Baaghi TV

Author: +9251

  • ہیش ٹیگ می ٹو ، پھیلتا ہوا ناسور—-از— ترانابرکی

    ہیش ٹیگ می ٹو ، پھیلتا ہوا ناسور—-از— ترانابرکی

    ہیش ٹیگ می ٹو کیمپنگ کا ۔آج یو ٹیوب میں می ٹو کے بانی ترانا برکی کا انٹرویو دیکھ رہا تھا ۔انہوں نے بڑے صاف الفاظ میں بتادی کہ یہ ایک مہم ہے جو دنیا بھر میں چل رہا ہے ۔جسکو میں نے 2006میں می ٹو کے نام سے شروع کیا تھا دراصل می ٹو عورتوں پر بے جا زیادتی اور خصوصا جنسی زیادتی کے بارے میں ہے ۔جسکا ریزلٹ اب میں دیکھ پا رہا ہوں۔لیکن ہاں اب اس میں تھوڑی سی تبدیلی آئ ہے پہلے ہیش ٹیگ نہیں تھا اب ہیش ٹیگ لگا کر اس کو اور سنسنی خیز بنا دیا گیا ہے ۔

    ترانا کہ رہی ہیں میں نے اس کیمپنگ کی شروعات اس لئے کی تاکے عورتیں اپنے اوپر ہوئے جنسی زیادتی کو بیان کرے اس زیادتی کے شکار چاہے وہ کبھی بھی ہوئ ہوں یا ابھی ابھی حالیہ کچھ مہنہ سال پہلے اپنے اپنے واقعات کو ہیش ٹیگ می ٹو کرکے شیر کریں ۔اس سے نہ صرف بیداری آئے گی بلکہ آنے والی نسل کو بھی فائدہ ہوگا ۔

    ترانا دراصل ایک امریکی شوشل ورکر ہی نہیں بلکہ ایک تانیثت کے علمبردار بھی ہیں ۔ظاہر ہے ایسے معروف عورت کی باتوں میں لبیک کہنا کوئ بڑی بات نہیں لیکن مزے کی بات یہ ہیکہ دوہزار چھ سے یہ کیمپنگ چل رہی تھی تب می ٹو کے نام سے تھا اور اب ہیش ٹیگ می ٹو کے نام سے ہے۔اس وقت تو کسی نے خاطر خواہ اپنے اوپر ہوئے جنسی زیادتی کے واقعات کو شیر نہیں کیا ۔اور اب جبکہ بارہ سال سے بھی زیادہ کا عرصہ گز گیا ہے تو سبکو اپنی اپنی پرانی باتیں یاد آرہی ہیں ۔بلکہ کچھ لوگوں نے تو اپنے بچپن کی باتوں کو کچھ نے اپنے شروعاتی جوانی کے دنوں کی باتوں کو بھی بغیر ہچکچائے کہ ڈالا ہے ۔

    دیکھئے دراصل ہیش ٹیگ کیمپنگ میں ٹویسٹ اسوقت آیا جب پچھلے سال نومبر دوہزار سترہ میں ہالی ووڈ کے مشہور و معروف فلم شاز شخصیت ہاروی وائنسٹن پر جنسی زیادتی کے الزام لگے ۔ان پر الزام لگانے والی بھی کوئ اور نہں ہالی ووڈ کے ہی مشہور و معروف اداکارہ الیسا میلانے ہی ہیں۔انہوں نے وائنسٹن پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا ۔اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ آگ پوری طرح ہالی ووڈ کو اپنے چپٹ میں لے لیا ۔ الیسا کے ٹوئٹ کے بعد کچھ ہی گھنٹہ میں دو لاکھ لوگوں نے ہیش ٹیگ می ٹو کو ری ٹوئٹ کیا اور شام تک پانچ لاکھ مرتبہ لوگونے اس بات کو اپنی ٹوئٹ میں دہرا دیا۔ چوبیس گھنٹہ تک لگ بھگ 4.7ملین لوگوں نے اس مہم کا ساتھ دیا ۔بلکہ حقیقی بات یہ ہیکہ یو ایس کے پینتالیس فیصد لوگوں نے اس ہیش ٹیگ می ٹو کا استعمال کیا وہ بھی صرف شروعات کے چوبیس گھنٹوں میں ۔الیسا کے بعد ہالی ووڈ سے وائنسٹن پر الزامات کے بوچھار لگنے لگے اس لسٹ میں لویتھ مالیٹرو ،کارا ڈیو لین ،این جیلینا جولی ،لیا سیڈ لاس روزانہ ارکوئن اور میرا جیسی نامور اداکاروں نے جنسی زیادتی کی شکایت کر دی ۔

    اس بھنڈا پھوڑ کے بعد بہت سارے لوگوں نے اپنی اپنی پوسٹ گوائیں بہتوں کو اپنی پوزیشن سے معطل ہونا پڑا کتنے لوگ اپنی اپنی عزت کا مٹی پلید کئے اور کتنوں کا بنے بنائے ستارہ دوبارہ گردش کرنے لگا ۔اسی زمانے میں یہ الزام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی لگا یہی وجہ ہیکہ انکو ایک پریس انٹر ویو میں یہ بات کہنی پڑی کہ بہت سارے لوگ اس ہیش ٹیگ می ٹو مہم کو اپنی شہرت کا ذریعہ بنا رہے ہیں بہت سارے لوگ اس مہم سے ناجائز پیسہ کمانا چاہ رہی ہیں۔الغرض موٹے طور پر انہونے کہا ہیش ٹیگ می ٹو مہم ہمارے ملک کے لئے مہلک ہے۔

    ابھی تک یہ سب باتیں یوروپین ممالک پر ہی چل رہی تھی ۔اور مذکورہ واقعات بھی پچھمی ممالک میں ہی ہوئے تھے ۔مگر بات وہیں ختم نہیں ہوئ ۔ترانا اپنے مہم میں لگاتار محنت کرتی رہی اور اب انہوں نے شوشل میڈیا پر اپنی مہم کو بہت تیز کردیا ۔ایک رکاڈ جسکو راینن نے شائع کیا ہے۔عورتیں جو جنسی زیادتی کے خلاف 1998 تک اپنا رپورٹ لکھوائ تھیں ان سب کی تعداد ۔17,7000,000 ہے ۔یاد رہے کہ یہ اس زمانے کی بات ہے جب عورتیں اپنی جنسی زیادتی کی بات کو کسی کو بولنا ہی نہیں چاہتی تھیں ۔اسی رپورٹ میں یہ بھی دیکھایا گیا ہیکہ پچاس فیصد عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی انکے گھر میں یا گھر کے اس پاس ہی ہوتے ہیں ۔اور 82فیصد سیکسول گالیاں برداشت کرنے والی عورتیں ہی ہوتی ہیں وغیرہ وغیرہ ۔

    خیر اسی زمانے میں اپنے ہندوستان کے کچھ بالی ووڈ اداکارئیں بھی ادھر مغربی ممالک میں اپنی زندگی گم نامی کے ساتھ گزار رہی تھیں ان میں ایک نام جمشید پور جھارکھنڈ کے معروف کوئن اور 2004 کے مس انڈیا اوراسی سال کے مس ورلڈ تنوشری دتا کا بھی ہے ۔انکو ہیش ٹیگ می ٹو بہت اچھا لگا ۔اور کود پڑی اس میدان کار زار میں ۔چا ہے اسکا جو بھی مقصد رہا ہو آنا فانا ہندوستان آئ اور بالی ووڈ کے لوگوں کو جگانا شروع کی ۔سب سے پہلے اپنی واقعہ ہیش ٹیگ می ٹو کے ساتھ شروع کی اور بر سر عام کہ ڈالا کہ میرے ساتھ دس سال پہلے نانا پاٹیکر نے جنسی زیادتی کی تھی جسکو اسوقت بھی میں نے اٹھایا تھا لیکن لوگوں نے اس پر دھیان نہیں دیا تھا۔اب اچھا موقع ہے مجھے انصاف ملنا چاہئے ۔

    اب کیا تھا لگ گئ آگ اور ایک دم سے سونامی کی طرح آگ کی لہر چلنے لگی۔کچھ ہی دنوں بعد ایشوریہ ،کاجول ،عامر خان امیتابھ بچن سرکار کے طرف سے اسمرتی ایرانی وغیرہ نے سہمے سہمے اداکارہ تنوشری دتا کا سپورٹ کیا ۔اب اس آگ میں ویکاس بہل،آلوک ناتھ اور کیلاش کھیر سبھاش گھئ ساجد خان وغیرہ کو بھی جلا ڈالا ۔پھر کیا تھا جیسے ہی ان لوگوں کے دامن میں آگ کا چھیٹا پڑا یہ لوگ بڑ بڑھانے لگے ۔اور الٹی سیدھی دلائل دینے لگے ۔

    رکئے ابھی کہانی ختم نہیں ہوئ ہے ابھی کہانی اور ٹوئسٹ باقی بلکہ اب تو آگ کا گولا اور افان مارنے لگا ہے۔اب باری آئ ہندوستانی جرنلسٹوں کی جرنلسٹوں نے سب سے زیادہ جس شخص پر آگ لگائ وہ ہے ایم جے اکبر اکبر صاحب پہلے پرومیننٹ جرنلسٹ تھے اب بہت بڑے سیاست داں ہیں اس کے علاوہ بھی کچھ چند لوگوں پر آگ لگی ہے مگر وہ لوگ بڑے چالو ہیں پانی ساتھ میں رکھتے ہیں آگ لگنے سے پہلے ہی بجھانے کا مادہ خوب جانتے ہیں ۔

    اور ہاں یہ بات الگ ہے کہ ابھی تک کسی پر کوئ خاطر خواہ کاروائ بھی نہیں ہوئ ہے سوائے ہلکا پھلکا نانا پاٹیکر کے۔اور کاروائ شاید نہ بھی ہو کیونکہ پچھلے کئ سال پہلے امیت شاہ بھی ایک لڑکی کے جاسوسی میں بری طرح پھسے تھے اسوقت بہت ہنگامہ بھی ہوا تھا اسلئے بعید نہیں کے ہیش ٹیگ می ٹو کرکے وہ لڑکی بھی اپنی اسٹوری لکھ دے ۔اور پھر سے دوہزار انیس کا بنے بنایا ماحول مکدر ہوجائے ۔اور پرانا قضیہ ایک بار پھر سامنے آجائے اسلئے سرکار اس بات کو زیادہ طول دینا نہیں چائے گی ۔

    ہم لوگ جانتے ہیں فلم انڈسٹری اور جرنلزم دو ایسی انڈسٹری ہے جہاں سیکس کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی ہے یہاں تو ہر چیز کی آزادی ہے کھلی چھوٹ ہے زنا نام کی کوئ چیز یہاں ہے ہی نہیں ۔سیکس کرنا بوس وکنار کرنا حتی کہ ایک دوسرے کے بیویوں کا تبادلہ کرنا بھی یہاں آزاد خیالی اور مہذب مانا جاتا ہے ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کو تو یہ لوگ معیوب ہی نہیں سمجھتے پھر یہ ہیش ٹیگ می ٹو کا جلوہ آخر سب کے سر چڑھ کر کیوں بول رہا ہے ۔میرے سمجھ سے پرے ہے ۔کہیں ایسا تو نہیں کے رافیل کے سیاہ دھبا کو چھپانے کے لئے سرکار ہیش ٹیگ کو زیادہ طول دے رہاہے ۔

    پھر یہی سمجھ لیا جائے کہ صدر صاحب ڈولنڈ ٹرمپ جی کی بات صحیح ہےکہ یہ سب نیم فیم اور پیسہ کے لئے کیا جارہا ہے بات قابل غور ضرور ہے۔ دوسری اور آخری بات ہم ہندوستانی کب تک نقل کرینگے کب تک مغرب کو ہی اپنا مائ باپ سمجھیں گے ۔ارے یار ان لوگوں نے ہیش ٹیگ می ٹو شروع کیا ہے دوہزار چھ سے ان کے یہاں چل رہا ہے ۔ان لوگون نے اپنے سوسائٹی اور سماج کے حساب سے می ٹو کو ایجاد کیا ہے ہم کیوں اسکو ڈھوتے پھریں ۔ لیکن حقیقی بات یہ ہے کہ ہم اسی مغربی آزادی کو ہی تو نسوانی آزادی کا ٹیگ دے رکھے ہیں اب ہمیں انکی چیز کو تو فالو کرنا ہی پڑیگا ۔ ایک بات یاد رکھیں ہم آج بھی غلام ہیں غلام لیکن ہم جسمانی غلام نہیں بلکہ ہم ذہنی غلام ہیں ۔اور صاحب آدمی جسمانی غلامی سے تو آزاد ہوجاتا ہے مگر ذہنی غلامی سے کبھی آزاد نہیں ہو سکتا

    ہیش ٹیگ می ٹو ، پھیلتا ہوا ناسور—-از— ترانابرکی

  • وفاقی وزیر نورالحق قادری نے خیبر ایجنسی کے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

    وفاقی وزیر نورالحق قادری نے خیبر ایجنسی کے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

    وفاقی وزیر برائے مذہبی امورڈاکٹر پیرنورالحق قادری نے کہاہے کہ حالیہ سروے میں ہم نے اُن بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے جو عرصہ دراز سے حل طلب تھے،

    فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس میں‌ ایسی کیا بات تھی کہ وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری سو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی پی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مختلف وفو د سے ملاقات کے دوران کیا، وفاقی وزیرنے کہاکہ صحت ، تعلیم، پینے کی صاف پانی ،سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کے بنیادی مسائل کی حل کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی توجہ اور تعاون کے ساتھ فنڈز منظور ہوگئے ہیں اور مرحلہ وار تعمیر ی کاموں کا آغاز کردیا جائے گا، اس خطیر فنڈز کے خرچ کرنے سے خیبر ایجنسی میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہمارے بے روزگار نوجوانوں کو وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت کے مطابق پیشہ وارانہ کورسز بھی کروانے کا انتظام کیا جارہا ہے جس سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جو عورتوں کیلئے ہیں اُس میں اس سال اضافہ کردیا گیا ہے‘ ترقی کا یہ سفر ان شاءاللہ خیبر ایجنسی کے عوام کے تعاون کے ساتھ جاری رہے گا،

    قادری اور وزیراعظم پھر اکھٹے ہوگئے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

    مشہورزمانہ دواسازکمپنی جانسن اینڈ جانسن پر13 کھرب روپے کا جرمانہ

    انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر ترقی کے عمل کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈوں کا سہارالے رہے ہیں‘ میں عوام سے کہتا ہوں کہ ایسے عناصر کی باتوں پر یقین نہ کرے جو خیبر ایجنسی کی ترقی کے خلاف ہیں،ان شاءاللہ بہت جلد خیبر ایجنسی کے عوام بہت بڑی خوشخبری کی طور پر اربوں روپوں کی لاگت سے شلمان واٹر سپلائی سکیم بہت بڑے پراجیکٹ پر کام کا آغاز دیکھ سکیں گے، انہوں نے کہا وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق خیبر ایجنسی کو سی پیک میں شامل کردیا گیا ہے جوکہ خیبر ایجنسی کی تاریخ میں بہت بڑی کامیابی ہے،

  • وزیراعلیٰ خیبر پی کے کی زیر صدارت ہائی ویز کونسل کا اجلاس، کیا ہوئے اہم فیصلے؟ بڑی خبر

    وزیراعلیٰ خیبر پی کے کی زیر صدارت ہائی ویز کونسل کا اجلاس، کیا ہوئے اہم فیصلے؟ بڑی خبر

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا ہائی ویز کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں،

    لاک ڈاؤن کرنے والوں‌ کو خیبر پی کے سے گزرنے ہی نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اے پی پی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اجلاس میں مزید چھ مختلف صوبائی شاہراہوں کی پراونشلائزیشن کی منظوری دی گئی ہے، اجلاس میں‌ پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے بجٹ برائے مالی سال 2019-20 کی منظوری دی گئی، بجٹ کا تخمینہ.360 4693 ملین روپے ہے ۔اجلاس میں پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کے، سڑکوں کی بحالی کے پلان برائے 2019-20 کی بھی منظوری دی گئی جس کا تخمینہ 2032.80 ملین روپے ہے وزیراعلیٰ نے صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری و بحالی کیلئے مجوزہ منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کی ضرورت پر زور دیا ہے، اُنہوں نے ضم شدہ قبائلی اضلاع اور دیگر پسماندہ علاقوں کی مصروف اور بڑی شاہراہوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں ذرائع آمد ورفت کی مطلوبہ معیار کے مطابق بہتری حتمی مقصد ہونا چاہیئے جس سے نہ صرف عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی بلکہ سیاحت کے فروغ اور صنعت و سرمایہ کاری کی بحالی میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی،

    شیخ رشید کا اپوزیشن سے معاملات طے پانے کا دعویٰ، آزادی مارچ سے متعلق بھی بڑی بات کہہ دی

    کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم

    خیبرپختونخوا ہائی ویز کونسل کا 17 واں اجلاس وزیراعلیٰ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں منعقد ہوا، صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان، وزیرزراعت و لائیو سٹاک محب اﷲ خان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد بنگش، محکمہ خزانہ اور مواصلات کے انتظامی سیکرٹریز ، ایم ڈی پختونخوا ہائی وے اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس کو کونسل کے سابقہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد سے آگاہ کیا گیا،

  • رابی پیرزادہ نے انسانیت کی خدمت کے لیے اہم اعلان کردیا

    رابی پیرزادہ نے انسانیت کی خدمت کے لیے اہم اعلان کردیا

    لاہور: میں غریبوں کی مدد کرنا چاہتی ہوں ، سب سے پہلے علاج معالجے کی طرف توجہ دوں گی اطلاعات کےمطابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے غریبوں کے لیے مفت ڈسپنسری کھولنے کا اعلان کردیا۔رابی پیرزادہ کہتی ہیں‌کہ ’’بہت جلد غریب اور مستحق افراد بغیر کسی بیرونی امداد کے اپنی کمائی سے ڈسنپسری قائم کروں گی،

    امریکہ سعودی عرب میں مفت میں فوج نہیں بھیج رہا ، ٹرمپ

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی معروف گلوکارہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ہو ہاتھ میں کھدال لیے کھڑی ہیں۔ رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’’اپنی مدد آپ کے تحت میں غریب کے لیے دواخانہ قائم کررہی ہوں جہاں غریبوں کو مفت سہولیات دی جائیں گی۔رابی پیرزادہ نے اس بات کے عزم کااظہار کیا کہ لوگ دوسروں کے عطیات لے کر فلاحی کام کرتے ہیں مگر میں ایسی کمائی سے نہیں کروں گی‘‘۔

    دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر اور انسٹاگرام پر سانپ، اژدھے اور مگر مچھ کے ہمراہ ویڈیو اور تصاویر شیئر کرچکی ہیں۔ انہوں نے سانپ اور مگرمچھ کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی، جس میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نریندری مودی کے لیے تحفہ ہے۔محکمہ وائلڈ لائف نے عدالت میں مقدمہ بھی درج کرایا تھا جس پر گلوکارہ کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے البتہ رابی پیر زادہ عدالت میں پیش ہوئیں تو حکم منسوخ کردیے گئے تھے۔

    پاکستان،ایران خطے کے دواہم ملک ملکرمسائل حل کریں گے،ایرانی صدرحسن روحانی

  • وزریراعظم کی بھتیجی کا پرس چوری ، کیا قیتمی ترین اشیاء تھیں ، خبر آگئی

    وزریراعظم کی بھتیجی کا پرس چوری ، کیا قیتمی ترین اشیاء تھیں ، خبر آگئی

    نئی دہلی :ایک طرف ملک کے وزیراعظم اہم ترین مشن پر مصروف ہیں اور ملک میں امن و امان کی صورت حال کے بہتر ہونے کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیںتو دوسری طرف چور وزیراعظم کی بھتیجی کا پرس چھین کرفرارہو گئے ،اطلاعات کے مطابق ملک کے دارالحکومت دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بھتیجی کا پرس لے کر فرار ہونے والے ملزم کو دہلی پولیس نے اتوار کو گرفتار کرلیاہے جبکہ دوسرے بدمعاش کی تلاش جاری ہے۔گزشتہ روز مودی کی بھتیجی سے یہاں ایک پاش علاقے میں دو بدمعاش ان کا پرس لے کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد معاملہ سامنے آنے پر دہلی پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی تھی۔

    امریکہ سعودی عرب میں مفت میں فوج نہیں بھیج رہا ، ٹرمپ

    دہلی پولیس نے بتایا کہ چوری کے واقعہ کے بعد سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزم کی شناخت کر لی گئی تھی اور پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے ملزم کا شناخت کیا۔ پولیس کو دیکھ کر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش لیکن کامیاب نہیں ہو سکا۔پولیس کے مطابق ملزم کا نام نونو ہے اور اسے ہریانہ کے سونی پت کے بڈواني گاؤں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ملزم نونو کے پاس سے وزیر اعظم کی بھتیجی سے چرایا سارا سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔

    دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا

    پولیس نے کہا کہ اس کے ساتھ ایک اور ملزم بھی اس میں شامل تھا جس کی تلاش کی جاری ہے اور اسے بھی جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔واضح رہے کہ مودی کی بھتیجی دمينتی بین مودی صبح امرتسر سے دہلی لوٹی تھی۔ ان کا کمرہ سول لائنز علاقے میں واقع گجراتی سماج بھون میں بک کی گیا تھا۔ وہ پرانی دہلی سے آٹو سے فیملی کے ساتھ گجراتی سماج بھون پہنچیں گیٹ پر اتر ہی رہی تھی کہ اسکوٹی سوار دو بدمعاشوں نے ان کا پرس چھین لیا۔دمينتی نے خود کو مودی کی بھتیجی ہونے کا دعوی کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پرس میں تقریباً 56 ہزار روپے، دو موبائل اور کچھ اہم دستاویزات موجود تھے۔

    پاکستان،ایران خطے کے دواہم ملک ملکرمسائل حل کریں گے،ایرانی صدرحسن روحانی

  • فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے والے مجرم کے لیے اعزاز ، اسرائیلی فوج میں بھرتی

    فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے والے مجرم کے لیے اعزاز ، اسرائیلی فوج میں بھرتی

    مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینیوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث انتہا پسند صہیونیوں کی اسرائیلی ریاست کی طرف سے حوصلہ افزائی کوئی نئی بات نہیں، اس کی ان گنت مثالیں موجود ہیں۔ اس کی تازہ مثال ایک فلسطینی خاندان کو اس کے گھر میں گھس کر زندہ جلانے اور تین افراد کو شہید کرنے میں ملوث ایک مجرم کو فوج میں بھرتی کیا گیا ہے۔

    امریکہ سعودی عرب میں مفت میں فوج نہیں بھیج رہا ، ٹرمپ

    عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار’یدیعوت احرونوت’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے نواحی علاقے دوما میں 31 مئی 2015ء کو گھر میں گھس کر دوابشہ فلسطینی خاندان کو زندہ جلا نے میں ملوث ایک دہشت گرد کو پہلے عدالت سے بری کرایا اور اب اسے فوج میں بھرتی کیا گیا ہے۔عبرانی میڈیا میں آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دوابشہ خاندان کے قتل میں ملوث ایک دہشت گرد کو فوج میں بھرتی کیے جانے کا معاملہ پانچ ماہ قبل ہونے والی اس پیش رفت کے بعد دیکھا گیا ہے جس میں اسرائیلی عدالت اور پراسیکیوٹر کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں دوابشہ خاندان کے قاتلوں کو بری کردیا گیا تھا۔

    دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا

    اس سے قبل دوابشہ خاندان کے قتل میں ملوث ایک آباد کار کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں کہ فلسطینی خاندان کو زندہ نذرآتش کرنے کے جرم میں ملوث انتہا پسند کو فوج میں بھرتی کیے جانے کو چیلنج کیا جائے گا یا نہیں کیونکہ اس کے خلاف عدالت میں فی الحال کیس موجود ہے اور عدالت اس کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کررہی ہے۔یہ دلخراش واقعہ 31 مئی 2015ء کو پیش آیا تھا جب یہودی انتہا پسندوں کےایک گروپ نے نابلس میں دوما کے مقام پر ایک فلسطینی خاندان کے گھر کوآگ لگا دی تھی جس کےنتیجے میں گھر میں موجود میاں بیوی اور ان کا ایک شیر خوار بچہ شہید اور چار سالہ بچہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا تھا۔

    پاکستان،ایران خطے کے دواہم ملک ملکرمسائل حل کریں گے،ایرانی صدرحسن روحانی

    بعد ازاں اسرائیلی فوج نے متعدد یہودی انتہا پسندوں کو اس جرم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا جس انہیں عمر قید سمیت کڑی سزائیں سنائی گئی تھیں مگر بعد ازاں اسرائیلی عدالتوں نے حکومت اور مجرموں کےساتھ ملی بھگت سے ان کی سزائیں ختم کرنا شروع کردیں اور اب انہیں اس وحشیانہ فعل سے مکمل طورپر بری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • افغانستان میں یہ عمل پاکستان میں نئے مہاجرین کے داخلے کا سبب بن سکتا ہے؟ شہریار آفریدی کا انتباہ

    افغانستان میں یہ عمل پاکستان میں نئے مہاجرین کے داخلے کا سبب بن سکتا ہے؟ شہریار آفریدی کا انتباہ

    وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ہائی کمشنر کو انتباہ کیا ہے کہ افغانستان میں حالیہ تشدد اور دھماکوں کی لہر پاکستان میں نئے مہاجرین کے داخلے کا سبب بن سکتی ہے،

    اسلام آباد ایئر پورٹ سے کتنی منشیات برآمد ہوئی کہ شہریار آفریدی پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی پی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان خیالات کا اظہار شہریار آفریدی نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپو گرانڈی سے جنیوا میں ملاقات کے دوران کیا۔شہریار خان آفریدی نے پاکستان میں مہاجرین کی بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں حالیہ تبدیلیوں کے باوجود پاکستان افغان مہاجرین کی امداد اور فلاح و بہبود کا عمل جاری رکھے گا۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو مہاجرین کیلئے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف اور اسے درپیش مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، شہریارخان آفریدی نے کہا کہ یو این ایچ سی آر کو مہاجرکیمپوں میں صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کرنا ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ یو این ایچ سی آر کی افغان مہاجرین کیلئے مختص رقم کم ہونے سے پاکستان میں ادارے کی مہاجرین کی فلاح و بہبود کی کوششوں کو دھچکا لگے گا،

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی انسانی حقوق کیلئے لگن اور عزم کے باعث لاکھوںافغان مہاجرین کو بنک اکاؤنٹس کی سہولت دی گئی۔ دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے باعث وزیراعظم عمران خان نے گلوبل ریفیوجی فورم کا مشترکہ کنوینئر بننا قبول کیا،

  • ترک افواج نے 500 سے زائد کردباغی ماردیئے

    ترک افواج نے 500 سے زائد کردباغی ماردیئے

    انقرہ :ترکی کسی کی کوی پرواہ نہیں کررہا ، نئے عزم کے ساتھ دھشت گردوں کے خلاف آپریشن کرکے ترکی نے یہ ثابت کردیا ہےکہ وہ ایک خودمختار ملک کا طاقت ور حکمران ہے، دوسری طرف ترکی کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چشمہ امن آپریشن کے دوران ہلاک کئے جانے والے PKK/PYD-YPG کے دہشت گردوں کی تعداد 500سے تجاوز کرگئی ہے۔

    امریکہ سعودی عرب میں مفت میں فوج نہیں بھیج رہا ، ٹرمپ

    ترک فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ” چشمہ امن آپریشن کے دائرہ کار میں رات بھر زمینی و فضائی فائرنگ اور ڈرون طیاروں کے تعاون سے آپریشن جاری رہے۔ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی ہے”۔واضح رہے کہ ترک مسلح فورسز نے 9 اکتوبر کو شام میں دریائے فرات کے مشرق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD-YPG کے خلاف چشمہ امن آپریشن کا آغاز کیا۔آپریشن کے دائرہ کار میں کل رسولین تحصیل کا کنٹرول سنبھال لیا گیا اور آج تحصیل تل عبید کے علاقے سولوک کو YPG/PKK کے قبضے سے چھُڑا لیا گیا ہے

    دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا

    ترکی کے اس اپریشن کے خلاف یورپی ممالک نے بھی ترکی کودھمکانے کی کوشش کی اور معاہدے بھی ختم کردیئے مگر ترکی نے سب کو یہ کہہ کر چپ کرادیا ہےکہ جو بھی ترک عوام کا دشمن ہے اس کا انجام یہی ہے، یہی وجہ ہے کہ اس وقت ترکی کے اس اقدام کےسامنے کوئی کھڑا ہوتے نظر نہیں آرہا

    پاکستان،ایران خطے کے دواہم ملک ملکرمسائل حل کریں گے،ایرانی صدرحسن روحانی

  • صہیونی حکومت کا نیا سیکورٹی پلان ، اربوں کی رقم مختص

    صہیونی حکومت کا نیا سیکورٹی پلان ، اربوں کی رقم مختص

    مقبوضہ بیت المقدس : فلسطینیوں کے حملوں سے بچنے کےلیے یہودی حکومت کا ایک اور خطرناک منصوبہ منظر عام پر آگیا ، اسرائیلی "گلوبز” ویب سائٹ نے ہفتہ کے روزایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک حساس حفاظتی منصوبے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

    امریکہ سعودی عرب میں مفت میں فوج نہیں بھیج رہا ، ٹرمپ

    ذرائع کےمطابق اس منصوبے کے بارے میں معروف عبرانی ویب سائٹ میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل ہر صورت اس منصوبے کو مکمل کرنا چاہتا ہے ، دوسری طرف مطابق اسرائیلی سیاسی اورسلامتی کے امور سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں صہیونی ریاست کے حساس حفاظتی کمیٹی کے بجٹ کے لیے 320 ملین شیکل کی رقم مخص کی گئی ہے۔سائٹ کے مطابق اس مرحلے میں اس منصوبے کے بجٹ "فیز اے” کی منظوری دی گئی ہے،

    دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس منصوبے کے بعد میں باقی مرحلوں کے لیے بجٹ مختص کرنے پر غور کیا جائے گا۔سائٹ کے مطابق فوج کے بجٹ میں یہ اضافہ جلد ہی فنانس کمیٹی اور کمیٹی برائے امور خارجہ اور سلامتی کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔یاد رہےکہ اسرائیلی حکومت آئے روز اپنے اپ کو محفوظ تر رکھنے کے لیے غیر قانونی منصوبوں کو مکمل کرنا چاہتی ہے

    پاکستان،ایران خطے کے دواہم ملک ملکرمسائل حل کریں گے،ایرانی صدرحسن روحانی

  • حکومت میں رہتے ہوئے میرا سب سے بڑا مشن کیا ہے؟ وزیراعلیٰ نے صاف بتا دیا

    حکومت میں رہتے ہوئے میرا سب سے بڑا مشن کیا ہے؟ وزیراعلیٰ نے صاف بتا دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق دورذاتی مفادات کا دور تھا، ماضی میں قومی مفادات کونظراندازکیاگیا،

    خود ساختہ مہنگائی،حکومتی تدبیریں ناکام،نہ ایپلی کیشن کام آئی نہ عثمان بزدارکی کوئی چلی،غریب پریشان، بے حس حکمران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج مختلف شہروں سے آئے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے کہا کہ عوامی مسائل کےحل کواپنی ترجیح بنایاہے، حکومت میں‌ رہتے ہوئے عام آدمی کےمسائل حل کرنامیرا مشن اورفرض ہے، وزیراعلیٰ فرداًفرداًشہریوں کی نشستوں پرگئے، ان سے مصافحہ کیا اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی،

    گوگل بھی احترام کرتی ہے اساتذہ کا ، ہمیں‌بھی کرنا چاہیے 

    ہماری بھی مراعات بڑھائی جائیں‌ ورنہ سب کی بند کردی جائیں‌ ، پنجاب حکومت کے اپنے ہی

    وزیراعلیٰ نےموقع پرلوگوں کےمسائل کےحل کےاحکامات جاری کئے، قبل ازیں کشمیر کی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق کیلئے بھارتی تسلط کے خلاف تاریخی جدوجہد کر رہے ہیں اور اقوام عالم کو مظلو م کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنا ہو گی، انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے کرفیو کے ذریعے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی ہے، کشمیری عوام اپنی اس جدوجہد میں تنہا نہیں، پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے،