Baaghi TV

Author: +9251

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، وزیراعظم دورہ امریکہ پر قوم کو اعتماد میں لیں گے

    وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، وزیراعظم دورہ امریکہ پر قوم کو اعتماد میں لیں گے

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس یکم اکتوبرکوطلب کرلیا،

    ٹرمپ کے عشائیہ میں مودی کی رسوائی،عمران خان روسی صدر کے ساتھ بات چیت کرتے رہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی خطاب سےمتعلق کابینہ کواعتماد میں لیں گے، وزیراعظم عالمی رہنماؤں سےملاقاتوں پربھی کابینہ کواعتمادمیں لیں گے، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا، وفاقی کابینہ کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، کابینہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی، وفاقی کابینہ عوامی مفاد کے نئے منصوبوں پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، کابینہ کمیٹی برائےنجکاری کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، ہلال اتھارٹی سےمتعلق ای سی سی فیصلوں پرعملدرآمدسےمتعلق جائزہ لیاجائےگا، پاکستان کونسل آف ریسرچ واٹرریسورسزکووزارت آبی وسائل کےزیرانتظام کرنےپرغورہوگا، نیکٹاکووزارت داخلہ کےماتحت کرنےکیلئےرولزآف بزنس 1973میں ترمیم کاجائزہ لیاجائےگا،

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    کابینہ اجلاس میں ای کامرس پالیسی فریم ورک کا جائزہ لیا جائے گا بریکنگ:- یونائیٹڈنیشنزورلڈٹورازم آرگنائزیشن کی چینی بطورآفیشل زبان کاجائزہ لیا جائے گا بریکنگ:- وفاقی کابینہ ریئل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 کی منظوری دے گی بریکنگ:- وفاقی کابینہ نادرا کے آڈٹ کی منظوری دے گی، واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ 28 ستمبر تک ہے اور اس کے بعد وہ وطن واپس آ‌جائیں گے جس کے بعد وہ وفاقی کابینہ اجلاس میں شریک ہوں گے اور کابینہ کو اعتماد میں لیں گے،

  • کراچی بارشیں، شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں اور کھمبوں سے دور رہیں، کے الیکٹرک

    کراچی بارشیں، شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں اور کھمبوں سے دور رہیں، کے الیکٹرک

    کراچی میں بارش کے باعث متاثرہ علاقوں میں سے بیشترعلاقے بحال کر دیئے گئے ہیں،

    کراچی بارشیں، شہر کو نئے نظام کی ضرورت، آرمی چیف اپنا کردار ادا کریں، مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کےالیکٹرک کاعملہ مقامی فالٹ کی درستگی کے لیے 24 گھنٹے فیلڈ میں موجود ہے، شہریوں‌ کو برقی آلات کے استعمال میں احتیاط برتنے اور کھمبوں اور تاروں سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے، ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال کےپیش نظرفوری طورپر118کال سینٹرپراطلاع دیں، واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی طرف سے آج بھی بارش کی پیشن گوئی کی گئی تھی اور آج تیسرے دن بھی بارش ہوئی ہے،

    کراچی کے مختلف علاقوں سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ کراچی، یوپی سوسائٹی، ناگن چورنگی، مسلم ٹاؤن، بفر زون، لسبیلہ، گرو مندر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ایئر پورٹ، لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس، کلفٹن، ایم اے جناح روڈ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، اورنگی ٹاؤن، سائٹ، بلدیہ ٹاؤن، شیر شاہ، لیاری، لی مارکیٹ، جونا مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ، کھارادر، میٹھا در، ٹاور اور کیماڑی سمیت کراچی کے دیگر علاقوں میں بارش ہوئی ہے،

    بارش کے باعث شہر کی مختلف شاہراہوں پر پانی کھڑا ہوگیا ہے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے،

  • بورے والا : ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بند کر دیا گیا

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) گگو منڈی ٹاؤن کمیٹی میں بستی محمد پورہ ڈھاریاں کو شامل نہ کرنے پر
    اہلیان بستی محمد پورہ نے لاری اڈا گگو پر احتجاج کرتے ہوۓ ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بند کر کے ہر قسم کی ٹریفک روک دی. ایس ایچ گگو مہر ریاض سیال سے مظاہرین کے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا
    ٹریفک بحال

  • وہاڑی : فحش مواد پھیلانے والوں کی بڑی گرفتاریاں

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں غیر اخلاقی اور فحش مواد کےذریعے نوجوان نسل کو تباہ اور بے راہ روی کرنے والے انٹرنیٹ کیفوں کے خلاف کریک ڈاؤن. 5نیٹ کیفے کے ملالکان سمیت 18گرفتار کمپیوٹر اور فحش مواد قبضہ پولیس میں لے لیاگیا
    بوریوالا میں قائم انٹرنیٹ کیفوں پر اچانک ریڈ کے دوران 5انٹرنیٹ کیفوں ڈبل سپیڈ, گوگل, سکایپ, بوریوالا اور ابراق نیٹ کیفے سے غیر اخلاقی مواد موصول ہونے پر انٹرنیٹ کیفے کے مالکان کے خلاف کاروائی

  • مقبوضہ کشمیر،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی برقرار

    مقبوضہ کشمیر،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی برقرار

    بھارت میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون کا اطلاق کرنیوالے ٹربیونل نے اسیر کشمیری حریت پسند رہنما محمد یاسین ملک کی تنظیم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) پرعائد کردہ پابندی کی توثیق کر دی ہے۔

    جماعت اسلامی پر پابندی کی پانچ سال کے لیے توثیق

    ٹریبونل کے مطابق جے کے ایل ایف کو غیر قانونی تنظیم قرار دینے کی متعدد وجوہات موجود ہیں۔بھارتی وزارت داخلہ نے رواں برس مارچ میں فرنٹ پر پابندی عائد کرنے کا کہا تھا۔ قبل ازیںایک اور کشمیری سیاسی و سماجی تنظیم جماعت اسلامی پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔ حکام نے ان دونوں تنظیموں کے سینکڑوں کارکنوں اور لیڈروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    دلی ہائی کورٹ کے جج چندر شیکھر کی زیرصدارت ٹریبونل نے جاری نوٹفکیشن میں کہا کہ جے کے ایل ایف کی سرگرمیاں ملک مخالف ہیں اور فرنٹ ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔

    جج کے مطابق جے کے ایل ایف جموں و کشمیر میں امن وامان خراب کرنے والی دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر کر کام کررہی ہے۔ بھارتی حکومت کے پاس اس تنظیم کے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا کافی ثبوت ہیں۔

    واضح رہے کہ اس گروپ کے خلاف جو مقدمات درج ہیں ان میں فضائیہ کے چار ملازموں کا قتل اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کے اغوا شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ جے کے ایل ایف نے کشمیر میں 1989 میں مسلح جدوجہد شروع کی تھی تاہم یاسین ملک نے1994 میں بندوق چھوڑ کر سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • ‘سوٹز’ فائنل: میگھن مارکل کو آخری ایپسوڈ میں ظاہر ہونے کے لئے نہیں کہا گیا

    ‘سوٹز’ فائنل: میگھن مارکل کو آخری ایپسوڈ میں ظاہر ہونے کے لئے نہیں کہا گیا

    "یو ایس اے” نیٹ ورک کا ہٹ قانونی ڈرامہ سوٹ نو موسموں کے بعد بدھ کی رات پرانی یادوں سے بھری سیریز کا اختتام پزیر ہوگیا۔ لیکن شائقین راحیل زین کی حیثیت سے سابق شریک اسٹار میگھن مارکل کے ایک فائنل کیمیو کو پکڑنے کی امید کر رہے ہیں۔

    اس کی ایک اچھی وجہ ہے کہ راچیل اس واقعہ میں شامل نہیں ہوا: مارکل سے پوچھا نہیں گیا تھا۔

    سوٹ کے تخلیق کار آرون کارش نے ڈیڈ لائن پر انکشاف کیا کہ جب وہ مارکل ، جو اب برطانوی شاہی خاندان کے ایک ممبر اور ایک نئی ماں کی حیثیت سے جانا چاہتے ہیں تو اس نے بالآخر اس کے خلاف فیصلہ کیا۔

    مارکل ساتویں سیزن تک سوٹز میں پیرا لیگل راہیل کی حیثیت سے نمودار ہوئی ہیں ، اس سے پہلے کہ وہ اداکاری سے سبکدوش ہوجائیں وہ 2017 میں شہزادہ ہیری سے شادی کے لئے امریکہ چلی گئی.

  • پاکستان اورسری لنکا سیریزکیلئے کمنٹری پینل اور براڈ کاسٹ پلان کا اعلان کر دیا گیا

    پاکستان اورسری لنکا سیریزکیلئے کمنٹری پینل اور براڈ کاسٹ پلان کا اعلان کر دیا گیا

    پاکستان اورسری لنکا سیریزکے لیے کمنٹری پینل اوربراڈکاسٹ پلان کا اعلان کر دیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیریزمیں ہاک آئی کی مدد سےڈی آرایس سسٹم کا استعمال کیا جائے گا، کمنٹری پینل میں ایلکن ولکنز، وسیم اکرم، روشان ابے سنگھے،رمیزراجہ اور بازید خان شامل ہیں، 6مختلف الٹراموشن کیمروں کی مددسےشائقین کرکٹ دنیابھرمیں براہ راست میچز دیکھیں گے، سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ طویل عرصےبعد کوئی ٹیم پاکستان کا13روزہ دورہ کررہی ہے، اپنےلوگوں کے سامنے کرکٹ کھیلنا اعزازکی بات ہوتی ہے، بھرے میدان پاکستان سے متعلق منفی پروپیگنڈا کےخاتمے میں معاون ثابت ہوں گے، سابق قومی کرکٹ رمیز راجہ نے کہاکہ شائقین کاجوش کھلاڑی کےساتھ کمنٹیٹرکی حوصلہ افزائی کابھی باعث بنتاہے،

    رمیز راجہ نے کہاکہ تماشائیوں کا جوش سری لنکا کے خلاف سیریزمیں بھی عروج پر ہو گا،

  • کامونکی میں پہلا آل گوجرانوالہ فٹبال ٹورنامنٹ

    کامونکی میں پہلا آل گوجرانوالہ فٹبال ٹورنامنٹ

    ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کے وکیل خان سٹڈیم میں پہلی بار فسٹ آل گوجرانوالہ فٹبال ٹورنامنٹ منعقد ہو رہا ہے باغی ٹی وی سے بات کرتے ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر اور کامونکی الیون ایف سی کے کپتان خان احترام الحق نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں 36 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جب کہ ٹورنامنٹ کا آغاز کل 27 ستمبر سے شروع ہو کر 13 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔کھیل کسی بھی قوم کے لئے بہت لازم ہے۔کوئی بھی کھیل مختلف قومیتوں کو اکھٹا کرتا ہے۔ کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل کو غلط راستے پر جانے سے بھی روکا جا سکتا ہے۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ مثبت سرگرمیوں خصوصاً کھیلوں کے ذریعے اپنے آپ کو مصروف کر کے ایک اچھے انسان کی خصوصیات اپنے اندر پیدا کریں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔کھیلوں کے ذریعے نوجوان دہشت گردی و منشیات فروشی کو شکست دے سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ملک میں فٹبال کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا اور اقدامات کرنا ہوں گے۔

  • کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ کو حادثہ میں 20 افراد زخمی، پاکستان کوسٹ گارڈز کا ریسکیو آپریشن

    کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ کو حادثہ میں 20 افراد زخمی، پاکستان کوسٹ گارڈز کا ریسکیو آپریشن

    کوسٹل ہائی وے پر کراچی سے گوادرجانے والی مسافرکوچ کو حادثہ پیش آیا ہے جس سے 20 مسافر زخمی ہوئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے کوسٹل ہائی وے پر ریسکیو آپریشن کیا گیا ہے، ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کوبروقت طبی امداد دی گئی، زخمیوں کوڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا، ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزکی بروقت امدادی کارروائی کےباعث قیمتی جانوں کوبچالیاگیا،

    زخمیوں کو ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، مقامی انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کے اہل خانہ سے بھرپور تعاون کیا جارہا ہے،

  • غریبوں‌کی بھی کوئی زندگی ہے ، مالک مکان نے ملازمہ کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ، کدھر جائیں‌ یہ بیچارے

    غریبوں‌کی بھی کوئی زندگی ہے ، مالک مکان نے ملازمہ کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ، کدھر جائیں‌ یہ بیچارے

    لاہور : غریب کی بھی کوئی زندگی ہے ، عزت بچانے کے لیے گھر بیٹھ جائیں تو بچے بھوکے مرتے ہیں‌اور اگر پیٹ کی آگ بجھانے کےلیے کسی کی غلامی اختیار کرلیں‌تو عزت گنوانا پڑتی ہے، معاشرے میں‌ یہی کچھ تو ہو رہا ہے ، ایسے ہی بادامی باغ کے علاقے میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو مالک مکان نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا۔

    خبردار ، ہوشیار ! پنجاب یونیورسٹی میں بد امنی کے حالیہ واقعات میں خفیہ ہاتھ ملوث ہے، ترجمان خرم شہزاد

    لاہور پولیس کے مطابق 14 سالہ مہک بادامی باغ کے علاقے میں شہزاد نامی شخص کے گھر پر کام کرتی تھی۔شہزاد نے اس کی بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی جس پر پولیس نے ملزم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش کی جارہی ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل بھی کروایا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔یاد رہے کہ حکومت اس جرم پر قابو پانے کی باتیں‌تو کرتی ہے لیکن عملی اقدامات کبھی بھی نہیں‌کیے