جبر کی عکاسی کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی میڈیا نے پہلی بار عالمی سطح پر پاکستان اور کشمیر کے موقف کی حمایت کی۔اس موقع پروزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر اپنے کارڈ کھیل لیے ہیں اور اب پاکستان کی باری ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر حکمت عملی کے ذریعے بھارت کو پیچھے چھوڑ رہا ہے،

    کشمیری ہر حال میں اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے، سردار مسعود خان

  • بورے والا : ولائتی شراب پکڑی گئی

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے اختر ٹاؤن میں منشیات کے خلاف کریک کرتے ہوئے 158 بوتل ولائتی شراب برآمد کر لی. ملزم فیاض گرفتار مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا.

    ملزم فیاض پہلے بھی منشیات کے مقدمات میں کئی دفعہ گرفتار ہو چکا ہے برآمد ہونے والی ولائتی شراب کی مالیت لاکھوں روپے میں بتا جا رہی ہے

  • وہاڑی : دوران ڈکیتی قتل عوام مشتعل

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی لڈن روڈ 469/ای بی کے قریب دوران ڈکیتی ٹیچر قتل۔ورثاء اور علاقہ مکینوں کا روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ

    تفصیلات کے مطابق لڈن دوران ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کے جاں بحق ہونے کا معاملہ. مشتعل عوام کا پولیس پارٹی پر حملہ.
    مشتعل افراد نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں،ہولیس موقع سے فرار .
    مشتعل افراد کا سب انسپکٹر پر وحشیانہ تشدد.
    مشتعل افراد نے سب انسپکٹر کو ڈنڈوں،سوٹوں اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنایا

  • ملک بھر میں کون سے 50 ملین پودے کاشت کئے جائیں گے؟ ملک امین اسلم نے بتا دیا

    ملک بھر میں کون سے 50 ملین پودے کاشت کئے جائیں گے؟ ملک امین اسلم نے بتا دیا

    وزیراعظم کے مشیربرائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی وزیراعظم کے 10بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت ملک بھر کے خشک سالی اور پانی کی کمی سے دوچار علاقوں میں بڑے پیمانے پر زیتون کے درختوں کی کاشت کے حوالے سے جلد ایک جامع پروگرام شروع کرے گی،

    پورا پاکستان 10 بلین ٹری سونامی کی چھتری تلے متحد ہے، 20 جولائی شجرکاری کا قومی دن ہو گا، ملک امین اسلم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو پوٹھوار ریجن کے ضلع چکوال میں زیتون کے باغات کا دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، اے پی پی کے مطابق ملک امین اسلم نے کہا کہ زیتون کے درختوں کی کاشت بارے اس جامع پروگرام کے تحت ملک بھر کے خشک سالی اور پانی کی کمی سے دوچار علاقوں میں زیتون کے 50 ملین پودے کاشت کیے جائیں گے جس سے ان علاقوں میں کسانوں کے ذریعہ آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے گھروں میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوسکے گا ، یہ دورہ وفاقی وزارت موسماتی تبدیلی کے شعبہ جنگلات نے پنجاب محکمہ زراعت، محکمہ جنگلات اور ادارہ چکوال زرعی تحقیق کے تعاون سے منعقد کیا ، جس کے دوارن مشیر وزیراعظم کو چکوال میں زیتون کے باغات کا تفصیلی دورہ کرایا گیا،

    اھلاوسھلا:ہم پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں ، ایران

    نواز شریف نےخط میں مولانا فضل الرحمن کے لیا خاص باتیں لکھیں‌ ؟

    دورے کے دوارن اور ادارہ چکوال زرعی تحقیق کے سربراہ نے زیتون کی کاشت اور زیتون کے درختوں کا مختلف موسمیاتی خطرات کو برداشت کرنے کی قدرتی صلاحیت کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی، قبل ازیں ملک امین اسلم نے کہا تھا کہ پورا پاکستان 10 بلین ٹری سونامی کی چھتری تلے متحد ہے اور یہ منصوبہ قومی اتحاد اور یکجہتی کی علامت کے طور پر ابھرا ہے یہی وجہ ہے کہ تمام صوبے آج ایک پیج پر ہیں کہ آنے والی نصلوں کیلئے مل کر درخت لگائیں۔ جو صوبائی حکومت شجرکاری میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی اس کی مقتدر جماعت کیلئے منفی سیاسی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں کیونکہ پاکستانی عوام اس منصوبے کو بہت سنجیدہ لے رہی ہے،

  • پولیس چوکی کا خاتمہ ، وارداتوں میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا

    وزیر آباد : نیو خانکی بیراج ھائی سیکیورٹی رسک بن گیا بیراج پر قائم واحد (پیکٹ ) پولیس چوکی کلوز کردی گئی ،
    تفصیلات کے مطابق نیو خانکی بیراج پر محکمہ پولیس کی جانب سے بنائی گئی چوکی کلوز کرنے سے علاقہ میں جرائم کی شراء میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ خانکی وزیرآباد روڈ پر چوکی کٹھوہر کلاں ریلوے پھاٹک پر آۓ روز ہونے والی وارداتوں میں بھی اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ، پولیس چوکی خانکی بیراج کا کٹھوہر کلاں چوکی تک موٹر سائیکل گشت کی وجہ سے عوام رات کو بھی بلا خوف و خطرہ سفر کرتے تھے یاد رہے اسی خانکی بیراج پر پولیس چوکی کے ملازمین نے کچھ ماہ قبل لاہور داتا دربار خودکش حملہ آوور کے سہولت کار بھی پکڑے تھے ، نیو خانکی بیراج جو کہ ریڈزون ایریا ہے پر کوئی بڑا حادثہ ہوتا ہے تو اس کی زمہ داری کس کے سر تھوپی جائے یہ ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے حکام بالہ نیو خانکی بیراج پر سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کریں محکمہ انہار اور سیکیورٹی اداروں کے لئے یہ ایک لمحہ فکریہ ہے

  • دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا

    دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا

    بیجنگ :جنوبی ایشیا میں چین نے اپنا بھر پور کردار اداکرنا شروع کردیا ، اطلاعات کےمطابق ، نیپال کے صدر بھنڈاری نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے، دوسری طرف چین کے صدر شی جن پنگ نے نیپال کو اگلے دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

    نواز شریف نےخط میں مولانا فضل الرحمن کے لیا خاص باتیں لکھیں‌ ؟

    چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کی جانب سے نیپال کی ترقیاتی کاموں کے لئے اگلے دو برسوں کے دوران یہ رقم میزبان ملک کو دی جائے گی،چین کے صدر شی جن پنگ نے نیپالی وزیر اعظم خادما پرساد شرمااولی سے بھی کٹھمنڈو میں ملاقات کی۔

    پہلے ڈرے نہ اب خوفزدہ ہوں گے،بھارت اپنے انجام کے لیے تیار رہے ؛فاروق حیدر

    دوسری طرف اپنے صدر کا ساتھ نبھاتے ہوئے نیپالی وزیر اعظم نے کہا کہ نیپال چین کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی بھر پور حمایت کرتا ہے اور ایک چین کے اصول کی حمایت پر مضبوطی سے کاربند ہے ،نیپال کسی بھی قوت کو نیپال کی سرزمین کو چین مخالف علیحدگی پسند سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیگا۔

    اھلاوسھلا:ہم پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں ، ایران

    شی جن پنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین کے کسی بھی حصے میں علیحدگی کی کسی بھی کوشش کا نتیجہ ناکامی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ چین کے عوام کے نزدیک کسی بھی بیرونی طاقت کی جانب سے چین کو تقسیم کرنے کی خواہش دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں۔یاد رکھے کہ اس وقت چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ امریکہ اور اتحادیوں کو بہت پریشانی ہے

  • پاکستان،ایران خطے کے دواہم ملک ملکرمسائل حل کریں گے،ایرانی صدرحسن روحانی

    پاکستان،ایران خطے کے دواہم ملک ملکرمسائل حل کریں گے،ایرانی صدرحسن روحانی

    ،تہران : پاکستان اور ایران کے درمیان حالات بہتر ہونے لگے ، وزیراعظم پاکستان کے دورہ ایران کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ،پاکستان اور ایران مل کر خطے کے مسائل دور کرسکتے ہیں، ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران مل کر خطے کے درینہ مسائل کے حل کے لیے پرخلوص کوشیں کرسکتے ہیں۔

    اھلاوسھلا:ہم پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں ، ایران

    وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے قائدین نے یمن میں جنگ اور ایران پر امریکی پابندیوں سمیت دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔حسن روحانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مابین سیکیورٹی اور امن و امان سے متعلق صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

    ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ’میں نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ ہم پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کی کوششوں کا خیر مقدم کریں گے‘۔حسن روحانی نے ایران کے دورے پر وزیراعٖظم عمران خان کو خراج تحسین پیشن کیا۔

    ایرانی صدر نے کہا کہ ’خطے کے مسائل مذاکرات اور مقامی وسائل کے ذریعے حل کیے جانے چاہیے، ہم نے زور دیا کہ مثبت رویہ کا جواب مثبت انداز میں دیا جائےگا‘۔

    نواز شریف نےخط میں مولانا فضل الرحمن کے لیا خاص باتیں لکھیں‌ ؟

    انہوں نے مزید بتایا کہ ’ہم نے جوہری معاہدہ کی بحالی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا‘۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نیویارک میں جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر حسن روحانی کا خیر مقدم کیا۔

    انہوں نے ایرانی صدر کو مخاطب کرکے کہا کہ ’ہم خطے میں تصادم نہیں چاہتے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے گزشتہ 15 برس میں 70 ہزار انسانی جانوں کی قربانی دی، افغانستان تاحال مسائل سے دوچار ہے جبکہ شام میں بدترین صورتحال ہے، ہم دنیا کے اس خطے میں مزید تصادم نہیں چاہتے‘۔

    امریکہ میں‌افراد 28 ہلاک ، 1351کی حالات بگڑ گئی

    وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا کہ ’سعودی عرب ہمارا قربی دوست ہے، ریاض نے ہر مشکل وقت میں ہماری مدد کی، ہم موجودہ صورتحال کی پیچیدگی کو سمجھتے ہیں، ایران اور سعودی عرب کے درمیان جنگ نہیں ہونی چاہیے‘۔