Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ایس ایل؛ نمائشی میچ کیلئے اسکواڈز کی حتمی شکل مکمل

    پی ایس ایل؛ نمائشی میچ کیلئے اسکواڈز کی حتمی شکل مکمل

    پی ایس ایل؛ نمائشی میچ کیلئے اسکواڈز کی حتمی شکل مکمل

    پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 5 فرری کو ہونے والے نمائشی میچ کے حوالے سے اسکواڈز کو حتمی شکل دےدی گئی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق نمائشی میچ کیلئے بابراعظم پشاور زلمی کی اور سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کریں گے، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں دیگر فرنچائزز کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    پشاور زلمی کے اسکواڈ میں وہاب ریاض، شاہد آفریدی، حسیب اللہ، دانش عزیز ، محمد حارث، اعظم خان، حیدرعلی، عامر ممال اور اسامہ میر شامل ہیں جب کہ صفیان مقیم، سلمان ارشاد، صائم ایوب اور عثمان قادر بھی نمائشی میچ میں پشاورزلمی کی نمائندگی کریں گے۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں عمراکمل، بسم اللّٰہ خان، سعودشکیل، احسن علی، نسیم شاہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد حسنین، خوشدل شاہ، عبدالواحد بنگلزائی، عمیدآصف، عمیربن یوسف اور اعمل خان شامل ہیں۔
    کوئٹہ میں نمائشی میچ کیلئے بنگلادیش سے کچھ قومی کرکٹرز کو واپس بلا رہے ہیں: سیٹھی
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
    شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
    ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
    امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

    نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے معین خان اور پشاورزلمی کے لیے کامران اکمل ہیڈکوچ ہوں گے، انضمام الحق پشاورزلمی کے ڈگ آؤٹ میں بطور مینٹور دکھائی دیں گے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چند کھلاڑیوں کی شمولیت کے باعث دونوں فرنچائز کے اسکواڈز 14 ، 14 ممبران پر مشتمل ہے خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان نمائشی میچ 5 فروری کو بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلا جائےگا۔

  • کیلاش کھیر کو عاطف اسلم کا گیت گانا پڑ گیا مہنگا

    کیلاش کھیر کو عاطف اسلم کا گیت گانا پڑ گیا مہنگا

    بالی وڈ گلوکار کیلاش کھیر کے گیتوں کو بہت پسند کیا جاتا ہے ، کیلاش کے بہت سارے گیت زبان زد عام رہے ہیں، حال ہی میں ان کےساتھ ہوا ہے ایک حادثہ اور وہ حادثہ پیش آیا ہے کنسرٹ کرنے کے دوران. تفصیلات کے مطابق کیلاش کھیر گزشتہ دنوں بھارتی ریاست کے کرناٹک ایریا میں ایک شو کررہے تھے انہوں نے اس شو میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا بالی وڈ گیت تو جانے نہ گانا شروع کیا تو تماشائیوں نے اس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ آپ ہندی میں گانا گائیں ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہمارے علاقے میں اگر آئے ہیں تو ہماری ہی زبان میں گائیں اور بات کریں . کیلاش کھیر ہندی میں جب عاطف اسلم کا گیت گا رہے تھے تماشائیوں میں سے ایک نے اٹھ کر کیلاش کھیر پر بوتلیں برسا

    دیں. پولیس نے واقعہ کا فوری ایکشن لیتے ہوئے ایسا کرنے والے کو گرفتار کر لیا. لیکن کیلاش کھیر نے ایک بھی برا لفظ منہ سے نہیں نکالا اور نہ ہی ایسا کرنے والے کو اٹھ کر تھپٹر مارا. یاد رہے کہ کیلاش کھیر نے جب بالی وڈ میں بطور گلوکار جب قدم رکھا تو انہوں نے گائیکی کا انداز ہی بدل دیا ان کی گائیکی میں ایک صوفیانہ عنصر ہے جسے بے حد پسند کیاجاتا ہے. کیلاش کھیر کل کی طرح‌آج بھی ہر دلعزیز ہیں.

  • دہشت گردوں سے مذاکرات کیوں کیے جا رہے ہیں؟ جسٹس فائز عیسیٰ

    دہشت گردوں سے مذاکرات کیوں کیے جا رہے ہیں؟ جسٹس فائز عیسیٰ

    دہشت گردوں سے مذاکرات کیوں کیے جا رہے ہیں؟ جسٹس فائز عیسیٰ

    پشاور خودکش حملے کے بارے میں سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران سوال اٹھایا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کیوں کیے جا رہے ہیں؟ عدالت عظمیٰ کے جج نے ریمارکس دیے کہ دہشتگردوں سے کب تک ڈریں گے؟ کہا جاتا ہے کہ دہشتگردوں کو یہ دو وہ دو اور کبھی کہا جاتا ہے دہشت گردوں سے مذاکرات کرو، اس دوران ریاست کہاں ہے؟

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ آج دہشت گرد دو بندے ماریں گے کل کو پانچ مار دیں گے، پتہ نہیں ہم کس معاشرے میں رہ رہے ہیں۔ ایک جج نے دہشتگردی کے واقعے پر رپورٹ دی لیکن اس کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ لمبی داڑھی رکھنے سے بندہ مسلمان یا اچھا انسان نہیں بن جاتا، ہمارے ایک جج کو مار دیا گیا کسی کو پرواہ ہی نہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
    شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
    ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
    امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

    واضح رہے کہ پشاور پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے میں اب تک امام مسجد اور اہلکاروں سمیت 101 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ دھماکا عین نمازِ ظہر کے وقت ہوا جہاں حملہ آور پہلی صف میں موجود تھا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور نمازیوں کے ساتھ تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہوکر تین حفاظتی حصار عبور کرکے مسجد میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

  • سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کیا ہورہا. عدالت

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کیا ہورہا. عدالت

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کیا ہورہا. عدالت

    سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی کا کہنا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کیسز کی بھرمار ہوچکی ہے، پتہ نہیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ( ایس بی سی اے) میں کیا ہورہا ہے۔ کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے مختلف کیسزکی سماعت ہوئی جس پر جسٹس عقیل احمد عباسی اپنے ریماکس میں کہا کہ غیرقانونی تعمیرات کیسز کی بھرمارہوچکی 10،10سال سے کیسز چل رہے ہیں۔

    عدالت نے کہا کہ لوگ پریشان ہیں، داد رسی نہیں ہورہی پتہ نہیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ( ایس بی سی اے) میں کیا ہورہا ہے، شکایت کرنے والےضابطوں کی کارروائی مکمل کئے بغیرعدالت آرہے ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ کسی کوپتہ ہی نہیں غیرقانونی تعمیرات پرعدالت آنے کا کیا طریقہ کار ہے ایک زمانے میں ایس بی سی اے میں شکایت سیل بنانے کا حکم دیا گیا تھا، ایس بی سی اے کوغیرقانونی تعمیرات پرشکایات سننے کا حکم دیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
    شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
    ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
    امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

    عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب سن لیں، براہ راست عدالت آنے والے کیسزکو نہیں سنیں گے پہلے ضابطوں کی کارروائی مکمل کریں پھرعدالت سے رجوع کریں۔ عدالت نے وکلا کو ضابطے کی کارروائی کاریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یرقانونی تعمیرات کیخلاف کیس میں عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر سے جواب طلب کیا تھا جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں گوالیارسوسائٹی اسکیم 33 گلزار یجری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر سے جواب طلب کیا تھا

    عدالت نے صوبائی حکومت اور دیگر فریقین سے بھی 15 روز میں رپورٹ طلب کی تھی ذاکر خاصخیلی ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ سوسائٹی میں گراؤنڈ پلس ون کی اجازت ہے، پلاٹ نمبر 145 پر بغیر اجازت گراونڈ پلیس 3 فلور تعمیر کیے جارہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا تھا کہ سوسائٹی کے رہائشی پلاٹس پرغیرقانونی تعمیرات کرکے کمرشل استعمال کیا جارہا ہے، ایس بی سی اے کو درخواست دی مگر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔

  • عدالت نے نیب ترامیم کی وجہ سے ختم ہونے والے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا

    عدالت نے نیب ترامیم کی وجہ سے ختم ہونے والے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا

    عدالت نے نیب ترامیم کی وجہ سے ختم ہونے والے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا

    سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ترمیمی قانون سے کوئی بری نہیں ہورہا کیسز منتقل ہورہے ہیں۔ چھ ماہ کے دوران دوسرے فورم کو بھیجے گئے مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔ سپریم کورٹ میں کرپشن کیس میں ملزم کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جس میں نیب نے بیان دیا کہ کوئٹہ کا کرپشن کیس دائرہ اختیار سے نکل گیا ہے، اور درخواست غیر مؤثر ہوگئی ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ترامیم کی وجہ سے کوئی بری نہیں ہورہا بلکہ کیس منتقل ہورہے ہیں، نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج ہیں،عدالت نے ابھی فیصلہ کرنا ہے۔ چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے نیب حکام سے استفسار کیا کہ نیب کیا کررہا ہے جو ترامیم کی وجہ سے عدالتوں سے کیس واپس آرہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
    شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
    ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
    امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

    نیب نے جواب دیا کہ واپس آنے والے مقدمات کے لیے نظرثانی کمیٹی بنادی جو متعلقہ فورم بھیج رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے نیب کو 6 ماہ کے دوران دوسرے فورم پر بھیجے گئے مقدمات کا ریکارڈ لانے کا حکم دیا کہ نیب ترامیم کے بعد کون کون سے مقدمات کہاں بھیجے گئے؟ریکارڈ لائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

  • ڈاکٹر سارہ ملک کی لاش کا مقدمہ: عدالت نے گواہ کا بیان قلمبند کروا دیا

    ڈاکٹر سارہ ملک کی لاش کا مقدمہ: عدالت نے گواہ کا بیان قلمبند کروا دیا

    ڈاکٹر سارہ ملک کی لاش کا مقدمہ: عدالت نے گواہ کا بیان قلمبند کروا دیا.

    سی ویو دو دریا سے ڈاکٹر سارہ ملک کی لاش ملنے کے مقدمے میں عدالت نے گواہ کا بیان قلمبند کردیا ہے۔ پولیس کی جانب سے کیس کے گواہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں گواہ کا بیان قلمبند کرنے کے بعد عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔

    اس سے قبل سماعت کے دوران مقدمے میں کوئی اہم پیشرفت سامنے نہ آسکی اور تفتیشی افسر مقدمے کا چالان پیش کرنے میں ناکام رہا، جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پرچالان پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ جبکہ یاد رہے کہ سی وی فرحان شہید پارک کے قریب سمندر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی لڑکی سارہ ملک کے قتل کی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے تھے. پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں ساحل تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا تھا جس میں لڑکی کے والد نے بتایا ہے کہ میری بچی نے ڈاکٹر شان سلیم اور بسمہ کی وجہ خودکشی کی ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
    شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
    ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
    امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

    والد نے یہ بھی بتایا تھا کہ میری بیٹی نے 6 جنوری کو پہلے گھر فون کرکے اپنی ماں کو بتایا کہ ڈاکٹر شان سلیم نے اس سے زیادتی کی، مقدمہ اندراج کے بعد انوسٹی گیشن پولیس نے ڈاکٹر شان سلیم کو گرفتار کر لیا۔

  • مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے کا کیس؛ عمران خان نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرادیا

    مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے کا کیس؛ عمران خان نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرادیا

    مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے کا کیس؛ عمران خان نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرادیا

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کے کیس کو خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔ مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کے کیس میں نامزد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نااہلی کیس میں ابتدائی جواب جمع کرا دیا ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے عمران خان نے اپنے خلاف کیس کو خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا ہے کہ بطور رکن اسمبلی آفس چھوڑ چکا، اس لئے میرے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں۔ عمران خان نے اپنے جواب میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اس درخواست کو نہيں سن سکتی۔ واضح رہے کہ ساجد نامی شہری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مؤقف پیش کیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں، اور انہوں نے بچوں کی تفصیل میں 2 کا ذکر کیا بیٹی کی معلومات چھپائیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
    شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
    ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
    امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

    درخواستگزار کے وکیل حسنین ایڈوکیٹ نے دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالت اس معاملے کو دیکھ سکتی ہے، خان صاحب ہمیشہ انکار کرتے آئے ہیں کہ میری کوئی بیٹی نہیں۔ لیکن انہوں نے کیلفورنیا میں جو بیان حلفی جمع کروا رکھا اس کی ہم نے تصدیق شدہ کاپی منگوائی ہے اور چیف جسٹس کو پیش کی ہے۔ بیان حلفی چونکہ لاہور سے بن کر گیا تھا اس لیے پاکستانی عدالت اس کیس کو سن سکتی ہے۔

  • اپنے بیان پر قائم ہوں زرداری عمران کو قتل کروانا چاہتا ہے. شیخ رشید

    اپنے بیان پر قائم ہوں زرداری عمران کو قتل کروانا چاہتا ہے. شیخ رشید

    اپنے بیان پر قائم ہوں زرداری عمران کو قتل کروانا چاہتا ہے. شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں، عمران خان درست کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی جان کو شدید خطرات ہیں، ان کا منصوبہ عمران خان کو نااہل اور مائنس کرنا ہے، 16 وزارتوں میں کچھ نہ ملا توحکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر آگئی۔

    انہوں نے کہا کہ میرے وکیل نعیم حیدر نے تھانے میں بیان جمع کرادیا، یہ بیان پولیس لینے سے انکاری ہے۔ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پولیس کی پوری کوشش ہے کہ مجھے ہرحال میں گرفتار کیا جائے پہلے لال حویلی پر قبضہ کیا جو ہماری ذاتی ملکیت ہے، ہائیکورٹ نے قبضے کو ختم کردیا۔

    سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کی طرف سے مجھے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، میرے وکیل سردار رازق، نعیم حیدر اور انتظارحسین ہیں، باقی پولیس کی طرف سےمیرےخلاف میڈیا ٹرائل کروایا جارہا ہے۔
    شیخ رشید کا پولیس کے نوٹس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
    شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
    ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
    امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

    دوسری جانب تھانہ آبپارہ کی جانب سے شیخ رشید کو طلب کرنے کے معاملے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے پولیس کے نوٹس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شیخ رشید کے وکیل کی جانب سے درخواست تیار کرلی گئی، وہ بائیو میٹرک تصدیق کے لئے ہائیکورٹ جائیں گے۔ تھانہ آبپارہ پولیس نے شیخ رشید کی طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

  • آئی ایم ایف کا اضافی ٹیکس لگانے کا مطالبہ؛ اسحاق ڈار کی یقین دہانی

    آئی ایم ایف کا اضافی ٹیکس لگانے کا مطالبہ؛ اسحاق ڈار کی یقین دہانی

    آئی ایم ایف کا اضافی ٹیکس لگانے کا مطالبہ؛ اسحاق ڈار کی یقین دہانی
    آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے لیے حکومت پاکستان سے سخت اقدامات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کی ٹیم کی جانب سے اضافی ٹیکس کےلئے پارلیمنٹ سےمنظوری لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جس کے لیے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے یقین دہانی بھی کرا دی گئی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کریں گے، صدارتی آرڈیننس وقت پرپارلیمنٹ میں پیش کریں گے، ماضی کی طرح موجودہ پروگرام بھی مکمل کریں گے۔ آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ امید ہے پاکستان شرائط پر پورا اترے گا۔

    ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف کے وفد نے بجٹ میں اعلان کردہ فیصلوں کے مطابق بجٹ خسارہ 4.9 فیصدرکھنےکا وعدہ پورا کرنے کا کہا اور بجٹ فیصلوں کےمطابق پرائمری خسارہ جی ڈی پی کا0.2فیصدرکھنےکاوعدہ پوراکرنے کا بھی کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف کے وفد نے بجٹ میں اعلان کردہ فیصلوں کے مطابق بجٹ خسارہ 4.9 فیصد رکھنے کا وعدہ پورا کرنے کا کہا اور بجٹ فیصلوں کےمطابق پرائمری خسارہ جی ڈی پی کا0.2فیصد رکھنے کا وعدہ پوراکرنے کا بھی کہا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
    شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
    ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
    امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

    آئی ایم ایف وفد نے مطالبہ کیا کہ برآمدی شعبےکو 110ارب روپے کااستثنا ختم کیا جائے، ایف بی آر کی طرف سے 7470 روپے ٹیکس وصولیوں کاہدف ہرحال میں پورا کیاجائے، اس کے علاوہ گردشی قرض میں خاطر خواہ کمی لائی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 855 ارب روپے وصولی کا ہدف پورا کرنے کا بھی کہا گیا، ریاستی کمپنیوں کی کارکردگی بہتر کرکے ان کا خسارہ بھی ختم کرنے کا کہا گیا ہے، آئی ایم ایف نے نجکاری پروگرام پر عمل درآمد کرنے کا کہا جب کہ آئی ایم ایف نے مالی خسارے اور نقصانات کی نشاندہی بھی کی۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے مالی نظم و ضبط پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا ہے۔

  • مجھے شوہر پر شک کرنے کا بہت شوق ہے لیکن … زارا نور عباس

    مجھے شوہر پر شک کرنے کا بہت شوق ہے لیکن … زارا نور عباس

    اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی خوبصورت جوڑی شائقین کو بہت زیادہ پسند ہے. زارا نور عباس اور اس صدیقی کے انٹرویو کا سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ مجھے اپنے شوہر پر شک کرنے کا بہت شوق ہے لیکن کیا کروں یہ کچھ کرتے ہی نہیں. زارا نور عباس نے کہا کہ ہم دونوں میں نوک جھوک ہو جائے تو اسد ہی معافی مانگتے ہیں ، اس نے اس پر کہا کہ اگر میں معافی مانگتا بھی ہوں تو اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ غلطی میری ہوتی ہے بس میں چاہتا ہوں کہ بس معاملہ رفع دفع ہو جائے. زارا نور عباس نے کہا کہ مجھے رشتے کھونے سے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے ، اگر اسد میرے شوہر ، میرے ماں باپ یا قریبی لوگ فون نہ اٹھائیں تو میں گھبرا جاتی ہوں. اگر کسی کی

    فلائٹ‌لیٹ ہوجائے تو مجھے لگتا ہے کہ پتہ نہیں اب کیا ہوگا، زارا نے کہا کہ مجھے مرنے سے بھی بہت زیادہ ڈر لگتا ہے شاید یہ وجہ ہے کہ میں بہت زیادہ حساس ہوں،یاد رہے کہ زارا نور عباس سیئنر اداکارہ اسماء عباس کی صاحبزادی ہیں اور اسد صدیقی عدنان صدیقی کے بھانجے ہیں ، دونوں نے محبت کی شادی کی اور دونوں خوش و خرم زندگی بسر کر رہے ہیں.