Baaghi TV

Author: +9251

  • آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش

    آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش

    آئی سی سی پی اوڈاکٹر اکبرناصرخاں کی زیر صدارت جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس اور اس اجلاس میں سی پی او آپریشنز ،سی پی او ہیڈ کوارٹرز، ایس ایس پی آپریشنز ،ایس ایس پی سیف سٹی ،تمام زونل ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز اور افسرمتہم تھانہ جات نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں موجودہ جرائم کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا،آئی سی سی پی او نے گزشتہ 09ماہ میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش دی۔


    علاوہ ازیں آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاں نے کہا کہ بہترین تفتیش سے مقدمات میں واضح کمی واقع ہوئی ہےاورتفتیش کا معیار بہتر ہوا ہے جبکہ تمام زونل ڈی پی اوز کو قبضہ مافیا،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی ہدایات دیں،افسران اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں اور ایسے عناصر کو گرفتار کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے،کسی بھی مذہبی یا سیاسی گروہ کو غیر قانوی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گئی،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جبکہ سیف سٹی کے 96 فیصد کیمرے موثر نگرانی کررہے ہیں جبکہ مرکزی علاقوں کی نگرانی کےلیے 2500 مزید کیمروں کی ضرورت ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
    انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
    امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا
    آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاں نے یہ بھی واضح کیا کہ وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہےہیں،کسی بھی گروہ یا عناصرکو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

  • ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی

    ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی

    آپ کو معلوم ہوگا کہ انسان کا مرنا اور پھر مرنے کے بعد اس کی آخری رسومات ایک لازمی عمل ہے اور سائنسی تحقیق کے مطابق مرنے کے بعد انسان کے جسم سے خاص قسم کے جراثیم کا اخراج شروع ہوجاتا ہے، اس لئے اس کا تلف ہونا ضروری ہے تاہم ایسا ہی کچھ اب 128 سال سے حنوط شدہ ایک لاش کے ساتھ کیا جارہا ہے، پنسلوانیا کی اسٹون مین ولی نامی ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    روئیٹرز کی خبر کے مطابق اسٹون مین ولی نامی شخص کو 128 سال سے ریڈنگ میں نمائش کے لیے رکھا گیا تھا، یہ نامعلوم شخص ایک شرابی تھا جو 19 نومبر 1895 کو ایک مقامی جیل میں گردے فیل ہونے کی وجہ سے فوت ہوگیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ملالہ یوسفزئی 21 واں سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر دیں گی

    انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
    امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا
    تاہم ٹائی کے ساتھ سوٹ میں ملبوس اس شخص کو ایک تابوت میں دکھایا گیا ہے جس کے سینے پر سرخ ربن ہے۔ اس کے بال اور دانت برقرار ہیں، اس کی جلد چمڑے کی شکل اختیار کر چکی ہے جبکہ اومان کے فیونرل ہوم کے مطابق، اسے حادثاتی طور پر ایک ایمبامنگ تکنیک کے ساتھ تجربہ کرنے والے مورٹیشین نے ممی بنا دیا تھا۔

  • ملالہ یوسفزئی  21 واں سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر دیں گی

    ملالہ یوسفزئی 21 واں سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر دیں گی

    نیلسن منڈیلا فاؤنڈیشن نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی دسمبر میں 21 واں سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر دیں گی جس سے وہ اس پروقار فورم پر خطاب کرنے والی اب تک کی سب سے کم عمر ترین شخصیت بن جائیں گی جبکہ واضح رہے کہ نیلسن منڈیلا فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جسے منڈیلا نے 1999 میں سب کے لیے آزادی اور مساوات کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا تھا۔ سالانہ لیکچر کے سابقہ مقررین میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس، مائیکروسافٹ کے بانی اور عطیہ دہندہ بل گیٹس، آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو اور اقوامِ متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان سمیت دیگر شامل ہیں۔


    علاوہ ازیں فاؤنڈیشن نے اپنی ویب سائٹ پر بھی اس بات کا اعلان کیا کہ نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 5 دسمبر 2023 کو جوہانسبرگ میں 21 واں سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر دیں گی جبکہ عالمی ادارہ کی خبر کے مطابق نیلسن منڈیلا فاؤنڈیشن کے قائم مقام سی ای ورن ہیرس نے واضح کیا کہ ملالہ یوسف زئی اس قسم کی قیادت کو مجسم کرتی ہیں جس کا ہمیں یقین ہے کہ دنیا کو معاشرے کی تمام سطحوں پر ضرورت ہے۔ موجودہ عالمی چیلنجوں کے پیشِ نظر جو نہایت مشکل لگ سکتے ہیں، وہ ایک منصفانہ اور مساوی مستقبل کے لیے امید کی ایک متأثرکن علامت کے طور پر کھڑی ہیں۔

    تاہم اس سال کے سالانہ لیکچر میں اہم سوالات حل کرنے کی کوشش کی جائے گی بشمول یہ کہ مقامی اور عالمی سطح پر کس قسم کی قیادت کی ضرورت ہے، زیادہ منصفانہ مستقبل کے حصول کے لیے جس طرح کی قیادت کی ضرورت ہے اسے کیسے عملی شکل دی جائے اور زیادہ منصفانہ مستقبل کے لیے وژن کیا ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ ملالہ نے دس سال کی عمر میں شمال مغربی پاکستان میں طالبان کے دورِ حکومت میں زندگی کے موضوع پر بی بی سی کے لیے ایک گمنام ڈائری لکھنا شروع کی تھی۔ 2012 میں لڑکیوں کی تعلیم کی وکالت کرنے پر عسکریت پسندوں نے انہیں سر میں گولی مار دی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
    امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا
    جبکہ 2014 میں وہ نوبل امن انعام جیتنے والی اب تک کی کم عمر ترین شخصیت بن گئیں ہیں اور ان کی غیر منافع بخش تنظیم ملالہ فنڈ متعدد ممالک میں تعلیمی منصوبوں کو فنڈ دیتی ہے اور بین الاقوامی رہنماؤں اور مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر زمین پر اختراعی حل میں سرمایہ کاری کرتی ہے اور عالمی سطح پر تمام لڑکیوں کے لیے معیاری تعلیم کی وکالت کرتی ہے۔

  • امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید  تگڑا

    امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا

    مریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ تگڑا ہونے لگا ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دس ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی ہے اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپے 4 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 72 پیسے پر بند ہوا ہے۔

    تاہم یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی رد وبدل کے 286 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے کم ہوگئی ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس

    24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے ہوگئی ،جبکہ 22 قیراط سونا 1 لاکھ 83 ہزار 833 روپے فی تولہ فروخت ہونے لگا اور 24 قیراط سونا 17 ہزار 100 روپے فی گرام اور 22 قیراط سونا 15 ہزار 700 روپے فی گرام فروخت ہونے لگا ہے تاہم ذرائع کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے۔

  • آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی زیر صدارت آرپی آفس میں میٹنگ کا انعقاد۔

    آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی زیر صدارت آرپی آفس میں میٹنگ کا انعقاد۔

    فیصل آباد (شان رسول سے )

    آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی زیر صدارت آرپی آفس میں میٹنگ کا انعقاد۔لااینڈ آرڈر،بجلی چوری،سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز کے حوالے سے کیے جا نے والے اقدامات کاجائزہ۔

    آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی زیر صدارت آرپی او آفس کمیٹی روم میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

    میٹنگ میں سی پی او فیصل آباد عثمان اکرم گوندل،ڈی پی او ز جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ،ایس ایس آپریشنز،ایس ایس پی آر آئی بی،ایس لیگل اور ٹاؤن ایس پی پیز ضلع فیصل آباد نے شرکت۔

    آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ریجن فیصل آباد میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

    ضلعی سربراہان نے اپنے اپنے ضلع میں کیے جانے والے اقدامات کی بابت آرپی او فیصل آباد کو آگاہ کیا۔

    آرپی او فیصل آباد نے کر ائم کی بڑھتی ہو ئے شرح کو کنٹرول کر نے اور سکیورٹی کو مزید سخت کر نے کے احکامات جاری کیے۔

    آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے بجلی چوری کے حوالے سے فیسکو کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کر نے کی ہدایات جاری کیں فیسکو ٹیموں کے ساتھ مل کر بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔

    بجلی چوری کی درخواست پر بلا تاخیر مقدمات کا اندراج عمل میں لایا جائے اس حوالے سے تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ملکی خرانہ کو نقصان پہنچانے والے بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

    ضلعی سربراہان نے اپنے اپنے ضلع میں سپیشل انیشینوز پولیس سٹیشنز کے حوالے کیے جا نے والے اقدامات کے بارے میں آرپی او فیصل آباد کو بریف کیا۔

  • جھانوی کپور شادی سے پہلے نہیں پیدا ہوئی بونی کپور نے افواہوں کی تردید کر دی

    جھانوی کپور شادی سے پہلے نہیں پیدا ہوئی بونی کپور نے افواہوں کی تردید کر دی

    سری دیوی کا انتقال 24 فروری 2018 کو دبئی میں ہوا۔ ان کی موت کی المناک خبر نے نہ صرف بالی ووڈ بلکہ پورے ملک میں صدمے کی لہر دوڑادی۔ ان کے انتقال کے بعد پہلی بار ان کے شوہر اور فلم پروڈیوسر بونی کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے ان افواہوں کے بارے میں‌بھی بات کی کہ جھانوی کپور شادی سے پہلے پیدا ہوئی. انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں تھا. یہ غلط بات ہے. بونی کپور نے کہا کہ سری دیوی سے شادی کے بعد میری دو بیٹیاں پیدا ہوئیں . انہوں نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ میں نے فیصلہ کر رکھا تھا کہ میں سری دیوی کی موت کے بارے میں‌کبھی بات نہیں کروں گا لیکن آج کررہا ہوں.

    بونی کپور نے کہا کہ ”سری دیوی کی موت حادثاتی تھی” ، لیکن مجھے تقریبا 48 گھنٹے تک پوچھ تاچھ ہوتی رہی ، میں اس دوران بہت ساری تکلیف سے گزرا لیکن میں نے سب برداشت کیا، انہوں نے کہا کہ سری دیوی کی موت کا مجھے آج بھی دکھ ہے وہ میری جیون ساتھی تھی میرے دکھ سکھ کی ساتھی تھی . سری دیوی کا انتقال 24 فروری 2018 کو دبئی میں ہوا۔ ان کی موت کی المناک خبر نے نہ صرف بالی وڈ بلکہ پورے ملک میں صدمے کی لہر دوڑادی۔

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • نواب پٹوڈی اور میں‌نے شادی کا اعلان کیا تو دھمکیاں موصول ہوئیں

    نواب پٹوڈی اور میں‌نے شادی کا اعلان کیا تو دھمکیاں موصول ہوئیں

    ستر کی دہائی کی بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں‌یاد کیا ہے اس وقت کو جب وہ نواب پٹوڈی کے ساتھ شادی کررہی تھیں . انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کی پہلی ملاقات کے چرچے ہر طرف ہو گئے تھے اس کے بعد ہم نے ایک دوسرے کو دیکھا پرکھا اور لگا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ اچھی زندگی بسر کر سکتے ہیں لہذا ہم نے شادی کا فیصلہ کر لیا. چونکہ ہم دونوں کے مذہب میں فرق تھا اسلئے ہماری شادی کو لیکر بہت ساری باتیں ہوئیں بلکہ ہمیں دھمکیاں بھی دی گئیں. مجھے اور میری فیملی کو بہت زیادہ دھمکیاں‌ملیں.

    ”میرے والدین نے شادی کا مقام چُنا عین وقت پر ہمیں‌وہ وینیو دینے سے انکار کر دیا گیا” یوں ہماری شادی پھر نواب صاحب کے ایک دوست کے گھر ہوئی . اسی انٹرویو میں‌انہوں نے کہا کہ میرے بچے سیف ، سوہا سب اپنی اپنی زندگیوں‌کو خوشی سے جی رہے ہیں ، میں کسی کی زندگی میں دخل اندازی نہیں کرتی. وہ سب اپنے اپنے گھروں میں رہتے ہیں ، میری عادت نہیں کسی کے معاملات میں‌ٹانگ اڑانے کی ، ہم سب ایک دوسرے سے رابطے میں‌رہتے ہیں ملتے ہیں یہی اچھی زندگی کے لئے کافی ہے.

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • کرینہ اور شاہد کپور پھر ایک ساتھ ….

    کرینہ اور شاہد کپور پھر ایک ساتھ ….

    کرینہ کپور اور شاہد کپور بالی وڈ کی آن اور آف سکرین مقبول ترین جوڑی ہے. ان دونوں کی محبت کر چرچے ہر سو تھے . کہا جا رہا تھا کہ بہت جلد یہ دونوں شادی کر لیں گے اور کرینہ بھی شاہد کا دم بھرتے ہوئے نظر آتی تھیں. ان دونوں نے چند ایک فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جس میں‌2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ” جب وی میٹ” نے کامیابی حاصل کی . ان دونوں کی آن سکرین جوڑی نے بھی شائقین کے دل جیت لئے. اس فلم کا میوزک ، گانے ، ڈانس ، کہانی ، پرفارمنسز کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے. شائقین کی بے حد خواہش ہے کہ کرینہ اور شاہد ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں.

    اور دونوں کے مداحوں کی ایک عرصے سے ڈیمانڈ رہی ہے کہ جب وی میٹ کا سیکول بنایا جائے . تو رپورٹس یہ ہیں کہ” جب وی میٹ کا سیکول بننے جا رہا ہے اس فلم کے سکرپٹ پر کام جاری ہے” لیکن فلم سے متعلقہ ٹیم نے ابھی تک آفیشلی انائونس نہیں کیا لیکن کہا جا رہا ہے کہ کرینہ اور شاہد کپور جب وی میٹ کے سیکول میں ہوں گے اور اس کےلئے ان سے بات چیت بھی جاری ہے تاہم ابھی فائنل کچھ بھی نہیں ہوا سوائے اس کے کہ فلم کا سیکول بنے گا.

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • عادل نے بگ باس میں جانے کےلئے مجھ سے شادی کی راکھی ساونت

    عادل نے بگ باس میں جانے کےلئے مجھ سے شادی کی راکھی ساونت

    بالی وڈ‌ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ عادل درانی نے مجھ سے شادی شہرت حاصل کرنےاور بگ باس میں جانے کے لئے کی تھی . انہوں نے عادل درانی کی اپنے ساتھ کی ہوئی چیٹ کا ایک سکرین شارٹ بھی میڈیا کے ساتھ شئیر کیاجس میں عادل راکھی سے کہہ رہے ہیں کہ راکھی مجھے کسی طرح تم بگ باس میں‌اینٹر کروا و میری زندگی کا بہت بڑا مقصد ہے بگ باس میں‌جانا اور میں اس کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں. راکھی نے کہا کہ عادل کو مجھ سے صرف شہرت چاہیے تھی وہ اسکو مل گئی .

    اسکا اول آخر مقصد جو ہے وہ اس میں کامیاب ہوتا دکھائی دے رہا ہے. ”عادل کو پہلے کوئی نہیں جانتا تھا لیکن اب ہر کوئی اسکو اگر جانتا ہے ”تو اسکی وجہ ہوں میں ، کیونکہ مجھ سے شادی کرکے اسکا نام بنا لوگ اسکو پہچاننے لگے. عادل نے مجھے دھوکہ دیا ہے میں اسکو کبھی معافی نہیں کروں گی میں نے اسکی خاطر سلام تک قبول کر لیا اور اب میں‌مکمل طور پر اسکی پیروی کر رہی ہوں .لیکن عادل بھاگ چکا ہے. مجھے بہت امید ہے کہ خدا اسکا احتساب کرے گا اور اس نے مجھ پہ جو ظلم کیا ہے اسکا بھی حساب ہو گا.

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • عرفی کی ماہانہ آمدنی اٹھارہ سے بیس کروڑ روپے

    عرفی کی ماہانہ آمدنی اٹھارہ سے بیس کروڑ روپے

    منفرد اور بولڈ فیشن متعارف کرانے والی بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید ان دنوں ہیں خبروں میں اپنی کمائی کی وجہ سے ۔ کہا جا رہا ہے کہ عرفی کی ماہانہ آمدنی اٹھارہ سے بیس کروڑ روپے ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے 40 لاکھ سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔ اداکارہ کی ریلز اور تصویریں اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں پروڈکٹ اسپانسر کرنے کیلئے بھاری رقم ملتی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی کی کل مالیت 170کروڑ روپے ہے۔

    اور ”ان کی نیٹ ورتھ نے بالی وڈ کی امیر ترین شخصیات کو مات دے دی ہے”۔ کہا جا رہا ہے کہ عرفی جاوید سوشل میڈیا پوسٹ سے کافی پیسہ کماتی ہیں اور وہ رئیلٹی شوز اور کمرشلز سے بھی اچھا خاصا کماتی ہیں ۔یاد رہے کہ عرفی جاوید کو بالی وڈ کی بہت ساری سلیبرٹیز ان کے بولڈ فیشن کی وجہ سے ڈسکس تو بہت کرتے ہیں لیکن ان کو آج تک کسی بھی بڑے فلم میکر نے کسی فلم میں کاسٹ نہیں کیا۔ عرفی جاوید کسی بھی بالی وڈ شخصیت سے کہیں زیادہ مشہور ہیں اور ان کے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد ہے۔ ان منفرد فیشن ان کو دوسروں سے ممتاز بناتا ہےلیکن بہت سارے لوگ ان کی فیشن سینس کو نا پسند کرتے ہیں.

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی