Baaghi TV

Author: +9251

  • شاہدہ منی نے اپنا نیا سانگ جاری کر دیا، بولیں میڈٰم نور جہاں کو ٹریبیوٹ پیش کیا ہے

    شاہدہ منی نے اپنا نیا سانگ جاری کر دیا، بولیں میڈٰم نور جہاں کو ٹریبیوٹ پیش کیا ہے

    میلوڈی کوئین کہلوانے والی شاہدہ منی نے حال ہی میں اپنا نیا گانا جمدی ریلیز کیا ہے یہ گیت ریمکیس کیا گیا ہے،گانے کو نعمان رﺅف حیدر نے پروڈیوس کیا اور اسکا میوزک مجتبیٰ علی نے ترتیب دیا ہے، گانے کی وڈیو میں ماڈلنگ خود شاہدہ منی اور علی جمشید نے کی ہے .یہ گیت بنیادی طور پر میوزک ڈائریکٹر ماسٹر عبداللّٰہ کو ٹربیوٹ ہے انہوں نے یہ گیت فلم ’شریف بدمعاش‘ کے لئے کمپوز کیا تھا. گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ میں نے کوشش کی ہے کہ ایک اچھی چیز بنائوں، جیسا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ میں میڈیم نورجہاں کی بہت بڑی مداح ہوں . یہ

    گیت ان کو اور ماسٹر عبداللہ کو ٹریبیوٹ ہے. شاہ منی نے کہا کہ میڈم کے گائے ہوئے گیت آج بھی مقبول ہیں میری خوش نصیبی ہے کہ میری میڈم سے نہ صرف ملاقاتیں رہیں بلکہ ان کی دعائیں بھی میرے ساتھ رہیں، میں مانتی ہوں کہ میڈم کی دعائیں آج بھی میرے ساتھ ہیں. میں نے میوزک لورز کے لئے یہ گانا بنایا ہے وڈیو بھی بہت اچھی شوٹ کی گئی ہے امید ہے کہ میرے مداحوں کو ہماری یہ نئی کوشش ضرور پسند آئیگی. انہوں مزید یہ بھی کہا کہ میرایہ گیت میرے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے جسے ہر کوی بآسانی سن سکتا ہے.

  • بگ باس کا گھر اور انکی آواز کو مس کررہی ہو ٹینا دتہ

    بگ باس کا گھر اور انکی آواز کو مس کررہی ہو ٹینا دتہ

    بگ باس 16 سے ھال میں نکلنے والی پارٹیسیپینٹ ٹینا دتہ ہیں کافی چرچہ میں. انہوں نے گھر سے آنے کے بعد نہ صرف میڈیا سے بات چیت کی بلکہ وہ مسلسل بگ باس کے گھر کی ہی باتیں‌کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. ٹینا دتہ نے گھر سے نکلنے کے بعد جو میڈیا سے گفتگو کی اس میں انہوں نے شالین کے ساتھ اپنا تعلق ختم کرنے کی وجوہات پہ بات کی اور اپنا آپ کلئیر کرنے کی کوشش بھی کی کہ کیوں انہوں نے ایسا کیا. ٹینا دتہ نے ھال ہی میں پھر سے میڈیا سے گفتگو کی ہے اور کہا ہے کہ میں بگ باس کے گھر کو بہت زیادہ مس کررہی ہوں ، اس سے بھی زیادہ بگ باس کی آواز کو مس کررہی ہوں. میڈیا نے جب شالین کے بارے میں ان سے بات کی تو اس بار انہوں نے صاف منع کر دیا اور کہا کہ میں شالین کے

    موضوع پہ بالکل بھی بات نہیں کرنا چاہتی. ٹینا نے کہا کہ ارچنا اور پریانکا کے ساتھ اپنی دوستی کو مس کررہی ہوں گوکہ بہت وقت لگا ہمیں فرینڈز بننے میں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ اب جو ہمارا تعلق بنا ہے وہ زندگی بھر کے لئے ہے. میں‌بہت بےتاب ہوں پریانکا سے ملنے کےلئے . مجھے ایسا لگتا ہے کہ شیو اورپریانکا میں سے کوئی ایک ونر ہو گا لیکن میری دعائیں پریانکا کے ساتھ ہیں.

  • پیٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافے نے ریلوے کے لیے مشکل  پیدا کردیں. خواجہ سعد رفیق

    پیٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافے نے ریلوے کے لیے مشکل پیدا کردیں. خواجہ سعد رفیق

    پیٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافے نے ریلوے کے لیے مشکل پیدا کردیں ہیں. خواجہ سعد رفیق

    لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافے نے ریلوے کے لیے مشکل پیدا کردیں ہیں جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایک ارب چوبیس کروڑ روپے دینے تھے اور ہم معاشی مسائل کا سامنا کررہے ہیں لیکن ہم کوشش میں ہیں ریلوے میں مزید بہتری لائیں گے لیکن فلحال ریلوے کو مالی خسارے کاسامنا ہے لہذا تنخواہوں کی ادائیگی مشکل ہے.

    وفاقی وزیر سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین کیلئے 5 شیڈول ہیں اور 5میں 3شیڈول کے ملازمین کوتنخواہ کی ادائیگی ہوچکی ہے لہذا اس کے مطابق کل سے باقیوں بارے کوشش کررہے ہیں اور امید ہے کہ تمام ملازمین کی ادائیگیاں ہوجائیں گی جبکہ وزارت ریلوے فنڈز کے حصول کے لیے وفاقی کے پاس جارہی ہے کیونکہ وزارت ریلوے کو 40ارب روپے کی فوری ضرورت ہے.

    ان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافے نے ریلوے کے لیے مشکل پیدا کردی ہے کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حالیہ اضافے نے ہمارے بجٹ کو الٹا کے رکھ دیا ہے. اور دوسرا سیلاب کی وجہ سے 7ارب روپے کمانے تھے جو نہیں کما سکے ہیں. لہذا ہر کسی کو پہلی تاریخ کو تنخواہ نہیں ملتی ہے اور ڈیزل میں اضافے کی وجہ سے کرایہ میں بھی مجبورا اضافہ کیا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک ہی پاکستان چل سکتا ناکہ دو اور دوسرا دیوالیہ ہونے بچنے کیلئے بہت کچھ کرنا ہے، اور ریلوے کی زرعی زمین بھی لیز پر دینی ہے جبکہ جبکہ ریلوے کرایہ بارے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر روس سے تیل معاہدہ ہوگیا تو پھر کرایہ زیادہ نہیں ہوگا اور ہوا بھی تو تقریبا دس فیصد سے کم ہوگا کیونکہ ہمیں لوگوں کا احساس ہے ہے لیکن ہماری بھی مجبوری ہے.

  • بگ باس 16 کا ونر کون ہوگا؟‌

    بگ باس 16 کا ونر کون ہوگا؟‌

    بگ باس 16 جس کا فائنل ہونے والا ہے گھر میں صرف 7 لوگ باقی رہ گئے ہیں ، نمرت آہلووالیا، سنبل توقیر خان ، شیو ٹھاکرے ، ایم سی سٹینڈ ، ارچنا گوتھم ، شالین ، پریانکا چوہدری میں اس وقت زبردست مقابلہ چل رہا ہے. ان تمام پارٹیسپینٹس کے گھر سے باہر بہت سارے مداح ہیں. جو بگ باس 16 کو فالو کررہے ہیں وہ آج کل یہی گفتگو کرتے ہیں کہ کون جیتے گا. سوشل میڈیا کو دیکھیں اور جو لوگ گھر سے باہر آ چکے ہیں ان کی باتوں کو دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ آخر میں پریانکا اور شیو ٹھاکرے کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا. دوسری طرف ایم سی سیٹنڈ اور ارچنا گوتھم کے بارے میں بھی کہا جا رہا ہے کہ ہو سکتا ہے ان دونوں میں سے کوئی جیت جائے. بگ باس 16 کا دورانیہ 4 ہفتتے زیادہ کیا گیا ہے. اس شو میں پہلی

    بار ایسا ہوا ہے کہ شو کا دورانیہ بڑھانے پر کچھ پارٹیسیپینٹس نے شو چھوڑ دیا اور گھر سے باہر چلے گئے ، ان میں ساجد خان اور عبد و کا نام قابل کر ہے جنہوں نے ایسا کیا. سلمان خان کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد انہوں نے بگ باس کی میزبانی نہیں کی ان کی جگہ فرح خان ویک اینڈ کا وار ہوسٹ کر رہی ہیں اپنے پہلے ہی شو کے بعد ان کو خاصی تنقید کا سامنا ہے کیونکہ انہوں نے پریانکا کے بارے میں کافی غلط الفاظ استعمال کئے ہیں اور کہا آپ اور ٹینا گھر کی ویمپ ہیں.

  • نتاشہ حسین کی بیٹی کو فواد خان جیسا ہمسفر چاہیے

    نتاشہ حسین کی بیٹی کو فواد خان جیسا ہمسفر چاہیے

    اداکارہ و ماڈل نتاشا حیسن کی بیٹی تانیہ جو اداکاری کرنا چاہتی ہیں انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنی والدہ کے کہنے پر ڈرامہ سیریل ہمسفر دیکھا اور اور ڈرامے کو دیکھنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اداکاری ہی کرنی ہے. تانیہ نے کہا کہ مجھے اس ڈرامے میں ماہرہ خان کی ادائیں بہت پسند آئیں اور فواد خان بہت اچھا لگا. انہوں نے کہا کہ مجھے اصل زندگی میں بھی ہمسفر نہیں ملا اور ڈراموں میں بھی ہمسفر نہیں ملا انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے فواد خان جیسا ہمسفر چاہیے. نتاشہ حسین نے کہا کہ میری بیٹی نے اداکاری کے لئے آڈیشن دیا تھا لیکن فیل ہو گئی اور تب سے اب تک جدوجہد کررہی ہے لیکن ابھی تک ان کو کوئی ڈرامہ نہیں ملا. میری بیٹی روز مجھے کہتی ہے کہ ماما مجھے آپ کا ڈرامہ چلتے چلتے

    جیسا کوئی کردار چاہیے یا ہمسفر جیسا کوئی ڈرامہ. نتاشہ نے کہا کہ میری بیٹی کو میں نے لندن سے پڑھایا اس کے میجر سبجیکٹس انٹرنینشل ریلیشنز جیسے تھے لیکن مجھے نہیں پتہ تھا کہ اس نے اتنا پڑھ لکھ کر اداکاری میں ہی آنا ہے. گو کہ ابھی تک مسلسل جدوجہد ہی کررہی ہے لیکن اسکا یہی ماننا ہے کہ اب کرنی ہے تو صرف اداکاری ہی کرنی ہے .

  • چوہدری وجاہت حسین نے اخراج مقدمہ کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    چوہدری وجاہت حسین نے اخراج مقدمہ کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    چوہدری وجاہت حسین نے اخراج مقدمہ کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ نہ تھانہ غالب مارکیٹ نے 24 جنوری کو ایک متنازعہ آ ڈیو پر مقدمہ درج کیا درخواست گزار آڈیو سوشل میڈیا پر مختلف پلیٹ فارم پر موجود ہے ایف آئی آر میں الزام لگایا کہ درخواست گذار نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اراکین کے پارلیمینٹ کو اغواہ کرنے کی کوشش کی.

    جبکہ کسی رکن پارلیمنٹ کو اغواء کرنے کی کوشش یا دھمکیاں دینے کا کوئی واقع پیش نہیں آیا پولیس نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا پولیس ابھی تک لگائے گئے الزام سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی عدالت سے استدعا ہے کہ بے بنیاد مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جائے

    مزید یہ بھی پڑھیں
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

    خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری وجاہت حسین اور ان کے صاحبزادے موسیٰ الہٰی کے خلاف لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ پولیس کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی. درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو میں خواتین ایم پی ایز کو غائب کرنے کی گفتگو کی گئی ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ آڈیو کے بعد موسیٰ الہٰی کوٹلہ ارب علی خان میں مسلح ہو کر لوگوں کو ڈراتے رہے۔ درج ایف آئی آر کے مطابق دونوں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت ارکانِ اسمبلی کو غائب کرنے کا منصوبہ بنایا۔ واضح رہے کہ چوہدری وجاہت حسین مسلم لیگ ق کے قائد چوہدری شجاعت حسین کے بھائی ہیں۔

  • بگ باس پریانکا چوہدری شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی

    بگ باس پریانکا چوہدری شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی

    بگ باس 16 ابھی ختم نہیں ہوا اور اس کے شرکاء کو کوئی کسی ڈرامے میں‌ کاسٹ کررہا ہے تو کوئی فلم میں. اسی شو کی ایک پارٹیسپینٹ پریانکا چوہدری کو جب سے سلمان خان نے مکمل ہیروئین میٹیرل کہا ہے تب سے ان کی کافی شہرت ہونے لگی ہے. اطلاعات یہ بھی تھیں کہ معروف پرڈیوسر ایکتا کپور پریانکا چوہدری کو ناگن کے لئے کاسٹ کریں گے لیکن یہ بھی خبریں ہیں کہ پریانکا تک جب یہ آفر پہنچی تو انہوں نے منع کر دیا. دوسری طرف یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ شاہ رخ خان پریانکا کو اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرنے والے ہیں ، راج کمار ہرانی اس فلم کے ڈائریکٹر ہیں اور ان کو ایسی لڑکی تلاش تھی جس کا پنجابی بیک گرائونڈ ہو. لہذا سلمان خان نے راج کمار ہرانی کو پریانکا کا نام دیا اور کہا کہ جس قسم کا

    کردار ہے اس کو لیکر پریانکا بہترین چوائس رہے گی. یوں پریانکا کو بگ باس کے گھر سے نکلنے سے پہلے ہی بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم مل گئی ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ بگ باس کی پریانکا ونر بنتی ہیں یا نہیں ، وہ بگ باس کی ونر بنیں نہ بنیں لیکن سلمان خان اور شاہ رخ خان کی وہ فیورٹ ضرور بن گئی ہیں .

  • ہنگو؛ تورغرچیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران  بس سے کارتوس اور کلاشنکوف برآمد

    ہنگو؛ تورغرچیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران بس سے کارتوس اور کلاشنکوف برآمد

    ہنگو؛ تورغرچیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران بس سے کارتوس اور کلاشنکوف برآمد

    ہنگو میں تورغرچیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران بس سے کارتوس اور کلاشنکوف برآمد ہوئے ہیں، ڈی پی او ہنگو آصف کے مطابق اسلحہ میں2140 مختلف بورکےکارتوس، کلاشنکوف اور5میگزین شامل تھے. جبکہ کارروائی میں اسلحہ اسمگلر بھی گرفتار ہوا ہے جنکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

    ڈی پی او آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی بھی ایسی جرائم پیشہ حرکات کی اجازت نہیں دیں گے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی تایم ایسے جرائم ہیشہ افراد کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے، اور یہی وج ہے کہ چیک پوسٹ پر چینگ جاری رہتی ہے تاکہ کوئی بھی شخص ایسی وواردات انجام نہ دے سکے.

    مزید یہ بھی پڑھیں
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

    دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس اقدام کو سراہا ہے اور میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ڈی پی او آصف کی ٹیم نے یہ کاروائی کرکے اچھا کام کیا اور کسی کو بھی اس قسم کے اقدام کی اجازت نہیں ہونی چاہئے کیونکہ ملک میں پہلے ہی بہت سارے مسائل ہیں اگر اس قسم کی چیزیں سمگل ہوں گی یا گزاری جائیں گی تو پھر انہی سے ملک کے خلاف کاروائی ہوگی.

  • کنگ خان نے سنایا اپنی غریبی کا ایک قصہ

    کنگ خان نے سنایا اپنی غریبی کا ایک قصہ

    بالی کنگ شاہ رخ خان کا شمار آج دنیا کے چوتھے امیر ترین آرٹسٹوں میں ہوتا ہے لیکن شاہ رخ ہمیشہ سے ہی امیر نہیں تھے بلکہ انہوں نے ایسے دن بھی دیکھے کہ جب ان کے پاس کھانے کو پیسے نہیں ہوتے تھے اور نہ ہی ان کے پاس گھومنے پھرنے کے پیسے ہوتے تھے. شاہ رخ‌خان کو تاج محل دیکھنے اور وہاں تصویر بنانے کا بھی بہت شوق تھا لیکن ان کے پاس پیسے نہ تھے. شاہ رخ خان نے سنایا اپنی غریبی کا ایک قصہ. انہوں نے بتایا ہے کہ میری جو پہلی جاب تھی وہ سینما ہال میں ٹارچ چلا کر لوگوں کو سیٹوں پر بٹھانے والے کی تھی اور تنخواہ پچاس روپے تھی، جب پہلی تنخواہ ملی تو میری خوشی کی انتہا نہ تھی دل کرتا تھا کہ پچاس روپے سے تاج محل خرید لوں. تاج محل دیکھنے کو بہت دل کرتا تھا وہاں

    چلا گیا لیکن اندر جانے کی ٹکٹ مہنگی تھی میں اندر نہ جا سکا ، تو میں نے باہر کھڑے ایک ریڑھی والے سے پچاس روپے کی لسی پی لی، اور اس لسی میں شہد کی مکھی تھی مجھے پتہ نہ چلا اور میں مکھی کو بھی ساتھ ہی پی گیا. واپسی جب کی تو راستے میں قہہ آتی رہی، یوں شاہ رخ خان نے سنایا قصہ اپنی غریبی کا ، اور بتایا کہ ان کے پاس تو تاج محل دیکھنے تک کے پیسے نہ تھے.واضح رہے کہ آج شاہ رخ خان کے پاس اتنی دولت ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے لئے ایک تاج محل بنوا سکتے ہیں .

  • بھارتی کاروباری شخصیت گوتم اڈانی کی امیر افراد کی فہرست میں تنزلی جبکہ کاروبار میں نقصان

    بھارتی کاروباری شخصیت گوتم اڈانی کی امیر افراد کی فہرست میں تنزلی جبکہ کاروبار میں نقصان

    بھارتی کاروباری شخصیت گوتم اڈانی کی امیر افراد کی فہرست میں تنزلی جبکہ کاروبار میں نقصان

    انڈیا کے بڑے بزنس گروپ اڈانی گروپ‘ کے مالک گوتم اڈانی نے امریکی فرم کی رپورٹ میں لگائے گئے ’دنیا کے سب س بڑے کارپوریٹ فراڈ کے الزام کو ’انڈیا پر ایک منظم حملہ قرار دیا ہے۔ اڈانی گروپ نے امریکی فرم ہنڈن برگ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ صرف ایک مخصوص کمپنی پر ایک غیر ضروری حملہ نہیں بلکہ یہ انڈیا، اس کی آزادی، اس کی سالمیت، ملک کے اداروں کے میعار اور ملک کی ترقی کےعمل پر ایک منظم حملہ ہے۔‘


    اڈانی گروپ نے ہنڈن برگ کی رپورٹ کو ’سیکوریٹیز فراڈ، انڈین ریگولیٹرز اور عدلیہ کی توہین‘ سے تعبیر کیا ہے۔ گذشتہ ہفتے کے اواخر میں امریکی فرم ہنڈن برگ نے اڈانی گروپ کے بارے میں 106 صفحات پر مشتمل ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی تھی جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ صنعتی گروپ نے ماریشس اور کیریبین ممالک جیسے ٹیکس ہیون میں درجنوں شیل کمپنیاں کھول رکھی ہیں، جن کے بارے میں اس نے سوالات اٹھائے ہیں۔

    بی بی سی ورلڈ کے مطابق رپورٹ میں یہ دعوی ٰ بھی کیا گیا ہے کہ اڈانی گروپ پر ’ایک بڑا قرضہ‘ ہے جس کے سبب یہ پورا صنعتی گروپ مالی طور پر ایک غیر مستحکم حالت میں ہے۔ ہنڈن برگ نے اپنی رپورٹ میں اڈانی گروپ سے اس کے لین دین، قرضوں اور دیگر پہلوؤں کے بارے میں 88 سوالات کیے تھے۔ یہ بات اہم ہے کہ ہنڈن برگ نے یہ رپورٹ اڈانی گروپ کے ذریعے اڈانی انٹرپرائزز کمپنی کے 20 ہزار کروڑ روپے کے فالو آن پبلک آفر یعنی حصص فروخت ہونے سے محض ایک روز قبل جاری کی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    امریکی فرم ہنڈن برگ ایک ایسی کمپنی ہے جو کسی کمپنی کے حصص کی قیمت بڑے پیمانے پر گِرنے کے بعد اس کے حصص خرید کر بعد میں بڑا منافع کماتی ہے۔ اس رپورٹ کے آنے کے دو دن کے اندر گوتم اڈانی کی کمپنی کے حصص کے مالیت میں تقریبآ 50 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ گوتم اڈانی جو ایشیا کے امیر ترین شخص ہیں، وہ دنیا کے تیسرے سب سے امیر شخص تھے۔ لیکن اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد ان کی کمپنیوں کی مالیت کم ہونے سے وہ امیر افراد کی فہرست میں ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    گذشتہ جمعے کو اڈانی انٹرپرائزز کے حصص اوپن مارکیٹ میں فروخت ہونے سے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ وہ بڑی تیزی سے فروخت ہوں گے۔ لیکن پہلے روز یعنی جمعہ کو صرف ایک فیصد حصص ہی فروخت ہو سکے اور وہ بھی مقررہ قیمت سے کہیں کم دام پر۔ پیر کے روز سٹاک ایکسچنیج کھلنے کے بعد اڈانی گروپ کی بیشتر کمپنوں کے حصص میں پانچ فیصد سے 20 فیصد تک کی کمی آئی تھی۔