Baaghi TV

Author: +9251

  • پرویز الہی آج شام پی ٹی آئی میں شمولت کا اعلاں کریں گے

    پرویز الہی آج شام پی ٹی آئی میں شمولت کا اعلاں کریں گے

    پرویز الہی آج شام پی ٹی آئی میں شمولت کا اعلاں کریں گے

    نجی ٹی وی نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے پارٹی ارکان سے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کے معاملے پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔ جبکہ اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے پرویز الٰہی شام چھ بجے اپنے اراکین کے ساتھ باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔

    خیال رہے کہ عمران خان نے چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو پی ٹی آئی میں ضم میں ہونے کی پیشکش کی ہے جبکہ مونس الٰہی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حامی ہیں اور ق لیگ کے سابق ارکان اسمبلی کی اکثریت نے بھی پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی حمایت کردی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
    خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر اینکر پرسنز سے ملاقات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے، میرا خیال ہے ق لیگ آگے پی ٹی آئی کا حصہ بن جائے گی۔ جبکہ اس سے قبل دونوں رہنماء ایک دوسرے پر تنقید بھی کرچکے ہیں اور عمران خان نے چودھری پرویز الہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا تھا.

    علاوہ ازیں یہ خبریں پہلے بھی آرہی تھیں کہ مونس الہی اپنے ارکان سمیت پی ٹی‌ آئی میں شامل ہوجائیں جبکہ اب بتایا جارہا ہے کہ مونس الہی کے والد پروزیر الہی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا آج شام چھ بجے اعلان کریں گے.

  • پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری؛ روسی وزیر توانائی کل پاکستان پہنچیں گے

    پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری؛ روسی وزیر توانائی کل پاکستان پہنچیں گے

    پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری؛ روسی وزیر توانائی کل پاکستان پہنچیں گے

     روس سے خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی خریداری سے متعلق روسی وزیر توانائی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کل پاکستان پہنچے گا۔ روس اور پاکستان کے مابین 18 تا 20 جنوری فیصلہ کن اجلاس اسلام آباد میں طے ہے۔ وفد میں توانائی، ریلوے، کمیونیکیشن، صنعت و تجارت کے افسران اور ماہرین شامل ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق روس سے فوری طور پر 30فیصد رعایت پر خام تیل اور دیگر توانائی مصنوعات طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روس سے سستی پیٹرولیم مصنوعات ملنے کی صورت میں سالانہ 2ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوسکے گی۔ پاکستانی ریفائنریوں نے روسی خام تیل سے پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار ممکن قرار دی ہے۔ انٹر گورنمنٹ کمیشن کے اجلاس کے دوران ادائیگیوں اور شپنگ کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید

    یاد رہے کہ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے روس سے سستا تیل خریدنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں آنے والے وقت میں توانائی کی قیمت کو کم کرنے میں روسی خام تیل کا بہت بڑا کردار ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس کی تیل کمپنیوں سے کم قیمت پر تیل خریدنے کی بات ہوئی اور تیل کمپنیوں کی ٹیم کے پاکستان آنے پر پیٹرول اور ڈیزل بھی کم قیمت پر خریدا جائے گا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ روسی تیل کمپنیوں سے ملاقات کے بعد یہ طے کریں گے کہ دنیا میں جو قیمت چل رہی ہے اس سے بھی کم قیمت پر ڈیزل اور آئل دیا جائے، اسی طرح توانائی کی قیمت کم ہوگی اور پھر ہر چیز کی پیداواری قیمت بھی کم ہوگی۔

  • عرفی کو پولیس نے طلب کر لیا

    عرفی کو پولیس نے طلب کر لیا

    بالی وڈ‌ اداکارہ عرفی جاوید جو سوشل میڈیا پر چرچا میں رہتی ہیں ان کا لباس ان کی وجہ شہرت ہے. عرفی نہایت کم لباس پہن کر نکلتی ہیں اور میڈیا میں پوز دیتی ہیں. عرفی جاوید کے نہایت مختصر لباس پہننے پر جے پی رہنما چترا کشور واگ نے اعتراض کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروائی انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عرفی جاوید نہایت مختصر لباس پہن کر سوسائٹی میں انتشار اور بے حیائی پھیلا رہی ہیں ،. ٹھیک ہے ہمارے آئین نے ہر کسی کو آزادی رائے اور اپنی مرضی سے جینے کا حق دیا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوئی اس قسم کی آزادی کا اتنے برے طریقے سے استعمال کرے. اس قسم کی شکایت کے بعد پولیس نے انکوائری کے لئے عرفی کو طلب کر لیا ہے اب وہ ان سے پوچھ

    گچھ کریں گے. عرفی جاوید پر اس سے پہلے بھی بہت سارے لوگوں نے اعتراض لگایا اور کہا کہ وہ نہایت مختصر لباس پہن کر باہر نہ نکلیں لیکن عرفی کہتی ہیں کہ ان کی زندگی انکی مرضی وہ جو مرضی کریں کوئی کون ہوتا ہے ان پر اعتراض لگانے والا یا اس پر پابندی عائد کرنے والا. وہ بہت کلئیر ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے پیسے خرچ کرکے لباس بنوا کر پہنتی ہوں کسی کے لئے کوئی مشکل کھڑی نہیں کرتی.

  • سلمان خان کو موقع ملے  تو وہ کن تین سٹارز کو بگ باس میں بطور کنٹیسٹٰنٹ لائیں گے ؟‌

    سلمان خان کو موقع ملے تو وہ کن تین سٹارز کو بگ باس میں بطور کنٹیسٹٰنٹ لائیں گے ؟‌

    رئیلٹی شو بگ باس جس کی میزبانی کے فرائض بالی وڈ‌ اداکار سلمان خان گزشتہ 13 برس سے کررہے ہیں. اس شو کی مقبولیت میں سلمان خان کا کی میزبانی کا بہت بڑا ہاتھ ہے. ان سے پہلے بھی اس شو کی میزبانی امیتابھ بچن اور شلپا شیٹی کر چکے ہیں لیکن سلمان خان کی میزبانی ہی شائقین کو قبول ہے. بگ باس میں پہلی بار اداکارہ و میزبان سیمی گریوال نے شرکت کی . انہوں نے جہاں گھر کے تمام لوگوں سے سوالات کئے وہیں سلمان خان کے ساتھ بھی ان کا ایک سیشن رکھا گیا جس میں انہوں نے ان سے مختلف سوال کرنے کے ساتھ کہا کہ آپ دنیا کے بہترین میزبان ہیں .

    سیمی نے ان سے پوچھا کہ آپ کو موقع ملے تو آپ کن تین بالی وڈ سٹارز کو بگ باس میں لانا چاہیں گے. تو انہوں نے کہا کہ سنجے دت ، کترینہ کیف اور شاہ رخ خان کو گھر میں لانا چاہوں گا. میں چاہوں گا کہ یہ تینوں گھر میں آئیں ، سلمان خان نے یہ جواب دیکر یہ بھی ظاہر کیا کہ یہ تینوں فنکار ان کے بہترین دوست ہیں. یاد رہے کہ بگ باس بھارت کا وہ رئیلٹی شو ہے جسے بڑی تعداد میں پسند کیا جاتا ہے اس میں حصہ لینے والے تقریبا پارٹیسیپینٹس نے بہت شہرت پائی.

  • برسبین ون ڈے؛ آسٹریلیا کی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

    برسبین ون ڈے؛ آسٹریلیا کی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

    برسبین ون ڈے؛ آسٹریلیا کی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

     آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس طریقہ کے تحت پاکستان ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے کو بارش کے باعث 40 اوورز تک محدود کیا گیا۔ پاکستان ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی۔ قومی ٹیم کی جانب سے ندا ڈار 59 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

    میزبان آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز کا ہدف 29ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کر لیا۔ فوبی لیچ فیلڈ نے 78 رنز اور کپتان میگ لیننگ نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔ تین میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے 18 جنوری کو برسبین میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ون ڈے 21 جنوری کو سڈنی میں ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 جنوری سے شروع ہوگی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید

    جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ نے بلے بازوں کی ذمہ دارانہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دے میچ کے ساتھ ساتھ سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ اس سے قبل پاکستان نے فخر زمان کی سنچری اور محمد رضوان کی نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 280 رنز بنائے تھے۔

    کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو باؤلنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے اس لیے ہم زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

    پاکستانی اوپنرز نے ایک مرتبہ پھر ناقص آغاز فراہم کیا، اس دفعہ سیریز میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے شان مسعود دوسرے اوور میں صفر پر فرگوسن کی وکٹ بن گئے۔ کپتان بابر اعظم بھی جلدی آؤٹ ہوئے، کیوی باؤلر بریسویل نے میزبان ٹیم کے کپتان کو ساتویں اوور میں اس وقت آؤٹ کیا جب ٹیم کا اسکور محض 21 رنز تھا اور انہوں نے صرف 4 رنز بنائے تھے۔

  • صوبوں کی طرز پر اسلام آباد کی قانون ساز اسمبلی؛ درخواست پر وفاق اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

    صوبوں کی طرز پر اسلام آباد کی قانون ساز اسمبلی؛ درخواست پر وفاق اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

    صوبوں کی طرز پر اسلام آباد کی قانون ساز اسمبلی؛ درخواست پر وفاق اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے صوبوں کی طرز پر اسلام آباد کی اپنی قانون ساز اسمبلی کے قیام کیلئے درخواست پر وفاق اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں صوبوں کی طرز پر اسلام آباد کی اپنی قانون ساز اسمبلی کے قیام کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،ایس ایم یاور گردیزی ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی،کیس کی سماعت اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

    وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ وفاقی حکومت کو اسلام آباد کی قانون ساز اسمبلی بنانے کیلئے قانون سازی کی ہدایت دی جائے ،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا یہ عدالت قانون سازی یا آئین میں ترمیم کے لئے ہدایت کر سکتی ہے؟ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میں اسلام آباد کے رہائشیوں کے بنیادی حقوق کی بات کر رہا ہوں، دہلی اور آسٹریلیا میں اس طرح کی حکومت ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
    جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا یہ لوکل گورنمنٹ کے علاوہ سیٹ اپ ہے؟ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ جی، یہ لوکل گورنمنٹ کے علاوہ سیٹ اپ ہے، اسلام آباد کسی صوبائی اسمبلی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، عدالت نے وفاق اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب  آج سگیاں روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کا افتتاح کریں  گے

    وزیراعلیٰ پنجاب آج سگیاں روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کا افتتاح کریں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب آج سگیاں روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کا افتتاح کریں گے.

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی آج سگیاں روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کا افتتاح کریں گے اور وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی شاہدہ ملٹی لیول فلائی اوور کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ سگیاں روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے پر 4 ارب 51 کروڑ روپے لاگت آئی ہے.

    خیال رہے کہ شاہدہ ملٹی لیول فلائی اوورپراجیکٹ 8 ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا اور یہ منصوبہ 10 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا جبکہ شاہدہ ملٹی لیول فلائی اوور منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک جام ہونے سے نجات ملے گی علاوہ ازیں وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جس میں میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے، چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود ہوں گے.

    یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی لاہور میں سگیاں روڈ تعمیر افتتاح کیا تھا جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس روڈ کی تعمیر کے افتتاح پر آپ سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے چارج لیا چھپن ارب روپے کے چیک ڈس اونر ہوئے تھے، آج ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت تمام صوبے میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
    جبکہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا تھا کہ صوبے میں جو ترقیاتی کام ہو رہا ہے بہت سے لوگوں کو راس نہیں آرہا اس لیے وہ تخریب کاری کی سیاست کررہے ہیں، ہم عوامی خدمت کی سیاست کرتے ہیں تخریب کاری کی سیاست نہ کی اور نہ اس پہ یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہدرہ فلائی اوور اور اس کے اندر پارک بنانے کی منظوری دی جا چکی ہے اور ڈگری کالج کا نام شیرربانی کالج رکھنے کی منظوری دیتا ہوں، ڈگری کالج خواتین کو بھی اپ گریڈ کرنے کی منظوری کا اعلان کرتا ہوں۔

  • نتائج تیاری کے مرحلے میں ہیں کسی افسر نے کوئی کوتاہی نہیں کی. الیکشن کمشنر سندھ

    نتائج تیاری کے مرحلے میں ہیں کسی افسر نے کوئی کوتاہی نہیں کی. الیکشن کمشنر سندھ

    نتائج تیاری کے مرحلے میں ہیںکسی افسر نے کوئی کوتاہی نہیں کی. الیکشن کمشنر سندھ

    الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ شام تک کراچی کے تمام نتائج تیار کر لیے جائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے 7 اور حیدرآباد کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے۔ انتخابات میں پولنگ کا عمل پرامن رہا، کہیں بھی کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا۔

    الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں 246 یوسیز اور 1230 حلقے ہیں۔ اس طرح ہر ریٹرننگ آفیسر کے پاس تقریباً 25 یوسیز تھیں، شہر میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 4 ہزار 990 تھی، ، کراچی کے کئی پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ تاخیر سے ختم ہوئی۔ اعجاز انور چوہان نے کہا کہ کسی افسر نے کوئی کوتاہی نہیں کی، ہر یوسی کا الگ فارم 11 اور 12 بنتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ کا سخت نظام رکھا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر سیکریٹری الیکشن کمیشن بھی کراچی آئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید

    الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نتائج آروز کے پاس ہیں، غیر سرکاری نتائج تیاری کے مرحلے میں ہیں ، شام تک کراچی کے تمام نتائج تیار کر لیے جائیں گے۔ دوسری جانب کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان یوسی چیئرمین کا الیکشن ہار گئے ، اس طرح ان کی میئر بننے کی خواہش حتمی نتائج آنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی ہے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے اہم رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کو پارٹی کی جانب سے شہر کے میئر کے امیدوار کی حیثیت سے دیکھا جارہا تھا۔

  • گورنر پختونخوا کا اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ؟

    گورنر پختونخوا کا اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ؟

    گورنر پختونخوا کا اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ؟

    گورنر خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی کی جانب سے اعلان کے بعد صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہد حمید کی خبر کے مطابق پنجاب کے گورنر کی طرح خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے بھی صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے عمل کا حصہ نہ بننے کافیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان کی جانب سے کل (منگل 17 جنوری کو) صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے ایڈوائس پرمشتمل سمری گورنر کو ارسال کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق گورنر پختونخوا سمری پر دستخط کیے بغیر48 گھنٹے انتظار کریں گے تاکہ آئین میں درج وقت مکمل ہونے پر صوبائی اسمبلی ازخود تحلیل ہوجائے۔اس سلسلے میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کے قریبی ذرائع نے رابطہ کرنے پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل سے متعلق سمری پردستخط نہ کرکے گورنر اس عمل کا حصہ نہیں بنیں گے اوراسمبلی کے ازخود تحلیل ہونے کاانتظارکیاجائے گا۔

    ذرائع نے بتایاکہ گورنر پختونخوا، صوبے میں نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کے سلسلے میں اپنا کردار ضرور ادا کریں گے اورجونہی صوبائی اسمبلی تحلیل ہوگی تو وہ وزیر اعلیٰ محمودخان اور اپوزیشن لیڈراکرم خان درانی کو لیٹر ارسال کریں گے، جس میں اُن سے کہاجائے گاکہ وہ آئین کے مطابق آپس میں مشاورت کے ذریعے نگراں وزیر اعلیٰ کاتقررکریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ اوراپوزیشن لیڈرکے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں تحلیل شدہ اسمبلی کے اسپیکر، اِسی اسمبلی سے حکومت اوراپوزیشن ارکان پرمشتمل 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے، جسے ان ناموں میں سے 4 نام ارسال کیے جائیں گے، جو وزیراعلیٰ اوراپوزیشن لیڈرکے زیربحث آئے ہوں، تاہم اگرکمیٹی میں بھی اتفاق نہ ہواتوپھر یہ معاملہ 2018ء کی طرح الیکشن کمیشن کو ان 4 مجوزہ ناموں کے ساتھ ارسال کردیاجائے گااورالیکشن کمیشن ازخود نگراں وزیراعلیٰ کاتقرر کرے گا جوحتمی ہوگا.

  • برآمدی صنعت کے لیے ترقی کی راہ ہموار کرنا ہماری ترجیح. اسحاق ڈار

    برآمدی صنعت کے لیے ترقی کی راہ ہموار کرنا ہماری ترجیح. اسحاق ڈار

    برآمدی صنعت کے لیے ترقی کی راہ ہموار کرنا ہماری ترجیح. اسحاق ڈار

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ برآمدی صنعت کی ترقی ہماری حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پانچ زیرو ریٹڈ شعبوں کو ایکسپورٹس بڑھانے کے لیے برآمدکنند گان کی ضرورت کے مطابق خام مال ،پرزوں اور دیگرمتعلقہ سامان کی درآمد کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔


    وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کی برآمدی صنعت کے لیے ترقی کی راہ ہموار کرنا ہماری حکومت ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے 31 جنوری تک پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو بیان میں بتایا تھا کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پٹرول مہنگا کرنے کی تجویز مسترد کردی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
    سازشیں ناکام ہوئیں تو سب کو ساتھ لیکر چلیں گے. حافظ نعیم الرحمان
    عمران خان بہادر بنیں اور کے پی اسمبلی بھی توڑیں. احسن اقبال

     پٹرول کی قیمت 31 جنوری تک 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل 227.80 ، مٹی کا تیل 172.01 اور لائٹ ڈیزل آئل 169 روپے فی لیٹر رہیگا،۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ 31 جنوری تک پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔