Baaghi TV

Author: +9251

  • تین طلاق پر کوئی فتویٰ نہیں دیا جائے گا: درگاہ امام احمد رضا خان

    تین طلاق پر کوئی فتویٰ نہیں دیا جائے گا: درگاہ امام احمد رضا خان

    بھارتی پارلیمنٹ میں ہوئے تین طلاق پر ہوئے بل پاس پر ہندوستان کی معروف درگاہ امام احمد رضاخان ا س معاملہ میں کوئی فتوی نہیں دیا جائے گا۔
    بھارت، تین طلاق بل قانون بن گیا
    درگاہ کے سرکاری ترجمان مولانا شاب الدین نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بل پاس ہونے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس معاملہ میں کوئی فتوی جاری نہیں کریں گے۔“ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سے مسئلہ دریافت کیا گیا ہے تو قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کا جواب دیں گے۔

  • سعودی عرب: نیوزی لینڈ دہشت گرد حملوں میں شہدا کے لواحقین ادائیگی حج کے لئے مکہ پہنچ گئے

    سعودی عرب: نیوزی لینڈ دہشت گرد حملوں میں شہدا کے لواحقین ادائیگی حج کے لئے مکہ پہنچ گئے

    رواں سال نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں دہشت گردانہ حملوں میں ایک بڑی تعداد میں مسلمان شہید ہو گئے تھے۔دہشت گرد حملوں سے متاثرہ مسلمانوں کی بڑی تعداد خصوصی حج پروگرام کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔
    حجاج کی سیکیورٹی کے لیے ہیلی کاپٹروں سے نگرانی شروع
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت حج کے سکریٹری حج وعمرہ ڈاکٹر عبداللہ الصامل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردحملوں میں شہداءکے لواحقین کو حج کی ادائیگی کا موقع فراہم کرنا ان کے دکھ کو شیئر کرنے کی کوشش ہے۔

    دوسری طرف سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور و دعوت ارشاد الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے خصوصی حج پروگرام کے تحت آنے والے تمام عازمین حج کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 50 مسلمان شہید اور پچاس زخمی ہوگئے تھے۔ سعودی عرب کی حکومت نے متاثرین نیوزی لینڈ کی دل جوئی اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے متاثرین کے لواحقین کو سرکاری سطح پر حج کرانے کا اعلان کیا تھا۔

  • نجی مشروب ساز کمپنی کی بوتل پینے سے 1 بچےسمیت 4افراد کی حالت غیر ہوگئی

    مظفرگڑھ میں مضرصحت مشروب پینے سے ایک بچے سمیت 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔متاثرہ افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال جتوئی منتقل کردیا گیا.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے بستی صادق مستوئی میں مضرصحت مشروب پینے کے بعد 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔متاثرہ افراد میں ایک بچہ اور 3 خواتین شامل ہیں.ریسکیو کیمطابق اہلخانہ کے مطابق متاثرہ افراد نے بازار سے بجی مشروب ساز کمپنی ڈیو کی بوتل خرید کر پی تھی۔بوتل پینے کے بعد چاروں افراد کی حالت غیر ہوگئی.متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی منتقل کردیا گیا.دوسری جانب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.

  • عمان میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد قتل

    عمان میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد قتل

    عمان (مسقط_ نمائندہ باغی ٹی وی) سلطنت آف عمان میں ایک خاندان کے پانچ افراد اپنے ہی گھر میں مردہ پائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق رائل عمان پولیس نے بتایا کہ ولایة البدیة کے ایک گھر میں پانچ افراد مردہ حالت میں پاۓ گئے جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق عمانی خاندان سے ہے جن میں تین بچے اور ان کے والدین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق کیس کے ابتدائی شواہد قتل کی نشاندہی کرتے ہیں جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • گجرات، شجرکاری مہم جاری

    گجرات، شجرکاری مہم جاری

    گجرات میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا تیسرا روز ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر حنیف ثاقب اور میاں ہارون مسعود نے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔
    شیخوپورہ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا
    ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں شرکاء نے آگاہی واک کی اور تین سو پودے لگائے گئے

    ڈپٹی کمشنر نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری پودے لگانے کی تیسری مہم ہے اور آج ہم نے جی ٹی روڈ کے اردگرد تین سو سے زائد پودے لگائے ہیں۔ ہمارے تمام ملازمین جن میں سینٹری ورکرز بھی شامل ہیں ایک ایک پودا لگا رہے ہیں۔

    پھلوں کے پودوں کی شجرکاری مہم میں بھی امرود کے 800پودے لگائے گئے۔
    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پورے ملک میں کلین اور گرین پاکستان مہم شروع کی ہے۔مہم کا بنیادی مقصد لوگوں میں شجر کاری کی اہمیت اور صاف ستھرے ماحول کے بارے میں بتانا ہے – اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پاکستان کے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

  • بھارتی پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑا،عاطف اسلم

    بھارتی پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑا،عاطف اسلم

    پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کا بھارتی پابندیوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ پابند کی وجہ سے مجھ پر کوئی فرق نہیں پڑا-

    حال ہی میں ایک انٹر ویو میں پاکستانی گلو کار عاطف اسلم نے پہلی بار بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف بات کی ہے.میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خراب تعلقات کی وجہ سے بالی ووڈانڈسٹری تقریباََ تباہ ہو چکی ہے اس کی وجہ سے آپ کی زندگی اور آمدن پر کتنا فرق پڑاہے –
    عاطف اسلم نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی آمدن کی بڑا ذریعہ بالی ووڈ انڈسٹری نہیں بلکہ ہمیشہ سے کنسرٹ رہاہے اور اللہ کا شکر ہے کہ میرے کنسرٹ ابھی بھی چل رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں حال ہی میں نیروبی سے شو کرکے واپس آیا ہوں اور اب میرا موریشیس جانے کا اردہ ہے.عاطف اسلم نے کہا کہ بھارتی پابندی کی وجہ سے مجھ پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا-
    واضح رہے کے پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی تھی جس کی مخالفت بالی ووڈ کے اندر سے بھی ہوئی کہ جب پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانی ہوتی ہے تو انہیں بلایا ہی کیوں جاتا ہے-

  • مقبوضہ کشمیر، آسمانی بجلی گرنے سے رہائشی مکان تباہ، سکول کی عمارت کو نقصان

    مقبوضہ کشمیر، آسمانی بجلی گرنے سے رہائشی مکان تباہ، سکول کی عمارت کو نقصان

    مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک رہائشی مکان تباہ ہوگیا جبکہ علاقے میں قائم ایک سرکاری سکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    علاقے میں آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں بجلی اور پانی کے ترسیلی نظام بھی ناکارہ ہو گئے ہیں تاہم مقامی ذرائع کے مطابق کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ کے مطابق مختلف ٹیموں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے دو حریت رہنما گرفتار کر لیے

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے دو حریت رہنما گرفتار کر لیے

    مقبوضہ کشمیر میں ، بھارتی پولیس نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماوں غلام نبی سمجھی اور منظور احمد غازی کو گرفتار کر لیا۔
    بھارتی ریاستی دہشت گردی ، 2کشمیری شہید
    پولیس نے غلام نبی سمجھی کو تھانہ بیج بہار ہ اور منظور احمد غازی کو اسلام آباد قصبے کے پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔

    دونوں رہنماوں نے آج سری نگر کے ہائیڈر پورہ میں حریت چیئرمین سید علی گیلانی کے زیر اہتمام منعقدہ اآل پارٹیز حریت کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ہفتے کے دوران 38ہزار بھارتی فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر بھیجا جا چکا ہے۔ سیاحوں اور یاتریوں کو فی الفور مقبوضہ وادی چھوڑنے کے احکامات دیے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں خوف وہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر کئی علاقوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔

  • بھارتی ریاستی دہشت گردی ، 2کشمیری شہید

    بھارتی ریاستی دہشت گردی ، 2کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں ، بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میںآج بارہمولا اور شوپیاں میں مزید 2کشمیری شہید کر دیے۔
    مقبوضہ کشمیر، بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، کشمیری نوجوان شہید
    جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے پنڈوشن میں بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

    قبل ازیں آج شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سوپور کے علاقے وار پورہ میں بھی فوجیوں نے ایک نوجوان کو سرچ آپریشن کے دوران شہید کردیا۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ہفتے کے دوران 38ہزار بھارتی فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر بھیجا جا چکا ہے۔ سیاحوں اور یاتریوں کو فی الفور مقبوضہ وادی چھوڑنے کے احکامات دیے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں خوف وہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر کئی علاقوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔

  • عید سے چند دن پہلے عدلیہ الاونس میں ترامیم ، عیدی ہوگئی

    عید سے چند دن پہلے عدلیہ الاونس میں ترامیم ، عیدی ہوگئی

    لاہور : عید سے چند دن پہلے عدلیہ الاونس میں ترامیم کرکے حکومت نے عدلیہ ملازمین کو خوشخبر سنادی . اس حوالے سے حکومت نے عدلیہ کے الاؤنس میں ترامیم کردیں، محکمہ خزانہ نے ہائیکورٹ رجسٹرار اور سیشن جج کو آگاہ کردیا۔

    عدلیہ کے حوالےسے ہونے والی ترامیم کے مطابق بلاک ہونیوالا الاؤنس موجودہ پے سکیل کیساتھ دیا جائے گا، پہلے عدلیہ کا الاؤنس 2008 کے پے سکیل کے مطابق دیا جارہا تھا، محکمہ خزانہ پنجاب نے ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    حکومت کی طرف سے اس فیصلے کےبعد اب عدلیہ ملازمین کو 2008 کے بعد تنخواہوں اور مراعات الاونس میں اضافہ کردیا جائے گا جس سے ملازمیں کو اپنے بقایا جات ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے.