Baaghi TV

Author: +9251

  • 50 % منافع تو سٹارز کو چلا جاتا ہے کرن جوہر کا شکوہ

    50 % منافع تو سٹارز کو چلا جاتا ہے کرن جوہر کا شکوہ

    بالی وڈ کے معروف فلم میکر کرن جوہر جنہوں نے ایک عرصہ تک فلمیں ڈائریکٹ کیں اس کے بعد انہوں نے مسلسل فلمیں پرڈیوس کرنا شروع کر دیں کرن جوہر کے کریڈٹ پر بطور پرڈیوسر اور ڈائریکٹر بڑی سٹار کاسٹ کے ساتھ بڑی فلمیں ہیں. کرن جوہر نے بہت سارے سٹار کڈز کو متعارف کروایا جس میں عالیہ بھٹ قابل زکر ہے. پچھلے کچھ عرصے سے عالیہ بھٹ کرن جوہر کی پسندیدہ اداکارہ بنی ہوئی ہیں ان کی تقریبا ہر فلم میں‌عالیہ بھٹ ہی نظر آتی ہیں. کرن جوہر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کھل کر بات کی ہے کہ کس طرح‌سے کسی بھی فلم کی کمائی فلم سے جڑی پوری ٹیم میں‌تقسیم ہوتی ہے . کرن جوہر نے کہا کہ اگر کسی فلم کی سٹار کاسٹ بڑی ہو تو پھر پچاس فیصد اسکو اور تیس

    فیصد ڈائریکٹر کو جاتا ہے جبکہ تھوڑا بہت رائٹرکو مل جاتا ہے. پھر بچپتا ہے پرڈیوسر اور جو بچتا ہے وہ اس کے حصے میں آتا ہے. یوں کرن جوہر نے بتایا کہ کس طرح سے ایک پرڈیوسر کو سب سے کم معاوضہ ملتا ہے. یاد رہے کہ کرن جوہر نے شاہ رخ خان کے ساتھ کافی فلمیں بنائیں جن میں کچھ کچھ ہوتا ہے اور کبھی خوشی کبھی غم قابل زکر ہے .

  • عالمی بینک کے وفد کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات؛ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سراہا

    عالمی بینک کے وفد کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات؛ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سراہا

    دوران ملاقات عالمی بینک نے بی آئی ایس پی کے مستحقین کے اندراج اور رقوم کی ادائیگیوں کے جدید طریقہ کار کو سراہا.

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ / وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نےآج اسلام آباد میں مسٹر لائر ایرساڈو Mr. Lire Ersado کی سربراہی میں عالمی بینک کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عالمی بینک کے وفد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی جانب سے مستحق خواتین کے اندراج اور رقوم کی ادائیگی کے طریقہ کار میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے جدید طریقہ کار کو سراہا۔

    فیصل کریم کنڈی نے وفد کو بی آئی ایس پی کے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ عالمی بینک کے وفد نے پاکستان میں تخفیف غربت کے لیے بی آئی ایس پی کو اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مستحقین میں نقد رقم کی تقسیم اور ڈائنامک رجسٹری کے تحت رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے بی آئی ایس پی کے فیلڈ دفاتر کا دورہ کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔


    مسٹر لیئر ایرساڈو نے بی آئی ایس پی کو مکمل طور پر غیر سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اس پروگرام میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔ وفد نے بی آئی ایس پی کے سیلاب ریلیف پیکیج کی تقسیم کے دوران سیکھے گئے تجربات کو آئندہ اجلاس میں عالمی بینک کے ماہرین سے شیئر کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔ وفد کے سربراہ نے کہا کہ عالمی بینک کو بی آئی ایس پی کے کرائسز ریسیلینٹ سوشل پروٹیکشن (سی آر آئی ایس پی) پراجیکٹ پر فخر ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    ملاقات کے دوران وزیر مملکت فیصل کنڈی نے وفد کو بی آئی ایس پی کے مختلف اقدمات جیسے ڈائنامک سروے کے آغاز، بینظیر کفالت سے مستفید ہونے والوں کے لیے 55 ارب روپے کے اجراء، بینظیر تعلیمی وظائف کے مستحقین کے لیے 13 ارب کی ادائیگی، کفالت پروگرام میں خواجہ سراؤں کی شمولیت، حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے بی آئی ایس پی مستحقین کے لیے 70 ارب کے پیکج اورسابقہ حکومت میں نکالےگئے 8 لاکھ سے زائد بی آئی ایس پی مستحقین کے لیے اپیل کا طریقہ کار متعارف کرانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

  • تحریک انصاف کی پارٹی پالیسی سے منحرف اراکین کیخلاف کارروائی

    تحریک انصاف کی پارٹی پالیسی سے منحرف اراکین کیخلاف کارروائی

    تحریک انصاف کی پارٹی پالیسی سے منحرف اراکین کیخلاف کارروائی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے وقت غیر حاضر رہنے والے 2 اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے پارٹی پالیسی سے منحرف اراکین کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے دوران غیر حاضر رہنے والے 2 اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے، جن میں ممومنہ وحید اور فیصل فاروق چیمہ شامل ہیں۔

    14 جنوری کو دونوں رہنما ذاتی حیثیت میں پارٹی چئیرمین عمران خان کے روبرو پیش ہوں گے، جنہیں آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ پارٹی کی جانب سے جاری کردہ شوکاز میں کہا گیا ہےکہ آپ نے بطور پارلیمانی رکن پی ٹی آئی کی واضح پالیسی سے انحراف کیا، واضح ہدایات کے باوجود دونوں اراکین نے انحراف کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی سے 186 ووٹ لے کر اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا تھا جبکہ ووٹنگ کے موقع پر اپوزیشن اراکین نے کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ اور پھر یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان تحریک انصاف نے دو رہنماء جن میں مومنا وحید اور فیصل فاروق ہیں نے اس میں حصہ نہیں لیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    یاد رہے کہ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی نے جیت کے نعرے لگائے، اپوزیشن نے جعلی گنتی نامنظور کے نعرے لگائے، اپوزیشن اراکین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی آج ہی اعتماد کا ووٹ لیں۔ جبکہ اسپیکر سبطین خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان نشستوں پر تشریف رکھیں، تاہم ن لیگی ارکان پنجاب حکومت کے خلاف مسلسل نعرے لگاتے رہے۔

  • پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن پاکستان سے واپس روانہ

    پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن پاکستان سے واپس روانہ

    پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن پاکستان سے واپس روانہ ہو گئے.

    پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کے عہدے کی مدت مکمل ہو گئی ہے جس کے بعد کرسٹن ٹرنر پاکستان سے واپس روانہ ہو گئے ہیں. پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کی الوادعی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے. کرسٹن ٹرنر نے اپنے دفتر سے سامان کی پیکنگ کی ویڈیو شیئر کردی کرسٹن ٹرنر نے پاکستان کے روایتی بکسے میں اپنا سامان رکھا.


    واضح رہے کہ دو روز قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سبکدوش ہونے والے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی تھی. ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں صدر مملکت نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھانے کےلیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا.ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا تھا کہ اقتصادی اور سیاسی استحکام یقینی بنا کر دو طرفہ تجارت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاتھا کہ برطانیہ کی جانب سے سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے سے ملکی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دو طرفہ معاشی تعلقات میں اضافے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ دوران ملاقات صدر مملکت نے برطانیہ کی ترقی پذیر ممالک کےلیے تجارتی اسکیم میں پاکستان کی شمولیت کو سراہا گیا تھا. ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا تھا کہ 120 برطانوی کمپنیاں پاکستان میں تقریباً 10بلین ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دفاعی، سیکیورٹی تعاون اور انسداد دہشتگردی تعاون مزید گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا تھا کہ پاکستان برطانوی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کےلیے موزوں ملک ہے، معاشی اور سیاسی استحکام سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

  • فیصل آباد موٹروے پر دو حادثات میں 5 افراد جاں بحق

    فیصل آباد موٹروے پر دو حادثات میں 5 افراد جاں بحق

    فیصل آباد موٹروے پر دو حادثات میں 5 افراد جاں بحق

    موٹروے ایم ٹو اور ایم تھری پر ہونے والے دو مختلف حادثات میں بچوں اور خاتون سمیت پانچ افراد جان بحق ہوگئے۔ فیصل آباد موٹروے ایم ٹو اور ایم تھری پر ہونے والے دو مختلف حادثات میں بچوں اور خاتون سمیت پانچ افراد جان بحق ہوگئے جبکہ نو زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کے مطابق پہلا حادثہ موٹروے ایم 3 پر ہوا، جہاں تیزرفتار کار الٹنے سے خاتون اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق دوسرا حادثہ موٹر وے ایم 4 پر تیزرفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ جب کہ دونوں حادثات میں 9 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

    یاد رہے کہ ٹریفک حادثات اور ان کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع کی افسوس ناک باتیں سنتے ہوئے آپ کے ذہن میں‌ شاید یہ سوال بھی آیا ہو کہ دنیا میں پہلا کار حادثہ کب ہوا یا کسی موٹر کار کی وجہ سے ہلاک ہونے والا پہلا انسان کون تھا؟ 1840ء کے بعد یہ خیال کیا جارہا تھا کہ ایسی موٹر کاریں تیّار کی جاسکتی ہیں جنھیں بہت جلد بھاپ کی مدد سے چلانا ممکن ہوگا، لیکن ایسا نہیں‌ ہوسکا۔ اس زمانے کی یہ کار گزاری اور ایجاد ریل کے لیے تو کارآمد ثابت ہوئی، لیکن چوں کہ کاریں بہت وزنی اور بھاری ہوتی تھیں، اس لیے ان کا ناہموار زمین پر چلنا آسان نہ تھا۔ تاہم اس حوالے سے سائنس دان اور موجد تجربات اور آزمائشوں میں مصروف تھے اور موٹر کاریں بھی بنائی جارہی تھیں۔

    آئرلینڈ کی رہائشی میری وارڈ کے ایک کزن نے بھی ایک موٹر کار تیّار کی اور 31 اگست 1869ء کو اس کی آزمائش کے لیے گھر سے نکلا۔ میری وارڈ بھی اپنے کزن کے ساتھ بھاپ سے چلنے والی اس کار میں سوار ہوگئی۔ اس کا شوہر، دو رشتہ دار اور ان کے ایک استاد بھی اس گاڑی کے مسافر تھے۔ موٹر کار آگے بڑھی۔ سبھی مسافر اس آزمائشی سفر کے دوران ایک انجانی مسرّت محسوس کررہے تھے۔

    وہ سوچ بھی نہیں‌ سکتے تھے کہ خوشی کے یہ لمحے اور بے پناہ مسرّت انھیں ایک آزار کی جانب دھکیل رہی ہے اور اس کار کا ایک مسافر، جو ان کا اپنا ہے، موت کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    ایک مقام پر جب تنگ موڑ آیا تو اچانک میری وارڈ گاڑی سے باہر جاگری اور اسی گاڑی کے نیچے آکر کچلی گئی۔ اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی اور خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

    کہتے ہیں‌ کہ یہی میری وارڈ وہ پہلی انسان تھی جو موٹر کار کی وجہ سے اپنی زندگی سے محروم ہوگئی۔ حادثے کے وقت اس کی عمر 42 سال تھی۔

    میری وارڈ آئرلینڈ میں 1827ء میں پیدا ہوئی تھی۔ وہ ایک ایسے خاندان کی فرد تھی جو بالخصوص سائنس کے لیے معروف تھا۔ میری بھی نہایت قابل اور باصلاحیت لڑکی تھی جو کم عمری ہی میں قدرتی ماحول، مظاہرِ فطرت اور فلکیات میں دل چسپی لینے لگی تھی۔ یہ اپنے والد ہنری اور والدہ ہیرٹ کنگ کی تیسری اولاد تھی۔ اس زمانے میں لڑکیوں کو گھر پر تعلیم دینے کا رواج تھا اور کالج یا جامعات میں ان کا داخلہ حاصل کرنا مشکل تھا۔ میری وارڈ اور اس کی بہنوں کو گھر پر ہی ابتدائی تعلیم دی گئی، لیکن وہ عام لڑکیوں کے مقابلے میں مختلف تھی، کیوں کہ ان کا تعلق ایک علمی گھرانے سے تھا۔

    میری وارڈ چار سال کی تھی جب اس نے مختلف اقسام کے حشرات کا مشاہدہ اور انھیں باقاعدہ جمع کرنا شروع کر دیا تھا۔ جلد ہی وہ فلکیات میں دل چسپی لینے لگی، کیوں کہ اس کے ایک کزن نے اس وقت ایک دور بین تیّار کرلی تھی جسے 1917ء تک دنیا کی سب سے بڑی دور بین سمجھا جاتا رہا۔ اس دور بین نے میری کو غور و فکر اور فلکی اجسام کے مطالعے میں مدد دی اور ان کے علم میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔

    لائقِ توجہ امر یہ ہے کہ میری وارڈ نے رسمی تعلیم کو اپنے لیے کافی نہیں جانا اور اپنے علم کو بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ جاننے کی غرض سے اس دور کے ماہرین اور اساتذہ سے خط و کتابت کا سلسلہ شروع کردیا۔ ایک مرتبہ معروف ماہرِ فلکیات جیمز ساؤتھ نے اسے محدب عدسے سے حشرات کا معائنہ کرتے دیکھا اور ساتھ ہی میری کی بنائی ہوئی حشرات کی تصاویر بھی دیکھیں تو بہت حوصلہ افزائی کی۔ والد نے انہی کہنے پر اپنی بیٹی کو ایک خرد بین دلا دی جس سے میری نے بہت فائدہ اٹھایا۔

    اس کے علمی و تحقیقی کام کو دیکھتے ہوئے میری کو رائل سوسائٹی کا صدر بھی بنایا گیا۔ وہ ان تین خواتین میں شامل تھی جنھیں باقاعدگی سے ڈاک بھیجی جاتی تھی۔
    1854ء میں وہ ہنری وارڈ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی اور یہ خاندان سیاسی اور سماجی اعتبار سے مستحکم اور خطاب یافتہ تھا۔ یہا‌ں بھی اسے اپنے سائنسی اور تحقیقی کام کو جاری رکھنے کا موقع ملا۔

    جب میری نے اپنی پہلی کتاب "خرد بین سے حاصل شدہ خاکے (Sketches with the Microscope)” تصنیف کی تو اس کا خیال تھا کہ یہ کتاب شائع نہیں ہوگی، کیوں کہ اس وقت سماج میں عورتوں کو کسی قسم کی اہمیت نہیں دی جاتی تھی۔ یوں بھی میری وارڈ کا کسی قسم کا تعلیمی پس منظر نہیں تھا۔ تب اس نے ذاتی طور پر اپنے کام کی نقل تیّار کروا کے اس کی تشہیر کروائی اور اس کی شہرت نے لندن کے ناشروں کو اس جانب متوجہ کرلیا۔ اس کی کتاب اوّلین اشاعت کے بعد آٹھ مرتبہ "خرد بین سے منکشف ہونے والے عجائب کی دنیا (A world of Wonders Revealed by the Microscope)” کے عنوان سے بازار میں فروخت کے لیے لائی گئی۔

    ان کی کتابیں اے ونڈ فال فار دا مائیکرو اسکوپ (1856)، اے ورلڈ آف ونڈرز ریویلڈ بائے دا مائیکرو اسکوپ (1857)، مائیکرو اسکوپ ٹیچنگز (1864) اور ٹیلی اسکوپ ٹیچنگز (1859) شائع ہوئیں۔ میری وارڈ نے متعدد تحقیقی مضامین بھی سپردِ قلم کیے۔ کئی برس بعد اس خاتون سائنس دان کے گھر کو میوزیم کا درجہ دے کر عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

  • عمران عباس نے مہدی حسن کا گانا پکچرائز کروا لیا

    عمران عباس نے مہدی حسن کا گانا پکچرائز کروا لیا

    اداکار عمران عباس اور صبا قمر نے ھال ہی میں لاہور میں اپنے ایک ڈرامے کی شوٹنگ مکمل کروائی. ڈرامے کا آخری سین باغ جناح میں شوٹ کیا گیا. عمران عباس نے سین کروانے کے بعد باغ‌ جناح میں درختوں کے نیچے نہ صرف اپنی کچھ تصاویر بنوائیں بلکہ چند وڈیوز بھی بنائیں. عمران عباس اور صبا قمر کی انہی وڈیو میں ایک ایسی وڈیو ہے جس میں‌عمران عباس اور صبا قمر ایک دوسرے کے ساتھ چل رہے ہیں اور عمران عباس مہدی حسن کا گیت مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو مجھے تم کبھی بھی بھلا نہ سکو گے ، گا رہے ہیں ، دونوں کی یہ وڈیو کافی وائرل ہو

    رہی ہے. صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اس وڈیو کو شئیر کیا. تاہم عمران عباس نے لکھا کہ کاش مجھ پر مہدی حسن کا کوئی گانا پکچرائز ہوتا چلو گانا پکچرائز تو نہ ہو سکا لیکن شوق تو پورا کیا جا سکتا ہے .عمران نے یہ لکھا کہ لاہور سردیوں میں پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کو یاد کرتے ہوئے. انہوں نے اس پوسٹ کو صبا قمر کے آئی ڈی سے ٹیگ کیا. اس وڈیو کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. دونوں اس میں کافی خوبصورت نظر آرہے ہیں.

  • میری سیٹزن شپ کی جو حقیقت ہے وہ بہت خوفناک ہے عدنان سمیع خا ن

    میری سیٹزن شپ کی جو حقیقت ہے وہ بہت خوفناک ہے عدنان سمیع خا ن

    عدنان سمیع خان جو پاکستان میں پیدا ہوئے یہیں پلے بڑھے لیکن انہوں نے بھارت کی شہریت لے لی. اس کے بعد پاکستان سے اپنا تعلق واسطہ رابطہ ختم کر دیا. عدنان سمیع خان نے حال ہی میں بی بی سی اردو کے ساتھ ایک انٹرویو کیا ہے. اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ میرے بارے میں جو میڈیا پہ آتا رہا اس میں دس فیصد بھی سچائی نہیں تھی ، بہت ساری حقیقتیں ، ٹرنز اور ٹوسٹ ہیں ان کہانیوں میں‌. میں نے کبھی بھی ان کہانیوں پر بات کرنا مناسب نہیں سمجھی جو میڈیا پر چلتا رہا میں نے چلنے دیا. انہوں نے بی بی سی کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ میری سیٹزن شپ کے حوالے سے بھی بہت ساری کہانیاں بنائی گئیں اور دونوں طرف سے بنائیں گئیں. میری سیٹزن شپ کی اندرونی کہانی کافی

    مختلف ہے. میں چیز چیز سےگزرا اور جو لوگ اس میں انوالو تھے صرف وہی اس حقیقت سے آگاہی رکھتے ہیں کہ میں نے سیٹزن شپ کیوں لی. انہوں نے مزید کہا کہ میری سیٹزن شپ کے پیچھے کی جو کہانی ہے وہ اتنی خوفناک ہے کہ اگر آپ سنیں تو حیران رہ جائیں. عدنان سمیع خان کے حالیہ انٹرویو کا صرف اتنا سا ہی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے.

  • خواتین کا بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ جاری

    خواتین کا بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ جاری

    خواتین کا بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ جاری

    سعودی عرب میں فرسٹ الیون اے سائیڈ انٹرنیشنل ویمن فٹبال ٹورنامنٹ جاری ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے اس ٹورنامنٹ کی نگرانی و میزبانی فیفا کی طرف سے پہلی سعودی فٹبال ریفری بننے کا اعزاز پانے والی انود الاسماری کر رہی ہیں۔ ٹورنا منٹ میں مملکت کی قومی ویمن فٹبال ٹیم کے علاوہ کوموراس، پاکستان، اور ماریشس کی ویمن فٹبال ٹیمیں شریک ہیں۔ بدھ کے روز شہزادہ سعود بن جلاوی سٹیڈیم میں اس دوستانہ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا تھا۔


    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فٹبال ٹیم نے ایک گول سے ماریشس کی ٹیم کو شکست دی۔ سعودی ٹیم کی طرف سے یہ اکلوتا گول مریم التمیمی نے کیا۔ ماریشس کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ یہی صورت حال پاکستان اور کوموراس کے درمیان پیش آئی اور پاکستانی ٹیم کی انمول ہیرا نے ایک گول کیا۔ جس سے پاکستانی ٹیم نے میچ ایک صرف سے جیت لیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    خیال رہے 2026 میں سعودی عرب ویمن ایشین کپ کی میزبانی کرنے کا خواہشمند ہے۔ اس سلسلے میں سعودی عرب ایک تکڑا امیدوار ہے کہ ایشین فٹ بال کانفیڈریشن میزبانی کا حق اسے دے۔ 2026 سے پہلے سعودی انود الاسماری کو فیفا کی طرف سے باضابطہ ریفری بنانے کا اعلان اور جاری بین الاقوامی ٹورنامنٹ سعودی خواتین کی کھیلوں اورخصوصاً فٹ بال میں دلچسپی کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔

  • نورا فتحی نے اپنی خوبصورت سکن کا راز بتا دیا

    نورا فتحی نے اپنی خوبصورت سکن کا راز بتا دیا

    نورا فتحی بالی وڈ میں اپنے منفرد انداز خوبصورتی اور ڈانس کی وجہ سے بہت زیادہ شہرت رکھتی ہیں، نوراایک بڑی فین فالونگ بھی رکھتی ہیں. نورا کہتی ہیں کہ مجھے بچپن سے ہی ڈانس کرنے کا شوق تھا لیکن مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہی ڈانس میری وجہ شہرت بن جائے گا کپل شرما کے ساتھ ایک انٹرویو میں‌انہوں نے کہا کہ میں آج جس بھی مقام پر ہوں بہت زیادہ خوش ہوں . انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری خوبصورتی کا راز یہ ہے کہ میں بہت زیادہ پانی پیتی ہوں ، بہت سارا پاستا کھاتی ہوں اور میش آلو کھاتی ہوں. اسی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں‌کہ بہت سارے لوگ مجھے پسند کرتے ہیں لیکن میرا بچپن میں ایک کرش رہا اور وہ ہے ہرتیک روشن مجھے ہرتیک روشن اتنے

    پسند ہیں کہ الفاظ میں بیان ہی نہیں‌کرتی. وہ نہ صرف بہترین اداکار ہیں بلکہ نہایت ہی ہینڈسم ہیں. اس انٹرویو میں ان کے ساتھ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل بھی موجود تھے انہوں نے بھی کہا کہ میں نے اپنے والد کو جس آرٹسٹ کے ساتھ سب سے پہلے ملنے کے لئے کہا تھا وہ ہرتیک سر تھے میں ان سے آج بھی بہت متاثرہوں ان کی اداکاری ان کا ڈانس ان کی خوبصورتی کی مثال نہیں ہے.

  • کراچی میں چار پولیس مقابلوں کے دوران 8 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی میں چار پولیس مقابلوں کے دوران 8 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی میں چار پولیس مقابلوں کے دوران 8 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

     سائٹ سپرہائی وے، سرسید، اسٹیل ٹاؤن اور کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 8 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک پولیس مقابلہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے ناردرن بائی پاس پر کیا جس میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت اسامہ ولد پرویز اور جبار ولد حاجی مجاز کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی جس کا نام شمس عرف سلے معلوم ہوسکا ہے فرار ہوگیا، ملزمان سے ایک بے بی کلیشن تیس بور، ایک نائن ایم ایم پستول مع ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

    ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے سب انسپکٹر سید فیصل جعفری کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان نے گزشتہ سال فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ کر کے 11 سالہ مجاہد ولد اللہ داد کو زخمی کیا تھا جس کا مقدمہ سائٹ سپرہائی وے تھانے میں درج ہے، گرفتار اور فرار ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے، گرفتار ملزمان سے علاج و معالجے کے بعد ان کے فرار و دیگر ساتھیوں اور وارداتوں کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔

    ایک اور مقابلہ سرسید پولیس کی جانب سے نارتھ کراچی سیکٹر7-D/1 ڈسکو موڑ یونس مسجد کے قریب ہوا، مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کی شناخت 22 سالہ عبد اللہ ولد محمد نبی کے نام سے ہوئی، ملزم کا ایک ساتھی فرار ہوگیا، گرفتار ملزم سے ایک پستول مع ایمونیشن، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

    اسی طرح اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشن حدید فیز II چوکی نمبر 6 فلٹر پلانٹ کچے راستے سے مبینہ مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کی شناخت ساحل ولد آصف، ذیشان ولد جاوید اور سلامت ولد مینوئل کے نام سے ہوئی، ملزمان کے دیگر چند ساتھی فرار ہوگئے، ملزمان سے 3 پستول مع ایمونیشن، 3 موبائل فون، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی، ملزمان اسٹریٹ کرائم، چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، ملزمان سے علاج و معالجے کے بعد ان کے فرار و دیگر ساتھیوں اور وارداتوں کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    ایک مقابلہ کورنگی پولیس کا بھی ہوا جس نے بلال چورنگی ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، زخمی ڈاکوؤں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا کیا، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ڈاکوﺅں کی شناخت 25 سالہ وقآص ولد خان نواز اور 20 سالہ عمران ولد نثار شاہ کے نام سے کی گئی، ملزمان سے تیس بور کے دو پستول، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز، چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، گرفتار ملزمان سے علاج و معالجے کے بعد تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔