Baaghi TV

Author: +9251

  • پولیس کا سرچ آپریشن، 7 مشتبہ افراد گرفتار، کہاں گرفتار اور کون گرفتاراہم خبر آگئی

    پولیس کا سرچ آپریشن، 7 مشتبہ افراد گرفتار، کہاں گرفتار اور کون گرفتاراہم خبر آگئی

    ملتان: مجرموں کے خلاف پولیس حرکت میں‌آگئی ، اطلاعات کے مطابق پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔سٹی پولیس آفیسر زبیر دریشک کی ہدایت پر پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے تھانہ کپ، تھانہ لوہاری گیٹ اور تھانہ ممتاز آباد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ملتان میں دوران آپریشن پولیس نے 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور منشیات بھی برآمد کرلی گئیں۔سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 46 گھروں کی بائیو میٹرک تصدیق کی۔ملتان میں یہ کارروائی ملتان میں‌بڑھتی ہوئی جرائم کی کارروائیوں کی وجہ سے ہوئی ہیں‌

  • مودی کا دورہ امریکہ، مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر مزید پابندیاں

    مودی کا دورہ امریکہ، مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر مزید پابندیاں

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کل سے امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    مقبوضہ کشمیر: سری نگر کی جامع مسجد میں مسلسل ساتویں ہفتہ نماز جمعہ پر پابندی

    مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندیاں کافی سخت کر دی گئی ہیں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو دنیا والوں کی نگاہ سے چھپایا جا سکے۔ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس تاحال بند ہے۔ جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے اخبارات کے آن لائن ایڈیشن بھی انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔

    دریں اثناء مقبوضہ وادی میں لوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی عائد ہے۔ قابض حکام نے وادی کے اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت چار یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 47 ویں دن بھی دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے۔ جبکہ سڑکوں پر سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب رہا۔ 5 اگست سے تعلیمی ادارے بند ہیں۔ سڑکوں پر جگہ جگہ خاردار تار بچھی ہوئی ہے۔مقبوضہ وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی تاحال بند ہے۔

  • انٹرنیشنل کرکٹر کوئٹہ پہنچ گئے

    کوئٹہ11 سال بعد فرسٹ کلاس میچ کی میزبانی کرے گا،بگٹی اسٹیڈیم کی دلکش مناظر اور بہترین پچز پر میچ کا مزہ دوبالا ہوگا امید ہے کھلاڑی میچز انجوائی کرینگے قائداعظم ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ کے آغاز سے 11 سال بعد کوئٹہ میں فرسٹ کلاس کرکٹ کی واپسی ہوگئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی بلوچستان کے کپتان عمران فرحت اور سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود نے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئے آئین میں ہی سی بی نے بلوچستان کے کرکٹ کو مزید بہتر کرنے کیلئے پالیسی بنائی ہےبلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے پلیئرز اس پالیسی سے بھرپور فائدہ اٹھائیے کوئٹہ میں کرکٹ کیلئے سازگار موسم ہے بگٹی اسٹیڈیم کی دلکش مناظر اور بہترین پچز پر میچ کا مزہ دوبالا ہوگا امید ہے کھلاڑی کوئٹہ میں میچز انجوائی کرینگے۔ بلکل یہاں پی ایس ایل کے میچز ہونے چاہیے، بلوچستان میں امن وامان کا کوئی مسلہ نہیں_اس ایونٹس سے بلوچستان کے کھلاڑی آگے جاسکتے ہیں۔ ١٢سال بعد کوئٹہ آئے ہیں۔ بلوچستان اکر اچھا لگا امید ہے جتنے میچز کوئٹہ میں ہونگے اچھا تجربہ ہوگا۔ واضح رہے میزبان بلوچستان ٹیم سدرن پنجاب کے خلاف آج 21 ستمبر بروز ہفتہ سے شروع ہونے والے 4 روزہ میچ کھیلے گی۔ میچ کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا۔ قائداعظم ٹرافی 2019-20 کے 4 میچز کوئٹہ میں شیڈول ہیں۔ سدرن پنجاب اور بلوچستان کے درمیان بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ رواں سیزن کا پہلا مقابلہ ہوگا۔ ،پہلے راؤنڈ کے اختتام پر سدرن پنجاب کرکٹ ٹیم کے 11 اور بلوچستان کے 7 پوائنٹس ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے شائقین کرکٹ کا میچز دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ فری کردیاہے۔ ایونٹ کی ٹرافی بھی کوئٹہ پہنچ گئی عوام نے اپنے درمیان ٹرافی پاکر خوشی کا اظہار کیا اور شائقین کرکٹ نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنائی۔

  • پیپلز پارٹی کے حسن مرتضی نے پی پی کی بجائے  پی ٹی آئی میں فاروڈ بلاک کا دعویٰ کردیا

    پیپلز پارٹی کے حسن مرتضی نے پی پی کی بجائے پی ٹی آئی میں فاروڈ بلاک کا دعویٰ کردیا

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف میں‌بھی فارورڈ بلاک بننے والا ہے ، ان خیالات کااظہار پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی کہتے ہیں کہ بہت جلد پی ٹی آئی کا فاروڈ بلاک سامنے آنے والا ہے، تبدیلی وفاق اور پنجاب دونوں میں آئے گی۔

    حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں شیخ رشید نےجس تبدیلی کی بات کی وہ تحریک انصاف کے اندر فاروڈ بلاک کی صورت میں سامنے آنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خورشید شاہ کو گرفتار کرکے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ یہ وقت ایسی سیاست کرنے کا نہیں۔

  • اردگان جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے کل امریکہ روانہ ہوں گے

    اردگان جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے کل امریکہ روانہ ہوں گے

    ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے کل امریکہ روانہ ہوں گے۔

    ترکی کے خلاف جنگ کرنے والوں کو اسلحہ کون فراہم کررہا ہے، اردگان نے بتا دیا

    اردگان اپنے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں شمالی شام میں سیف زون کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
    صدر اردگان جنرل اسمبلی سے خطاب میںسیف زون شامی مہاجرین کی وطن واپسی متعلق اہم پیغام دیں گے۔

    دریں اثنا اردگان کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس ، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون ، جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

  • کرکٹ آسٹریلیا 2022 میں دورہ پاکستان کیلئے پر امید ہے ، چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا

    کرکٹ آسٹریلیا 2022 میں دورہ پاکستان کیلئے پر امید ہے ، چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا

    تین روزہ دورہ پاکستان پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے کہا ہے کہ اسٹریلوی کرکٹ بورڈ 2022 میں دورہ پاکستان کیلئے پر امید ہے لیکن کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو لے کر کسی قسم کا رسک نہیں لے سکتے ،
    2009 میں سی لنکن ٹیم پر ہونے والے اٹیک کے بعد انٹرنیشنل ٹیم پاکستان آ کر ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی ، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ پر امید ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم سے پاکستان میں شیڈول آئندہ سیریز کے بعد پاکستان میں مزید ٹیمیں بھی پاکستان کھیلنے کیلئے آئیں گی ،
    سی ای او کرکٹ آسٹریلیا کیون رابرٹس کا کہنا تھا کہ ان کے دورہ پاکستان کا مقصد پاکستان آ کر سیکیورٹی کے معاملات کو قریب سے دیکھنا تھا اور اس چیز کو جانچنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کس قدر تسلی بخش انتظامات کا ارادہ رکھتا ہے ، اور اگر حالات بہتر ہوئے تو آسٹریلوی ٹیم 2022 میں ضرور پاکستان کا دورہ کرے گی ،
    یاد رہے آخری بار آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان 1998 میں کیا تھا ،

  • شریف برادران کے چہتے احد چیمہ بھی گئے ، نیب نے کامیابی کا اعلان کردیا

    شریف برادران کے چہتے احد چیمہ بھی گئے ، نیب نے کامیابی کا اعلان کردیا

    شریف برادران کے چہتے احد چیمہ بھی گئے ، نیب نے کامیابی کا اعلان کردیا ، ذرائع کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے ملزم احد خان چیمہ کیخلاف اربوں روپے مالیت کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹ فوری تحویل میں لینے کے احکامات جاری کر دیئے۔

    ذرائع کے مطابق نیب کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی لاہور کے مختلف موضع جات میں کروڑوں روپے مالیت کی سینکڑوں کنال اراضی کی تفصیلات متعلقہ ڈی سی آفس کو فراہم کر دی گئیں تاکہ کارروائی کا فوری آغاز کیا جا سکے۔

    تفصیلات کے مطابق بینک الفلاح ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں 15-15 مرلہ کے 2 پلاٹ، گلبرگ ریذیڈینشیاء اسلام آباد میں قائم آئی بی ایمپلائیز کوآپریٹو سوسائٹی میں موجود 1 پلاٹ، ایف آئی اے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں موجود 2 پلاٹ، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی میں 4 پلاٹ، فیصل ریزیڈینشیاء اسلام آباد میں 3 پلاٹ فریز کی گئی جائیدادوں میں شامل ہیں۔ احد خان چیمہ کے نام سے ہل لاک ویو اسلام آباد میں موجود اپارٹمنٹ بھی فریز کر دیا گیا ہے۔

  • مسلئہ کشمیر: پاکستان سفارتی جنگ جیت گیا، امریکی عدالت نے مودی کو بڑا حکم جاری کردیا

    مسلئہ کشمیر: پاکستان سفارتی جنگ جیت گیا، امریکی عدالت نے مودی کو بڑا حکم جاری کردیا

    امریکی عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم سے متعلق 21 دن میں جواب طلب کرلیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت سے سفارتی جنگ جیت گیا ہے، امریکی عدالت نے نہ صرف نریندر مودی سے کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم سے متعلق 21 دن میں جواب طلب کیا ہے بلکہ عمران خان کے کشمیر میں جہاد سے متعلق بیان کا بھی خیرمقدم کیا ہے. امریکی عدالت میں نریندر مودی کیخلاف درخواست 2 کشمیریوں نے جمع کروائی ہے. درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کشمیرمیں ظلم و ستم نریندر مودی کروارہے ہیں. درخواست میں بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ پر بھی کشمیریوں کا قتل عام کرنے کا الزام لگایا گیا ہے. تاہم اب امریکی عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم سے متعلق 21 دن میں جواب طلب کرلیا ہے.

    دوسری جانب امریکہ میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے کشمیر میں جہاد سے متعلق بیان کو کافی سراہا جارہا ہے. جس میں عمران خان نے موقف اپنایا تھا کہ کشمیر میں جو کوئی بھی لڑنے جائے گا، وہ پاکستان اور کشمیریوں کا دشمن ہوگا. امریکہ میں موجود جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستانی وزیراعظم کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان سے مکمل اتفاق بھی کرتے ہیں.