Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی میڈیا کا مقبوضہ کشمیر کے 22 اضلاع میں کرفیو کی نرمی یا خاتمے کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے,کشمیر یوتھ الائنس

    بھارتی میڈیا کا مقبوضہ کشمیر کے 22 اضلاع میں کرفیو کی نرمی یا خاتمے کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے,کشمیر یوتھ الائنس

    اسلام آباد : بھارتی میڈیا کا مقبوضہ کشمیر کے 22 اضلاع میں کرفیو کی نرمی یا خاتمے کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے، ایسا دعوی کرکے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے، حقیقت یہ ہے کہ وزیراعظم عمران کے اقوام متحدہ میں خطاب کے بعد وادی میں مزید سختی کردی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار کشمیر یوتھ الائنس کے رہنماؤں سعد ارسلان صادق، ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، کاشف ظہیر کمبوہ، طہ منیب آصف خورشید رانا، نوید احمد ودیگر نے کیا، انہوں نے کہا کہ 55 دن سے مقبوضہ وادی میں زندگی مفلوج کردی گئی ہے، وادی میں دورہ کرنیوالی بھارتی خواتین سماجی کارکنان کے مطابق 13000 نوجوانوں کو زیرحراست رکھا گیا ہے، جن کے بارے میں ان کے والدین بے خبر ہیں۔ فون، انٹرنیٹ سروس، ٹیلیویژن نشریات مکمل بند ہے جبکہ سڑکیں ویراں، ٹریفک بھی مکمل طور معطل ہے۔ قائدین نے تشویش کا اظہار کیا کہ آئندہ آنے والے دن مقبوضہ وادی کیلئے مزید خوفناک ہوسکتے ہیں، بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری اور معصوم عوام پر جبر پر اندیشہ ہے۔ کشمیر یوتھ الائنس کے رہنماؤں نے بتایا کہ حریت رہنماوں کو عالمی برادری کو خط تک لکھنے کی اجازت نہیں۔ یوتھ الائنس نے کشمیر کا مقدمہ احسن انداز میں لڑنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

  • امریکہ، بھارتی نژاد امریکی ڈپٹی شیرف قتل

    امریکہ، بھارتی نژاد امریکی ڈپٹی شیرف قتل

    امریکی ریاست ٹیکساس میں ہندوستان نژاد امریکی ڈپٹی شیرف سندیپ دھالیوال کو قتل کردیا گیا۔

    واشنگٹن میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے تباہی مچا دی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایڈ گونزالیز نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ سندیپ ڈیوٹی کے دوران اپنی کار پر معمول کے گشت پر تھے تو ایک شخص نے پیچھے سے آکر ان پر فائرنگ کر دی۔سندیپ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    واضح رہے کہ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ ڈپٹی شیرف سندیپ دھالیوال ٹیکساس پولس ڈپارٹمنٹ کے پہلے افسر تھے۔ وہ گزشتہ 10 سال سے یہیں ڈیوٹی کر رہے تھے۔

    امریکہ بغاوت پھوٹ پڑی ؛ فائرنگ سے26 ہلاک و زخمی

    سندیپ کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہ میں 47 سالہ رابرٹ سولس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گونزالیز کے مطابق رابرٹ کے پاس سے ایک ہتھیار بھی ملا ہے جس پر یہ شبہ کیا جارہا ہے کہ یہی ہتھیار ہے سندیپ کے قتل کی واردات میں استعمال کیا گیا ۔

    امریکہ، فائرنگ کے واقعات رک نہ سکے

    واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں۔گذشتہ ہفتہ کے دوران امریکی دارالحکومت میں ایک شخص نے فائرنگ کا اندھا دھند استعمال کر کے کئی لوگوں کو زخمی اور ایک شخص کو ہلاک کر دیا . یہ واقعہ وائٹ ہاو¿س سے تھوڑے فاصلے پر پیش آیا ہے۔

  • بہتر ہوگا کراچی تو بہتر ہوگی معیشت ، علی زیدی نے فارمولا بتادیا ، اپنے باپ سے ملاقات کی کہانی بھی بتادی

    بہتر ہوگا کراچی تو بہتر ہوگی معیشت ، علی زیدی نے فارمولا بتادیا ، اپنے باپ سے ملاقات کی کہانی بھی بتادی

    کراچی : کراچی کی بہتری کے لیے جو کچھ بھی کرنا پڑا کریں‌گے ، کراچی کی خوشحالی سے پاکستان کی خوشحالی وابستہ ہے، وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی بہتر ہوگا تو ملکی معیشت بہتر ہوگی۔ایف پی سی سی آئی میں تقریب سے خطا ب میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ شہر کا کچرا اور کچرا کنڈیاں ٹھیکوں پر بیچی جاتی ہیں۔

     

    دنیا آج ورلڈ ریبیز ڈے منارہی ہے اور پاکستان میں‌ کتے کاٹنے سے لوگ مررہے ہیں‌ ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌

    ایف پی سی سی آئی میں تقریب سے خطا ب میں علی زیدی نے کہا کہ اپنی وزارت کو ڈیجیٹل کرنے کی طرف لے جا رہے ہیں، اگلے ہفتے سے فائلز کو ای فائل پر منتقل کرنے جا رہے ہیں۔ کراچی کا انفرا اسٹرکچر تباہ اور جگہ جگہ کچرا پڑا ہے جبکہ کراچی کے انفرا اسٹرکچر میں تمام انتظامی امور آتے ہیں لیکن اب پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے نئی چیزوں کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

     

    “ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کا فیصلہ قابل قدر ہے، پاکستان بزنس کمیونٹی” لاک ہے

    ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کا فیصلہ قابل قدر ہے، پاکستان بزنس کمیونٹی

    ایف پی سی سی آئی میں تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے علی زیدی نے ایک بہت ہی تکلیف دہ بات کی انکشاف کرتے ہوئے کیا کہ عید کے دنوں‌میں وہ اپنے والد محترم سے تین دن تک اس وجہ سے نہ مل سکے کہ میں‌کراچی میں صفائی کی مہم میں مصروف تھا ، علی زید ی نے کہا کہ کراچی سب کا ہے ، ہمیں‌سب کو اس کی خوشحالی کے لیے دن رات محنت کرنا ہوگی

    “پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر پر استعفیٰ دینے کے لیے دباو بڑھ گیا ، وہ وزیرکون ہے ؟” لاک ہے

    پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر پر استعفیٰ دینے کے لیے دباو بڑھ گیا ، وہ وزیرکون ہے ؟

    ایف پی سی سی آئی میں تقریب سے خطا ب میں علی زیدی نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کے تعاون سے نالوں کی صفائی کا کام سنبھالا، اگلے دن ڈی ایم سی کھڑی ہوجاتی ہے کہ ہم کچرا اٹھائیں گے، کچرا کنڈیوں کو ٹھیکے پر فروخت کیا جاتا ہے جبکہ کچرےمیں لوہے کا سامان، تاریں وغیرہ ہوتی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میری ٹائم کا معیشت سے گہرا تعلق ہے، دنیا کہاں پہنچ گئی اور ہم وہیں کھڑے ہیں۔

  • شرپسند عناصرملک میں افراتفری پھیلا کرترقی کےعمل کو روکنا چاہتے ہیں، چیئرمین سینیٹ

    شرپسند عناصرملک میں افراتفری پھیلا کرترقی کےعمل کو روکنا چاہتے ہیں، چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی طرف سے چمن دھماکے کی مذمت کی گئی ہے،

    چمن دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی، جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شرپسند عناصرملک میں افراتفری پھیلا کرترقی کےعمل کوروکنا چاہتے ہیں، چیئرمین سینیٹ نے دھماکےمیں جاں بحق ہونے والے مولاناحنیف کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیا ہے، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعاگو ہوں، واضح رہے کہ چمن میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد شہید ہوئے ہیں، بلوچستان میں چمن کے تاج باغ علاقہ میں دھماکا ہوا ہے جس میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے زخمیوں میں جعمیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل تھے جو جاں‌ بحق ہو گئے ہیں، پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، یہ دھماکہ چمن میں تاج روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس سے 10 افراد زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں، سیکورٹی اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، زخمیوں کو ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،

    بلاول بھٹو کا جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار

    بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، اس دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، علاقہ میں اس واقعہ کے بعد سخت غم اور افسوس کی کیفیت ہے،

  • مقبوضہ کشمیر، ریاستی دہشت گردی میں مزید چھ کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر، ریاستی دہشت گردی میں مزید چھ کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں گاندر بل اور رمبان ضلع میں چھ کشمیری شہریوں کو شہید کر دیا۔

    مقبوضہ کشمیر، مسلسل آٹھویں جمعہ نماز جمعہ نہ ہو سکا

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گاندربل کے علاقے ناراناگ میں سرچ آپریشن کے دوران تین کشمیریوں کو شہید کر دیں۔ تین نوجوانوں کو جموں کے ضلع رامبن کے باٹوٹ علاقے میں شہید کیا گیا۔بھارتی فوج کا سرچ آپریشن ابھی جاری ہے۔

    بھارتی فوج نے جموں کے ضلع ڈوڈا میں بھی اسی طرح کا آپریشن شروع کیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، نماز جمعہ کے بعد لوگ سڑکوں پر، 12کشمیری گرفتار

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی.

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے صورہ میں کشمیری نوجوانوں نے سڑکوں پر آ کر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے، کشمیری نوجوانوں نے پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ پیش کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی چمن بم دھماکے کی شدید مذمت

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی چمن بم دھماکے کی شدید مذمت

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے چمن بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے،

    چمن دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی، جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعلیٰ کی طرف سے دھماکے میں مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ مولانا محمد حنیف ایک اچھےعالم دین اورنفیس انسان تھے، وزیراعلیٰ کی جانب سے ملوث عناصرکو فوری قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، انہوں نے زخمیوں‌ کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے، واضح رہے کہ چمن میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد شہید ہوئے ہیں، بلوچستان میں چمن کے تاج باغ علاقہ میں دھماکا ہوا ہے جس میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے زخمیوں میں جعمیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل تھے جو جاں‌ بحق ہو گئے ہیں، پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، یہ دھماکہ چمن میں تاج روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس سے 10 افراد زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں، سیکورٹی اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، زخمیوں کو ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،

    بلاول بھٹو کا جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار

    بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، اس دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، علاقہ میں اس واقعہ کے بعد سخت غم اور افسوس کی کیفیت ہے،

  • دنیا آج  ورلڈ ریبیز ڈے منارہی ہے اور پاکستان میں‌ کتے کاٹنے سے لوگ مررہے ہیں‌ ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌

    دنیا آج ورلڈ ریبیز ڈے منارہی ہے اور پاکستان میں‌ کتے کاٹنے سے لوگ مررہے ہیں‌ ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌

    کراچی : دنیا ایک طرف ورلڈ ریبیز ڈے منا رہی ہے تو دوسری طرف پاکستان میں‌ غریب لوگ بچارے کتوں کے کاٹنے کے بعد ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے ہسپتالو‌ں‌میں‌ جانیں دے رہے ہیں‌، یاد رہےکہ دنیا بھر میں‌اس دن کو منانے کا مقصد ہر سال کتے کے کاٹنے سے لگنے والی بیماری کی روک تھام کے بارے میں شعور بیدار کرنے اور اس خوفناک بیماری کو شکست دینے کے لئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہوتا ہے۔

     

    5 ویں کلاس کے سٹوڈنٹس کے امتحانی سسٹم میں بہت بڑی تبدیلی آگئی ، کیا ہے یہ تبدیلی سب کو حیران کرگئی

    پاکستان کو سالانہ 10 لاکھ اینٹی ریبیز ویکسین کی ضرورت ہوتی ہے جس کا صرف 7 فیصد ملکی سطح پر تیار کیا جاتا ہے پاکستان میں ریبیز کی ویکسین کی کمی ہونے کی وجہ سے ہر سال 5 ہزار افراد کی ذندگیاں ختم ہوجاتی ہیں۔

     

     

    سندھ بھر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ جبکہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بار بار آگاہ کیے جانے کےباوجود ویکسین کی کمی اور احتیاطی تدابیر نہ ہونے کی وجہ سے خطرناک حد تک اضافہ قابل تشویش ہے۔ جناح ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق ہسپتال میں سندھ بھر میں ریبیزکے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

     

    عمران خان سچے،ایماندار اور حقیقی لیڈر ہیں ،اسلام،مسلمان اورکشمیر پرواضح موقف پیش کرنے پر سلام، شوبز کی دنیا کا وزیراعظم کو خراج تحسین

    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سندھ میں کتوں کے کاٹنے سے 9 ماہ کے دوران جناح اسپتال کراچی میں 7 ہزار 741 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کتوں کے کاٹنے کاشکارافراد میں 6 ہزار 779 مرد جبکہ 962 خواتین شامل ہیں ۔رپورٹ کے مطابق جنوری میں 760، فروری میں 918، مارچ میں 1180، اپریل میں 1049، مئی میں 836، جون میں 768، جولائی میں 855، اگست میں 804، ستمبر میں 571 میں کتوں کے کاٹنے کے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

     

    اقوام متحدہ میں‌ عظیم الشان خطاب ، وزیراعظم عمران خان پاکستان کی خوش قسمتی ہے ، صحافی اور علماء بھی واہ واہ کراٹھے ، خراج تحسین پیش کیا

    محکمہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں برس کے پہلے پانچ ماہ میں 69 ہزار سے زیادہ کتے کے کاٹے کے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سب سے زیادہ واقعات لاڑکانہ اور سب سے کم کراچی ڈویژن میں رپورٹ ہوئے ہیں۔لاڑکانہ ڈویژن میں کتے کاٹے کے کیسز کی تعداد 22 ہزار 822 ہے، حیدرآباد ڈویژن میں لگ بھگ 21 ہزار، شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 12 ہزار سے زیادہ، میر پور خاص ڈویژن میں چھ ہزار 774 اور کراچی ڈویژن میں 320 واقعات پیش آئے ہیں۔

    واضح رہے کہ چند سال قبل بلدیاتی اداروں نے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا تو ایک غیر سرکاری تنظیم نے اس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اس تنطیم کا کہنا تھا کہ کتوں کو زہر دیکر مارنے کی بجائے اس کی نس بندی کی جائے۔28 ستمبر کو ریبیز ویکیسین کے موجد فرانسیسی کیمسٹ اور مائکرو بائیوولوجسٹ لوئس پاسچر کی برسی بھی منائی جاتی ہے۔

  • امید ہے کہ زائرہ وسیم بالی ووڈ کو چھوڑنے کے بارے میں پھر سوچیں گی، فرحان اختر

    امید ہے کہ زائرہ وسیم بالی ووڈ کو چھوڑنے کے بارے میں پھر سوچیں گی، فرحان اختر

    فرحان اختر جو آنے والی فلم "دی اسکائی از پنک” میں زائرہ وسیم کے اسکرین باپ کا کردار ادا کررہے ہیں، نے فلموں سے ریٹائرمنٹ لینے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بات کی، جس کا اعلان انہوں نے جولائی میں کیا تھا۔ "ممبئی مرر” کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں، فرحان اختر نے کہا کہ اگرچہ ہر فرد کو اپنی زندگی کے ساتھ جو کرنا چاہتے ہیں اس کا حق ہے ، لیکن وہ امید کرتا ہے کہ زائرا ‘اپنا ذہن بدلے گی۔’ اداکار نے بتایا کہ "ہر فرد کو یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ وہ اپنی زندگی کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں اور یہ ہمارے لئے نہیں کہ وہ صحیح ہے یا غلط۔ اگرچہ اس کے ساتھ کام کرنے والے شخص کی حیثیت سے، مجھے امید ہے کہ زائرا نے اپنا ذہن بدل لی۔ ” انہوں نے یہ بھی کہا کہ زائرا کے ساتھ فلمیں چھوڑنے کے اعلان کے بعد انھیں بات کرنے کا موقع نہیں ملا ہے۔

    واضح رہے جولائی میں زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر ایک لمبی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان کے فلم سے باہر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے "اللہ کے ساتھ اس کے تعلقات کو نقصان پہنچا ہے۔” انہوں نے لکھا ، "میں اس شناخت سے واقعی خوش نہیں ہوں.

    زائرہ وسیم نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دی اسکائی از پنک کے ورلڈ پریمئر میں اپنے ساتھی اداکار فرحان، پریانکا چوپڑا اور روہن سرف کے ساتھ بھی شرکت نہیں کی۔

  • بلاول بھٹو کا جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار

    بلاول بھٹو کا جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مولانا محمد حنیف کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے،

    چمن دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی، جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو کی جانب سے مولانا محمد حنیف کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے، بلاول بھٹو نے زخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں‌ نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کےغم میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے زخمیوں‌ کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے، واضح رہے کہ چمن میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد شہید ہوئے ہیں، بلوچستان میں چمن کے تاج باغ علاقہ میں دھماکا ہوا ہے جس میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے زخمیوں میں جعمیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل تھے جو جاں‌ بحق ہو گئے ہیں، پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، یہ دھماکہ چمن میں تاج روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس سے 10 افراد زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں، سیکورٹی اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، زخمیوں کو ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،

    بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، اس دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، علاقہ میں اس واقعہ کے بعد سخت غم اور افسوس کی کیفیت ہے،

  • پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ نک جونز ’’دی سکائی از پنک ‘‘ دیکھ کر رو پڑے

    پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ نک جونز ’’دی سکائی از پنک ‘‘ دیکھ کر رو پڑے

    پریانکا چوپڑا اس وقت اپنی آنے والی فلم ’دی سکائی از پنک‘ کی تشہیر کی راہ پر گامزن ہیں۔ شونالی بوس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم مصنف اور محرک اسپیکر عائشہ چودھری کی حقیقی زندگی کی کہانی پر مبنی ہے ، جو پلمونری ریشے کے باعث 18 سال کی عمر میں چل بسا۔

    زوم کو انٹرویو دیتے ہوئے 37 سالہ ‘کوانٹیکو’ اسٹارلیٹ نے اب انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اٹلی میں فلم دیکھتے ہی شوہر نک جونز کو سسکی کرتے اور آنسو پونچھتے ہوئے دیکھا ہے۔

    جب اس نے 27 سالہ ’اونلی ہومین‘ گلوکار سے پوچھا کہ اگر وہ رو رہا ہے تو جوناس نے جواب دیا ، "نہیں ، آپ رو رہے ہیں!”

    سابقہ ​​ورلڈ 2000 نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح ’جمنجی‘ اسٹار نے انہیں تھام لیا اور کہا ، "کیا آپ سونالی (بوس) کا سامنا کرسکتے ہیں کیوں کہ میں انھیں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اسی وجہ سے ہم اس طرح کی فلموں کے اداکار بن جاتے ہیں۔”

    واضح رہے فلم میں فرحان اختر اور زائرہ وسیم بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ جہاں زائرہ عائشہ کا کردار ادا کررہی ہیں وہیں پیشی اپنی ماں کے کردار میں ادا کرتی ہیں۔