Baaghi TV

Author: +9251

  • نواز شریف کی کل جمعہ ہو گی عدالت پیشی، مگر کس کیس میں؟ اہم خبر

    سابق وزیراعظم نواز شریف کو کل بروز جمعۃ المبارک کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، انہیں چودھری شوگر ملز کیس میں پیش کیا جانا ہے۔

    دنیا نیوز کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے جیل میں تفتیش کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔ نیب نواز شریف کے 15 روہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا۔ شریف خاندان پر چودھری شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

    نیب کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج امیر محمد نیب سماعت کرینگے، کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ جمعۃ المبارک کو سابق وزیراعظم نواز شریف کواحتساب عدالت پیش کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سکیورٹی حکام صبح 7 بجے احتساب عدالت کے اردگرد سڑکیں بند کر دینگے۔

    دوسری طرف لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔ نیب پراسیکوٹر حافظ اسد اعوان نے درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ نیب کو چودھری شوگر ملز کیس میں تفتیش کرنی ہے۔

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    نیب کی طرف سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ جیل کا قیدی ہونے کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف تفتیش کے لیے نیب آفس پیش نہیں ہو سکتے لہٰذا عدالت جیل میں ان سے تفتیش کی اجازت دے۔

    نیب کے مطابق چودھری شوگر ملز کیس میں میاں نواز شریف سے تفتیش بہت ضروری ہے جس کے بغیر کیس آگے نہیں بڑھ سکتا۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر میاں نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

    نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر عدالت نے نیب کو کیا کہا؟

    یاد رہے کہ چودھری شوگر ملز کیس میں نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو بھی گرفتار کر رکھا ہے جو جسمانی ریمانڈ کے بعد اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

    دریں اثناء اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل اور اضافی شواہد ریکارڈ کرنے کی متفرق درخواست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے نیب کو دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

    نواز شریف کو عدالت نے سنائی بڑی خوشخبری

    عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے وکیل نے اپیل کے دوران اضافی شواہد کا جائزہ لینے کی متفرق درخواست دی جس پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

    تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی اپیل کی پیپر بکس کی تیاری ہو چکی، فریقین نے کاپیاں حاصل کرلیں اور کیس دو ہفتے کے بعد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

    نیب نے پھر ایسا کیا کر دیا کہ نواز شریف ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے

  • فیاض الحسن چوہان فحاشی کے اڈوں کاسرپرست،ذمہ دار شخصیت نے انکشاف کردیا

    فیاض الحسن چوہان فحاشی کے اڈوں کاسرپرست،ذمہ دار شخصیت نے انکشاف کردیا

    اسلام آباد :تحریک انصاف کا کون سا وزیر فحاشی کے اڈے چلانے والوں کی سرپرستی کر رہاہے ؟ عمران خان کے بھانجے نے بھانڈا پھوڑ دیا ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسن نیازی نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیاہے جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر فیاض الحسن چوہان کے خلاف پھٹ پڑے ہیں اور سنگین ترین الزام عائد کر دیاہے ۔

    فضل الرحمن اور نہرو کا کیا تعلق ہے ، اعجاز شاہ نے بتادیا

    ذرائع کےمطابق ویڈیو پیغام میں حسن نیازی کا کہناتھا کہ جب بھی ناانصافی ہو تو اس کے خلاف آواز اٹھانی ضروری ہو تی ہے ، فیاض الحسن چوہان میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں اور میرے دوست بھی ہیں جبکہ وہ میرے بہت کام بھی آئے ۔فیاض الحسن چوہان میری پارٹی پی ٹی آئی کے وزیر بھی ہیں ،

    مشہورزمانہ دواسازکمپنی جانسن اینڈ جانسن پر13 کھرب روپے کا جرمانہ

    وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسن نیازی نے دکھ کےساتھ کہا کہ مجھے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہاہے کہ فیاض الحسن چوہان کھلم کھلا پنڈی کے معروف ٹھگز ، فحاشی کے اڈے چلانے والے ، سمگلر اور بدمعاشوں کو سپورٹ کر رہے ہیں ، میں ان کے ہاتھوں سے مار کھانے سے بال بال بچا ہوں ، سات بندے پنڈی کے ہسپتال میں پڑے ہوئے ہیں ، عدالتوں میں جو بھی ان کے خلاف مقابلہ کرتا ہے یہ ان کا قیمہ بنا دیتے ہیں- فیاض الحسن پنڈی کے معروف ٹھگ ’’زنگی خان ‘‘ کو سپورٹ کر رہا ہے –

    ڈینگی ابھی زندہ ہے، مزیدمریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچادیا

    یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان کے بہت سے جرائم سامنے آچکے ہیں . حال ہی میں‌انٹرمیڈیٹ کے پیرزمیں‌اپنے بیٹے کے فزکس کے پریکٹیکل کے نمبرز میں بھی جعل سازی کی جس کی تصدیق انکوائری کمیٹی نے کی ہے ، دوسری طرف سوشل میڈیا اور راولپنڈی کے بہت سے شہریوں نے عمران خاں سے مطالبہ کیا ہےکہ فی الفور فیاض الحسن چوہان کو فارغ کرکے ان سارے الزامات کی تحقیقات کروائیں اور اگر وہ واقعی ملوث ہے تو پھر قرارواقعی سزاد یں

  • مقبوضہ کشمیر، تین بھارت نواز سیاستدان رہا کر دیے گئے

    مقبوضہ کشمیر، تین بھارت نواز سیاستدان رہا کر دیے گئے

    مقبوضہ جموں وکشمیر میں تین بھارت نواز سیاستدانوں کو رہا کرد یا گیا۔ بھارت نے مقبوضہ وادی میں 5اگست کو کرفیو کے نفاذ کے بعد ہزاروں کشمیریوں کو نظر بند یا گرفتار کیا تھا جن میں بھارت نواز سیاست دان بھی شامل تھے۔

    مقبوضہ کشمیر : ہیومن رائٹس واچ ایک بار پھر بھارتی مظالم پر بول پڑا

    بھارتی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جن سیاستدانوں کو رہا کیا گیا ہے ان میں یاورمیر، بارمولہ ضلع کے سابق کانگریس صدرشعیب اورنیشنل کانفرنس کے لیڈرنور محمد شامل ہیں۔

    حکام کے مطابق ”مذکورہ لیڈروں سے دستاویز پر دستخط لیے گئے ہیں کہ وہ وادی کے امن اورہم آہنگی خراب نہیں کریں گے۔“

    مقبوضہ کشمیر، سماجی رہنما شہلا رشید نے سیاست کیوں چھوڑ دی؟

    یاد رہے کہ قبل ازیں کشمیر کے تین بھارت نوازسیاسی رہنماﺅں کو رہا کیاگیا تھا، جن میں پیپلز کانفرنس کے رہنما اورسابق وزیرعمران رضا انصاری، نیشنل کانفرنس کے رہنما سید اخون اور پی ڈی پی رہنما خورشید عالم شامل تھے۔

    مقبوضہ کشمیر میں پتھر بازی کے کتنے واقعات ہوئے؟

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت سابق وزیراعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیاتھا جبکہ عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی کوریاست کے مختلف گیسٹ ہاوسوں میں بند رکھا گیا ہے۔

  • کم وولٹیج کا مسئلہ حل ،عوام کو خوشخبری مل گئی

    کم وولٹیج کا مسئلہ حل ،عوام کو خوشخبری مل گئی

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)
    علی شیرواہن اور اس سے ملحقہ علاقوں کا بجلی کے وولٹیج کا مسئلہ حل ہوگیا۔ ایم این اے و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار چودھری افتخار نذیر، ایم پی اے جہانیاں حاجی عطا الرحمن، چودھری شہزاد فیصل آرائیں کی خصوصی کاوش سے علی شیروان اور ملحقہ علاقوں کے لئے 3 کروڑ 51 لاکھ کی لاگت سے Ali Sherwaan Feeder 11 KV میپکو سے منظور کروا لیا گیا۔ تمام علاقہ مکینوں کو سکھ کا سانس مل گیا۔ ایم این اے افتخار نذیر نے کہا کہ گروپ کا یہ منشور رہا ہے کہ وہ اپنے ووٹرز کو مایوس نہیں کرتا۔ انشاءلله خدمت کی سیاست ہمیشہ جاری رہے گی اور یہ ہمارے گروپ کا شیوا ہے۔
    اس پر ایم این اے و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار چودھری افتخار نذیر اور ایم پی اے جہانیاں حاجی عطا الرحمن نے کہا کہ آج کا دن انتہائی خوشی کا ہے کہ جس ویژن کے تحت ہم نے اپنی سیاست برائے خدمت کا آغاز کیا تھا یہ اس کا نتیجہ ہے۔ یہ ہماری عوام دوستی کی منہ بولتی مثال ہے کہ ہمارے مخالفین کے گڑھ کے لوگوں نے ہمارے کاموں سے متاثر ہو کر ہم پر اعتماد کیا ۔ ہم عنقریب حلقہ کے لوگوں کو بڑی خوشخبریاں سنائیں گے.

  • ڈون 3 میں شاہ رخ کی جگہ کون سا اداکار لے گا؟

    ڈون 3 میں شاہ رخ کی جگہ کون سا اداکار لے گا؟

    فرحان کی ہدایت کارہ ڈان کے تیسرے حصے کے گرد بھی کئی طرح کی افواہیں آرہی ہیں، اس سب کو مخاطب کرتے ہوئے فرحان نے وضاحت کی، "مجھے اس کے بارے میں نہیں معلوم۔ میں ان لوگوں کے بارے میں پریشان ہوں جو اس فلم کی توقع کر رہے ہیں کیونکہ انہیں مسلسل یہ یقین کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ یہ فلم واقع ہورہی ہے اور پھر مایوس ہوجاتی ہے۔ انہیں ہمیشہ بتایا جاتا ہے۔ یہ نہیں، یہ نہیں ہے۔ یہ ان پر غیر منصفانہ ہے۔ اگر اس محاذ پر کچھ ہو رہا ہے تو ، میں سب سے پہلے آپ کو اس بارے میں لوگوں کو بتاؤں گا۔ یہ ایک بہت بڑا اعلان ہوگا۔ براہ کرم صبر کریں، جب اور جب معاملات پورے ہوں گے، میں اس کا اعلان کروں گا۔ ”

    شاہ رخ خان کے حق رائے دہی سے باہر ہونے اور رنویر سنگھ یا رنبیر کپور کی جگہ ان کو نئے ڈان کی جگہ لینے کے بارے میں کئی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں لیکن راک آن اداکار کا دعوی ہے کہ یہ سب محض ہاگ واش ہے۔ "ان چیزوں پر یقین نہ کریں جو سوشل میڈیا پر آتی رہتی ہیں۔ وہ کر رہا ہے، نہیں کررہا ہے۔ یہ وہی اس فلم میں ہے، فلم میں یہ نہیں ہے۔ اس میں سے کسی پر یقین نہ کریں”۔ .

    فرحان نے مزید کہا "میرے پاس ایک خاص جبلت ہے کہ میں ان چیزوں کے لیے ہوں جو میں کرنا چاہتا ہوں اور میں اس میں دخل اندازی نہیں کرنا چاہتا ہوں۔ ایک تخلیقی سواری ہو رہی ہے جو بہت اطمینان بخش ہے۔ ہدایت کا ایک حصہ ہے میں کون ہوں "ایم اس وجہ سے یہ ایک بھوک کی طرح بھوک لگی ہے۔ میرے لئے یہ کہنا ناممکن ہے کہ میں پھر کبھی ہدایت نہیں کروں گا۔ ” ہم یقینی طور پر نیا اعلان آنے کا انتظار کریں گے۔

  • میزائل ڈیفنس سسٹم سے لیس طیاروں میں بھارتی صدراور وزیراعظم کا سفر،

    میزائل ڈیفنس سسٹم سے لیس طیاروں میں بھارتی صدراور وزیراعظم کا سفر،

    نئی دہلی : ابھی نندن کے طیارے کی تباہی کے بعد اب بھارت حکمرانوں‌پربھی پاک فضائیہ کی دھاک بیٹھ گئی، بھارتی صدر اور وزیراعظم نے ڈر کے خوف سے آئندہ سال جولائی سے 19 کروڑ ڈالر مالیت کے میزائل دفاعی نظام سے لیس 2 خصوصی طیاروں میں سفر کریں گے۔

    14اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا، موجاں ای موجاں

    بھارتی صدر اور وزیراعظم کے ہوائی سفر کے حوالے سے نئی ترکیب کے بعد سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں اس بات کا مذاق اڑایا جارہے ہے کہ ابھی نندن نے مودی کو پاکستانی فضائیہ کی ہیبت اور طاقت سے آگاہ کردیا ہے ، اس لیے اب یہ بھارتی حکمران عام طیاروں‌ پر سفرکے بجائے محفوظ ترین جہازوں‌پر سفرکریں‌ گے تاکہ پاکستانی غیض وغضب سے بچ پائیں‌

    دھڑے بندیاں ، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا بڑہ غرق ہوگیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق صدر اور وزیراعظم کیلئے امریکا سے آنے والے میزائل دفاعی نظام سے لیس دونوں طیارے بھارتی فضائیہ کے پائلٹس اڑائیں گے۔دونوں بوئنگ 777 طیارے امریکا سے جولائی میں بھارت پہنچیں گے اور یہ صرف صدر اور وزیراعظم کی آمد و رفت کیلئے استعمال ہوں گے۔ ان طیاروں کو ’ائیر انڈیا ون‘ کہا جائے گا جیسا کہ امریکی صدر کے طیارے کو ’ائیر فورس ون‘ کہا جاتا ہے،فروری میں امریکا نے بھارت کو 19 کروڑ ڈالر مالیت کے 2 میزائل دفاعی نظام بیچنے پر رضامندی ظاہرکی

    فضل الرحمن اور نہرو کا کیا تعلق ہے ، اعجاز شاہ نے بتادیا

  • اپنے بیٹے پر فخر ہے، انجلینا جولی

    اپنے بیٹے پر فخر ہے، انجلینا جولی

    اداکارہ انجلینا جولی کی مالکن میڈڈوکس جولی پٹ کے بارے میں بات کرنا بند نہیں کرسکتی ہیں۔ 18 سالہ لڑکا اس وقت جنوبی کوریا کی یونسی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔

    انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے بیٹے میڈڈوکس جولی پٹ سبھی بڑی ہوکر اپنے ماما کو فخر محسوس کروا رہے ہیں۔ ایٹرنلز اسٹار نے 18 سال کے لڑکے کی طرف اشارہ کرنا بند نہیں کیا ہے جب سے ہم نے جوڑی کو اگست میں واپس یونسی یونیورسٹی کیمپس میں دیکھا تھا۔ جب بھی انجلینا سے میڈڈوکس کے بارے میں پوچھا گیا، اداکارہ نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اس شخص پر فخر ہے جس کا مطلب میڈوکس بن رہا ہے۔ تاہم اداکارہ نے اب میڈوکس کی زندگی سے ایک دلچسپ لائف اپ ڈیٹ شیئر کیا ہے جس نے ہمیں "بیٹے کی طرح ماں کی طرح” کا اعلان کرنے پر چھوڑ دیا ہے۔

    انجل کو حال ہی میں ان کی آنے والی ڈزنی مووی ، میلفیسینٹ: مالکن آف ایول کے لندن پریمیئر میں دیکھا گیا تھا۔ اسے اپنے بچوں، 14 سالہ زہارا، 13 سالہ شیلو اور 11 سالہ جڑواں جڑواں بچوں ویوین اور ناکس کے ساتھ ریڈ کارپٹ ایونٹ میں جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ یہ برطانیہ کے پریمیئر کے دوران ہی انجلینا نے انکشاف کیا تھا کہ میڈڈوکس کو ایک نیا ٹیٹو ملا ہے۔

    انجلینا نے آج کی رات کو انٹرٹینمنٹ کو بتایا کہ اس نے میڈوکس کے بارے میں بات کی تھی۔ اگرچہ وہ اپنی نئی سیاہی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ نہیں ہوئی تھی، اس نے مزید کہا ، "میں اس کے لئے بہت خوش ہوں کہ [میڈڈوکس] اتنے اچھے آدمی میں بڑھا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ ‘کیونکہ وہ ہوشیار ہے اور وہ اپنا کام کر رہا ہے لیکن وہ جنگلی بھی ہے۔ وہ نوعمر دور میں متوازن ہے۔ "

  • وہاڑی : گمشدہ بچے کے ورثاء مل گئے

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ دانیوال نے لاری اڈہ میں گھومتے لاوارث بچے کو اس کے والدین سے ملا دیا.
    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دانیوال نے لاری اڈہ میں پھرتے لاوارث 8سالہ بچے کو اکیلا دیکھ کر دریافت کیا تو اس نے بتلایا کہ کوئی مجھے راولپنڈی سے اغواء کر کے یہاں چھوڑ گیا ہے. لاری اڈہ اور دیگر ذرائع سے معلوم ہونے پر پتا چلا کہ یہ بچہ بھٹہ شادی اکرام وہاڑی کا ہے. اس معلومات پر ایس ایچ او دانیوال رائے محمد اکرم بھٹہ شادی اکرام گئے اور بچے وہاب کے والد کو ڈھونڈ کر بچہ اس کے حوالے کیا.

  • صحت کارڈ کی تقسیم کے سلسلہ میں میونسپل کارپوریشن ہال گوجرانوالہ میں تقریب کا انعقاد

    صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے سلسلہ میں میونسپل کارپوریشن ہال گوجرانوالہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

    ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی اور ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر

    نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کا احسن اقدام ہے جس سے ملک بھر کی طرف گوجرانوالہ کے مستحق اور غریب شہری صحت کی معیاری سہولیات اپنی مرضی کے کسی نجی و سرکاری ہسپتالوں سے علاج کی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا تا کہ مستحق افراد ہی حکومتی صحت دوست پالیسی سے استفادہ حاصل کر سکیں جو محدود وسائل کے باعث ان سہولیات سے استفادہ حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک خاندان صحت کارڈ کے ذریعے 7لاکھ 20ہزار تک علاج کسی بھی معیاری ہسپتال سے کرواسکے گا۔
    . انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ صحت انصاف کارڈ کو غلط استعمال نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی غلط بلز کے ذریعے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔

    حکومتی جماعت کے مقامی رہنماؤں (چوہدری صدیق مہر،رضوان اسلم بٹ،افضل چیمہ)نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے صحت انصاف کارڈ کی فراہمی بھی اسی اقدام کا حصہ ہے جو وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کا ویژن و مشن ہے۔