Baaghi TV

Author: +9251

  • نیب نے شجاعت عظیم کیخلاف جاری کارروائی ختم کر دی

    نیب نے شجاعت عظیم کیخلاف جاری کارروائی ختم کر دی

    نیب نے شجاعت عظیم کیخلاف جاری کارروائی ختم کر دی

    سپریم کورٹ میں قومی ایئرلائن میں بھرتیوں کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت جسکے بعد سابق مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کو نیب اور سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ہے. نیب نے شجاعت عظیم کیخلاف جاری کارروائی ختم کر دی ہے اور اس حوالے سے نیب نے سابق مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کے خلاف کارروائی ختم کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی ہے۔

    سپریم کورٹ میں جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے قومی ایئرلائن میں بھرتیوں کی اجازت دینے کی درخواست پرسماعت کی۔ نیب نے کارروائی ختم کرنے کا تحریری فیصلہ سپریم کورٹ میں پیش کر دیا۔ نیب کی رپورٹ پر سپریم کورٹ نے شجاعت عظیم کا نام پی آئی اے نجکاری کیس سے نکال دیا۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ شجاعت عظیم پہلے 2013 پھر 2014 سے 2017 تک مشیر ہوابازی رہے۔بطور مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کوئی تنخواہ یا مراعات نہیں لیتے تھے۔ سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ پی آئی اے میں پہلے ہی ضرورت سے زائد ملازمین ہیں تو مزید بھرتیاں کیوں ضروری ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں گے کہ کیوں مزید بھرتیاں درکار ہیں۔ پی آئی اے کے بیرون ملک بھی ملازمین ہیں۔ پی آئی اے حکومت سے سالانہ 40 ملین ڈالر مانگ رہی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ 19 جنوری تک ملتوی کردی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
    خیال رہے کہ جولائی 2013 میں وزیر اعظم کے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوایا تھا۔ شجاعت عظیم دہری شہریت کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ میں شجاعت عظیم کی دہری شہریت کے بارے میں کیس زیرسماعت تھا ۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ شجاعت عظیم استعفیٰ دے دیں گے ۔ جبکہ اس روز سے قبل اٹارنی جنرل آف پاکستان منیر اے ملک نے سپریم کورٹ میں پی آئی اے میں مالی بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، منیر اے ملک کا کہنا تھا کہ شجاعت عظیم دہری شہریت کے حامل تھے، ان کے پاس کینیڈا کی شہریت تھی ان کا کورٹ مارشل بھی ہوا تھا۔ اس پر چیف جسٹس نے منیر ملک کے بیان کو قبول کر تے ہوئے انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ شجاعت عظیم کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کریں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی مزید سماعت آئندہ پیر تک کیلئے ملتوی کر دی تھی۔

  • کبریٰ خان کیخلاف سوشل میڈیا مہم بارے ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کردی

    کبریٰ خان کیخلاف سوشل میڈیا مہم بارے ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کردی

    کبریٰ خان کیخلاف سوشل میڈیا مہم: ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کردی

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اداکارہ کبریٰ خان کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں اداکارہ کبریٰ خان کی میجر (ر) عادل فاروق راجہ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت میں ایف آئی اے نے کبری خان کے خلاف مہم چلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

    ایف آئی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کبریٰ خان کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے، کبریٰ خان کے خلاف مہم چلانے والے تمام اکاؤنٹس بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کو معاملہ بھیج دیا گیا ہے، ساتھ ہی پی ٹی اے کو یوٹیوب ، ٹوئٹر ، انسٹا گرام سمیت دیگر اکاؤنٹس بلاک کرنے کیلئے کہہ دیا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کو ایف آئی اے کی انکوائری میں تعاون کی ہدایت کردی اور سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
     واضح رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان نے یوٹیوبر کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، اداکارہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھاکہ یو ٹیوبر اور سابق فوجی افسر نے میڈیا انڈسٹری کی چار اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی، جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے میری اور دیگر اداکاراؤں کی عزت ووقار کو مجروح کیا گیا۔

  • پی ایس ایل 2023 میں دنیا کے صف اول کے کھلاڑی لیگ کا حصہ ہونگے

    پی ایس ایل 2023 میں دنیا کے صف اول کے کھلاڑی لیگ کا حصہ ہونگے

    پی ایس ایل 2023 میں دنیا کے صف اول کے کھلاڑی لیگ کا حصہ ہونگے

    آپ سب کو معلوم ہوگا کہ پی ایس ایل کی آمد آمد ہے اور پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ملتان میں منعقد ہوگی جس کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔ پی ایس ایل کے میچز لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل کے لیے تمام ٹیمیں 9 فروری تک اکٹھی ہوجائیں گی جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز 13 فروری کو ہوگا اور فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔


    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ ہوا، جہاں دنیا کے صف اول کھلاڑیوں کو فرنچائز نے پک کیا۔  وہی پلاٹیننم کیٹیگری کے پہلے رؤانڈ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کو پک کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سری لنکا کے ونندو ہسارانگا کو اپنی ٹیم میں شامل کروایا۔ اس پک کے دوران ملتان سلطانز نے نسیم شاہ کو پک کیا لیکن کوئٹہ نے آر ٹی ایم کا استعمال کرتے ہوئے اسے نسیم کو پک کرنے سے روک دیا جس کے بعد ملتان سلطانز کو دوبارہ پک دی گئی اور اس مرتبہ انہوں نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ملر کو اپنی ٹیم کے لیے پک کیا۔  راؤنڈ ون کے دوران کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلینڈ کے ایلکس ہیلز اور پشاور زلمی نے سری لنکا کے بھانوکا راجپکسے کو منتخب کیا۔


    اسی کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نسیم شاہ کو پک کیا، پشاور زلمی نے ویسٹ انڈیز کے رومین پاول کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔  افغانستان کے جارح مزاج بلے باز رحمان اللّٰہ گرباز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے پک کیا، جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کو کراچی کنگز نے پک کیا جبکہ ملتان سلطانز نے آئرلینڈ کے جوش لٹل کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ ڈائمنڈ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے افغانستان کے فضل حق فاروقی کو منتخب کیا۔ اس کیٹیگری میں افغانستان کے مجیب الرحمان کو پشاور زلمی نے اپنی ٹیم کے لیے پک کیا۔ لاہور قلندرز نے حسین طلعت کو پک کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ، کراچی کنگز نے جیمز وینس اور جیمز فلر کو اپنی ٹیم کے لیے پک کیا۔


    گولڈ کیٹیگری ون میں پشاور زلمی نے دانش عزیز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احسان علی کو پک کیا۔  زمبابوین کرکٹر سکندر رضا کو لاہور قلندرز نے پک کیا، ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کو ملتان سلطانز نے پک کیا۔  آسٹریلیا کے اینڈریو ٹائے کو کراچی کنگز، انگلینڈ کے لیام ڈاؤسن کو لاہور قلندرز اور ارشد اقبال کو پشاور زلمی نے پک کیا۔ جبکہ سلور کیٹیگری راؤنڈ ون میں نوجوان لیگ اسپنر ابرار احمد کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے پک کیا، عمید آصف کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے، طیب طاہر کو کراچی کنگز نے، اسامہ میر کو پشاور زلمی نے، صائم ایوب کو پشاور زلمی نے جبکہ دلبر حسین کو لاہور قلندرز نے پک کیا۔ 

    سلور کیٹیگری راؤنڈ 2 میں پشاور زلمی نے عثمان قادر کو، صہیب مقصود کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے، عثمان خان کو ملتان سلطانز نے، محمد اخلاق کو کراچی کنگز نے پک کیا۔  لاہور قلندرز نے مرزا طاہر بیگ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد زاہد کو پک کیا۔ سلور کیٹیگری کے تیسرے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے احمد دانیال اور ملتان سلطانز نے ثمین گل کو پک کیا۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے رومان رئیس جبکہ انور علی اور محمد سرور آفریدی کو ملتان سلطانز نے پک کیا۔


    ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں کراچی کنگنز نے عرفان خان نیازی، پشاور زلمی نے صفیان مقیم، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ذیشان ضمیر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عبدالواحد بنگلزئی اور لاہور قلندرز نے شاہویز عرفان کو منتخب کیا. جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی اپنی پکس میں بالترتیب حسان نواز، نصیب اللّٰہ خان اور ایمل خان کو منتخب کیا۔ اسی طرح سپلیمنٹری کیٹیگری کے راؤنڈ میں پشاور زلمی نے نیوزی لینڈ کے جمی نیشم، ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے عادل رشید، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل، لاہور قلندرز نے جورڈن کوز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے معین علی کا انتخاب کیا۔

    سپلیمنٹری کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمیر بن یوسف، کراچی کنگز نے محمد عمر اور جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی، لاہور قلندرز نے افغانستان کے جالات خان، ملتان سلطانز نے عرفات منہاس اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے مبصر خان کو پک کیا۔


    دوسری جانب اگر پی ایس ایل فائیو کی بات کریں تو اس بارے میں سابقہ حکومت کے دور میں 90 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائدکی مبینہ بےضابطگیوں کاانکشاف ہوا ہے، عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں یہ مبینہ بے ضابطگیاں ہوئیں۔ آڈیٹر جنرل نے قواعد کےخلاف مختلف کمپنیوں کو پیشگی ادائیگیوں پر اعتراضات لگا دیے۔ دستاویز کے مطابق پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب پر بھاری اخراجات کیے گئے، افتتاحی تقریب میں24 کروڑ 10 لاکھ روپے اڑائے گئے۔ یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ وینڈرز سے بینک گارنٹی حاصل کیے بغیر پیشگی ادائیگیاں کی گئیں، پی ایس ایل فائیو کیلئے خلاف ضابطہ رابطہ اور پروٹوکول آفیسر کی تقرری کی گئی، میرٹ کے خلاف 6 کروڑ 10 لاکھ روپے گرافک اور ٹرک برینڈنگ رائٹس دیے گئے۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل 5 پہلی بار مکمل طور پر پاکستان میں منعقد ہوا تھا۔ افتتاحی تقریب کراچی میں ہوئی تھی۔

  • معیشت کو عمرانی ٹولے نے تباہ کیا. وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

    معیشت کو عمرانی ٹولے نے تباہ کیا. وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

    ڈالر کی اسمگلنگ میں عمران خان ملوث ہیں، رانا ثنااللہ

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ڈالر خرید کر سمگلنگ و منی لانڈرنگ کی مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان اور پرویز الہی ملوث ہیں جلد ہی سامنے آجائیں گی۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سب سے پہلے پوری قوم کو مبارکباد دینا چاہوں گا جنیوا میں سیلاب سے مشکلات و نقصان ہوا اس کانفرنس میں پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوئی، شہبازشریف کی کال پر دنیا پاکستان و اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا نے پاکستان کی مدد کی ہے جو اعتماد کا اظہارکیا ہے، ان لوگوں کے خلاف جو ملک میں تین ماہ سے ڈیفالٹ مہم ہے ان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ آٹھ کے بجائے گیارہ ارب ڈالر کی جنیوا امداد حاصل کی جو ایک گرانٹ ہے وہ قرضہ نہیں۔

    رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ معیشت کو عمرانی ٹولہ نے تباہ کیا اس سے ڈالر سستا مہنگائی دور ہوگی، عمرانی ٹولے کا پاپولر ڈرامہ تین ماہ میں انجام کو پہنچے گا، ہم الیکشن جیت کر جس کا سفر جنیوا سے شروع ہوا پاکستان کو اس سطح پر لے جائیں گے جو ہمارے دور میں شروع ہوا تھا، معیشت بہت زیادہ خرابی کی طرف جا رہی تھی شکر ہے قوم کو مبارک کل پیسہ مل گئے ہیں۔ اقلیتی حکومت جو پرویز الہی اس وقت مسلط ہیں حال یہ ہے میرا داخلہ بند کرنے کی کوشش کی، سکیورٹی اہلکاروں نے مجھے دیکھ کر غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کر دیا، ایسے ہتھکنڈوں پر آئے جب نمبر پورے نہیں ہیں، زمان پارک میں ملاقات میں تین ہزار ارب روپے کا وزیر اعلی پنجاب، اعجاز نیازی پر بھی الزام لگایا گیا ہے، دو تین ماہ میں پنجاب کو اتنا لوٹا جس کی مثال نہیں ملتی، ڈالر خرید کر سمگلنگ و منی لانڈرنگ کی مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان اور پرویز الہی ملوث ہیں جلد ہی سامنے آجائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ساری تحقیقات کاغذات میں موجود ہیں مونس الہی واپس آئیں آکر جواب دیں، -خود ہی چور کل آپس میں دست و گریباں ہوئے تین ہزار ارب روپے لوٹ لیا ہے، ان کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا ہے، ہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانےسے روکا جا سکتا، سپیکر کا اندر جانے سے روکنے کا حکم غیر قانونی ہے میں خود بھی پارلیمنٹیرین ہوں اگر ایسا کریں گے انجام زیادہ نزدیک ہوگا۔

    ہم نے نمبر پورے ہونے کی کبھی بات نہیں کی 179 ہے کوشش ہے189 ہوجائے، انکے پاس 186 نہیں ہے اس صورتحال میں نیا وزیر اعلی کا الیکشن ہوتا تو رن آف الیکشن سے اکثریت والا ہی وزیراعلی منتخب ہو سکتا ہے، آخری آپشن گورنر راج بھی لگ سکتا ہے، ہم توقع کرتے ہیں سکیورٹی والے سپیکر کے غیر قانونی احکامات کو نہ مانیں، دائو لگاکر ہیرا پھیری کرنا چاہتے ہیں لیکن ہیرا پھیری نہیں کرنے دیں گے۔ ای سی ایل میں نام ادارے کے کہنے پر ڈالے جاتے ہیں اگر وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کے نام دئیے تو ای سی ایل میں ڈال دیں گے۔ مریم نواز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سینئر نائب صدر پارٹی کا چیف آرگنائزر بننے کو ہزار فیصد قبول کیا ہے، نوازشریف بیماری کی وجہ سے بیرون ملک ہیں شہبازشریف معیشت کےلئے مصروف ہیں اس لئے کہا مریم نواز کو ذمہ داری دی جائے، مریم نواز پارٹی میں لیڈر شپ کا درجہ رکھتی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
    عمران خان نے جتنی گالیاں گھٹیا گفتگو الیکشن کمیشن کے خلاف کی تو فیصلہ پر نااہل ہوں گے اور چئیرمین شپ بھی جائے گی، عمران خان نے میرے اوپر کیسز بنائے، شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ تھیلا گاڑی میں رکھوا دیں، عمران خان نے اے این ایف کو مینج کیا جس کے بعد میری گرفتاری کی گئی تھی، اگر میں نے بے شمار قتل کئے تو جھوٹا مقدمہ کیوں بنایا اس قتل کیسز کی تحقیقات میں گرفتار کروا لیتے، اگر الیکشن سے برسراقتدار آیا تو مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرے گا، اگر ناکام ہوگا تو الیکشن رزلٹ نہیں مانے گا۔ راناثنااللہ نے کہا کہ الیکشن کسی مسئلے کا حل نہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ معیشت کو سنبھالا جائے، الیکشن وقت پر ہوں اس وقت اعمال و کام عوام کے سامنے ہوں گے۔

  • جو سیاسی پارٹیاں قبضے میں مہارت رکھتی ہیں وہ نہیں چاہتیں کہ بلدیاتی الیکشن ہوں۔ حافظ نعیم

    جو سیاسی پارٹیاں قبضے میں مہارت رکھتی ہیں وہ نہیں چاہتیں کہ بلدیاتی الیکشن ہوں۔ حافظ نعیم

    جو سیاسی پارٹیاں قبضے میں مہارت رکھتی ہیں وہ نہیں چاہتیں کہ بلدیاتی الیکشن ہوں۔ حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد بھی گورنر ہاؤس میں سازشیں کی جا رہی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شہر میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کی تعیناتی خود ایک سوالیہ نشان ہے۔ گورنر وہ کام کررہے ہیں، جو ان کا نہیں ہے۔ ان جماعتوں کو سوچنا ہوگا کہ جس نے گورنر کی تعیناتی کرائی ہے، وہ کیا کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو بھی کامران ٹیسوری کو تعینات کرتے وقت سوچنا چاہیے تھا کہ ان پر کون کون سے کیسز چل رہے ہیں۔ الیکشن کیشن کے فیصلے کے بعد بھی گورنر ہاؤس میں سازشیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری باز آجائیں۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ یہ عوام سے خوف زدہ کیوں ہیں؟۔ جو سیاسی پارٹیاں قبضے میں مہارت رکھتی ہیں وہ نہیں چاہتیں کہ بلدیاتی الیکشن ہوں۔ 5 ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشنوں پر رینجرز اور فوج کو تعینات ہونا چاہیے۔وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو بھی خط لکھ رہے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ آرمی چیف کو بھی خط لکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ فورس نہیں ہونی چاہیے جو پُر امن انتخابات نہ کراسکے۔ رینجرز کو اسٹریٹ کرائمز روکنے کے لیے اختیارات دیں تاکہ شہر میں سکون ہو سکے۔ اگر حکومت رینجرز کو اختیار دینا نہیں چاہتی تو اس کا مطلب ہے کہ حکومت خود ملوث ہے۔ شہر میں اسٹریٹ کرائمز رکنے کا نام نہیں لے رہے، حکومت اس معاملے میں ناکام ہو چکی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شرجیل میمن کو کیا جواب دوں، انہیں کچھ معلوم ہی نہیں۔ آپ کی حکومت کا کوئی وزن نہیں۔ آپ نے سندھ تباہ کردیا۔ آپ ترقیاتی کاموں کے 6 ہزار ارب کا حساب دیں۔

  • عوام آٹے کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھا رہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں. پشاور ہائیکورٹ

    عوام آٹے کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھا رہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں. پشاور ہائیکورٹ

    عوام آٹے کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھا رہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں. پشاور ہائیکورٹ

    پشاور ہائی کورٹ نے آٹے قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کے صوبائی اور وفاقی حکام کو کل طلب کرلیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس میں کہا کہ عوام آٹے کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔

    شاور ہائی کورٹ نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کے وفاقی اور صوبائی سیکریٹری فوڈ اور ڈائرکٹر فوڈ کوکل طلب کرلیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے استفسار کیا کہ کیا خیبرپختونخوا میں کوئی وزیر خوراک ہے؟ حکومت ڈالروں کے پیچھے بھاگتی ہے لیکن عوام کو کچھ نہیں دے رہی۔

    خیال رہے کہ دوسری جانب ملک بھر میں آٹا بحران کیوں پیدا ہوا ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کا وسیع اسٹاک ہونے کے باوجود آٹا بحران پیدا ہوا۔ ذرائع نیشنل فوڈ سکیورٹی کے مطابق ملک میں گندم کا 44 لاکھ 37 ہزار میٹرک ٹن اسٹاک موجود ہے، گندم کا موجودہ اسٹاک اپریل کےآخرتک کیلئے کافی ہے، 13لاکھ میٹرک ٹن درآمدی گندم موجودہ اسٹاک کے علاوہ موجود ہو گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
    ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب کے پاس 106دن کا 22 لاکھ 5 ہزار میٹرک ٹن اسٹاک ہے، سندھ کے پاس 98 دن کی 8 لاکھ 37 ہزار میٹرک ٹن گندم ہے۔ ذرائع کے مطابق کے پی کے پاس 152 دن کی 6 لاکھ 46 ہزار میٹرک ٹن گندم ہے، صوبےکی جانب سے ملز کو وعدوں کے باوجود کم گندم جاری کی جارہی ہے، سرکاری گندم کم جاری ہونے سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ یومیہ 10 ہزار کی بجائے 8 ہزار میٹرک ٹن گندم فلار ملز کو دے رہا ہے، پنجاب سرکاری گندم 25 ہزارکی بجائے 20 ہزار میٹرک ٹن گندم ملز کو جاری کرتا رہا.

    جیو کے مطابق بلوچستان ایک ہزارکی بجائے 350 میٹرک ٹن گندم ملوں کو جاری کر رہاہے۔ ذرائع کے مطابق کے پی سرکاری گندم 6 ہزارکی بجائے4500 میٹرک ٹن یومیہ جاری کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر ہونے سے ذخیرہ اندوزی بڑھ گئی، صوبے پاسکو کے پاس موجود اپنے کوٹے کی گندم اٹھانے سے گریزاں ہیں، بلوچستان بھی پاسکو کی گندم مہنگی قرار دے کر اٹھانے سے گریزاں ہے۔

  • سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کی ضمانت منظور کرلی

    سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کی ضمانت منظور کرلی

    سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کی ضمانت منظور کرلی۔

    سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کی ضمانت منظور کرلی۔ سپریم کورٹ میں اعجاز جاکھرانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیب نے اعجاز جاکھرانی کی ضمانت کی مخالفت نہیں کی۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق ریفرنس پانچ سو ملین سے کم ہے۔ سپریم کورٹ نے اعجاز جاکھرانی کو مستقل ضمانت دیدی۔

    سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ درخواستگزار نے یقین دھانی کرواٸی ہے کہ وہ سو فیصد ٹراٸل کا حصہ بنے گا، عدالت امید کرتی ہے کہ متعلقہ عدالت ٹراٸل کے عمل کو تیز کرے گی، امید ہے دو ماہ میں ریفرنس پر فیصلہ ہوجاٸیگا۔ خاتون گواہ مدیحہ ملک نے بتایا کہ ٹراٸل کورٹ میں میرا بیان قلمبند ہو چکا ہے لیکن دھمکیاں دی جا رہی ہے۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ان سے کہا کہ آپ کے کوٸی خدشات ہیں تو پولیس سے رابطہ کریں، آپ کا کوٸی اور مسلٸہ ہے توالگ سے درخواست داٸر کریں۔ واضح رہے کہ اعجاز جاکھرانی نے 311ملین کے نیب ریفرنس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست داٸر کی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
    یاد رہے کہ اس سے قبل نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں کرلیں تھی. جبکہ سابق رکن اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی کے گھر نیب نے چھاپہ مارا، نیب کی پانچ رکنی ٹیم کی گھر کی تلاشی کے دوران مختلف فائلیں قبضے میں لے لیں تھی نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ اعجاز جاکھرانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جب کہ نیب تحقیقات کی وجہ سے اعجاز جاکھرانی نے گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی۔

  • بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے. ترجمان الیکشن کمیشن سندھ

    بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے. ترجمان الیکشن کمیشن سندھ

    بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، ترجمان الیکشن کمیشن سندھ

    ترجمان الیکشن کمیشن سندھ علی اصغر سیال کا کہنا ہے کہ فوج اور رینجرز کی خدمات حساس پولنگ اسٹیشنز کے لئے ہوں گی، کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن سندھ نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد دڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں مکمل اور عملےکی تربیت ہوچکی ہیں،پولنگ کا سامان ڈی آر او کی نگرانی میں رکھاگیاہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 4 ہزار 990 اور حیدرآباد ڈویژن میں 3 ہزار 864 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، پولیس نے سیکیورٹی پلان فائنل کردیا ہے، حساس پولنگ اسٹیشنز میں فوج،رینجرزکی خدمات حاصل ہوں گی، بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست جسٹس جنید غفار نے درخواست پرسماعت سے انکار کردیا ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
    درخواست دوسرے بینچ کو بھیجنے کے لئے معاملہ چیف جسٹس سندھ ھائیکورٹ کو ارسال کردیا ۔ طارق منصور ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کے فوری سماعت سے متعلق دوبارہ درخواست آج ہی دائر کریں گے۔ درخواست گزار کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کے الیکشن کمیشن نامکمل ہونے باعث ان کے فیصلے قانونی حیثیت نہیں رکھتے حلقہ بندیوں کے متعلق بھی الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے جب نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اس وقت کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نمائندے نہیں تھے ۔

  • مرحوم ماں کو گالی دینے والوں کیخلاف قانونی طور پر ہرحد تک جاؤں گا. سلیم صافی

    مرحوم ماں کو گالی دینے والوں کیخلاف قانونی طور پر ہرحد تک جاؤں گا. سلیم صافی

    معروف صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ میری شکایت پرایف آئی اے نےعمرانی دور کی طرح اسی روز سابق دپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنماء پی ٹی آئی قاسم خان سوری کےگھر پرحملہ آورہونے کے بجائے جواب کے لئے دس دن کا وقت دے دیا ہے. انہوں نے دعوٰی کیا کہ قاسم سوری اورایف آئی اے حکام یادرکھیں کہ میں اپنی زات کے بارے میں بہت کچھ معاف کرسکتا ہوں لیکن مرحوم ماں کو گالیاں دینے والے سے حساب لینے کے لئے (قانونی راستے سے) ہرحد تک جاؤں گا.

    واضح رہے کہ سلیم صافی نے ایک دستاویز بھی اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس میں ایف آئی اے حکام نے محمد قاسم خان سوری کو 2 جنوری 2023 کومطلع کیا تھا جس میں انہیں دس دن کیلئے 11 جنوری تک کا وقت دیا گیا ہے.

    خیال رہے کہ گزشتہ سال 29 دسمبر 2022 کو سلیم صافی نے دعویٰ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "سابق ڈپٹی اسپیکراور تحریک انصاف کے رہنماء قاسم خان سوری نے ٹویٹرپرمیرے ان مرحوم والدین کوگالی دی جنہوں نے مجھے گالی دینا نہیں سکھایا لہذا اسلئے قانونی راستہ اپنایا ہے. انہوں نے مزید کہا "عمرانی دورمیں ایک ایم این اے کی شکایت پر(حالانکہ صفحہ 73پرانکا ذکرنہیں تھا) ایف آئی اے عمران خان کی ایما پرمحسن بیگ کے گھرپرحملہ آورہوئے لہذا اب دیکھنا یہ ہےکہ میری شکایت پرکیا کاروائی ہوتی ہے؟”


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مغلظات پر قاسم سوری کیخلاف سلیم صافی کی قانونی کاروائی
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو درخواست میں جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن سلیم صافی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بتایا تھا کہ قاسم سوری نے ٹوئٹر پر نازیبا اور غیراخلاقی کمنٹس کیئے لہذا قاسم سوری کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

  • عمران خان کی عبوری ضمانت کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی

    عمران خان کی عبوری ضمانت کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی

    عمران خان کی عبوری ضمانت کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی

     الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاج اور کارِسرکار میں مداخلت کے کیس میں عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابراعوان انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرکے کیس کی آئندہ سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت میں توسیع کی تھی. انسداد دہشت گردی کی عدالت میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ

    بابر اعوان کی جانب سے طبی بنیادوں پر عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کر دی۔ آئندہ سماعت 10 جنوری کو ہوگی۔