Baaghi TV

Author: +9251

  • وہاڑی: گم ہونے والا بچے کو ڈھونڈ لیا گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی کاروائی چک نمبر523 ای بی سے گم ہونے والے بچے کو پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے داتا دربار لاہور سے ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر بوریوالا کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 523 ای بی سے محمد جمیل بعمر15سال لاپتہ ہو گیا ہے. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کے نوٹس میں بات آئی تو انہوں نے بچوں کو ڈھونڈنے کے لئے اے ایس پی آصف رضا کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالا محمد یعقوب اور سب انسپکٹر حق نواز پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی.

    دونوں بچوں کی بحفاظت ٹریس کرنا ایک چیلنج سے کم نہ تھا لیکن پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے انتہائی محنت و جانفشانی سے کام کرتے ہوئے بچوں کو داتا دربار لاہور سے ڈھونڈ نکالا. جمیل کو جب ان کے والدین کے حوالے کیا گیا تو انہوں نے وہاڑی پولیس کا شکریہ ادا کیا

    اور ڈھیروں دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہاڑی پولیس بروقت کاروائی نہ کرتی تو ہمارے بچے کسی غلط ہاتھ بھی چڑھ سکتے تھے…علاقہ کے لوگوں نے پولیس کی اس بروقت کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا

  • بورے والا : ناجائز تعلقات کے شبہ میں نوجوان قتل

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ناجائز تعلقات کے شبہ میں تین افراد نے نوجوان کو گلے میں پھنڈا ڈال کر قتل کر دیا۔سات گھنٹے نعش کھیتوں میں پڑی رہی پولیس حدود کا تعین کرتی رہی۔
    تفصیلات مطابق بورےوالا کے تھانہ فتح شاہ کی حدود میں علی شیر نامی نوجوان اپنے کزن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ موضع دونا سلدیرا کے قریب تین مسلح افراد نے انہیں روکا.
    اور علی شیر کو گن پوائنٹ پر قریبی فصل میں لیجا کر گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ مقتول کے کزن کے مطابق ملزمان نے اسے دھمکی دی تھی کہ اگر تم قریب آئے تو تمہیں بھی مار دینگے واردات کی اطلاع کے باوجود دو تھانوں کی پولیس سات گھنٹے تک اپنی حدود کا تعین نہ کر سکی اور نعش کھیتوں میں پڑی رہی۔
    بعدازاں تھانہ فتح شاہ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچایا مقتول کے کزن کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ مقتول علی شیر کے انکی بہن سے ناجائز تعلقات تھے۔ پولیس نے کاروائی شروع کر دی۔

  • اگرپاک بھارت ایٹمی جنگ ہوئی تو پھرکروڑوں انسان ہلاک ہوجائیں‌گے ، کتنے کروڑسائنسدانوں کے خبردار کردیا

    اگرپاک بھارت ایٹمی جنگ ہوئی تو پھرکروڑوں انسان ہلاک ہوجائیں‌گے ، کتنے کروڑسائنسدانوں کے خبردار کردیا

    واشنگٹن :دنیا سن لے پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ فوری طور پر 10 کروڑ افراد پہلے چند گھنٹوں‌میں ہی ہلاک ہوجائیں گے،یہ تحقیق اس وقت سامنے آئی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کشیدگی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔

    کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی

    امریکا کی کولوراڈو یونیورسٹی اور رٹگرز یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ جوہری جنگ کے نتیجے میں فوری طور پر 10 کروڑ سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ دنیا بھر میں قحط سالی کا سامنا بھی ہوسکتا ہے جس کی وجہ بموں کے پھٹنے کے بعد اٹھنے والے کالے بادلوں کا سورج کی روشنی کو ایک دہائی تک روکے رکھنا ہوگا۔

    مجھے کوئی نہیں‌ روک سکتا ، میں ہر صورت پاکستان جاوں گا ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کا دبنگ اعلان

    امریکا کی کولوراڈو یونیورسٹی اور رٹگرز یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ اس وقت دونوں ممالک کے پاس 150، 150 جوہری ہتھیار ہیں جن کی تعداد 2025 تک 200 سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔محقیقین کہتے ہیں‌کہ ‘بدقسمتی سے یہ تحقیق بروقت ہے کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر پر تنازع برقرار ہے اور ہر ماہ آپ سرحد کے آس پاس لوگوں کے مرنے کی خبریں پڑھتے ہیں’۔

    اس تحقیق میں شامل ماہرین نے موجودہ آبادی اور ممکنہ ہدف بننے والے شہری مراکز کو مدنظر رکھ کر تخمینہ لگایا ہے کہ 12 کروڑ 50 لاکھ افراد اس صورت میں ہلاک ہوسکتے ہیں، اگر دونوں ممالک نے اپنے جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا، یاد رہے کہ اس سے پہلے دوسری جنگ عظیم میں 6 برسوں کے دوران ساڑھے 7 سے 8 کروڑ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    “پردہ ثقافت بھی حفاظت بھی،طالبات کی عصمت،عزت کے پاسبان ہیں‌، تنقید کرنےوالے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‌، مشیر تعلیم کے پی” لاک ہے

    پردہ ثقافت بھی حفاظت بھی،طالبات کی عصمت،عزت کے پاسبان ہیں‌، تنقید کرنےوالے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‌، مشیر تعلیم کے پی

    اس تحقیق میں منظرنامے کی بنیاد 100 کلو ٹن وزنی ہتھیاروں کے استعمال پر رکھی گئی تھی جو کہ ہیروشیما میں گرائے گئے ایٹم بم سے 6 گنا زیادہ طاقتور ہوں گے۔اس طرح کے ایک بم کا سنگل ائیربرسٹ ہی 20 لاکھ افراد کی ہلاکت اور 15 لاکھ کے زخمی ہونے کا باعث بن سکتا ہے، مگر بیشتر ہلاکتیں دھماکے کے بعد آگ کے طوفان کے نتیجے میں ہوں گی۔

    تحقیق میں بتایا گیا ‘بھارت میں ہونے والی ہلاکتوں کا تناسب پاکستان کے مقابلے میں 2 سے 3 گنا زیادہ ہوگا، ہمارے منظرنامے کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کے مقابلے میں زیادہ ہتھیار استعمال کیے جائیں جبکہ بھارت کی آبادی بھی زیادہ ہے اور اس کے پرہجوم شہروں کی تعداد بھی زیادہ ہے’۔مگر جوہری حملے تو تباہی کا بس آغاز ہوں گے، تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دھماکے کے بعد 16 ملین سے 36 ملین ٹن سیاہ کاربن (دھواں)کا اخراج بالائی فضا میں ہوگا جو چند ہفتوں میں دنیا بھر میں پھیل جائے گا۔

    یہ دھواں شمسی ریڈی ایشن کو جذب کرنے لگے گا جو ہوا کو گرم کردے گا اور دھواں مزید بڑھ جائے گا۔اس کے نتیجے میں زمین پر پہنچنے والی سورج کی روشنی میں 20 سے 35 فیصد تک کم ہوجائے گی، جبکہ سطح 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ ٹھنڈی ہوجائے گی اور بارش کی شرح بھی 15 سے 30 فیصد تک کم ہوجائے گی۔یہ اثرات 10 برس تک برقرار رہ سکتے ہیں جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں غذائی قلت کا سامنا ہوگا۔ایلن روبوک کے مطابق ‘مجھے امید ہے کہ ہمارا کام لوگوں کو احساس دلائے گا کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں ہونا چاہیے، یہ ہتھیار بڑے قتل عام کا باعث بن سکتے ہیں’۔

  • سندھ میں‌بھی فراری؟70 سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے ، ہہ فراری کون ہیں‌،اہم معلومات سامنے آگئیں‌

    سندھ میں‌بھی فراری؟70 سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے ، ہہ فراری کون ہیں‌،اہم معلومات سامنے آگئیں‌

    کراچی : سندھ میں فراری اس خبر نے تو حیران کر دیا مگر بعد میں پتا چلا کہ جی ہیں‌ اطلاعات کے مطابق 70 سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے ، ہہ فراری کون ہیں‌،اہم معلومات سامنے آگئیں‌ سندھ کے شہر کندھکوٹ میں 70 سے زائد فراریوں نے رینجرز، پولیس اور سول حکام کی موجودگی میں ہتھیار ڈال دیئے۔

    کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی

    کندھکوٹ کے 82 ونگ شہباز رینجرز کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب کے دوران علاقے کے تیغانی، جاگیرانی، چولیانی، میرانی، سبزوئی، جتوئی، سرکی، نندوانی و دیگر قبائل سے تعلق رکھنے والے 70 سے زائد فراریوں نے غیر قانونی اور مجرمانہ فعل ترک کرتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

    مجھے کوئی نہیں‌ روک سکتا ، میں ہر صورت پاکستان جاوں گا ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کا دبنگ اعلان

    تقریب میں فراریوں نے اپنا اسلحہ و گولیاں سیکٹر کمانڈر شہباز رینجرز کرنل محمد ساجد کے حوالے کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ، ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی اور ایس ایس پی کشمور اسد رضا شاہ بھی موجود تھے۔قومی دھارے میں شامل ہونے والوں نے آئندہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث نہ ہونے کے عزم کا اظہار کیا اور انہیں قومی دھارے میں لانے کے لیے سندھ رینجرز کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

    “پردہ ثقافت بھی حفاظت بھی،طالبات کی عصمت،عزت کے پاسبان ہیں‌، تنقید کرنےوالے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‌، مشیر تعلیم کے پی” لاک ہے

    پردہ ثقافت بھی حفاظت بھی،طالبات کی عصمت،عزت کے پاسبان ہیں‌، تنقید کرنےوالے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‌، مشیر تعلیم کے پی

    کندھ کوٹ سے حکام کا کہنا ہے کہ سیکٹر کمانڈر شہباز رینجرز کرنل محمد ساجد، ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ، ڈپٹی کمشنر کشمور منورعلی مٹھیانی اور ایس ایس پی اسد رضا شاہ نے قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو قومی پرچم اور دیگر تحائف پیش کیے اور ان کے قومی دھارے میں شامل ہونے کے جذبے کو بھی سراہا۔

  • قرضہ 31 ہزار 19 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ، پاکستان ابھی مشکل سے نہیں‌نکلا ، قومی اسمبلی میںانکشافات

    قرضہ 31 ہزار 19 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ، پاکستان ابھی مشکل سے نہیں‌نکلا ، قومی اسمبلی میںانکشافات

    اسلام آباد : 31 ہزار 19 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ، پاکستان ابھی مشکل سے نہیں‌نکلا ، قومی اسمبلی میں اور کیا انکشافات ہوئے ؟ اطلاعات کے مطابق آج قومی اسمبلی میں بڑے بڑے انکشافات ہوئے ، جہاں ایک انکشاف پاکستان کے بیرونی اور اندرونی قرضوں کے بارے میں تو پتہ چلا کہ حقائق تو بہت مختلف ہیں ، رپورٹ کے مطابق پاکستان کے موجودہ اندرونی و بیرونی قرض کے ساتھ آئندہ 5 برس میں قرض کا حجم کس حد تک پہنچ جائے گا، تفصیلات سامنے آگئیں۔

    کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی

    وزارت خزانہ نے موجودہ قرض اور آئندہ 5 سال کے قرض کی تفصیلات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو جمع کرادیں۔پاکستان کا اندرونی و بیرونی قرض کل ملا کر 31 ہزار 19 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، جو پاکستان کے جی ڈی پی کا 80 اعشاریہ 4 فیصد ہے۔دستاویز کے مطابق پاکستان کی جی ڈی پی کا حجم اس وقت 38 ہزار 559 ارب روپے ہے جبکہ قرض 31 ہزار 19 ارب تک پہنچ چکا ہے، ان اعداد و شمار میں آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض شامل ہے۔

    مجھے کوئی نہیں‌ روک سکتا ، میں ہر صورت پاکستان جاوں گا ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کا دبنگ اعلان

    وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق پاکستان کا قرض 2024ء تک 45 ہزار 573 ارب تک پہنچ جائے جو اس وقت جی ڈی پی کا 66 اعشاریہ 5فیصد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق 2020ء میں پاکستا ن کا کل قرض 35 ہزر 289 ارب، 2021ء میں 38 ہزار 620 ارب، 2022ء میں 41 ہزار 272 ارب، 2023ء میں 43 ہزار 513 ارب اور 2024ء میں یہ قرض بڑھ کر 45 ہزار 573 ارب روپے ہو جائے گا۔

    “پردہ ثقافت بھی حفاظت بھی،طالبات کی عصمت،عزت کے پاسبان ہیں‌، تنقید کرنےوالے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‌، مشیر تعلیم کے پی” لاک ہے

    پردہ ثقافت بھی حفاظت بھی،طالبات کی عصمت،عزت کے پاسبان ہیں‌، تنقید کرنےوالے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‌، مشیر تعلیم کے پی

    اندرونی قرضے کی تفصیل کچھ اس طرح ہیں‌کہ دستاویز کے مطابق 2020ء میں پاکستان کا اندرونی قرضہ 22 ہزار 521 ارب روپے، 2021ء میں 24 ہزار 192 ارب، 2022ء میں 25 ہزار 310 ارب، 2023ء میں اندرونی قرضوں کا حجم 25 ہزار 917 ارب اور 2024ء میں پاکستان کا اندرونی قرض 26 ہزار 803 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔

    جبکہ پاکستان کےبیرونی قرضے کی تفصیل بھی تکلیف دہ اور پریشان کن ہے ، قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی دستاویز کے مطابق اسی طرح 2019ء میں پاکستان پر بیرونی قرضوں کا حجم 10 ہزار 446 ارب روپے، 2020ء میں 12 ہزار 769 ارب،2021ء میں 14 ہزار 428 ارب، 2022ء میں 15 ہزار 963 ارب، 2023ء میں17 ہزار 596 ارب اور 2024ء میں قرضوں کا حجم 18 ہزار 770 ارب روپے ہوجائیگا۔

  • آئیں‌اپ کوتاریخ کی سیرکرائیں‌، 66 سال قبل 4 اکتوبر  1953ء بائبل کا پہلا انگریزی ترجمہ سوئٹزر لینڈ میں چھپا

    آئیں‌اپ کوتاریخ کی سیرکرائیں‌، 66 سال قبل 4 اکتوبر 1953ء بائبل کا پہلا انگریزی ترجمہ سوئٹزر لینڈ میں چھپا

    جنیوا:آئیں‌اپ کوتاریخ کی سیرکرائیں‌ ، 66 سال قبل 4- اکتوبر1953ء بائبل کا پہلا انگریزی ترجمہ سوئٹزر لینڈ میں چھپا کتاب، تاریخی حوالہ جات کے مطابق مقدس یا بائبل یونانی لفظ۔ بمعنی کتب۔ مسیحیوں کی مقدس کتاب، جس میں عہد نامہ قدیم (عتیق) کی 39 کتب، عہد نامہ جدید کی 27 کتب اور کیتھولک مجموعہ میں ایپوکریفا کی کتب بھی شامل ہیں۔

    کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی

    جنیوا میں‌قائم مذکورہ ادارے کے مطابق بائبل عبرانی زبان میں تھی۔ بعد ازاں یونانی، قطبی اور شامی زبانوں میں ترجمہ ہوا۔ انگریزی ترجمہ 1610ء میں بہ عہد جیمز اول شائع ہوا۔ اسے 47 مسیحی علما نے چھ سال کے عرصے میں مکمل کیا تھا۔ جرمن ترجمہ مشہور جرمن مذہبی رہنما اور پروٹسٹنٹ فرقے کے بانی، مارٹن لوتھر نے کیا۔ بائبل کا اب تک ایک ہزار زبانوں‌ میں ترجمہ ہو چکا ہے اور یہ دنیا کی سب سے زیادہ چھپنے والی کتاب ہے۔

    مجھے کوئی نہیں‌ روک سکتا ، میں ہر صورت پاکستان جاوں گا ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کا دبنگ اعلان

    نئی تاریخی دستاویزات میں‌یہ بھی انکشاف کیا گیا ہےکہ کیتھولک عیسائیوں کے نزدیک بائیبل 2 حصوں پر مشتمل جو عہدنامہ جدید اور عہدنامہ قدیم کہلاتی ہیں۔عہدنامہ قدیم (یا عہدنامہ عتیق) : یہ حصہ کائنات کی تخلیق سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے 400 سال پہلے تک کے واقعات پر مشتمل ہے۔عہدنامہ جدید: اس حصہ میں حضرت عیسیٰ پر نازل ہونے والی انجیلیں، حضرت عیسیٰ کی طرف سے لکھے گئے خطوط اور حضرت عیسیٰ کے حواریوں کے قصے شامل ہیں۔کتاب مقدس کو دو بنیادی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو درج ذیل ہیں۔عہد نامہ قدیم اور عہد نامہ جدید ہیں‌

    “پردہ ثقافت بھی حفاظت بھی،طالبات کی عصمت،عزت کے پاسبان ہیں‌، تنقید کرنےوالے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‌، مشیر تعلیم کے پی” لاک ہے

    پردہ ثقافت بھی حفاظت بھی،طالبات کی عصمت،عزت کے پاسبان ہیں‌، تنقید کرنےوالے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‌، مشیر تعلیم کے پی

  • بارش کا سن کر کراچی والوں پر خوف طاری ،آج اور کل پھر بارش ، کدھر جائیں‌گے بیچارے کراچی والے

    بارش کا سن کر کراچی والوں پر خوف طاری ،آج اور کل پھر بارش ، کدھر جائیں‌گے بیچارے کراچی والے

    کراچی:بارش کا سن کر کراچی والوں پر خوف طاری ،آج اور کل پھر بارش ، کدھر جائیں‌گے بیچارے کراچی والے ، اطلاعات کے مطابق کراچی میں بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر قائد میں آج اور کل پھر تیز بارش ہوگی، گمان اور امکان یہی ہے کہ بارش کے بعد کراچی کی سڑکیں ایک بار پھر تالاب بنیں گی۔ کراچی میں ہونے والی مون سون بارشوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 30 سے زاید افراد جاں بحق ہو گئےہیں‌

    کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی

    کراچی سے ذرائع کےمطابق عوام کو اس بات کا قوی یقین ہوچکا ہے کہ جب بھی کراچی میں‌ بارش برسے گی تو پھر اس سڑکیں ایک بار پھر تالاب بنیں گی، گٹر اور نالے ابل پڑیں گے، شہری ابھی سے سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں، دوسری طرف سندھ سرکار نے کوئی تیاری نہیں کی، نہ کراچی انتظامیہ نظر آئی۔ادھر وادی مہران پر بادل مہربان ہو گئے ہیں، حیدر آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، نواب شاہ، سکھر، چھاچھرو، نوکوٹ میں بھی بادلوں نے زور دکھایا۔

    مجھے کوئی نہیں‌ روک سکتا ، میں ہر صورت پاکستان جاوں گا ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کا دبنگ اعلان

    کراچی میں تو بارش سے تالاب بن جاتےہیں ،دوسری طرف لاہور میں بھی بارش کی وجہ سے حالات بہت خراب ہوجاتے ہیں ،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی رم جھم ہوئی، خیبر پختوان خوا کے کئی اضلاع میں بادل برس پڑے، کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ہلکی برسات سے موسم دل کش ہو گیا۔واضح رہے کہ بارشوں میں کرنٹ سے اموات کے واقعات بھی رو نما ہو رہے ہیں،

    “پردہ ثقافت بھی حفاظت بھی،طالبات کی عصمت،عزت کے پاسبان ہیں‌، تنقید کرنےوالے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‌، مشیر تعلیم کے پی” لاک ہے

    پردہ ثقافت بھی حفاظت بھی،طالبات کی عصمت،عزت کے پاسبان ہیں‌، تنقید کرنےوالے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‌، مشیر تعلیم کے پی

  • 2 دنوں میں 3 حملے، سب انسپکٹر سمیت 2 اہل کار جاں بحق  ، پنجاب پولیس پر حملہ کون کررہا ہے ؟ تحقیقات جاری

    2 دنوں میں 3 حملے، سب انسپکٹر سمیت 2 اہل کار جاں بحق ، پنجاب پولیس پر حملہ کون کررہا ہے ؟ تحقیقات جاری

    لاہور:2 دنوں میں 3 حملے، سب انسپکٹر سمیت 2 اہل کار جاں بحق ، پنجاب پولیس پر حملہ کون کررہا ہے ؟ تحقیقات جاری ، اطلاعات کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران پنجاب پولیس کے اہل کاروں پر تین حملے ہوئے، جس میں ایک انسپکٹر سمیت 2 اہل کار جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک ٹریفک وارڈن زخمی ہو گیا۔

    کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی

    پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق آج تھانہ سول لائن راولپنڈی کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر راجہ ارشد جاں بحق ہو گیا، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر ارشد تھانہ صدر بیرونی میں تعینات تھا۔مقتول سب انسپکٹر کے بیٹے شاہ زیب نے بتایا کہ ان کی فیملی کار میں جا رہی تھی، کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی۔پولیس اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ شاید یہ کوئی دشمنی کا شاخسانہ تو نہیں‌

    مجھے کوئی نہیں‌ روک سکتا ، میں ہر صورت پاکستان جاوں گا ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کا دبنگ اعلان

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سی پی او نے ایس پی پوٹھوہار اور ایس پی صدر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔آئی جی پنجاب نے حملوں کے واقعات پر کہا ہے کہ اس سے پولیس کا مورال کم نہیں ہوگا،دوسری طرف آئی جی پنجاب نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد ازجلد گرفتارکرکے تحقیقات کو سامنے لایا جائے ،آئی جی نے کہا کہ پولیس کے جوان عوام کے جان و مال کی حفاظت کریں گے۔

    “پردہ ثقافت بھی حفاظت بھی،طالبات کی عصمت،عزت کے پاسبان ہیں‌، تنقید کرنےوالے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‌، مشیر تعلیم کے پی” لاک ہے

    پردہ ثقافت بھی حفاظت بھی،طالبات کی عصمت،عزت کے پاسبان ہیں‌، تنقید کرنےوالے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‌، مشیر تعلیم کے پی

    یاد رہے گزشتہ روز لاہور کے علاقے کاہنہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہل کار ساجد جاں بحق ہو گیا تھا، ساجد دیگر اہل کاروں کے ہم راہ گشت پر تھا، انھوں نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔

  • وزیر اعلی پنجاب کے شہر ضلع ڈیرہ غازی خان میں دو خون ریز واقعات میں باپ بیٹوں سمیت چار افراد قتل کر دیئے گئے..

    ڈیرہ غازی خان (تنویر احمد) دو خون ریز واقعات میں باپ بیٹوں سمیت چار افراد قتل کر دیئے گئے اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق تھانہ جامپور کے علاقہ میں پرانی دشمنی کی بنا پر باپ بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا وارثان کا سنگم چوک پل ڈاٹ بلاک کر کے تھانہ جام پور پولیس کے خلاف احتجاج ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جامپور کے علاقہ کوٹ طاہر میں بااثر افراد نے ایک غریب کی بیٹی کو اغوا کر لیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ جامپور میں لڑکی کے باپ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا دو سال گزر جانے کے باوجود غریب خاندان کو قانون سے انصاف نہ ملا مدعی دربدر پھرتے رہے جس کا ملزمان کو کافی غصہ تھا دو روز قبل مبینہ طور پر ملزمان نے اغوا کی ہوئی لڑکی کے بھائی ریاض اور باپ غلام عباس کو قتل کر دیا بیٹا ریاض موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا اور باپ غلام عباس کو ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی جان کی بازی ہار گیا ورثانے احتجاجاً سنگم چوک پل ڈاٹ کو مکمل طور پر ٹائر جلا کر بلاک کر دیا جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں مقتولین کے ورثاء کہنا تھا کہ اگر ہمارے ملزم پہلے گرفتار کر لئے جاتے تو آج ہمارے یہ دو افراد قتل نہ ہوتے جام پور تھانہ کی پولیس نے ملزمان سے پیسے لئے ہوئے ہیں اور سیاسی اثر رسوخ بھی شامل ہے جس کی وجہ سے ہمیں انصاف نہیں ملا اور آج ہمارے دو افراد قتل ہو گئے ہیں عدالت عالیہ نے کئی بار ڈی پی او سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے لیکن دو سال گزرجانے کے باوجود جام پور تھانہ کی پولیس نے نہ ملزمان گرفتار کئے نہ ہی عدالت میں پیش کئے جبکہ دوسرے واقعہ میں ملتان روڈ تھانہ دراہمہ کی حدود کچہ کے علاقے سپر آر ٹو پر کاشتکاری کرنے والے باپ غلام یسین کھلول اور بیٹا رحمت اللہ کھلول کواکبر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زمین کے تنازعہ پر مخالفین کے ہمراہ بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور تیز دھار آلہ سے رحمت اللہ کی ناک کاٹ دی اور بعدازاں فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا، وقوعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ دراہمہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ٹیچنگ اہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا، دوسری جانب تھانہ دراہمہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد کٹھااکرکے قانونی کاروائی شروع کردی، ترجمان پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعدملنے والی معلومات کے مطابق مقتولین کے مالکان کا اپنے مخالفین سے اراضی کا تنازعہ چل رہاتھا تاہم مبینہ طور پر گزشتہ شب غلام اکبر نے اپنے دیگر دونامعلوم ساتھیوں کیساتھ مل کر مقتولین کو رسیوں سے باندھ کرپہلے تشدد کانشانہ بنایا اور پھر فائرنگ کردی اور قتل کر نے کے بعد فرار ہو گئے تھانہ دراہمہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہے۔

  • ڈی پی او اسد سرفراز کا پولیس لائن میں پولیس دربار…

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احم) ڈی پی او اسد سرفراز نے پولیس لائن میں پولیس دربار لگایا اس موقع پر پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ کسی بھی محکمہ کی بنیاد جذبہ ہوتا ہے اپنے فرائض منصبی بھر پور طریقے سے ادا کریں ضلع بھر میں پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس کی غیر ضروری ناکہ بندی کی ہرگز اجازت نہیں عوام کا پولیس پر اعتماد برقرار رکھنے کے لئے پیدا ہونے والے خلا کو ختم کیا جائے۔تھانہ میں آنے والے ہر خاص و عام شہری کی فوراً دارسی کرتے ہوئے فوری مقدمات کا اندراج کیا جائے عوام کے ساتھ بہترین رویہ اپناتے ہوئے فوری طور پر انصاف مہیا کرنے کی پالیسی پر من و عن عمل درآمد کیا جائے۔ضلع میں کہیں بھی غیر ضروری ناکہ بندی پوائنٹ قائم نہیں کئے جائیں گے عوام کے جان و مال عزت و آبرو کے تحفظ کے لئے اپنی تمام تر قوتوں کو بروئے کار لایا جائے انہوں نے کہا کہ عوام کی پریشانیوں کا بروقت ازالہ کرکے نیکیوں کے انبار اکٹھے کیے جا سکتے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ انبار اکٹھے کرنے میں آپ اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لانے میں کوئی بھی کسر روا نہیں رکھیں گے دربار کے آخر میں ڈی پی او اسد سرفراز نے ملازمین کے مسائل دریافت کئے اور انکے حل کے لئے انہیں یقین دہانی کرائی۔