شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کا شیخوپورہ شہر میں موسلا دھار بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ .ڈپٹی کمشنر نےشہر کے مختلف مقامات جن میں گلوریا کالونی،داتا شاہ جمال روڈ پر موجود آبادیوں کا دورہ کیا انہوں نے میونسپل کمیٹی کےافسران کو حالیہ بارش کے کھڑے پانی کو فوری طور پر نکالنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام محکمے الرٹ رہیں اور سیلاب کی صورت میں متعلقہ مشینری کو فنکشنل رکھیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت میں اس پر بروقت قابو پایا جاسکے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم،اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ اور میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
Author: +9251
-

ماہرہ خان کو ماں کے کرداراداکرنے چاہئیں،فردوس جمال
نامور پاکستانی اداکار فردوس جمال کا کہناہے کہ ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اب انہیں ہیروئنوں کے نہیں بلکہ ماں کے کردار اداکرنے چاہئیں-
پا کستان ٹی وی،فلم اور تھیٹرکے مایا نازاداکارحال ہی میں ایک نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے فیصل قریشی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ماہرہ خان کے بارے میں اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک ماہرہ خان ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہیں-
فردوس جمال نے کہا کہ اگر میری بات کسی کو بری لگی ہو تو معذرت چاہتا ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ماہرہ خان کو اب ہیروئن کے کردار ادا کرنے چاہئیں-ماہرہ خان ماڈل ہو سکتی ہیں لیکن نہ تو وہ اچھی اداکار ہیں اور نہ ہی ہیروئن-
فردوس جمال کی اس بات پر میزبان فیصل قریشی معنی انداز میں مسکرادئیے.فردوس جمال نے ماہرہ خان کی عمر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان کی عمرزیادہ ہوگئی ہے اس عمر میں ہیروئنیں نہیں ہوتیں بلکہ ما ں کے کردار اداکیے جاتے ہیں- -

آسٹریلیا نے سزا پانے والے ایک اور کرکٹر کو ایشز کیلئے منتحب کرلیا
کینبرا: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے ایشز کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا اور اس سکواڈ میں بال ٹمپرنگ کے الزام میں سزا پانے والے آسٹریلوی کرکٹر جو کہ سزا کاٹ چکے ہیں کو بھی ایشز کیلئے منتحب کرلیا،
یادرہے اس سال ایشز جو کہ انگلینڈ میں کھیلی جارہی ہے اس میں تینوں وہ کھلاڑی جو کہ بال ٹمپرنگ کے باعث سزا کاٹ چکے ہیں پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے ان میں اسٹیو اسمتھ ، ڈیوڈ وارنر، اور کیمرون بینکروفٹ شامل ہیں -

کرپشن کے الزام میں معطل ایم ا یس ہیڈکوارٹر ہسپتال سلانوالی نے مسلح افراد کے ہمرا ہ ہسپتا ل پر دھاوا بو ل دیا
سرگودہا، سلانوالی۔ 26 جولائی (اے پی پی) کرپشن کے الزام میں معطل ایم ا یس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سلانوالی نے اسلحہ سے مسلح افراد کے ہمرا ہ ہسپتا ل پر دھاوا بو ل دیا کرپشن کے الزام میں معطل ایم ا یس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سلانوالی نے اسلحہ سے مسلح افراد کے ہمرا ہ ہسپتا ل پر دھاوا بو ل دیا۔تفصیلات کے مطا بق کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزا م میں معطل ایم ا یس تحصیل ہیڈ کو ارٹرسلانوا لی قلب عباس شیراز ی نے جد ید اسلحہ سے لیس مسلح افراد کے ہمرا ہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل سلانوا لی پر دھاوابول د یا مین گیٹوں کو بندکرا کر اوپی ڈی بھی بندکرا د ی، ڈاکٹروں کو کام سے رو ک د یا اور ایم ا یس آفس میں ا یم ا یس کی سیٹھ پر بیٹھ کر عملہ سے ریکارڈ منگوا کر اس میں ردوبدل کر نے کی کو شش کی۔ موجود ہ ایم ا یس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں د یں۔ سلانوالی پولیس نے سا بقہ ایم ا یس ڈاکٹر قلب عبا س شیراز ی سابقہ میڈیسن سٹور انچار ج اقتدار حسین شاہ سمیت پا نچ افراد کے خلا ف مقد مہ در ج کر لیا۔ موجود ہ ایم ا یس ڈاکٹر تا ج محمد چدر نے محکمہ ہیلتھ سرگودہا کے ضلعی حکا م اور اسسٹنٹ کمشنر سلانوا لی کو حالات سے آگاہ کر د یا ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو سیکورٹی دینے کی ہدا یت کی موجود ہ ا یم ا یس ڈاکٹرتاج محمد چدر کی مدعیت میں سابقہ ا یم ا یس ڈاکٹر قلب عبا س شیرازی سمیت 5افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقد مہ کر لیا گیا۔
-

بااثر افراد کا گرلز ہائی سکول پر دھاوا
چنیوٹ
چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں بااثر افراد کا گرلز ہائی سکول پر دھاوا ہیڈمسٹریس آفس میں توڑ پھوڑ حاملہ خاتون ہیڈ مسٹریس پر مبینہ تشدد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے علاقہ پیر پنجہ گرلز ہائی سکول میں علاقہ کے بااثر افراد کا دھاوا ملزمان نے سکول میں گھس کر سکول کی ہیڈ مسٹریس آفس میں توڑ پھوڑ کی اور چھ ماہ کی حاملہ خاتون ہیڈ مسٹریس کو مبینہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے متاثرہ خاتون ہیڈ مسٹریس رابعہ بصری کے مطابق بااثر افراد سکول کے معاملات میں مداخلت کرتے تھے جس پر سیٹیزن پورٹل پر حراساں کرنے کی درخواست دی تو کارروائی کے احکامات آنے پر مذکورہ بااثر افراد جاوید کلہ اور میاں نواز نے سکول کے دفتر میں گھس کر تشدد کیا واقعہ کا علم ہونے پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ اور ڈی پی او چنیوٹ کی جانب سے موضع پیر پنجہ کے بااثر افراد کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب خاتون ٹیچر پر تشدد اور غنڈہ گردی کے خلاف پنجاب ٹیچرز یونین اور دیگر تنظیموں نے شدید احتجاج کیا ہے اور خواتین ٹیچرز کو حراساں کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے -
پانی کے کھال میں ڈوب کر ایک سالہ بچی جاں بحق
ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )پانی کے کھال میں ڈوب کر ایک سالہ بچی جاں بحق،بچی نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک،تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر135دس آر کھوہ آم والا کے رہائشی غریب مزدور محمد فیاض ولد محمد رمضان کی بیوی شہناز بی بی اپنی ایک سالہ بیٹی آمنہ فیاض کولیکر چک نمبر123دس آر جدید کے رہائشی محمد امیر ولد نیک محمد کے کھیتوں میں دھان کی مونجی لگانے کے لئے گئی،مزدور خاتون شہناز بی بی اپنی ایک سالہ بیٹی آمنہ کو قریبی کھال کے ساتھ پڑی چارپائی کیساتھ کپڑے کے جھولے میں سلاکر دھان لگانے لگ گئی،بچی جھولا کھلنے سے قریبی پانی کے بہتے کھال میں ڈوب گئی،جس کو فوری طور پر قریبی بنیادی مرکزصحت چک 136دس آر لایا گیا مگر بچی جانبرنہ ہوسکی اور جاں بحق ہوگئی،والد ہ پر غشی طاری ہوگئی،متوفیہ بچی کی میت گھر پہنچا دی گئی،بچی کو نمازجنازہ کے بعد کھوہ آم والا چک نمبر135دس آر جدید میں سپرد خاک کردیا گیا ہے،نمازجنازہ میں علاقے بھر سے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی.
-

الحدیدہ : حوثیوں کی نصب کردہ بارودی سرنگیں تباہ ، باغیوں کی شہریوں پر گولہ باری
الحدیدہ میں حوثی باغیوں طرف سے بچھائے گئے بارودی سرنگوں کا جال ناکارہ بنا دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق یمن میں مشترکہ فورسز کی انجینئرنگ ٹیم نے جمعرات کے روز مغربی شہر الحدیدہ کے رہائشی علاقوں میں موجود بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز آلات کی نئی کھیپ کو تباہ کر دیا۔ یہ دونوں چیزیں باغی حوثی ملیشیا نے علاقہ چھوڑ کر جانے سے پہلے یہاں نصب کر دی تھیں۔
مشترکہ فورسز کے عسکری میڈیا نے واضح کیا ہے کہ الحدیدہ میں آزاد کرائے جانے والے علاقوں اور سڑکوں کو ان مہلک ہتھیاروں سے پاک کیے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔
حوثیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں آزاد کرائے جانے والے علاقوں میں مغربی ساحل کے لوگوں کے واسطے ایک بھیانک خواب بن چکی ہیں۔ یہاں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب شہریوں کا جانی نقصان واقع نہ ہو۔ دیہات، کھیتوں اور رام راستوں پر نشانہ بننے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہوتی ہے۔
ادھر الحدیدہ صوبے کے جنوبی ضلع التحیتا میں حوثی ملیشیا نے شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ یہ سلسلہ اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں اور شہریوں کے خلاف جاری جرائم کی کڑی ہے۔
-

افغان مجاہدین کے سابق امیر ملا اختر منصور کی کراچی میں جائیدادیں نکل آئیں
کراچی:ایف اے ٹی ایف نے اپنا کام دکھانا شروع کردیا، افغان مجاہدین کے سابق امیر ملا اختر منصور کی کراچی میں جائیدادوں کا سراغ مل گیا۔ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کے مطابق شہر قائد میں ملا اختر منصور کی چھ مختلف جائیدادوں کا سراغ لگایا گیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کے مطابق ملا اختر منصور نے تمام جائیدادیں اپنے دو مختلف شناختی کارڈز پر خریدی تھیں۔افغان مجاہدین کے سابق امیر مئی 2016 میں مارے جاچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملا اختر منصور کراچی میں ایک پلاٹ اور گھر گلشن معمار میں ہے جبکہ ان کے دو فلیٹ شہید ملت روڈ پر واقع ہیں۔ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کے مطابق طالبان رہنما کی ملکیت میں دو فلیٹس گلشن معمار میں ہیں جبکہ انہوں نے دو جعلی شناختی کارڈز بنا رکھے تھے۔
پہلا شناختی کارڈ محمد ولی جبکہ دوسرا گل محمد کے نام سے بنایا گیا۔ایف اے ٹی ایف ذرائع کے مطابق محمد یاسر نامی شخص ملامنصور کا فرنٹ مین تھا اور یہ جائیدادیں بھی اسی کے ذریعے خریدی گئیں
-

خانیوال ضلع بھرمیں وال چاکنگ کیخلاف کاروائی کے احکامات جاری
خانیوال (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اشفاق احمدچوہدری نے ضلع بھرمیں وال چاکنگ، دیواروں پر لگائے گئے پوسٹرز، بینرز ہٹانے اور پوسٹر و بینر ز لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دے دیئے اور چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ اس بارے ایک جامع پلان ترتیب دیکر ایکشن لیا جائے۔
-

قادیانیوں کی بڑھتی سرگرمیاں قابل تشویش, جماعت اسلامی
راولپنڈی:امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمدجواد نے کہاہے اسلامی ریاست میں قادیانیو ں کی جانب سے تبلیغ سمیت دیگرسرگرمیاں اور حکومتی سطح پر انھیں سپور ٹ،عاشقان رسول ﷺکوقبول نہیں، تحریک انصاف کی حکومت جان لے نبی ﷺکی ناموس اوراس حوالے سے موجود قوانین پروارکی کوئی صورت بھی قابل قبول نہیں ایسی کوشش بیساکھیوں پرکھڑی حکومت کوزمین بوس کرسکتی ہے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے گلریزمیں کاروباری مرکزکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری سید امجدحسین شاہ،زونل امیرپی پی13ملک محمدالیاس،قاضی فیض رسول،سرداررفیع الدین،عمرفاروق ودیگر ذمہ داران سمیت کاروباری شخصیات شریک تھیں۔راجہ محمدجواد نے کہاکہ مومن فاقہ کشی توبرداشت کرسکتا ہے لیکن روح محمدﷺاس کے جسم سے نکالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی،امریکی اور عالمی طاغوت کی ڈکٹیشن پر 295سی میں ترامیم اس سے قبل بھی حکمرانوں کی خواہش رہی لیکن شمع رسالت ﷺکے پروانے اس وقت بھی ان کوششوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوارتھے اب بھی ایسی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی۔