Baaghi TV

Author: +9251

  • لودہراں : کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) یکجہتی کشمیر کے حوالے سے لودہراں میں بڑی ریلی

    تفصیلات کے مطابق کشمیر کمیٹی لودہراں نے ڈاکخانہ چوک سے لے کر فوارہ چوک تک بڑی ریلی نکالی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور زبردست قسم کے نعرے لگا کر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی

    فوارہ چوک میں مختلف جماعتوں کے قائدین نے شرکاء ریلی سے خطابات کر کے کشمیریوں کا ہر قسم کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی

    ریلی کی قیادت کشمیر کمیٹی ضلع لودہراں کے چئیرمین ملک عابد رشید منگلا نے کی

  • لودہراں : عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر کی ڈپٹی کمشنر آفس میں مشترکہ کھلی کچہری کا انعقاد

    کھلی کچہری سے عوام اور پولیس میں اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہو گا۔ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے مسائل سن کر ان کا فوری ازالہ کرنا ہے

    ڈی پی او ملک جمیل ظفر اور ڈی سی راو امتیاز نے لوگوں کے مسائل سنے،درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے ہدایت کی کہ مقررہ وقت کے اندر لوگوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے.

    انسانیت کی خدمت کرنا بہترین عمل ہے، جس کا اجر دونوں جہانوں میں ملے گا. ڈی پی او ملک جمیل ظفر

  • کشمیر وومن الائنس کے زیراہتمام یکہجتی کشمیر خواتین ریلی نکالی گئی

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) کشمیر وومن الائنس فیصل آبادکے زیراہتمام ہلال احمر چوک سے ضلع کونسل چوک تک بڑی یکجہتی کشمیرخواتین ریلی نکالی گئی۔کشمیر ریلی میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔خواتین نے ہاتھوں میں کشمیر و پاکستان کے پرچم اور کتبے تھام رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے سلوگن والی کیپ پہن رکھی تھیں،ریلی کی قیادت جنرل حمید گل کی بیٹی محترمہ عظمیٰ گل نے کی۔ریلی کے اختتام پر ضلع کونسل چوک میں بڑی یکجہتی کشمیر کانفرنس کاانعقاد کیاگیا۔کشمیرکانفرنس میں ہزراوں خواتین،بچوں کے علاوہ کالجز و یونیورسٹز سے طالبات نے شرکت کی۔مقبوضہ کشمیر کی خواتین و بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہزاروں خواتین و بچوں کی شرکت،بچوں و خواتین کا اظہار یکجہتی کا منفرد انداز،بچوں نے چہرے اور ماتھے پر سرخ و سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔کشمیری ترانوں پر خواتین و بچوں کا جوش دیدنی تھی جبکہ اسٹیج سے بھارتی مظالم بیان کئے جانے پر ہر آنکھ آشکبار تھی،خواتین بھارتی مظالم اور کشمیریوں سے اظہا ریکجہتی کیلئے نعرے لگاتی رہیں ؒ۔کشمیرکانفرنس سے جنرل حمید گل کی بیٹی محترمہ عظمیٰ گل، میمونہ حسین رہنماء پاکستان تحریک انصاف،رابعہ مختار سوشل ورکر،ام اسماعیل،آسیہ عثمان،آفشین لطیف ودیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کی خاتون رہنماؤں،وکلا،ٹیچرز اور انسانی حقوق کی رہنماؤں نے خطاب کیا۔عظمیٰ گل دختر جنرل حمید گل وچیئرپرسن کشمیر وومن الائنس پاکستان نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں ایک مجاہد کی بیٹی ہوں اور ہم خواتین بھی اپنی کشمیری بہنوں کی مدد کیلئے جہاد کشمیر کیلئے تیار ہیں۔کشمیری خواتین مصائب،مشکلات کا سامنا کررہی ہیں،پاکستانی خواتین مقبوضہ کشمیر کی مظلوم خواتین کے دکھ کو پوری طرح محسوس کررہی ہیں،خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑینگے۔ کشمیر کی اپنی بہنوں کو پیغام دیتی ہیں کہ ہم آزادی کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں،فیصل آباد کی خواتین بہنوں کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہ میری اپیل پر کشمیری بہنوں بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنے گھروں سے باہر نکلیں۔ اگر بھارت کو زور بازو پر ناز ہے تو مودی کو کرفیو اٹھانے کا چیلنج کرتے ہیں تنازعہ کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہیں، عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا،عالمی برادری نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم بندکرانے میں کردار ادا کرے، پوری امید ہے مظلوم کشمیریوں پر ظلم کی سیاہ رات ختم ہوگی، آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

  • بڑے افسوس کی خبر ! کراچی میں بارش، کرنٹ لگنےسے موتیں‌ہی موتیں‌

    بڑے افسوس کی خبر ! کراچی میں بارش، کرنٹ لگنےسے موتیں‌ہی موتیں‌

    کراچی : بارشیں‌ کیا آئیں‌ کہ کئی گھروں کے چراغ گل کرگئیں‌، اطلاعات کےمطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کے الیکٹرک کی کارکردگی کا پول ایک بار پھر کھل گیا

    بھارت نے کشمیریوں‌ پر مظالم جاری رکھے اور پاکستان پر جارحیت کی تو پھر لا الہٰ‌الااللہ کہہ کر کود پڑیں‌گے ، عمران خان نے جنرل اسمبلی میں پیغام دے دیا

    ذرائع کےمطابق کراچی پولیس کا کہنا ہےکہ سائٹ ایریا میں ہوٹل میں بیٹھے 2 افراد پر بجلی کے تار ٹوٹ کر گرے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا واقعہ اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق موسیٰ کالونی کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ہجرت کالونی میں کرنٹ لگنے سے8 سال کا بچہ جاں بحق ہوا۔

     

    غرور نےمودی کو اندھا کردیا، کرفیو اٹھنے کے بعد کشمیر میں خون کی ندیاں بہیں گی، وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی میں‌خطاب

    یاد رہے کہ کراچی میں جولائی کے آخری ہفتے سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔نیپرا نے کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیا تھا اور 19 ہلاکتوں کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دیا تھا۔

     

    ہر سال امیر ملکوں کے امیر لوگ غریب ملکوں سے اربوں ڈالرز نکال کر لے جارہے ہیں‌ ، دنیا منی لانڈرنگ کو روکے ، عمران خان کا خطاب جاری

  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کشمیریوں کے سفیر وزیراعظم عمران خان کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کشمیریوں کے سفیر وزیراعظم عمران خان کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو

    نیویارک :اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کشمیریوں کے سفیر وزیراعظم عمران خان کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو بھی کی ، اطلاعات کےمطابق اس موقع پر وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پاکستانی تحائف بھی دیے

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز سے ملاقات کرکے کشمیریوں‌پر بھارتی مظالم سے متعلق آگاہ کیا ، وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل سے کہاکہ وہ ادارے کا سٹیٹس بحال کریں‌اوراس فورم کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوششیں‌کریں‌،

    بھارت نے کشمیریوں‌ پر مظالم جاری رکھے اور پاکستان پر جارحیت کی تو پھر لا الہٰ‌الااللہ کہہ کر کود پڑیں‌گے ، عمران خان نے جنرل اسمبلی میں پیغام دے دیا

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔ وزیراعظم کا دورہ اختتام پذیر ہوگیا ہے جس کے بعد وہ ہفتے کو وطن واپس لوٹیں گے

  • اقوام متحدہ میں‌ عظیم الشان خطاب ، وزیراعظم عمران خان پاکستان کی خوش قسمتی ہے ، صحافی اور علماء  بھی واہ واہ کراٹھے ، خراج تحسین پیش کیا

    اقوام متحدہ میں‌ عظیم الشان خطاب ، وزیراعظم عمران خان پاکستان کی خوش قسمتی ہے ، صحافی اور علماء بھی واہ واہ کراٹھے ، خراج تحسین پیش کیا

    وزیراعظم کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری سے دوٹوک موقف کے بعد ٹوئٹر پر قابل ستائش بیانات کی بھرمار ہوگئی

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر سمیت موسمیاتی تبدیلی (کلائمیٹ چینج)، اسلاموفوبیا اور کرپشن سے متعلق پرجوش اور واضح موقف پر ناقدین نے خراج تحسین پیش کیا۔

    عمران خان کی50 منٹ پر مشتمل تقریر میں مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ واضح اور دوٹوک رہا۔

    انہوں نے عالمی برادری کو باور کرایا کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط اور آرٹیکل 370 کے اقدام کو نظر انداز کیا تو خون کی ہولی کا امکان ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے بین السطور گفتگو کرنے کے بجائے واضح کہا کہ ’ایک مرتبہ کرفیو اٹھایا جائے، کشمیری اپنے حق کے لیے سڑکوں پر ہوں گے اور تب 9 لاکھ بھارتی فوجی کیا کریں گے؟ وہ کشمیریوں پر گولیاں برسائیں گے‘۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا وزیراعظم عمران خان کے لیے تعریفی کلمات سے بھر گیا اور ’عمران خان وائس آف کشمیر‘ عالمی پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    پاکستان کی ممتاز مذہبی شخصیت اور محقق عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر بڑے خوبصورت انداز میں‌خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں‌کہ

    پاکستان کے معروف تجزیہ نگار ، سنیئر اینکر مبشر لقمان وزیراعظم پاکستان کی جنرل اسمبلی میں‌شاندار تقریر پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں‌کہ کتنی پیاری اور موثر تقریر کی ہے وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ میں‌ ، وہ کہتے ہیں‌کہ حق تو یہ ہے کہ ان کے اعزاز میں ہونے والی ٹویٹس کو بار بار ری ٹویٹس کیا جائے وہ کہتے ہیں‌ کہ ، قوم کو بڑے عرصے بعد ایک حقیقی لیڈر مل گیا

    پاکستان کے معروف تجزیہ نگار حامد میر ویسے تو ہر وقت عمران خان کی شخصیت میں‌ خامیاں تلاش کرنے میں مصروف رہتے ہیں مگر آج انہوں‌نے بھی عمران خان کی بھرپور تعریف کی اور خراج تحسین پیش کیا. حامد میر کہتے ہیں‌کہ

    اے ایف پی کے صحافی اسما احمد نے کہا کہ ’وزیراعظم نے کشمیر کا مسئلہ انتہائی موثر انداز میں پیش کرکے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے شرکاء سے متعدد مرتبہ داد وصول کی جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حصے میں کچھ نہیں آیا‘۔

    سماجی رکن اور وکیل جبران ناصر نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے پر تعریفی کلمات کہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جنرل اسمبلی کے فورم پر ناصرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے ظالم و ستم کے اسباب کی وضاحت کی بلکہ بروقت جنگ سے متعلق خطرات کا بھی اظہار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان، بھارت کی طرح بڑی منڈی نہیں، اب یہ مسئلہ عالمی برادری کے ضمیر کا ہے‘۔

    انصار عباسی بھی اپنے وزیراعظم کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے وہ کہتے ہیں‌کہ

    صحافی افتخار فردوس نے وزیراعظم کی تقریر کو دل کی آواز قرار دیا۔

    نیویارک ٹائمز کے لیے پاکستان میں نامہ نگار سلمان مسعود نے بھی وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے اور کہا کہ ’تقریر زبردست تھی اور تقریر کے کچھ اقتباس سے مغربی ممالک کی بھنویں چڑھ گئیں‘

    معروف صحافی مظہر عباس نے اقوام متحدہ سے خطاب کو ’متاثر کن‘ قرار دیا۔

    صحافی خرم حسین نے کہا کہ ’عمران خان کی تقریر میں کشمیر کا حصہ بہت زبردست تھا، انہوں نے مضبوط مقدمہ پیش کیا‘۔

    ڈان میگزین ایڈیٹر حسن زیدی نے کہا کہ ’ابتدائی پس وپیش کے بعد عمران خان کی تقریر کا آخری حصہ موثر تھا‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’کچھ جذبات سے بھر پہلو بھی تھے لیکن ٹھیک ہے، کوئی مسئلہ نہیں۔ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ کچھ جذباتیت کا حق دار ہے‘۔

    وزیراعظم عمران کی جانب سے معاشرے کے اعلیٰ طبقے کی منی لانڈرنگ اور کرپشن سے متعلق بیان پر کچھ لوگوں نے تنقید کی اور ایسے عمران خان کے جلسے کے مترادف قرار دیا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں پاکستان میں آف شور اکاؤنٹ پر بات کیوں کی؟ ان کی اپنی پارٹی کے بھی اکاؤنٹ ہیں۔

    سنیئر تجزیہ نگار ہارون الرشید وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں‌تقریر پر کہتے ہیں‌ کہ

  • جنرل اسمبلی میں‌وزیراعظم کی تقریر کے دوران ہیڈ آفس کے باہر ہجوم ، دنیاامڈ آئی ، عمران خان اور کشمیر کے حق میں نعرے

    جنرل اسمبلی میں‌وزیراعظم کی تقریر کے دوران ہیڈ آفس کے باہر ہجوم ، دنیاامڈ آئی ، عمران خان اور کشمیر کے حق میں نعرے

    نیویارک : وزیراعظم پاکستان کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ہزاروں کی تعداد میں مردوخواتین اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر جمع ہوگئے ، اطلاعات کےمطابق انسانوں کا یہ سمندر وزیراعظم پاکستان کی تقریر سننے کے لیے آیا تھا

    https://youtu.be/l0NaaMS4GNE

    باغی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی تقریر کے دوران عوام الناس عمران خان اور کشمیر کے حق میں‌نعرے لگاتے رہے، نیویارک سے باغی کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مردوخواتین وزیراعظم پاکستان کی تقریر سننے کے لیے بڑے بے تاب دکھائی رے رہے تھے