Baaghi TV

Author: +9251

  • معصوم بچوں کو دھرنوں میں کون لاتا ہے، فواد چوھدری جانتے ہیں، اکرم درانی

    معصوم بچوں کو دھرنوں میں کون لاتا ہے، فواد چوھدری جانتے ہیں، اکرم درانی

    جعمیت علماء اسلام کے رہنما اکرم درانی نے کہا ہے کہ ہم نے مدارس کے طلبا کو کبھی لانے کی بات نہیں کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کواس وقت چھوٹے چھوٹے بچے نظر نہیں آرہے تھے جو طاہر القادری کے ساتھ اپنی ماؤں کے ساتھ آئے تھے، طاہر القادری کےساتھ بھی مدرسے کے چھوٹے چھوٹے بچے تھے اورپی ٹی وی پر حملے ہورہے تھے۔

    اکرم درانی نے مزید کہا کہ ہم نےمدارس کے طلباء کو لانے کی کبھی بات نہیں کی ،عمران خان نے کشمیر ڈے پرسکولوں کے معصوم بچوں کو لاکر تقریبات کی ،مدارس کےطلباء محب وطن پاکستانی ہیں، جو بخوشی آنا چاہے آسکتا ہے ہم کسی کو زبردستی  نہیں لائینگے ہمارےساتھ ہرشعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگ رابطے میں ہیں.

    آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحما ن نے گزشتہ روز 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کیا، پیپلز پارٹی نے اس کے بعد اجلاس بلا لیا ہے، ن لیگ بھی ممکنہ حمایت کرے گی تاہم ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مولانا سے تاریخ بدلنے کی اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

  • بیوہ خاتون بھی نیب کے ریڈار پر آگئی ، بے نامی جائیداد رکھنے کا الزام،

    بیوہ خاتون بھی نیب کے ریڈار پر آگئی ، بے نامی جائیداد رکھنے کا الزام،

    کراچی:بے نامی جائیداد کے کیس پھر کھلنا شروع ہوگئے ، ایف بی آر نے نام نہ ظاہر کرنے والے افراد کا ڈیٹا نیب کے حوالے کردیا ، اطلاعات کے مطابق کراچی میں‌ بے نامی جائیداد کیس میں نیب نے شاہ فیصل کالونی کی رہائشی بیوہ خاتون کو نوٹس بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کا نوٹس دیکھ کر خاتون اور اس کے اہل خانہ پریشان ہو گئے۔ خاتون کے نام پر مہنگے علاقے میں 320 گز کا پلاٹ ہے، پلاٹ کڈنی ہل پارک کی زمین پر چائنہ کٹنگ کر کے بنایا گیا ہے ، نیب کا کہنا ہےکہ مذکورہ پلاٹ سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے دور میں الاٹ کیا گیا۔

    نیب ذرائع کے مطابق نیب نے اس بیوہ خاتون نے کہا ہے کہ نیب نے بلایا ہے مگر پلاٹ ہمارا نہیں، میرے پاس اسلام آباد جانے کا کرایہ بھی نہیں، نیب نے کچھ پوچھنا ہے تو کرایہ بھی دے، بھائی کے ساتھ ان کے گھر میں رہتی ہوں ۔خاتون کا کہنا ہےکہ وہ نیب کے تمام سوالوں کا ضرور جواب دیں‌گی

  • کشمیر مارچ کی تیاریاں مکمل ، جماعت اسلامی نے اہم اعلان کردیا

    کشمیر مارچ کی تیاریاں مکمل ، جماعت اسلامی نے اہم اعلان کردیا

    لاہور : کشمیر اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کی مجلس شوری کا اجلاس، کل ہونے والے کشمیر مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔مجلس شوریٰ کے اجلاس میں‌ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت پر بھی غور کیا گیا

    منصورہ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سینیٹر سراج الحق نے کی، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال زیربحث لائی گئی،۔ اجلاس میں کل لاہور میں ہونے والے کشمیر مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

    مجلس شوریٰ کے اجلاس میں‌ سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، لیاقت بلوچ، پروفیسر ابراہیم، میاں مقصود احمد، معراج الہدی، مشتاق احمد خان، حافظ نعیم الرحمن، عبدالغفار عزیز اور فرید پراچہ موجود تھے، جماعت اسلامی کے قائدین کا یہ کہنا تھا کہ وہ کشمیر کے مسئلہ پر حکومتی موقف کی کھل کر حمایت کرتے ہیں‌

  • پاکستان ڈویلپمنٹ سکواڈ نے اومان ہاکی کو چوتھے میچ میں شکست دے دی

    پاکستان ڈویلپمنٹ سکواڈ نے اومان ہاکی کو چوتھے میچ میں شکست دے دی

    لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ڈویلپمنٹ سکواڈ نے اومان ہاکی ٹیم کو چوتھے اور آخری میچ میں 0-7 گول سیشکست دیکر سیریر جیت لی، گورنر پنجاب غلام سروراختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے. انکے ہمراہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ، چیئرمین قومی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر بھی موجود تھے، امجد علی خان کی شاندار ہیٹ ٹرک، چار میچز کی سیریزمیں حصہ لینے کے لئیپاکستان کے دورہ پر آئی ہوئی اومان ہاکی ٹیم پاکستان ڈویلپمنٹ سکواڈ کے مدمقابل اپنا چوتھا اور آخری میچ بھی 0-7گول سے ہار گئی.پاکستان ڈویلپمنٹ سکواڈ نے میچ کے آغاز سے ہی کھیل پر اپنی دسترس جما لی. پاکستان کی فارورڈ لائن نے اومان ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پہلے کواٹر کے اختتام تک تین گول داغ ڈالے. پاکستان ڈویلپمنٹ سکواڈ کی جانب نے کھیل کے چوتھے منٹ میں گول سکور کرکے برتری دلا دی۔
    سری لنکا نے پاکستانی بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں

  • بھارت میں ریاستی سطح پرمسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے : افشاں لطیف

    بھارت میں ریاستی سطح پرمسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے : افشاں لطیف

    کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سپرنٹنڈنٹ مسزافشاں لطیف نے کہا ہے کہ بھارت میں ریاستی سطح پرمسلمانوں کاقتل عام کیاجارہا ہے۔نریندرمودی نے آرایس ایس کے انتہاپسندوں کومسلمانوں اوربالخصوص کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنے کیلئے فری ہینڈ دے دیا ہے ۔

    بھارتی بربریت کے نتیجہ میں کشمیری جام شہادت نوش کررہے ہیں مگروادی سے ہرروزکئی کئی بار عالمی ضمیر کا جنازہ اٹھتا ہے ۔اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کے دبنگ خطاب سمیت رجب طیب اردوان اورمہاتیر محمدکی درددل کے ساتھ کی گئی تقریروں کے باوجود کشمیرکی صورتحال میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی لہٰذاءحالیہ اجلاس محض وقت کا ضیاع تھا ۔

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    کشمیریوں سمیت ان کے معصوم بچے بھی دوماہ سے ناحق قیدکاٹ رہے ہیں ،انہیں مادرعلمی جانے کی اجازت ہے اورنہ وہ کسی میدان میں کھیلنے جاسکتے ہیں۔کشمیریوں کیلئے وادی کشمیر کوقیدخانہ اورمذبح خانہ بنادیا گیا ہے ۔

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    وہ کاشانہ کے باہر یرغمال اورمحصورکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہی تھیں۔کاشانہ میں زیرکفالت یتیم ونادار اورمستحق بیٹیوں نے اپنے ہاتھوں میں پوسٹرزاوربینرزاٹھائے ہوئے تھے اوروہ بھرپور جوش وجذبہ کے ساتھ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اوران کی آزادی کے حق میں نعرے لگارہی تھیں ۔

    مسزافشاں لطیف نے مزید کہا کہ بھارت کا کشمیریوں کے ساتھ جانوروں سے بدترسلوک ایک بڑاسوالیہ نشان ہے،مقتدرقوتوں کی مجرمانہ خاموشی اورچشم پوشی نے انسانیت اورعالمی ضمیر کامفہوم تبدیل کردیا۔جموں وکشمیر کاہرایک فرد پچھلے دوماہ سے قید میں ہے مگرانہیں قید یوںوالے حقوق بھی حاصل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دختران کشمیر کی عزت تارتارکرنیوالے درندوں کوبھارتی سکیورٹی فورسز کا آشیرباد حاصل ہے۔انسان ی اورخواتین سمیت بچوں کے حقوق کی علمبردار تنظیمیں کیوں خاموش ہیں۔

    بھارت کی بدترین بربریت نے کشمیریوں کوکندن بنادیا:ناصرڈارکی کاشانہ ہوم میں گفتگو

  • سعودی عرب سے ایک معروف قاتل کو انٹر پول کےذریعے گرفتار کرکے پاکستان بھیج دیاگیا ، یہ مشہورزمانہ قاتل کون ہے ،

    سعودی عرب سے ایک معروف قاتل کو انٹر پول کےذریعے گرفتار کرکے پاکستان بھیج دیاگیا ، یہ مشہورزمانہ قاتل کون ہے ،

    ملتان :قاتل بچ کے دکھائیں ، پنجاب پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس کے مفرور ملزم مقتولہ کے بھائی عارف کو سعودی عرب سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے ملتان پہنچا دیا گیا، ملزم سے متعلق الگ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    ملتان پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت نے سعودی عرب میں مقیم ملزم عارف کو اشتہاری قرار دیا تھا، قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم عارف کے جرم کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ انٹر پول نے ملزم عارف کو پاکستان منگوانے کے لیے چند دن پہلے ہی رابطہ کیا تھا جس پر فوری عمل کیا گیا

    ملتان پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم عارف کے حوالے سے علیحدہ چالان عدالت میں پیش کرے گی، یاد رہے کہ ماڈل قندیل بلوچ کو پندرہ جولائی دو ہزار سولہ کو قتل کیا گیا تھا۔جس کے قتل کا کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے جس میں ایک ملزم کو بری جبکہ دوسرے کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی

  • یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ عمران خان کی حکومت مدت پوری کرے گی ، کس نے یقین دہانی کرائی ، حقیقت کس نے بتائی ؟

    یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ عمران خان کی حکومت مدت پوری کرے گی ، کس نے یقین دہانی کرائی ، حقیقت کس نے بتائی ؟

    اسلام آباد :یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ عمران خان کی حکومت مدت پوری کرے گی ، کس نے یقین دہانی کرائی ، حقیقت کس نے بتائی ؟اطلاعات کے مطابق معروف تاجرعقیل کریم ڈھیڈی نے آرمی چیف سے ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ افواہوں پر کان نہ دھریں، حکومت کہیں نہیں جارہی ،گزشتہ حکومت نے مدت پوری کی، یہ حکومت بھی اپنی مدت پوری کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف تاجرعقیل کریم ڈھیڈی نے اپنی ملاقات کے حوالے سے اہم گفتگو کی ، گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات ہوئی، جس میں آرمی چیف نے کہاگ زشتہ حکومت نے وقت پورا کیایہ حکومت بھی کرے گی، لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں۔

    عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے بتایا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، حکومت کہیں نہیں جارہی، حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، تحریک انصاف حکومت کومکمل سپورٹ کریں گے۔عقیل کریم ڈھیڈی نے مزید کہا کہ بریفنگ میں بتایاگیاحکومت استحکام کی طرف جارہی ہے،اچھے نتائج آرہے ہیں، پاکستان کے امریکاسمیت دنیاسے تعلقات بہترہورہے ہیں۔

  • بھارتی ریاست میں کانگریس کو بڑا جھٹکا

    بھارتی ریاست میں کانگریس کو بڑا جھٹکا

    بھارتی ریاست گجرات کے کانگریس کے سینئر رہنما بدرالدین شیخ نے اپنے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔

    گاندھی کا یوم پیدائش، کانگریسی رہنما نے بھارتی نظام پر ہی سوالات اٹھا دیے

    بدرالدین شیخ گذشتہ 45 برسوں سے پارٹی سے منسلک اور احمدآباد میونسپل کارپویشن میں حزب اختلاف کے رہنما تھے۔

    بدرالدین کے مطابق گجرات میں کانگریس پارٹی کمزورہے۔میں اپنے وارڈ کا کونسلر ہوں۔ میرے علاقے میں کونسلر کی نشست کے لیے ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔کانگریس پارٹی سے 17 افراد نے ٹکٹ کے لیے مانگ کی لیکن پارٹی نے جس امیدوار کو ٹکٹ دیاوہ پارٹی رکن نہیں ہے بلکہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کا ریٹائرڈ آفیسر ہے۔

    بھارت، عدالت نے کانگریس کے سینئر رہنما کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی

    انہوں نے کہا کہ میرے سمیت پارٹی کارکنان اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پارٹی کمزور ہوتی جارہی ہے۔

    کانگریس نے کشمیر معاملے پر مودی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ

    یاد رہے کہ 22 اکتوبر کو بہرام پورہ میں ضمنی انتخابات ہونگے۔

  • وزیر اعلی پنجاب اور مشیر صحت کے شہر ڈی جی خان میں ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال میں زخمیوں کا علاج ڈاکٹر مار پیٹ سے کر نے لگے..

    ڈیرہ غازی خان(تنویر احمد)وزیر اعلی پنجاب اور مشیر صحت کے شہر ڈی جی خان میں ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال میں زخمیوں کا علاج ڈاکٹر مار پیٹ سے کر نے لگے تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان وزیر اعلی پنجاب اور مشیر صحت کے شہر میں واقع اکلوتے ٹیچنگ ہسپتال میں سرجن کراٹے کے داؤ پیچ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کا علاج کرنے میں مصروف عمل ہوگئے زخمی کے علاج میں عدم توجہی پر ویڈیو بنانے کی کوشش کرنیوالے شہری پرایک ڈاکٹرنے تشدد شروع کیا تو وہاں پر موجود کئی دیگر ڈاکٹر وں سمیت متعدد نے تشدد شروع کردیا علاج نہ ہونے پر شہری نے ویڈیو بنانا شروع کی تو ویڈیو بنتی دیکھ کر ڈاکٹرز غصے میں آگئے ایک ینگ ڈاکٹر نے ویڈیو بناتے شہری پر تشدد شروع کیا پھر کئی ڈاکٹرز تشدد مارپیٹ کرنے لگے اور ٹراما سنٹر میدان جنگ بن گیانہ صرف یہ بلکہ ڈاکٹرز نے شہری کو محبوس بنا لیا مزید تشدد کرکے زبردستی ویڈیو ڈیلیٹ کرائی گئی اپنی غلطی اور تشدد کے مناظر کو چھپانے کیلیے ڈاکٹرز رہنما سی سی ٹی وی فوٹیج ڈیلیٹ کرانے کے لیے ایک دوسرے کو میسیج کرتے رہے اس واقعہ کی سی سی ٹی ویڈیو اور واٹس ایپ صحافیوں نے حاصل کرلیے ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال میں یہ واقعات آئے روز کا معمول ہیں بجائے اپنی اصلاح کرنے کے ڈاکٹرز اور ہسپتال انتظامیہ نے اپنی نااہلی اور تشدد چھپانے کیلیے میڈیا پر خود ساختہ پابندی عائد کرتے ہوئے ہسپتال میں صحافیوں کے بلااجازت کوریج کرنے پر پابندی کے باقاعدہ بورڈز لگا دئیے ہیں اور سیکیورٹی گارڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ میڈیا اور کیمرہ مینوں کو کسی صورت ٹیچنگ ہسپتال میں داخل نہ ہو نے دیا جا ئے بورڈز پر بلا اجازت کوریج پر صحافیوں کے خلاف کاروائی کا بھی لکھا گیا ہے اس سلسلہ میں موقف جاننے کے لئے ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد حسین مگسی سے رابطہ کیا گیا تو انہو ں نے کو ئی فون اٹینڈ نہیں کیا جبکہ میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں اس طرح کا کو ئی واقعہ نہیں ہوا یہ کو ئی پرانی فوٹیج ہو سکتی ہے جس کی ہم تحقیقات کرائیں گے یہ صرف ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کو بدنام کر نے کی کوشش ہے۔

  • استاد طلبہ کیلئے رول ماڈل ہے اسے اخلاق وکردار کاپیکر ہونا چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر آسیہ گل

    استاد طلبہ کیلئے رول ماڈل ہے اسے اخلاق وکردار کاپیکر ہونا چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر آسیہ گل

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ٹیچرز ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کہاکہ استاد کا مرتبہ اور مقام اس بات کا متقاضی ہے کہ وہ صفات حسنہ اور اخلاق حمیدہ کا جامعہ مرقہ ہو بدلتے تقاضوں میں آج کے استاد کا کردار بڑھ گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایسا کوئی شخص دنیا میں نظر نہیں آتا وہ استاد کی عزت کرنے والا ہو اور ترقی نہ کی ہو ۔انہوںنے کہاکہ استاد بچے کو اعتماددے سکیں تو وہ دنیا کی ہر چیز کو تسخیر کر سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اساتذہ کو نسبت حاصل ہے کہ وہ پیغمبروں کے پیشے سے منسلک ہےں۔ نبی کریم زندگی کے تمام شعبوںکے امام بنائے گئے ہیں۔ لیکن آپ نے معلم بنائے جانے پر فخر محسوس کیا۔ اساتذہ جہاد کر رہے ہیں اور قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے باوقار پیشہ استاد کا ہے اور یہ پیشہ ایک عبادت ہے جس کا اجر دنیا میں بھی ملے گا اور آخرت میں بھی۔ یورپ استاد کو عزت دینے سے آگے نکل گیا آج پوری قوم اپنے استاد کو سلام پیش کرتی ہے۔ سی او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی نے کہاکہ معلم بننا ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں اللہ اس منصب کیلئے منتخب کرتاہے۔ انہوںنے کہا کہ ضلع بھر کے 194اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جارہی ہے۔ جبکہ 23کنٹریکٹ اساتذہ کو بھی ریگولر کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اساتذہ جنہیں بعض وجوہات کی وجہ سے پے پیکج نہیں مل سکا وہ بھی جلد خوشخبری سنیں گے۔ انہوںنے اعلان کیاکہ جلد ہی ضلع کی تمام تحصیلوں کے شاندار کارکردگی کے حامل دس دس اساتذہ کو کیش ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ جبکہ جماعت نہم کے سالانہ امتحان میں 95فیصد حاصل کرنے والے سرکاری سکولوں کے طلباءکو بھی جلد ایک تقریب میں انعامات سے نوازا جائے گا۔ بعدا زاں مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری فیصل فاروق چیمہ اور ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے ضلع بھر میں شاندار کا رکردگی دکھانے والے اساتذہ سکول سربراہان اور ڈپٹی ڈی اوز میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات بھی تقسیم کئے ۔پروقار تقریب میں مختلف سرکاری سکولوں کے طلبہ نے ملی نغمے اور ٹیبلو ز پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔