Baaghi TV

Author: +9251

  • اجیت ڈووال کا دورہ کشمیر، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

    اجیت ڈووال کا دورہ کشمیر، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

    بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے جمعرات کے روز سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے مقبوضہ کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

    اجیت ڈووال مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

    بھارتی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اجیت ڈووال جمعرات (آج) سری نگر پہنچے جہاں انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وادی کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق اجیت ڈووال نے مقبوضہ وادی کی تمام اہم فوجی تنصیبات بشمول سری نگر ایئر بیس کی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں اجیت نے کسی بھی تخریبی کارروائی کو ناکام بنانے کے لئے فوج کی طرف سے کی گئی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔
    اجیت ڈووال نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے محض ایک دن پہلے کیا ہے۔

    کشمیری رہنما کب تک نظر بند رہیں گے…. اجیت ڈووال نے بتا دیا

    واضح رہے کہ اجیت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور ریاست کو بھارتی زیرانتظام علاقوںمیں تقسیم کرنے کے منصوبے میں اہم کردار بتایا جاتا ہے۔اجیت کی ہدایت پر ہی مقبوضہ کشمیر میں سخت ترین کرفیو نافذ کیا گیا تاکہ مودی حکومت کے فیصلوں کےخلاف وادی میں احتجاج نہ ہو سکے۔ تاہم کشمیریوں نے بھارتی پابندیوں کو ٹھکراتے ہوئے اکثر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔

    چور مچائےشور ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال دی

    یاد رہے کہ اجیت ڈوال نے اگست کے آغاز میں مقبوضہ کشمیر کا گیارہ روزہ دورہ کیا جس میں انہوں نے جنوبی کشمیر اور سری نگر میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔

  • اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کا ترقی کے لیے فنڈنگ پرمکالمے میں اظہار خیال کیا گیا ہے، منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے مل کرکام کرنا ہو گا،

    ٹرمپ کے عشائیہ میں مودی کی رسوائی،عمران خان روسی صدر کے ساتھ بات چیت کرتے رہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان منی لانڈرنگ کےخاتمے،لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لیے اقدامات کررہا ہے، اگرمنی لانڈرنگ نہ ہوتویہ رقم غربت کےخاتمےاورترقی پرخرچ ہو، منی لانڈرنگ کےخاتمےکےلیےامیرملکوں میں سیاسی عزم کی ضرورت ہے، حیران ہوں کہ امیرملک آف شورکمپنیوں کی اجازت کیوں دیتےہیں، غریب ملکوں سےپیسہ لوٹ کرلے جانے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے، اقوام متحدہ میں میرےآنےکابنیادی مقصدہی مسئلہ کشمیرکواٹھاناہے، امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بھی وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کوئی باشعورآدمی ایٹمی جنگ یاایٹمی ہتھیاروں کےبارےمیں سوچ بھی نہیں سکتا،

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں53روزسے80لاکھ سےزیادہ لوگ محصورہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی بحران پیداہورہا ہے، کشمیرمیں صورتحال کنٹرول کرنے کیلئےٹرمپ کومداخلت کرنی چاہیے، مقبوضہ کشمیرمیں9لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہے، قبل ازیں نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کوپتہ چل جائیگا کہ کشمیر میں کیا ہورہاہے، کرفیواٹھنے پر مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کا خدشہ ہے،

    فغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کریں گے ، بھارت کوسمجھ نہیں کہ اس کے کتنے خطرناک نتائج بر آمد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مداخلت کرے ، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر بات نہیں کرے گا تو کون کرے گا؟ اقوام متحدہ نے فعال کردار ادا نہ کیا توحالات خراب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر غیر سنجیدہ رویے کا مظاہرہ کررہاہے ، غرور لوگوں کوسمجھدار ہونے سے روکتاہے ، پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں ، حالات خراب ہوسکتے ہیں،

  • پرامید رہیں‌ سب کی باری آئے گی ، نیا پاکستان منصوبے کے تحت 11 لاکھ درخواستیں جمع ہوگئیں‌

    پرامید رہیں‌ سب کی باری آئے گی ، نیا پاکستان منصوبے کے تحت 11 لاکھ درخواستیں جمع ہوگئیں‌

    اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان کی طرف سے پاکستانیوں کے لیے اعلان کردہ نیا پاکستان منصوبے کے تحت گھر کے حصول کے لیے اب تک 11 لاکھ افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں اور سب سے زیادہ تعداد پنجاب سے ہے۔

    سانپوں کی شہزادی رابی حاضر ہوجائے ، کل رابی پیرزادہ کو عدالت نے طلب کرلیا
    ذرائع کے مطابق نادرا کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گھر کے خواہشمند افراد کی 25 فیصد تعداد لاہور سے، 13 فیصد راولپنڈی، 5 فیصد ملتان اور3.5 فیصد کراچی سے تعلق رکھتی ہے۔

     

    ہمیں مراد راس کی ریشنلائزیشن پالیسی منظور نہیں‌، سعدیہ تیمور نے پنجاب اسمبلی میں‌ تحریک التوا جمع کرادی

    یہ بھی معلوم ہوا کہ اس منصوبے کے تحت متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں درخواستیں جمع کرائی ہیں جب کہ 10 فیصد لوگوں کا تعلق کسان اور دیگر طبقوں سے ہے۔

     

    کنزہ ہاشمی چھا گئی ، فوٹو شوٹ کی تصاویر نے ہلچل مچادی

    خیبرپختونخوا سے 109,475، فاٹا2,065، پنجاب 477,337، سندھ 130,981، اسلام آباد248,424، گلگت بلتستان 13,984، بلوچستان79,218 اور آزاد کشمیر سے 9,813 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔

    نادرا کی طرف سے نئے اعلامیے کے مطابق نیاگھر منصوبے کے تحت گھر کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر کی گئی ہے اور اس کے فارم نادرا کی ویب سائٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

  • اسرائیلی فوج نے 46فلسطینی شہری گرفتار کر لیے

    قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سے کم ازکم 46 فلسطینی شہری گرفتار کر لیے۔

    اسرائیلی فوج نے کیا 55فلسطینیوں کو گرفتار

    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے طولکرم میں شویکہ قصبے کے قریب جھڑپوں میں ملوث 32 فلسطینیوں کو گرفتار اور متعدد گاڑیاں قبضے میں کر لیں۔

    قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنار ے سے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 11 شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

    دریں اثنا مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے ابو دیس قصبے میں تین شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ شہریوں کی شناخت عمران الحلابیہ اور اسکے بیٹے معان اور ایک اور شہری کی شناخت مشیر الحلابیہ کے ناموں سے ہوئی۔

    اسرائیلی عدالت سے سینئر فلسطینی وکیل کو ساڑھے تیرہ سال قید

    واضح رہے کہ 13 اکتوبر 1993ءکو فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا جسے ‘اوسلو’ سمجھوتے کا نام دیا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 1993ءمیں طے پائے گئے اس معاہدے کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک لاکھ 20 ہزار فلسطینی گرفتار ہو چکے ہیں۔

    1993ء کے بعد کتنے فلسطینی گرفتار ہوئے…. لرزہ خیز رپورٹ آگئی

    ایک ویب سائٹ ‘فلسطینی زندانوں کے پیچھے’ پر شائع رپورٹ میں نے بتایا کہ سنہ 1993 کے اوسلو سمجھوتے کے بعد قابض صہیونی ریاست کی طرف سے توہین اور تذلیل میں مزیدا ضافہ ہوا۔ صہیونی دشمن کے انتقامی حربوں اور بلیک میلنگ میں کئی گنا اضافہ ہوا۔

    فلسطینی تجزیہ نگار عبدالناصر فروانہ کے بقول 1993ءکو طے پائے سمجھوتے کے بعد فلسطینیوں کی گرفتاریوں میں کا سلسلہ روز انہ کی بنیاد پر جاری رہا۔ اس دوران اب تک ایک لاکھ 20 ہزار فلسطینیوں کوحراست میں لیا گیا۔

  • فلسطینی قیدیوں کے مطالبات تسلیم

    فلسطینی قیدیوں کے مطالبات تسلیم

    اسرائیلی فوج اور فلسطینی قیدیوں کے درمیان جاری مذاکرات کامیاب ہو گئے اور اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی طرف سے جیلوں میں جیمرز ہٹانے اور دیگر مطالبات کو تسلیم کر لیا ہے۔

    اسرائیلی جیلوں میں 100فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال کردی

    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی 15 دن تک جاری رہنے والی بھوک ہڑتال کامیاب ہوگئی اور اسرائیلی فوج نے فلسطینی قیدیوں کے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔

    اسرائیلی حکام اور قیدیوں کے درمیان ہوئے معاہدے میں جیلوں میںجیمرز کو ختم کرنا اور آئندہ ہفتے سے ہر ہفتے 5 دن قیدیوںکو اپنے اہل خانہ سے رابطے کی سہولت کی فراہمی بھی شامل ہے۔ معاہدے کی دیگر شرائط میں غزہ کے قیدیوں کو جزیرہ نما النقب جیل منتقل کرنے اور قیدیوں پرعایدکردہ پابندیاں ختم کرنے کی شرائط بھی شامل ہیں۔

    اسرائیلی عدالت سے سینئر فلسطینی وکیل کو ساڑھے تیرہ سال قید

    اسرائیلی فوج نے کیا 55فلسطینیوں کو گرفتار

    واضح رہے کہ ڈیڑھ سو کے قریب فلسطینی قیدیوں نے 15 دن قبل جیلوں میں لگے جیمرز ہٹانے سمیت کئی مطالبات کیے تھے۔ یہ جیمرز کینسر جیسے خطرناک امراض کا موجب بن رہے تھے۔

  • گوجرانوالہ میں پہلی بار خواتین کے ایسے مقابلوں کا انعقاد جس میں گوجرانوالہ کی ٹیم نے میدان جیت لیا

    گوجرانوالہ میں پہلی خواتین بیلٹ ریسلنگ چیمپیئن شپ مقابلوں کا انعقاد،پنجاب بھر سے تمام ڈویژنز کی ٹیموں کی شرکت،بیلٹ ریسلنگ کی 8مختلف ویٹ کیٹگریز میں مقابلے،گوجرانوالہ ڈویژن کی ٹیم فاتح قرار،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے چیمپیئن شپ میں شریک ٹیموں میں انعامات،میڈل اور تعریفی اسناد تقسیم کیے۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے، خواتین کے لیے کھیلوں کے یکساں مواقع فراہم کرنا حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے جسے ضلعی انتظامیہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے مل کر عملی جامہ پہنا رہی ہے تا کہ کھیل کے تمام شعبوں میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین کھلاڑی تیار کیے جا سکیں جو ملکی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کسی بھی شعبہ زندگی میں صلاحیتوں کے اعتبار سے مردوں سے کم نہیں، صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے کھیلوں کی ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے ڈی او سپورٹس عائشہ چیمہ اور ان کی پوری ٹیم کو کامیاب مقابلوں کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

    ڈپٹی کمشنر نے جیتنے والی خواتین میں (فرسٹ پوزیشن ہولڈر گوجرانوالہ کو 15ہزار، سیکنڈ پوزیشن ہولڈرلاہورکو10ہزار اور تھرڈ پوزیشن ہولڈرفیصل آباد کو5ہزار روپے) نقد انعامات، ٹرافیز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے جبکہ میچ آفیشلز میں بھی میڈلز اور تعریفی اسناد تقسیم کیں اس موقع پر پاکستان کے مایہ ناز سنوکرورلڈ چیمپیئن محمد بلال،ڈپٹی ڈائریکٹر (فنانس)ڈاکٹر محمد غیاث،ڈی او سپورٹس عائشہ چیمہ،تحصیل سپورٹس افسران اور دیگر بھی موجود تھے۔

  • بابری مسجد کیس: 18 اکتوبر تک ہر فریق اپنی بحث مکمل کرے، بھارتی چیف جسٹس

    بابری مسجد کیس: 18 اکتوبر تک ہر فریق اپنی بحث مکمل کرے، بھارتی چیف جسٹس

    بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کی 32ویں دن سماعت کے دوران جمعرات کو ایک بار پھرکہا ہے کہ 18اکتوبر تک ہر حال میں بحث مکمل ہونی چاہیے۔

    بابری مسجد کیس: فیصلہ کب متوقع…. تاریخ آگئی

    بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس نے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ مقررہ مدت تک بحث مکمل کرلیں۔ بحث کے لیے ایک دن بھی مزید نہیں دیا جائے گا۔چیف جسٹس کے مطابق انہیں فیصلہ لکھنے میں بھی کم از کم ایک ماہ چاہئے۔

    آج کی سماعت کے دوران مسلم فریق کی وکیل میناکشی اروڑا نے کہا کہ متنازع ڈھانچے کے نیچے ایک عیدگاہ ہوسکتا ہے۔ وہاں ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ کی کھدائی میں ملے دیواروں کے باقیات عیدگاہ کے ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کل اپنے دلائل میں اے ایس آئی رپورٹ کی صداقت کر سوال کھڑے کئے تھے۔
    بابری مسجد کیس ، ہندو وکیل کو 2گھنٹے کے اندر ثبوت پیش کرنے کا حکم

    واضح رہے کہ کیس کی سماعت کے لیے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے آئینی بنچ میں جسٹس ایس اے بوبڑے،جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبدالنظیر شامل ہیں۔
    بابری مسجد کیس: ثالثی ناکام، 6 اگست سے باضابطہ سماعت کا آغاز
    یاد ررہے کہ چیف جسٹس 17نومبر کو ریٹائر ہورہے ہیں

  • "مقامِ نسواں”۔۔۔ !!!———— از  جویریہ چوہدری

    "مقامِ نسواں”۔۔۔ !!!———— از جویریہ چوہدری

    عورت کا ہر روپ ہی خوب سے خوب تر ہے۔۔۔۔۔
    ”ماں”۔۔۔۔
    جس کے قدموں تلے جنت رکھ دی گئی،
    جس کے بطن سے دنیا کی عظیم ہستیوں نے جنم لیا۔۔۔۔
    دنیا کے بہترین انسان انبیاء کرام اس عورت کی گود میں کھیلے۔۔۔

    بیٹی بنی تو اسے جہنم سے آڑ کہا گیا ہے۔۔۔۔
    اس کی بہترین تعلیم و تربیت اور حقوق کی ادائیگی کو جنت میں داخلہ کاسبب کہا گیا ہے۔۔۔

    بہن کے روپ میں یہ دعا اور حوصلہ افزائی کا سامان ہے۔۔۔

    بیوی کے روپ میں محبت و وفا کی انمول داستان ہے۔۔۔۔۔
    کہ اپنی زندگی میں ایک نیا موڑ لے کر اسے ہمیشہ کے لیئے نباہنے کا عہد ہے اور پہلے رشتوں سے دوری ہے۔۔۔۔
    پھر ہمہ وقت شوہر ہے یا بچے۔۔۔
    اس کی زندگی کا یہی حاصل رہ جاتا ہے ناں۔۔۔؟؟؟

    اسلام نے عورتوں کے حقوق کی اس وضاحت کے ساتھ تاکید کی ہے کہ جس کی مثال تاریخ انسانی میں اور کہیں نہیں ملتی۔۔۔!!!

    اس عورت کی نزاکت کا احساس رکھتے ہوئے اسے باہر کے گرم و سرد تھپیڑوں سے محفوظ رکھا۔۔۔
    اس پر معاشی ذمہ داری کا بوجھ نہیں ڈالا۔۔۔
    ہاں اگر عورت از خود ایسے اسباب رکھتی ہو کہ وہ اپنا مال اپنے رشتوں پر خرچ کرتی ہے تو یہ الگ بات ہے۔۔۔
    پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر اترنے والے قرآن کا پیغام کتنا دل افزا ہے کہ:
    "ان عورتوں کے ساتھ بھلے طریقے سے زندگی بسر کرو۔۔۔”
    (النسآ:19)

    اس کے ساتھ امتیازی سلوک کا خاتمہ کیا۔۔۔
    اس کی عزت کا سب سے بہترین دفاع کیا۔۔۔
    اس کے مقام و دائرہ کار کا احسن انداز میں تعین کیا۔۔۔
    غلط کاموں سے بچاؤ کا بہترین راستہ دکھایا۔۔۔
    اس کی مرضی و منشاء کا خیال رکھا۔۔۔!!!
    اس کے سفر وحضر کی تعلیمات دیں۔۔۔
    وہ وقت کہ جب اس کا وجود ہی اس دھرتی پر بوجھ تصور کیا جاتا تھا۔۔۔
    تو اسے حیات نو کی نوید دی۔۔۔!!!
    یہ اسلام کی ہی تعلیم ہے کہ عورت کو شیشے سے تشبیہہ دی گئی۔۔۔
    انس بن مالک رضی اللّٰہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اپنی بعض عورتوں کے پاس آئے جو اونٹوں پر جا رہی تھیں،ام سلیم بھی ان کے ہمراہ تھیں
    آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    "افسوس اے انجشہ!
    ان شیشوں کو آہستہ لے کر چلو۔۔۔”
    (صحیح بخاری)

    میدان جنگ میں ان کے قتل سے منع فرما دیا گیا۔۔۔
    پیارے نبی حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم جب کسی لشکر کو روانہ فرماتے تو
    عورتوں اور بچوں کے قتل سے ممانعت کی خصوصی تاکید کرتے۔۔۔
    آج کی جنگوں میں استحصالِ نسواں کا بخوبی مشاہدہ ہر انسان کر سکتا ہے۔۔۔
    کہ یہ بنتِ حوا ان وجوہات سے کتنی متاثر اور بے چینی سے گزرتی نظر آتی ہے۔۔۔؟

    اسلام نے عورت کو محرم رشتوں کی صورت میں بہترین شیلٹر فراہم کیا اور انہیں عورت سے حسن سلوک کا پابند کیا۔۔۔
    یہاں تک کہ گھر کے کاموں میں بھی ہاتھ بٹانے کی تعلیم ملی۔۔۔۔
    خود رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اپنے گھر کے کام کاج کر لیتے تھے۔۔۔(صحیح بخاری)

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی زوجہ حضرت خدیجہ رضی اللّٰہ تعالی عنھا کا ذکر کرتے تو فرماتے:
    ”وہ مجھ پر اس وقت ایمان لائیں،جب لوگوں نے میرا انکار کیا۔۔۔
    انہوں نے میری تصدیق کی جب لوگوں نے مجھے جھٹلایا،
    اور اپنے مال و دولت سے میری مدد کی جبکہ دوسروں نے مجھے محروم کیا،،،
    اور اللّٰہ تعالی نے مجھے خدیجہ سے اولاد کی نعمت عطا کی،جب کہ دوسری بیویوں سے اولاد نہیں ہوئی۔”
    (رواہ احمد)

    پیارے نبی کی تعلیم یہ ہے کہ
    حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللّٰہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ:
    "رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔۔۔تم میں سے بہتر وہ ہیں جو اپنی عورتوں کے لیئے بہتر ہیں”۔
    (رواہ ابن ماجہ)

    ان آبگینوں کو کرچی کرچی ہونے سے بچانے کے لیئے اللہ تعالی نے ان کی ہدایت و راہ نمائی کے اسباق قرآن مجید میں اتار کر رہتی دنیا تک کے لیئے راہیں واضح کر دیں۔۔۔۔
    ایمان والی عورتوں کے لیئے مریم علیھا السلام اور آسیہ علیھا السلام کی مثالیں دے کر کردار کی رفعت و پاکیزگی کا درس دیا۔۔۔
    امہات المومینین کو خطاب کرتے ہوئے تاکید عام کی۔۔۔۔
    نبی کی بیویوں اور مومنوں کی عورتوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں پردہ وحجاب کے فوائد بتائے۔۔۔۔
    رضا و رحمت کی راہیں سُجھائیں۔۔۔
    اماں خدیجہ رضی اللّٰہ عنھا کی ثابت قدمی اور اسلام کی راہ میں پیارے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی معاونت کی قدر دانی اس طرح کی کہ جبریل امین ان کے لیئے اللّٰہ کی طرف سے سلام اور جنت میں موتیوں کے محل کی بشارت دینے آئے۔۔۔۔
    اسلام ہمیں ان ثابت قدم اور باعمل عورتوں کی صفات سے آگاہی دیتا ہے کہ
    کامیابی کی راہیں کون سی ہیں؟

    حضرت شعیب علیہ السلام کی صاحبزادیوں کی صفت پردہ و حیا کا تذکرہ کر کے راہ دکھانے کی کوشش کی۔۔۔
    بے آب و گیاہ وادی میں شوہر کے حکم کی تعمیل کرتی اماں حاجرہ علیھا السلام کی داستان عزیمت سنائی۔۔۔۔
    کہ نیک بیویاں اللّٰہ تعالی کے احکامات کے سامنے شوہروں کی معاونات کیسے ہوتی ہیں۔۔۔۔؟
    بے آب و گیاہ وادی میں نومولود کے ہمراہ اپنے رب کے حکم پر سرِ تسلیم خم کر کے شوہر کی اطاعت کیسے بجا لائی جاتی ہے۔۔۔۔؟
    زبان پر حرفِ شکایت بھی وارد نہیں ہوتا۔۔۔۔
    اور پھر عرش بریں پر ان کے اس کردار و قربانی کی لاج مالکِ جہاں کس طرح رکھتا ہے۔۔۔؟
    کہ رہتی دنیا تک کے لیئے ان صحرا کی وسعت میں ڈیرہ ڈالے اس ماں کے انداز و عمل کو مناسکِ حج بنا دیا۔۔۔۔اللّٰہ اکبر۔۔۔ !!!
    غرض یہ کہ اسلام سے بڑھ کر محافظ نسواں کوئی نہیں۔۔۔
    اور عورت کے مقامات کا جو احسن تعین اسلام نے کیا ہے۔۔۔۔
    کوئی ذی شعور اسے جھٹلا نہیں سکتا۔۔۔۔معاشرتی طور پر بھی ان تعلیمات سے مرد و زن کی آگہی بہت ضروری ہو چکی ہے۔۔۔

    اللّٰہ تعالی نے ارشاد فرمایا:
    "نیک عمل مرد کرے یا عورت اور وہ مومن بھی ہو تو اس کی ناقدری نہیں کی جائے گی۔۔۔!!!!”
    اللّٰہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ہمارے مقام و وقار اور دائرہ کار کی آگہی بخشے،گھر ہو یا باہر کی کوئی ذمہ داری، ہم اسلام کے عطا کردہ زیور سے سدا آراستہ رہیں۔۔۔ اور دنیا و آخرت کی سعادتیں نصیب فرمائے۔
    مومنات کی راہوں کا انتخاب کرنے کی توفیق دے کہ پروردگار عظیم کے نزدیک وہی راہیں فلاح والی ہیں جو اس نے خود ہمیں بتائی ہیں۔۔۔ اور ہمیں ان کاموں سے دور رکھے جو اس کی ناراضگی و غضب کو دعوت دینے والے ہوں۔۔۔اپنی رضاؤں کا حقدار بنائے،اپنی پسندیدہ بندیوں میں شامل کر لے۔۔۔آمین یا ارحم الراحمین۔۔ !!!!!

    بقلم:(جویریہ چوہدری)۔

  • مقبوضہ کشمیر میں لوگ اپنے پیاروں‌ کو گھروں میں دفن کرنے پر مجبور ہو چکے، سراج الحق

    مقبوضہ کشمیر میں لوگ اپنے پیاروں‌ کو گھروں میں دفن کرنے پر مجبور ہو چکے، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مدارس کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے،

    کشمیر کی فتح تک جدوجہد آزادی جاری رہے گی ،سینیٹر سراج الحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے کہاکہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، پاکستان میں لادینی نظریات کا پوری قوت سے مقابلہ کریں گے، حکومت نے دینی مدارس کے 31 لاکھ طلبہ کے لیے بجٹ میں ایک روپیہ نہیں رکھا، ان خیالات کااظہار انہوں نے راولپنڈی میں دارالعلوم فی ظلال القرآن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم اور راولپنڈی کے ضلعی امیر سید عارف شیرازی نے بھی خطاب کیا، سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ وزارت تعلیم کی کوئی سمت متعین نہیں، حکومت تعلیم عام کرنے کے اعلانات کرتی ہے لیکن اعلیٰ تعلیم کے لیے بجٹ میں 20 فیصد کمی کر دی گئی ہے، حکومت نے یکساں نظام تعلیم کا وعدہ پورا نہیں کیا،

    امریکی صدر کی ثالثی پر اعتماد نہیں ہے، سراج الحق

    سینیٹر سرا ج الحق نے کہاکہ کشمیر میں بدترین کرفیو کو باون دن گزر گئے ہیں مگر یو این او محصور اور محبوس کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کر سکی، کشمیر میں ایک بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے چکاہے، 80لاکھ کشمیری اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بند ہیں، ہسپتال بند ہیں ، علاج کی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے بیمار و زخمی گھروں میں دم توڑ رہے ہیں، لوگ اپنے مردوں کو گھروں میں دفن کرنے پر مجبور ہیں، آٹھواں جمعہ آ گیا ہے، کشمیری مسلمانوں کو مسجدوں میں نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت نہیں، انہوں نے کہاکہ یو این او یا امریکہ سے امیدیں لگانا خود فریبی ہے، اقوام متحدہ 70سال سے اپنی درجنوں قرار دادوں پر عملدرآمد کروانے میں ناکام رہی ہے، انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے متحد ہونا ہوگا،

  • ن لیگ مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ، چوہدری نثار سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے راہیں جدا ، فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں‌شرکت پر ن لیگ تقسیم

    ن لیگ مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ، چوہدری نثار سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے راہیں جدا ، فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں‌شرکت پر ن لیگ تقسیم

    لاہور : ن لیگ نے بالاخر چوہدری نثار کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے پارٹی سے نکال دیا ہے، چوہدری نثار کو کونسل اور پارٹی سے نکالنےکا فیصلہ نواز شریف اور شہاز شریف نے مل کر کیا ، معتبر ذرائع نے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بارے میں اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہےکہ چوہدری نثار کو پارٹی سے نکالنے سے پہلے دونوں‌شریفوں کی آپس میں‌ملاقات بھی ہوئی ہے ،

    باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق ملاقات میں‌ میا‌ں نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ چوہدری نثار کو پہلے کونسل سے نکالو اور پھر پارٹی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نکال دیا جائے ، جس پر اپوزیشن لیڈر شہاز شریف نے آمین کہتے ہوئے چوہدری نثار کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا ، دوسری طرف ن لیگ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کرپائی کہ کیا مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کرنی ہے یا کہ نہیں ، ، اطلاعات یہی ہیں‌کہ منقسم ن لیگ کو مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کا اعلان کرکے مزید تقسیم کردیا ہے ،

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق آج ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں‌ دو بڑے اہم فیصلے کیے گئے ، اطلاعات کے مطابق نون لیگ نے سی ای سی سےچوہدری نثار اور بابو سرفراز جتوئی کو نکال دیا جبکہ جنرل ریٹآئرڈ عبدالقادر بلوچ کو شامل کر لیا گیا ہے، مرکزی مجلس عاملہ کے 5اراکین جیل اور اسحاق ڈار برطانیہ میں ہونے کے باعث شرکت نہیں کر سکیں گے،

    خبردار ، ہوشیار ! پنجاب یونیورسٹی میں بد امنی کے حالیہ واقعات میں خفیہ ہاتھ ملوث ہے، ترجمان خرم شہزاد

    سری لنکا ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئیند ہے ، وقار یونس کا عہدہ قبول کرنا سمجھ سے باہر ہے، سابق کرکٹر محمد یوسف کی میڈیا سے گفتگو

    باغی ٹی وی کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال اور آزادی مارچ کے درجہ حرارت میں اضافہ کا باعث بننے والا نون لیگ کا اہم اجلاس قومی اسمبلی سیشن کے باعث لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے ذرائع کےمطابق اجلاس نون لیگ سیکرٹریٹ میں ہونا تھا تاہم اب اپوزیشن لیڈر کے چمبر میں نون لیگ کی اہم بیٹھک سجے گی جس کے لیے مجلس عاملہ کے اراکین کو دعوت نامے بھی بجھوا دئیے گئے ہیں ۔۔

    معتبر ذرائع نے دعویٰ‌کیا ہے کہ نوازشریف کی ہدایت پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو بالاآخر مرکزی مجلس عاملہ سے الگ کر دیا گیا جبکہ سندھ سے بابو سرفراز جتوئی بھی اب مرکزی مجلس عاملہ کے رکن نہیں رہے ۔دوسری جانب بلوچستان سے عبدالقادر بلوچ کو نیا رکن بنایا گیا ہے،،، مونٹاج، یاد رہےکہ نون لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس تقریبا 1سال کے بعد طلب کیا گیا ہے

     

    "مقامِ نسواں”۔۔۔ !!!———— از جویریہ چوہدری

    ذرائع کےمطابق اس اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، مریم نواز، رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق جیل میں ہونے کے باعث اور اسحاق ڈار بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکیں گے،، اجلاس کی مشاورت کو حتمی منظوری کےلیے شہبازشریف کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف سے منظور کروانے کے بعد بضابطہ اعلان کریں گے