Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیری بچے بنیادی حقوق سے محروم رکھے جارہے ہیں۔ڈی ای او ایجوکیشن

    کشمیری بچے بنیادی حقوق سے محروم رکھے جارہے ہیں۔ڈی ای او ایجوکیشن

    سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری منظور احمد ملک نے کہا ہے کہ کشمیری بچے داد رسی کیلئے پاکستان کی طرف تک رہے ہیں اور پاکستانی بچوں کے دل کشمیری بچوں پر ہونے والے ظلم و استبداد پر خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ عالمی ادارے کشمیری بچوں پر ہونے والے ظلم پر ذرا برابر بھی لب کشانہیں ہیں جو مسلمانوں کو ورطہ حیرت میں ڈالے ہوئے ہے ۔انسانی حقوق کی دعویدار تنظیمیں بھی بھارتی افواج کے ظلم پر خاموش ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 47شمالی میں اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ تقریب کے شرکاءطلباءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول سلطان آباد کے بچے ،اساتذہ اور والدین بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری بچے تعلیم ،خوراک اور دیگر ضروریات زندگی سے محروم رکھے جا رہے ہیںاور کشمیریوں کا بہتا ہوا لہو کشمیر سے نکلنے والے دریاﺅں کو سرخ کر رہا ہے ۔ اس وقت بھارتی ظلم و ستم سے کشمیر کی جنت نظیر وادی لہو لہو ہے اور امت مسلمہ سے پکار پکارمدد طلب کر رہی ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ کشمیریوں سے ہمار ارشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہے اور ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی امداد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سلامتی کونسل میں تقریر کا متن امت مسلمہ کے جذبات کا عکاس ہے اور ان کے الفاظ نے نو ع انسانی کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے ۔تاریخ میں پہلی بار مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگرہو چکا ہے اور اب کشمیر یوں کی آذادی کا خواب پورا ہونے کو ہے۔بھارت میںکئی پاکستان ابھریں گے اور اسکے حصے بخرے ہو جائیں گے ۔اس موقع پر طلباءنے بھی کشمیریوںکے ساتھ رشتے اور یکجہتی بارے تقاریر کیں اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔بعدا زاں اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔

  • حریم فاروق اور ماہرہ خان کا مووی نائٹ پلین، کون سی فلم دیکھیں گی یہ بھی بتا دیا

    حریم فاروق اور ماہرہ خان کا مووی نائٹ پلین، کون سی فلم دیکھیں گی یہ بھی بتا دیا

    حال ہی میں ماہرہ خان اور حریم فاروق کی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جو باکس آفس پر ہٹ ہو رہی ہیں. حریم فاروق اور ماہرہ دونوں نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا.

    ماہرہ اور حریم کی فلمیں مداح تو پسند کر ہی رہیں ہیں لیکن ان دونوں نے ایک دوسرے کی فلم نہیں دیکھی. اس پر ماہرہ نے ٹویٹ کیا کہ حریم کی فلم "ہیر مان جا” کی بہت تعریف سنی ہے چنانچہ میں بھی یہ فلم دیکھنے جاؤن گی.

    جس کے جواب میں حریم فاروق نے لکھا کہ دونوں اکٹھے چلتے ہیں. آپ میری فلم "ہیر مان جا” دیکھیں اور میں آپ کی فلم "سپر سٹار” دیکھوں گی. حریم نے مزید لکھا کہ پاکستان کو فخر دینے کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے اور آپ اس میں بہت کمال ہیں.

  • فاروق عبداللہ اور عمرعبداللہ سے کون ملنے جا رہا، اہم خبر آ گئی

    فاروق عبداللہ اور عمرعبداللہ سے کون ملنے جا رہا، اہم خبر آ گئی

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے نیشنل کانفرنس جموں کے ایک وفد کو پارٹی صدر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبد اللہ سے ملنے کی اجازت دے دی ہے۔یہ دونوں رہنمااس وقت گرفتار ہیں۔وفد اتوار کی صبح ملاقات کے لیے روانہ ہوگا۔

    مقبوضہ کشمیر،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

    نیشنل کانفرنس ترجمان مدن منٹو نے ایک بیان میںاس کی تصدیق کر دی ہے۔یا د رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے وقت سے ہی جموں وکشمیر کے دونوں رہنماﺅں کو نظر بند یا گرفتار رکھا گیا ہے۔

    ان رہنماﺅں کے علاوہ مقبوضہ وادی کے بھارت نواز سیاستدانوں کو بھی گرفتار یا نظر بند کر دیا گیا تھا۔حریت رہنما بھی اس وقت اپنے گھروں میں نظر بند ہیں۔

    بھارتی سپریم کورٹ‌ نے فاروق عبداللہ کی حراست سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا

    یادرہے کہ فاروق عبداللہ کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا ،فاروق عبداللہ کو ابتدائی طور پر 12 دن کے لیے حراست میں لیا گیا ہے،ضرورت پیش آنے پر حراست کی مدت میں 3ماہ کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

    فاروق عبداللہ کی گرفتاری کو لے کر کانگریس نے کیا بڑا سوال

  • اگلے الیکشن میں بلاول وزیراعظم ہوں گے، یہ خواب کس نے دیکھ لیا؟

    اگلے الیکشن میں بلاول وزیراعظم ہوں گے، یہ خواب کس نے دیکھ لیا؟

    پیپلز پارٹی کے رہنما نواب علی وسان نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کونسلر نہیں بن سکتا لیکن وفاقی وزیر بن گیا، اگلے الیکشن میں بلاول وزیراعظم ہوں گے وہ ملک چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نواب علی وسان نے خیر پور سندھ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنی کرپشن تحریک انصاف کی حکومت نے کی اتنی کسی حکومت نے بھی نہیں کی،

    دھرنا نہیں ہو گا بلکہ…..مولانا فضل الرحمان نے اہم اعلان کر دیا

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    نواب علی وسان نے مزید کہا کہ غریب عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی قیادت میں جیالے سڑکوں پر ہوں گے اور پھر دما دم مست قلندر ہو گا، تبدیلی سرکار نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا، سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو سیاسی انتقام کے لئے گرفتار کر رکھا ہے

    آزادی مارچ، مولانا کی کس نے حمایت کر دی؟ جان کر حکومت ہو پریشان

    بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

    نواب وسان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جیلوں سے ڈرنے والی نہیں، کراچی کے حقوق وفاقی حکومت نہیں دے رہی ،کچرے پر سیاست کی بجائے حقوق دیئے جائیں، وزیراعظم کو ابھی تک کراچی آنے کی جرات نہیں ہوئی. فیصل واوڈا مقابلہ کر لیں وہ کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے لیکن جعلی الیکشن سے وہ وزیر بن گئے

    آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    نواب علی وسان نے کہا اگر غریب عوام کو رلیف نہیں دیا گیا تو پیپلزپارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری اور جیالے سڑکوں پر آینگے،جتنی کرپشن تحریک انصاف کی حکومت میں نظر آئی اس سے زیادہ کسی حکومت نے کرپشن نہیں کی،فیصل واوڈا کائونسلر نہیں بن سکتا تھا آج وہ وفاقی وزیر بن گیا ہے

  • 21 سال کی خواتین کو ہوٹلوں میں تنہا رکنے کی اجازت مل گئی،یہ اجازت کس اسلامی ملک نے دی ، خبر نے ہلچل مچادی

    21 سال کی خواتین کو ہوٹلوں میں تنہا رکنے کی اجازت مل گئی،یہ اجازت کس اسلامی ملک نے دی ، خبر نے ہلچل مچادی

    ریاض: 21 سال کی خواتین کو ہوٹلوں میں تنہا رکنے کی اجازت مل گئی،یہ اجازت کس اسلامی ملک نے دی ، خبر نے ہلچل مچادی، اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے خواتین کو ہوٹلوں میں بغیر محرم کے رہنے کی اجازت دے دی۔

    خود ساختہ مہنگائی،حکومتی تدبیریں ناکام،نہ ایپلی کیشن کام آئی نہ عثمان بزدار

    سعودی عرب کی سیاحتی کمیٹی کی جانب سے ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اقامہ رکھنے والی خواتین کو تنہا رکنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ محرم کے بغیر اب مقامی خواتین کو تنہا رکنے کا قانونی اختیار ہوگا۔قومی سیاحتی کمیٹی کے نائب نگراں ڈاکٹر حمد محمد اسماعیل کے دستخط سے یہ حکم نامہ نافذ ہو گیا ہے

    عرب میڈیا کےمطابق سعودی عرب کی قومی سیاحتی کمیٹی کے نائب نگراں ڈاکٹر حمد محمد اسماعیل کے دستخط سے جاری ہونے والی ہدایات میں ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے ساتھ دیگر کاروباری مراکز کو بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

    کرکٹ میچ کےنام پرٹریفک جام،ٹریفک روٹس تبدیل،کاروباربند

    قومی سیاحتی کمیٹی کے نائب نگراں ڈاکٹر حمد محمد اسماعیل کےمطابق’’جو بھی مملکت میں قانونی طور پر مقیم ہے خواہ وہ مرد ہو یا خاتون انہیں رہائشی بکنگ اور کمرے بنا روک ٹوک فراہم کیے جائیں، کسی بھی شخص کا اقامہ (شناختی کارڈ) دیکھ کر انٹری کی جائے جبکہ سیاحتی ویزے پر آنے والے سیاحوں کے پاسپورٹ دیکھے جائیں‘‘۔

    میں معماران ملت کو سلام پیش کرتا ہوں ، استاد کی عزت کرنے سے دنیا میں‌ عزت ملتی ہے

    قومی سیاحتی کمیٹی کے نائب نگراں ڈاکٹر حمد محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے دی جانے والی اجازت کے تحت 21 برس یا اُس سے زائد عمر کی خواتین پاسپورٹ بغیر سرپرست یا اپنی مرضی سے حاصل کرسکتی ہیں جبکہ وہ انہیں بیرون یا اندرون ملک اکیلے سفر کرنے کی بھی اب مکمل اجازت ہے۔

  • عالیہ بھاٹ کا دل کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کے لیے فنڈ اور پیار

    عالیہ بھاٹ کا دل کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کے لیے فنڈ اور پیار

    عالیہ بھاٹ نے نہ صرف کم عمری میں سلور اسکرینوں پر اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کا دل جیتا بلکہ ان کی سخاوت اور معاشرے کو واپس دینے پر آمادگی ہی اسے لوگوں کا پسندیدہ بنا رہی ہے۔

    اداکارہ نے ممبئی کے بائی جیر بائی واڈیا اسپتال برائے چلڈرن فار چلڈرن میں "آرٹ فار دی ہارٹ” کے عنوان سے منعقدہ ایک آرٹ نمائش کا افتتاح کیا جہاں انہوں نے دل کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کی حمایت کا مظاہرہ کیا اور ان کی طاقت اور مثبت رویہ کی تعریف کی۔

    اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اسٹارلیٹ نے کہا: "مجھے بتایا گیا ہے کہ بچے بڑوں سے زیادہ مثبت ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے ہیں کہ صورتحال کتنی خراب ہے اور ان کا ذہن کا فریم نہیں ہے۔

    https://www.instagram.com/p/B3Homo0no6j/?igshid=1kkdkgrddcxb

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ افتتاح کے بعد "میں نے اس اسپتال کا نوزائیدہ انسٹی ٹینس کیئر یونٹ، جو ایشیا کا سب سے بڑا یونٹ ہے کا دورہ کیا اور یہ ہم سب کے لئے واقعی ایک اچھی اور قابل فخر بات ہے۔

    واضح رہے "یہ آرٹ فار ہارٹ پہل کا پہلا ہی سال ہے جہاں وہ اس پینٹنگ نمائش کے ذریعے دل کی بہماریوں میں مبتلا بچوں کے لیے فنڈ جمع کررہے ہیں تاکہ وہ بچوں کی دل کی سرجری کر سکیں۔”

  • اعضاء کا عطیہ نہ ملنے سے پاکستان میں ہر تیسرا شخص وفات پا جاتا ہے، نئی رپورٹ نے ہلچل مچادی

    اعضاء کا عطیہ نہ ملنے سے پاکستان میں ہر تیسرا شخص وفات پا جاتا ہے، نئی رپورٹ نے ہلچل مچادی

    کراچی :اعضاء کا عطیہ نہ ملنے سے پاکستان میں ہر تیسرا شخص وفات پا جاتا ہے، نئی رپورٹ نے ہلچل مچادی ، ان خیالات کا اظہار سربراہ ایس آئی یو ٹی ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نےایک تقریب میں‌کیا ، جس میں‌ڈاکٹر ادیب رضوی نے انکشاف کیا کہ مِلک میں بعد از مرگ اعضا کے عطیہ کے حوالے سے آگاہی کے فقدان کے باعث پاکستان میں ہر تیسرا شخص انتقال کر جاتا ہے۔

    واجب الاحترام اساتذہ کرام قوم کے محسن اور پیغمبری پیشہ سے وابستہ ہیں‌

    سندھ انسٹیٹوٹ آف یورولوجی میں ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ادیب رضوی نے بہت سے اہم ایشوز پر بھی بات کی یاد رہے کہ سندھ انسٹیٹوٹ آف یورولوجی میں اعضاء کے عطیہ کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کا کہنا تھا کہ مِلک میں بعد از مرگ اعضا کے عطیہ کے حوالے سے آگاہی کے فقدان کے باعث پاکستان میں ہر تیسرا شخص انتقال کر جاتا ہے۔

    میں معماران ملت کو سلام پیش کرتا ہوں ، استاد کی عزت کرنے سے دنیا میں‌ عزت ملتی ہے

    تقریب میں اعضاء کے منتظر مریضوں، ماہرین صحت اور محکمہ صحت سندھ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز خان زادہ نے بتایا کہ حکومت سندھ نے صوبے میں سندھ ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹیبنائی ہے۔اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ادیب نے اعلان کیا کہ اب تک بغیر کسی معاوضے کے چھ ہزار سے زائد مریضوں میں اعضاء کی پیوندکاری کی جاچکی ہے، تمام اعضاء کی پیوندکاری دنیا بھر میں ہورہی ہے اور یہ ہم بھی کرسکتے ہیں۔

    خود ساختہ مہنگائی،حکومتی تدبیریں ناکام،نہ ایپلی کیشن کام آئی نہ عثمان بزدار

  • سری لنکا نے پاکستانی بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں

    سری لنکا نے پاکستانی بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں

    سری لنکا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 64 رنز سے شکست دے دی ، پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا ، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، سری لنکا نے پہلی اننگز میں مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا ئے، سری لنکا کیلئے اننگز کا آغاز گونتھلاکا اور اوشکا فرنینڈو نے کیا ، 84 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت قائم کی ، گانتھلاکا 38 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، اوشکا فرنینڈو نے 33 ، راجہ پسکا نے 32 اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے 17 رنز کی اننگز کھیلی ، پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 4 اوورز میں 37 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ، جبکہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا،
    166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 101 رنز پر پویلین لوٹ گئی ، پاکستان کی بیٹنگ ابتدا سے ہی مشکلات میں گھری نظر آئی ، اوپنر بابر اعظم اور مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل دوسرے اوور میں یکے بعد دیگرے نوان پردیپ کا شکار ہو گئے ، احمد شہزاد بھی نمایاں کارکردگی دکھائے بغیر 4 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ، کپتان سرفراز احمد اور افتحار احمد نے پاکستانی اننگز کو کچھ دیر تک سنبھالا اور 46 رنز کی شراکت قائم کی لیکن پھر افتحار رن آوٹ ہو گئے اور پھر کوئی بھی بلے باز جم کر بیٹنگ نہ کر سکا ، اور "تو چل میں آیا” کی پرانی روایت کے عین مطابق وکٹوں کی بارش ہو گئی ، اور ساری پاکستانی بیٹنگ لائن 17.1 اوورز میں 101 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ،
    سری لنکن بولرز نے انتہائی عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کیا ، نوان پردیپ اور اسسرو ادانا نے تین ، تین جبکہ ڈی سلوا نے دو اور راجتھا نے ایک کھلاڑی حاصل کی ، شاندار ففٹی سکور کرنے پر سری لنکن اوپنر گونتھلاکا کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ،
    پاکستان بمقابلہ سری لنکا، کون کون کھلاڑی آج ہو گا ان ایکشن ؟

  • بھارت کو چھوڑ دیا لیکن بھارت نے مجھے نہیں چھوڑا، وینا ملک

    بھارت کو چھوڑ دیا لیکن بھارت نے مجھے نہیں چھوڑا، وینا ملک

    پاکستانی اداکارہ و اینکر وینا ملک جو بھارت میں کئی بار کام کر چکی ہیں اور بھارت کے مشہور شو بگ باس میں بھی شرکت کر چکی ہیں جس کی وجہ سے وینا کو کئی بار پاکستان کی طرف سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا.

    وینا ملک نے بھارت تو چھوڑ دیا ہے لیکن حال میں بھارتی میڈیا میں کئی بار وینا ملک کو ان کے بھارت خلاف اور کشمیر کے حق میں بات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے.

    اس حوالے سے اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ مجھے بھارت کو چھوڑے ہوئے بہت وقت ہو چکا ہے لیکن بھارت نے مجھے ابھی تک نہیں چھوڑا، میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ اچھے کو اچھا اور برے کو برا دکھایا جائے لیکن بھارتی میڈیا کو صرف پروپیگنڈہ کرنا آتا ہے اور وہ جھوٹ کو سچ بناکر دکھاتا ہے۔

    بھارت کے کشمیر پر ظلم پر میں نے جتنے بھی ٹویٹ کیے سب پر بھارتیوں نے تنقید کی. وینا نے مزید کہا کہ بھارت ایئر فورس کے ابھی نندن کو دیکھ لیں کہ وہ اپنے ناپاک مشن میں ناکام ہوا لیکن بھارتی میڈیا اسے ہیرو بنا کر پیش کرتا رہا. اس سے بھارتی میڈیا دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ہے۔

    واضح رہے حال ہی میں پاکستان کے معروف ہدایت کار خلیل الرحمن قمر نے پاکستان میں پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن پر مبنی کامیڈی فلم "ابھی نندن کم آن” بنانے کا اعلان کیا ہے. کامیڈی سے بھرپور فلم میں اداکار شمعون عباسی بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا کردار ادا کریں گے.