Baaghi TV

Author: +9251

  • مریم اورنگزیب نےکیپٹن صفدرسے متعلق اہم شخصیت کے بیان کو جھوٹ قراردیا

    مریم اورنگزیب نےکیپٹن صفدرسے متعلق اہم شخصیت کے بیان کو جھوٹ قراردیا

    لاہور:مریم اورنگزیب نےکیپٹن صفدرسے متعلق اہم شخصیت کو جھوٹا قراردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سی ای سی اجلاس اور کیپٹن صفدر کے بارے میں کمیٹی کی تشکیل کی میڈیا رپورٹس مسترد کردیں

    مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی کمیٹی تشکیل دی گئی نہ ہی واقعات کا سیاق وسباق درست اور سچائی پر مبنی ہے،مریم اورنگزیب نے آج پارٹی سی ای سی سے متعلق چلنے والی خبریں من گھڑت، بے بنیاد اور افواہ سازوں کی کارستانی ہے ، اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے اس بات کا تاثر دینے کی کوشش کی ہےکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ایسی بہت کم باتیں‌ ہوئی ہیں‌

    ایک اور بیماری لوٹ آئی ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

    نوازشریف اور شہبازشریف سے منسوب کردہ ”من گھڑت خبریں“ کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے، حقیقت نہیں ، مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کے حوالے سے ہونے والی گفتگوکا رخ موڑنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہےکہ پارٹی اجلاس کی تمام کارروائی کو مسخ کیا گیا اور شہباز شریف کی گفتگو کو غلط رنگ دیا گیا

    سرفراز احمد کے پنجاب اسمبلی میں‌تذکرے،ن لیگ دشمن بن گئی

    پارٹی اجلاسوں میں قائدین اور رہنماؤں کی رائے، نقطہ نظر اور خیالات امانت ہوتے ہیں جن کا مقصد درست حقائق اور فیصلوں تک پہنچنا ہوتا ہےپہلے بھی درخواست کی تھی کہ پارٹی موقف کی ذمہ داری ترجمان کو تفویض کی گئی ہے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ قیاس آرائیوں کا مقصد شرانگیزی ہے، عوام اور پارٹی کارکنان افواہ سازوں سے ہوشیار رہیں

    14اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا، موجاں ای موجاں

    بتاچکے ہیں کہ قائد محمد نوازشریف کی رہنمائی میں پارٹی فیصلے کا اعلان صدر شہبازشریف کریں گے،پارٹی کو نقصان پہنچانے کی یہ سوچی سمجھی سازش ہے جس کا پارٹی صدر شہبازشریف نے سخت نوٹس لیا ہے،سازشی عناصر مسلسل کوشش کررہے ہیں کہ پارٹی میں دراڑ ڈالی جائے، یہ سازش ہمیشہ کی طرح ناکام ونامراد رہے گی

  • کیپٹن صفدرجیسے لوگ نواز شریف کو مروا رہے ہیں، شہباز شریف پھٹ پڑے

    کیپٹن صفدرجیسے لوگ نواز شریف کو مروا رہے ہیں، شہباز شریف پھٹ پڑے

    لاہور:احسن اقبال اور پرویز رشید گواہ ہیں‌ کہ میں نے ہمیشہ نواز شریف کو ریاست سے ٹکرانے سے منع کیا ، پتہ نہیں‌ اپنے ہی اداروں کو نواز شریف کیوں‌ شکست دینے پربضد ہیں‌،نواز شریف ان لوگوں کی بات کو پسند کرتے ہیں‌جو ان کو بھڑکاتے ہیں ، میاں‌شہباز شریف سے متعلق اہم گفتگواس وقت سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے

    مشہورزمانہ دواسازکمپنی جانسن اینڈ جانسن پر13 کھرب روپے کا جرمانہ

    اسی وجہ سے اس وقت نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان فاصلے بڑھتے ہوئے محسوس ہورہے ہیں ، دوسری طرف مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کیپٹن (ر) صفدر کی بیان بازی پر ناراض ہوگئے، فضل الرحمان کے آزادی مارچ و دھرنے پر مسلم لیگ ن دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی۔

    چین کے قومی ترانے پر شور، فیفا کا ہانگ کانگ فٹ بال ٹیم پر جرمانہ

    نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے نہیں گئے، نواز شریف کو کل کے اجلاس سے متعلق آگاہ کیا جانا تھا اور فہرستیں پیش کرنا تھیں۔رپورٹ کے مطابق اجلاس کے اختتام پر شہباز شریف نے کہا کہ آج دل کی باتیں رکھنا چاہتا ہوں، شہباز شریف نے اجلاس کے شرکا کی تنقید پر جواب دینے کا فیصلہ کیا۔

    ایک اور بیماری لوٹ آئی ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

  • لودہراں : حادثے میں جانی نقصان

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ملتان روڈ اڈا پرمٹ کے قریب موٹر سائیکل کی رکشہ میں ٹکر

    تفصیلات کے مطابق لودھراں پرمٹ پر ٹکر کی وجہ سے ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق

    ایک موٹر سائیکل سوار بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر امدادی کارروائی کی

  • مقبوضہ کشمیر میں پتھر بازی کے کتنے واقعات ہوئے؟

    مقبوضہ کشمیر میں پتھر بازی کے کتنے واقعات ہوئے؟

    مودی حکومت کا مسلسل دعوی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ اپنے دعوی کو سچا ثابت کرنے کے لیے حکومت نے پرانی تصاویر کا سہارا بھی لیا ہے۔ مقبوضہ وادی کی صورت حال بھارتی بیانیہ سے مکمل طور پر مختلف ہے۔

    مقبوضہ کشمیر : ہیومن رائٹس واچ ایک بار پھر بھارتی مظالم پر بول پڑا

    بھارتی حکومت کے ایک سرکاری نوٹ کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں پتھر بازی کے 306 مختلف واقعات رونما ہوئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے اپنی ایک دستاویز میں پتھر بازی کے ان واقعات میں 100 سیکورٹی اہلکار کے زخمی ہونے کا ذکر کیا ہے جن میں 89 کا تعلق نیم فوجی دستوں سے ہے۔

    واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کا دعوی ہے کہ مقبوضہ وادی میں پتھربازی کے ایک دو واقعات ہوئے ہیں اس کے علاوہ حالات پرامن رہے ہیں۔ اب سرکاری نوٹ بھارتی حکومت کے اس دعوی کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر:بدترین لاک ڈاؤن:کرفیو کا 67 واں دن،ظلم وتشدد جاری

    یاد رہے کہ وادی میں 5اگست سے کرفیو نافذ ہے ۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی گذشتہ دو ماہ سے بند ہے۔ مقبوضہ وادی میں تمام بھارت نواز سیاستدان بھی گذشتہ دو ماہ سے نظر بند یا قید ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق کیا گیا ہے۔ فاروق عبداللہ اپنے ہی گھر میں نظربند ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، تعینات بھارتی افسروں نے کی بھارتی بیانیہ کی نفی

  • بورے والا : ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے اہل علاقہ پریشان

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی)علاقہ تھانہ ماڈل ٹاون ریل بازار دن دیہاڑے سگیریٹ کے سیلزمین سے ڈکیتی کی واردات

    تفصیلات کے مطابق زاہدمحمود قوم جٹ سکنہ رحمان ٹاون موٹر سائیکل رکشہ پر سگریٹ کی سیلز کرتا ہے کہ ریل بازار میں 2نامعلوم مسلح افراد بسواری موٹر سائیکل آئے اوراسلحہ کے زور پر ایک لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے

    بورے والا اور گرد و نواح میں ڈکیتی کی وارداتیں دن دیہاڑے عروج پر ہیں

  • قادری اور وزیراعظم پھر اکھٹے ہوگئے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

    قادری اور وزیراعظم پھر اکھٹے ہوگئے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

    اسلام آباد : مولانا فضل الرحمن کے بھارت کے خلاف کشمیریوں کے یوم سیاہ کے دن آزادی مارچ کو روکنے کےلیے وزیراعظم نے معروف شخصیت ، وزیراعظم کے پرانے ساتھی اور وفاقی وزیرمذہبی امور نور الحق قادری کو سونپ دیا۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

    مشہورزمانہ دواسازکمپنی جانسن اینڈ جانسن پر13 کھرب روپے کا جرمانہ

    سیاست کے مرکز ومحور اسلام آباد سے اس وقت مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ زیر بحث ہے، دوسری طرف اسی سلسلے میں‌وزیراعظم نے وفاقی وزیر کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور دھرنا روکنے کیلئے کوششوں کا ٹاسک سونپ دیا۔وزیر اعظم نے دھرنے سے متعلق تمام معلومات بھی طلب کرلیں جبکہ دھرنے کو روکنے یا اس سے نمٹنے کے حوالے سے سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    "وہی خدا ہے”عاطف اسلم نے خوبصورت آواز میں’’حمد‘‘پڑھ کر بیٹے کے نام…

    وزیراعظم کی جانب سے ٹاسک ملنے کے بعد نورالحق قادری جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے جلد رابطے کریں گے۔خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو حکومت کیخلاف آزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر مسلم لیگ ن کا اب تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آسکا ہے، شہباز شریف کمر درد کی وجہ سے آج نواز شریف سے ملاقات نہ کرسکے، دونوں کی ملاقات میں ہی حکمت عملی طے ہونا تھی۔

    چین کے قومی ترانے پر شور، فیفا کا ہانگ کانگ فٹ بال ٹیم پر جرمانہ

  • علم ودانش کے مرکز جی سی یونیورسٹی میں‌ داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری

    علم ودانش کے مرکز جی سی یونیورسٹی میں‌ داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری

    لاہور : پاکستان کے ممتاز اور معروف تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں بی ایس آنرز میں داخلوں کی میرٹ لسٹیں آویزاں، بی ایس آنرز باٹنی کا میرٹ 916 نمبرز جبکہ زوالوجی کا میرٹ 930 نمبرز پر ختم ہوا ہے، دوسری میرٹ لسٹ چودہ اکتوبر کو آویزاں ہوگی۔

    14اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا، موجاں ای موجاں

    یونیورسٹی ذرائع کےمطابق بی کام کا میرٹ 770، بائیو ٹٰیکنالوجی کا 970، باٹنی کا 916 میرٹ مقرر کیا گیا ہے۔ بزنس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کا میرٹ 877 نمبرز، کیمسٹری کا میرٹ 987 نمبرز، اکنامکس کا میرٹ 847، اینوائرنمنٹل سائنسز کا میرٹ 883 نمبرز میرٹ مقرر ہوا ہے۔

    ڈینگی ابھی زندہ ہے، مزیدمریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچادیا

    جی سی یونیورسٹی کی طرف سے جاری کی گئی میرٹ لسٹوں کے مطابق بی ایس آنرز ان جغرافیہ کا میرٹ 770، ہسٹری 859، اسلامیات 610 نمبرز، ریاضی کا میرٹ 880، فزکس 904، سائیکالوجی 930 نمبرز پر میرٹ ختم ہوا ہے۔ شماریات 704 نمبرز اور بی ایس آنرز زوالوجی کا میرٹ 953 نمبرز پر میرٹ مقرر کیا گیا ہے۔

    "وہی خدا ہے”عاطف اسلم نے خوبصورت آواز میں’’حمد‘‘پڑھ کر بیٹے کے نام…

    یہ بھی یاد رہے کہ جی سی یونیورسٹی نے انٹرویوز اور تحریری امتحانات کے بعد بی ایس آنرز ان فزیکل ایجوکیشن، فائن آرٹس اور پولیٹیکل سائنس میں داخلوں کی میرٹ لسٹیں بھی آویزاں کر دی ہیں، میرٹ لسٹ میں شامل طلباء 14 اکتوبر تک اپنی فیس جمع کراسکتے ہیں۔

  • دیپیکا پڈوکون نے بتایا کہ انہیں کب شرمندگی محسوس ہوتی ہے

    دیپیکا پڈوکون نے بتایا کہ انہیں کب شرمندگی محسوس ہوتی ہے

    دپیکا پڈوکون بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور اب بہت سارے معزز ایوارڈز رکھنے والی اداکارہ میں سے ایک ہے جو ان کے نام میں شامل ہوگئی۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ نے اس کے بارے میں بات کی تھی کہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ اداکارہ کہلانے میں کیسا محسوس ہوتا ہے، وہ یہ کہتے ہوئے آگے بڑھ گئیں کہ ان کا ایک حصہ قصوروار ہے۔

    دیپیکا نے بتایا کہ مجھے بہت شرمندگی محسوس ہوتی ہے جب میں بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کہلائی جاتی ہوں.

  • نک جونز نے پریانکا کو کون سا سوال کرنے سے منع کر دیا؟

    نک جونز نے پریانکا کو کون سا سوال کرنے سے منع کر دیا؟

    اگرچہ ہم ابھی بھی نکینکا کی شادی کے بارے میں دلچسپ بصیرتیں سن رہے ہیں ، ایسا لگتا ہے کہ نیک جونز پہلے ہی پریانکا چوپڑا جوناس کی شادی کی پہلی برسی کے موقع پر کوئی منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ہاں ، ابھی نیک اور پریانکا نے شادی کے بندھن میں بندھڑے ہوئے ایک سال ہونے کو ہے۔ یہ بالکل کل ہی محسوس ہوتا ہے کہ عمید بھون پیلس نے پی سی اور نک کو روایتی ہندوستانی اور عیسائی طرز کی شادی میں شادی کے بندھن میں باندھ دیا۔ جب ہم دسمبر کی سمت قریب جا رہے ہیں اور شاندار شادی پر نظر ڈالتے ہیں تو ، پرینکا نک کی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے منصوبوں پر پھلیاں چھڑارہی ہے۔

    اداکارہ اپنی آنے والی بالی ووڈ فلم دی اسکائی اس پنک کی تشہیر کے لئے نیویارک میں ہیں۔ آج کی رات انٹرٹینمنٹ سے گفتگو کے دوران ہی پرینکا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے نک سے پوچھا ہے کہ شادی کی پہلی سالگرہ منانے کے لئے انہیں کیا کرنا چاہئے۔ اس کا جواب سازی میں ایک ممکنہ حیرت کا اشارہ کرتا ہے۔

    "مجھے نہیں معلوم [ہم اپنی ایک سال کی سالگرہ کے لئے کیا کرنے جا رہے ہیں]۔ میں نے پوچھا اور مجھے بتایا گیا، ‘آپ اتنے سوال کیوں پوچھتے ہیں؟’ میں اس طرح تھا، "ٹھیک ہے، تم اس کی منصوبہ بندی کرو۔” لیکن میں صرف [حیرت میں) تھا کہ ہم کیا کرنے جا رہے ہیں اور وہ بالکل ایسا ہی تھا ، ‘مت پوچھو۔’ تو میں نے کہا، ٹھیک ہے ، "پرینکا نے انکشاف کیا۔ ہم یقینی طور پر جاننے کے لئے جاننا چاہتے ہیں کہ نک کیا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ تاہم پریانکا کو یقین دلایا گیا ہے کہ وہ کچھ عمدہ منصوبہ بندی کریں گی۔

  • مریدعباس کا قاتل،عاظف زمان ایک بہت بڑا فراڈیا ہے،سرمایہ کاروں کی نیب سے فریاد

    مریدعباس کا قاتل،عاظف زمان ایک بہت بڑا فراڈیا ہے،سرمایہ کاروں کی نیب سے فریاد

    کراچی : کوئی ڈبل شاہ تو کوئی اتنا بڑا فراڈیا کہ اس تک رسائی ممکن نہیں ، ایسے ہی کراچی کے فراڈیے نے درجنوں افراد سے فراڈ کرکے اربوں روپے بٹورے ہیں، دوسری طرف فراڈ کیس میں ملوث عاطف زمان کے خلاف 30 سرمایہ کاروں کا نیب سے رابطہ کرلیا ، تفتیشی رپورٹ میں بھی بتایا گیا عاطف زمان نے بھاری سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر بڑی تعداد میں عوام کو دھوکا دیا۔

    دھڑے بندیاں ، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا بڑہ غرق ہوگیا

    اس مشہور کراچی فراڈ کیس کی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ فراڈ ماسٹر مائنڈ عاطف زمان نے بھاری سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر بڑی تعداد میں عوام کو دھوکا دیا، ٹائر بزنس میں پرکشش سرمایہ کاری کا خواب دکھا کر فراڈ کیا گیا۔ڈی جی نیب کراچی کی صدارت میں والی اس اہم میٹنگ میں‌ عاطف زمان فراڈ کیس پر مکمل بریفنگ دی گئی، نیب نے بتایا فراڈ کے ماسٹرمائنڈ عاطف زمان نے مرید عباس سمیت دو افراد کو قتل کیا،

    ایک اور بیماری لوٹ آئی ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

    ڈی جی نیب نے تفتیشی ٹیم کو مقررہ وقت میں انکوائری مکمل کرنے اور عاطف زمان اور اس کے ساتھیوں کے غیرقانونی اثاثوں کا پتا لگانے کی ہدایت کردی۔دوسری جانب عاطف زمان کیس کے اہم کردار سب انسپکٹر غوث عالم پر حملے کا مقدمہ تھانہ بریگیڈ میں درج کرلیاہے ، مقدمہ زخمی سب انسپکٹر کے بھائی احمد عالم کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں اقدام قتل ،دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا۔

    14اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا، موجاں ای موجاں