Baaghi TV

Author: +9251

  • پرویزالہی کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

    پرویزالہی کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

    سوشل میڈیا پر ایم پی اے اور ایم این اے کے مبینہ اغواء کی سازش کے الزام میں سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہی کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر ایم پی اے اور ایم این اے کے مبینہ اغواء کی سازش کے الزام میں سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہی کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کے رشتہ دار وجاہت الہی اور موسی الہی کے خلاف مقدمہ غالب مارکیٹ لاہور میں درج کیا گیا ہے، اور مقدمے میں دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر میں بیان دیا کہ دونوں ملزمان ے ٹویٹر پر وائرل آڈیو میں خواتین ایم پی اے کوغائب کرنے کی گفتگوکی گئی، اور آڈیو کے بعد موسی الہی کوٹلہ عرب علی خان میں مسلح ہوکر لوگوں کو ڈراتا رہا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق دونوں ملزمان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت اراکین اسمبلی کو غائب کرنے کا منصوبہ بنایا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز
    گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں سنا گیا تھا کہ ہمارا ووٹ تو کسی طرف نہیں آئے گا، اُنہوں نے بس 186 پورے کرنے ہیں، نہیں 172 پورے کرنے ہیں نیشنل اسمبلی میں، پارلیمانی پارٹی اُن کے پاس ہے ، ابھی پارلیمانی لیڈر تو مونس بھائی ہیں، اُن کے پاس تین ہیں اور ہم دو ہیں،وجاہت حسین کہتے ہیں ‘تو ایک عورت غائب کردیں گے ۔’ اس پر حسین الٰہی کہتے ہیں کہ ‘ہاں یہ ہے عورت غائب ہوجائے پھر کچھ ہوسکتا ہے ۔

    جبکہ اس پر وفاقی وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے چوہدری وجاہت اور حسین الٰہی کی آڈیو لیک پر اپنے رد عمل میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو اس آڈیو اور ضمیر کی خریداری کے اعترافی بیانات کا نوٹس لینا چاہئے ۔جرائم پیشہ عناصر کا مجرمانہ منصوبہ بے نقاب ہوگیا ،ایک معزز خاتون رکن قومی اسمبلی کے اغوا ء کا مجرمانہ ارادہ اور توہین آمیز گفتگو انتہائی قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مسلم لیگ (ن)اور اس کی اتحادی (ق)لیگ کے ارکان کا ضمیر خریدنے کے لئے بولیاں لگا رہے ہیں ، پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور رکن قومی اسمبلی فرح خان کو کون سی عدالت انصاف دے گی؟

  • پی ایم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم نوجوانوں کی ترقی کے پروگراموں پر مشتمل ہے. وزیر اعظم

    پی ایم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم نوجوانوں کی ترقی کے پروگراموں پر مشتمل ہے. وزیر اعظم

    پی ایم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم نوجوانوں کی ترقی کے پروگراموں پر مشتمل ہے. وزیر اعظم

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ روز پی ایم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کا آغاز کیا تھا یہ نئی سکیم نوجوانوں کی ترقی کے متعدد پروگراموں پر مشتمل ہے جبکہ خواتین، ٹرانس جنڈر اور خصوصی افراد کو اس سکیم سے فائدہ اٹھا کر قومی ترقی میں حصہ لینا چاہیے۔


    وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی پی ای ایف قرضوں سے لے کر لیپ ٹاپ سکیم سے لے کر خود روزگار سکیم تک مسلم لیگ( ن ) نے میاں نواز شریف کی قیادت میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ لون سکیم کے تحت نوجوان آسان شرائط و ضوابط پر 75 لاکھ تک کے قرض کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز

    گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے
    ان کا مزید کہنا تھا کہ 5 لاکھ روپے تک کے قرض پر کوئی سود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی خواتین، ٹرانس جینڈرز اور خصوصی افراد کو درخواست دینے اور قومی ترقی میں حصہ ڈالنے کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔ تاکہ ہمارے نوجوان بھی اپنے خواب پورے کرسکیں.

    پی ایم یوتھ پروگرام کی ویب کے مطابق وزیرِاعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق نوجوان ملک کا قیمتی ترین سرمایہ ہیں اور ان کو باصلاحیت اور معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے جوانوں کی ترقی پر مرتکز وسیع پیمانے پر مفصل پروگرام کی ضرورت تھی۔ لہذا جوانوں کی تعمیر و ترقی کے اس سفر کا آغاز حکومتی سطح پر یوتھ افیئرزونگ کی تشکیل سے ہوا جس کے ذریعے وزیرِاعظم جوان پروگرام کا اجراء کیا گیا تاکہ نوجوانوں کو معاشی اور سماجی طور پرتمام شعبوں میں مضبوط اور خودمختار بنایا جا سکے۔

  • انتخابات کیلئے 9 سے 13 اپریل کے درمیان تاریخ مقررکی جائے الیکشن کمیشن کا گورنر پنجاب کو خط

    انتخابات کیلئے 9 سے 13 اپریل کے درمیان تاریخ مقررکی جائے الیکشن کمیشن کا گورنر پنجاب کو خط

    انتخابات کیلئے 9 سے 13 اپریل کے درمیان تاریخ مقررکی جائے الیکشن کمیشن کا گورنر پنجاب کو خط

    انتخابات کیلئے 9 سے 13 اپریل کے درمیان تاریخ مقررکی جائے الیکشن کمیشن کا گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا گیا ہے جبکہ خیال رہے کہ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ گورنر کریں گے اور حتمی تاریخ کے تعین کے بعد ہی الیکشن کمیشن انتخابات کاشیڈول جاری کرے گا۔ تاہم ایک خط کے ذریعے الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب کو اپنی تجویز بھج دی ہے.

    اس سے قبل گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں ہونے والے اہم اجلاس میں حکام نے بتایا تھا کہ پولنگ اسٹیشنزاورووٹرزلسٹیں تیارکرلی ہیں جبکہ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنرکی جانب سے انتخابی تیاریاں تیزکرنے کی ہدایت کی گئی۔ چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں ممبران ، صوبائی الیکشن کمشنرز اورتمام ونگزکے حکام شریک ہوئے تھے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز

    گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہےElection Commission Notice
    اجلاس میں پنجاب ، کے پی کے اورضمنی انتخابات سے متعلق تیاریوں پرغورکرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پریزائڈنگ افسران اور دیگرپولنگ عملے کی تقرری کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کے لئے 15 ارب روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا تھا قومی اسمبلی کی 64 نشستوں میں ضمنی انتخابات پر5 ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔

    وفاق کی جانب سے الیکشن کمیشن انتخابات کی مد 5 ارب روپے کی رقم مل چکی ہے، مزید فنڈ کے لئے الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب کی 297 اورخیبر پختونخوا کی 115جنرل نشستوں پرانتخابات کرانے ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کی 64 جنرل نشستوں پربھی انتخابات کرانے ہیں ۔

  • اسلام آباد کی تاریخ میں سب سے مہنگا پلاٹ فروخت کردیا گیا

    اسلام آباد کی تاریخ میں سب سے مہنگا پلاٹ فروخت کردیا گیا

    اسلام آباد کی تاریخ میں سب سے مہنگا پلاٹ فروخت کردیا گیا
    اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے مہنگا بلیو ایریا کا پلاٹ 8 ارب 54 کروڑ سے زائد مالیت میں فروخت کر دیا گیا۔ اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں 26 جنوری تک وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی جانب سے پلاٹوں کی نیلامی کی جا رہی ہے، حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے 12 کمرشل اور 46 رہائشی سیکٹرز کے پلاٹوں کی نیلامی کی جانی ہے۔

    سی ڈی اے تین روزہ پلاٹوں کی نیلامی کے پہلے ہی روز 8 کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے ذریعے 22 ارب 11 کروڑ سے زائد مالیت کا معاوضہ حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی جبکہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے مہنگا پلاٹ بلیو ایریا کا پلاٹ نمبر 26 ساڑھے 22 ارب سے زائد مالیت میں نیلام کیا گیا۔ بلیو ایریا کا ہی پلاٹ 30 لاکھ سے زائد فی سکوائر یارڈ کے حساب سے بھی نیلام ہو سکا، سی ڈی اے حکام کے مطابق آئندہ دو روز میں بھی اتھارٹی ملکی زرمبادلہ میں بڑی سرمایہ کاری شامل کروانے کے لیے پر امید ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز

    گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے
    خیال رہے کہ اس سے قبل ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص نے دبئی کامہنگا ترین گھر خریدا تھا بلومبرگ کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے مکیش امبانی نے دبئی کا مہنگا ترین گھر 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز (لگ بھگ 36 ارب پاکستانی روپے) میں خرید لیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین نے پام جیمرہ میں واقع گھر گزشتہ ہفتے کویت کے ایک بڑے کاروباری شخص کے خاندان سے خریدا تھا۔

  • اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟

    اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟

    اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر کیوں چیخ رہے؟

    جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی تو ان کے وزرا اور خود عمران خان اس قدر تکبر کا شکار تھے کہ مخالف سیاستداوں کی گھریلوں خواتین تک کو ناصرف جیل بھیجوایا تھا بلکہ ان کے واش رومز تک کیمرے لگوائے گئے علاوہ ازیں مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر گھسا گیا لیکن اب جب اعظم سواتی، شہباز گل اور فواد چودھری کو گرفتار ہوئے تو پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی چیخیں نکل گئی ہیں.

    خیال رہے کہ وزیر اعظم بننے سے قبل عمران خان کا بیانیہ احتساب تھا مگر انہوں نے یہ احتساب بھی ذاتی نفرت پر کیا جبکہ انہیں ضرورت تھی کہ اپوزیشن سے کم از کم ایک بنیادی ورکنگ ریلیشن قائم ہوتا، سیاسی درجہ حرارت کم ہوتا تاکہ ریاستی معاملات چل سکتے۔ اور ان کی حکومت کو اپنے اصل ایجنڈا پر کام کرنے کا بھی موقع ملتا لیکن ان کی توجہ گورننس اور ڈیلیوری سے ہٹ کر غلط ہدف پر مرکوز تھی لہذا بالآخر اپنی حکومت گنوا بیٹھے.

    علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف حکومت کا دور میڈیا کے حوالے سے بھی کافی متنازع رہا۔ کبھی سوشل میڈیا پر نا پسندیدہ صحافیوں کی فہرستیں سامنے آئیں تو کبھی صحافیوں کے خلاف آن لائن ٹرولنگ کے الزامات لگے۔ آزادی اظہار رائے پر پابندی کی کوششوں سمیت تحریک انصاف دور میں ایسے قوانین متعارف کروانے کی بھی کوشش کی گئی جن پر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر صحافتی تنظیموں نے احتجاج کیا۔ جب کہ اس وقت کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری تو براہ راست ٹی وی چینلز کے صحافیوں کو نکلوانے کی کوششیں کرتے رہے تھے.

    لیکن اب جب اس سے شفقت کا ہاتھ اٹھ گیا تو چیختیں ہیں حالانکہ اس وقت ان کو سیاسی مخالفین کی چیخیں سنائی اور نہ ہی دکھائی دیتی تھیں. جبکہ آج فواد چودھری کو الیکشن کمیشن بارے زبان درازی پر گرفتار کرلیا گیا ہے اس حوالے سے نجم ولی خان نے فواد چودھری کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ؛ "فواد چوہدری کی گرفتاری عدم برداشت کی سیاست کا ردعمل ہے۔ وہ وقت گزر گیا جب آپ لاڈلے ہوا کرتے تھے اور ہر کسی کے خاندان تک پہنچ جاتے تھے۔ الیکشن کمیشن اور نگران وزرائے اعلی کے خاندانوں تک پہنچنے کی دھمکیاں ناقابل برداشت ہیں۔ حکومت کو سوشل میڈیا پر بھی غنڈہ گردی کو نکیل ڈالنی ہو گی۔”

    تاہم سینئر صحافی حامد میر نے لکھا کہ؛ "فواد چودھری کو ایک ٹی وی چینل پر دئیے گئے انٹرویو کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے اس انٹرویو میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کسی کے کہنے پر محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ بنا دیا الیکشن کمیشن کسی کا منشی بن چکا ہے فواد نے یہ نہیں بتایا کہ الیکشن کمیشن کس کا منشی ہے؟”


    اس سوال پر حامد میر کو ایک صارف نے جواب دیا کہ "میر صاحب صرف منشی نہیں کہا بلکہ خاندان والوں کو بھی دھمکیاں دی ہیں۔ لہذا آپ کے کسی فعل پر آپ کے گھر والوں کو دھمکانا کونسا قانون اجازت دیتا ہے.

  • کراچی؛ سٹی کورٹ میں پسند کی شادی کیلئے آنے والے جوڑے پرفائرنگ ملزم گرفتار

    کراچی؛ سٹی کورٹ میں پسند کی شادی کیلئے آنے والے جوڑے پرفائرنگ ملزم گرفتار

    کراچی؛ سٹی کورٹ میں پسند کی شادی کیلئے آنے والے جوڑے پرفائرنگ ملزم گرفتار

    کراچی میں سٹی کورٹ میں ہونے والی فائرنگ کا معاملہ ترجمان ایس ایس پی سٹی. کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق ایچ سی عمران زمان ہمراہان لیڈیز کانسٹیبلز, مقتولہ ساجدہ کو کورٹ میں پیشی کیلئے لیکر آیا تھا. ملزم پیچھا کر رہا تھا جیسے ہی لڑکی کورٹ کے احاطے میں پہنچی لڑکی کے والد نے فائرنگ شروع کر دی, ایس ایس پی سٹی.

    مقتولہ کے والد نے موقع دیکھتے ہی مسمات ساجدہ اور ہیڈ کانسٹیبل عمران زمان پر فائرنگ شروع کردی. جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک مسمات ساجدہ (ہلاک) فوت ہوگئی جبکہ ہیڈ کانسٹیبل عمران زمان زخمی ہوئے علاوہ ازیں واجد بھی زخمی ہو گیا. ترجمان نے مزید کہا کہ ایس ایس پی سٹی موقع پر پہنچے اور سول ہسپتال کراچی پہنچ کر زخمیوں کی معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
    اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
    کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
    نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
    ایس ایس پی سٹی کے مطابق؛ مسمات ساجدہ اور زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو سول ہسپتال کراچی روانہ کر دیا گیا ہے. جبکہ مقتولہ کی عمر 18 سے 20 سال بتائی گئی ہے اور فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے اسلحہ برآمد ہوا اور ملزم کا نام امیر زمان مسعود عمری 65 سال سالہ ہے ملزم نے گیٹ نمبر 4 پر فائرنگ کے قریب فائرنگ کی تھی. ترجمان سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی مقتولہ کے والد نے لڑکی کو پسند کی شادی کرنے پر غیرت کے نام پر قتل کیا جبکہ گیٹ نمبر 4 پر موجود ہیڈ کانسٹیبل خیبر زمان کو سسپینڈ کر دیا گیا ہے, مزید اس کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے.

  • شاہد خاقان عباسی نے  نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

    شاہد خاقان عباسی نے نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

    شاہد خاقان عباسی نے نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

    ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ نیب کی نئی ترامیم کے تناظر میں شاہد خاقان کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر کل احتساب عدالت میں سماعت ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہد خاقان عباسی کی فرد جرم میں ترمیم اور مقدمے کا ریکارڈ حاصل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

    شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کے معاون وکیل نے عدالت کے سامنے ہو کر موقف اختیار کیا پٹشنر کی جانب سے کل احتساب عدالت میں بریت کی درخواست زیر التوا ہے ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ پھر تو آپ کی یہاں کی درخواست غیر موثر ہوگئی ۔ اس بنیاد پر عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست نمٹا دی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
    اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
    کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
    نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
    واضح رہے کہ اس سے قبل اس بارے میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ نیب قانون کے غلط استعمال سے کتنے لوگوں کے کاروبارتباہ ہوچکے جب کہ نیب ترامیم سے فائدہ صرف ترمیم کرنے والوں کو ہی ہوا ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پرسماعت ہوئی تھی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو اپناکام نہ کرے تو لوگ عدالتوں کے پاس ہی آتے ہیں۔ جب کہ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ نیب ترامیم اس اسمبلی نے کیں جو مکمل ہی نہیں، اس نکتے پرکوئی قانون نہیں ملاکہ نامکمل اسمبلی قانون سازی کرسکتی ہے یا نہیں، سیاسی حکمت عملی کے باعث آدھی سے زیادہ اسمبلی نے بائیکاٹ کررکھا ہے۔

  • ایل سیز فوری نہ کھولی تو تیل کی قلت ہوسکتی ہے. پی ایس او

    ایل سیز فوری نہ کھولی تو تیل کی قلت ہوسکتی ہے. پی ایس او

    ایل سیز فوری نہ کھولی تو تیل کی قلت ہوسکتی ہے. پی ایس او

    پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے محدود اسٹاک سے متعلق حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے، ایل سیز فوری نہ کھولی گئیں، تو مسقتبل میں تیل کی قلت کا خدشہ ہے۔ پی ایس او نے وزارت توانائی کا بتایا کہ ہمارے پاس بھی تیل کا ذخیرہ کم ہونے لگا ہے جبکہ کارگوز لائن اپ ہیں لیکن ایل سیز نہیں کھل رہیں صورتحال بہتر نہ ہوئی، تو مستقبل قریب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
    اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
    کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
    نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
    ذرائع کے مطابق سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی نے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو بتایا کہ اسے اپنا کارگو منسوخ کرنا پڑا، جو 13 جنوری کو لوڈ ہونا تھا ایک اور کارگو آج 23 جنوری کو لوڈ ہونا ہے جس کے لیے بھی بینکس ایل سی نہیں کھول رہے۔ اسی حوالے سے 19 جنوری کو گورنر اسٹیٹ بینک کو فوری ایل سیز کھولنے کے لیے خط لکھا تھا۔ آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اسٹیٹ بینک سے کہا ہے کہ وہ ملک میں ایندھن کے شدید بحران سے بچنے کے لیے ایل سی کے معاملے میں مداخلت کرے۔

  • حافظ نعیم الرحمان  کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال

    حافظ نعیم الرحمان کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال

    حافظ نعیم الرحمان کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اور رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید لاہور پہنچ گئے جہاں ائیرپورٹ پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ ان کی آمد پر جماعت اسلامی کے کارکنان نے پھولوں کے ہار پہنائے، پتھیاں نچھاور کیں۔ ائیرپورٹ پر موجود مسافروں نے حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ تصاویر اور سلیفیاں بنوائی۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور لوگ تھے جو اختیارات کے لئے روتے رہتے تھے، اگر پیپلز پارٹی ہمارا حق اور اختیارات چھینے گی تو اس کے منہ سے نکال کر بھی اپنا حق لے آئیں گے۔ جماعت اسلامی نے اس شہر کی آواز کو بلند کیا ہےاور ہر میدان میں عوام کی بھرپور خدمت کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
    اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
    کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
    نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
    جے آئی یوتھ لاہور کے کارکنان نے جبران بٹ (صدر جے آئی یوتھ لاہور) کی قیادت میں ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اور جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید کا کراچی کے انتخابات کی جیت کے بعد پہلا دورہ لاہور تھا۔

  • ایمنسٹی دینے کا اختیار پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کو حاصل ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    ایمنسٹی دینے کا اختیار پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کو حاصل ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    ایمنسٹی دینے کا اختیار پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کو حاصل ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    سپریم کورٹ نے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی کے خلاف کسٹمز کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایمنسٹی دینے کا اختیار پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کو حاصل ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی کے خلاف کسٹمز کی اپیل کی سماعت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کسٹمز وکیل سے کہا کہ آپ سو رہے ہیں یا اپنی پوسٹیں بیچ رہے ہیں، گاڑی کوئی جیب میں ڈال کر نہیں لاتا اور نہ ہی اڑ کر آتی ہے، جب گاڑی آ جاتی ہے تو اس کے پیچھے پڑ جاتے ہیں، گاڑی آئی کیسے اس کا کوئی جواب نہیں، آپ ذرا چمن بارڈر پر جائیں اور دیکھیں گاڑی کیسے آتی ہے۔

    کسٹمز کے وکیل نے کہا کہ اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کا ایک فیصلہ موجود ہے، اگر ایک گاڑی غیر قانونی طریقے سے آتی ہے تو وہ کسٹمز کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ لیکن آپ یہ جواب نہیں دیتے کہ گاڑی آئی کیسے؟ آپ کی استدعا یہ ہونی چاہیے کہ آپ اپنے ٹیکس وصول کریں لیکن آپ گاڑی کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ دوران سماعت کسٹمز ایمنسٹی اسکیمز کا حوالے دینے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بیڑہ غرق ہی ایمنسٹی نے کیا ہے، ون ٹائم ایمنسٹی کوئی سو بار ہو چکی ہے، ہر ادارہ ایمنسٹی دے رہا ہے، ہم نالائق ہیں گاڑیاں روک نہیں سکتے اس لیے ایمنسٹی دے رہے ہیں، ہم ایف بی آر سے ڈیٹا منگوا لیتے ہیں آج تک کتنی ایمنسٹی دی ہیں۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سونا، چاندی کی اسمگلنگ کی تو سمجھ آتی ہے گاڑی کیسے اسمگل ہو سکتی ہے؟ ابھی اسلام آباد کی سڑکوں پر عجیب نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چل رہی ہیں، یہ گاڑیوں والے شاید بہت طاقتور لوگ ہیں نہ کسٹمز والے چیک کرتے ہیں نہ پولیس، آپ نے قانون کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، برطانوی وزیراعظم کا سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کیوجہ سے چالان ہو گیا، برطانوی وزیراعظم نے اپنے عمل پر معافی بھی مانگی، آپ اپنے وزیراعظم تو دور کسی ڈی سی یا سی ڈی اے افسر کا چالان کر کے دکھائیں۔ عدالت نے گاڑی ضبط کرنے کی پاکستان کسٹمز کی اپیل مسترد کردی۔ پاکستان کسٹمز نے 1998 ماڈل کا ہینو ٹرک 2018 میں پکڑا تھا۔ اپیلٹ ٹربیونل نے فیصلہ پاکستان کسٹمز کے خلاف دیا تھا، جسے کسٹمز نے چیلنج کیا تھا۔