Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان ایک ماہ جیل میں رہ کر دیکھ لیں پھر فیصلہ کریں جیل بھرنی ہے یا نہیں. رانا ثناء

    عمران خان ایک ماہ جیل میں رہ کر دیکھ لیں پھر فیصلہ کریں جیل بھرنی ہے یا نہیں. رانا ثناء

    عمران خان ایک ماہ جیل میں رہ کر دیکھ لیں پھر فیصلہ کریں جیل بھرنی ہے یا نہیں. رانا ثناء
    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو چاہئے کے ایک ماہ جیل میں رہ کر دیکھ لیں اور پھر فیصلہ کریں کہ جیل بھرنی ہے یا خالی کرنی ہے۔ معروف صحافی حامد میر سے ان کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ عمران خان کو اسی جیل میں رکھیں جس میں انہیں رکھا گیا تھا، جن کو ضرورت ہے ان کو جیل میں رکھیں گے تاکہ ان کو پتا چلے کہ جیل ہوتی کیا ہے، جن کو ہمیں جیل میں رکھنا ہے ان کورکھیں گے۔


    عمران خان بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا عمران خان نے جتنے پروپیگنڈے کیےکسی ایک کا ثبوت نہیں دیا، عمران خان نے امریکی خط کے معاملے پر بھی جھوٹ بولا، اب عمران خان اپنے قتل کی سازش کا الزام لگا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی نے ٹوئٹ کیا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، شیخ رشید کے خلاف جعلی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، جو شیخ رشید نےکہا اس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، شیخ رشید حوصلہ پیدا کریں۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    ان کا مزید کہنا تھا فواد چوہدری نے دھمکیاں دیں جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا، فواد چوہدری کے دوبارہ الیکشن کمیشن کو دھمکی دینے پر دوبارہ مقدمہ درج ہو گا، اگر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان کے خاندان کو دھمکیاں دی گئی ہیں تو مقدمہ درج کرنے میں دیر نہیں کریں گے۔ ن لیگ میں اختلافات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا ایک طرف امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی ہیں تو دوسری طرف سردار مہتاب عباسی ہیں، ان کا آپس میں مسئلہ ہے پہلے بھی حل کرنے کی کوشش کی لیکن اب معاملہ گہرا ہوتا جا رہا ہے، خدشہ ہے یہ لوگ آگے ایک ساتھ نہیں چل سکیں گے۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کا اصلاحات پر اتفاق

    پاکستان اور آئی ایم ایف کا اصلاحات پر اتفاق

    پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ یعنی آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں اصلاحات اور ان کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف مشن چیف کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی، آئی ایم ایف مشن چیف نے وزیر خزانہ کو مذاکرات میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا.

    آئی ایم ایف مشن چیف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کہا کہ مذاکرات کا میوچل اکنامک اینڈ فِسکل پالیسی (ایم ای ایف پی) مسودہ مرتب کر رہے ہیں، ایم ای ایف پی کا ڈرافٹ آج فائنل کر لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم مشن چیف نے بتایا کہ آج کے مذاکرات میں فسکل پالیسیوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی، مذاکرات میں اصلاحات اور ان کے نتیجے میں کیے گئے اقدامات پر اتفاق رائے پایا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    جبکہ آئی ایم ایف وفد اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا آج نواں روز تھا اور کل کل آخری روز ہوگا جبکہ قبل ازیں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا تھا کہ حکومت اور آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات میں ہونے والے فیصلوں کی وزیر اعظم سے منظوری لے لی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پاکستان کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اب چیزوں کے اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

  • نادرالفصام جنہوں نے امریکی موسیقی میں سعودیہ کا نام روشن کیا

    نادرالفصام جنہوں نے امریکی موسیقی میں سعودیہ کا نام روشن کیا

    نادرالفصام جنہوں نے امریکی موسیقی میں سعودیہ کا نام روشن کیا.

    امریکا میں مقیم ایک سعودی شہری کی قومی لباس میں گٹارپرامریکی گیت کی گائیکی کےچرچے دور دورتک ہیں۔ سعودی عرب کے نادر الفصام نے قومی لباس پہن کر پردیس میں انگریزی زبان میں لکھا گیت گا کر مغرب اور مشرق کی ثقافت کا حسین امتزاج پیش کیا ہے۔ موسیقار الفصام کی اس کاوش پر ثقافت اور موسیقی سے دلچسپے رکھنے والے حلقوں کی طرف سے تحسین کی جا رہی ہے۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے پہلی بار گٹارکو اس وقت تھاما میری عمرپانچ سال تھی۔ گٹار بجانے میں بار بار ناکامی کے باوجود اسے جاری رکھا اورشوق ترک نہیں کیا۔ اب گٹار تھامے بیس سال ہوچکےہیں۔ ان کے والد 1975ء سے امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آباد ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کی جنوبی ریاستوں ٹینیسی اور اوکلاہوما میں قیام پذیر رہے۔ اس وقت میں نوعمر تھا۔ یہ علاقے امریکن بلیوز آرٹ کا گہوارہ ہیں اور یہاں کی ثقافت اور فنون لطیفہ بیسویں صدی کے آغاز میں نسل پرستی کی لعنت سے افریقی امریکیوں کے آلام ومصائب کو بیان کرتے ہیں۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    کالے جادو کی پیدائش؛ ماں نے نومولود بچی کو زندہ دفن کردیا
    گیارہ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد پھینک دیا گیا
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ

    یہی وجہ ہے کہ اس طرح میرے حواس اور فنکارانہ ذوق ملکی موسیقی کے درمیان پروان چڑھا، میرا یہ شوق بلیوز سے مشتق سمجھا جا سکتا ہے- یہ سب امریکا کے ان علاقوں میں رہنے کے نتیجے میں ممکن ہوا۔ نادر الفصام نے بتایا کہ ان کا بچپن اور لڑکپن انگریزی زبان کے ماحول میں گذرا۔ انگریزی میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ میں انہوں گٹار کے ساتھ تعلق قائم رکھا۔ مزید سیکھنے کے لیے انہوں نے امریکی انسٹی ٹیوٹ آف میوزک اینڈ ساؤنڈ انجینیرنگ میں ایک کورس کیا۔

    وہ باقاعدگی سے الیکٹرک گٹار،عام گٹار اورباس گٹار درست انداز میں بجاتے ہیں۔ باس گٹار ایک موٹا تار والا آلہ ہے جو گٹار اور تال کو یکجا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ایک دھات کا آلہ ہوتا ہے جسے ڈوبرو کہتے ہیں۔ اسے شیشے کے ٹکڑے کے ساتھ بجایا جاتا ہے۔ اس کی آواز ہندوستانی ستار سے ملتی جلتی ہوتی ہے۔ الفصام نے سنہ2018ء میں اپنے آبائی ملک ایک فیسٹیول کے ذریعے سعودیوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی جس میں اس نے اپنی تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ اس کا ماننا ہے کہ اس کی موسیقی کی کاوش کو عمومی طور پر تمام خلیجی شہریوں اور خاص طور پر سعودی شہریوں نےبھرپور پذیرائی دی۔

  • گیارہ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد پھینک دیا گیا

    گیارہ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد پھینک دیا گیا

    گیارہ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد پھینک دیا گیا

    راولپنڈی تھانہ صدر واہ کے علاقہ میں لوسر شرفو میں 11سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی گئی جبکہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار کو بچی کو مبینہ زیادتی بنانے کے بعد علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے پولیس نے اطلاع ملنے پر بچی کا میڈیکل کرانے کے بعد قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ تاہم پولیس کے مطابق پولیس ایمرجنسی پر ون فائیو پر گیارہ سالہ بچی کے اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کانشانہ بنائے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر اہلکار موقع پر پہنچے جہاں بچی کے ورثہ نے بتایا تھا کہ بچی سے ملنے والی معلومات کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار لوسر شرفو کے قریب سے بہانے سے بچی کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر پھر لوسر شرفو کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق بچی رکشے میں بیٹھ کر قریبی ہسپتال پہنچی جہاں سے اطلاع ملنے پر پولیس نے بچی کو میڈیکل کے لیے واہ جنرل اسپتال منتقل کیا۔ سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعہ کا سخت نوٹس لیکر ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس پی پوٹھوہار کو فوری موقعہ پر پہنچنے اور ملزم کو فوری تلاش کرکے گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری کا کہناتھا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، سی پی او راولپنڈی کا مزید کہناتھا کہ بچوں سے زیادتی پر زیروٹالیرنس پالیسی ہے ملوث ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادلوائے جائے گی۔

  • کالے جادو کی پیدائش؛ ماں نے نومولود بچی کو زندہ دفن کردیا

    کالے جادو کی پیدائش؛ ماں نے نومولود بچی کو زندہ دفن کردیا

    کالے جادو کی پیدائش؛ ماں نے نومولود بچی کو زندہ دفن کردیا

    بھارت میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں سگی ماں نے اپنی شیرخوار بچی کو کالے جادو سے پیدا ہونے کے شبے میں زندہ درگور کردیا۔ اگرچہ شیر خوار کو زندہ بچاکر اسپتال پہنچایا گیا، لیکن وہ دو دن زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد پیر کو میں دم توڑ گئی۔ جبکہ مذکورہ خاتون کی شناخت 26 سالہ انیتا کے نام سے ہوئی ہے، جس کی ذہنی حالت غیر مستحکم بتائی جاتی ہے۔

    تاہم ملزمہ نے نیاگاؤں کے جنگلاتی علاقے میں اپنی ایک دن کی بیٹی کو زندہ دفن کر دیا تھا۔ انیتا بھارتی ریاست اتر پردیش کی رہائشی ہے۔ جبکہ انیتا اور اس کے شوہر راج کمار کے دو بیٹے ہیں، جن کی عمریں 14 اور پانچ سال ہیں۔ علاوہ ازیں پولیس کے مطابق راج کمار ایک مزدور تھا اور نیاگاؤں میں ایک جھونپڑی میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق راج کمار نے پولیس کو بتایا ہفتہ کو کام سے گھر لوٹنے کے بعد انہیں اپنی بیٹی نہیں ملی۔ بیٹی کے لاپتہ ہونے میں بیوی کے ملوث ہونے کا شبہ ہونے پر اس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

    ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ”جیسے ہی اس کے شوہر نے ہفتہ کو ہم سے رابطہ کیا، ہم نے اس کی بیوی سے پوچھ گچھ کی، جس نے اپنی بیٹی کو دفن کرنے کا اعتراف کیا اور ہمیں جنگل میں لے گئی جہاں اس نے اسے دفنایا تھا۔ ہم نے شیر خوار بچی کو بچا لیا، جو معجزانہ طور پر زندہ تھی۔ بچی کو سیکٹر 16 کے گورنمنٹ ملٹی اسپیشلٹی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی نازک حالت کی وجہ سے اسے پی جی آئی ایم ای آر ریفر کردیا۔ لیکن وہ زندہ نہیں رہ سکی اور پیر کو اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔“ راج کمار نے دعویٰ کیا کہ اس کی بیوی ذہنی طور پر غیر مستحکم تھی اور وہ سیکٹر 17 کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھی۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    اس نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ انیتا کو یقین تھا کہ بیٹی کالے جادو سے پیدا ہوئی ہے اور جمعہ کو اسے جنم دینے کے بعد سے وہ عجیب و غریب برتاؤ کر رہی تھی۔ ایک سینئیر پولیس اہلکار نے بھارتی خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ”فی الحال، ہم نے ماں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے، لیکن ہم اس کے شوہر کے اس کی خراب دماغی صحت کے دعوؤں کا جائزہ لیں گے۔“ مقدمہ نیاگاؤں پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت درج کیا گیا ہے۔

  • ترکیہ زلزلہ: پاک فوج نے 48 گھنٹوں بعد دو لوگوں کو زندہ نکال لیا ہے

    ترکیہ زلزلہ: پاک فوج نے 48 گھنٹوں بعد دو لوگوں کو زندہ نکال لیا ہے

    ترکیہ زلزلہ: پاک فوج نے 48 گھنٹوں بعد دو لوگوں کو زندہ نکال لیا ہے

    ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی تباہی سے نمٹنے کیلئے امداد اور ریسکیو کا کام جاری ہے، جس میں پاکستانی عملہ بھی دن رات سرگرم ہے۔ پاکستان سے امدادی سامان سے لدے ہوائی جہاز، فوجی دستے اور رضاکار ترکیہ پہنچ چکے ہیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔


    پاکستان کے ریسکیو عملے ”پاکستان اربن سرچ اینڈ ریسکیو“ نے ترکیہ کے علاقے ادیامن میں 48 گھنٹوں بعد ایک شخص کو منہدم عمارت کے ملبے سے زندہ نکال لیا۔ ترکیہ میں موجود پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری ٹیمیں ریسکیو اور ریلیف میں مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرتی رہیں گی۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    علاوہ ازیں، الزلے میں پھنسنے والے 19 پاکستانی طلباء کو غازیانتپ سے اڈانا منتقل کیا گیا اور رہائش فراہم کی گئی۔ سفارتخانہ انہیں جلد پاکستان واپس لانے کے انتظامات کر رہا ہے۔ترکی میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے ترکیہ زلزلے سے متعلق معلومات کیلئے فون نمبرز بھی جاری کئے ہیں۔

    خیال رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے مجموعی اموات 11 ہزار 400 سے زیادہ ہوچکی ہیں، ترکیہ اور شام میں پیر کو 7.8 شدت کا زلزلہ آیاتھا۔

  • ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی ہوسکتی مگر فلحال وارننگ

    ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی ہوسکتی مگر فلحال وارننگ

    ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی ہوسکتی مگر فلحال وارننگ

    وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کر کے مصنوعی بحران پیدا کرنے وال کو سخت نتائج سے خبردار کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے، ہمارے پاس 20 روز کے پیٹرول اور 29 روز کے ڈیزل کا اسٹاک موجود ہے۔ مصدق ملک کا کہنا تھا ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے ہے، پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ اس طرح کے اقدامات کر کے عوام میں اپنی عزت گھٹا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے کہتا ہوں کہ آج ہی رک جائیں ورنہ سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے، جو بھی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہوا اس کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا، ریاست قدم اٹھائے گی تو پھر آپ لوگ بیٹھ کر پریس کانفرنسیں کر رہے ہوں گے۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    ملک میں چند روز قبل آنے والے بجلی بریک ڈاؤن کے حوالے سے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا بجلی بریک ڈاؤن کی وجوہات پرکام مکمل کر لیا ہے، دو دن میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دوں گا۔ مصدق ملک کا کہنا تھا روس سے تیل خریداری کے معاملات مارچ کے آخر تک طے ہو جائیں گے اور امید ہے کہ اپریل سے ملک میں روس سے تیل آنا شروع ہو جائے گا۔ یاد رہے چند روز سے پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں زیر گردش ہیں اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہم محدود کر دی گئی ہے۔

  • انٹرنیشل اسکول آف لاہور میں فائرنگ کا واقعہ

    انٹرنیشل اسکول آف لاہور میں فائرنگ کا واقعہ

    انٹرنیشل اسکول آف لاہور میں فائرنگ کا واقع

    انٹرنیشل اسکول آف لاہور میں فائرنگ کا واقعہ ہیش آیا ہے جبکہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیو بھی زیر گردش ہیں جس میں پولیس نے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہوا ہے اور ساتھ لے جارہی ہے. تاہم اس ویڈیو میں ایک خاتون کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہے کہ ان کا حل یہ ہے کہ ہے انہیں چپیڑ مار کر اندر کیا جائے دوسری جانب کچھ نوجوان روڈ پر پڑی پلاسٹک والی رکاوٹیں پھینک رہے ہیں.

    تاہم اس بارے میں ایک انگریزی اخبار نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ایلائٹ اسکول کا ہے جو لاہور کے ڈیفنس ایریا میں ہے اس سے لوگوں میں کافی خوف پھیل گیا ہے تاہم اس بارے میں سوشل میڈیا پر بتایا جارہا ہے کہ ہے کچھ طالب علموں نے اسکول انتظامیہ کے ساتھ لڑائی ہے جبکہ اس بارے میں ابھی کوئی تصدیق شدہ بات واضح نہیں کہ اس میں واقع ہوا کیا تھا جبکہ باغی ٹی وی نے اس بارے میں مزکورہ اسکول اور پولیس سے رابطہ کی کوشش کی ہے تاہم ابھی تک کا کوئی جواب نہیں آیا ہے.

    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ

    واضح رہے کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن وہاں موجود لوگوں میں کافی خوف پایا گیا ہے. خیال رہے کہ پولیس اور اسکول کے موقف کے بعد اس خبر کو مزید اپڈیٹ کیا جائے گا.

  • حکومت کا سابقہ فاٹا کو گزشتہ 10 سال میں دیے گئے 417 ارب روپے کی تحقیقات کا فیصلہ

    حکومت کا سابقہ فاٹا کو گزشتہ 10 سال میں دیے گئے 417 ارب روپے کی تحقیقات کا فیصلہ

    حکومت کا سابقہ فاٹا کو گزشتہ 10 سال میں دیے گئے 417 ارب روپے کی تحقیقات کا فیصلہ

    سانحہ پولیس لائنز پشاور کے پیش نظر وفاقی حکومت نے سابقہ فاٹا کو گزشتہ 10 سالوں میں دیے گئے 417 ارب روپےکی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا کو دیےگئے 417 ارب روپے کا فنانشل اور پرفارمنس آڈٹ کیاجائے گا، وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو417 ارب روپے کی تحقیقات کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

    ایاز اکبر کی ایک رپورٹ کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ سانحہ پولیس لائنز پشاور کے پیش نظر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا کر اہم فیصلے کیے جائیں گے ، عسکری قیادت سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو ان کیمرہ بریفنگ دلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی اور پلان کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ملک میں جاری سیاسی انتشار کو ختم کرنے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کا فیصلہ ہوا ہے۔

    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کو ضرب عضب آپریشن کی مد میں 100 ارب روپے سالانہ جاری ہوئے تھے، رقم وفاقی حکومت کی جانب سے ساڑھے تین سال تک کے پی حکومت کو فراہم کی جاتی رہی ہے ۔ تاہم خیال رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 84 افراد شہید ہوئے تھے۔

  • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا

    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا

    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عامرڈوگر کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عامر ڈوگر کو ان کے ڈیرے سے 12 کارکنان کے ہمراہ حراست میں لیا گیا ہے۔ عامر ڈوگر کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے سینیر رہنما اسد عمر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر دن تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیاجارہاہے۔

    واضح رہے کہ ملتان میں پولیس نے الیکشن کمیشن میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر 10 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ ملتان میں آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنان میں جھگڑا ہوگیا جس کے بعد الیکشن کمیشن کا آفس میدان جنگ بن گیا تھا۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر 10 کارکنوں کو حراست میں لے لی سٹی پولیس افسر رانا منصور کے مطابق چھانے کے دوران پی ٹی آئی کے 10 سے زائد کارکنوں کوحراست میں لیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ حراست میں لیے گئے کارکنوں پر الیکشن کمیشن میں ہنگامہ آرائی کا الزام ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست کے بعد سی سی ٹی وی کی مدد سے مزید ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے بھی کارکنوں کے ہمراہ گرفتاری دینے پر اصرار کیا اور کہا کہ کارکنوں کوحراست میں لیا ہے تو میں بھی آپ کے ساتھ چلوں گا۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    دوسری جانب پولیس نے ملک عامر ڈوگر کی گرفتاری کی تردید کی اور کہا کہ ملک عامر ڈوگر کو گرفتار نہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک عامر ڈوگر خود کارکنوں کےساتھ گرفتاری دینےآئے ہیں خیال رہے کہ ملک عامر ڈوگر قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہپ رہے ہیں اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی بھی رہے۔