Baaghi TV

Author: +9251

  • اپنے وعدہ معاف گواہ بن گئے، عمران خان کو کتنی سزا ہوگی؟

    اپنے وعدہ معاف گواہ بن گئے، عمران خان کو کتنی سزا ہوگی؟

    عمران خان کو کتنی سزا ہوگی اس بارے میں سینئر وکیل راجہ رضوان عباسی نے پروگرام کھرا سچ میں مبشر لقمان کے ایک سوال کہ کیا عمران خان کو سزا ہوجائے گی کے جواب میں کہا کہ اس کے کیس میں شواہد موجود ہیں اور امید ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو سزا ہوسکتی ہے باقی فیصلہ تو عدالت نے کرنا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکرٹ ایکٹ کا مطلب ہی سیکرٹ ہے اور یہ اوپن ہو نہیں سکتا جب ہم نے جو درخواست دی وہ یہی ہے کہ یہ کیس ان کیمرہ ہونا چاہئے کیونکہ اس کیس جو خود سیکرٹ ایکٹ بارے ہے کو اوپن نہیں کیا جاستا ہے۔

    علاوہ ازیں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیس بہت ہی مضبوط کیس ہے اور اس کیس میں اعظم خان گواہ ہیں مگر وعدہ معاف گواہ نہیں ہیں جبکہ اینکر مبشر لقمان نے کہا کہ اعظم خان سمیت دو اہم لوگ بھی وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں لیکن رضوان عباسی ہمیں بتا نہیں رہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خاتون کا رشتہ داروں پر چالیس لاکھ روپے کے عوض بیچنے کا الزام،ویڈیو وائرل
    سیمنٹ کی قیمت میں بھی اضافہ https://login.baaghitv.com/cement-ki-qemat-me-izafa/
    آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش
    ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
    انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
    امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا
    راجہ رضوان نے وضاحت کی کہ وعدہ معاف گواہ وہ ہوتا ہے جو اس کیس میں پہلے ہی شامل ہو یعنی اس کیس میں ملزم ہو وہ وعدہ معاف گواہ بن سکتا ہے لہذا اعظم خان اس کیس میں صرف گواہ ہیں۔

  • جس کیس میں سزا سنائی جاچکی ہو، حفاظتی ضمانت نہیں ملتی.  صدر سپریم کورٹ بار

    جس کیس میں سزا سنائی جاچکی ہو، حفاظتی ضمانت نہیں ملتی. صدر سپریم کورٹ بار

    سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری کا کہنا تھا کہ جس کیس میں سزا سنائی جاچکی ہو، حفاظتی ضمانت نہیں ملتی، عدالت نوازشریف کو اشتہاری بھی قرار دے چکی ہے جبکہ نجی ٹی وی دے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ہارون رشید نے کہا کہ نوازشریف کا حق ہے عدالت ان کی اپیل میرٹ پر سنے، میڈیکل بنیادوں پر اس وقت کی حکومت نے نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت دی۔

    تاہم ہارون رشید نے کہا کہ نواز شریف کی سزا معطل ہونے پر باہر جانے کی اجازت دی گئی، نوازشریف پہلے حفاظتی ضمانت لیں گے اور انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی مسائل پر مقدمات کی سماعت جیل میں ہوتی ہے، حکومت کی پالیسی ہوتی ہے ٹرائل اوپن یا جیل میں ہونا ہے، سائفر کیس کی سماعت اوپن کورٹ میں ہونی چاہیئے۔

    جبکہ سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا کہ نوازشریف عدالت سے رجوع کریں گے تو حفاظتی ضمانت مل جائے گی، نوازشریف الیکشن میں حصہ لے سکیں گے، تاحیات نااہلی اب ختم ہوچکی ہے۔ عرفان قادر نے مزید کہا کہ قانون کی روح کے تحت آئین میں تبدیلی نہیں ہوسکتی، حاضر سروس جنرل کے چیئرمین نادرا کے تقرر سے مسائل ہوسکتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیمنٹ کی قیمت میں بھی اضافہ https://login.baaghitv.com/cement-ki-qemat-me-izafa/
    آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش
    ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
    انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف سائفر کیس پر بات کرتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ سائفر کیس کی سماعت اوپن کورٹ میں ہوئی، عدالتوں کے معاملات اوپن ہونے چاہیئے، پریکیٹس اینڈ پروسیچرکیس کی سماعت لائیو ہورہی ہے، اس سے لوگوں کو پتہ چلے گا ہمارا لیول کیا ہے، سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری کا کہنا تھا کہ جس کیس میں سزا سنائی جاچکی ہو، حفاظتی ضمانت نہیں ملتی، عدالت نوازشریف کو اشتہاری بھی قرار دے چکی ہے۔

  • ن لیگ کا سافٹ وئیر اپگریڈ ہوگیا  اور اب یہ سیاست سے ہی توبہ کر لیں گے۔ فیصل واؤڈا

    ن لیگ کا سافٹ وئیر اپگریڈ ہوگیا اور اب یہ سیاست سے ہی توبہ کر لیں گے۔ فیصل واؤڈا

    تحریک انصاف کے باغی رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ویسے تو ن لیگ کا سافٹ وئیر اپگریڈ ہوگیا ہے، لیکن ان کے ساتھ وہ ہونے والا جس کے بعد یہ سیاست سے ہی توبہ کر لیں گے واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ن میں سے ش آپ کو نظر آرہی ہے، خواجہ آصف بمقابلہ مریم نواز آپ کو نظر آرہا ہے، اعظمیٰ بخاری، مریم اورنگزیب، خاقان عباسی، ان کے اپنے جھگڑے ختم ہوں گے تو یہ آگے بڑھ سکیں گے۔

    جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جو غیر روایتی طور پر استقبال کی بات کر رہے ہیں، 5 لاکھ لوگ لانے کی بات کر رہے ہیں، مریم نواز صاحبہ کے اپنے جلسے میں 500 لوگ نہیں تھے۔ تو جو آرگنائزر ہے اس کے اپنے جلسے میں 500 آدمی نہیں ہیں وہ پانچ لاکھ آدمی ارینج کرے گا؟ اور فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ ہونڈا موٹر سائیکلیں تو کیا ہونڈا سوک بھی دے دیں تو 5 لاکھ کا دس پرسنٹ بھی نہیں لاسکیں گے، یہ سیاسی جماعتوں کی چال ہوتی ہے، 25 ہزار آدمی ہوتے ہیں تو ہم کہتے ہیں ڈھائی لاکھ آدمی آگیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    سیمنٹ کی قیمت میں بھی اضافہ https://login.baaghitv.com/cement-ki-qemat-me-izafa/
    آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش
    ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
    انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
    امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا
    انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں عمران خان کی مقبولیت اصل میں ان سے نفرت ہے کیونکہ ویسے تو نواز شریف کا آنا مشکل ہے، لیکن آنا چاہتے ہیں تو سیدھا جیل چلے جائیں، خیریت و عافیت اسی میں ہے خیال رہے کہ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ چترال حملہ اگر آپ پروب (تحقیقات) کریں گے تو وہاں پر بھی آپ کو ایک پولیٹیکل پارٹی انوالڈ (ملوث) نظر آئے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا کہ میں باجوہ کا احتساب کروں گا، شہباز شریف نے پاکستان میں قدم رکھا اور اگلی فلائٹ سے واپس گئے ’پھر یوٹرن اور گلاٹی ایسی کھائی۔

  • قانونی جنگ  جیتنے پر مبشر لقمان کا ایڈوکیٹ رضوان عباسی  کے نام  خط

    قانونی جنگ جیتنے پر مبشر لقمان کا ایڈوکیٹ رضوان عباسی کے نام خط

    سینئر صحافی و اینکر پرسن ، پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے نامور وکیل رضوان عباسی ایڈوکیٹ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنا کیس جیتنے پر عدالت میں نمائندگی کرنے پر رضوان عباسی ایڈوکیٹ کا شکریہ ادا کیا ہے

    سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے خط میں لکھا کہ میں اپنی حالیہ قانونی جنگ کے دوران اپنے وکیل رضوان عباسی کی شاندار قانونی نمائندگی کے لئے ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ اور ان کی لگن، مہارت اور میرے کیس کے لئے غیر متزلزل وابستگی نے ایک سازگار نتیجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کو جتنا سراہا جائے کم ہے.

    سینئر اینکر نے اپنے خط میں رضوان عباسی بارے مزید کہا کہ "ہم نے ایک ساتھ جو سفر شروع کیا وہ ناقابل تردید طور پر چیلنجنگ اور جذباتی طور پر تکلیف دہ تھا اور جب میں آپ سے پہلی بار ملا تھا اسی وقت آپ کی پیشہ ورانہ مہارت، ہمدردی اور دانشمندی سے متاثر ہوگیا تھا۔ اور اس پیچیدہ قانونی معاملات کو واضح اور قابل فہم انداز میں بیان کرنے کی آپ کی صلاحیت کو بھی سراہتا ہوں‌ جس کی بدولت میرے کیس میں اچھے نتائج آئے ہیں.”

    مبشر لقمان نے یہ بھی لکھا کہ "میرے کیس کی تیاری میں وکیل رضوان عباسی کی انتھک کوششیں قابل تعریف ہیں جبکہ اسٹریٹجک سوچ اور قانونی بصیرت توواقعی قابل ذکر ہے جس نے مثبت فیصلے کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔ کمرہ عدالت کے اندر اور باہر عباسی صاحب کے حوصلہ افزا دلائل نے مجھ پر دیرپا اثر چھوڑا اور مجھے یقین تھا اور ہے کہ اس مہارت نے ہماری کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔” انہوں نے مزید برآں کہاکہ؛ میں آپ کی غیر معمولی صلاحیتوں کی تعریف کرنا چاہتا ہوں. آپ مستقل طور پر جوابدہ اور قابل رسائی تھے، فوری طور پر میرے خدشات کو دور کرتے تھے اور مجھے میرے کیس کی پیشرفت کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ باخبر بھی رکھتے تھے جبکہ خدشات کے لمحات کے دوران اعتماد پیدا کرنے اور جذباتی مدد فراہم کرنے کی صلاحیت میرے اور میرے خاندان کے لئے انمول تھی۔

    سینئر صحافی مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں آپ کی پوری قانونی ٹیم اور معاون عملے کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو مستقل طور پر شائستہ ، موثر اور پیشہ ور رہے اور آپ کی فرم کے ساتھ کام کرنے کے مجموعی مثبت تجربے میں حصہ ڈالنے کیساتھ مددگار رہے۔ اس مقدمے کو جیتنے سے میری زندگی میں راحت کا احساس پیدا ہوا ہے جسے میں اپنے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ہوں۔ جبکہ یہ آپ کی لگن اور مہارت کے بغیر ممکن نہیں تھا تاہم میری زندگی پر آپ کی صلاحیتوں کے اثرات اس قانونی کامیابی سے بھی کہیں زیادہ ہیں کیونکہ آپ نے انصاف کے نظام پر میرا اعتماد بحال کیا ہے.

    انہوں نے وکیل بارے خط میں واضح کیا کہ میرے قانونی مشیر کی حیثیت سے آپ نے ناصرف ایک سازگار نتیجہ حاصل کیا بلکہ قانونی پیشے میں میری امید اور اعتماد کو بھی بحال کیا اور میں آپ کی اس غیر متزلزل حمایت اور وکالت کے لئے ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔جبکہ انصاف کے تئیں آپ کی لگن، اپنے مؤکلوں کے ساتھ آپ کی وابستگی، اور آپ کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت ہمیشہ تعریف کی مستحق ہے۔
    نو برس کی جدوجہد; مبشر لقمان کے حق میں عدالت کا بڑا فیصلہ
    ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی


    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سینئر اینکر پرسن اور معروف ٹی وی پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان کو مختلف عدالتوں میں 9 سال کی سخت جدوجہد کے بعد بالآخر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کے خلاف سیشن عدالت کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا اور اس حوالے سے کورٹ نے حتمی فیصلہ بھی جاری کردیا تھا۔

  • نواز شریف وطن واپسی کی تاریخ اچانک بدل جائے گی.  احمد اویس

    نواز شریف وطن واپسی کی تاریخ اچانک بدل جائے گی. احمد اویس

    تحریک انصاف کے رہنما احمد اویس کا کہنا ہے کہ جو معلومات میرے پاس ہیں وہ یہ کہ میاں صاحب پاکستان واپس ابھی نہیں آئیں گے، 21 اکتوبر کی تاریخ اچانک بدل جائے گی جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کھلی اور بے باک بات ضرور کرتے ہیں لیکن ان میں دانشمندی کی کمی ہے تاہم شہباز شریف انتہائی منافقت سے بات کرتے ہیں اس لیے لگتا ہے کہ وہ مصالحت کی بات کرتے ہیں۔

    جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے احتساب اور بدلے کے بیانیے سے پیچھے ہٹنے کے سوال پر لیگی رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 2018 یا 2019 میں کہا تھا کہ میں نے اپنا کیس اللہ کے سپرد کردیا ہے تو یہی اب ہمارا بیانیہ ہے، انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ن لیگ کے بیانیے ہر بڑی بحث ہوئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جو آج بدحالی ہے 2017 کے حالات سے شروع ہوتی ہے، اگر پروجیکٹ عمران خان لانچ نہ ہوتا اور اس کو کامیاب بنانے کیلئے توڑ پھوڑ نہ کی جاتی، نااہلیت نہ کی جاتی، جیلوں میں نہ ڈالا جاتا تو پاکستان یہاں نہ کھڑا ہوتا۔ جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے سوال اٹھایا کہ زبیر صاحب بتائیں آج کل کس پروجیکٹ پر کام ہورہا ہے، چلو پروجیکٹ کا ہی ایک بیانیہ بنا لیتے ہیں کیونکہ پروجیکٹ تو ہر دور میں رہے ہیں، کیا یہ پروجیکٹ والا سلسلہ رک گیا ہے؟ جس پر محمد زبیر نے مختصراً کہا ’رک گیا ہے‘۔

    علاوہ ازیں ندیم افضل چن نے کہا کہ میں اس سے اتفاق نہیں کرتا، یہ ایمانداری کا تقاضہ نہیں ہے، بالکل نہیں رکا، کاش یہ رک جاتا، انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ والا یہ کام اس ملک کو سوٹ نہیں کرتا تاہم اس بار کونسا پروجیکٹ ہے؟ اس سوال کے جواب میں ندیم افضل چن نے کہا کہ ’یہ جی ٹی روڈ کا پروجیکٹ رہا ہے ہمیشہ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے کمی
    سیمنٹ کی قیمت میں بھی اضافہ https://login.baaghitv.com/cement-ki-qemat-me-izafa/
    آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش
    ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
    انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
    امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا
    ان کا کہنا تھا کہ جس بندے کو آپ ایکسٹینشن دے دیں ایماندارانہ طور پر اس کے احتساب کی بات آپ نہیں کرسکتے، پیپلز پارٹی نے کبھی احتساب کی بات نہیں کی، کیونکہ ہمارا ڈومیسائل سندھ کا ہے ، ہم جی ٹی روڈ پروجیکٹ میں کبھی شامل نہیں ہوئے، ہم نے تو ضیاءالحق کی روحانی اولاد کو بھی معاف کردیا اس کی حقیقی اولاد کو بھی معاف کردیا، ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی سے رشتہ محبت کا ہو لیکن پتا نہیں کیوں نہیں ہوتا، ہم نے بڑی کوشش کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے ہمارے اچھے تعلقات ہوں، اس مفاہمت سے ہم نے بہت نقصان اٹھایا۔

    خیال رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف گروپ کا بیانیہ میں نہیں مانتا، جس دن میاں صاحب نے اس کی تردید کی میں تب مانوں گا، کیا اس بار شہباز شریف کا بیانیہ جیت گیا؟ اس سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ کئی مرتبہ نواز شریف صاحب کا بیانیہ غالب ہوتا ہے کبھی شہباز شریف صاحب کا بیانیہ پریویل کرتا ہے، اگر نواز شریف تجربہ کار ہیں تو شہباز شریف بھی تجربہ کار ہیں، اس معاملے میں متفقانہ طور پر بات ہوئی ہے، یہ نہیں کہ ایک کا بیانیہ جیت گیا اور دوسرے کا ہار گیا۔

  • سیکیورٹی فورسز کا  آپریشن، 10 دہشت گرد مار دیئے گئے

    سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد مار دیئے گئے

    سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ٹانک میں آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 3 اکتوبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

    علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد؛ کرین حادثے میں تین افراد جانبحق
    آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش
    ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
    انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
    امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا

    جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، معصوم شہریوں کے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث تھے جبکہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا، سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

  • اسلام آباد؛  کرین حادثے میں تین افراد جانبحق

    اسلام آباد؛ کرین حادثے میں تین افراد جانبحق

    اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد کرین حادثے میں تین افراد جانبحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی،کرین کی لفٹ گرنے سے چار مزدور کرین کے نیچے دب گئے ہیں اور وفات پانے والوں میں قیصر عباس۔ثمر شاہ اور وارث شامل ہیں،زخمی ہونے والےکی شناخت ثمر اقبال کے نام سے ہوئی ہے تاہم اسلام آباد پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے،زخمی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


    واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں کرین ٹوٹنے کا حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق مزدور کرین کے ذریعے دسویں منزل پر کام کر رہے تھے اور اس دوران حادثہ پیش آیا ہے جبکہ حادثہ کے فوری بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خاتون کا رشتہ داروں پر چالیس لاکھ روپے کے عوض بیچنے کا الزام،ویڈیو وائرل
    سیمنٹ کی قیمت میں بھی اضافہ https://login.baaghitv.com/cement-ki-qemat-me-izafa/
    آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش
    ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
    انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
    امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا
    علاوہ ازیں ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں قیصر عباس، ثمر شاہ اور وارث شامل ہیں، جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت ثمر اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔

  • پٹرولیم مصنوعات؛فروخت میں  16 فیصد کمی  ریکارڈ

    پٹرولیم مصنوعات؛فروخت میں 16 فیصد کمی ریکارڈ

    پٹرولیم مصنوعات؛فروخت میں 16 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اوسی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے ستمبر تک کی مدت میں 3.77ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16فیصد کم ہے تاہم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.49ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ ستمبرمیں 1.01ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت دیکھنے میں آئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 34فیصد کم ہے۔

    جبکہ گزشتہ سال ستمبرمیں 1.52ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی اور اگست کے مقابلے میں ستمبرمیں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر16فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔اگست میں 1.41 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو ستمبر میں کم ہوکر1.01ملین ٹن ہوگئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیمنٹ کی قیمت میں بھی اضافہ https://login.baaghitv.com/cement-ki-qemat-me-izafa/
    آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش
    ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
    انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
    امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا

    علاوہ ازیں اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں پٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد،ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 2فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر65فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 19فیصد،اٹک پٹرولیم 7فیصد،شیل16فیصدکمی جبکہ حیسکول کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر35فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • سیمنٹ کی قیمت میں بھی اضافہ

    سیمنٹ کی قیمت میں بھی اضافہ

    پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس بارے میں جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 27 ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1210 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.29 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1206 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

    جبکہ اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں 27 ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1171 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ میں بھی 1171 روپے تھی۔اعددوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1206 روپے، راولپنڈی 1201 روپے، گوجرانوالہ 1200 روپے، سیالکوٹ 1200 روپے، لاہور1250 روپے،فیصل آباد1200 روپے، سرگودھا1193 روپے، ملتان 1214 روپے،بہاولپور1243 روپے، پشاور1200 روپے اوربنوں میں 1200 روپے ریکارڈکی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عالمی بینک سے قرض لینے والا سب سے بڑا ملک کون؟
    آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش
    ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
    انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
    امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا

    تاہم کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1144 روپے، حیدرآباد1150 روپے،سکھر1200 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1190 روپے اورخضدرارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1170 روپے ریکارڈکی گئی۔

  • عالمی بینک سے قرض لینے والا سب سے بڑا ملک کون؟

    عالمی بینک سے قرض لینے والا سب سے بڑا ملک کون؟

    پاکستان عالمی بینک سے قرض لینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں پاکستان نے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن پروگرام کے تحت 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض لیاجبکہ آئی ڈی اے سے سیلاب متاثرین کو ایک ارب 70 کروڑڈالرکی امداد فراہم کی گئی تاہم رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سیلاب متاثرین کو مکانات کی تعمیر اور فصلوں کے لیے امداد دی گئی، سیلاب متاثرین کو تعلیم و صحت کے شعبوں کے لیے امداد دی گئی۔

    جبکہ آئی ڈی اے کے ذریعے پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے لیے ایک ارب ڈالرز فراہم کیے گئے ہیں اور رپورٹ میں واضح چور پر بتایا گیا کہ پنجاب میں موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا پروگرام شروع کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش
    ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
    انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
    امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا

    دوسری طرف عوام کے حالات دیکھیں تو وہ بھی ابتر ہیں اور اتنے سارے قرضوں‌کے باوجود بھی حالات نہیں بدلے ہیں اور عوام اب بھی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور ان کے پاس کھانے تک کے پیسے نہیں اور ناہی دوائی کے پیسے ہیں.