Baaghi TV

Author: +9251

  • بدبخت سوشل میڈیا پر خواتین کو بلیک میل کرنے والا رنگے ہاتھو ں گرفتار ، کون ہے یہ شخص جان کر آپ حیران ہوں‌گے

    بدبخت سوشل میڈیا پر خواتین کو بلیک میل کرنے والا رنگے ہاتھو ں گرفتار ، کون ہے یہ شخص جان کر آپ حیران ہوں‌گے

    لاہور بدبخت سوشل میڈیا پر خواتین کو بلیک میل کرنے والا رنگے ہاتھو ں گرفتار ، کون ہے یہ شخص جان کر آپ حیران ہوں‌گے، اطلاعات کےمطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی، خواتین کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا، ملزم سے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز برآمد کر لی گئیں۔

    ذرائع کےمطابق ڈپٹی سرفراز چوہدری کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو ایک خاتون کی جانب سے درخواست دی گئی جس میں بتایا گیا کہ عبدالحفیظ نامی شخص انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کر رہا۔ ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کیا جس میں ثابت ہوا کہ ملزم کی جانب سے متاثرہ خاتون کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    یہ بھی معلوم ہواہے کہ ملزم عبدالحفیظ خواتین کو سوشل میڈیا کی مدد سے بلیک میل کر رہا تھا جس پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ذرائع کےمطابق ملزم عبدالحفیظ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے،

  • بھارتی ضمنی انتخاب نتائج: چار نشستوں میں سے بی جے پی نے دوحاصل کر لیں

    بھارتی ضمنی انتخاب نتائج: چار نشستوں میں سے بی جے پی نے دوحاصل کر لیں

    بھارت کی چار ریاستوں کے ضمنی انتخابات میں ،بی جے پی نے دوجیتی جبکہ کانگریس اور ایل ڈی ایف نے ایک ایک نشست جیت لی۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش کی ہمیر پور سمیت تین ریاستوں کی چار اسمبلی نشستوں پر جمعہ کوووٹنگ ہوئی۔

    بھارتی لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان کل 23 مئی کو کیا جائے گا

    ہمیر پور صدر اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار یوراج سنگھ نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے امیدوار کو 17 ہزار ووٹوں سے شکست دی۔

    دوسری طرف بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی دانتے واڑا اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں کانگریس کی دیوتی کرما نے بی جے پی کے اوجسوی منڈاوی کو 11 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔ یہ نشست دانتے واڑا کے سابق ممبر اسمبلی بھیما منڈاوی کے قتل کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    بھارتی انتخابات، ہر پانچویں‌ امیدوا رکے مجرمانہ سرگرمیوں‌ میں‌ ملوث‌ ہونے کا انکشاف

    اسی طرح بھارتی ریاست تریپورہ کی بدرگھاٹ سیٹ سے بی جے پی کی ممی مجمدار نے مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم ) کے امیدوار بولٹی بسواس کو 5260 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

    بھارتی مسلم رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے خلاف بھینس چوری کرنے کا مقدمہ درج

    بھارتی ریاست کیرالہ کے پالی اسمبلی کے انتخابات میں بائیں جمہوری محاذ (ایل ڈی ایف) کے امیدوار منی سی کپن نے یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کے امیدوار ٹام جوس پلی ککنل کو 2943 ووٹوں سے شکست دی۔

  • لیبیا، فضائی حملوں میں داعش کے 17جنگجو ہلاک

    لیبیا میں گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران امریکی اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے 17 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

    روس، داعش کے لیے فنڈ اکٹھے کرنیوالے 9افراد گرفتار

    امریکی افریقہ کمانڈ کے مطابق امریکہ کی فوج نے ایک ہفتہ کے اندر لیبیا میں تین فضائی حملہ کیے ، جس کے نتیجے میں ملک کے جنوب مغرب میں داعش سے وابستہ 17 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    افریکوم نے بتایا کہ یہ حملہ لیبیا کی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت کیا گیا۔

    داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو داعش سےمنسلک عورتوں‌ کی فکر کھانے لگی،

    عراق، داعش کے نام نہاد گورنر بغداد کا قتل

    واضح رہے کہ لیبیا میں 19 ستمبر کو آٹھ عسکریت پسند مارے گئے تھے ۔ منگل کے روز ایک دوسرے حملہ میں دولت اسلامیہ کے 11
    جنگجو ہلاک ہوگئے۔ یہ دونوں حملے لیبیا کے جنوب مغرب میں واقع مرزوق کے آس پاس کے علاقے میں تھے۔

  • روس، داعش کے لیے فنڈ اکٹھے کرنیوالے 9افراد گرفتار

    روس، داعش کے لیے فنڈ اکٹھے کرنیوالے 9افراد گرفتار

    روس میں دولت اسلامیہ (داعش) کے لیے فنڈ اکٹھے کرنیوالے 9افراد کو گرفتار کر لیا۔

    داعش کی خواتین دلہنیں نہیں چلتی پھرتی بمبار ، اہم رپورٹ

    روسی تحقیقاتی کمیٹی اور وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ روسی قانون نافذ کرنے والے افسران نے دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کے الزام میں نو افراد کوگرفتار کر لیا ہے۔

    یہ گرفتاریاں ماسکو سٹی ، ماسکو ریجن ، داغستان اور اور شمالی قفقاز میں ہوئیں۔

    عراق، داعش کے نام نہاد گورنر بغداد کا قتل

    تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ ایک گرفتار شخص نے مصر میں داعش میں شمولیت اختیار کی اور 2015 میں روس واپس آنے کے بعد اس نے تقریبا 30 افراد کا ایک گروپ تشکیل دیا ، جس نے آئی ایس سے بیعت کا حلف لیا اور شام اور عراق میں دہشت گرد گروہ کو مالی اعانت فراہم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

    داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو داعش سےمنسلک عورتوں‌ کی فکر کھانے لگی،

    بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گروہ کے منتظم نے فنڈز جمع کرنے کے لئے اپنے بینک کارڈ استعمال کیے ، جنہیں بعد میں ماہانہ بنیادوں پر دہشت گردوں کے کھاتے میں منتقل کردیا گیا۔
    وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس گروپ کا منتظم کبارڈینوبلکیریہ کا رہائشی ہے اور اس گروپ میں شمالی قفقاز اور وسطی ایشیائی ممالک کے مقامی افراد بھی شامل ہیں۔

  • عمران خان نے تقریر کیا کی کہ امریکیوں‌ نے بھی لیڈر مان لیا، امریکی کہنے لگے کہ ٹرمپ اور ہیلری لے لو ہمیں‌ عمران ‌خان دے دو

    عمران خان نے تقریر کیا کی کہ امریکیوں‌ نے بھی لیڈر مان لیا، امریکی کہنے لگے کہ ٹرمپ اور ہیلری لے لو ہمیں‌ عمران ‌خان دے دو

    نیویارک : عمران خان نے تقریر کیا کی کہ امریکیوں‌ نے بھی لیڈر مان لیا، امریکی کہنے لگے کہ ٹرمپ اور ہیلری لے لو ہمیں‌ عمران ‌خان دے دو، اس وقت ٹویٹر پر امریکیوں نے پاکستانیوں سے ٹرمپ اور ہیلری کے بدلے عمران خان کو مانگ لیا

    مودی کا جنرل اسمبلی میں خطاب جاری تو دوسری طرف ، جنرل اسمبلی کے باہر مودی کے خلاف مظاہرے ، نعرے جاری, کشمیر کا ذکر تک نہیں‌کیا

    https://twitter.com/FayyazShots/status/1177639512215826439?s=19

    بھارت نے کشمیریوں‌ پر مظالم جاری رکھے اور پاکستان پر جارحیت کی تو پھر لا الہٰ‌الااللہ کہہ کر کود پڑیں‌گے ، عمران خان نے جنرل اسمبلی میں پیغام دے دیا

    باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت امریکہ میں‌ ٹویٹر ترینڈ بڑا مقبول ہورہا ہے جس میں امریکی وزیراعظم پاکستان کے جنرل اسمبلی میں خطاب سے جہاں بہت خوش ہوئے ہیں‌وہاں وہ متاثر بھی ہوئے ، امریکی میڈیا کےمطابق امریکی عوام عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں سے بہت متاثر ہیں‌اور یہی وجہ ہےکہ اس وقت ٹویٹر پر ایک ٹرینڈ چل رہا ہےکہ پاکستانی عوام ہمیں‌عمران خان دے دے اور اس کے بدلے ٹرمپ اور ہیلری لے لے

  • پاکستان سے کشمیر اور چین اقصائے چن واپس لیں گے، بھارتی انتہا پسند لیڈر

    پاکستان سے کشمیر اور چین اقصائے چن واپس لیں گے، بھارتی انتہا پسند لیڈر

    بھارتی شدت پسند تنظیم آر ایس ایس کے رہنما اور مسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ اندریش کمار نے پاکستان کو گیڈر بھبھکی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے کشمیر کو بھارت کے حوالے کر دینا چاہیے جبکہ بھارت کو چین سے اقصائے چن کو بھی واپس لینا چاہئے۔

    بھارتی وزیرخارجہ نے بھی دی پاکستان کو گیڈر بھبھکی

    نیشنل ایوارڈ فار آوٹ اسٹینڈنگ پبلک لیڈرشپ 2019 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس رہنما نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے ایک حصے پر غیر قانونی طور قابض ہے لہذا پاکستان کو خود ہی یہ حصہ بھارت کو دے دینا چاہئے۔ چین بھی بھارت کے ایک حصے پر قابض ہے ، اس سے اقصائے چن بھی واپس لیا جانا چاہئے۔

    اندریش کمار نے کیلاش مانسروورکے بارے میں کہا کہ یہ ہمار اتھا اور ہمارا ہے، اسے واپس لینا چاہئے۔ صرف یہی راستہ ہے جس پر ہندوستان کوچلنا ہوگا۔

    بھارتی گجرات کے وزیر اعلیٰ کی بھی آزاد کشمیر حوالے پاکستان کو گیڈر بھبھکی

    اندریش کمار نے مزید کہا کہ 1947 میں بھارت آزاد ہوا۔ یہ ٹوٹا پھوٹا بھارت تھا اور مہاتما گاندھی منقسم بھارت کے بابائے قوم تھے۔ آرٹیکل 370 اور 35اے ہٹاکر مودی نے نیا ہندوستان بنانے کا کام شروع کیا ہے۔ مودی نئے بھارت کے بابائے قوم ہیں۔“

    بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دی ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی

    واضح رہے کہ بھارت کے کئی وزرا آزادکشمیر کو لے کر پاکستان پر حملے کا کہہ چکے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے بھی ایک اور سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی دی ہے۔

  • گوجرانوالہ میں جمعہ کے روز شاندار کشمیر ریلی

    گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کشمیر کمیٹی کی اپیل پرمقبوضہ کشمیرپربھارتی ناجائزقبضے ومظالم اورپونے دوماہ سے نافذظالمانہ کرفیوکیخلاف اورآزادی کشمیر کے حق میں ملک بھرکی طرح گوجرانوالہ شہر میں بھی جمعہ کو یکجہتی کشمیرمنایاگیا جسکے تحت مختلف دینی ،سیاسی وسماجی جماعتوں کے کارکنوں نے کشمیرمیںبھارتی دہشتگردی ومظالم کیخلاف ریلی میں شرکت کی ‘ریلی کے شرکاء سے دوران خطاب سابق صدر بار نور محمد مرزا نے کہاکہ بھارت کے منحوس پائوں سرزمین کشمیر سے اُکھڑ چکے اوراب وہ بندوق کی نوک پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکتا ‘انشاء اللہ مقبوضہ کشمیر بھارت کے پنجہ سے آزادہوگا اوربھارت سوویت یونین روس کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہوکررہے گا اوراس دن کو طلوع ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی ۔ریلی کے شرکاء نے اقوام عالم سے مطالبہ کیاکہ وادی کشمیر میں سنگین صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ہندوستان کو اس ظلم و بربریت سے روکیں’یہ خالص انسانی ہمدری کا مسئلہ ہے اسلئے عالمی برادری کو اس مسلئے پر خاموشی اختیار کرنے کی بجائے خاطر خواہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئیے’کشمیر کمیٹی کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے عہد کیا کہ جب تک کشمیر ہندوستان کے تسلط سے آزاد نہیں ہوتا اس وقت تک ہم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے جہاد جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں ہم کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ریلی کا مختلف جگہوں پر شہریوں کی جانب سے پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا گیا’ریلی کے شرکا کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ ، کشمیر بنے گا پاکستان اور ہم کیا چاہتے آزادی کے نعرے لگائے۔

  • ’عمران خان کشمیر کی آواز‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    ’عمران خان کشمیر کی آواز‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’عمران خان کشمیر کی آواز ‘ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ٹرینڈ بن گیا۔ پاکستان میں یہ ٹاپ ٹرینڈ جبکہ بھارت میں ٹرینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹوئٹر کے صارفین نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو سراہا اور ان کی تقریر کے منتخب حصے ٹوئٹ کیے ہیں۔

    اینکر حمزہ علی عباسی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ انہوں نے ہمیں عمران خان جیسا وزیراعظم دیا جس نے آج یہ ثابت کیا کہ وہ صرف پاکستان و کشمیر کے رہنما نہیں ہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے رہنماہیں اور انسانیت اور اسلام کی سب سے بڑی آوازوں میں سے ایک ہیں۔ اللہ ان کی حفاظت فرمائے۔

    دنیا میڈیا گروپ کے ایڈیٹر انچیف کا مران خان نے ٹوئٹ کی کہ عمران خان نے ابھی اقوام متحدہ میں نریندر مودی کے چیتھڑے اڑا دئے دنیا کو بتادیا کہ ۹۵ لاکھ کشمیریوں پر بھارتی مظالم اب بر صغیر کو جوہری جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں جو پوری دنیا کو نگل لے گی عمران خان تقریر سنہری الفاظ میں لکھنے کے قابل ہے آج ہر پاکستانی کو عمران خان پر فخر ہے۔

    پاک سرزمین پارٹی کے مصطفی کمال نے یوں ٹوئٹ کیا
    وزیراعظم عمران خان نے بڑی ذہانت سے کشمیر کا مقدمہ لڑا، دوسروں کے برعکس اسلامو فوبیو پر بات کی جس پر کسی مسلم رہنما نے بات نہیں کی۔

    پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے لکھا کہ اگر اپنے سے سات گنا بڑے ملک کے ساتھ گھٹنے ٹیکنے یا آخری دم تک لڑنے میں کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا۔تو ھم لا الہ الااللہ یعنی ایک خدا پر ایمان رکھنے والے آخری دم تک لڑیں گے۔اقوام عالم کی تاریخ میں شاید یہ کسی مسلمان رہنماء کا سب سے دبنگ اور جرات مندانہ خطاب ھوگا۔

    ایک صارف عمیرعامر قادری نے لکھا کہ عمران خان کی جنرل اسمبلی میں آج کی تقریر قابل فخر ہے، انہوں نے اپنی تقریر میں اسلام، ناموس رسالت ماب صلی اللہ علیہ وسلم، پاکستان، کشمیر اور دہشت گردی سمیت دیگر موضوعات پر ایک جامع تقریر کی ہے جس سے آج امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔

    وقاص اصغر نے عمران خان کی تقریر کے اس حصے کو اپنی ٹوئٹ کا حصہ بنایا ہے ،”بھارت اگر سمجھتا ہے کہ وہ کشمیری مسلمانوں پر ظلم کریگا تو یہ اسکی بھول ہے میں چپ نہیں رہونگا بھارت میں موجود 23 کروڑ مسلمان چپ نہیں رہینگے دنیا میں 1 ارب 80 کروڑ مسلمان چپ نہیں رہینگے. وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان“

  • ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید کا چڑیا گھر کا اچانک دورہ ناقص صفائی پر سخت ناراضگی کا اظہار..

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے چڑیا گھر کا اچانک دورہ کیا ناقص صفائی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر نے چڑیاگھرمیں شترمرغ کی ہلاکت کی اطلاع پر کمیٹی تشکیل دینے اور دو روز کے اندر وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ چڑیا گھر کے معاملات بہتر کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے صورتحال بہتر نہ ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چڑیا گھربچوں کیلئے تفریح گاہ ہے۔ سکیورٹی اور دیگر انتظامات بہتر کیے جائیں ڈپٹی کمشنر نے چڑیا گھرکے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں اور ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لائف سے چڑیا گھر کے مختلف معاملات پر فوری بہتری لانے کی ہدایات جار ی کیں ذرائع کے مطابق چڑیا گھر میں ہلاک ہو نے شتر مرغ کو لاہور سے تونسہ کے زیر تعمیر چڑیا گھر میں چھوڑنے کے لئے لایا گیا تھا جو مناسب نگہداشت نہ ہو نے کی جہ سے جان کی بازی ہار گیا یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سہ ماہی میں شیر کے نوزائیدہ بچے بھی ڈیرہ غازی خان چڑیا گھر میں جان کی بازی ہار گئے تھے اس سلسلہ میں رابطہ کر نے پر ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لائف،انچارج چڑیا گھر ڈیرہ غازی خان میاں احمد نے بتایا کہ مذکورہ شتر مرغ تونسہ کے زیر تعمیر چریا گھر کے لئے لایا گیا تھا جس کی اچانک قدرتی طور پر موت واقع ہو گئی جس کی وجوہات کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر ہو گا جبکہ صفائی کے اوردیگر معاملات پر انہوں نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے دستیاب وسائل کو ہر ممکن طریقہ سے استعمال میں لاکر چڑیا گھر کو عوام کے لئے پر کشش بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔