Baaghi TV

Author: +9251

  • محسن داوڑ اور علی وزیر رہا، کس نے حکم دیا ، خبر نے ہلچل مچادی

    محسن داوڑ اور علی وزیر رہا، کس نے حکم دیا ، خبر نے ہلچل مچادی

    پشاور:محسن ڈاوڑ اور علی وزیر رہا ، ان کی رہائی کاحکم ہائی کورٹ نے دیا ہے ، اطلاعات کے مطابق ہائیکورٹ نے خڑ کمر میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے کے مقدمے میں گرفتار ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    ذرائع کےمطابق پشاور ہائیکورٹ بنوں سرکٹ بینچ میں محسن داوڑ اور علی وزیر کی اپیل پر جسٹس ناصر محفوظ نے سماعت کی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں ارکان اسمبلی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکوں اور دو افراد کی شخصی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔دونوں ارکان قومی اسمبلی ان دنوں خیبرپختونخوا کی ہری پور جیل میں قید ہیں ۔

  • "اسلام پراٹکٹ مائنورٹیز”(اسلام اقلیوں کی حفاطت کرتا ہے) ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    "اسلام پراٹکٹ مائنورٹیز”(اسلام اقلیوں کی حفاطت کرتا ہے) ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    اسلام آباد: "اسلام پراٹکٹ مائنورٹیز” (اسلام اقلیوں کی حفاطت کرتا ہے) ٹویٹر پر ٹاپ ٹریند بن گیا.

    تفصیلات کے مطابق "اسلام پراٹکٹ مائنورٹیز”( اسلام اقلیتوں کی حفاظت کرتا ہے) ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا. لاڑکانہ میں ہندو لڑکی کا ریپ کے بعد قتل ہونے کے بعد "اسلام پراٹکٹ مائنورٹیز” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا. پچھلے کچھ دنوں سے پاکستان میں اقلیتوں پر ہونے والے افسوسناک واقعات دیکھنے میں مل رہے ہیں. گزشتہ روز بھی لاڑکانہ میں ایک ہندو لڑکی جو ڈاکٹر تھی، اسے ریپ کرنے کے بعد قتل کردیا گیا. ان واقعات کے بعد کچھ لوگ اسلام کے خلاف بول رہے تھے اور ان واقعات کو اسلام سے جوڑا جارہا تھا لیکن اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی سخت ردعمل دیکھنے میں آیا.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹویٹر "اسلام پراٹکٹ مائنورٹیز” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا. جس میں لوگوں کی جانب سے ردعمل دیا گیا کہ اسلام اقلیتوں کی حفاظت کرتا ہے اور ایسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہے.

  • ڈاکٹر نمرتا چاندنی کی موت بھی سندھ حکومت کے ماتھے پر سیاہ داغ ، سیشن جج لاڑکانہ تحقیق کریں گے

    ڈاکٹر نمرتا چاندنی کی موت بھی سندھ حکومت کے ماتھے پر سیاہ داغ ، سیشن جج لاڑکانہ تحقیق کریں گے

    کراچی: ڈاکٹر نمرتا چاندنی کی موت نے جہاں ورثاکے لیے غم چھوڑ دیئے وہاں حکمرانوں کے لیے ایک سوال بھی چھوڑ دیا کہ حکومت کسی کے مرنے کے بعد ہی کیوں‌اقدامات کا اعلان کرتی ہے، اطلاعات کےمطابق بی بی آصفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ میں فائنل ایئر کی طالبہ ڈاکٹر نمرتا چاندنی کی پراسرار موت پر حکومت سندھ نے عدالتی تحقیقات کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ کو خط لکھ دیا ہے۔

    سیشن جج کو لکھے گئے خط میں ڈاکٹر نمرتا کیس کی30روز میں عدالتی تحقیقات مکمل کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ اسکے بعد مزید ایکشن لیا جاسکے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور پولیس حکام جوڈیشل کمیشن کی مکمل سپورٹ کرینگے

    یاد رہے کہ لاڑکانہ میں میڈیکل کالج کی طالبہ ڈاکٹر نمرتا چند روز قبل اپنے ہاسٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی جس پر سول سوسائٹی اور اقلیتی برادری کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا، مذاکرات میں سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جوڈیشل کمیشن کیلئے سندھ حکومت کی طرف سے خط لکھنے کا اعلان کیا تھا

  • وزیراعظم کی توجہ کشمیر پر نہیں،وہ کراچی فتح کرنا چاہتے ہیں، بلاول

    وزیراعظم کی توجہ کشمیر پر نہیں،وہ کراچی فتح کرنا چاہتے ہیں، بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی توجہ کشمیر پر نہیں،وہ کراچی فتح کرنا چاہتے ہیں،جمہوریت پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے بعد زرداری ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہرصورت میں جمہوریت کاتسلسل برقراررکھا جائے،آئین کی بالادستی ہو،18ویں ترمیم کا تحفظ اور اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے،ہم چاہتےہیں تمام سرکاری اداروں کااحتساب ایک ہی طریقہ کار کےمطابق ہو،مشرف کاکیا سب کے سامنے ہے ، حکومت میں ہمت نہیں اس مسئلے کو اٹھا سکے،سوموٹواختیارات کےطریقہ کار پر نظرثانی ہونی چاہیے،آرٹیکل 184کی ذیلی شق 3 پر عمل درآمد کےطریقہ کارپرنظر ثانی ہونی چاہیے ،جمہوریت پرکسی صورت سمجھوتا نہیں کریں گے،

    بلاول کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کہا وفد مولانا کے پاس بھیج رہا ہوں

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نےکشمیر کی قیادت جیسی کوئی ذمے داری پوری ہی نہیں کی،وزیراعظم کی توجہ کشمیر پرنہیں ہے،وہ کراچی اورسندھ کو فتح کرنا چاہتے ہیں ،ہم میڈیاکورٹس کو مسترد اور اس کی مذمت کرتےہیں،میڈیاکورٹس کےمعاملےکی ہر فورم پر مخالفت کریں گے،سندھ میں صوبائی خود مختاری پر حملہ کیا جارہا ہے،انتخابی اصلاحات کےبارے سیاسی جماعتوں سےرابطے جاری رکھیں گے ،ہم چاہتے ہیں کہ جمہوری نظام چلے،پارلیمنٹ چلے

    نالائق حکومت کو برداشت نہیں‌ کریں گے، بلاول کا اعلان، خورشید شاہ کی گرفتاری کی وجہ بھی بتا دی

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ آصف زرداری کہتے رہے کہ معیشت اور نیب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،چیئرمین نیب وہی کرتےہیں جیسا وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں ،عمران خان جسے کہتے ہیں اسےگرفتار کر لیا جاتا ہے، اب وزیراعظم بھی کہتے ہیں کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے،پیپلزپارٹی انتخابات کے لیے تیارہے، پیپلزپارٹی کاموقف ہےکہ اگرانتخابات ہوتےہیں تووہ صاف اورشفاف ہوں،

  • وزیراعظم عمران خان جمعرات کو روانہ ہوں گے سعودی عرب

    وزیراعظم عمران خان جمعرات کو روانہ ہوں گے سعودی عرب

    وزیراعظم عمران خان کل سعودی عرب کے لئے روانہ ہوں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل جمعرات کو دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے، وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب جا رہے ہیں

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بات چیت کریں گے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے.

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

     

    وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ کیا ہے اور تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی ہے،. وزیراعظم عمران خان نے تخریبی کاروائیوں کے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت اور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کےامن اورعالمی معیشت کونشانہ بنانےکی ہرکوشش سےمقابلہ کیاجائےگا

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پمپنگ اسٹیشن پرڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے اس قسم کے حملے نہیں دہرائے جائیں گے ،پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل ہمدردی اور حمایت کرتا ہے ،اس قسم کے حملے جس سے تجارتی سرگرمیوں میں تعطل اور خوف پیدا ہو معاف نہیں کئے جا سکتے ،پاکستان سعودی عرب کے امن و سلامتی میں ساتھ کھڑا ہے

    وزیراعظم عمران خان بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے لئے امریکا سے قبل سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے.

    قبل ازیں رواں ہفتے سعودی عرب کے وفد نے وزیر توانائی کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وفد نے مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے ملاقات کی ، جس میں سعودی عرب کی جانب سے بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی وزیر توانائی نے پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں پرعمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان میں پیٹرو کیمیکل ریفائری لگائی جائے گی جو کہ ایک بڑا اور اہم منصوبہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر20ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے تھے ، جن میں قلیل مدتی، درمیانی اور طویل مدت کے منصوبے شامل ہیں، توانائی ، سیاحت ، معدنیات ، پیٹرو کیمیکلز ، ہوٹل انڈسٹری کے شعبوں میں سات معاہدوں پر دستخط کئے گئے تھے۔

    قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا،وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب عمارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان النہیان نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے

    وزیراعظم سےسعودی عرب اوریواےای وزرائےخارجہ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال پراظہارتشویش کیا،سعودی عرب،یو اے ای موجودہ چیلنجزسے نمٹنے کیلئےرابطے میں رہیں گے، امن وسلامتی کے فروغ کیلئےدونوں ممالک رابطےمیں رہیں گے،

  • بھٹو ابھی زندہ ہے مگر لوگ کتے کاٹنے سے مر رہے ہیں ، ویکسین کے لیے پیسے نہیں ،  تو پھر بجٹ کہاں‌چلا جاتا ہے ،حلیم عادل شیخ

    بھٹو ابھی زندہ ہے مگر لوگ کتے کاٹنے سے مر رہے ہیں ، ویکسین کے لیے پیسے نہیں ، تو پھر بجٹ کہاں‌چلا جاتا ہے ،حلیم عادل شیخ

    کراچی : بھٹو ابھی زندہ ہے مگر بھٹو کے نگری میں‌ لوگ کتے کے کاٹنے کی وجہ سے مر رہے ہیں‌، مگر بھٹو ابھی بھی زندہ ہے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں جبکہ لوگ مر رہے ہیں،

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سکرنڈ میں ویکسین سینٹر قائم کرنے کیلئے4کروڑ خرچ کئے گئے،500ویکسین تیارپڑی ہیں اٹھائی نہیں گئی،21اگست کو اسمبلی میں کہا تھا کہ لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں ہے، بات سنی نہیں گئی اور ایک بچہ انتقال ہوگیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں سیکشن420رائج ہے، کتے کی ویکسین غریب میرحسن کو نہیں ملی،وزیراعلیٰ سندھ جھوٹ بولتے ہیں، میں نے میرحسن کے والد سے بات کی ہے،اُنہوں نے بتایا کہ وہ بچے کو ہسپتال لیکرگئے تھے لیکن ویکسن نہیں ملی،

  • بلاول کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کہا وفد مولانا کے پاس بھیج رہا ہوں

    بلاول کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کہا وفد مولانا کے پاس بھیج رہا ہوں

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے احتجاج کا لائحہ عمل بنا لیا ہے، احتجاجی پروگرام اب پنجاب میں داخل ہو گا،مولانا کے پاس کل وفد بھیج رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب پیپلز پارٹی کااحتجاجی پروگرام سندھ سےشروع ہوکرپنجاب میں داخل ہوگا،پیپلز پارٹی الیکشن ریفارمز کے بغیر نیا الیکشن نہیں چاہتی،شہر اور علاقوں کی نشاندہی کی گئی جہاں احتجاج کریں گے، ہم نےاپنااحتجاج کا لائحہ عمل بنایا ہے،ہم مہنگائی سمیت عوامی ایشوز پر احتجاج کریں گے ،اب اس حکومت کوہم برداشت نہیں کرسکتے،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ساری اپوزیشن سےہماری ورکنگ ریلیشن شپ ہے ،اگر آپ اپنے ملک کولیڈنہیں کرسکتے تو باہر جا کر کیا کرسکتےہو،ہم نے اپوزیشن کے ساتھ ملکر کام کیا پھر بھی ملکر کریں گے، قابل عمل حکمت عملی بنانےکے لیے مولانا کے پاس وفد بھیج رہا ہوں ،مولانا کےاکتوبر کےدھرنےکی اخلاقی اور سیاسی حمایت کرتے ہیں.

     

    مولانا فضل الرحمان نے مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکی ،اس موقع پر اکرم درانی و دیگر بھی موجود تھے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے لیے بنائی گئی کمیٹیاں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ،آزادی مارچ ہر حال میں اکتوبر میں اور 16 سے 31 اکتوبر کے درمیان ہو گا تا ہم حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کی قیادت سے مشاورت کے بعد ہو گا.

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے لئے ہمارا ارادہ یکم تا 15 اکتوبر کا تھا، تاہم دوسری جماعتوں سے مشاورت کی وجہ سے 16 سے 31 اکتوبر تک مارچ کرینگے،خورشید شاہ کی گرفتاری سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ادارے نااہل حکومت کی پشت پناہی نہ کریں، خورشید شاہ کی گرفتاری بھی سیاسی ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ احتساب نہیں ہے۔ اگر ہمارا راستہ روکا گیا تو پاکستان جام کر دیں گے، ناجائز حکومت کے خلاف ہمارا احتجاج جائز ہے.

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور سعودی عرب کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں،

     

    حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع

    آزادی مارچ مزید تاخیر کا شکار، مولانا نے شہباز شریف کو کر لیا راضی

    مولانا فضل الرحمن نے رابطہ کمیٹیوں کو رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی،اجلاس میں آزادی مارچ کے لئے جاری فنڈز ریزنگ مہم کا بھی جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں بتایا گیا کہ خیبر پختون خواہ تنظیم کی جانب سے 5 کروڑ روپے جمع کروا دیئے گئے، تمام صوبوں سے چندہ وصولی کا عمل جاری ہے

    مولانا فضل الرحمن نے صوبائی رہنماوں کو کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی.مجلس عاملہ آزادی مارچ کی ممکنہ تاریخ اور انتظامات کو حتمی شکل دے گی

     

    مولانا کا آزادی مارچ،ملک کے بڑے سجادہ نشین نے کی حمایت

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

    بلاول نے دیا مولانا فضل الرحمان کو دھوکہ

    مولانا فضل الرحمان سے پہلے دے گی پیپلز پارٹی دھرنا.اعلان کر دیا

    آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں ہوئیں تو لائحہ عمل کیا ہو گا؟ اکرم درانی نے بتا دیا

  • نالائق حکومت کو برداشت نہیں‌ کریں گے، بلاول کا اعلان، خورشید شاہ کی گرفتاری کی وجہ بھی بتا دی

    نالائق حکومت کو برداشت نہیں‌ کریں گے، بلاول کا اعلان، خورشید شاہ کی گرفتاری کی وجہ بھی بتا دی

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم نالائق حکومت کو مزید برادشت نہیں کریں گے، خورشید شاہ کو مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے گرفتار کیا گیا،ہم مولانا فضل الرحمان کےدھرنےمیں بھرپورتعاون کریں گے، حکومت کوسال کےآخرتک ڈیڈ لائن دی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے پارٹی کے اجلاس کے بعد زرداری ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس ہوا،آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا ،نیب نے آج خورشیدشاہ کوگرفتارکیا،خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،اپوزیشن رہنماوَں کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایا جا رہا ہے ،مقبوضہ کشمیرپریکجہتی کاموقع تھا،حکومت نےنیب کااستعمال کیا،سیاسی انتقام نیب سےشروع ہوتاہےاورنیب پرختم ہوتاہے ،فریال تالپورکورات کے اندھیرے میں اسپتال سےجیل منتقل کیاگیا ،عوام کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانے کے لیےخورشید شاہ کوگرفتارکیا گیا ،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نیب کے زوراوردباوَپرچل رہی ہے،نیب سیاسی انجینئرنگ کے لیے بنایا گیا،یہ کالا قانون مشر ف نے بنایا،عمران خان کے نااہل ہونے کا نقصان کشمیرکازکوپہنچ رہاہے،کشمیرکانفرنس میں تمام جماعتوں کے لوگ شریک تھے ،بہترہوتا اسٹیک ہولڈریکجہتی کی طرف قدم بڑھاتے ،ہم کشمیری بھائیوں کےساتھ کھڑےہیں،

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نےحکومت اوران کےسہولت کاروں کوڈیڈلائن دی ہے،پیپلزپارٹی عوامی مسائل پراحتجاج کررہی ہے، حکومتی بجٹ غریب کیلیے تکلیف اور امیر کیلیےریلیف ہے ،ہم اس حکومت کی نالائقی کوبرداشت نہیں کریں گے،ہم مولانافضل الرحمان کےدھرنےمیں بھرپورتعاون کریں گے،اکتوبرمیں مولانافضل الرحمان کادھرناہے،اخلاقی حمایت کااعلان کیاہے،ہم عوامی ایشوز پراحتجاج کریں گے،مہنگائی اور معاشی صورتحال کی خرابی کوبنیاد بنا کراحتجاج کریں گے،حکومت نےکسانوں سےسبسڈی چھین لی،حکومت نےارب پتی اورسرمایہ کاروں کےلیےسبسڈی دی،حکومت نےسارابوجھ غریب پرڈال دیاہے ،

  • بھارت، آسمانی بجلی گرنے سے17 ہلاک، متعدد زخمی

    بھارت، آسمانی بجلی گرنے سے17 ہلاک، متعدد زخمی

    بھارتی ریاست بہار کے کئی اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس دوران کئی لوگ شدید زخمی بھی ہو گئے ۔

    بھارتی میڈیا نے بہار ریاستی آفات مینجمنٹ محکمہ کے ایک افسر کے حوالے سے بتایا کہ منگل کو دوپہر کے بعد ریاست کے زیادہ تر علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ اس دوران کئی علاقوں میں آسمانی بجلی گری جس سے کم از کم 17 لوگ ہلاک ہو گئے۔ محکمہ نے ان ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ کے چیف سکریٹری پرتیہ امرت کے مطابق کیمور اور گیا ضلع کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے تین تین افراد ہلاک ہوئے، جبکہ مشرقی چمپارن، سیوان، بھوجپور، ارول اور پٹنہ میں دو،دو اور کٹیہار میں ایک شخص آسمانی بجلی کی زد میںآنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو 4،4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • عارف حمید بھٹی کو نعیم الحق کی نصیحت ، الزام تراشی اور بد ظنی اچھی نہیں ہوتی ، اچھی سوچ اپنائیں

    عارف حمید بھٹی کو نعیم الحق کی نصیحت ، الزام تراشی اور بد ظنی اچھی نہیں ہوتی ، اچھی سوچ اپنائیں

    اسلام آباد : کسی پر الزام تراشی اور بدظنی اچھی نہیں ہوتی ، بعض لوگ بد حواسی میں ایسا پراپیگنڈہ کرتے ہیں‌کہ دکھ ہوتا ہے، رہی بات عارف حمید بھٹی کی تو وہ ہر وقت شراب میں دھت رہتے ہیں‌اور جب مئے خانہ سے شراب نہیں‌ملتی تو دوسروں‌کے خلاف زبان درازی شروع کردیتے ہیں‌، ان خیالات کااظہار وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی نعیم الحق نے عارف حمید بھٹی کی زبان درازی سے تنگ آکر ایک ٹویٹ پیغام میں کا ہے ،

    https://twitter.com/naeemul_haque/status/1174331196630867968

    وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ قابل اعتماد ساتھی اور تحریک انصاف کے بانی رکن نعیم الحق نے اپنے ٹویٹ پیغام میں عارف حمید بھٹی کو مخاطب ہوتے ہوئے مودبانہ انداز سے کہا ہے کہ عارف حمید بھٹی صاحب کو چاہیے کہ وہ بجائے دوسروں پر الزام تراشی کرنے کے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں‌، انہوں نے مزید کہا کہ بہتر یہی ہے کہ وہ شراب نوشی کرنے کی بجائے اس ترک کریں اور اللہ کریں‌یہ ان کے لیے زیادہ بہتر ہے بنسبت اس کے کہ دوسروں‌کا کیچڑ اچھالا جائے ، نعیم الحق نے کہا کہ بھٹی صاحب توبہ کریں‌اور میرے ساتھ مل نیکی کے کاموں میں‌ہاتھ بٹائیں ، نعیم الحق نے دعائیہ انداز میں عارف حمید بھٹی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ‌عارف حمید بھٹی پر رحم فرمائے اور در گزر کرے

    یاد رہےکہ چند دن قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار شخص ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن ان کے قریبی ساتھی نعیم الحق کی کچھ سمجھ نہیں آتی.

    عارف حمید بھٹی نے کہا کہ کیا نعیم الحق بھی وزیراعظم ہیں؟ کیا انہوں نے بھی کوئی حلف لیا ہوا ہے؟ کیونکہ میں جہاں بھی جاتا ہوں ، وہاں ہر ناجائز سفارش کے پیچھے نعیم الحق ہیں.آخر اس کی کیا وجہ ہے ؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے زیادہ پاکستان میں جو کام چل رہا ہے وہ زلفی بخاری چلا رہا ہے اور نعیم الحق چلا رہا ہے.