Baaghi TV

Author: +9251

  • تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گی،صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ

    تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گی،صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ

    راولپنڈی:صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور حکومت اس حقیقت کا مکمل ادراک رکھتی ہے ․ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گی․ تاجروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اندر موجود ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی نشاندہی کریں اور ملاوٹ ، جعل سازی اور دونمبری کو روکنے کیلئے بھی حکومت کے ساتھ تعاون کریں ․ انہوں نے یہ بات چن بازار ، صرافہ بازار راولپنڈی میں تاجروں کے مسائل معلوم کرنے کیلئے اچانک دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ․انہوں نےکہا کہ تاجروں پر بھی کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جن میں ٹیکس کی ایماندارانہ ادائیگی سر فہرست ہے ․ اسی طرح تجارت کے پیشے سے منسلک ہو کر جعلی اور دو نمبر اشیاء بنانے اور فروخت کرنے والوں کا محاسبہ بھی تاجروں کی ذمہ داری ہے اور جو لوگ اس کاروبار سے منسلک ہیں ان کی نشاندہی کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا تاجروں کے تعاون سے بہت آسان ہو جاتا ہے ․ اس سے قبل جب راجہ راشد حفیظ چن بازار پہنچے تو دکانداروں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا ․ صوبائی مختلف دکانوں میں گئے اور وہاں جمع ہونے والے تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاجر اگر ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ کام کریں تو نہ صرف ملک کی معیشت بہتر ہو سکتی ہے بلکہ عوام الناس کی زندگیوں میں بھی بہتری آ سکتی ہے ․-

  • جنگِ ستمبرکا ادبی محاذ اہلِ قلم اور فنکاروں کی فتح کا امین اور پیغامبر ہے،نظریہ پاکستان کونسلکے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

    جنگِ ستمبرکا ادبی محاذ اہلِ قلم اور فنکاروں کی فتح کا امین اور پیغامبر ہے،نظریہ پاکستان کونسلکے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

    اسلام آباد۔ پاکستان کا بھر پور تحفظ اور استحکام کی کاوشیں ہم سب کی اجتماعی قومی ذمہ داری ہے۔ جس میں اہلِ قلم کا حصہ یوں بھی زیادہ اہم ہو جاتا ہے کہ اُن کا قلم ہمارے دلوں کی زبان بولتا اور ہمارے جذبوں کی ترجمانی اور رہنمائی کرتا ہےء۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان پر صدقِ دل سے کاربند رہنا ہمارے قومی تشخص کی بنیاد ہے کیونکہ یہ ملک بنایا ہی ایک نظریے کے بل پر ہے جسے ہمیں ایمان کی طرح اپنے سامنے رکھنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار نظریہ پاکستان کونسل کے سینئر وائس چیئرمین میاں محمد جاوید نے کونسل کے تحت یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب میں صدارتی کلمات کے دوران کیا۔کونسل کے ادبی پروگرام نقطہ نظر کے تحت ایوانِ قائد میں منعقدہ اس نشست میں جڑواں شہروں کے دانشوروں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور طلبہ و طالبات نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف سینئر شاعر اور دانشور خاور اعجاز تھے جبکہ نظامت انجم خلیق نے کی۔تقریب میں "جنگِ ستمبر کا ادبی محاذ: جذبہ سفر میں ہے”کے موضوع پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے منسلک محقق اور دانشور ڈاکٹر ارشد ناشاد، ڈاکٹر ارشد ناشاد، انٹر نیشنل اسلامی یونیورسٹی کی ڈاکٹر حمیرا اشفاق، سماجی شخصیت مسز نعیم فاطمہ علوی اور کالم نگارطاہر یاسین طاہرنے مقالے پیش کئے جبکہ شاعرہ فرخندہ شمیم نے شہداء کے لئے منظوم خراج تحسین پیش کیا۔ مقالوں میں کہا گیا کہ 1965ء کی جنگ تاریخِ پاکستان کا سب سے سنہرا باب ہے جس میں ایک جانب پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کی اچانک حملوں کا منہ توڑ جواب دیا تو دوسری جانب اس سترہ روزہ لڑائی میں پاکستانی عوام نے دلیری، قومی یکجہتی اور حُب الوطنی کا بے مثال مظاہرہ کیا۔ فوج اور عوام دونوں کو پاکستان کے اہلِ قلم اور فنکاروں نے ولولہ انگیز شعری و نثری تخلیقات سے بے پناہ حوصلہ اور جذبہ اخوت و قربانی سے مالا مال کیا، جس کی ہمیں آج بھی ضرورت ہے کیونکہ معروضی صورتِ حال میں پاکستان اب بھی حالت جنگ میں ہے۔جملہ مقالہ نگاروں نے بہت صراحت سے سرزمینِ وطن سے اہلِ فکر و دانش اور فنکاروں کے بے لوث خدمات کے ساتھ ساتھ عساکر پاکستان کے دلیرانہ کارناموں پر روشنی ڈالی۔ ان نگارشات میں معزز تخلیق کاروں نے مستند حوالوں کے ساتھ اس امر کی نشاندہی کی کہ قیامِ پاکستان سے لیکر 1965ء کی جنگ اور مابعد کے قومی المیوں، مثلاً سانحہئ مشرقی پاکستان، پشاور آرمی سکول میں بچوں کے ساتھ ہونے والی ہولناک دہشت گردی اور پھر کشمیر میں بھارتی جارحیت کی بھر پور مذمت کے حوالے سے ہمیشہ اپنے قلم اور فن کو عساکر پاکستان اور اہلِ پاکستان کے لئے ایک حوصلہ بخش اور خون گرمانے والی کمک ثابت کیا ہے۔

  • قومی ویمن ٹرائنگولر چیمپئن شپ میں پی سی بی بلاسٹرز کی مسلسل دوسری کامیابی

    قومی ویمن ٹرائنگولر چیمپئن شپ میں پی سی بی بلاسٹرز کی مسلسل دوسری کامیابی

    قومی ویمن ٹرائنگولر چیمپئن شپ میں پی سی بی بلاسٹرز کی مسلسل دوسری کامیابی. پی سی بی ڈائنامائٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنزسے شکست دے دی۔
    لاہور جمخانہ کلب گراؤنڈ میں جاری ایونٹ میں پی سی بی بلاسٹرز کرکٹ ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح ہے۔فاتح ٹیم کی جانب سے سدرہ امین 44 رنز بنا کر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سے کائنات امتیاز کے 56 رنزاورثناء میر کا 3 وکٹیں حاصل کرنے رائیگاں گیا۔ پی سی بی بلاسٹرز کے 163 رنز کے تعاقب میں پی سی بی ڈائنامائٹس کی پوری ٹیم 155 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ڈائنامائٹس کی جانب سے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوسکيں۔ کائنات امتیاز 56 کپتان ندا ڈار 33 اور جویریہ خان 27 رنز بناکر نماياں رہيں ۔ پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے عالیہ ریاض اور نشرہ سندھو نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایونٹ کا تیسرا میچ20 ستمبر کو پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنامائٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی

    حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی

    لاہور: بالآخر معروف اینکر اور کھراسچ پروگرام کے میزبان مبشر لقمان کے خلاف سازش رچانے والوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرہی لیاہے ، اس سازشی منصوبے کے دو مرکزی کردار حریم شاہ اور صندل خٹک نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا ہے،

    باغی ٹی وی کو حاصل ہونے ویڈیو میں حریم شاہ اور صندل خٹک میں مبشر لقمان سے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہتی ہیں‌کہ ہم سے یہ غطی ہوئی ہے اور ہم نے جان بوجھ کر غلط بیانی کی تھی جس پر ہمیں‌بہت شرمندگی ہے،

    https://youtu.be/wsIP7_iZYW0

    اپنے ویڈیو پیغام میں حریم شاہ اور صندل خٹک یہ بھی ا عتراف کرتی ہیں‌کہ ہم نے مبشر لقمان جیسے ایک معزز اینکر کے خلاف من گھڑت یہ کہانی گھڑی تھی ، ہم مبشر لقمان سے معافی چاہتے ہیں ، کیوں کہ وہ اس ملک کے ایک بہت ہی زیادہ معزز اور چمکتے ہوئے ستارے ہیں ،

    حریم شاہ اور صندل خٹک اپنے ویڈیوپیغام میں مبشر لقمان سے معافی کی درخواست کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ہم نے یہ مذاق میں کیا تھا ، حقیقت یہ ہے کہ مبشر لقمان بلا شبہ ایک محب وطن اور اس ملک کی انتہائی ذمہ دار شخصیت ہیں‌

  • منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کر بلا کا منظرپیش کر رہا ہے۔میاں محمد اسلم

    منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کر بلا کا منظرپیش کر رہا ہے۔میاں محمد اسلم

    اسلام آباد : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کر بلا کا منظرپیش کر رہا ہے،انھوں نے اسلام آباد پانی کی بد تر ین قلت اور اور شہر میںٹینکراور بورنگ مافیا کے ہاتھوں عوام کو یرغمال بنانے کی بھر پور مز مت کرتے ہوئے کہاسیکٹر آئی ٹین ، جی نائن اور جی ٹین میں شہر یوں کو پانی کی بد تر ین قلت کا سامنا ہے حکو مت اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے اسلام آباد کے شہر یوں کو ٹینکراور بورنگ مافیا کے حو الے کر دیا ہے،اسلام آباد کے شہری روزانہ کی بنیاد پر ایک کڑوڑنوے لاکھ روپے کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں، شہری حسب روایت موسم گر ما اور رمضان المبارک کے شروع ہو تے ہی پانی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوہرے عذاب کا شکار ہو جا تے ہیںاور پانی کی بو ند بوند کو تر س رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آئی ٹین کے دورے کے موقع ملاقات کے لیے آنے والے وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میاں محمد رمضان اور دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔
    میاں محمد اسلم نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ اسلام آباد کو سملی ڈیم سے پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے جبکہ پانی کی چوری اور لائنوں کو مر مت کر کے پانی کو ضا ئع ہو نے سے بچایا جا ئے اور اسلام آباد میں نصب تمام ٹیو ب ویلوں اور ان کی مو ٹریںکو ٹھیک کر کے چلایا جا ئے تا کہ شہر بھر میں پانی کا بحران ختم ہو سکے اور ٹیویب ویلوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جا ئے تا کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی بلا تعطل جا ری رہ سکے ۔انھوں نے کہا مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے ہر انتخابات میں توانائی بحران پر قابو پانے ،لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور شہر یوں کو پانی کی بلاتعطل فراہمی کے بلند و بانگ دعوے کیے تھے مگر چار سال گزرنے کے بعد بھی حکومت اپنے وعدوں کو پورا نہیں کر سکی اور پورے ملک کی طر ح اسلام آباد کے شہری بھی بد ترین پانی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں

  • عاطف اسلم کی کوک سٹوڈیو سیزن 12 میں انٹری یقینی

    عاطف اسلم کی کوک سٹوڈیو سیزن 12 میں انٹری یقینی

    عاطف اسلم نے ایک بار پھر پاکستان کے مشہور میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 میں انٹری کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

    کوک سٹوڈیو نے جہاں دنیا بھر میں اپنا سکہ چلایا ہے وہی اس نے کئی ٹیلینٹ سے بھر پور لوگوں کو بھی متعارف کرایا ہے اور کئی دلفریب آوازوں کو روشناس کروایا ہے.

    کوک اسٹوڈیو کے سیزن 8 میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والا عاطف اسلم کی جادوئی آواز میں پڑھا گیا صوفی کلام "تاجدارِ حرم” آج بھی لوگوں کے دلوں میں تازہ ہے تاہم سیزن 8 کے بعد سے کوک اسٹوڈیو اپنی پہچان بر قرار نہ رکھ سکا اور  نہ ہی نئے سیزن کو اتنی پزیرائی مل سکی ہے.

    اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ کوک اسٹوڈیو کو اپنا کھویا مقام دلانے کے لئے عاطف اسلم بھی میدان میں آگئے ہیں۔ جوکہ اس سیزن 12 میں ایک بار پھر اپنی آواز کا جادو دکھاتے نظر آئیں گے اور اس کی تصدیق خود انہوں نے کر دی ہے۔

    انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے مداحوں کو بتایا کہ میں کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا لازمی حصہ ہوں کیوں کہ میں نے ان کے ساتھ کئی دھنیں بنانے کے لئے کام کیا ہے جس میں ذکر، خیال گائیکی اور پاپ گلوکاری ہے۔

    یاد رہے کہ نئے آنے والے سیزن کو منفرد بنانے کے لئے ابرار الحق اور علی سیٹھی بھی اپنی آواز کا جادو دکھائیں گے اور ساحر علی بگھا، زیب بنگش  اور عائمہ بیگ کی انٹری کی خبریں بھی گردش میں ہیں۔ کوک اسٹوڈیو کا سیزن 12 رواں سال اکتوبر میں نشر کیا جائے گا.

  • قصور میں بچوں‌ کے اغواء اور قتل پر وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

    قصور میں بچوں‌ کے اغواء اور قتل پر وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ قصور واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی مین تحقیقات کی جارہی ہیں،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغآم میں‌ لکھا ہے کہ قصور میں عوامی مفاد کیلئے کام نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، قصور کے واقعات پر سب کا احتساب کیا جائے گا، وہ تمام لوگ جو عام آدمی کے مفاد میں کام نہیں کر رہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انہوں نے پنجاب پولیس اور حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیل بھی بتائی،


    وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ چونیاں میں پیش آنے والے واقعات پر ڈی پی او قصور کو عہدے سے ہٹایا جاچکا ہے جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن قصور کو سرینڈر کرکے اس کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی گئی ہے، ڈی ایس پی اور ایس ایچ کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ قصور کی پولیس میں بڑی تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ واقعات کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں تحقیقات جاری ہیں، وزیراعظم نے کہاکہ قصور واقعے پر سب کا محاسبہ ہوگا جنہوں نے عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے کام نہیں کیا ان سے باز پرس کی جائے گی، پنجاب پولیس اور صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک درج ذیل اقدامات اٹھائے جاچکے ہیں،

    واضح‌ رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں سے گزشتہ دنوں 4 بچے لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے ایک بچے کی لاش اور 2 کے ڈھانچے برآمد ہوئے تھے، قصور واقعہ پر شہریوں کی طرف سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے اور کھڈیاں، قصور اور دیگر علاقوں‌ میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، چونیاں‌ میں پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف لوگوں‌ میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے،

  • سری لنکا سے سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 21 ستمبر سے شروع ہو گی

    سری لنکا سے سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 21 ستمبر سے شروع ہو گی

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز 27 ستمبر سے کراچی میں شروع ہونے جا رہی ہے جس کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی، ٹکٹیں 21 ستمبر سے ٹی سی ایس کے مخصوص مراکز میں دستیاب ہوں گی
    ‏سری لنکا کے خلاف ‏ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی طے کر لی گئی ہیں،
    کراچی میں ہونے والے ایک روزہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے ، جبکہ لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک رکھی گئی ہے،
    کراچی میں اقبال قاسم، نسیم الغنی، وسیم باری، محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے میں ملے گا،
    آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژرز کے ٹکٹ 1000 روپے میں دستیاب ہوں گے، قائد، وسیم اکرم، عمران خان اور ظہیر عباس انکلوژرز کا ٹکٹ 2000 روپے میں ملے گا، ‏حنیف محمد، جاوید میاں داد اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے مقرر کردی گئی ،لاہور میں ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ‏انضمام الحق، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے میں ملے گا
    عبدالحفیظ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کا ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہوگا، عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کا ٹکٹ 3000 جبکہ وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کا ٹکٹ 5000 روپے میں ملے گا
    شائقین کرکٹ کو ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہوگی

  • کراچی کے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ اختیارات بلدیاتی نمائندوں کے سپرد کردیئے جائیں ، مصطفیٰ‌کمال

    کراچی کے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ اختیارات بلدیاتی نمائندوں کے سپرد کردیئے جائیں ، مصطفیٰ‌کمال

    کراچی :کراچی کے مسائل تب حل ہوں گے جب کراچی میں نظام حکومت مقامی حکومتوں کے نمائندوں کو دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے خواتین پی ایس پی کی خواتین کے جلسہ سے کیا ،

    مصطفیٰ‌کمال نے اس موقع پر کہا کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اٹھارویں ترمیم میں ترمیم کی ضرورت ہے ناکہ کسی صفائی مہم کی۔ مہم چلانے کا مطلب یہ ہے کہ نظام ناکام ہو چکا ہے۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں اختیارات کی تقسیم پر ابہام کی وجہ سے اداروں کو ایک دوسرے پر اپنی ناکامی کا ملبہ ڈالنے کا موقع مل رہا ہے۔

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین مصطفیٰ‌کمال نے کہا ہےکہ عوام کا اصل مسئلہ ایک جگہ پر اختیارات اور وسائل کا ارتکاس ہے، جب تک مکمل وسائل اور اختیارات منتخب بلدیاتی نمائندوں کو منتقل نہیں ہونگے مسائل کا انبار لگا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ خواتین کی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    شعبہ خواتین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے سیاسی مخالفین بھی ہماری کی ہوئی باتیں ہی دہرا رہے ہیں کیونکہ پی ایس پی کے علاوہ عوام کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے، صرف ہمیں ہی علم ہے کہ مسائل حل کر کے ملک کو کیسے صحیح سمت میں گامزن کرنا ہے۔ یہ ہماری آئیندہ آنے والی نسلوں کی بقاء کے لئے ضروری ہے کہ ہم صحیح وقت پر صحیح فیصلے کریں۔

    مصطفیٰ‌کمال نے مزید کہا کہ مضبوط بلدیاتی حکومتوں کے قیام سے نا صرف عوامی مسائل حل ہونگے بلکہ معیشت بھی بحال ہوگی اور پاکستان کا عالمی برادری میں تشخص بہتر ہو گا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں وہ اٹھارویں ترمیم میں ترمیم، مضبوط بلدیاتی حکومتوں کا قیام اور پروونشل فنانس کمیشن کا اجراء یقینی بنائیں۔

  • سرلنکن کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان کیلئے پرامید

    سرلنکن کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان کیلئے پرامید

    سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے دورہ پاکستان وزارت دفاع سری لنکا کی اجازت سے مشروط کر دیا، سیکرٹری سری لنکن کرکٹ بورڈ موہن ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان کیلئے پرامید ہے، ان کا مزید کہنا ہے کہ اگست میں جب ہم نے سیکورٹی انتطامات کا جائزہ لینے کی غرض سےدورہ پاکستان کیا تو ہم پاکستان کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات سے مطمئن تھے ، بعد میں حساس اداروں کی معلومات کے باعث ہمیں ڈیفنس منسٹری کی اجازت کا نتظار کرنا پڑ رہا ہے،