Baaghi TV

Author: +9251

  • ایل او سی پر جارحیت، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بڑا اعلان کر دیا، اہم خبر

    ایل او سی پر جارحیت، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بڑا اعلان کر دیا، اہم خبر

    وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس 6 اگست کوطلب کرلیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس 7 اگست کو طلب کیا گیاہے، 9 اگست کوحریت کانفرنس ، آزادکشمیرکی آل پارٹیز کانفرنس بلائینگے، کلسٹرایمونیشن کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،

    انہوں نے کہاکہ آزادی کشمیر جلد کامیاب ہو گا، واضح رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے

    یہ بات بھی واضح رہے کی کشمیر میں بھارت سرکار نے گذشتہ ایک ہفتے میں 38 ہزار فوجی تعینات کئے ہیں ۔کشمیر میں آج بھی بھارتی فوج کی باوردی دہشت گردی کے نتیجے میں دو کشمیری شہید ہوئے ہیں

  • لگتا ہے ابھی نندن کو ایک اور چائے کا کپ پلانا پڑے گا، مبشر لقمان کا مودی کے نام اہم پیغام

    لگتا ہے ابھی نندن کو ایک اور چائے کا کپ پلانا پڑے گا، مبشر لقمان کا مودی کے نام اہم پیغام

    لاہور: سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ کار مبشر لقمان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو طنزیہ انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر پرائم منسٹر مودی اگر ریٹائرڈ ونگ کمانڈر ابھی نندن چائے کا ایک اور کپ چاہتے ہیں تو براہ کرم اسے واہگہ سے بھیج دیں.

    تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مسٹر پی ایم مودی اگر ریٹائرڈ ونگ کمانڈر ابھی نندن چائے کا ایک اور کپ چاہتے ہیں تو براہ کرم اسے واہگہ سے بھیج دیں، بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے کچھ روز سے کشمیر کے‌ حالات خراب ہیں اور وہاں ایمرجنسی کی صورت حال ہے، مودی سرکار نے کشمیر میں اضافی بھارتی فوج تعینات کر رکھی ہے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم کا سلسلہ جاری ہے. اس حوالے سے مبشر لقمان نے نریندر مودی کے نام اہم پیغام بھجوایا ہے.

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فروری میں بھارت نے سرحد کی خلاف ورزی کی تھی اور پاکستان سے پنگا لینے کی ناکام کوشش کی تھی لیکن اسے منہ کی کھانہ پڑی تھی جہاں بھارتی فضائیہ کا جہاز پاکستان فضائیہ نے مار گرایا تھا اور کمانڈر ابھی نندن کو پاکستان آرمی نے گرفتار کرلیا تھا.

  • شریف خاندان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،اندر کی کہانی سامنے آگئی

    شریف خاندان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،اندر کی کہانی سامنے آگئی

    لاہور: شریف خاندان ٹوٹ پھوٹ کا شکار، مریم نواز کو حمزہ شہباز سے اتنی نفرت ہوگئی ہے کہ اب تو جلسوں میں حمزہ شہباز کا نام بھی نہیں‌لیا جاتا ، تفصیلات کے مطابق شہباز شریف بھی ان دنوں مریم نواز کی طرف سے سخت پریشان ہیں‌لیکن وہ سیاسی بھرم رکھنے کے لیے بغاوت نہیں‌کرنا چاہتے

    بھارتی جارحیت کیخلاف مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں، پاک فوج سے متعلق کیسے کیا جذبات کا اظہار؟ اہم خبر
    باغی ٹی وی کو معبتر ذرائع کے حوالے سے حاصل ہونے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق شریف خاندان بکھر کے رہ گیا ہے. ایک طرف نواز شریف جیل میں ہیں تو دوسری طرف نواز شریف کے بیٹے لندن میں بیٹھے موجیں کررہے ہیں . ان کو اپنے باپ کی پرواہ تک نہیں‌،

    شریف خاندان کی خستہ حالی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ نواز شریف کی چھوٹی بیٹی جو کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بہو ہیں اپنے خاوند کو ملنے کے لیے لندن کے کئ چکر لگاچکی ہیں‌لیکن جیل میں بند اپنے بیمار باپ کو ملنے کی کبھی خواہش تک نہیں کی

    سیاست نے مت ای مار دتی اے ، مریم نواز نے پھر 2018 کی پرانی خبریں پھیلانا شروع کردیں

    مریم نواز کے بارے میں بھی یہ مصدقہ اطلاعات ملی ہیں‌کہ مریم نواز جلسے ، جلوسو‌ں میں‌ نواز شریف کی بات تو کرتی ہیں‌ لیکن جیل میں‌بند حمزہ شہباز کو اس حد تک نظر انداز کردیا ہے کہ شاید حمزہ اور مریم نواز ایک دوسرے کو جانتے تک نہیں‌،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حمزہ شہباز اس بے وفائی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں ، مریم نواز اپنے باپ کو تو جیل میں ملنے کے لیے چلی جاتی ہیں‌ لیکن حمزہ جو جیل میں ہیں ان کو جیل میں دیکھ کر کبھی غم نہیں ہوا اور ملنے کی کبھی خواہش کا اظہار نہیں‌کیا

    مریم نوازنے اپنے کونسے “اثاثے” ظاہر نہیں کیے؟ شہزاد اکبر نے کیا چیلنج

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق شریف خاندان کےرویے کی وجہ خواجہ برادران اس وقت سخت پریشان ہیں اور شریف خاندان سے اپنی وفائیوں پر کڑھ رہے ہیں. ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے لیے قربانیاں دینے والے خواجہ برادران خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق سے کبھی نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز، حمزہ شہباز اور دیگر شریف فیملی کے ممبران کی طرف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار تک بھی نہیں کیا گیا جس پر خواجہ برادران سخت پریشان ہیں.

    سینیٹ میں اپوزیشن اتحاد کی شکست پر مریم نواز نے کیا کہا؟ اہم خبر

    دوسری طرف شہباز شریف فیملی میں بھی دراڑیں پڑ گئیں ہیں ، اطلاعات کے مطابق شہباز شریف کی پہلی بیوی لندن جاکر بیٹھی ہوئی ہیں .ایک ماہ ہو گیا ہے وہ شہباز شریف کو ملنے کے لیے واپس نہیں‌آئیں.سلمان شہباز کے بارے میں یہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ سلمان نے پاکستان واپسی کا ارادہ ملتوی کردیا ہے. اور اب ہمیشہ ہمیشہ کے لیے برطانیہ کو اپنا مسکن بنانے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں. یہ اطلاعات ہیں کہ سلمان شہباز برطانوی حکومت کو برطانوی شہریت کے لیے درخواست دینےکے لیے وکلا سے مشاورت کرچکے ہیں.

     

    باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت شریف فیملی میں توڑ پھوڑ اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ اگر ان کو سیاسی مجبوری نہ ہوتی تو شاید وہ اب تک ایک دوسرے سے اعلانیہ بغاوت کرچکےہوتے ، ذرائع کے مطابق نواز شریف کے جیل میں رہنے کی وجہ سے مریم سیاسی کارڈ کھیل رہی ہیں.اس مجبوری کی وجہ سے وہ اپنے چچا کو برداشت کررہی ہیں. ہو سکتا ہے کل کو مریم نواز شہباز شریف کے خلاف اعلانیہ بغاوت کا اعلان کردیں

  • بلاول بھٹو کی شادی میں تاخیر کی حیران کن وجہ سامنے آ گئی؟ اہم خبر

    بلاول بھٹو کی شادی میں تاخیر کی حیران کن وجہ سامنے آ گئی؟ اہم خبر

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی کا معاملہ اکثر زیر بحث رہتا ہے اور مختلف مواقع پر پریس کانفرنسوں کے دوران اس حوالہ سے ان سے سوال بھی کیا جاتا ہے جس پر وہ ہمیشہ شرما دیتے ہیں ہنس کر ٹالنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم آج انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنی شادی میں تاخیر کی وجہ بھی بیان کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج جب ان سے ایک صحافی نے شادی میں تاخیر سے متعلق سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ اپنے والد آصف علی زرداری کی گرفتاری کی وجہ سے بھی ان کی شادی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری جیل میں ہیں‌ اس لئے شادی میں‌ تاخیر ہونا یقینی امر ہے وہ رہا ہو کر آئیں گے تو پھر ہی میں شادی کے متعلق کچھ بتا سکوں گا،

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دنیا اگرامن کی خواہاں ہےتوبھارت سےمتعلق اپنارویہ بدلے، بھارت کشمیریوں کی آوازدبانےکےلیےعالمی معاہدوں کی دھجیاں اڑارہاہے، بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کومسلسل نظراندازکررہی ہے،

    واضح رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے

    واضح رہے کی کشمیر میں بھارت سرکار نے گذشتہ ایک ہفتے میں 38 ہزار فوجی تعینات کئے ہیں ۔کشمیر میں آج بھی بھارتی فوج کی باوردی دہشت گردی کے نتیجے میں دو کشمیری شہید ہوئے ہیں

  • کرس گیل کے کیریئر کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا، مداح افسردہ

    کرس گیل کے کیریئر کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا، مداح افسردہ

    جمیکا (اے پی پی) کیریبین پریمیئر لیگ میں کارلوس بریتھویٹ کو سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا، اس سے قبل کرس گیل کپتان تھے.

    ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر کارلوس بریتھویٹ آئندہ ماہ شیڈول کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے نئے کپتان مقرر ہو گئے، انہیں کرس گیل کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ گیل نے سینٹ کٹس کو چھوڑ کر دوبارہ جمیکا تلاواز میں شمولیت اختیار کر لی۔ دوسری جانب بریتھویٹ 2015ءسے سینٹ کٹس کے ساتھ منسلک ہیں اور انہوں نے ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہو گی کہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے ٹائٹل دلواﺅں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم گیل کی کمی کو شدت سے محسوس کرے گی اور بلاشبہ ان کا متبادل ملنا بھی نا ممکن ہے، امید ہے کہ ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑی عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

  • مقبوضہ کشمیر کی نازک صورت حال ،تمام جماعتیں اختلافات بھلاکرمتحد ہو جائیں

    مقبوضہ کشمیر کی نازک صورت حال ،تمام جماعتیں اختلافات بھلاکرمتحد ہو جائیں

    لاہور : بھارت نے کشمیریوں‌پر جنگ مسلط کردی ہے . یہ وقت ہے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے. پوری قوم کو متحدہ ہونا چاہیے ، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات بھلاکر متحدہ ہوکر دشمن کےخلاف سیہ سپر ہونے چاہیے ، ان خیالات کا اظہار باغی ٹی وی سے عوام الناس نے بات کرتےہوئے کیا ہے.

    باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپوزیشن کی ساری سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آپس میں لڑنے کی بجائے دشمن کے خلاف لڑنے کے لیے عملی اتحاد کا مظاہرہ کریں یہ وقت ذاتی اختلافات کا نہیں ہے.

    بڑی تعداد میں لاہور کے غیور شہریوں نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جس طرح کشمیریوں پر کلسٹر بمباری شروع کی ہے یہ کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ ہے. یہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکیں

  • حکومت پر انڈیا کیلئے فضائی حدود بند کرنے کیلئے دباؤ بڑھ گیا، حکومتی عہدیداران نے سر جوڑ لئے

    حکومت پر انڈیا کیلئے فضائی حدود بند کرنے کیلئے دباؤ بڑھ گیا، حکومتی عہدیداران نے سر جوڑ لئے

    بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر شہری آبادی پر کلسٹر بموں کے استعمال کے بعد حکومت پاکستان پر انڈیا کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا دباؤ بڑھ گیا اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ سول ایوی ایشن کی طرف سے فوری طور پر یہ اقدام اٹھایا جائے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انڈیا نے پچھلے چند دنوں میں 38 ہزار فوج کشمیر میں‌ تعینات کر دی ہے اور ایک طرف آزاد کشمیر کی شہری آبادی پر گولہ بارود اور کلسٹر بموں‌ کا استعمال کیا جارہا ہے تو دوسری جانب جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے کی خوفناک سازشیں کی جارہی ہیں، پچھلے تین دنوں میں کئی مقامات پر بھارتی فوج نے کلسٹر بموں‌ کا استعمال کیا ہے جس کی تصدیق آئی ایس پی آر اور دفتر خارجہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے،

    کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر پاکستانی عوام، تاجروں، سماجی تنظیموں‌ اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ انڈیا کیلئے فوری طور پر پاکستان کی فضائی حدود بند کر دی جائیں تاکہ ان کی ایئر لائنز کو شدید نقصان سے دوچار کیا جاسکے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر انڈیا کی طرف سے کسی قسم کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جائے تو 27 فروری جیسا بھرپور جواب دیا جائے.عوام کی طرف سے بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کیلئے حکومتی عہدیداران نے بھی سر جوڑ لئے ہیں اور بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا گیا ہے، حکومت کی طرف سے آئندہ چند دنوں‌ میں اہم فیصلوں کی توقع ہے،

    سوشل میڈیا پر بھی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی جارہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بیشتر ٹرینڈ کشمیر اور بھارتی جارحیت کے خلاف چل رہے ہیں. عوامی سطح‌پر کہا جارہا ہے کہ پاکستان نے انڈیا سے دوستی نبھانے کی ہر ممکن کوشش کی اور اس کے مطالبات تسلیم کئے جاتے رہے ہیں تاہم اس نے ہمیشہ مذاکرات کے نام پر کشمیر پر فوجی قبضہ مستحکم کیا، ریاستی دہشت گردی کو فروغ دیا اور نہتے کشمیریوں کا قتل کیا ہے، اب صورتحال یہاں‌تک پہنچ چکی ہے کہ بھارتی فوج جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں پر کلسٹر بم استعمال کر رہی ہے اس لئے انڈیا سے تعلقات ختم کر کے بھارتی دہشت گردی کو تمام بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کیا جائے.

  • نیلم منیر اور یاسر نواز اب ایک ساتھ نظر آئیں گے، زندگی کا سب سے اہم قدم اٹھا لیا

    نیلم منیر اور یاسر نواز اب ایک ساتھ نظر آئیں گے، زندگی کا سب سے اہم قدم اٹھا لیا

    اسلام آباد (اے پی پی) اداکارہ نیلم منیر اداکار یاسر نواز کے ساتھ ڈرامہ سیریل” بکھرے موتی“ میں دکھائی دیں گی، عکس بندی شروع ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ نیلم منیر اداکار یاسر نواز کے ساتھ ڈرامہ سیریل” بکھرے موتی“ میں دکھائی دیں گی۔ نیلم منیر نے انسٹاگرام پر ثمینہ احمد کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے ڈرامہ سیریل بکھرے موتی کی عکس بندی شروع کر دی ہے۔ڈرامے کی کہانی ایڈسن نے لکھی ہے جس کے ہدایت کار شاہد شفاعت ہیں۔ ڈرامے کی کاسٹ میں نوشین شاہ، رشید فاروقی، ثمینہ احمد،وسیم عباس، یاسر نوازاور نیلم منیر شامل ہیں۔

    دوسری جانب ڈرامے کے شوقین لوگ اس ڈرامے کا بہت بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں.

  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نریندر مودی کو کیا کی نصیحت؟ اہم خبر

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نریندر مودی کو کیا کی نصیحت؟ اہم خبر

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پرسیزفائرکی خلاف ورزی کررہی ہے، عالمی برادری مسئلہ کشمیرکےحل کےلیےاپناکرداراداکرے،

    سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم مودی امریکی صدرکی ثالثی کا مثبت جواب دیں، واضح رہے کہ پچھلے چند دنوں سے بھارت نے کنٹرول لائن پر بڑے پیمانے پر دہشت گردی اور جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، اس دوران نہتے شہریوں‌پر کلسٹر بموں‌کا بھی استعمال کیا گیا ہے جس پر حکومت پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے،

  • سندھ حکومت نے اچانک ایسا اعلان کر دیا کہ اخبار مالکان اور صحافیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    سندھ حکومت نے اچانک ایسا اعلان کر دیا کہ اخبار مالکان اور صحافیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اشتہارات کی مد میں واجبات کی ادائیگی اگست میں ہونیکی یقین دہانی کرائی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ اے پی این ایس وفد نے گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ سندھ ، چیئرمین ایس آر بی سے ملاقات کی تھی، اس دوران وزیراعلیٰ کو نیوزپیپرانڈسٹری کےبحران، سیلز ٹیکس ،بقایاجات کی عدم ادائیگی کے اثرات سے آگاہ کیا گیا تھا،

    صدراے پی این ایس حمیدہارون ،سیکریٹری جنرل آل پاکستان نیوزپیپرزسوسائٹی سرمد نےسندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نےآج ہی سندھ ریونیو بورڈ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی ہے،