Baaghi TV

Author: +9251

  • دھنوش کی فلم کی شوٹنگ کے بعد لندن میں مداحوں کے سے ملاقات

    دھنوش کی فلم کی شوٹنگ کے بعد لندن میں مداحوں کے سے ملاقات

    اداکار دھنوش جو فی الحال لندن میں کارتک سببارج کی ایک غیر عنوان فلم کے لئے شوٹنگ کر رہے ہیں ، نے شوٹنگ کے موقع پر جمع ہونے والے کچھ مداحوں سے ملاقات کے لئے وقت نکال دیا۔ اداکار کی تقریبا مداح اس کے مداحوں کے ذریعہ ہجوم کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کے چاروں طرف سے گھرا ہوا ہے جو شوٹنگ دیکھنے کے لئے جمع ہوئے تھے۔ ان میں زیادہ تر بچے والدین اور کنبہ کے ممبروں کے ساتھ بچے ہیں۔ ویڈیو میں دھنوش مداحوں کی طرف چلتے ہوئے اور ان میں سے ہر ایک سے مصافحہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

  • وہاڑی : فصلوں کی تباہی کی اصل وجہ سامنے آ گئی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ناقص بیج، حبس اور گرمی، یا اپنے اعمال کی سزا.
    ضلع وہاڑی، ملتان اور جنوبی پنجاب کے اکثر کسانوں کو لاکهوں کا نقصان. مکئی کے فصل میں دانہ ہی بنا.
    ناقص اور ملاوٹ شدہ بیج شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے مکئی کی فصل نے کسانوں کی کمر توڑ کر رکهہ دی ہے.
    وہ لوگ جنہوں مکئ کاشت کی تهی ان سے گذارش ہے کہ وہ بهی اپنی فصل چیک کریں.

  • شاہد آفریدی نے دیے اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات

    شاہد آفریدی نے دیے اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات

    سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی کرکٹ کے چہیتے اسٹار شاہد آفریدی نے اپنے مداحوں کے سوالات کے جواب دیے.

    گزشتہ روز ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے ’’آسک لالہ‘‘ سیشن کے دوران اپنے چاہنے والوں سے خوب باتیں کرتے ہوئے ان کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔ تاہم ’’آسک لالہ‘‘سیشن کے دوران شاہد آفریدی کے ایک بہت ہی اسپیشل مداح فہد مصطفی نے بھی دلچسب سوال کیا اور شاہد آفریدی نے بھی ان کے سوال کا مزاحیہ جواب دیا.

    فہد مصطفی نے لالہ سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’’آپ مجھے کال کب کریں گے‘‘۔ اس سوال پر شاہد آفریدی نے نہایت دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا ’’جب آپ آسمان سے زمین پرآ جائیں گے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی آفریدی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جلد ہی آپ سے بات کریں گے.

    ایک مداح نے پوچھا کہ بریانی یا کڑاہی تو آفریدی نے کہا بریانی. ایک مداح نے پوچھا کہ آپ کی خاصیت کیا ہے تو آفریدی نے جواب دیا کہ میں اچھا انسان بننے کی کوشش کرتا ہوں.

    ایک مداح نے پوچھا کہ اگلا شاہد آفریدی کب آئے گا تو آفریدی نے جواب دیا کہ آفریدی صرف ایک ہی تھا. اس طرح آفریدی نے بہت سوالات کے جوابات دیے.

  • 9 واں  رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ جاپان میں‌ شروع ،20 ٹیمیں‌ شرکت کررہی ہیں‌ ، آج تین میچوں کا فصیلہ

    9 واں رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ جاپان میں‌ شروع ،20 ٹیمیں‌ شرکت کررہی ہیں‌ ، آج تین میچوں کا فصیلہ

    ٹوکیو : جاپان میں نویں رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں‌ 20 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں‌،اندازہ یہی ہے کہ شائقین رگبی کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ میگا ایونٹ میں اج ہفتہ کو تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ پول بی میں شامل ٹیموں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا ہوگا۔

    جاپان سے رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کی طرف سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق اس ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ پول سی کی ٹیموں فرانس اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا میچ آسٹریلیا اور فجی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    ذرائع کےمطابق جاپان میں‌کھیلے جانے والے 9 ویں‌رگبی ٹورنامنٹ کے میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی20ٹیموں میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، میزبان جاپان، روس، ساموا، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، اٹلی، نمیبیا، کینیڈا، انگلینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکہ، ٹونگا، آسٹریلیا ویلز، جارجیا، فجی اور یوروگوئے شامل ہیں۔

    میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنلز 19 اور 20 اکتوبر کو کھیلے جائینگے۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 26 جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 2 نومبر کو کھیلا جائیگا۔

  • ایس ایچ او خوشاب کی مسجد میں کھلی کچہری

    ایس ایچ او خوشاب کی مسجد میں کھلی کچہری

    سرگودہا،خوشاب (نمائندہ باغی ٹی وی)آئی جی پنجاب احکامات کے مطابق پنجاب بھر میں تھانہ ایس ایچ او ز نے مساجد میں کھلی کچہری کے سلسلہ میں تھانہ خوشاب کے ایس ایچ او راجہ ارشد عباس نے بھی مسجد رحمتہ اللعالمین میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں بعد از نماز جمعہ نماز یوں عوام الناس کے مسائل سنے اور نمازیوں نے مسجد رحمتہ اللہ العین کی نکاسی آب کا مسئلہ پیش کیا کہ نالہ کے ساتھ قیام پذیر دکانداروں اور دیگر نے نکاسی بند کر رکھی ھے ایس ایچ او تھانہ خوشاب نے متعلقہ محکمہ کے نوٹس میں دیتے ھوئے جلد حل کرنے پر زور دیا اس کے علاوہ بھکاریوں کے روپ میں عورتیں گناہ عام۔ کی دعوت دیتی پھر رہی عوام کی اس شکایت پر ایس ایچ او راجہ ارشد نے کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی عملہ پولیس میں محمدوسیم اور معزز ین علاقہ بھی شریک ھوئے

  • برطانوی شاہی جوڑی ، شہزادہ ولیم اور شہزادی  کیٹ مڈلٹن 14 اکتوبر کو پاکستان آئیں‌ گی ، آغا‌ خان سینٹر بھی متحرک

    برطانوی شاہی جوڑی ، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 14 اکتوبر کو پاکستان آئیں‌ گی ، آغا‌ خان سینٹر بھی متحرک

    لاہور : برطانیہ کی شاہی جوڑی نے پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ، اس سلسلے میں‌ برطانوی شاہی محل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    یاد رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد یہ پہلا دورہ ہے، شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال 2006 میں پاکستان آچکے ہیں شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی، یاد رہے کہ برطانیہ میں آغا خان سینٹر کی طرف سے شاہی جوڑی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے دو اکتوبر کو ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا ہے ،

  • پی سی بی 243 ریجنل کیوریٹرز اور گراؤنڈ سٹاف کو دو ماہ کا نیا  کنٹریکٹ دے گا

    پی سی بی 243 ریجنل کیوریٹرز اور گراؤنڈ سٹاف کو دو ماہ کا نیا کنٹریکٹ دے گا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے 243 ریجنل گراؤنڈز مین اور کیوریٹرز کو کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کردی، پی سی بی گراؤنڈ اسٹاف کو 2 ماہ کے لیے کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کررہا ہے، کنٹریکٹ کا آغاز پی سی بی کے نئے آئین کے نفاذ کے روز سے ہوگا، پی سی بی نے گراؤنڈ اسٹاف کے تمام بقایاجات ادا کرنے کے لیے بھی فوری اقدامات اٹھائے ہیں
    اس دوران پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کیوریٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لے گا، ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ وینیوز کے لیے مقررہ اسٹاف کی تفصیلات بھی جمع کرے گا، پی سی بی کی جانب سے پیشکش 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ماتحت کام کرنے والے گراؤنڈ اسٹاف کو کی گئی ، پی سی بی کے نئے آئین کے بعد 16 ریجنل ایسوسی ایشنز 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں ضم ہوچکی ہیں

  • پنجاب پولیس چونیاں بچوں‌ کے قاتلوں کو تلاش کرنے میں‌ ناکام اب نئے فارمولے آزمانے شروع کردیئے

    پنجاب پولیس چونیاں بچوں‌ کے قاتلوں کو تلاش کرنے میں‌ ناکام اب نئے فارمولے آزمانے شروع کردیئے

    لاہور:عقل ٹھکانے آگئی ، پنجاب پولیس چونیاں‌کے مقتول اور مظلوم بچوں کے قاتلوں کی نشاندہی اور ان تک پہنچنے میں‌بالکل ناکام ہوگئی ہے ، اس ناکامی کے بعد اب پولیس نے نئے فارمولے آزمانے شروع کردیئے ہیں‌، چونیاں میں بچوں کے قتل میں ملوث ملزموں کی تلاش اور شناخت کیلئے پہلی بار ووٹرز لسٹوں کا استعمال کیا جائے گا۔

    ذرائع کےمطابق اس فارمولے کے تحت ڈی این اے ٹیسٹ، ووٹرز لسٹوں اور مردم شماری فہرستوں کے مطابق ہونگے۔ متاثرہ علاقوں کی ووٹرز اور مردم شماری فہرستیں پولیس کو موصول ہو چکی ہیں۔پولیس نے آسانی کیلئے دستیاب ووٹرز لسٹوں کو وارڈز میں تقسیم کر دیا ہے۔ ابھی تک 40 سے زائد افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ متعلقہ علاقے کے بھی ہر شہری کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

    اس نئے فارمولے کے مطابق اس کے علاقہ ریکارڈ یافتہ مجرم بھی دائرہ تفتیش میں شامل ہوں گے۔ علاقے میں بد کردار لوگوں کی بھی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ سابقہ مجرموں اور برے کردار والوں کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔سرچ ٹیم میں ہیڈ کانسٹیبلز، کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز شامل ہیں۔ برے کردار والوں کی تلاش کیلئے ریٹائرڈ پولیس ملازمین کی خدمات بھی لے لی گئی ہیں۔

  • ماہرہ خان کے بولڈ فوٹو شوٹ پر شدید تنقید

    ماہرہ خان کے بولڈ فوٹو شوٹ پر شدید تنقید

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقید کی جا رہی ہے.

    اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ فوٹو شوٹ کراتی نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو کسی ایک فوٹو شوٹ کی نہیں ہے بلکہ مختلف فوٹو شوٹس کو ملا کر بنی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں ماہرہ خان جن لباس میں ملبوس ہیں وہ مغربی انداز کے ہیں اور ماہرہ کا انداز بھی بولڈ ہے جو بہت لوگوں کے لیے نا گوار ہے اور سوشل میڈیا صارفین ماہرہ خان پر شدید تنقید کررہے ہیں۔

    https://www.instagram.com/p/B2n5uaqHfdm/?igshid=1pc8zsnz5tvva

    صارفین کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں یہ پاکستان شوبز انڈسٹری ہے لیکن براہ مہربانی اسے مغربی انڈسٹری کے ساتھ نہ ملایا جائے۔ صارفین نے براہ راست ماہرہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر آپ کے پاس شہرت ہے تو اسے اپنے ہاتھوں سے برباد نہ کریں۔ وہ دکھائیں جو فیملی کی بچیاں دیکھ سکیں۔ کچھ تو شرم و حیا کریں یہ کوئی اسٹائل نہیں ہے۔

    تبصرے میں ایک خاتون کا نہایت غصے بھرے انداز میں کہنا تھا کہ لوگ تو مرنا ہی بھول گئے ہیں، خود اس طرح کا فوٹو شوٹ کرواتے ہیں پھر کہتے ہیں لوگ ہمارے بارے میں غلط تبصرے کرتے ہیں۔