Baaghi TV

Author: +9251

  • چمن دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی، جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل

    چمن دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی، جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل

    چمن میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد شہید ہوئے ہیں،

    بلوچستان پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ، کوئٹہ میں دو دھماکے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں چمن کے تاج باغ علاقہ میں دھماکا ہوا ہے جس میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے زخمیوں میں جعمیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل تھے جو جاں‌ بحق ہو گئے ہیں، پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، یہ دھماکہ چمن میں تاج روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس سے 10 افراد زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں، سیکورٹی اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، زخمیوں کو ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،

    کوئٹہ، خاتون سمیت دو مبینہ دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، اس دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، علاقہ میں اس واقعہ کے بعد سخت غم اور افسوس کی کیفیت ہے،

  • عمران خان شیر ہیں، رمیز راجا

    عمران خان شیر ہیں، رمیز راجا

    جہاں دنیا بھر میں عمران خان کی تقریر کو سراہا جا رہا ہے وہاں پاکستان کی مشہور شخصیات بھی حصہ لے رہی ہیں. رمیز راجا نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں "یو این” میں طاقتور عمران خان کی بات تقریر سننے کے لئے صوفے میں آرام سے بیٹھ گیا۔ پاکستان کو اس سے بہتر نمائندگی نہیں مل سکتی تھی۔ ان کے ساتھ کھیلنا ایک مکمل اعزاز ہے میرے لیے۔ وہ شیر ہے!

    واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم کی تقریر نے پاکستان سمیتھ دنیا بھر میں رقم قائم کر دی ہے. ان کے جزبے پر پاکستان کی مشہور شخصیات ان کو سراہنے کے لیے بھی حصہ لے رہی ہیں.

  • سندھ کے نوجوانوں کوعمران خان کا ساتھ دینا چاہیے، حلیم عادل شیخ، عامر کیانی کا خطاب

    سندھ کے نوجوانوں کوعمران خان کا ساتھ دینا چاہیے، حلیم عادل شیخ، عامر کیانی کا خطاب

    تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کےدشمنوں کےسامنےدیوار بن کر کھڑے ہیں،

    کراچی کے مسائل بے شمار،مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہوں گے، وفاقی وزیر قانون

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کےورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کےعوام کےلیےاپنےبچےاورگھربارتک چھوڑدیا، سندھ کےنوجوانوں کوعمران خان کاساتھ دیناچاہیے، عمران خان نےحکومت میں نہ ہوتےہوئےبھی اسپتال بنائے، تحریک انصاف کےورکرزکنونشن سےایم پی اے حلیم عادل شیخ نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ لاڑکانہ کے77فیصدلوگ گندا پانی پیتے ہیں،

    وزیراعظم کمیٹی پر کمیٹی بنانے کی بجائے کراچی کو 162 ارب دیں،سعید غنی بھی میدان میں آ گئے

    حلیم عادل شیخ نے کہاکہ :تحریک انصاف سندھ کےعوام کواکیلانہیں چھوڑےگی،

     

  • ملک کو جہاں میری ضرورت ہوگی حاضر ہوں، فیروز خان

    ملک کو جہاں میری ضرورت ہوگی حاضر ہوں، فیروز خان

    فیروز خان نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "میں ایک تربیتی کیمپ کی درخواست کرنا پسند کروں گا لہذا اگر کبھی ملک کو ضرورت ہو تو میں تیار ہوسکتا ہوں۔ بہت سا پیار.
    میں ایک پاکستانی ہوں۔

    فیروز خان کے اس محب وطنی کے جزبے والے ٹویٹ پر مداح ان کو سراہ رہے اور تبصرے کر رہے ہیں کہ آپ جیسے محب وطن شخصیات کی پاکستان کو ضرورت ہے.

    واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم کی تقریر نے پاکستان سمیتھ دنیا بھر میں رقم قائم کر دی ہے. ان کے جزبے پر پاکستان کی مشہور شخصیات بھی حصہ لے رہی ہیں. حمزہ علی عباسی نے بھی اپنے ٹویٹ میں عمران خان کو بہت سراہا.

  • عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر، بھارت کا ردعمل سامنے آ گیا

    بھارت نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی حقیقت پر مبنی تقریر کو ’نفرت پر مبنی ‘ اور ’قرون وسطی کی ذہنیت کا عکاس‘ قرار دے دیا۔ اقوام متحدہ میں ہندستانی مشن میں فرسٹ سکریٹری ودیشا میترا نے کہا کہ عمران خان نے ایٹمی جنگ کی دھمکی دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ غیر متوازن سوچ کے حامل رہنما ہیں۔

    بھارت نے کشمیریوں‌ پر مظالم جاری رکھے اور پاکستان پر جارحیت کی تو پھر لا الہٰ‌الااللہ کہہ کر کود پڑیں‌گے ، عمران خان نے جنرل اسمبلی میں پیغام دے دیا

    غرور نےمودی کو اندھا کردیا، کرفیو اٹھنے کے بعد کشمیر میں خون کی ندیاں بہیں گی، وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی میں‌خطاب

    ودیشا میترا نے کہا کہ عمران خان نے دنیا کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی ۔اس سے اقوام متحدہ میں تقسیم کی لکیر کھینچتی ہے اور اختلافات کو گہرا کرتی ہے اور نفرت کو بڑھاتی ہے۔

    واضح رہے کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کئی قراردادیں پاس کی ہیں۔ اقوام متحدہ نے ہی کشمیریوں سے حق خودارادیت کا وعدہ کیا تھا۔ عمران خان نے اقوام متحدہ کو یہی وعدہ یاد دلایا تھا۔

    یاد رہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک عام ہے۔ اقلیتی افراد یا نیچ ذات کے کسی بھی فرد پر الزام لگا کر ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس سے اکثر ان کی جان بھی چلی جاتی ہے۔بھارت میں ہجومی تشدد کے واقعات اب مہینوں یا ہفتوں بعد نہیں روزانہ کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ ہجومی تشدد کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

    بھارت، دلت بچے بھی ہجومی تشدد کا ہو گئے شکار

    بھارت ، بیمار بچے کے ماں باپ بھی ہجومی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئے

    ودیشا میترا نے یہ بھی کہا کہ سفارتکاری میں لفظوں کی اہمیت ہوتی ہے اور عمران خان نے تباہی ،خون خرابہ ،نسلی برتری ،بندوق اٹھانا اور بالآخر جنگ جیسے الفاظ کے استعمال نے ایک قرون وسطی کی ذہنیت کو نمایاں کیاہے ۔ لیکن وہ اپنے وزراء، انتہاپسند لیڈروں اور آرمی چیف کے بیانات کو بھول گئی ہیں جن میں انہوں نے پاکستان کے خلاف نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال کی بات کی، سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دی یا آزاد کشمیر پر قبضہ کرنے کا بیان دیا۔کئی بھارتی رہنماﺅں نے تو پاکستان کو سبق سکھانے کی بھی بات کی ہے۔

    بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دی ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی

    پاکستان سے کشمیر اور چین اقصائے چن واپس لیں گے، بھارتی انتہا پسند لیڈر

  • سابق وفاقی وزیر رانا افضل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    سابق وفاقی وزیر رانا افضل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    سابق وفاقی وزیررانا افضل کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی،

    ان للہ وانا الیہ راجعون : پاکستان مسلم لیگ نون غم میں‌ڈوب گئی ، اہم رہنما رانا افضل دنیا فانی کو چھوڑ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نمازجنازہ میں لیگی رہنما احسن اقبال سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، مسلم لیگ کے کارکنان بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے، فیصل آباد کی ضلعی قیادت بھی موجود تھی، واضح‌ رہے کہ سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کو دل کا دورہ پڑا تھا جس پر انہیں ایف آئی سی منتقل کردیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے،

    سابق وفاقی وزیر رانا محمد افضل کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں وفاقی وزیر مملکت رہے ہیں،

  • چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اچانک طبیعت ناسازہوگئی ہے،

    چیئرمین سینیٹ کی وزیراعظم سے ملاقات، صادق سنجرانی پہلے کس سے ملے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوفوری طورپراے ایف آئی سی پہنچا دیا گیا ہے، اس دوران ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کومکمل طور پر آرام کا مشورہ دیا ہے، طبی معائنہ کے دوران ڈاکٹرزنےچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےضروری ٹیسٹ بھی کئے،

    سی پیک اتھارٹی اور پاک چائنہ بزنس کونسل بنانے کا حکومتی فیصلہ

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی طبیعت ناساز ہونے پر مختلف شخصیات کی جانب سے ان کی عیادت او ر خیریت دریافت کرنے کا سلسلہ جاری ہے،

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

  • مولانا فضل الرحمن کی اہلیت داو پر؟

    مولانا فضل الرحمن کی اہلیت داو پر؟

    شہبا زاکمل جندران۔

    باغی انویسٹی گیشن سیل۔۔۔۔

    مولانا فضل الرحمن کی اہلیت داو پرلگنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

    جمعیت علمائے اسلام (ف)کے صدر مولانا فضل الرحمن ایک طرف حکومت کے خلاف مارچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔تو دوسری طرف ان کے اثاثہ جات کے گوشواروں میں حقائق سے متصادم چیزیں سامنے آگئی ہیں۔جو انہیں آئندہ کے انتخابات میں نااہل کرواسکتی ہیں۔اور خدشہ ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 62کی کلاز ون کی ذیلی کلاز fکی زد میں آسکتے ہیں۔

     

    مولانا فضل الرحمن 2013سے 2018کے دوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24سے رکن پارلیمنٹ رہے۔انہوں نے 2013سے 2017تک اپنے اثاثہ جات میں غیر منقولہ جائیدادوں کی تفصیل اور مالیت ایک ہی تحریر کی۔7جون 2018کو عام انتخابات میں الیکشن لڑنے کے لیے جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں مولانا فضل الرحمن نے 15لاکھ روپے کا موروثی مکان، 25لاکھ روپے کا ڈی آئی خان میں مکان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہی 5کنال کا پلاٹ 7لاکھ روپے مالیت کا بیان کیا ہے۔کاغذات نامزدگی میں ان جائیدادوں کے سامنے مالیت موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق بیان کی گئی ہے۔حالانکہ ڈیر ہ اسماعیل خان میں ایسی کون سی جگہ ہے جہاں 7لاکھ روپے میں 5کنال اراضی موجودہ مارکیٹ ریٹ پر دستیاب ہو۔

    لیکن یہی نہیں مولانا فضل الرحمن 2013،سال 2014،سال 2015اور2016میں الیکشن کمیشن کو جمع کروائے جانے والے اثاثہ جات کے سالانہ گوشواروں متذکرہ بالا یہی تینوں جائیدادیں بیان کرتے رہے اور ہر سال ان کی یہی قیمت بیان کی گئی اور ہرسال ان جائیدادوں کی مالیت کے سامنے موجودہ مارکیٹ ریٹ کا ذکر بھی کیا گیا۔ڈی آئی خان میں ایسی کون سی جائیدادیں،مکان اور پلاٹ ہیں۔جن کی مالیت پانچ برسوں میں ایک روپیہ بھی نہ بڑھ سکی۔اسی طرح مولانافضل الرحمن 2013سے 2017تک پانچ برسوں کے دوران اپنی زوجہ کے زیر استعمال طلائی زیورات کی مالیت 9لاکھ 50ہزار روپے بیان کرتے رہے۔حالانکہ 2013کی نسبت 2017میں سونے کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ چکی تھیں۔ نیز انہوں نے کبھی زیورات کا وزن بتانا پسند نہ کیا۔


    2016میں مولانا فضل الرحمن نے اکاونٹ نمبر 139-5 الائیڈ بینک پارلیمنٹ ہاو س کی برانچ میں 7لاکھ32ہزار 470روپے کی رقم بیان کی لیکن کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے اس اکاونٹ میں مجموعی رقم 20لاکھ50ہزار 312روپے بیان کی۔یہ رقم کہاں سے آئی اس کا سورس بیان نہ کیا حالانکہ انہوں نے اپنی کوئی جائیداد یا اثاثہ فروخت بھی نہیں کیا تھا۔پھر بھی یہ رقم 7لاکھ روپے سے بڑھ کر 20لاکھ روپے تک کیسے جاپہنچی۔مولانا کے اسی اکاونٹ میں 2013میں 16لاکھ روپے، 2014میں 10لاکھ روپے اور 2015میں 11لاکھ روپے کی رقم بیان کی گئی۔جوکہ 2016میں کم ہوکر 7لاکھ رہ گئی لیکن 2017میں ایک دم 20لاکھ ہوگئی۔

    اسی طرح مولانا فضل الرحمن نے سال 2015کے دوران 10لاکھ 74ہزار روپے کی انکم پر 49ہزار 902روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔ لیکن انکم ٹیکس کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے 49ہزار 908روپے ٹیکس ادا کیا۔سال 2016میں 11لاکھ 6ہزار روپے کی انکم پر انہوں نے 50ہزار 181روپے انکم ٹیکس ادا کیا جبکہ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے 64ہزار 92روپے ٹیکس ادا کیا۔اسی طرح سال 2017میں مولانا کے مطابق انہوں نے 17لاکھ 21ہزار روپے کی سیلری آمدن پر ایک لاکھ 25ہزار 225روپے انکم ٹیکس ادا کیا جبکہ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2017میں ایک لاکھ38ہزار 274روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔

    مولانا فضل الرحمن 2018کے عام انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے ریٹرننگ افسر کے روبرو جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی کے ہمراہ لف بیان حلفی میں تحریر کرتے ہیں کہ سال 2016میں ان کے جملہ اثاثہ جات کی مالیت 64لاکھ 22ہزار 123روپے تھی جو سال 2017میں بڑھ کر 77لاکھ 3ہزار 547روپے ہوگئی اور ان کے اثاثہ جات میں 12لاکھ 81ہزار 424روپے کا اضافہ ہوا۔حالانکہ یہ اضافہ کب اور کیسے ہوا بیان نہیں کیا گیا۔

    خدشہ ہے کہ مولانا آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کی زد میں آسکتے ہیں۔اور اگران کے خلاف کسی آئینی عدالت سے رجوع کیا تو متذکرہ بالا تضادات آئندہ انتخابات میں ان کی اہلیت کے لیے مشکلا ت پیدا کرسکتے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 3 مزید کشمیری نوجوانوں‌ کو شہید کر دیا

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 3 مزید کشمیری نوجوانوں‌ کو شہید کر دیا

    بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران تین کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے جس پر کشمیریوں‌ نے شدید احتجاج کیا ہے،

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع گاندر بل میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیریوں‌کے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ شروع کی تو بھارتی فورسز اور مقامی کشمیریوں‌میں جھڑپیں شروع ہو گئیں، اس دوران بھارتی فورسز نے فائرنگ کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو شہید کر دیا اور دعویٰ کیا کہ شہید ہونے والے نوجوان کشمیری مجاہد تھے، بھارتی فوج کی طرف سے شہید کئے گئے نوجوانوں کی شناخت زاہد، ہارون اور عثمان کے بطور ہوئی ہے،

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر سے موصولہ اطلاعات کے بعد ڈوڈہ اور رام بن کے علاقوں میں بھارتی فوج اور کشمیریوں کے مابین جھڑپوں‌کی اطلاعات ہیں، ادھر سری نگر کے نواکدل علاقہ میں سی آر پی ایف کے اہلکاروں پر گرینیڈ حملہ کیا گیا ہے جس پر بھارتی اہلکاروں میں‌ خوف و ہراس پھیل گیا ہے، بھارتی فوج اور سی آر پی ایف نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور نام نہاد سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، بھارتی فورسز کا کہنا ہے کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، ابھی تک کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،

  • سری لنکن کیپٹن کا ویڈیو پیغام بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی حراست کی یاد دلاتا ہے

    سری لنکن کیپٹن کا ویڈیو پیغام بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی حراست کی یاد دلاتا ہے

    "دا ٹی از فینٹیسٹک” وہ جملہ ہے جو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد سے ہی پاکستان نے بھارت کے پائلٹ ابھینندن کو پکڑا تھا۔ حال ہی میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بھی چائے کے بارے میں کچھ تبصرہ کیا۔

    سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان لاہورو تھریمانے نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں ریمارکس دیئے ، "ہم واقعی پاکستان کے دورے پر بہت پرجوش ہیں،” انہوں نے مزید کہا "ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی چائے کی طرح اچھے ہیں۔” شاید وہ پاکستانیوں کو ایک یاد دہانی بھیج رہا تھا جو ابھی نندن کو مت بھولو!

    میرا مطلب ہے، کیا اس نے واقعتا یہ کہا ہے؟ جی ہاں! انہوں نے ہندوستان کو ان کے بہادر پائلٹ ابھی نندن کی توہین آمیز نظربندی کی یاد دلاتے ہوئے کیا۔ ارے نہیں ، واقعی میں ‘بہادر پائلٹ‘ ہے؟ ہاں آپ نے یہ ٹھیک سنا بھارتی میڈیا نے اسے بطور ’ہیرو‘ قرار دیتے ہوئے ، ابی نندن کو بہادری کا ایوارڈ دیا۔ میرا مطلب ہے کہ دنیا میں کوئی قوم بزدل کو بہادری کا ایوارڈ کس طرح دیتی ہے جو اپنے دشمن کی فوج کی تعریف کرتا ہے اور ان کی چائے کو فارغ کرتا ہے؟ ٹھیک ہے، آر ایس ایس کے ذریعہ چلائے جانے والے ہندوستان کی صورت میں کچھ بھی ممکن ہے۔

    اچھا ہمارے جذبات بھڑکانے کے لئے ہمارے خود ہی ڈی جی آئی ایس پی آر، آصف غفور نے لاہورو تھریمانے ویڈیو پیغام کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ، "ٹیم سری لنکا کا خیرمقدم ہے ، اس نے مزید کہا یقینا آپ اپنی چائے کی طرح اچھے ہیں۔ پاکستانی چائے بھی ’لاجواب‘ ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسے کیلوں سے جڑا! وہ نہیں ہے یقینا پاکستانی چائے کی طاقت، ذائقہ اور تاثیر کے بارے میں دنیا جانتی ہے کہ سری لنکن کو بھی اس کا ذائقہ چکھنے دو۔ اور یقینا وہ یہ بھی کہیں گے کہ "ٹی از فینٹیسٹک”۔ لاہیرو تھریمانے سے پہلے بہت ساری دیگر مشہور شخصیات ، جیسے اکیسنٹ نے ہندوستان کو ٹرول کیا ، "دا ٹی از فینٹیسٹک”۔