Baaghi TV

Author: +9251

  • بارش  کا سلسلہ مزید رہے گا ، شہری محتاط رہیں

    بارش کا سلسلہ مزید رہے گا ، شہری محتاط رہیں

    بارش ہو کا سلسلہ مزید رہے گا ،شہری محتاط رہیں

    باغی ٹی وی ررپورٹ : بارش ہو کا سلسلہ مزید رہے گا ،شہری محتاط رہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اوردوپہر کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے خیبرپختونخوا، بالائی وسطی پنجاب، مظفرآباد ،سندھ کے اکثر اضلاع، گلگت بلتستان جنوبی پنجاب اور اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

  • اداکارمحسن عباس  کیس میں‌آج پھر ہونے جارہی  عدالتی پیش رفت

    اداکارمحسن عباس کیس میں‌آج پھر ہونے جارہی عدالتی پیش رفت

    اداکارمحسن عباس کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی..سیشن کورٹ لاہور کےایڈیشنل سیشن جج درخواست پر سماعت کریں گے.فاطمہ سہیل نے محسن عباس پر تشدد اوردھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے.

    واضح رہے کہ محسن عباس کی بیوی نے خود پر تشدد کا دعوی کیا تھا جس کے بعد محسن عباس پر مقدمہ دائر ہو چکا تھا .اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر نے کاروبار کیلئے ان سے 50 لاکھ روپے لیے تھے، میں اس کے ساتھ بالکل نہیں رہنا چاہتی کیونکہ مجھے اس سے جان کا خطرہ ہے، میں صلح کی طرف بالکل نہیں جارہی ایسےخطرناک آدمی کیساتھ نہیں رہ سکتی، میں نے گھر بچانے کی ہر ممکن کوشش کی میرےپاس تمام میسیجزہیں،

    اداکار محسن عباس کی اہلیہ نے شوہر سے متعلق نیا دعویٰ کر دیا، کیا کہا؟ جانیے اس رپورٹ میں‌

    کاش کوئی "این جی او” مردوں کے حقوق کی بھی حفاظت کرتی:محسن عباس حیدر

  • گجرات کا 23 سالہ عمران مقدونیہ میں ٹرین حادثے کا شکار، پاکستانی سفارت خانے کی نعش واپس لانے کے لیے عدم دلچسپی، ورثاء سراپا احتجاج

    گجرات کا 23 سالہ عمران مقدونیہ میں ٹرین حادثے کا شکار، پاکستانی سفارت خانے کی نعش واپس لانے کے لیے عدم دلچسپی، ورثاء سراپا احتجاج

    گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی گجرات کے نواحی گاؤں مچھیانہ سے تعلق رکھنے والا 23سالہ نوجوان عمران عباس یونان سے مقدونیا جاتے ہوئے مقدونیا میں ٹرین کی زد میں آ کر جان کی باز ی ہار گیا ۔عمران عباس 4 برس قبل پاکستان سے ترکی گیا اورسات ماہ قبل ترکی سے یونان پہنچا۔اب عمران عباس کا ارادہ یونان سے اٹلی جانے کا تھا مگر راستہ میں مقدونیا میں ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں ۔اہل خانہ نے حکام سے فریاد کی ہے کہ حکومت پاکستان انکے بیٹے کی نعش کو پاکستان واپس لانے کے لیے اپنا کردارادا کرے۔ کئی روز گزرجانے کےباوجود یونان میں موجودہ پاکستانی سفارت خارنہ کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کررہا۔پاکستان میں اگرکوئی غیر ملکی کسی بے گناہ پاکستانی کو قتل بھی کردیں تو غیرملکی حکومت اپنے باشندے کیساتھ کھڑ ی ہوتی ہے ۔۔مگر شاید پاکستانی سرکار کے نزدیک اپنی عوام کی کوئی اہمیت نہیں ۔۔اس لیے غمزدہ خاندان کیساتھ تعاون نہیں کیا جارہا ۔حال ہی میں امریکہ میں غیر قانونی طور پر میکسیکو سے جاتے ہوئے ایک باپ اپنی بیٹی کیساتھ دریائے میں ڈوب گیا تو امریکہ سمیت دنیا بھر میں اس معاملہ پر کہرام مچا گیا تھا ۔۔مگر پاکستان میں اس معاملہ کو کوئی سنجیدہ لینےکو تیار نہیں ۔۔۔عمران کے والد محمد اسلم ایک انتہائی غریب کسان ہیں۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اور ذلفی بخاری سے اپیل کی ہے کہ انکے بیٹے کی نعش کو پاکستان منتقل کرنےکیلئے اقدامات کیےجائے۔

  • بھارت، ماونوازوں کے ہاتھوں کتنے بھارتی فوجی مارے گئے، اہم خبر آ گئی

    بھارت، ماونوازوں کے ہاتھوں کتنے بھارتی فوجی مارے گئے، اہم خبر آ گئی

    بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں ماونوازوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ۔

    مقبوضہ کشمیر ، مجاہدین کے حملے، بھارتی فوجی ہلاک و زخمی .گاڑی تباہ

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بھارتی فوجی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرا فوجی ہسپتال میں دوران علاج چل بسا۔

    ہلاک شدہ فوجیوں کے نام کنچن مہتو اور اکھیلیش رام ہیں۔ ڈی آئی جی ایس ٹی ایف ساکیت کمار سنگھ نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔
    واضح رہے کہ یہ تصادم رانچی کے دوکا پیڑھی گاوں میں پیش آیا۔جائے واردات پر پولیس کا گشت جار ی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر: 5 سال میں 413 بھارتی فوجی ہلاک .رپورٹ

    بھارت، ہماچل پردیش میں عمارت گرنے سے 13بھارتی فوجی ہلاک

  • امریکی شہری نے واشنگٹن میں پھر دہشت گردی کردی

    امریکی شہری نے واشنگٹن میں پھر دہشت گردی کردی

    امریکی شہری نے واشنگٹن میں پھر دہشت گردی کردی
    امریکی ریاست واشنگٹن کے علاقے وینکور میں رہائشی اپارٹمنٹس میں فائرنگ.نامعلوم مسلح شخص نے نہتے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی.فائرنگ سے ایک امریکی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے.مسلح شخص رہائشی عمارت میں ہی روپوش ہے .پولیس کی بڑی تعداد عمارت میں داخل ، ملزم کی تلاش جاری ہے .اس سے پہلے بھی امریکی دارالحکومت میں ایک شخص نے فائرنگ کا اندھا دھند استعمال کر کے کئ لوگوں کو زخمی کر دیااور ایک شخص کو ہلاک کر دیاتھا. اور وقتا فوقتا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے.

    واشنگٹن میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے تباہی مچا دی

  • سرگودہا کانسٹیبل پر فائرنگ،آر پی او نے نوٹس لے لیا

    سرگودہا کانسٹیبل پر فائرنگ،آر پی او نے نوٹس لے لیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)پولیس کانسٹیبل محمد فیصل سفید پارچات میں ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہا تھا۔
    چک نمبر پینتالیس جنوبی کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے نہ رکنے پر فإرنگ کر دی۔
    محمد فیصل کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔
    محمد فیصل کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ آر پی او سرگودہا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا
    آر پی او سرگودھا نے زخمی کانسٹیبل کی ڈی ایچ کیو سرگودھا میں عیادت کی۔
    آر پی او سرگودھا نے زخمی کانسٹیبل کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔
    آر پی او سرگودھا نے ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان جلد گرفتار کر کے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
    کانسٹیبل محمد فیصل تھانہ سلانوالی میں تعینات ہے۔

  • بھارت کے  متعلق التجا مفتی نے بہت بڑی بات کہہ دی

    بھارت کے متعلق التجا مفتی نے بہت بڑی بات کہہ دی

    محبوبہ مفتی کی بیٹی کشمیری عوام سوچنے پر مجبور ہیں کہ بھارت سے ملنے کا فیصلہ شاید درست نہیں تھا۔

    باغی ٹی و ی رپورٹ : مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ کیا بٹوارے کے بعد بھارت سے جاملنے کا فیصلہ درست تھا ؟وزیراعظم عمران خان کی تقریرکےبعدکشمیریوں نےسڑکوں پرآکرنعرےبازی کی،کشمیری سوچ رہےہیں کہ بھارت سےمنسلک ہوئےلیکن آج وہ بھارت سکیولرنہیں رہا.اقوام متحدہ میں عمران خان نےہمارےلیےبات کی اورکشمیریوں کویہ اچھالگا،
    مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو گئی جس کے بعد کشمیری عوام سوچنے پر مجبور ہیں کہ بھارت سے ملنے کا فیصلہ شاید درست نہیں تھا۔
    واضح رہےکہ مودی حکومت نےجب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا ہے تب سےکشمیر کے اندر کشیدگی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے. اور وہاں کرفیوں کو 60 دن سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے.پوری دنیا سے کشمیر کےمسئلے پر آوازیں اٹھ رہی ہیں.کشمیریوں کی بھارت کے خلاف نفرت مزید بڑھ گئ ہے.

    مقبوضہ کشمیر، ماہ ستمبرمیں 16کشمیری شہید

  • معروف گلوکار مسعود رانا کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے

    معروف گلوکار مسعود رانا کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے

    پاکستان کے معروف گلوکار مسعود رانا پلے بیک گلوکار تھے جنہوں نے اپنی گلوکاری سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی.

    انہوں نے اپنی گلوکاری کے کیریئر کا آغاز 1962 میں فلم انکالب سے کیا اور تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصہ تک اردو اور پنجابی دونوں فلموں میں ٹاپ مرد گلوکاروں میں شامل ہوگئے۔

    واضح رہے گلوکار نے سب سے زیادہ تعداد میں فلموں میں گا کر مداحوں کو سرور سے بھرے گیت دیے اور 1995 میں اپنی وفات تک فلموں میں بہت مصروف رہے۔

  • کاروں سے بیٹریاں چوری کرنے والا گروہ سرگرم

    کاروں سے بیٹریاں چوری کرنے والا گروہ سرگرم

    رحیم یار خان ( )کاروں سے بیٹریاں چوری کرنے والا گروہ سرگرم چور گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں سے دلیری سے بیٹریاں چوری کرنے میں مصروف،تفصیل کے مطابق آڈہ خانپور عزیز اباد کالونی اور دیگر علاقوں میں کاروں کی بیٹری چور گروہ نے شہریوں کی نیندیں اڑا دی چور رات کی تاریخی میں گھروں کے باہر کاروں سے بیٹریاں چوری کر کے شہریوں کی گاڑیوں کو بیٹریوں سے محروم کر چکے ہیں بیٹری چور گروہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج چولستان ٹائمز کو موصول فوٹیج میں واضح طور پر چور کو بیٹری چوری کر کے لیجاتے دیکھا جا سکتا ہے چہرہ واضح ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام

  • دنیاپور : سعودیہ پلٹ خاتون انصاف کے لئے دربدر

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) سعودیہ پلٹ خاتون انصاف کیلئے دربدر دنیاپور پولیس انصاف فراہم نہیں کررہی، نزیراں مائی کا الزام ، 35 سال سے سعودیہ میں رہ رہی ہوں ۔

    دوکوٹہ روڈ پر مدرسہ کے لیے 27 مرلے زمین وقف کی تھی میری عدم موجودگی میں بھتیجوں نےمدرسے کی حیثیت تبدیل کر دی اور مدرسے کی زمین پر بغیراجازت مکان دکان تعمیر کی گئی ہے نزیراں مائی کا الزام، اسلم نے مقبول کو بھی اس فراڈ میں شامل کر لیا ہے ، وزیر اعلی پنجاب قبضہ گروپ سے میری زمین وگذار کرائیں نزیراں مائی کی اپیل ، بروقت کارروائی نہ ہونے کی صورت میں نقصان کا اندیشہ ہے ۔ دنیاپور پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی مجھے جان کا خطرہ ہے اور ملزمان میرے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروا رہے ہیں ۔ نزیراں مائی کا الزام